Baaghi TV

جاپانی کامیڈین کین شمورا کا بھی کورونا کے باعث انتقال

جاپان سے تعلق رکھنے والے نامور کامیڈین 70 سالہ کین شمورا کی زندگی بھی کورونا وائرس نے نگل لی کامیڈین میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے

باغی ٹی وی :جاپان سے تعلق رکھنے والے نامور کامیڈین 70 سالہ کین شمورا کی زندگی بھی کورونا وائرس نے نگل لی کامیڈین میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وہ جاپان سے تعلق رکھنے والی پہلی مشہور شخصیت ہیں جو اس مرض سے ہلاک ہوئے

رپورٹس کے مطابق کین شمورا پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار بھی تھے جس کی سرجری انہوں نے 2016 میں کروائی تھی

جاپان کی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشی ہائیدی سوگا نے بھی ایک نیوز کانفرنس کے دوران کین شمور کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

ان کا کہنا تھا کہ میں کین شمورا کی روح کے سکون کیلئے دعا کرتا ہوں لیکن جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کے کس طرح اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ہم اس وقت بہت ہی سنگین مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں

واضح رہے کہ کین شمورا نے کامیڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز 1970 سے کیا تھا

More posts