Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی باکس آفس پر سونک دی ہیج ہوگ کا راج برقرار

    امریکی باکس آفس پر سونک دی ہیج ہوگ کا راج برقرار

    امریکی باکس آفس پرویڈیو گیمزپرمبنی ایڈونچرکامیڈی فلم سونک دی ہیج ہوگ کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی باکس آفس پرویڈیو گیمزپرمبنی ایڈونچرکامیڈی فلم سونک دی ہیج ہوگ کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار رہا فلم 4 ارب5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کما کر پہلے نمبر پر جبکہ فلم دی کال آف دی وائلڈ دوسرے اور فلم برڈز آف پرے تیسرے نمبر پر رہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=9Xe9DM7Nd8o&feature=youtu.be
    اداکار جم کیری نے ڈاکٹر روبوٹنک کے منفی کردار میں تہلکہ مچادیا سپر سونک ہیج ہوگ نے باکس آفس کی دوڑ بھی جیت لی ویڈیو گیمز پر مبنی فلموں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے فلم نے پہلے ہفتے 8 ارب 94 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ رقم بٹور کر پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا لیا ہے

    امریکی ناول نگار جیک لندن کے 1903 میں شائع ہونے والے کلاسک ناول کی کہانی پر مبنی سپراسٹار ہیریسن فورڈ کی فلم دی کال آف دی وائلڈ نے 3 دنوں میں 3 ارب 82کروڑ 66 لاکھ روپے کمائے اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر رہی

    سپر ہیرو کی فلم برڈز آف پرے نے اس ہفتے ایک ارب 8 کروڑ سے زائد کا بزنس تیسرے نمبر پر رہی

  • علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

    علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

    معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کے ترانے گا چکے ہیں جو کامیاب رہے اور لوگوں نے کافی پسند بھی کئے اب علی ظفر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بھی بنانے جا رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی اسیس ایل فائیو کے ترانہ تیار ہیں جو علی عظمت ہارون عارف لوہار اور عاصم اظہر نے گایا تھا جو کہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور اس ترانے پر پی ایس ایل کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عکی ظفر نے ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو شئیر کی ہے


    جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے بھائی آ رہا ہے جبکہ ویڈیو میں علی ظفر کے میوسیقی آلات دکھائے گئے ہیں اور علی ظفر سسٹم پر کام کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں بھائی آ رہا ہے تیار ہو جاؤ

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ترانی تیار ہیں جو کہ علی عظمت ہارون عارف لوہار اور عاصم اظہر نے گایا تھا وہ مداحوں کو پسد نہیں آیا اور خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہویے انہوں نے علی ظفر کو یا د کیا

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر


    جبکہ 20 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی تقریب سمیت اس کے میزبان احمد گوڈیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کے انداز پر انہیں کہا گیا کہ وہ عمران خان کی نقل کرتے ہیں جبکہ احمد گوڈیل نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ فیمنزم اپنی جگہ می ٹو اپنی جگہ پر ابھی تک علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا اور سننے میں آیا تھا کہ میشا شفیع کیس بھی ہار چکی ہیں لیکن پی ایس ایل میں مجھے اجازت نہیں کہ میں علی ظفر کا کوئی بھی گانا چلا سکوں

    احمد گوڈیل نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم پرانی باتوں کو بھلائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ہمیں اس سب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا میں نہیں جاتنا مستقبل میں کیا ہوگا میں نہیں جانتا کہ میرے لیے آگے کیا لکھا ہے لیکن اللہ تعالی جو بھی لکھتا ہے وہ سب سے بہترین منصوبہ کرتا ہے اور اس کے آگے انسان کچھ نہیں کرسکتا

    اس پر علی ظفر نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص ادارے اسپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برانڈ نہیں یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے

    واضح رہے کہ کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ گانے والے علی عظمت نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے ترانے تیار ہیں پر آنے والے ردعمل کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانے کے ردعمل میں دو چار چیزیں ملوث تھیں حریف فنکاروں نے بلاگر ز کو پیسے دے کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا اس پر علی ظفر نے ٹویٹر پو ایک مزاحیہ ویڈیو بھی سینڈ کی تھی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئےکہا تھا کچھ بھی غلط ہو جائے اس کا ذمہ دار میں یعنی آپ کا بھائی ہوں

    اے آر وائی نیوز کے میزبان وسیم بادامی کے پروگرام میں ٹیلی فونک انٹر ویو کے دوران علی ظفر نے علی عظمت کے دیئے گئے ایک بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں یہ تو اللہ کا کرم ہوتا ہے کہ کوئی گانا اچھا بن جاتا

    پی ایس ایل میں علی ظفر کے گائے ترانے چلانے کی اجازت نہیں احمد گوڈیل کا انکشاف


    انٹر ویو میں میزبان وسیم بادامی نےسوال کیا کہ کیا پی سی بی انہیں کہے گا تو وہ ترانہ بنائیں گے لوگوں کی خواہش پر کچھ نہیں کیا جاسکتا؟ اس کا جواب دیتے ہوئےعلی ظفر کا کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر تو ایسے ہی ہونا چاہیئے لیکن لوگ کہتے ہیں تو میں اپنی پوری کوشش کروں گا کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ عوام کی رائے صحیح طور پر لے لیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کے کسی فعل سے لوگوں کی دل آزاری ہو تو میزبان نے علی ظفر کے سامنے پول کروانے کی تجویز پیش کی کہ لوگوں کی متفقہ رائے سامنے آجائے اور علی ظفر کو بھی 24 گھنٹے سوچنے کا وقت لیا تھا

    تاہم اب علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پیہ ایس ایل کا ترانہ بنا رہے ہیں جو کہ امید ہے چند دن بعد منظر عام پر آ جائے گا

  • غذا جو بانجھ پن کا امکان زیادہ بڑھاتی ہے

    غذا جو بانجھ پن کا امکان زیادہ بڑھاتی ہے

    دنیا بھر میں مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس کی بنیادی وجہ کیا ہے مگر حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک عام غذا کی استعمال کی وجہ سے ہے

    امریکہ میں ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک حالیہ تحقیق کی گئی جس میں 29 سو سے زائد ڈینش نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا تحقیق کے دوران محققین نے غذائی انتخاب اور تولیدی افعال کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی تھی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ مغربی طرز کی غذا یا جنک فوڈ کا شوق اسپرم کی تعداد میں کمی اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھا سکتا ہے

    طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ پیزا فرائیز اور زیادہ میٹھا کھانے کا شوق رکھنے والے افراد کا اسپرم کاﺅنٹ پھل سبزیاں اور مچھلی زیادہ کھانے والوں کے مقابلے میں 25 فیصدتک کم ہوسکتا ہے

    محققین نے معلام کیا کہ پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور چکن پر مشتمل غذا عام صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جبکہ جنک فوڈ نقصان دہ ہوتی ہے

    محققین کا کہنا تھا کہ اچھے غذائی عناصر صحت مند تولیدی افعال کے لیے ضروری ہوتے ہیں کیونکہ اس سے اسپرم کی صحت بہتر ہوتی ہے اور بانجھ پن کا امکان نہیں ہوتا

    دل کی ’نارمل دھڑکن‘ کی تعریف اب نارمل نہیں رہی ،65سے90 کے درمیان ہونی چاہیے


    انہوں نے بتایا کہ اینٹی آکسیڈنٹس سپلیمنٹس، سی فوڈ، چکن، گریاں، اجناس، سبزیاں اور پھل اس لیے اہم ہیں کیونکہ ان سے جسم کو اینٹی آکسیڈیشن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ملتے ہیں جو اسپرم بننے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں

    تحقیق میں شامل تمام افراد صحت مند اور نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا کیونکہ ڈنمارک میں 18 سال کی عمر میں تمام مردوں کو ملٹری سروس کی فٹنس کے لیے جسمانی معائنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے

    اس معمول کے معائنے کے دوران تحقیقی ٹیم نے ان نوجوانوں کی خدمات تحقیق کے لیے حاصل کیں

    ان نوجوانوں سے غذائی اور طرز زندگی کی عادات کے بارے میں معلوم کیا گیا اور گذشتہ 3 ماہ کے دوران کیا کچھ کھایا جس کے بعد ان کے غذائی رجحانات کو مدنظر رکھ کر انہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا یعنی صرف سبزیاں کھانے والے، مغربی غذا، صحت بخش اور اوپن سینڈوچ پھر ان کے خون اور اسپرم کے نمونے لیے گئے اور جسمانی وزن، قدوقامت بھی لیے گئے

    نتائج سے معلوم ہوا کہ مخصوص غذائیں جیسے جنک فوڈ یا مغربی طرز کی غذا کھانے والے افراد کے اسپرمز کا معیار سب سے ناقص تھا اور اس کے بننے کی مقدار کی شرح بھی کم تھی اس کے مقابلے میں صحت بخش غذا کھانے والے افراد اس حوالے سے سب سے صحت مند قرار پائے

    اس تحقیق کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئےمحققین نے مشورہ دیا کہ نوجوان مچھلی، چکن، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں جبکہ پیزا، فرنچ فرائیز، پراسیس اور سرخ گوشت، انرجی ڈرنکس اور میٹھے جنک فوڈ کا کم سے کم استعمال کریں

  • معروف اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

    معروف اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

    سینئراور معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئراور معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا

    فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں گڑیا سراغ زندگی کاغذ کی ناؤ اور رانی سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں

    اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے

    فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کےبنا پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے

  • میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے،برقع اور حجاب اس کا اپنا انتخاب ہے اے آر رحمن

    میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے،برقع اور حجاب اس کا اپنا انتخاب ہے اے آر رحمن

    بھارتی گلوکار اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ برقع پہننا میری بیٹی خدیجہ کا اپنا انتخاب ہے

    گذشتہ دنوں بنگلا دیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن کو حجاب اور برقع پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

    تسلیمہ نسرین کی تنقید کے بعد اب بھارتی گلوکار اے آر رحمن نے بھی اس بارے میں بیان دے دیا

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اے آر رحمن نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے ماضی میں ایک گانا گایا ہے جس پر لوگوں کی جانب سے ان کو بےحد پیار اور محبت ملی

    انہوں نے کہا کہ میرے بچے جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا اچھاہے اور کیا برا ہے اسی لیے میرے بچے اپنی مرضی کے مطابق آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں

    اے آر رحمن نے کہا کہ برقع اور حجاب پہننے کا انتخاب خدیجہ کا اپنا ہے اور میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے

    انہوں نے بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کی جانب سے خدیجہ کے حجاب اور برقعے پر تنقید کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اس طرح کی تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خدیجہ رحمن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اے آر رحمن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے

    تسلیمہ نسرین نے خدیجہ کے برقع اور حجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی لڑکی کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے

    برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب


    تسلیمہ نسرین کے اس تنقید بھرے ٹوئٹ پر خدیجہ رحمن بھی خاموش نہ رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں تصویر شیئر کی تھی جس کا انہوں نے ایک طویل کیپشن لکھا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ صرف ایک سال رہا ہے اور یہ موضوع دوبارہ گردش کرنے لگ گیا ہے بھارت میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن پھر بھی سب لوگ اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں میں جب بار بار یہ موضوع سنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے

    محترمہ تسلیمہ نسرین! مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنے ہی لباس کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہی ہیں آپ کو کچھ تازہ ہوا لینے کی ضرورت ہے

    انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے برقع پہننے سے کوئی گھٹن محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اور میں اپنے اس فیصلے میں بااختیار ہوں

    انہوں نے لکھا تھا کہ تسلیمہ نسرین میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ کو ایک بار گوگل کرکے فیمینزم کا مطلب معلوم کرنا چاہیے

    واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا

  • ٹرمپ کے بیان پر پیراسائٹ کے ہدایتکار کا سخت رد عمل

    ٹرمپ کے بیان پر پیراسائٹ کے ہدایتکار کا سخت رد عمل

    فلم پیراسائٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر جنوبی کوریا کے ہدایت کار یون سنگ ہیون نےسخت ردعمل کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے تبصرے پرشدیدغصہ آیا وہ ٹرمپ ہیں نہ کہ پیرا سائٹ کے ہدایتکار لیکن فلم سے متعلق امریکی صدر کا بیان تنگ نظری ہے

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دینے پر امریکی صدر نے دو دن قبل آسکرز کا خوب مذاق بنایا تھا کہا تھا جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بہت سے مسائل ہیں اس کے باوجود بہترین فلم کا آسکر جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کو دیدیا گیا انہوں نے آسکرز میں بہترین فلم کے اعلان کی نقل بھی اتاری تھی

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 1939 میں بنی فلم gone with the Wind جیسی ہالی ووڈ کلاسک کو ایوارڈ ملتا

  • ہمیشہ خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لئے چند عادتیں ترک کر دیں

    ہمیشہ خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لئے چند عادتیں ترک کر دیں

    ہم اپنے اردگرد ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں جو 40یا 50سال کی ہونے کے باوجود نہ صرف خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جواں بھی دکھائی دیتی ہیں اس کی بنیادی وجہ ان کی روزمرہ کی عادتیں ہیں

    اس کے برعکس ہم اکثر ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں جو 25سال کی ہونے کے باوجود 30یا35برس کی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں جن سے لاعلمی ہمیں تیزی سے بڑھاپے کی جانب راغب کررہی ہوتی ہیں جواں عمر نظر آنے کے لیے دنیا بھر میں امیر افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کردینابڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے وہ عادات کونسی ہیں آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں

    ایک وقت میں مختلف کام سرانجام دینا:
    اکثر خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک وقت میں کئی کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اس خوبی کو وہ اپنے لیے فخر کی بات سمجھتی ہیں لیکن آپ کی اس عادت کاخمیازہ آپ کے جسم کو ادا کرنا پڑتا ہے بہت زیادہ تناؤ جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہےاس لیے کوشش کریں کہ آپ ایک وقت میں ایک ہی کام کریں

    خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن


    ورزش کرنا :
    روزانہ ورزش کرنے سے عمر کے بڑھتے اثرات کو بھی بآسانی چھپایا جاسکتا ہے لیکن ہم میں سے زیادہ تر افراد ورزش صرف اس وقت کرتے ہیں جب ان کا وزن بڑھ جائےچند ہفتے جم جوائن کرنے سے آپ صرف چند پاؤنڈ وزن میں کمی لاپاتی ہیں تاہم روزانہ ورزش کرنے کا معمول بنالیا جائے تو یہ آپ کا وزن بڑھنے نہیں دے گی ساتھ ہی آپ کو فٹ، چست اورموٹاپے جیسی بیماریوں سے دور رکھے گی

    دوستوں کو وقت نہ دینا:
    ہم اپنی زندگی کی مصروفیات میں اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ اکثر دوست احباب بہت پیچھے رہ جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ گزارا گیا وقت جسم پر عمر کے اثرات کی روک تھام کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے وہ خواتین جو صرف مصروفیات کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار رہتی ہیں ان پر عمر کے اثرات وقت سے پہلے ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں

    سونے کا انداز:
    عام طور پر اوندھے منہ سونا اکثر افراد کی عادت ہے لیکن آپ کے سونے کا انداز بھی آپ کے چہرے کی رعنائی دور کرنے اور جھریاں پڑنے کا سبب بن سکتا ہے لہذا ہمیشہ خیال رکھیں کہ کبھی اوندھے منہ نہ سو ئیں اور سیدھا لیٹ کر سونے کو اپنی عادت بنائیںچہرے پر تکیے کا دبائو بھی جھریوں کا باعث بن سکتا ہےاس لیے سوتے وقت آرام کیلئے چہرے پر کسی قسم کا تکیہ یا کشن رکھنے سے گریز کریں

    آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟


    بیٹھنے کا انداز:
    ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا بہت ہی زیادہ عام عادت ہے اور اکثر لوگ بیٹھنے کے دوران اس پر توجہ بھی نہیں دیتےلیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے ہائی بلڈپریشر، ٹانگوں پر ورم اور دوران خون متاثر ہونے جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ جو لوگ آڑے ترچھے انداز میں بیٹھتے ہیں ان کا انداز بھیجسمانی بناوٹ متاثرکرنے ریڑھ کی ہڈی میں درد اور چکنائی میں اضافے کا سبب بن جاتا ہے

    موئسچرائزر کو نظر انداز کرنا:
    آپ کو اپنی عمر سے بڑا دکھانے والی ایک عادت موئسچرائزنگ کو نظر انداز کرنا بھی ہے ہر انسان کی جلد کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں کہیں کسی کی جلد بے حد آئلی ہوتی ہے تو کسی کی بے حدخشک موئسچرائزنگ کی صورت میں جلد کی نمی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے نمی کی کمی جلد کی سطح کو خشک کر دیتی ہے جو جلد پر زائد جھریوں کو نمودار کردیتی ہے لیکن باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کرنے سے آپ کی جلدنرم رہتی ہے اور جھریاں بننے کے عمل کو ختم کر دیتی ہے

    زیادہ میٹھا نقصان کا باعث:
    زیادہ میٹھا کھانا وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بڑھا نے، آنکھوں کے نیچے حلقے اور جھریوں کا سبب بن جاتا ہے طبی ماہرین اس بارے میں رائے دیتے ہیں کہ چینی ہمارے خلیات میں رچ بس جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہوجاتی ہے

    اسٹرا کا ستعمال :
    کولڈ ڈرنکس یا کسی بھی قسم کے مشروبات کے لیے گلاس کے بجائے اسٹرا کا استعمال نہیں کرنا چاہئےکیونکہ اس کا استعمال آپ کے چہرے پر لکیریں اور جھریاں پڑنے کاسبب بنتا ہے بیوٹی ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق کسی بھی مشروب کا استعمال گلاس سے ہی کیاجانا چاہیے
    https://login.baaghitv.com/unglion-sy-fungus-k-daagh-khatam-karney-k-tareeqy/
    گردن اور ہاتھوں پاؤں پر توجہ بھی ضروری:
    ہم میں سے اکثر خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لیےچہرے کی جلد کا تو بے حد خیال رکھتی ہیں لیکن گردن کو بھول جاتی ہیں جس کے نتیجے میںگردن کا رنگ چہرے سے مختلف لگتا ہے اس کی جِلدلچک دارہوجاتی ہے اور جھریاں پڑنے سے آپ پر بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہوجاتے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ گردن پر لائنیں زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں جنہیں اچھے سے اچھا میک اَپ آرٹسٹ بھی نہیں چھپا پاتا اسی لئے چہرے کے ساتھ گردن کو بھی اتنی ہی توجہ دی جائے چہرے پر مساج کے وقت گردن کا مساج بھی ہر گز نہ بھولیں جبکہ اینٹی ایجنگ ماسک چہرے پر لگانے کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی اپلائی کیا جائے یہی بات ہاتھوں کیلئے بھی ہے جو خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں لازمی نہیں کہ صرف چہرہ ہی خوبصورت لگے ہاتھ اور پاؤں پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے لہٰذا مینی کیور اور پیڈی کیور کا بھی خاص خیال رکھا جائے دھوپ میں نکلتے وقت ہاتھ اور پیروں پر بھی سن بلاک لازمی لگائیں

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو فلمز کے تحت بننے والی فلم مولا جٹ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

    فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جب کہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے فنکارشامل ہیں

    ان کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے جو کہ انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے

    اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے

    یاد رہے کہ یہ فلم مداحوں میں اس وقت ہی مقبول ہوگئی تھی جب یہ بتایا گیا کہ اس میں ماضی کے معروف کرداروں مولا جٹ اور نوری نتھ کے دور کی عکاسی کی گئی ہے

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور بھارتی متنازع شہریت قانون پر مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھانے والے انوراگ کشیپ بھی فلم کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر کہہ چکے ہیں کہ مولا جٹ واپس آچکا ہے اور اس بار یہ فواد خان ہیں

  • بچھڑے فرینڈز سولہ سال بعد دوبارہ مل گئے

    بچھڑے فرینڈز سولہ سال بعد دوبارہ مل گئے

    معروف ٹی وی سیریز فرینڈز کی کاسٹ ایک شو میں شرکت کے لیے اکھٹی ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹی وی سیریز فرینڈز کی کاسٹ ایک شو میں شرکت کے لیے اکھٹی ہوئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آئنسٹن نے ڈرامے کی دیگر مرکزی کاسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی
    https://www.instagram.com/p/B82FMKcBKHL/?igshid=19m6w6vux7h60
    تصویر کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ جلد آنے والا ہے

    جوئی کا معروف کردار ادا کرنے والے میٹ لی بلانک کی جانب سے بھی ڈرامے کی پچیس سال مکمل ہونے پر اس ری یونین پر مختلف پوسٹس شئیر کیں انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پچیس سال پہلے کی جمعرات کی رات منائی ایسے لگتا جیسے کل ہی کی بات ہو انہوں نے تمام چاہنے والوں کا فرینڈز سیریز دیکھنے پر شکریہ ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/B2mW0KLgTBP/?igshid=yy4fydccuyr
    واضح رہے کہ فرینڈز سیریز 1994 میں شروع ہوئی تھی جو آج تک ٹیلی ویژن کی کامیاب سیریز مانی جاتی ہے

    1994 میں ریلیز ہونے والی سیریز کا آخری اور دسواں سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا جس کی کل 136 اقساط پر مشتمل تھا

    یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے مونیکا اور روس بہن بھائی ہیں ریچل مونیکا کی کالج کی سہیلی ہے

    چینڈلر اور روس روم میٹ ہیں اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی ہے اس سیریز میں عام زندگی کے موضوعات یعنی ہراسانی ورک پلیس کے طور طریقے خودمختاری جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے

  • فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین

    فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین

    پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ میں ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والے ایونٹ عورت مارچ اور اس میں لگائے نعروں کے حق میں نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سونیا حسین نے گزشتہ روز اے آر وائے کے میزبان وسیم بادامی کے ایک شو معصومانہ کھیل میں شرکت کی جس میں انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ یں ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والے ایونٹ عورت مارچ اور اس میں لگائے نعروں کے حق میں نہیں

    پروگرام کے میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ نے کہا تھا میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان کا کردار پہلے آپ کوآفر کیا گیا تھا کیا یہ سچ ہے؟

    اس پر اداکارہ نے کہا کہ کہ ویسے جو پروجیکٹ میں نے نہیں کیا تو اس پر بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے ایسے کسی کے پوچھنے پررینڈملی میرا نام لیا تھا انہوں نے کہا عائزہ نے مہوش کا کردار بخوبی نبھایا ہے

    وسیم بادامی کے آئٹم سانگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا نے کہا کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ آئٹم سانگز فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ خود شاید کبھی کسی آئٹم سانگ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ عورت کو زیادہ سیکشولائز نہیں کرنا چاہیئے اد کے علاوہ بھی خواتین بہت کچھ کر سکتی ہیں

    وسیم بادامی نے ایواراڈ سسٹم کے بارے میں سوال پوچھا کہ وہ جینوئن ہے یا فراڈ ہی ہے بڑا زبردست ہے میرٹ پر ملتے ہیں ؟

    اس کا جواب انہوں نے دینے سے معذرت کی لیکن انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ایوارڈ سسٹم ایک جیسا ہی ہے

    انٹرویو کے دوران اداکارہ سے وسیم بادامی نے یہ سوال کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ فیمنسٹ ہیں تو اس کا مطلب بھی بتائیں؟

    اس پر سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فیمنزم کو لوگ عموماً غلط سمجھتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں کہ میں فیمنسٹ ہیں تو مردوں سے نفرت کرتی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے فیمنزم صرف برابری ہےعورت اور مرد دونوں کے حقوق پر بات کرنی ہے

    علی ظفر کے خلاف ٹویٹس کرنے پر خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے معذرت کر لی


    8 مارچ کو عورت مارچ کے دوران کئی فیمنسٹ خواتین اپنی روٹی خود بناؤ اور اپنا کھانا خود گرم کرو جیسے سلوگن لےکر سامنے آئی تھیں اس حوالے سے سونیا حسین نے کہا کہ اگر عورت گھر میں کھانا بنا سکتی ہے تو مرد بھی بنا سکتا ہے لیکن یہ روٹی والا جو نعرہ بنایا گیا تھا میں اس کے حق میں بالکل نہیں

    اداکارہ نے بتایا کہ میں عورت مارچ میں لگائے نعروں سے میں بالکل اتفاق نہیں کرتی میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لےکر حد سے بڑھ جائیں تو پھر ایسا ہی کرتے ہیں

    اس موقع پر وسیم بادامی نے عورت مارچ میں لگائے ایک نعرے میرا جسم میری مرضی کے بارے میں بھی سوال کیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا تھا

    اس پر سونیا حسین نے کہا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی زندگی میں کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں اور وہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی یقیناً اہم ہوں گی

    بھارتی گلوکار سونو نگم بھی میرے پاس تم ہوکے سحر سے بچ نہیں پائے


    انٹرویو کے دوران وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ہراسانی شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت ہے یا اس کو کچھ زیادہ بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے؟

    اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کیا لیکن ہوسکتا ہے کہ کچھ لڑکیوں کو اس کا سامنا کرنا پڑا ہو

    سونیا حسین اس وقت ٹچ بٹن نامی فلم میں کام کررہی ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی نے اہم کردار نبھائے فلم عیدا لفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی