Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمرے کے دوران احسن خان کو تنقید کا سامنا

    عمرے کے دوران احسن خان کو تنقید کا سامنا

    معروف اداکار و میزبان احسن خان نے نئے سال کے موقع پر عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی اس سے قبل احسن خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ بتایا تھا کہ وہ نئے سال کا آغاز صحیح سمت سے کرنا چاہتے ہیں اسی لیے عمرہ کرنے جارہے ہیں

    سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر احسن خان کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں تسبیح پکڑے ایک تصویر شیئر کی گئی

    ٹوئٹر پر ایک صارف نے ان کی اس تصویر پر کڑی تنقید کردی اس کو احسن خان کو حرم شریف میں فوٹوسیشن کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، صارف کو احسن خان کے تسبیح پکڑنے کا انداز بھی ایک آنکھ نہ بھایا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تسبیح پکڑنے کا انداز دیکھیں کھڑے ہونے تک کی تمیز نہیں

    اس کڑی تنقید کا احسن خان نمے بی کرارا جواب دیتے ہوئے اپنا دفاع کیا اور کہا کہ اللہ کو ان میں کوئی تو چیز پسند آئی ہو گی جو انھیں وہاں کھڑے ہونے کی توفیق دی اور آپ کو یہاں ٹویٹر بکواس کرنے کی

    ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے احسن خان نے لکھا کہ کہ وہ اس مقدس مقام سے اپنے ملک، دوستوں، مداحوں اور فیملی کے لیے دعا گو ہیں

  • رابی پیر زادہ کی اردو ترجمے کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کرنے کی ویڈیو وائرل

    رابی پیر زادہ کی اردو ترجمے کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کرنے کی ویڈیو وائرل

    رابی پیر زادہ رواں سال دین سیکھنے اور پھیلانے کے لئے پر عزم

    گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی’تلاوتِ قرآن پاک ‘ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    لاہور: گلوکاری رابی پیر زادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اردو ترجمے کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں رابی پیرزادہ قرآن پاک کا اُردو میں ترجمہ کرنے کے بعد اپنے قاری سے اُس کا مفہوم بھی سمجھ رہی ہیں شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی گلوکارہ آج کل دین کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں

    رابی پیرزادہ نے اپنے نئے سال کا عہد لیتے ہوئےں لکھا ہےکہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں اِس نئے سال میں دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھوں اور انہیں دوسروں تک پھیلاؤں رابی پیر زادہ نے تمام لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں ہو سکتا ہے آپ کی زندگی بدل جائے

    اُنہوں نےلکھا کہ ’عیسائیت کے بعد اسلام دُنیا کا وہ دوسرا مذہب ہے جس کے دُنیا میں سب سے زیادہ ماننے والے ہیں لیکن افسوس ہم مسلمانوں میں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے قرآن پاک کے اصل معنی کا مطالعہ نہیں کیا ہوا اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی اِس راہِ نیک میں میرا ساتھ دیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین‘

    رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اور ہم مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اُنہوں نے دوسرے مذاہب کے لوگو ں کو بھی اسلامی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا

  • امریکی باکس آفس پر سٹار وارز کا راج برقرار

    امریکی باکس آفس پر سٹار وارز کا راج برقرار

    ہالی ووڈ فلم ’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پرراج برقرار ہے ، فلم نے 5 ارب 22 کروڑروپے سے زائد کما کردیگرفلموں کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ قائم کر لیا

    فلم ’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ نے تیسرے ویک اینڈ پر5ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ کما کرپہلے نمبر پر قبضہ برقرار رکھا ہے، مجموعی طورپر سائنس فکشن فلم دنیا بھر سے بہتر ارب انچاس کروڑ روپے سے زائد رقم کما چکی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی آج بھی سٹار وارز سیریز کے دیوانے ہیں

    جبکہ باکس آفس پر فلم ایکشن فلم’ جمانجی دی نیکسٹ لیول‘نے 4 ارب 10 کروڑروپے سے زیادہ کمائے اوردوسرے نمبرپررہی اور فلم ’لٹل ویمن ‘ نے 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور تیسرے نمبرپررہی

  • ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار مسٹر بین 66 برس کے ہوگئے

    ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار مسٹر بین 66 برس کے ہوگئے

    دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے ہالی ووڈ کے معروف اور مقبول ترین اداکار روون ایٹکنسن مسٹر بین آج 66 برس کے ہو گئے

    مسٹر بین 6جنوری1955 کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغازبرطانیہ کے ریڈیو پروگرام’دی ایٹکنسن پیوپل ‘سے کیا اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا

    1990میں انہوں نے ’دی ہیلپ لیس مسٹر بین ‘کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا جبکہ انہوں نے ’مسٹر بین‘کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے جو کہ عوام میں بہت مقبول ہوئے اور شا ئقین نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا

    1997 میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی جسکا نام ہی ’مسٹر بین ‘رکھا گیا جبکہ 2007 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم’مسٹر بین ہالی ڈے ‘کے نام سے بنائی گئی 1995 اور 1997کے درمیان روون ایٹکنسن ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز’دی تھن بلیو لائن‘میں بھی جلوہ گر ہوئےجس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا ان سیریلیز میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا اور شائقین کی طرف سے اس کردار پر بھی بے حد پذیرائی ملی

    2003 میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ”جونی انگلش“ میں بھی کام کیا جس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7اکتوبر 2007کو ریلیز ہوا جب کہ انہوں نے فلم ’ جونی انگلش3‘ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

    ان کو مسٹر بین سیکوئیلز سے شہرت اور کامیابی ملی ان کا یہ کردار بچوں بڑوں میں یکساں طور پر مقبول ہوا 9نومبر 2012کو روون نے مشہور زمانہ مسٹربین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا

  • شمعون عباسی کی فلم دہلی گیٹ کے پوسٹر نے دھوم مچا دی

    شمعون عباسی کی فلم دہلی گیٹ کے پوسٹر نے دھوم مچا دی

    شمون عباسی کی فلم دہلی گیٹ کے پوسٹر نے دھوم مچا دی

    اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئے سال 2020ء کے آغاز میں اپنی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا

    شمعون عباسی نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ 2020ء میں ان کی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی پہلی جھلک ہے فلم ’دہلی گیٹ‘ کی عکس بندی ابھی جاری ہے جبکہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گے

    ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے مزید لکھا کہ ’دہلی گیٹ‘ محبت کی سلطنت جلد آ رہی ہےاس فلم میں شمعون عباسی مرکزی کردار کی حیثت سے مَلک گولڈ نامی شخص کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے

    ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ ایک رومانوی اور سنسنی خیز کہانی کا عکس ہوگی جس میں اداکار جاوید شیخ، رومہ، یاسر خان، راشد محمود، خالد بٹ، سعود اور شہریار چیمہ بھی اداکری کے جوہر دکھائیں گے

  • عامر لیاقت کی طرف سے تنقید پر مہوش حیات کا کرارا جواب

    عامر لیاقت کی طرف سے تنقید پر مہوش حیات کا کرارا جواب

    معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تنقید کرنے پر کرارا جواب دیا

    گزشتہ دِنوں اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ نئےسال کے شروع میں ہی اور دُنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے

    مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ایسا اُس وقت ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں، اور یہ صرف ایران اور امریکا تک محدود نہیں ہے اللہ ہماری حفاظت کرے

    اداکارہ کے اِس ٹوئٹ کے بعد مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئےٹوئٹ کیا کہ آپ کو تمغہ امتیاز دینے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ’آئٹم گرل‘ اِس طرح کے امتیازی بیانات دیں انھیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا وہ و ایران میں انہیں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟

    عامر لیاقت کے اِس تنقید بھرے ٹوئٹ کے بعد مہوش حیات بھی خاموش نہ رہیں اور اُن کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ’آئٹم گرل‘ اپنی رائے دینے کا جمہوری حق رکھتی ہے اور میں اپنا وہ ہی حق استعمال کر رہی ہوں جب کہ آپ اِسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں مرد بنیں

    اُنہوں نےعامر لیاقت سے طنز سے بھر پور سوال کیا کہ ’ویسے اُس واقعے کا کیا ہوا جس میں آپ میرے خلاف ’لوڈ ویڈنگ‘ کا مقدمہ درج کر رہے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں

  • علی ظفر کے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    علی ظفر کے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    علی ظفر کے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    گلوکار نےصوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کیا

    عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

    لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا

    اس گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جب کہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا اب پرانے گانوں کے مقابلے میں علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے

  • اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے شادی کر لی

    اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے شادی کر لی

    نئی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ سے جلد فلم ڈیبیو کرنے والی اور اپنے بے باک انداز و خواتین کی برابری سے متعلق آواز اٹھانے والی ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان نے نیے سال کے شروع میں ہی اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا

    اسی طرح ایمان سلیمان نے نومبر 2019 میں آرٹسٹ جمیل سے اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کیا تھا اداکارہ نے منگنی کرنےکا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا تھا اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ دونوں جلد سے جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن یہ نہیں واضح کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کرلیں گے

    منگنی کے بارے میں بتاتے ہوئے ایمان سلیمان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے وہ شادی کے بغیر ایک مرد دوست کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں اور ان کے والدین بھی ایسے عمل پر ناراض ہوں گے اس لیے وہ جلد سے جلد اپنے منگیتر کو اپنا محرم بنالیں گی

    اور جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ اپنی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شادی کرکے محبت کرتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگ تنہائی ختم کرنے اور ساتھی کی چاہت میں شادی کرتے ہیں تاہم وہ حرام کو حلال کرنے کے لیے شادی کریں گی اور اب انہوں نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا اور اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ایک دوسرے کے لیے محرم بن گئے

    اداکارہ کی جانب سے شادی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد کئی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • اقرا عزیز کے نئے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیزر جاری

    اقرا عزیز کے نئے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیزر جاری

    حال ہی میں یاسر حسین کےساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اقرا عزیز کے نئے آنے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ کے 2 مختصر
    ٹیزر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئے

    ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کو ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا ’جھوٹی‘ کے سامنے آنے والے 2 مختصر ٹیزرز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہے

    ایک 3منٹ اور 38 سیکنڈ کے ٹیزر میں ڈرامے کی مرکزی کاسٹ اقرا عزیز اور احمد علی بٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دونوں کی شادی کے معاملے کو بھی دکھایا گیا ہے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شادی کے بعد اقرا عزیز اپنے دکاندار شوہر اور سسرالیوں کے خلاف گھریلو تشدد کا ڈراما رچانے کی کوشش کرتے ہوئے مکروہ انداز میں ہنستی ہیں

    جبکہ دوسرے ایک منٹ دس سیکنڈ کے ٹیزر میں صرف اقرا عزیز کو دکھایا گیا ہے جنہیں گھر میں ایک شیشے کے سامنے ’گھریلو تشدد‘ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے

    ’جھوٹی‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد ہی ریلیز کیا جائے گا اس میں اقرا عزیز اور احمد بٹ کے علاوہ یاسر حسین بھی دکھائی دیں گے جبکہ ڈرامے کی ہدایات سید رامشی رضوی نے دی ہیں اور اسے عبداللہ سیجا نے پروڈیوس کیا ہے

    شائقین کی جانب سے اسی ٹیزر کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ڈرامے کی ٹیم پر پاکستان کے اہم ترین اور سنگین مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ٹوئٹر پر کئی مداحوں نے اقرا عزیز کی جانب سے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے اور خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد پر ڈراما رچانے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ اقرا عزیز بھی اہم ترین مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے والے ڈرامے میں کردار ادا کریں گی

    جبکہ کئی مداحوں نے ڈرامے کے پروڈیوسر، ہدایت کار، اداکاروں اور نجی چینل اے آر وائی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مداحوں نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی چینل کو اشتہارات دینا بند کریں

    ڈرامے پر آن لائن تنقید کے بعد تاحال اقرا عزیز یا احمد علی بٹ سمیت دیگر ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو قسط نمبر اکیس پر ایک نظر

  • ہارٹ اٹیک کے صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے آسان طریقے

    ہارٹ اٹیک کے صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے آسان طریقے

    پاکستان میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریاں ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مُطابق پاکستان میں دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت 2.76 فیصد ہے یعنی تقریباً ہر دس میں سے تین افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں پاکستان میں اس بیماری کی سب بڑی وجہ ناقص خوراک ورزش کا فُقدان اور غُربت اور دماغی ٹینشن ہے لیکن اس سے بھی بڑی وجہ وقت پر علاج کا نہ ہونا ہے کیونکہ دل کے ہسپتال شہروں میں ہیں اور پاکستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریض کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ ڈاکٹر پھر اُس کے لیے کُچھ نہیں کر پاتے

    خواتین میں ہارٹ اٹیک سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں


    فرسٹ ایڈ یعنی ابتدائی طبی امداد میں دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری طور پردرج ذیل اقدامات کرنے چاہئے تاکہ مریض کے دل کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے کم سے کم نقصان ہو اور اس ابتدائی طبی امداد کے لیے جن ادویات کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہر گھر میں ہونی چاہیے
    دل کا دورہ پڑنے کی علامات:
    دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں دل پر شدید درد محسوس ہوتا ہے اور سینے پر بہت زیادہ بوجھ پڑنا شروع ہوجاتا ہے مزید علامات میں دل سے درد بائیں بازو میں اور بائیں ٹانگ میں سفر کرتا ہے، خواتین میں یہ درد دائیں بازوں میں بھی چلا جاتا ہے اور خواتین میں یہ درد سینے میں دائیں طرف بھی محسوس ہوتا ہے اور ایسا بھی محسوس ہو سکتا ہے کہ معدے پر کوئی تیز دھار نشتر پھر گیا ہے سانس لینے میں دشواری شروع ہوجاتی ہے اور مریض کا سانس پھولنا شروع ہو جاتا ہے
    ابتدائی طبی امداد:
    اگر کوئی فرد کارڈیک اریسٹ میں مبتلا ہو رہا ہے یعنی اُسے ہارٹ اٹیک آ رہا ہے تو ایسے فرد کو فوری طور بلا کسی تاخیر کے ہسپتال پہنچانا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن ہسپتال پہنچتے پہنچتے اگر تھوڑا سا وقت زیادہ لگ جائے تو مریض کی جان خطرے میں چلے جاتی ہے اس لیے ایسے کسی بھی موقع پر ہسپتال لیجاتے ہُوئے ڈسپرین کی ایک گولی مریض کو دانتوں سے پیس کر کھانے کو دیں ڈسپرین کی گولی مریض کو چبا کر کھانے کو بولیں اور اُسے پانی کیساتھ ہرگز مت دیں ڈسپرین دینے کے بعد دوسری گولی اینجی سڈ کی مریض کی زُبان کے نیچے رکھیں، یہ دونوں گولیاں یعنی ڈسپرین اور اینجی سڈ آپکو کسی بھی فارمیسی مل جائیں گی ان گولیوں کے ساتھ اپنے فرسٹ ایڈ باکس میں فارمیسی سے ایک دل کے اوپر لگانے والا پیچ یعنی پٹی ملتی ہے جسکا نام ڈیپونٹ ہے ضرور رکھیں اسے فوراً دل کے اوپر بغل کے قریب کر کے لگا دیں اور مریض کو ہسپتال پہنچائیں اس ابتدائی طبی امداد سے مریض کے دل کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے کم سے کم نقصان ہوگا اور ڈاکٹرز کو مریض کی جان بچانے کے لیے وقت مل جائے گا