Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ انسٹا گرام  پر5.3 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئیں

    اداکارہ انسٹا گرام پر5.3 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئیں

    اداکارہ انسٹا گرام پر5.3 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر

    اداکارہ ماہرہ خان سوشل۔میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر 5.3ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئیں

    لاہور: پاکستانی خوبصورت اور پر کشش اداکارہ ماہرہ خان کا۔شمار ٹاپ ٹین بہترین اداکاراوں میں ہے ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ہیں اور اب اداکارہ انسٹا گرام پر 5.3 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئیں ہیں

    جبکہ اداکارہ ایمن خان 5.1 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ماروا حسین 4.9 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

    عاطف اسلم 4.7 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر

    اداکارہ عائزہ خان 4.6 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر

    جبکہ اداکارہ سجل۔علی 4.5 ملین فالوورز فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں

    کچھ اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا کے لیے پے رول۔پر باقاعدہ ایک ٹیم رکھی ہوئی ہے

  • ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس سے پہلے گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں بھی ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا عمار سید کی موت بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے کے باعث ہوئی تھی اور وہ گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاں بحق ہونے والے سونو کے کزن ردیش سنگھ ٹونی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سنگھ کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ اس قسم کی ایپس کو استعمال نہ کریں اور والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس سب سے دور رکھیں

  • اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف

    اداکارہ کا کرئیر میں متعدد بار جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر احسن خان کے شو ‘بول نائٹس ود احسن’ میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی انڈسٹری میں کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا موسیقار شجاع حیدر بھی اس شو میں ان کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے

    انٹرویو کے دوران احسن خان نے عائشہ عمر سے می ٹو مہم پر ان کی رائے پوچھی تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ مہم صرف خواتین کے لیے ہی نہیں مردوں کے لیے بھی بےحد ضروری ہے

    اداکارہ کے مطابق ‘یہ مہم بےحد ضروری ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے وہ تمام خواتین اور مرد سامنے آئے جنہیں کبھی جنسی ہراساں کیا گیا اور وہ کچھ کہہ نہیں سکے اداکارہ نے کہا ہماری اپنی انڈسٹری میں بہت سی خواتین اور مردوں کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے

    عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی اور اپنے کیریئر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ لوگوں کو کیسا لگتا ہوں گا کیوں کہ مجھے بھی اپنی زندگی اور کیریئر میں جنسی ہراسانی کا سامنا رہ چکا ہے مجھ میں ہمت نہیں کہ میں ان واقعات کے بارے میں ابھی بات کروں شاید کبھی ایسا وقت آیا تو میں بھی اس حوالے سے بات کروں گی اس لیے میں ان سب کو سپورٹ کرتی ہوں جو سامنے آئے اس حوالے سے بات کی

    اداکارہ نے کہا اگر آپ کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہو تو اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی وقت نہیں آپ ایک سال 20 سال بعد یا 2 منٹ بعد بھی سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں

  • چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

    چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

    چین کے سرد ترین شہر ہربن میں 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہےنبرف کے اس دلچسپ اور منفرد میلے کا افتتاح شاندار آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا

    ہر سال کی طرح منعقد ہونے والا یہ میلہ دنیا کے چار بڑےاسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سیکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار اور مجسمے بناتے ہیں

    اس مرتبہ اس میلے کو حتمی شکل دینے کے لیےدس ہزار سے زائد ورکرز اور سینکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 6 لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سینکڑوں برف کے مجسمے تیار کرنے میں مصروف ہیں

    اس مقصد کے لیے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے 170,000 کیوبک میٹر کے بڑے ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے اور صرف پندرہ دن میں ایک سو سے زائد کئی میٹر بلند برف کے مجسمے تیار کئے گئے جنہیں خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں سے بھی مزین کیاگیا ہے

    یہ میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اور آرٹ کے انمول نمونے دیکھنے آتی ہے

  • پروڈیوسر کی طرف سے رول دینے کے بدلے جنسی ہراساں کیا گیا

    پروڈیوسر کی طرف سے رول دینے کے بدلے جنسی ہراساں کیا گیا

    ابھرتی ہوئی نوجوان بھارتی اداکارہ و ماڈل 25 سالہ ملہار راٹھوڑ نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں ایک عمر رسیدہ فلم ڈائریکٹر نے انہیں رول دینے کے بدلے میں بے لباس ہونے کو کہا

    بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادکارہ ملہار راتھوڑ نے بالی ووڈ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدا میں ان کو ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا کر نا پڑا تھا ملہار راٹھوڑ اگرچہ ابھی تک بھارت کی بڑی اداکاراؤں میں شمار نہیں ہوتیں تاہم اب وہ شوبز و ماڈلنگ انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں اور کئی بین الاقوامی برانڈز کے اشتہارات کا بھی حصہ ہیں

    ملہار راتھوڑ نے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں اورشوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کی غرض سے پہلی بار ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کا سامنا کیا تو ایک 65 سالہ پروڈیوسر نے انہیں فلم میں رول دینےکے بدلے بے لباس ہونے کو کہا جس پر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئیں تھیں کہ انہیں ایک منٹ تک تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اب کیا کریں

    اداکارہ و ماڈل کے مطابق مذکورہ واقعے نے انہیں بہت مایوس کیا اور انہیں پہلی بار بالی وڈ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی کام کے بدلے جنسی تعلقات اور جنسی لذت کے کلچر کا سامنا ہوا

    داکارہ نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارت کی پوری فلم انڈسٹری اور وہاں کے کلچر پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے فلمی کیریئر ایک ایسے دور میں شروع کیا جب دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوئی

    ملہار راٹھوڑ نے اعتراف کیا کہ ’می ٹو مہم‘ کی وجہ سے انہیں فائدہ بھی پہنچا کیوں کہ مذکورہ مہم کے تحت خواتین اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کو سامنے لا رہی ہیں اور ان کی بات سنی بھی جا رہی ہے

    ملہار نے مزید کہا کہ اگر آپ کی شوبز میں جان پہچان نہ ہو تو اس انڈسٹری میں کیرئیر بنانا بہت مشکل بات ہے آپ کو چھوٹے چھوٹے رول ادا کر کے ہی آگے آنا پڑتا ہے

    ملہار راتھوڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل بنانے کے لیے ہر قسم کی نوکری کر رکھی ہے وہ کال سینٹر میں جاب سے لے کر گفٹنگ کارپوریٹ اور مارکیٹنگ میں بھی کام کر چکی ہیں پھر وہ ممبئی آ گئیں اور 2018 میں ایک ٹی وی شو سمیت 2 فلموں میں بھی کام کیا دونوں فلموں کے علاوہ چند بھارتی ڈراموں اور شوز میں بھی کام کر چکی ہیں

    وجوان اداکارہ و ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ کیوں کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانا تھا اس لیے شروع میں ہونے والے مسائل اور نامناسب مطالبات کی بات وہ گھر پر بھی نہیں بتاتی تھیں

    ملہار راٹھوڑ کے مطابق اگر وہ شوبز انڈسٹری کے واقعات گھر پر بتاتیں تو انہیں کام نہیں کرنے دیا جاتا اور انہیں گھر پر بٹھا دیا جاتا اداکارہ نے کہا کہ اداکاری ان کا خواب تھا اور وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنا خواب پورا کر لیا

    عامر لیاقت کی طرف سے تنقید پر مہوش حیات کا کرارا جواب

  • سائرہ شہروز کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

    سائرہ شہروز کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

    گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سائرہ شہروز کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہن ہیئر اسٹائلسٹ پلوشہ یوسف کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں سائرہ شہروز کو سرخ رنگ کے لباس میں اپنی بہن کے ساتھ معروف بھارتی پنجابی گانے میری ممی نوں پسند نئیں توں‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویڈیو تانیہ مرزا اور طلال کی شادی کے دوران بنائی گئی تھی

    سائرہ شہروز کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور دیگر لوگوں نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی

  • کیلیفورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی شاندار تقریب

    کیلیفورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی شاندار تقریب

    آسکر کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی کیلیفورنیا میں 77 ویں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے

    77 ویں گولڈن گلوب کی تقریب میں مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے

    اور بہترین ڈرامہ فلم کا ایوارڈ جنگ عظیم اول پر بنی فلم ’1917‘ حاصل کرنے میں کامیاب رہی

    جب کہ تقریب میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘میں کام کرنے والے جیکوئن فیونکس نے اپنے نام کیا

    اور فلم ’جڈی‘ میں کام کرنے والی اداکارہ رینی زیلویگر کو بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا

    جبکہ ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کوبیسٹ میوزک اورکامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا

  • امریکی حملے پر معذرت کرنے پر امریکی اداکارہ تنقید کی زد میں

    امریکی حملے پر معذرت کرنے پر امریکی اداکارہ تنقید کی زد میں

    ہا لی وڈ اداکارہ روز میکگوان کو امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت پر کیے جانے والے ٹوئٹ پر اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس حملے پر امریکا کی جانب سے ایران سے معذرت کرتے ہوئے لکھا ‘ایران، امریکا نے آپ کے ملک پرچم اور لوگوں کی توہین کی ہے ہم میں سے 52 فیصد آپ سے معذرت کرتے ہیں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر امن چاہتے ہیں ہمیں ایک دہشتگرد حکومت نے مغوی بنایا ہوا ہے ہم نہیں جانتے کہ ہم کیسے بھاگیں پلیز ہمیں مارنا نہیں

    اس ٹوئٹ پر انہیں امریکا میں شدید تنقید کا سامنا ہوا اور کچھ نے تو انہیں ایران منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا جس پر روز میکگوان نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹوئٹ غیرمعمولی تھی اور ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا میں ایران کے ساتھ نہیں مگر یقیناً میں امریکا کی طرف بھی نہیں

    ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئےجانے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا میں امریکا پر ایران کی حمایت نہیں کررہی بلکہ میں امریکا کو بہتر ہوتے دیکھنا چاہتی ہوں

  • ٹوئنکل کھنہ کی جواہر لال یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کی مذمت

    ٹوئنکل کھنہ کی جواہر لال یونیورسٹی کے طلباء پر تشدد کی مذمت

    بھارت میں طلباء سے زیادہ گائے کو تحفظ دیا جاتا ہے: ٹونکل کھںہ

    گزشتہ روز نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے 50 سے 60 انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور مسلمان طلباء کو چُن چُن کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہوئے حملے کے دوران طالبات پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ طُلبہ یونین کی صدر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیانئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے غنڈہ عناصر کے حملے کے بعد بھارت بھر میں طلبا سراپا احتجاج ہیں ممبئی کلکتہ پونا حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا ہے نئی دلی میں جے ایم یو کے طلباء نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہو کر نعرے بازی کی وہیں ٹونکل کھنا نے بھی اس حملے کی پر زور مذمت کی

    بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کے بعد معروف بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی اخبار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہےجہاں طلباء سے زیادہ گائے کو تحفظ دیاجاتا ہے

    ٹوئنکل کھنّہ نے لکھا کہ بھارت اب ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں گائے کے ذبح کرنے پر تو پابندی ہے لیکن طلباء پر تشدد کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے انہوں نے لکھا کہ آپ طلباء پر ایسے ظلم اور تشدد نہیں کرسکتے اِس سے سڑکوں پر احتجاج ہوگا ہڑتالیں ہوں گی اور لوگ زیادہ سے زیادہ باہر نکل آئیں گے

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شیئر کئے گئے اخبار کی سرخی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اِس اخبار کی سرخی سے واضح ہورہا ہے کہ اب بھارت میں طلباء کو تحفظ نہیں ہے

  • شاہ رخ خان کو سلمان خان نے پیچھے چھوڑ دیا

    شاہ رخ خان کو سلمان خان نے پیچھے چھوڑ دیا

    گزشتہ دہائی بالی وڈ سلطان سپر سٹار سلمان خان کی فلمیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے زیادہ دیکھی گئیں

    گزشتہ دِنوں جہاں 2019 کا اختتام ہوا تو وہیں ایک دہائی بھی مکمل ہوگئی اور اِسی دوران مختلف اقسام کی بہت ساری فہرستیں جاری کی گئیں، انہی میں ایک فہرست گزشتہ دہائی میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی بھی تھی

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اِس فہرست میں ٹاپ 10 بالی ووڈ فلموں کے نام شامل ہیں جن میں سرِ فہرست فلم ’باہو بلی‘ ہے جبکہ اِس فہرست میں بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی 4 فلمیں شامل ہیں جبکہ عامر خان کی دو فلمیں اور شاہ رخ خان کی ایک فلم شامل ہے

    فہرست کے مطابق تامل فلم باہو بلی پہلے نمبر پر سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دوسرے نمبر پر ہے ساتویں نمبر پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے آٹھویں نمبر پر فلم ’ دبنگ‘ ہے جبکہ نویں نمبر پر فلم ’سُلطان ‘ ہے

    اِس فہرست میں معروف بھارتی اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے والے عامر خان کی بھی دو فلمیں جن میں ’دنگل‘ چوتھے نمبر پر جبکہ فلم ’پی کے‘ چھٹے نمبر پر موجود ہے

    جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی بھی ایک فلم ’چنائے ایکسپریس‘ اِس فہرست میں شامل ہے لیکن وہ اِس فہرست میں سب سے آخر میں ہے