Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عامر لیاقت نے منصور علی خان کے شو میں آیات غلط تلاوت کر دیں

    عامر لیاقت نے منصور علی خان کے شو میں آیات غلط تلاوت کر دیں

    مذہبی سکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت منصور علی خان کے شو میں قرآن آیات غلط تلاوت کر دیں

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل ایکسپریس اینکر منصور علی خان کے شو ٹو دی پوائنٹ میں عامر لیاقت شامل ہوئےانہوں نے خلیل الرحمن کے ماروی سرمد کے بارے میں رد عمل گفتگو کے دوران دلیل کے طور پر قرآن پاک کی تیسویں پارے کی سورۃ التین کی چند آ یات کی تلاوت کی تھی جس میں انہوں نے سورت کی چوتھی آیت غلط پڑھ ڈالی

    عامر لیاقت منصور علی خان کے شو میں بغیر تیاری کئے پہنچ گئے اور خلیل الرحمن پر تنقید کرنے میں اتنے گم تھے اور شاید اپنے غم اور غصے کی وجہ سے قرآن پاک کی آیات غلط پڑھ ڈالیں

    مشہور عالم دین اور معروف مذہبی سکالر نےسورت التین کی آیت نمبر چار، لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم، پڑھنے کی بجائے مذہبی سکالر نے ،بالاحسن تقویم، پڑھ ڈالا

    عورتوں کے حقوق کے علمبردار اور دوسروں کی چھوٹی سے چھوٹی بات کو نوٹ کر کے ان کو بحث میں آڑے ہاتھوں لینے والے منصور علی اوراداکارہ ریشم بھی عامر لیاقت کی اس غلطی کی اصلاح نہیں کر سکیں

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت نے منصور علی خان کے پروگرام میں کہا تھاکہ خلیل الرحمن قمر کے تبصرے انتہائی گھٹیا بیہودہ اور عقل سے ماورا ہیں کل تک میں سمجھ رہاتھا کہ یہ ایک بد تمیز آدمی ہیں لیکن انھیں دماغی علاج کی ضرورت ہے یہ خود پرستی اور شخصیت پرستی کے سراب میں مبتلاہیں

    عامر لیاقت نے قرآن پاک کی کچھ آیات بھی پڑھیں تھیں سورۃ التین کی آیات پڑھیں اور اسکا ترجمہ بتایا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو احسن تقویم پر بنایا ہے اللہ تعالی کی ہر تخلیق خوبصورت ہے اللہ کی کسی تخلیق کو بد صورت کہنا کسی بھی ایسے شخص کا نہ منصب ہے نہ تقاضا ہے کہ وہ کسی کی شکل اور جسم پر کسی کے رنگ پر یا کسی کے عادات و اطوار پر کوئی کسی طرح کی بات کر سکے

  • اسلام نے ساڑھے چوہ سو سال پہلے ہمیں عورت کا احترام سکھا دیا تھا ویسٹ سے کوئی نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے علی محمد خان

    اسلام نے ساڑھے چوہ سو سال پہلے ہمیں عورت کا احترام سکھا دیا تھا ویسٹ سے کوئی نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے علی محمد خان

    جس دن فیصلہ ہوگیا کہ پاکستان کو قرآن کے مطابق چلائیں گے اس دن میرا جسم میری مرضی نہیں بلکہ میرا جسم میرے رب کی مرضی ہو گی پارلیمانی وزیر مملکت علی محمد خان

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی نعرہ بولنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا تھا

    اس رویے پر جہاں لوگ مصنف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کافی زیادہ لوگ انہیں سپورٹ بھی کر رہے ہیں اور ماروی سرمد کو نعرے میرا جسم میری مرضی پر کھری کھری سنانے پر سراہ رہے ہیں جس کے جواب میں ماروی نازیبا اور بے ہودہ الفاظ استعمال کر رہی ہیں

    ماروی سرمد نے اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد مسعود کے ببارے میں گھٹیا الفاظ استعمال کرتے ہوئے گالی دی جس کے جواب میں پی ٹی آئی کارکن ڈاکٹر شہزاد گل نے انہیں جوابی ٹویٹ کی

    پی ٹی آئی کارکن ڈاکٹر شہزاد گل نے لکھا کہ شاہد مسعود صاحب کی ماں کو گالی دینا جائز ہے خلیل الرحمن قمر صاحب نے بہت غلط کیا ڈاکٹر شہزاد نے سرمد ماروی کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ لیکن آپ تو یہ سب عشروں سے کرتی آ رہی ہیں


    ڈاکٹر شہزاد کی اس ٹویٹ پر ماروی سرمد نے کہا کہ عشروں سے نہیں ،ایک عشرہ پہلے ،بہت غلط کیا اور اس کو بدلنے کی پوری کوشش کی اسی لئے آپ کو میری دس سل پہلے کی ٹویٹس کھنگالنی پڑیں گی ،حالیہ کچھ نہیں مل پایا تھوڑا ذہن استعمال کیجیئے

    سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی وزیر علی محمد خان نے تقریر میں انہوں نے کہا ہمارے نبی نے ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پہلے سب کچھ سکھا دیا ہے کہ ماں بیوی بیٹی اور عورت کی عزت کیسے کرنی ہے ہمیں ویسٹ سے کوئی نئے وظیفے لا کر نہ سکھائے ہمیں پتہ ہے ہمارے جسم پر کس کی مرضی ہے انہوں نےکچھ قرآنی آیات تلاوت کی اورکہا کہ میرا جسم میرے رب کی مرضی ہے انہوں نے کہا قائد اعظم نے فرمایا تھا یہ ملک کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اسے اسلامی اصولوں کے مطابق جو نبی پاک نے ہمیں بتائے ان اصولوں کے مطابق چلایا جائے گا
    https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1235284893548056576?s=19
    انہوں نے کہا لیکن ہم نے ان کی باتوں پر عمل نہیں کیا کلمے کی بنیاد پر خاصل کیے گئے ملک کو پتہ نہیں کس طریقے کے تحت چلانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے آ ج ہمارا یہ حال ہے جس دن ہم نے یہ دل سے فیصلہ کر لیا کہ یہ ملک قرآن پر چلائیں گے اس دن نہ پھر یہ میرا جسم میری مرضی ہوگی نہ ہمارے بچوں کو ریپ کر کے مارا جائے گا
    https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1235283753410400258?s=19
    انہوں نے میرا جسم میری مرضی کی بات کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نبی پاک نے فرمایا اگر میری ماں زندہ ہوتی اور مجھے پُکارتیں تو میں عشاء کی نماز پڑھ رہا ہوتا تو میں سلام پھیر ان کی بات سنتا

    میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ میری رابی پیر زادہ

  • فواد خان  صنم سعید  اور زارا نور عباس  فلم آن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

    فواد خان صنم سعید اور زارا نور عباس فلم آن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

    معروف ٹی وی ڈرامے زندگی گلزار ہے کی جوڑی اداکار فواد خان اور صنم سعید جلد ہی کئی سال بعد ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے لیکن اس بار ٹی وی ڈرامے کی بجائے فلم آن میں ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے

    باغی ٹی وی : حمدان فلمز کے مطابق اداکار فواد خان اور صنم سعید جلد ہی آنے والی فلم آن میں ایک بار پھر ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے ان کے ساتھ معروف اداکارہ زارانور عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

    فلم آن کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، نوید شہزاد، نیر اعجاز، نعیم طاہر اور الے خان بھی شامل ہیں معروف پروڈیوسر حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی بھی زندگی گلزار ہے کی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ فلم کو رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا

    واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید نے 2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے زندگی گلزار ہے میں بھی مرکزی کردار نبھائے تھے اور ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا ان کے کرداروں کو کافی سراہا گیا تھا

    یاد رہے کہ زارا نورنے فلم پرے ہٹ لو اور چھلاوا میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ فلم آن میں وہ پہلی مرتبہ فواد خان کے ساتھ اداکاری کریں گی

    صنم سعید اس سے قبل فلم کیک میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جسے گذشتہ برس نیٹ فلیکس پر بھی دکھایا گیا جبکہ فواد کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی

  • میں عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن میرا جسم میری مرضی ایک بے حیا نعرہ ہے خلیل الرحمن قمر

    میں عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن میرا جسم میری مرضی ایک بے حیا نعرہ ہے خلیل الرحمن قمر

    خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ میں عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن یہ ایک بے حیانعرہ ہے کہ میراجسم میری مرضی

    باغی ٹی وی :ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگوکرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ کسی خاتون کو اس کے جسم کانام لے کر اور شکل کانام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتاہے نہ آئین اجازت دیتاہے اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے لیکن کسی مردکوشٹ اپ کہنے کی اجازت کس قانون میں ہے کس شرع میں ہے

    انہوں نے اس لڑائی کی وجہ بتائی اور کہا کہ جب پروگرام ہو رہاتھاتو میں نے نہایت احترام سے کہاکہ میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں بات کروں تو مجھے درمیان میں ٹوکئے گا مت جب آپ نے بات کی تو میں نے ٹوکا نہیں تھا لیکن اس کے برعکس جب سینیٹرصاحب نے بات کی تو وہ بیچ میں بولیں جب میں بولا تو وہ بیچ میں بولیں تومیں نے منع کیا تو انھوں نے کہا کہ شٹ اپ میں اس وقت رائٹر نہیں بلکہ انسان تھانقدجواب دوں گاکوئی بات کہ کر جائے کہاں

    مصنف نے کہا میں نے بڑے احترام سے اپنی رائے پیش کی تھی میں نے کہا تھا ہمارا ملک پہلے ہی بہت مسائل کا شکار ہے کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح کھا گیا ہے آپ باہر نکلیں مارچ کریں لیکن ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر حلف لیں مرد جو حلال کما کر لائے گا ہم اس میں گزارا کریں گی اس سب میں اس مارچ پر میں آپکا ساتھ دوں گا مصنف نے کہا کہ وہ برابری مانگ رہی ہیں پھر عورت اور مردکی کیاتفریق کہاں رہ گئی ہے

    خلیل الرحمن نے کہا کہ عورت کے پاس کیاحق ہے کہ وہ کسی مردکوگالی دے شٹ اپ کہنامیرے لیے گالی ہے جس کی میں کسی کو اجازت نہیں دے سکتا انہوں نے کہا مجھے یاد ہے کہ جوکچھ ہواایسا ہونا نہیں چاہئے تھا لیکن انہوں نے مجھے گالی دی میں نے اس پر ردعمل دے دیا

    میزبان نے کہا اس بات کو چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں تو کیا اب اپنے رد عمل پر معافی مانگیں گے جس پر ڈرامہ نگار نے کہا کہ میں یقیناً معافی نہیں مانگوں گا میں معافی کیوں مانگوں وہ اپنی شٹ اپ کی معافی مانگ لے میں اگلی شٹ اپ کی معافی مانگ لوں گا پہلے وہ معافی مانگے پھر میں چار معافیاں مانگ لوں گا

    انہوں نے کہا کہ میں عورتوں کے حقوق کاسب سے بڑاحامی ہوں عورت کی تعلیم ہو ان کی جائیدادمیں حصہ ہو باہرجانے کی آزادی ہو یا سترتک کپڑے پہننا ہو لیکن یہ ایک بے حیانعرہ ہے کہ میراجس میری مرضی

    ڈاکٹر عامرلیاقت اس پروگرام میں شامل ہوئے انہوں نے کہاکہ خلیل الرحمان قمر کے تبصرے انتہائی گھٹیا بیہودہ اور عقل سے ماورا ہیں
    کل تک میں سمجھ رہاتھا کہ یہ ایک بد تمیز آدمی ہیں لیکن انھیں دماغی علاج کی ضرورت ہے یہ خود پرستی اور شخصیت پرستی کے سراب میں مبتلاہیں

    انہوں نے کہا انہیں معاشرے کے آئسولیشن وارڈمیں رکھاجائے یہ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں ہیں انسانوں سے دور رکھا جائے انہوں نے قرآن پاک کی آیات تلاوت کیں اور کہا کہ ﷲ تعالی نے ہر چیز کوخوبصورت بنایا ہے اس کی کسی تخلیق کوبدصورت کہنا کسی کے جسم رنگ پر تنقید کرنا کسی بھی شخص کے منصب کا تقاضا نہیں ہے

    اس شو میں گلوکارہ ریشم بھی شامل ہوئیں انہوں نے مصنف کے رد عمل پر تنقید کی اور کہا کہ میں ان کی بہت احترام کرتی تھی یہ ہمارے ملک کے بہت بڑے لکھاری ہیں ایک بڑا نام ہیں جتنی عزت ان کو اللہ نے دی ہے یہ کم ہی کسی لکھاری کے حصے میں آتی ہے

    ادکارہ نے مصنف کے بلاک بسٹر ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈرامہ بہت بڑا سپر ہٹ رہا اس کا ڈائیلاگ کہ دو ٹکے کی عورت کے لئے تم پچاس ملین دے رہے ہو انہوں نے کہا عورت کو دو ٹکے کی لکھنے والا آج خود ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا مسلسل عورت کی تذلیل اور گالی دے رہے ہیں

    وینا ملک خلیل الرحمن قمر کی حمایت میں میدان میں آگئیں


    ااداکارہ نے کہا کہ مجھے شکوہ ہے ان عورتوں سے جو آپ کے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں مجھے شکوہ ہے ان چینلز سے جنھوں نے آپ کے ساتھ سال بھر کے کونٹریکٹ دے رہے ہیں

    انہوں نے کہا پیمرا حکومت کے خلاف چھوٹی سی بات کرنے پر اینکرز کو چینلز کو نوٹس جاری کر دیتا ہے تو خلیل الرحمن قمر جیسے شخص کے بولنے پر کب نوٹس جاری کیا جائے گا جب پابندی لگائی جائے گی کب بائیکاٹ کیا جائے گا ان کے ساتھ

    خلیل الرحمن قمر کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے ڈاکٹر عامر لیاقت

  • ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ ماہرہ خان نے واضح کر دیا

    ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ ماہرہ خان نے واضح کر دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جو لوگ عورت مارچ کو منعقد کررہے ہیں وہ تجربہ کار ہیں اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک پیغام لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جو لوگ عورت مارچ کو منعقد کررہے ہیں وہ تجربہ کار ہیں اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں وہ اس حوالے سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے تاہم اس حوالے سے میں نے اپنا خالصتاً درج ذیل مشاہدہ تحریر کیا ہے


    اس پیغام میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ بحثیت ایک مراعات یافتہ عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح استحقاق اور مراعات نہیں رکھتے ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں

    اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم اس پر خوش ہوں گے کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کے لیے ہم لڑرہے ہیں؟ وہ معاملات جن کا ہم حل چاہتے ہیں بنیادی حقوق اور ضرورتوں سے محروم لوگ جو یا تو اپنے حقوق کے حوالے سے نے خبر ہیں یا پھر انہیں یہ میسر ہی نہیں

    ماہرہ نے مزید لکھا کہ کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ جان سکیں کہ ہم مارچ کیوں کررہے ہیں؟

    تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ برابری کے حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب میرے سمیت کوشاں ہیں

    اہم سب کو جو کہ کوئی اختیار یا مراعات رکھتا ہو اسے ایسی زبان استعمال کرنا چاہیے جو کہ ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہو ہمیں اپنے لیے مارچ نہیں کرنا چاہیے ہمیں ان کے لیے مارچ کرنا چاہیے جو اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے

    اداکارہ نے ہیش ٹیگ وائے آئی مارچ بھی استعمال کیا

    میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ میری رابی پیر زادہ

  • خلیل الرحمن قمر کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے ڈاکٹر عامر لیاقت

    خلیل الرحمن قمر کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے ڈاکٹر عامر لیاقت

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خلیل الرحمن قمر کے بارے میں کہا کل تک میں سمجھ رہا تھا یہ خلیل الرحمن ایک بدتمیز انسان ہیں لیکن آج یہ سب دیکھ اور سن کر لگا کہ انہیں دماغی علاج کی ضرورت ہے

    باغی ٹی وی : خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے تنظیموں نے 8 مارچ کوعالمی یوم خواتین پرملک بھر میں عورت مارچ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور عدالت نے بھی خواتین کو اپنے حقوق کے لیے مارچ کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے عورت مارچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مارچ کے منتظمین کو ہدایت کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارچ کے دوران نامناسب نعروں اور بینرز کا استعمال نہیں کیا جائے گا

    خلیل ارحمن قمر نے ماروی سرمد کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں


    عورت مارچ پر ملک بھر میں عام جلسوں سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہےاور سوشل میڈیا پر بھی عورت مارچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور یہ موضوع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نجی ٹی وی چینل کے ایک براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون ماروی سرمد کے لئے نازیبا الفاظ کا استعما ل کیا

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک طوفان برپا ہو گیا جہاں خلیل الرحمن قمر کو ان کے اس رد عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مصنف کو سپووٹ کرنے والوں نے ماروی سرمد کو میرا جسم میری مرضی نعرے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خلیل الرحمن کو ماروی سرمد کو کھری کھری سنانے پر سراہا

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے ایک شو ٹو دی پوائنٹ میں شرکت کی جس میں اداکارہ ریشم اور خلیل الرحمن قمر بھی شامل تھے اس شو کے میزبان منصور علی خان نے عامر لیاقت سے خلیل الرحمن قمر کے رویے کے بارے میں رائے پوچھی تو عامر لیاقوت نے خلیل اکرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران اداکارہ ریشم قہقہے لگا کر عامر لیاقت کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں
    https://twitter.com/faisal_views/status/1235246571618480129?s=19
    عامر لیاقت نے کہا انتہائی گھٹیا بے ہودہ اور عقل سے ماورا ان کے آرگیومنٹس تھے انہوں نے کہا کل تک میں سمجھ رہا تھا خلیل ایک بدتمیز قسم کے انسان ہیں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا انہیں کسی سخت ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے

    مذہبی سکالر نے کہا ان کو کسی میڈیسن کی ضرورت ہے ان کو کسی دماغی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے اور ان کی ذہینی کیفیت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ یہ خود پرستی کے اختلاف میں مبتلا ہیں یہ شخصیت پرستی میں داخل ہو چکے ہیں ان کا نفسیاتی علاج کروایا جائے ان کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے

    عمار لیاقت نے مزید خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جائے ان کو انسانوں سے دور رکھا جائے یہ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں ہیں

    اس کی عامر لیاقت نے ساتھ ہی کئی وجوہات بھی بتائیں پہلی وجہ انہوں نے بتایہ کہ جو دین نے عورت احترام دیا ہے اس سے ہٹ کر انہوں نے کل غیر اخلاقی رویہ اپنایا

    عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا


    عامر لیاقت نے قرآن پاک کی کچھ آیات پڑھیں سورۃ التین کی آیات پڑھیں اور اسکا ترجمہ بتایا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو احسن تقویم پر بنایا ہے اللہ تعالی کی ہر تخلیق خوبصورت ہے اللہ کی کسی تخلیق کو بد صورت کہنا کسی بھی ایسے شخص کا نہ منصب ہے نہ تقاضا ہے کہ وہ کسی کی شکل اور جسم پر کسی کے رنگ پر یا کسی کے عادات و اطوار پر کوئی کسی طرح کی بات کر سکے

    انہوں نے کہا خلیل قمر نے کہا تھا کہ شٹ اپ پر انہیں کچھ ہو گیا تو اس بات پر مجھے یہ لکھاری نہیں کسی گندی گلی کے کھلاڑی لگ رہے تھے کہ جہاں بچے وکٹیں لے کر کسی کی بھاگ جائیں تو وکٹیں اڑانے پر یا لے کر بھاگنے پر ان سکے برابر پہنچ کر لڑنا شروع ہو جاتے ہیں

    مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ اگر خاتون (ماروی سرمد) نے انہیں شٹ اپ کہ دیا تو آپ بھی شٹ اپ کہہ دیتے لیکن جس طرح کی غلیظ زبان اور مغلظات استعمال کئے ہیں انہوں نے سب مردوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ان کو میں لکھاری نہیں مانتا یہ ایک فرعونی طبعیت کے آدمی ہیں ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے

    عامر لیاقت کی لائیو شو مین اس تنقید پر صارفین نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف کمنٹس کئے

    ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت پہلے یہ بتائیں کہ اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ عورت برملا 22 کروڑ عوام کہ سامنے یہ بکواس کرے کہ میرا جسم میری مرضی

    ایک صارف نے لکھا کہ وہ عامر لیاقت جو خلیل الر حمن کو فرعون کہہ رہا ہے خود اپنے پروگرام میں فرعون بن کر شاہ زین خانزادہ اور دوسرے اینکرز کی شکلوں کے بارے میں کیا کیا کہا کرتے تھے جس پر ہائی کورٹ نے ان پر پابندی لگائی تھی

    ایک صارف نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئےکہا اس سے پہلے میں آپ کو بلاک کر دوں اپنی گھٹیا زبان کے پروگرامز دیکھو اور لوگوں کو بھاشن دینا بند کرو

    جہاں عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں کچھ لوگوں نے ان کو سراہا بھی

    ای صارف نے لکگا کہ عامر لیاقت نے میلہ لوٹ لیا ہے الفاظ کا چناؤ دلیل کے ساتھ جواب اور صرف شریعت کی بات نہیں کہ آیات پڑھ کر سنائیں بہترین

    جبکہ شو کے میزبان منصور علی خان نے لکھا یہ سب پہلے سے لکھا گیا نہیں تھا
    https://login.baaghitv.com/khaleel-ur-rehman-qamar-tou-ghalat-tha-khud-marvi-ka-andaz-e-takallam-kesa-hai/

  • وینا ملک خلیل الرحمن قمر کی حمایت میں میدان میں آگئیں

    وینا ملک خلیل الرحمن قمر کی حمایت میں میدان میں آگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک بھی خلیل الرحمن قمر کی حمایت میں میدان میں آگئیں

    باغی ٹی وی :گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے لائیو شو آج عائشہ احتشام کے ساتھ میں خلیل الرحمن قمر ماوری سرمد اور سینیٹر مولانا فیض احمد آزادی مارچ کے‌حوالے سے رائے دینے کے لئے شامل ہوئے تھے جس میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی نعرہ بولنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا تھا

    اس رویے پر جہاں لوگ مصنف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کافی زیادہ لوگ انہیں سپورٹ بھی کر رہے ہیں اور ماروی سرمد کو نعرے میرا جسم میری مرضی پر کھری کھری سنانے پر سراہ رہے ہیں ان سپورٹ کرنے والوں میں اداکارہ وینا ملک بھی ہیں


    اداکارہ نے سرمد ماروی کو شو میں خلیل الرحمن کو بحث کے دوران طنزیہ میرا جسم میری مرضی کہہ کر ٹوکنے پر اور بار بار اسی نعرے کی تکرار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور خلیل الرحمن پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا

    اداکارہ نے حیران ہوتے ہوئے لکھا جو لوگ شور مچا رہے ہیں خلیل الرحمن نے عورت کی تضحیک کر دی …وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انھیں عورت اور گینڈے میں فرق نظر نہیں آتا ٹویٹ کے آخر میں وینا نے اپنی اس ٹویٹ پر سوری بھی لکھا

    واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ میرا جسم میری مرضی نعرہ بولا اور لائیو شو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نا مناسب الفاظ استعمال کی

    عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا

  • عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا

    عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا

    نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں ماروی سرمد سے متعلق نا زیبا الفاظ پر عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ ، متکبرانہ اور فرعونی قرار دیدیا

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کے غیر اخلاقی رویہ اپناتے ہوئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے مصنف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے انداز کو جاہلانہ ، متکبرانہ اور فرعونی قرار دیدیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے مختلف ٹویٹس میں خلیل الرحمن کے اس غیر اخلاقی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا


    ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ آپ کو نہیں پسند ٹھیک ہے نظریے سے اختلاف ہے ، مناسب ! مگر یہ طرزتکلم تواس مخبر خاتون کے ساتھ مولا علی کا بھی نہیں تھا جس نے جنگ میں مخبری کا کام سر انجام دیا خلیل الرحمن قمر! تم نے مردوں کے سر شرم سے جھکادیے اور تکبر سے معاشرے کو تقسیم کردیا


    ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میرا جسم میری مرضی قابل اعتراض نعرہ تھا لیکن اس سے کہیں زیادہ قابل اعتراض تمہارا جاہلانہ اندازتخاطب ہے، ظاہر ہے ایک عورت کو دو ٹکے کی عورت لکھنے والے دوٹکے کے مغرور وجود سے نفرت کے تعفن کے سوا کیا اٹھ سکتا ہے، تُف ہے کہ میرے پاکستان میں تم ہو


    عامرلیاقت نے مزید لکھا کہ خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار) انسان کو بدلتے نہیں بے نقاب کردیتے ہیں


    عامر لیاقت نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دو ٹکے کی عورت سے لے کر الو کی پٹھی تک کا گھٹیا سفر بہت جلد طے کر لیا خلیل الرحمن قمر ! مقبولیت ہضم کرنا اعلی ظرفوں کا شیوہ ہے کم ظرف کا نہیں خالی برتن سوائے بجنے اور بجانے کے کسی کام نہیں آتا پانی چڑھا کر صرف ہانڈی پکاتے رہو صرف اُبال آئے گا غذا میسر نہیں ہوگی!


    عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ سوال یہ نہیں کہ ہم کس عورت کے ساتھ ہیں اور کس کے نہیں سوال یہ بھی نہیں کہ جسم اور مرضی کی وضاحتیں ہوں سوال یہ ہے کہ اختلاف کے لئے دلیل بلند ہو ، آواز نہیں کسی کے جسم اور اس کی شکل پر پُر غرور انداز میں متکبرانہ فقرے کسنا ،خلقت خداوندی، کی توہین ہے

    عامر لیاقت نے حدیث نبوی بھی شئیر کی


    فرمایا میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کیاکرو،عورتوں کاخیال رکھو استوصوا بالنساء کے معنی ہیں عورتوں کی بابت میری وصیت قبول کرو اور وصیت یہ ہے کہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرو (بخاری)


    عامر لیاقت نے ایک اور حدیث لکھی تم میں کامل مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے

    ساتھ ہی انہوں نے ایک نوٹ لکھا کہ معاذاللہ اس حدیث کا یقیناً ان سے کوئی تعلق نہیں جو اپنی بے ہودہ گوئی سے میرے آقا کے قول پر مقدم رکھ رہے ہیں

    میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ میری رابی پیر زادہ


    واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ میرا جسم میری مرضی نعرہ بولا اور لائیو شو کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نا مناسب الفاظ استعمال کیے

    نیو نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نصراللہ ملک نےماروی سرمد سے معافی مانگ لی

  • صبا قمر کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    صبا قمر کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور بیرون ملک گاڑی میں سفر کے دوران بھارتی گانے ناگن پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور گانے کے ہر لفظ پر وہ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=DLThS0yRrPo&feature=youtu.be
    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر کی مشہور ترین گانے میرے رشک قمرگانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انہوں نے دوستوں کی شرارت قرار دیا تھا

  • میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ  میری رابی پیر زادہ

    میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے نہ کہ میری رابی پیر زادہ

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والی رابی پیر زادہ نے خلیل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیں دیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرا زادہ نے میرا جسم میری مرضی نعرے اور خلیل الرحمن قمر کے ماروی سرمد کے خلاف لائیو شو میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مذمت کی


    رابی نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی ہے یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کر کے دکھایا دولت شہرت پیسہ سب چھوڑ دیا کیوںکہ اللہ راضی تو آخرت جنت

    انہوں نے خلیل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا جو عورت کو گالیاں دے وہ مرد نہیں ہے اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دے وہ عورت نہیں ہے


    رابی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں خلیل الرحمن کو سپورٹ کرنے والے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ خلیل صاحب نے اچھا کیا وہ صرف یہ بتادیں کہ کیا ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی کافر عورت کو بھی گالی دینے کی اجازت دی ہے جو کہا ٹھیک کہا لیکن جیسے کہا وہ ہمارے نبی کی امت پر اچھا نہیں لگتا

    واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ میرا جسم میری مرضی نعرہ بولا اور لائیو شو کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نا مناسب الفاظ استعمال کیے