Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہانیہ کے بعد ایک اور معروف شخصیت نے فہد مصطفی کو مایوس کردیا

    ہانیہ کے بعد ایک اور معروف شخصیت نے فہد مصطفی کو مایوس کردیا

    ہانیہ عامرکے بعد اب معروف اداکار یاسر حسین نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مایوس کرنے کا ارادہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کے ہمراہ بالی ووڈ گانے ’ناگِن ناگِن ‘ پر ڈانس اور اداکاری کرتے ہوئے دکھائی رہے ہیں

    اداکار یاسر حسین نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیو شیئرکر تے ہوئے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’فہد بھائی معاف کیجیے گا دراصل یہ بہت زیادہ ہوگیا ہے

    یاسر حسین کی ٹِک ٹاک ویڈیو پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی مزاحیہ کمنٹ کیا

    ہانیہ عامر کے کمنٹ پر یاسر حسین نے اُن کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تیری ہی لگائی ہوئی آگ ہے یہ ناگن

    جبکہ دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر یاسرحسین کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کے گانے تیرے میرے ہونٹوں پر میٹھے میٹھے گیت مِتوا پر اداکاری کر رہی ہیں

    اقرا عزیز نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگس ’سری دیوی فینز‘ استعمال کیا ہے

    واضح رہے فہد مصطفیٰ نے ٹک ٹاک کی وجہ سے سیالکوٹ میں طالبعلم کی موت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’خُدارا اپنے بچو ں کو ٹِک ٹاک سے دور رکھیں کیونکہ یہ صحت مند سرگرمی نہیں ہے پوری قوم کچھ خاص کام کرنے میں مصروف نہیں ہے

    اس کے جوب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اُنہوں نے نئے سال کا عہد کیا ہے وہ ٹِک ٹاک ویڈیوز بنائیں گی اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی

    اب ہانیہ کے دعب یاسر حسین نے ٹک ٹاک ویڈیو بناکر شیئر کرتے ہوئے فہد مصطفی کو مذاق کا نشانہ بنایا ہے

  • بھارتی اداکارہ کا سجل علی کی سب سے بڑی مداح ہونے کا اعتراف

    بھارتی اداکارہ کا سجل علی کی سب سے بڑی مداح ہونے کا اعتراف

    سجل علی کی سب سے بڑی مداح ہوں :اداکارہ سونم باجوہ

    پاکسان کی نامور اداکارہ سجل علی کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں جو اداکارہ کے کام کو اکثر و بیشتر سراہتے رہتے ہیں

    سجل علی 2017 میں بالی وڈ فلم ‘موم’ میں سری دیوی اور عدنان صدیقی کے ہمراہ جلوہ گر ہوئیں تھی اور ان کی بہترین اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی اور اس کامیاب فلم کے بعد بعد ان کی فین فالوونگ میں تیزی سے اضافہ ہوا نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی جن میں سے ایک نامور بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ بھی ہیں

    ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ نے بی بی سی کے میزبان ہارون راشد کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سجل علی کے کام کی تعریف بھی کی سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں سجل علی ایک بہترین اداکارہ ہیں انہیں یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہوتی ہے کہ انہوں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ شاندار کام کرتی ہیں وہ اس دور کی بہترین اور شاندار اداکارہ ہیں اور سونم باجوہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بھی بےحد متاثر ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت پاکستانی ڈرامے الف، میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا دیکھ رہی ہیں وہ یہ ڈرامے دیکھ کر کافی حیران ہوتی ہوں اداکارہ نے کہا وہ ممبئی میں رہتی ہیں اس کے باوجود ان کا زیادہ تر کام پنجابی میں ہوتا ہے پنجابی انڈسٹری اتنی بڑی نہیں ان کے پاس بہت زیادہ کام کرنے کو نہیں ہوتا نہ اس کے بارے میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں

    دوسری جانب سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سونم باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے

  • لیڈی ڈیانا کی بھتیجی نے عمر رسیدہ شخص سے منگنی کر لی

    لیڈی ڈیانا کی بھتیجی نے عمر رسیدہ شخص سے منگنی کر لی

    برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی نوجوان بھتیجی 29 سالہ ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے عمر میں کئی گنا بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی

    کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ کی بیٹی ہیں کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں

    فیشن میگزین ’ہیلو‘ کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں

    منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ بھی گئیں تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاؤن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ بمشکل کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں

    کٹی اسپینسر کے ماضی میں بھی خود سے زائد العمر افراد سے تعلقات رہے ہیں اور وہ ماضی میں خود سے بڑی عمر کے افراد سے تعلقات کا اعتراف کرنے سمیت خود کو خوش قسمت بھی قرار دے چکی ہیں کٹی اسپینسر نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کے جتنے بھی مرد حضرات سے تعلقات رہے وہ سبھی میچور اور اچھے انسان تھے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں

  • متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف

    امریکی پاپ گلوکارہ 32 سالہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ محض 19 سال کی عمر میں انہیں متعدد بار ’ریپ‘ کا نشانہ بننے کی وجہ سے ذہنی تناؤ اور پریشانیوں سامنا کرنا پڑا

    لیڈی گاگا نے 2018 میں بتایا تھا کہ ’ریپ‘ کے معاملے پر انہیں پہلے ہی بولنا چاہیے تھا مگر افسوس وہ ایسا نہیں کر سکیں اور اب انہوں نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد بار ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا اپنی نوجوانی کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف


    امریکی فیشن میگزین ’ٹین ووگ‘ کے مطابق لیڈی گاگا نے اوپرا ونفرے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات اور ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ وہ نہ صرف ہراسانی کا شکار خواتین بلکہ ذہنی مسائل سے دوچار خواتین کی مدد کرتی رہیں گیں اور وہ ان کا ساتھ کبھی بھی نہیں چھوڑیں گی

    پاپ گلوکارہ کے مطابق بار بار ریپ کیے جانے کی وجہ سے ان کے ذہن پر منفی اور برے اثرات مرتب ہوئے تاہم ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ جلد ہی معروف گلوکارہ بن گئیں اور انہوں نے امریکا سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک کا دورہ بھی کیا جس وجہ سے ان کی ذہنی الجھن کم ہوئی

    گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ جب ان کے ساتھ نامناسب واقعات پیش آئے اور وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوئیں تو کوئی بھی ان کی بات سمجھنے یا ان کی مدد کرنے کے لیے موجود نہیں تھا یہاں تک کے ڈاکٹرز بھی ان کے مسائل کو سمجھنے سے قاصر تھےگلوکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل اور تناؤ کی وجہ سے انہیں دوائیاں بھی نارمل رکھنے میں مددگار ثابت نہیں ہو رہی تھیں کیوں کہ درحقیقت ان کے ذہنی مسائل کو درست انداز میں سمجھا ہی نہیں جا رہا تھا اور انہیں ذہنی صدموں سے نکلنے میں کچھ وقت لگا

    واضح رہے لیڈی گاگا نے 19 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا

  • دیپیکا پڈوکون کا حملے کے خلاف جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی

    دیپیکا پڈوکون کا حملے کے خلاف جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون گزشتہ روز بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہنچیں جہاں انہوں نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی اوردیپیکا کی موجودگی میں ہم لے کے رہیں آزادی کے نعرے گونجتے رہے

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی مشہور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں 5 دسمبر کو ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ و اساتذہ سے متعدد بولی وڈ شخصیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا

    ٹوئنکل کھنہ کی جواہر لال یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کی مذمت


    اب تک سونم کپور، سوارا بھاسکر، دیا مرزا، عالیہ بھٹ اور رچا جڈا جیسی اداکارائیں اس حملے کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں اور اب دپیکا پڈوکون بھی خود طلبہ کے ساتھ ان کے احتجاج کا حصہ بن گئیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے سپورٹ میں کئی ٹرینڈز سامنے آئے متعدد افراد نے یہ بھی لکھا کہ دپیکا پڈوکون کی دو روز میں پہلی پروڈکشن میں بننے والی مہنگی ترین فلم ‘چھپاک’ ریلیز ہونے جارہی ہے اس کے باوجود اداکارہ نے اس کی پرواہ کیے بغیر طلبہ کا سپورٹ کیا اور اس احتجاج کا حصہ بنیں

    پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی دپیکا پڈوکون کو ان کے اس عمل پر خوب سراہا

    ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دپیکا نے ثابت کیا کہ وہ باقی سب سے منفرد ہیں اور ہم ان کے اس اقدام کا احترام کرتے ہیں

    سیدہ طوبی عامر نے بھی دیپیکا کی جے این یو طلباء کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک مضبوط خاتون کا چہرہ ہے جو صحیح کے لیے کھڑے ہونے سے نہیں ڈرتی

    صنم بلوچ نے دپیکا کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ تشدد کی مذمت ضرور ہونی چاہیے

    صحافی ماہا صدیقی نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں کیوں دپیکا پڈوکون اتنی خوبصورت اور ان کا قد لمبا ہے اس لیے کیوں کہ وہ باہمت ہیں

    پاکستان میں دیپیکا کے اس اقدام کی تعریف کئے جانے کے علاوہ بالی وڈ شخصیات بھی اداکارہ کو سراہنے سے پیچھے نہیں رہیں

    بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی دپیکا کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ان کاتشدد کا نشانہ بننے والے جے این یو طلباء کےساتھ یکجہتی ان کو بلند حوصلے اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے اور تشدد کے خلاف ان کا مذمت کرنا قابل تعریف ہے

    انوراگ کشیپ نے لکھا کہ خواتین ہمیشہ سے مضبوط رہی ہیں ہر وہ شخص جو تشدد کے خلاف ہے وہ دپیکا کی فلم چھپاک ضرور دیکھے

    رچا جڈا نے بھی دپیکا پڈوکون بہادر قرا ر دیتے ہوئے ان کی تعریف کی

    کونکنا سین نے دپیکا کی اس احتجاج کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریف کی

    اداکارر وکرانت نے بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دپیکا پر فخر ہے

    سوارا بھاسکر نے بھی دپیکا پڈوکون کو مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سراہا

    بھگونت سنگھ نے بھی دیپیکا کی تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانیت کا ایک بڑا رخ ہے

    راجیو مسند نے بھی دیپیکا کے تعریف کی

    جوہی چتر ویدھی نے دیپیکا کی تعریف کتے ہوئے لکھا کہ آپکا کا حوصلہ متاثر کن ہے

    دوسری جانب انتہا پسند بھارتی تنظیم کے کارکنان بھی ٹوئٹر پر سرگرم نظر آئے جنہوں نے لوگوں سے دپیکا پڈوکون کی فلم ‘چھپاک’ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور اس پر میم چلا رہے ہیں کہ ہم کیوں پیسے بھر کر اس دیش دشمن کی فلم دیکھیں جبکہ ‘بائیکاٹ چھپاک’ اور ‘بائیکاٹ دپیکا پڈوکون’ جیسے ہیش ٹیگز بھی سامنے آئے

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت

  • آسٹیریلیا کے جنگلات کی آگ پر معروف شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    آسٹیریلیا کے جنگلات کی آگ پر معروف شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    گزشتہ ماہ سے لگی آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کر لی تھی آگ کے نتیجے میں کروڑوں جانور کی ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوگئی

    خلا سے لی گئی آسٹریلیا کے جنگلات کی تصویر
    پاکستان کی بیشتر معروف شوبز شخصیات نے بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا

    پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے عالمی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا ہم اس اس قدرتی آفت میں آسٹریلیا کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان کئ لئے دعا گو ہیں آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں پرے فار آسٹریلیا کا بھی استعمال کیا ہے

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنگلات کی ایک ویڈیو شیئر کرکے دکھ کا اثہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے اپنے سیارے کے ساتھ کیا کرلیا ہے

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنائیرا اکرم نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آبائی وطن کے لیے دعا کرنے کی التماس کی تھی

    اداکار و گلوکار فخر عالم نے خلاء سے آسٹریلیا کی لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انسانوں نے اس سیارے کو بھی ختم کردیا

    اداکارہ ماروا حسین نے بھی اس قدرتی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے لئے دعا گو ہیں

  • پستہ  کے حیران کن طبی فوائد

    پستہ کے حیران کن طبی فوائد

    پستے میں صحت کے لیے فائدہ مند چکنائی اور پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہےاس کے ساتھ ساتھ اس میں متعدد اہم اجزاء بھی ہوتے ہیں جس کو کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے کے ساتھ دل اور معدے کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہےاس کا استعمال 7 ہزار قبل مسیح سے لوگ کررہے ہیں اور آئس کریم اور مختلف میٹھے پکوانوں میں بھی اس کو شامل کیا جاتا ہے

    صحت کے لیے فائدہ مند غذائی اجزا سے بھرپور:
    پستے بہت زیادہ پرغذائیت ہوتے ہیں جس کے 28 گرام مقدار یا 49 دانوں میں درج ذیل غذائی اجزا جیسے 159 کیلوریز، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی (90 فیصد ان سچورٹیڈ فیٹس)، پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 6 فیصد حصہ پوٹاشیم، فاسفورس کی روزانہ درکار مقدار کا 11 فیصد حصہ، وٹامن بی سکس کی روزانہ درکار مقدار کا 28 فیصد حصہ، تھایامین کی روزانہ درکار مقدار کا 21 فیصد حصہ، کاپر کی روزانہ درکار مقدار کا 41 فیصد حصہ، میگنیز کی روزانہ درکار مقدار کا 15 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے اسی طرح پستے وٹامن بی 6 سے بھرپور غذاﺅں میں سے بھی ایک ہے وٹامن بی 6 متعدد جسمانی افعال بشمول بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور ہیموگلوبن بننے وغیرہ کے لیے ضروری ہوتا ہے

    اخروٹ میں چُھپے صحت کے راز


    بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول میں کمی:
    پستے مختلف طریقوں سے امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ یہ گری بلڈ کولیسٹرول میں کمی اور بلڈ پریشر کو بہتر کرسکتی ہے جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہےمختلف تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوتا ہے کہ پستے کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں نقصان دہ کولیسٹرول کے شکار افراد پر ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پستے کھانے سے کولیسٹرول کی شرح میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ دن کی 20 فیصد کیلوریز اس گری سے حاصل کرنا کولیسٹرول کی شرح میں 12 فیصد تک کمی آسکتی ہے

    پروٹین سے بھرپور:
    گریاں کھانے کے متعدد فوائد ہوتے ہیں مگر عام طور پر ان میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے مگر پستے سب سے کم کیلوریز والی گریوں میں سے ایک ہے28 گرام پستوں میں 159 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اخروٹ کی اتنی مقدار میں 185 کیلوریز ہوتی ہے دوسری جانب پروٹین کے حوالے سے پستے بادام کے بعد دوسری اہم ترین گری ہے پستوں میں امینو ایسڈز کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے جو پٹھوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں جبکہ یہ امینو ایسڈز اس لیے بھی ضروری ہیں کیونکہ جسم خود انہیں بنا نہیں سکتا، اور وہ غذا کے ذریعے ہی حاصل کیے جاتے ہیں اسمیں ایک امینو ایسڈ ایل آرگینی بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتا ہے یہ ایسا مرکب ہے جو شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ خون کی روانی میں مدد دیتا ہے
    https://login.baaghitv.com/anjeer-jannat-ka-phal-janiye-iski-afadiayt-or-ehmiyat/
    اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:
    ینٹی آکسیڈنٹس صحت کے لیے لازمی ہوتے ہیں کیونکہ یہ خلیات کو ہونے والے نقصان کی روک تھام کرنے کے ساتھ مختلف امراض جیسے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔کسی بھی گری کے مقابلے میں پستوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے، صرف اخروٹ ہی اس حوالے سے پستے سے بہتر ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں پستے کھانے والے افراد میں لیوٹین اور y-Tocopherol کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ پستے میں لیوٹین اور zeaxanthin کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم اینٹی آکسیڈنٹس ہیں ان کی مدد سے آنکھوں کو ڈیوائسز کی نیلی روشنی اور عمر بڑھنے سے پٹھوں میں آنے والی تنزلی سے تحفظ مل سکتا ہے۔ اسی طرح پستے میں موجود 2 اینٹی آکسیڈنٹس پولی فینولز اور tocopherols کینسر اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔ اس گری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس معدے میں بہت آسانی سے قابل رسائی ہوتے ہیں اور ہاضمے کے دوران جذب ہوجاتے ہیں

    جسمانی وزن میں کمی لائے:
    پستے کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذاﺅں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور پستے بھی ان میں سے ایک ہیں جس کے بارے میں زیادہ تحقیقی رپورٹس تو موجود نہیں مگر نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں پستے فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں ہی پیٹ کو بھرنے کا احساس بڑھانے کے ساتھ کم کھانے میں مدد دیتے ہیں ایک تحقیق کے دوران روزانہ 53 گرام پستے کھانے سے جسمانی وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی محققین کے خیال میں اس کی ایک ممکنہ وجہ اس میں موجود چکنائی ہے جو پوری طرح جسم میں جذب نہیں ہوتا۔ چھلکوں والے پستے کھانے میں وقت زیادہ لگتا ہے اور ان چھلکوں کو دیکھ کر معلوم ہوجاتا ہے کہ کتنی گریاں کھائی ہیں

    الائچی کے جادوئی فوائد


    معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار میں اضافہ:
    پستے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جز نظام ہاضمہ میں پوری طرح ہضم نہیں ہوتا، کچھ اقسام کے فائبر معدے میں موجود بیکٹریا کی غذا بنتے ہیں جو پروبائیوٹیکس کا کام کرنے لگتے ہیں یہ بیکٹریا فائبر کو شارٹ چین فیٹی ایسڈز میں بدل دیتا ہے جو متعدد طبی فوائد کا باعث بن سکتا ہے نظام ہاضمہ کے امراض کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے

    خون کی شریانوں کے لیے مفید:
    خون کی شریانوں کی اندرونی جھلی کے درست افعال بہت ضروری ہوتی ہے اور اس میں خرابی امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔پستوں میں ایک امینو ایسڈ ایل آرگینی بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتا ہے یہ ایسا مرکب ہے جو شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ خون کی روانی میں مدد دیتا ہےایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 40 گرام پستے تین ماہ تک کھانے سے شریانوں کی اندرونی جھلی کے افعال اور شریانوں کی اکڑن میں بہتری دیکھنے میں آئی دوران خون ٹھیک رہنا بھی متعدد جسمانی افعال کو ٹھیک رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

    ناشتے میں کی جانے والی چند غلطیاں جو نقصان کا باعث بنتی ہیں


    بلڈ شوگر میں کمی:
    کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار ہونے کے باوجود پستے کم گلیسمک انڈیکس والی غذاﺅں میں شامل ہے یعنی اس سے بلڈ شوگر تیزی سے نہیں بڑھتا تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے صحت مند بلڈشوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہےایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے کے بعد 56 گرام پستے کھانا صحت مند بلڈ شوگر ردعمل دینے کے ساتھ اس میں 20 سے 30 فیصد کمی آتی ہے ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کی جانب سے اس گری کے استعمال سے خای پیٹ بلڈ شوگر 9 فیصد کمی آتی ہے تو پستوں کا اپنی غذا میں اضافہ طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے

  • این آر پی پر منعقد حکومتی اجلاس میں بالی وڈ شخصیات کا شرکت سے انکار

    این آر پی پر منعقد حکومتی اجلاس میں بالی وڈ شخصیات کا شرکت سے انکار

    نریندر مودی کی ہدایات پر سابق موسیقار اور یونین وزیر پیوش گویل نے ممبئی میں ’متنازع شہریت قانون‘ پر بریفنگ کے لیے ایک اہم اجلاس بلایا تھا تاہم بالی وڈ کے کسی بھی بڑے اداکار یا اداکارہ نے شرکت سے انکار کرکے حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اہم ترین اجلاس میں شرکت کے لیے بالی وڈ کی 25 نامور شخصیات کو شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ ’متنازع شہریت قانون‘ کے حوالے سے بہت ساری غلط معلومات وائرل ہو رہی ہیں اس لیے درست معلومات کے لیے ان کا حکومتی اجلاس میں آنا لازمی ہے

    مذکورہ اجلاس 5 جنوری کی شب ممبئی کے ایک نجی ہوٹل میں ہونا تھا جس میں متعدد شخصیات کی شرکت کا امکان تھا تاہم این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اجلاس میں کسی بھی معروف بالی وڈ شخصیت نے شرکت نہیں کی

    ٹی ی وی کے مطابق اس اجلاس میں ان بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جو متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں دکھائی دیتے ہیں

    بالی ووڈ اداکارہ سویرا بھاسکر کی این آر سی بل کے خلاف بھر پور مذمت


    لیکن حکومتی اجلاس میں کسی بھی بڑے معروف اور نامور بالی وڈ اداکار یا اداکارہ نے شرکت نہیں کی سوائے چند ایک جانی پہچانی شخصیات کے

    حکومتی اجلاس میں جاوید اختر کنگنا رناوٹ وکی کوشال روینہ ٹنڈن بونی کپور آیوشمن کھرانہ ریچا چڈا اور کبیر خان اور مدھر بھنڈارکر سمیت دیگر معروف شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور ان کے بارے میں خیال کیا جا رہا ےھا کہ یہ اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم ان میں سے کوئی بھی شخصیت اجلاس میں شریک نہیں ہوئی

    جبکہ موسیقار انو ملک گلوکار شان کیلاش کھیر اور اروشی روتیلا حکومتی اجلاس میں شریک ہوئے ان کے علاوہ ٹی سیریز کے مالک بشن کمار رنویر شورے کنال کوہلی فلم ساز رتیش سدھوانی اور رمیش تارانی بھی اجلاس میں دکھائی دئیے

    حکومتی اجلاس میں دعوت ملنے کے باوجود بالی وڈ شخصیات کی شرکت نہ کرنے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ با لی وڈ انڈسٹری بھی حکومت کی جانب سے بنائے گئے متنازع شہریت قانون کے خلاف ہے با لی وڈ شخصیات نے حکومتی اجلاس میں شرکت نہ کرکے حکومت کو ناراضی کا پیغام دیا ہے

    با لی وڈ شخصیات قانون بنائے جانے سے اب تک سوشل میڈیا پر متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ سوارا بھاسکر ریچا چڈا اور سوشانت سنگھ جیسے اداکار تو مظاہروں میں شریک بھی ہوتے رہے ہیں تاہم مظاہروں میں شریک ہونے والے سوارا بھاسکر سوشانت سنگھ نکھل آدوانی اور انوراگ کشپ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

    این آر پی قانون میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد کو شہریت دینے اور مسلمانوں کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف نہ صرف بھارت کے 22 کروڑ مسلمان بلکہ بالی وڈ کی نامور شخصیات ہندو عیسائی اور سکھ بھی احتجاج کررہے ہیں

  • چین میں آئس فیسٹیول کے دوران اجتماعی شادی کی تقریب منعقد

    چین میں آئس فیسٹیول کے دوران اجتماعی شادی کی تقریب منعقد

    چین میں ہر سال کی طرح اس سال بھی چین کے سرد ترین شہر ہربن میں آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے فیسٹیول کا شاندار آغاز آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا

    فیسٹیول کے دوران اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اس تقریب میں 43 جوڑوں نے ساتھ نبھانے کا عہد کیا اوراپنی روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا

  • ماسٹر شیف کے ہیٹ پرسو تہیں کیوں ہوتی ہیں؟

    ماسٹر شیف کے ہیٹ پرسو تہیں کیوں ہوتی ہیں؟

    ماسٹر شیف کے ہیٹ پر تہیں کیوں ہوتی ہیں؟
    فرانس: کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ماسٹر شیف کے ہیٹ پر سو تہیں کیوں ہوتی ہیں؟ سینکڑوں سال پہلے ٹوک یا ہیٹ ہر سو تہیں ڈالی جاتی تھیں جو باورچی کے سو مختلف طریقوں سے انڈہ بنانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیٹ کی اونچائی شیف کے تجربے کو بھی ظاہر کرتی ہے 146 قبل مسیح میں۔بازنطینی حملہ آوروں کے ڈر سے کچھ یونانی شیف دوسری جگہ پہنچے اور انہوں نے گرجا گھروں کے عملے سے متاثر ہو کر ان کی ٹوپیاں پہننا شروع کر دیں تب سے ہیٹ پہننے کا۔رواج شروع ہو۔گیا 1800 کی ابتدا سے سفید ہیٹ پہننے کا رواج عام ہو گیا اس کی ابتدا فرانس سے ہوئی تھی تب سفید ہیٹ صفائی کو ظاہر کرتا تھا ہیٹ پر بنی تہیں کسی بھی شیف کی انڈہ۔یا مرغی پکانے کے طریقوں کی۔نشاندہی کرتی تھی اورسو تہوں والا ہیٹ ماسٹرشیف کو پہنایا جاتا ہے اب آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ ساتھ ہیٹ پہننےکے طریقوں میں کچھ تبدیلی آئی ہے لیکن ہیٹ کی اونچائی اب بھی شیف کے تجربے اور مہارت کی۔نشاندہی کرتی ہے