Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نیو نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نصراللہ ملک نےماروی سرمد  سے معافی مانگ لی

    نیو نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نصراللہ ملک نےماروی سرمد سے معافی مانگ لی

    نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک نے خلیل الرحمن قمر کے ماروی سرمد کے ساتھ غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی: گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے لائیو شو آج عائشہ احتشام کے ساتھ میں خلیل الرحمن قمر ماوری سرمد اور سینیٹر مولانا فیض احمد آزادی مارچ کے‌حوالے سے رائے دینے کے لئے شامل ہوئے تھے جس میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی نعرہ بولنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا تھا

    تاہم اب نیو نیوز کے یگزیکٹیو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ان کے چینل پر ہونے والی بے عزتی ماروی سرمد سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ مہربانی کر کے آج آن سکرین ہونے والے واقعے پر معذرت قبول کریں


    انہوں نے لکھا کہ وہ نیو نیوز کے سربراہ ہونے کے ناطے اس سب کے لئے معافی چاہتے ہیں اور وہ اس پر سخت ایکشن بھی لیں گے

    انہوں نے لکھا ہم حلیل الرحمن قمر کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں

    ٹویٹر صارفین نے کمنٹس میں چینل کے سربراہ نصراللہ ملک سے شو کی میزبان عائشہ احتشام کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا اور خلیل الرحمن قمر اور عائشہ احتشام کو تنقید کا نشانہ بنایا

    اس پر ایک ٹویٹر صارف مینا نے لکھا کہ آپ کو اس شو کی اینکر کو بھی چینل سے فارغ کریں اس نے اس سب کو روکنے کی زحمت نہیں کی

    ایک صارف امان نے بھی چینل کے ایگزیکٹیو دائریکٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اینکر کو بر طرف کریں اور اس ے استعفی لیں اس طرح کا سلوک باقابل برداشت ہے

    ایک صارف نے عفت عمر نے بھی چینل سے اننکر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا اور لکھا کہ اس خیال کو یقینی بنائیں کہ خلیل الرحمن قمر کو دوبارہ سکرین پر نظر نہیں آنا چاہیئے

    واضح رہے کہ لائیو شو میں خلیل الرحمن اس وقت گصے میں آ گئے تھے اور سرمد ماروی کو نازیبا الفاط سنا ڈالے تھے جب وہ آزادی مارچ کے لئے عدالت کی طرف سے دیئے گئے ریمارکس پر بات کر رہے تھے درمیان میں ماروی سرمد نے ٹوکتے ہوئے طنزیہ میرا جسم میری مرضی نعرہ لگایا تھا

    خلیل ارحمن قمر نے ماروی سرمد کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں

  • خلیل ارحمن قمر نے ماروی سرمد کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں

    خلیل ارحمن قمر نے ماروی سرمد کو لائیو شو میں کھری کھری سنا دیں

    معروف لکھاری اور ڈائریکٹر مصنف خلیل الرحمن قمرنے خواتین کے حقوق کی علمبردار ماروی سرمد نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میرا جسم میری مرضی نعرے پر کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی: پاکستان کے معروف ڈئاریکٹر لکھاری اور مصنف خلیل الرحمن قمراور خواتین کے حقوق کی علمبردار ماروی سرمد اور سینیٹر مولانا فیض احمد (رہنما جے یو آئی ف ) نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے لائیو شو آج عائشہ احتشام کے ساتھ میں جلوہ گر ہوئے جس میں عائشہ احتشام نے ان سے عورت آزادی مارچ کے بارے میں سوالات کئے اور اس بارے میں ان کی رائے پوچھی

    آزادی مارچ کے مشہور نعرے میرا جسم میری مرضی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر خلیل الرحمن نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت نے آزادی مارچ میں میرا جسم میری مرضی جیسے غلیظ اور گھٹیا نعرے کو ختم کر دیا جائے خلیل الرحمن نے کہا کہ میں جس کروفر کے ساتھ ماروی سرمد کو یہ نعرہ لگاتے سنتا ہوں تو میرا کیلجہ ہلتا ہے

    فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین


    لیکن خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ مذکورہ نعرہ بولا اور لائیو شو کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نامناسب الفاظ استعمال کیے

    خلیل الرحمن نے ماروی سرمد کو بدتمیز عورت کہتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ امریکا میں تحقیق کر رہی ہے بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہے

    اس دوران خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ماروی سرمد ان سے بدتمیزی کر رہی ہیں انہوں نے متعدد بار خاتون رہنما کو جسم کے طعنے دیے اور کہا کہ وہ آئینے میں اپنی شکل اور جسم دیکھیں ان کے جسم کو کوئی دیکھے گا بھی نہیں

    اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کی لڑائی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں خلیل الرحمن قمر کے اس عمل پر جہاں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں زیادہ تر صارفین ان کو اس پر بھر پور داد دیتے ہوئےسراہ بھی رہے ہیں اور ماروی سرمد کو ان کے اس نعرے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

    ماروی سرمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور لکھا کہ خلیل الرحمن قمر نام کے آدمی نے مجھے لائیو شو میں گالیاں دی ہیں لال مسجد کے غنڈوں کا اندازہ لگائیں اور پریشان نہ ہوں
    https://twitter.com/Ilovepa66841095/status/1234928707418181633?s=19
    ایک ٹویٹر صارف ملک حامد نے خلیل الرحمن کی گالیوں والی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قسم سے مزہ آگیا ہم آپ کو اس معاملے میں مکمل سپورٹ کریں گے

    ایک ٹویٹر صارف ابوبکر صدیق علوی نے بھی خلیل الرحمن قمر کی تعریف کی

    ایک صارف مہران کشمیری نے بھی خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے بہتر پاکستان کا کئی مرد اس گھٹیا اور بے حیا عروت کو جواب نہیں دے سکتا تھا جس نے میرا جسم میری مرضی جیسا گھٹیا نعرہ ایجاد کیا

    ایک صارف عظمی خان نے کہا کہ وہ اس بات پر خلیل الرحمن قمر کی پچھلے تمام عورتوں کے بارے میں متنازع بیان پر انہیں معاف کرتی ہیں

    ایک صارف نے اس بات پر خلیل الرحمن قمر کو آسکر کا ونر قرار دیا جبکہایک صارف نے مارووی سرمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کے بارے میں ایسے سن کر کتنا برا لگا آپ کو اورتم یہی بک بکیہ مغلظات سارا دن پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بکتی رہتی ہو

    ایک صارف نے لکھا کہ میرا جسم میری مرضی کو ماننے والی مکروہ عورت میری زبان میری مرضی کو بھی مانو اور پاکستان کی ہر غیرت مند عورت اور لڑکی کی زبان تم جیسی مکروہ عورت پر لعنت بھیجتی ہے


    جہاں خلیل الوحمن قمر کو لوگوں نے سراہا وہاں چند ایک نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ایک صارف نے کہا کہ جن کو اپنی ماں بہنوں کو گالی دینے کی عادت ہوتی ہے وہ باہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں ورنہ گالی کے بغیر بھی بات ہو سکتی ہے

    ایک اور صارف حادیہ انیس نے بھی خلیل ارحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس عمل کو گھٹیا قرار دیا

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو عورت مارچ کے دوران ماروی سرمد سمیت کئی فیمنسٹ خواتین اپنی روٹی خود بناؤ اور اپنا کھانا خود گرم کرو جیسے سلوگن لےکر سامنے آئی تھی اور عورت مارچ میں لگایا گیا ایک نعرے میرا جسم میری مرضی بھی تھا جو کافی مقبول ہوا

    عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے متعلق اہم بات کہہ دی

  • علی ظفر نے لاہور قلندر کی جیت کو اپنے ترانے سے ملا دیا

    علی ظفر نے لاہور قلندر کی جیت کو اپنے ترانے سے ملا دیا

    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے بنائے ترانے میلہ لوٹ لیا سے ملا دیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے

    باغی ٹی وی:گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے بنائے ترانے میلہ لوٹ لیا سے ملا دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر میچ ختم ہونے کے بعد علی ظفر نے ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی اور یہ لکھا کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے


    گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی

    واضح رہے کہ علی ظفر نے مداحوں کے پر زور اسرا پر پی اسی ایل فائیو کے لئے میلہ لوٹ لیا ترانہ یکم مارچ کو ریلیز کیا تھا

  • غنا علی جیپنیز کنکشن کی شوٹنگ کے لئے جاپان پہنچ گئیں

    غنا علی جیپنیز کنکشن کی شوٹنگ کے لئے جاپان پہنچ گئیں

    پاکستانی معروف اداکارہ غنا علی ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی تاہم وہ شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جاپان پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں حصہ لینے کے لئے جاپان پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ وہ ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں اہم اور دلچسپ کردار کررہی ہیں

    انہوں نے بتایا ہدایت کار تنویر جمال کی اس فلم میں نایاب خان، مائرہ خان اور دیگر فن کار بھی کام کررہے ہیں

    فلم مان جاؤ ناں سے شناخت بنانے والی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں مختلف ڈراموں میں بھی لیڈنگ رول کررہی ہیں فلم جیپنیز کنکشن کی کہانی منشیات مافیا کے خلاف آواز اٹھاتی ہے

    انہوں نے بتایا کہ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور دوسرے شیڈول کی عکس بندی جاپان میں ہورہی ہے غنا علی نے کہا مجھے امید ہے کہ اس فلم میں میرا کردار اور اداکاری سب کو پسند آئے گی

  • میری زندگی پر بنائی گئی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنا چاہوں گا سرفراز

    میری زندگی پر بنائی گئی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنا چاہوں گا سرفراز

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں فہد مصطفی کو ہیرو دیکھنا چاہیں گے

    باغی ٹی وی :اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سرفراز میزبان فیضان نجیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے نظر آرہے ہیں

    میزبان نے سرفراز سے پوچھا اگر آپ کی زندگی پر کبھی کوئی فلم بنے تو آپ کے خیال میں کون سا ہیرو ہے جو فلم میں آپ کا کردار ادا کرسکتا ہے اس پر سرفراز نے کہا مجھے لگتا ہے فہد مصطفی فلم میں میرا کردار ادا کرسکتے ہیں سرفراز نے وجہ بتاتے ہوئے کہا فہد مصطفی بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں اور بہت پر کشش اور سمارٹ بھی نظر آتے ہیں


    فہد مصطفی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ارے واہ آپ کا بہت شکریہ سر آپ نے اس قابل سمجھا

    ہی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ اننگز کے بارے میں بتاتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ بہت سی ہیں لیکن آخری بار جب لاہور قلندر کے خلاف چھکا مارا تھا وہ بہت یادگار تھا

    کرکٹر نے بتایا کہ پی ایس ایل میں ٹرافی کے علاوہ سب سے اچھے لمحہ ندیم بھائی کا مجھے کوئٹہ گیلڈی ایٹر کے لئے بطور کپتان سیلیکٹ کرنا ہے جو میرے لیے بہت عزت اور فخر کی بات ہے کیونکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی سیلیکٹ ہوا یہ میرے لئے آنر کی بات ہے

  • ننھی مداح نے طیفا کا دل لُوٹ لیا

    ننھی مداح نے طیفا کا دل لُوٹ لیا

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی کم عمر مداح نے گلوکار کا دل لُوٹ لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی کم عمر مداح نے گلوکار کا دل لُوٹ لیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر آج کل نہیں بلکہ جب سے انہوں نے پی ایس ایل سیزن فائیو کا ترانہ بنانے کا اعلان تھا تب سے کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں

    انہوں نےایک ننھی مداح کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ علی ظفر کا حال ہی میں آنے والا پی ایس ایل ترانہ میلہ لوٹ لیا گنگنا رہی ہیں

    ننھی مداح سے جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ یہ کس کا گانا ہے تو وہ کہتی ہے کہ یہ طیفا کا گانا ہے

    یاد رہے کہ معروف پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر نے طیفا کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوئی تھی جن میں ان کے ہمراہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا


    توصیف نامی صارف نے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ننھی مداح کا نام نام نور الہدی ہے جو ساڑھے تین سال کی ہے

    صارف نے لکھا کہ نورالہدی علی ظفر کی بہت بڑی مداح ہے سارا وقت طیفا ان ٹربل دیکھتی ہے گانے گنگناتی ہے اور اب تو بھائی حاضر ہے کے نعرے بھی لگاتی ہے

    علی ظفر نے مداح کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں دل لوٹ لیا لکھا

    واضح رہے کہ مداحوں اور کرکٹ شائقین اور پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہو کو لوگوں نے مسترد کر دیا تھا پھرمداحوں کی بھر پور فرمائش پر علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا کے عنوان سے محض ایک ہفتے کے مختصر وقت میں پی ایس ایل ترانہ تیار کیا تھا جسے 42 گھنٹوں کے مختصر وقت میں 4 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1234840390924193792?s=19
    جس کی تصویر علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہے اور کیپشن میں لکھا روکو گے کیسے ہم رکیں گے نہیں

    علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے نے میلہ لُوٹ لیا

  • میرے بیٹوں نے میرا ساتھ دے کر مجھے زندگی کے بہترین لمحات دیئےعرفان خان

    میرے بیٹوں نے میرا ساتھ دے کر مجھے زندگی کے بہترین لمحات دیئےعرفان خان

    بھارتی اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے جس عمر میں ہیں اس عمر کے لڑکے کھیل کود اور دوسری سر گرمیوں میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں لیکن میرے بیٹوں نے میرا ساتھ دے کر مجھے زندگی کے بہترین لمحات دئیے ہیں

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سالوں سے کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی رولر کوسٹر کی ایک یادگار سواری کی طرح ہوتی ہے جہاں ہم شور مچاتے ہیں ڈرتے ہیں خوش ہوتے ہیں ہنستے اور روتے ہیں

    اداکار نے کہا کہ ہم اپنی زندگی میں تھوڑا روتے ہیں اور زیادہ مسکراتے ہیں اور یوں ہی دیکھتے ہی دیکھتے ہم بڑے ہوجاتے ہیں

    بھارتی اداکار نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک مشکل وقت دیکھا ہے اور ہمت کرکے کسی نہ کسی طرح اس لمحے میں خود پر قابو پاکر برداشت کیا ہے

    اُنہوں نے بیٹوں کے حوالے سے کہا کہ میرے بیٹے جس عمر میں ہیں اس عمر کے لڑکے کھیل کود اور دوسری سر گرمیوں میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں لیکن میرے بیٹوں نے میرا ساتھ دے کر مجھے زندگی کے بہترین لمحات دئیے ہیں

    عرفان خان نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے مشکل وقت میں میری اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا وہ 24 گھنٹے میرے ساتھ رہتی تھیں میری دیکھ بھال کرتی تھیں آج جس مقام پر ہوں صرف اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہوں اگر میں زندہ رہوں گا تو صرف اپنی اہلیہ کے لیے زندہ رہوں گا

    عرفان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم انگریزی میڈیم کا ٹریلرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اس دنیا میں ہوں بھی اور نہیں بھی لیکن فلم انگریزی میڈیم میرے لیے بہت خاص ہے اور یقین مانیں میری دلی خواہش تھی کہ میں اس کی تشہیر اسی محبت سےکروں گا جس پیار و محبت سے ہم نے اس کو بنایا ہے

    عرفان خان نے اپنے مرض کے حوالے سے کہا تھا کہ اس وقت میرے جسم میں ایک مرض نشونما پارہا ہے اس سے لڑائی جا ری ہے دیکھتے ہیں اب کس کروٹ اونٹ بیٹھتا ہے جو بھی ہو گا آپ کو اطلاع کر دی جائے گی لیکن میں پھر بھی اپنی فلم کی تشہیر کروں گا

    بھارتی اداکار نے کہا تھا کہ ہم نے اس فلم کو پوزیٹیویٹی کے ساتھ بنایا ہے اورمجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ کو سکھائے گی ہنسائے گی رلائے گی اور پھر سے ہنسائے گی

    انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ اس کے ٹریلر سے ہی لطف اندوز ہوجائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں

    واضح رہے کہ عرفان خان کی فلم انگریزی میڈیم رواں ماہ 12 مارچ کو ریلیز کی جائے گی اس فلم میں عرفان خان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

    دنیا میں ہر کسی کی کوئی جگہ لے سکتا ہے لیکن اداکار کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا محمود اسلم

  • کومل رضوی 23 مارچ کو سری لنکا میں پرفارم کریں گی

    کومل رضوی 23 مارچ کو سری لنکا میں پرفارم کریں گی

    پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی نےیوم پاکستان کے سلسلے میں23 مارچ کو سری لنکا میں ہونے والے تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں پرفارم کریں گی

    باغی ٹی وی : میزبان و گلوکارہ کومل رضوی شانِپاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس اور شو کو کامیاب بنانے کے لئے خوب محنت کر رہی ہیں

    اس حوالے سے گلوکارہ کومل رضوی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی لوک موسیقی اور صو فیانہ موسیقی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ہماری موسیقی میں ایک جادو ہے جس نے دنیا بھر کے سننے والوں کو اپنی سحر میں جکڑ رکھا ہے

    انہوں نے کہا کہ شان پاکستان کی سفیر ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے شو کے لیے زیادہ محنت کررہی ہوں اس سلسلے میں مجھے ہما نصر اور شہناز رمزی مدد کر رہے ہیں

    کومل رضوی نے شوبز کرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کم عمری ہی میں شوبز سے منسلک ہو گئی تھی

    انہوں نے کہا کہ حیدر امام رضوی کے ڈرامے ہوائیں سے مجھے پہچان ملی لیکن اس وقت میں بہت چھوٹی تھی کومل رضوی کے مطابق میں نے بالی وڈ کے صف اول کے فنکاروں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں جو انٹرنیشنل چینل وی پر نشر کیے گئے شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار وغیرہ کے انٹرویوز بے حد پسند کیے گئے

    انہوں نے کہا کہ میں شہرت کے پیچھے کبھی نہیں بھاگی اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ جب بھی دو تین سال کے لمبے عرصے کے بعد آتی ہوں تو اپنے ساتھ نئے گانے ان کی ویڈیوز اور کچھ نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام شروع کرتی ہوں

    انہوں نے کہا میرے والد اور بھائی حسن رضوی نے شوبز میں مجھے بھر پور سپورٹ کیا

  • ماہرہ خان امریکی میزبان و اداکار جیمز لپٹن کی موت پر افسردہ

    ماہرہ خان امریکی میزبان و اداکار جیمز لپٹن کی موت پر افسردہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان امریکی لکھاری اداکار اور میزبان جیمز لپٹن کی موت پر افسردہ ہو گئیں

    باغی ٹی وی : امریکی لکھاری اداکار اور میزبان جیمز لپٹن 93 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ان کی موت پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان افسردہ ہو گئیں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیمز لپٹن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لپٹن کی موت کی خبر سن کر وہ دل گرفتہ ہیں


    انہوں نے جیمز لپٹن کےانسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو جیسے نامور شو کی تعریف کی اور ایسا منفرد شو پیش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لکھا وہ اس شو کو ابھی بھی دیکھ رہی ہیں اور دوبارہ دیکھیں جب تک وہ یاد رکھ سکیں

    لپٹن کی اہلیہ کے مطابق لپٹن مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور یہی ان کی موت کی وجہ بنا

    1994 سے شروع ہونے والے معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے لپٹن نے اپنے شو میں متعدد فنکاروں کے انٹرویوز کئے

    اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں مدعو کیے گئے مہمان لپٹن اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری کے گر سکھاتے تھے

  • ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور سپر ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیا البم جلد ہی سامنے آئے گا

    باغی ٹی وی :منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی ایان علی گذشتہ چار برسوں سے بیرون ملک مقیم ہیں ا ور اب سوشل میڈیا پر بھی لمبے عرصے کے بعد واپس آئی ہیں گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی
    https://www.instagram.com/p/B9JhnF0J6qk/?igshid=1ktui7446kigq
    اس تصویر کے کیپشن میں اپنے 5 سال قبل ریلیز کے گئے گانےارتھ کوئککے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا 5 سال قبل ریلیز کیا گیا گانا آج بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے اس گانے کے ساؤنڈ کلاؤڈ پر 30 ملین سے زائد اور یوٹیوب پر 15 ملین سےزائد ویوز ہیں

    ایان علی نے 2009 سے لے کر اب تک مداحوں کی جانب سے بھیجے جانے والے مثبت پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور میری دعا ہے کہ یہ پیار ہر گزرتے دن کے ساتھ اسی طرح بڑھتا رہے

    ایان علی نے اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی لکھا کہ میں آج کل بہت ساری چیزوں پر کام کررہی ہوں جو بہت جلد منظر عام پر آئیں گی
    https://www.instagram.com/p/B9RWp6ipP-e/?igshid=cixsd5senfsx
    یاد رہے اس سے قبل ایان علی نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر آخری پوسٹ دوسال قبل 2018 میں کی تھی
    https://www.instagram.com/p/Bo_QNtqgXNm/?igshid=1eelsk637msuq
    واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے