پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارعاصم اظہر کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے دونوں لڑتے ہوئے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل فائیو) میں اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں
باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں ہانیہ عامر پشاور زلمی کی اور عاصم اظہر کراچی کنگز کے سپورٹر ہیں پی ایس ایل کی ابتدا ہی سے دونوں سوشل میڈیا پر اپنی اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے طنزو مزاح بھی کر رہے ہیں
گذشتہ روز عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مذاق و مزاح میں لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B9Pg1mOl3jO/?igshid=16itsfnzd7kjl
تاہم لڑتے لڑتے دونوں پاکستان زندہ باد کہتے ہیں اور دوبارہ اپنی اپنی ٹیم کے لیے نعرے لگانے لگ جاتے ہیں ویڈیو کے ساتھ عاصم اظہر نے لکھا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی لڑائی اور کراچی کنگز جیت گیا
گذشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی
ہر کسی کا کوئی نہ کوئی مشغلہ ہوتا ہے جس میں وہ کوئی نایاب اور پرانی چیزیں جیست ٹکٹس سکے بٹنز وغیرہ جمع کرتے ہیں تاہم پاکستانی معروف اداکارہ نیلم منیر بھی تاریخی سکے جمع کرنے کی شوقین نکلیں انہوں نے نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کا مجموعہ مداح کو دکھا دیا
باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کیں جن میں وہ اپنے مداحوں کو اپنا وہ تاریخی البم دکھا رہی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کو جمع کر کے سنبھال کر رکھا ہوا ہے
https://www.instagram.com/p/B9PIY6qFCmq/?igshid=1ub2kx0gop0jt
https://www.instagram.com/p/B9PIY6qFCmq/?igshid=16agd8ni0by6m
نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سکوں کے سفر کے ذریعے پاکستان کی تاریخ جو ناقابل یقین ہے
ان کے البم کا نام پاکستان کوئین البم ہے جس میں انہوں نے مختلف سکے جن میں 1948 میں جاری ہوا سکہ جس پر حکومتِ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے پاک چین کی 60 سالہ دوستی پر جاری ہونے والی سکہ ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب سکہ،شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام پر بنا خاص سکہ، شہید بے نظیر بھٹو کے نام کا سکہ اور مختلف پیسوں کے سکے شامل ہیں سنمبھال کر رکھے ہوئے ہیں
یاد رہے نیلم منیر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے کہیں دیپ جلےمیں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کاش وہ اسکائٹنگ کرتے ہوئے چائے کا کپ ہاتھوں میں تھامے مداحوں کو صبح بخیر کہہ سکیں
باغی ٹی وی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک خاتون کی اسکائٹنگ جوتے پہنے ہاتھوں میں چائے کا کپ تھامے اور مداحوں کو صبح بخیر کہتے ہوئے کمال مہارت سے برفیلی زمین پر پھسلتے ڈھلان کو عبور کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ کاش میں بھی یہ سب کرسکتی
برفیلی ڈھلان کو اسکائٹنگ جوتوں کی مدد سے تیز رفتاری کے ساتھ عبور کرنا مہارت کے ساتھ مضبوط اعصاب اور بہادری کا کام ہوتا ہے برفیلی زمین پر دوڑتے پھرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں
https://www.instagram.com/p/B9NxEY8BDfr/?igshid=1ocdvxojo105d
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو برفیلی ڈھلان پر وہ بہت پُراعتماد انداز سے اسکائٹنگ جوتے پہنے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں گرم چائے کا کپ بھی لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو صبح بخیر کہا اور برفیلی زمین پر پھسلنے کا کامیاب مظاہرہ کرنے والی خاتون کی مہارت پر خواہش کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں بھی ایسا کرسکتی
معروف بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے
باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کےسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے مداحوں سے شکریہ ایک ویڈیو کے ذریعے کیا
https://www.instagram.com/p/B9JukoWlJ7Y/?igshid=1hb1qsap5iknn
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 3 کروڑ سے زائد فالوورز پر اپنے مداحوں کا اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کررہے ہیں
بھارتی سُپر اسٹار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اوئی ماں 3 کروڑ فالوورز اس کے لیے آپ سب کا شکریہ
جبکہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہوئے تھے
واضح رہے کہ سلمان خان کی کی نئی آنے والی فلم رادھے ہے جو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
پاکستان شوبز انڈسٹری اب معروف جوڑی احد میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں کچج ماہ قبل اقرا اور یاسر حسین کی شادی اور کچھ روز قبل سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادیاں ہوئیں ان کی شادیوں کی خوبصورت تصاویر ڈانس ویڈیو اور دید ہ زیب لباس سوشل میڈیا پر دیکھے گئے
لیکن مداحوں کو احد اور سجل کی شادی کی خبر سننے کا بے چینی سے انتظار ہے اور ان کی شادی کے بارے میں چہ میگوئیاں تب سےجاری تھیں جب احد میر کی ماما کی طرف سے لگائی گئی احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جوڑا ترکی میں شادی کرے گا
احد اور سجل اپنی سادی کی تیاریوں شاپنگ اور دعوت نامے دینے میں مصروف ہیں احد کی خالہ صبا علی نے کیلی فورنیا میں ڈھولکی کی تقریب رکھی انہوں نے خوشی کے اس موقع پر اپنی دوستوں کو بھی بلایا انہوں نے ڈھولکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی شئیر کیں جس میں وہ اس شادی کے لئے بہت پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B9L_GhJpPwI/?igshid=1cwqy0w46pnip
https://www.instagram.com/p/B9OTfddJA-b/?igshid=1w37i95ncswk3
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈھولکی اور کیک کے ساتھ دوسری میٹھی چیزوں کو بہت خوبصورتی سے سجایا میز پر سجایا گیا ہے کیک پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا ہوا ہے احد کی خالہ اور ان کی دوستیں بہت خوبصورت اور خوش دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B9NQQpKh6-1/?igshid=9uwlcmxxuvz8
اب دیکھنا یہ ہے کہ گذشتہ برس منگنی کرنے والے جوڑے کی اصل ڈھولکی کب رکھی جائے گی اور کب مداحوں کا انتظار ختم ہوگا
آرٹ اور فن کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور پیرس میں موجود لوور میوزیم کو کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا پیرس میں واقع اس میوزیم کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور معروف ترین میوزیم میں ہوتا ہے
باغی ٹی وی: آرٹ اور فن کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور پیرس میں موجود لوور میوزیم کو کورونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا پیرس میں واقع اس میوزیم کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور معروف ترین میوزیم میں ہوتا ہے دنیا کے تقریباً ہر ملک کو متاثر کرنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے اگرچہ متعدد ممالک نے تعلیمی اداروں سمیت کاروباری اداروں کو بند کردیا ہے تاہم ’لوور‘ وہ پہلا میوزیم ہے جسے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوور میوزیم کے ورکر یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ میوزیم کو وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے
ورکر یونین کے صدر نے میوزیم کو بند کرنے کی وجہ سے سیاحوں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لوورکو جلد کھولا جائے گا جبکہ لوور میوزیم کی ویب سائٹ پر بھی سیاحوں سے میوزیم کو اچانک بند کرنے پر معذرت کی گئی اور ساتھ ہی انہیں وضاحت دی گئی کہ یہ قدم صحت کے اقدامات کی پیش نظر اٹھایا گیا
حکام نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے تعداد پر لگائی جانے والی پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میوزیم میں روزانہ 5 ہزار افراد آتے ہیں فرانسیسی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں کسی بھی جگہ 5 ہزار افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی ہے
میوزیم حکام نے کہا کہ اگر میوزیم کو دیکھنے کم لوگ آئیں اور وہاں لوگوں کا رش نہ لگے تو وہ میوزیم کو کھولنے کے لیے تیار ہیں
فرانس میں کورونا وائرس کے تقریباً 100 کیس سامنے آ چکے ہیں اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے وہاں تعلیمی کاروباری اور کھیل کی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں
واضح رہے کہ اس میوزیم کو تقریباً 230 سال قبل کھولا گیا تھا اور اس میوزیم میں 35 ہزار سے زائد آرٹ کے نمونے اور فن پارے موجود ہیں اس میوزیم کو روازنہ 5 ہزار افراد دیکھنے آتے ہیں ان ہزاروں افراد کا تعلق یورپ کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں سے ہوتا ہے جو پیرس جاتے وقت لازمی طور پر میوزیم بھی جاتے ہیں
پاکستانی شوبز کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز ایک دوسرے سے وقتاً فوقتاً محبت کا اظہار میں مصروف رہتے ہیں اور ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں میں مداحوں کو بھی شریک کرتے ہیں
باغی ٹی وی : گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز یک دوسرے سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر محبت کے اظہار میں مصروف رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو طنزو مزاح کا نشانہ بنانے کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ان کے اس پیار اور نونک جھونک سے مداح بھی خوب محفوظ ہوتے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں
یوں تو یا سر اور اقراکی شادی کو کئی مہینے بیت گئے ہیں لیکن اب بھی یاسر حسین اظہار محبت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ان کی محبت کا ایک انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں یاسر حسین نے اپنی کلائی اور کہنی کے درمیان لفظ ’اقرا‘ کندوایا ہے
https://www.instagram.com/p/B9MEdXFHCCV/?igshid=ux8pxty3g56t
سب ہی جانتے ہیں کہ یاسر حسین ٹیٹو بنوانے کے شوقین ہیں لیکن اس بار انہوں نے وہ نام کندوایا ہے جس سے انہیں سب سے زیادہ پیار ہے یاسر حسین کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی جیون ساتھی اقرا سے بے حد پیار ہے اور ٹیٹو میں لفظ اقرا کی خطاطی بھی نہایت دلکش ہے
اس ٹیٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر نے بتایا کہ یہ ٹیٹو ان کے لئے ایک گیم چینجر تھا
گذشتہ برس علی ظفر کے ساتھ بلوچی گانا لیلی او لیلی گانے والی لڑکی کوئٹہ کی عروج فاطمہ کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ پرفارم کرنا میری بہت خوش قسمتی ہے اور گانا ہی میری پہچان ہے لوگ مجھے میری گائیکی سے پہنچانتے ہیں
باغی ٹی وی : معروف گلوکار علی ظفر کے ساتھ بلوچی گانا لیلی او لیلی گانے والی گلوکارہ عروج فاطمہ نے اپنے ایک انٹر ویو میں اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز اپنے سکول سے کیا اور وہیں سے پھر میرانیا کرئیر شروع ہوا اور مجھے مختلف این جی اوز میں پرفارم کرنے کےمواقع ملے
انہوں نے کہا میں چار سال سے گا رہی ہوں اور میں تقریباً پورے کوئٹہ میں پرفارم کر چکی ہوں
گلوکارہ کے مطابق وہ صوفیانہ کلام میں مشہور و مقبول گلوکارہ عابدہ پروین ست متاثر تھیں اور انھیں کے کلام سنتی اور گاتی ہوں اور پاپ اور راک سٹار میں مجھے علی ظفر کے گانے پسند ہیں اور انہیں کو سنتی ہوں انہوں نے کہا علی ظفر نے لیلی او لیلی میں مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور میرے لیئے بہت اچھا گانا سپورٹ کیا
عروج فاطمہ نے بتایا کہ گائیکی میں انھیں ان کے بھائی حسن نے سپورٹ کیا اور گٹار بجانا بھی سکھایا ہر کسی کا استاد ہوتا ہے جس سے گانا گانا سیکھا جاتا ہے لیکن گائیکی میں نے کسی سے نہیں سیکھی میرا کوئی استاد نہیں لیکن میں اپنے بھائی کو استاد مانتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے گٹار بجانا سکھایا اور میری سپورٹ کی
پڑھائی کے حوالے سے بھی عورج فاطمہ نے بات کی گلوکارہ نے کہا وہ اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیتی ہیں اور پوزیشن ہولڈر ہیں انہوں نے کہا اللہ کا کرم ہے میں سب کچھ مینیج کر لیتی ہوں
لیلی او لیلی گانے کے بارے میں بھی گلوکارہ نے بات کی کہا کہ میں علی ظفر کے گھر جانے سے پہلے بہت گھبرا رہی تھی کہ وہ بہت ڑے سٹار ہیں پتہ نہیں میں ان کے سامنے گا پاؤں گی یا نہیں لیکن جب ہم نے گانا ریکارڈ کیا ان کے ساتھ کام کیا تو وہ بہت اچھے انسان ہیں
گلوکارہ نے کہا چونکہ علی ظفر کا پہلا بلوچی گانا تھا ہم نے ان کو کچھ لیرکس بتائے اور ان کو گانے کی ٹرانسلیشن بتائی پھر گانا ریکارڈ کیا اور گانا بہت پسند کیا گیا
گلوکارہ کے مطابق ان کی خوش قسمتی ہے اور وہ بہت لکی ہیں جو انہوں نے علی ظفر اعلی گلوکار اور اچھے انسان کے ساتھ کام کیا انہوں نے اتنا اچھا میرے ساتھ گایا کہ میرا گانا بہت مقبول ہوا اور میرے فولورز بہت زیادہ ہوگئے
عروج فاطمہ نے کہا کہ گائیکی ہی ان کی پہچان ہے اور لوگ مجھے میری گائیکی سے ہی پہنچانتے ہیں منفی کمنٹس کی وجہ سے میں کبھی بھی گانا نہیں چھوڑوں کی
اپنے مستقبل کے بارے میں عروج فاطمہ نے بات کی اور بتایا کہ وہ آرمی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں یہ ان کا خواب ہے لیکن وہ گائیکی بھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں گی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہ کر اس فیلڈ میں آنا لڑکیوں کو اچھا نہیں سمجھتا جاتا لیکن مجھے میری فیملی اور خصوصاً بھائی کی سپورٹ تھی جو کہ میں یہ سب کر پا رہی ہوں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ بلوچستان جیسی جگہ پر رہ کر مجھے میری فیملی سے اتنا سپورٹ ملا ہے
انہوں کہا جس طرح میں آگے آئی ہوں اگر کسی اور میں بھی ٹیلنٹ ہے خاص کر کسی لڑکی میں تو اسے ضرور آگے آنا چاہیئے انہوں نے اہپنے پیغام میں بلوچستان کے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے بیٹی یا بیٹے میں کوئی ٹیلنٹ ہے تو اسے آگے لائیں اس سے ہمارے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کا نام روشن ہوگا
انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے لوگ بلوچستان کو کچھ سجھتے ہی نہیں ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس انہیں کچھ کسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے انہوں نے کہا بلوچستان والوں کو میرا یہی پیغام ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو سپورٹ کریں اور آگے لائیں
ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
باغی ٹی وی: ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیےعوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ڈی پروڈکشنز کی جانب سے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا
27 فروری کو ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا تھا دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں دکھایا جائے گا
سینما گھروں میں ’عہد وفا‘ کی آخری قسط مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی پر 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جائے گی
مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والی ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کے ٹریلر نے بھی سب کو حیران کر دیا اور صرف تین دنوں میں اس ٹریلر کو 30 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا

ٹریلر میں کیپٹن سعد کو لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہےنئی انٹری سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ابھی نندن کی ہے جس سے عوام اس ڈرامے کو دیکھنے کے لئے جلد سے جلد دیکھنے کے لئےپُرجوش ہے اور آخری کا قسط کا بے چینی سے انتظار ہے
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں احد رضا میر، احمد علی، عثمان خالد بٹ، حاجرہ یامین اور زارا نور عباس شامل ہیں ڈرامے میں ونیزہ احمد، علیزے شاہ، وہاج علی، عدنان صمد خان اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے
سینما گھروں میں ‘عہد وفا‘ کی آخری قسط کو دیکھنے والے افراد 3 مارچ سے ٹکٹیں خرید سکیں گے
گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے دوران مذاق کرنے کی ایک حد تعین طے کرتے ہوئے کچھ اہم نکات اور مفید مشورے شیئر کردیئے
باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے مقابلوں کے دوران مذاق کرنے کی ایک حد تعین طے کرتے ہوئے کچھ نکات شیئر کردیئے جن پر عمل کر کے میچز کا مزہ لیا جاسکتا ہے
Few important points to maintain healthy PSL banter:
– when your team wins and you make jokes on other teams, don’t get heated when it happens to you too