Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر

    میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اور پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لئے کامیاب ترانے دینے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں پی ایس ایل کا ترانی بنانے کے متعلق پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اور پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لئے کامیاب ترانے دینے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا اور ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    گذشتہ روز ایک شو میں انٹر ویو کے دوران علی ظفر نے علی عظمت کے دیئے گئے ایک بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں یہ تو اللہ کا کرم ہوتا ہے کہ کوئی گانا اچھا بن جاتا
    https://www.youtube.com/watch?v=IBmr_N69P88&feature=youtu.be
    انٹر ویو میں میزبان وسیم بادامی نےسوال کیا کہ کیا پی سی بی انہیں کہے گا تو وہ ترانہ بنائیں گے لوگوں کی خواہش پر کچھ نہیں کیا جاسکتا؟ اس کا جواب دیتے ہوئےعلی ظفر کا کہنا تھا کہ باضابطہ طور پر تو ایسے ہی ہونا چاہیئے لیکن لوگ کہتے ہیں تو میں اپنی پوری کوشش کروں گا کیونکہ لوگوں نے ہی مجھے اسٹار بنایا ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ عوام کی رائے صحیح طور پر لے لیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ان کے کسی فعل سے لوگوں کی دل آزاری ہو

    میزبان نے علی ظفر کے سامنے پول کروانے کی تجویز پیش کی کہ لوگوں کی متفقہ رائے سامنے آجائے اور علی ظفر کو بھی 24 گھنٹے سوچنے کا وقت مل جائے گانا بنانے یا نہ بنانے کا اعلان آج رات کیا جائے گا

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر


    واضح رہے کہ ایک انٹر ویومیں علی عظمت کی طرف سے لگائے گئے الزام پر علی ظفر نے ایک مزاحیہ ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس سے صارفین کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں


    ایک صارف کی ٹویٹ پر مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے نے علی عظمت کی جانب سے لگائے گائے بلاگرز کو خریدنے کے الزام میں کہا کہ آپ کو پیسے تو مل گئے نا؟

  • زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے  علی ظفر

    زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاظر ہے علی ظفر

    پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے بعد معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے بعد معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک سیڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاضر ہے

    ویڈیو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو چل رہا ہے وہ کوئی بھی سماجی ازدواجی کاروباری ہی مسئلہ کیوں نہ ہو اس کے ذمہ دار آپ بلکل نہیں ہیں بلکہ میں ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کہ دیکھیں میرے روڈز پر بلاگرز ہیں بھائی جان کیمبرج اینالیٹرکا کیا ہے ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا، آپ کے بھائی نے
    https://twitter.com/AliZafarsays/status/1230787781296820225?s=19
    انہوں نے تنقید کرے والوں کو کہا اپنے کمرے میں ڈاٹ بورڈ پر میری ایک تصویر لگائیں اور اس پر ٹھاہ ٹھاہ لگائیں جس سے آپ کا غصہ کم ہوگا دل ہلکا ہوگا

    انہوں نے تنقید کرنے والوں کو یہ آفر بھی دی کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس تصویر کی جگہ میں خود آکر کھڑا ہوجاؤں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے

    علی ظفر کی بات جاری ہی تھی کہ ان کی آواز میں گایا گیا مقبول ترین پی ایس ایل کا ترانہ سیٹی بجے گی بجنا شروع ہوجاتا ہے جسے وہ منحوس گانا کہتے ہوئےغصہ کرکے بند کروا دیتے ہیں

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز منعقد ہونے والی پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب سے شائقین کرکٹ زیادہ محظوظ نہ ہوسکے اور سُپر اسٹار علی ظفر کو یاد کرنے لگے تھے ایسا ہی رد عمل اس سے قبل پی ایس ایل کے رواں سیزن کے ترانے کی ریلز کے وقت بھی سامنے آیا تھا


    واضح رہے کہ کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ گانے والے علی عظمت نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان وسیم بادامی نے اُن سے ترانے تیار ہیں پر آنے والے ردعمل کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانے کے ردعمل میں دو چار چیزیں ملوث تھیں حریف فنکاروں نے بلاگر ز کو پیسے دے کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا

    پی ایس یل کی افتتاحی تقریب میں حصلہ لینے والے فنکار کیوں ہوئے خفا

  • معروف کامیڈین ندیم برال وفات پا گئے

    معروف کامیڈین ندیم برال وفات پا گئے

    پاکستان کے نامور اور جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے مشہور کامیڈین ندیم برال گذشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشہور کامیڈین ندیم برال گذشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ندیم برال کو طبیعت خراب ہونے کے باعث فوری طور پر لاہور کے ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

    ندیم برال کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ان کے رشتے داروں اہل علاقہ کے علاوہ فنکاروں نے بھی شرکت کی ندیم برال کی نماز جنازہ عسکری نائن میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ادا کی گئی

    ندیم برال گذ شتہ 30 سالوں سے تھیڑ سے وابستہ رہے دو سال وہ جیو کے مزاحیہ پروگرام خبرناک کا بھی حصہ رہے ندیم برال نامور کامیڈین بابو برال کے شاگرد تھے

    انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں

  • بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی ایوب کھوسہ

    بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی ایوب کھوسہ

    معروف اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے سانحات پر سرد مہری شرم کی بات ہے کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ میرے صوبے کا لہو ہمیشہ فروخت کے لئے تیار رہتا ہے کیوںکہ کوئٹہ ایک ایسا لطیفہ ہے جو اب مضحکہ خیز نہیں ہے

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اعلی حکام کوبھی سمجھنے کی ضرورت ہے یہ شرم کی بات ہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے اور اب کوئی بھی بلوچستان میں ہونے والے سانحات کی پرواہ نہیں کرتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ان جیسے مسائل ہی ہیں جو مقامی لوگوں میں ناراضگی کا احساس پیدا کرتے ہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

    تعلیم اور صحت سمیت بہت سے شعبے اس وقت تباہی کا شکار ہیں میرے خیال میں یہ انتہائی اہم وقت ہے کہ ہم اس طرح کے واقعات کا سدباب کریں یا پھر ہار مان لیں

  • پینٹنگ  مکمل کرنے میں مجھے پوری عمر درکار ہے رابی پیر زادہ

    پینٹنگ مکمل کرنے میں مجھے پوری عمر درکار ہے رابی پیر زادہ

    پینٹنگ کو مکمل کرنے کے لئے مجھے پوری عمر لگ جائے گی رابی پیر زادہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیر زادہ نے کہا کہ پینٹنگ کو مکمل کرنے کے لئے ان کو پوری عمر لگ جائے گی

    سماجہ رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر رابی پیر زادی نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ پینٹنگ کر رہی ہیں اور ویڈیو کے بیک گراؤںد میں ان کی پڑھی ہوئی حمد چل رہی ہے ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس پینٹنگ کو مکمل کرنے میں مجھے عمر لگ جائے گی لیکن میں اپنی پینٹنگ میں قرآن پاک کی آیات لکھتی ہوں اور یہ میری قرآن پاک سے محبت ہوسکتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B8rFz8ShvCh/?igshid=dh8er9yz4uns
    اس کے علاوہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ

    رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں نے اور سارہ چوہدری نے ایک ساتھ شوبز انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا پھر اس کے بعد سارہ چوہدری اللہ کے راستے کی جانب گامزن ہوگئیں تھیں اور میں شوبز میں ہی رہی اب مجھے بھی اللہ نے ہدایت دی ہے اور میں بھی اسلام کے راستے پر چل پڑی ہوں
    https://www.instagram.com/p/B8tycyRBHon/?igshid=1xgrg25ogbbsi
    انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ میں اپنے دین کو مزید سیکھ سکھوں آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن میں اپنے راستے پر مستحکم ہوں

    واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا

  • ریکھا نے امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے آس پاس جگہ کو ڈینجر زون قرار دیا

    ریکھا نے امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے آس پاس جگہ کو ڈینجر زون قرار دیا

    بھارتی اداکارہ ریکھا نے ایک ایونٹ میں بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے آس پاس جگہ کو ڈینجر زون قرار دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ریکھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریکھا معروف بھارتی فوٹوگرافر دبو رتنانی کے ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور اس ایونٹ میں ان کے ہمراہ فوٹوگرافر کی بیٹی بھی ہیں

    ایونٹ میں فوٹوگرافر کی معروف فنکاروں کی لی ہوئی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں ویڈیو میں ریکھا ایک ایک کر کے ان تصاویر کے ساتھ فوٹو سیشن کرواتی نظر آرہی ہیں

    ریکھا جیسے ہی امیتابھ بچن کی تصویر تک پہنچتی ہیں اسی لمحے وہاں سے ڈینجر زون کہتی ہوئی پلٹ آتی ہیں

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریکھا نے امیتابھ بچّن سے اس طرح گریز کیا ہواس سے قبل بھی ایک بار ریکھا نے امیتابھ بچن کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا

    واضح رہے کہ ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا

    ان کی مشہور فلموں میںمسٹر نٹور لال مقدرکا سکندر دو انجانے اور سلسلہ اور دیگر فلمیں شامل ہیں

  • اقرا عزیز نے اپنے گھر میں لگی خاص پینٹنگ کی حقیقت بتا دی

    اقرا عزیز نے اپنے گھر میں لگی خاص پینٹنگ کی حقیقت بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹڑی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی خاص پینٹنگ کے بارے میں بتادیا جو انہیں معروف سینئر مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے شادی پر تحفے میں دی تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز حسین نے اپنی خاص پینٹنگ کے بارے میں بتادیا جو انہیں معروف سینئر مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے شادی پر تحفے میں دی تھی اس پینٹنگ میں بارے میں اقرا نے کہا کہ یہ آرٹ سے زیادہ رنگوں بھری دعائیں ہیں

    اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک تصویر شئیر کی جس میں وہ پیلے اور سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور دیوار پر لگی ہوئی پینٹنگ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں جس میں ایک لڑکی پھولوں کے گلدستے کی طرف دیکھتی نظر آرہی ہے اس پینٹنگ میں بہت سارے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B8v6HojHAGW/?igshid=1qapf85f9l7j0
    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پینٹنگ میرے اور میرے شوہر کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ انور مقصود صاحب نے یہ ہمیں ہماری شادی پر تحفے میں دی تھی یہ صرف آرٹ نہیں ہے بلکہ رنگوں سے بھری دعائیں ہیں

    واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز حسین کی شادی گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوئی تھی اور مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے ان کو شادی پر ہی یہ پینٹنگ تحفے میں دی تھی

  • فلم 83  میں کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں دیپیکا پڈو کون

    فلم 83 میں کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں دیپیکا پڈو کون

    معروف بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کرکٹر کپل دیو پر بننے والی فلم83 میں کام کرنا ان کے لیے کسی اعزازسے کم نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈو کون کرکٹر کپل دیو پر بننے والی فلم 83 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اس بارے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے اس فلم میں کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں

    اس فلم میں دیپیکا کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپکا پاڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھا رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B8u7sYPDw20/?igshid=1i60ajagmicut
    https://www.instagram.com/p/B8u7p-ajVLO/?igshid=94nvn395i5
    فلم میں اپنے کردار کے بارے میں دیپکا نے ایک تصویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے فلم 83 ان خواتین کے نام ہے جو اپنے شوہروں کے خوابوں کو اپنے خوابوں پر ترجیح دیتی ہیں

    انہوں نے لکھا کہ میں نے ایک بیوی کے کے کردار کو اپنی ماں کے روپ میں بہت قریب سے دیکھا ہے
    https://twitter.com/deepikapadukone/status/1229978697983131648?s=19

    دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام سٹوری میں بھہ کرکٹر کپل دیو اور ان کی اہلیہ کی یاد گار تصویر 83 کے پوسٹر جس میں دہپیکا اور رنویر کی تصویر موجود ہے شئیر کی اور ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ 83 ہے

    خیال رہے کہ فلم 83 کی کہانی انڈین کرکٹ ٹیم کے 1983 میں عالمی چیمپئن شپ جتنے کے واقعے پر مبنی ہے فلم رواں برس 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

  • بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہو رہا ہوں سجاد علی

    بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہو رہا ہوں سجاد علی

    پاکستانی معروف اور نامور گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ میں زندگی میں کبھی اسٹیج پر گاتے ہوئے نروس نہیں ہوا لیکن آج بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہورہا ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اور نامور گلوکار سجاد علی نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی اسٹیج پر گاتے ہوئے نروس نہیں ہوا لیکن آج بیٹی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نروس ہورہا ہوں لیکن میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں

    سجاد علی نے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی زوا علی کے ساتھ گورنر ہاؤس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے سامنے گانا گارہا ہوں

    بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں وہ دن بھی آئے گا جب مداح کہیں گے کہ وہ دیکھو زوا علی کےوالد جارہے ہیں

    سجاد علی اور زوا علی نے رونے نہ دیا گیت پیش کرکے شائقین موسیقی کے دل موہ لیے اس گانے کو خود سجاد علی نے ترتیب دیا ہےایک ہی گانے میں زاو علی نے نہ صرف اردو گائیکی کو خوب صورتی سے پیش کیا بلکہ انگریزی گائیکی کو بھی احسن طریقے سے پیش کیا

    واضح رہے کہ گلوکار سجاد علی کی بیٹی زاو علی نے 2017ء میں گلوکاری کا آغاز کوک اسٹوڈیو سے کیا تھا

  • عمر شریف کی بیٹی کی موت پر ریما خان کا گہرےدکھ کا اظہار

    عمر شریف کی بیٹی کی موت پر ریما خان کا گہرےدکھ کا اظہار

    پاکستانی فلم اسٹار ریما خان کا کامیڈین اور کمپئیرعمر شریف کی جواں سالہ بیٹی کی موت پر گہرے رنج کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریما خان نے عمر شریف کی جوں سالہ بیٹی کی موت پر سوشل میڈیا پر گہرے رنج کا اظہار کیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان نے حرا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف کی بیٹی حرا کی موت کی دلخراش خبر کا سن کر وہ انتہائی رنج میں مبتلا ہیں

    ریما نے لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز شخصیت کی مالک بہت اچھی خاتون تھیں اگرچہ کہ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں لیکن نوجوانی میں ان کی موت کا تصور کرنا بھی مشکل ہے میں سمجھ سکتی ہوں کہ یہ وقت عمر شریف اور ان کی اہلیہ کے لیے کتنا مشکل ہے

    انہوں نے حرا کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اللہ سے عمر شتیف اور ان کی فیملی کے لئے دعا گو ہوں اللہ اہل خانہ کو یہ بڑا نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر اور طاقت عطا کرے

    یاد رہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اس دوران ان کی موت ہو گئی گذشتہ روز حرا شریف کی نماز جنازہ قریبی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا