اٹالین پیزا
اجزاء:
قیمہ بھنا ہوا دوسو پچاس گرام
شملہ مرچ ایک عدد
ہری پیاز چار عدد
ٹماٹر ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 4/1 ٹی سپون
پنیر ایک کپ کدو کش کر لیں
پیزا ساس ایک کپ
پیزا ڈو حسب ضرورت
ترکیب: پیزا کے لیے بنائی گئی ڈو بیل لیں پیزا پین یا بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا آئل لگا کر بیلی گئی روٹی اس میں رکھ دیں روٹی پر پیزا ساس کی تہہ بچھا کر پھر بھنے ہوئے قیمے کی تہہ لگا دیں اس کے بعد ہری پیاز شملہ مرچ اور ٹماٹر گولائی میں کاٹ کر قیمہ پر چھڑک دیں آخر میں پنیر سے اسے پورا ڈھانک دیں پھر اوون میں رکھ کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اوون میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار اٹالین پیزا تیار ہے
Author: عائشہ ذوالفقار
اٹالین پیزا آسان اور لذیذ ریسیپی
لذیذ اور خوش ذائقہ چکن میکرونی سلاد ریسیپی
اجزاء:
چکن فلے ایک عدد ابال کر ٹکڑے کر لیں
پائن ایپل آدھا ٹن
کھیرا ایک عدد باریک کاٹ لیں
سیب ایک عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
مایو نیز ایک کپ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لیموں ایک عدد
چینی آدھا کھانے کا چمچ
فریش کریم آدھا پیکٹ
کشمش ایک کھانے کا چمچ
بادام چھ ردد ابال کر چھلکے اتار لیں اور باریک کاٹ لیں
شیل میکرنی ایک پیکٹ کا تیسرا حصہترکیب:
ایک پتیلی میں پانی ڈال کر خوب اچھی طرح گرم کر کے اس میں شیل میکرونی ابلنے کے لئے ڈال دیں ساتھ ہی تھوڑا سا تیل بھی ڈال دیں جب میکرونیز گل جائیں تو پانی نتھار کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور ہلکی سی چکنائی لگا دیں ابلے ہوئے چکن فلے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ایک باؤل میں میکرونیز چکن کے ٹکڑے پائن ایپل کیوبز اور جوس ڈال دیں پھر کھیرے سیب مایونیز مسٹرڈ پاؤڈر نمک چینی بادام اور لیموں کا رس ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں آخر میں فریش کریم اور کشمش مکس کر کے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر سرو کریں÷سپائسی اٹالین پاستا سلاد ریسیپی
پاستہ بنانے کے لئے اجزاء:
اسپیگیٹی آدھا پیکٹ
نمک حسب ذائقہ
آئل پاؤکپ
پنیر پاؤ کپسوس بنانے کے لئے:
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
میدہ ایک یا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مرغی کی یخنی آدھا کپ
نمک حسب ذائقہمصالحہ بنانے کے لئے:
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
جاوتری آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچترکیب مصالحہ بنانے کے لئے:
پین یا توے پر سفید زیرہ جاوتری اور ثابت دھنیا بھون کر پیس لیں ان میں لال مرچ اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں
سوس بنانے کے لئے ترکیب: ایک پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں میدہاور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر اس میں یخنی شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں
پاستا بنانے کے لئے: ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب پانی میں ابال آجائے تو نمک ڈال دیں اور ساتھ ہی اسپیگیٹی بھی ڈال دیں اور ابلنے دیں جب اسپیگیٹی نرم ہا جائے تو پانی چھان لیں پھر ایک پین یا کڑاہی میں اسپیگیٹی سوس اور مصالحہ ڈال کر مکس کریں ڈش میں نکال کر اس کے اوپر پنیر ڈال کر تین سے چار منٹ بیک کریں مزیدار سپائسی اٹالین پیزا تیار ہے گرم گرم پیش کریںغذائیت سے بھر پور پاستا سلاد ریسیپی
اجزاء:
چکن بون لیس ایک پاؤ
پاستا آدھا کپ
شملہ مرچ ایک عدد
ہری پیاز دو عدد
گاجر ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
پیاز ایک عدد چھوٹا
بند گوبھی ایک پھول چھوٹا
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ایک کھاے کا چمچ
لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
آئل پاؤ کپترکیب:
کھیرا ٹماٹر اور شملہ مرچ کے بیج نکال کر تمام سبزیاں اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں پین میں آدھا ٹائل ڈال کر گرم کریں اس میں لہسن پیسٹ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد چکن بھی ڈال دیں اور فرائی کر کے پکنے دیں اس دوران ابلے ہوئے پاستا میں تھوڑا سا نمک سفید مرچ اور زیتون کا تیل ملائیں جب چکن پک جائے تو ایک ایک کر کے تمام سبزیاں ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں اور ساتھ ہی باقی تیل بھی شامل کر دیں سفید مرچ سویا سوس اور چلی سوس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں سرونگ ڈش میں پاستا ڈال کر ڈش کو درمیان سے خالی کر کے اوپر سبزیاں اور چکن ڈال کر پیش کریںوزن میں کمی لانے والے چند مشروبات
آج کل کے دور میں تقریباً تمام لوگوں کا ہی طرز زندگی کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اپنی جسامت کے مطابق وزن کو نارمل رکھنا ایک مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ موتاپے کا شکار ہو رہے ہیں اور یہی وھہ ہے کہ ہر دوسرا شخص اپنے موٹاپے کو لے کر پریشان ہے نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنا وزن کم کرنے کے لئے فکر مند نظر آتے ہیں جس کو پتلا اور سماڑت رکھنے کے لئے یوں تو کئی طریقے ہیں لیکن آپ محض چند مشروبات اپنی خوراک میں شامل کر کے اپنے وزن میں کمی کر سکتے ہیں وہ مشروبات جس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جسم کو غذائیت بھی ملتی ہے ان مشروبات کے استعمال سے وزن کم کرنے کا طریقہ کار آمد اور مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہے
پانی: کھانے سے پہلے اگر پانی پی لیا جائے تو انسان کی بھوک کم ہو جاتی ہے اور وہ کم کھانا کھاتا ہے اس طرح وزن بڑھنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں پانی سے بھوک کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے نئی تحقیق کے مطابق ٹھنڈا یخ پانی جلدی وزن کم کرتا ہے ایک دن میں 10 اسے 12 گلاس پانی پینا وزن کم کرنے صحتمند رہنے اور تروتازہ شاداب جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
سبز چائے : سبز چائے کے دن میں دو سے تین کپ کا استعمال جسم میں پینتیس سے چالیس فیصد چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتا ہے
لیموں: لیموں میں پائی جانے والی ایسڈک خصوصیات وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں لیموں پانی آپ مختلف طریقوں سے تیار کر سکتے ہیں جیسے نیم گرم پانی مں لیموں ملا کر پینا ایک عدد کھیرا آدھا لینموں دو عدد سیب اور تھوڑا سا پودینہ بلینڈ کر کے پھر انہیں ٹھنڈا کر کے پئیں
سبزی کا جوس: کھانے سے پہکے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ 130 تک کیلوریز جلا سکتے ہیں ہر سبزی ہی غذائیت سے بھر پور ہوتی ہے موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی بھی سبزی کا جوس پئیں آپ دو تین سبزیونں کا بھی جوس نکال کر رکھ سکتی ہیں سبزی کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں توانائی ہوگی
دہی سے بنے مشروبات: دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے دہی کا باقاعدہ استعمال آپ کو اکسٹھ فیصد چربئ کم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ دہی کا مسلسل استعمال جسم سے چربی بننے کی رفتار بھی کم کرتا ہے دہی میں لسی کے علاوہ سیب کیلے اور اسٹرابیری شامل کر کے بھی مزیدار مشراب تیار کئے جا سجتے ہیں
چکنائی سے پاک دودھ: کولیسٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جس سے آپ کا وزن بڑھتا ہے کولیسٹرول کی مقدار کم ہو تو جسم کی چربی آسانی سے گھل جاتی ہے دودھ میں موجود کیلشئیم جسم میں موجود کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے اس کے علاوہ کیلشیم کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اس کا مطلب ہے کہ دودھ پینے سے بھوک کم لگےی ہے دودھ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لئے بھی نہایت ضروری ہے روازانہ دودھ کا ایک گلاس ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
تیس سے چالیس سال کی عمر اور سکن کی حفاظت
اس عمر میں خواتین اپنی شخصیت سے اچھی طرح واقف ہو جاتی ہیں اور جان جاتی ہیں کہ ان نپر کیا چیز اچھی لگتی ہے کیا چیز بُری لگتی ہے اور کون سی چیز ان کی جکد پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے لیکن یہی وہ عمر ہے جن آنکھوں کے گرد جھریاں نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں اور جلد کی رنگت سانولی ہونے لگتی ہے اور اس کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے پڑنے لگتے ہیں لہذا اس وقت آپ کی جلد کو کہیں زیادہ احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اس عر میں غذا کا خاص خیال رکھیں جو کچھ آپ کھائیں اس جے اثرات جلد پر نمودار ہوں گے پھل سبزیوں اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں چکنی اور مرچ مصالحوں والی اشیاء سے پرہیز کریں اس عمرجلد کی قدرتی نمی کم ہونے لگتی ہے موئسچرائزنگ کرین کا استعمال لازمی کتیں خاص طور پر میک اپ سے پہلے کریم کا استعمال ضرور کریں نیند کی کمی کی وجہ سے آنکھیں سوج جاتی ہیں اور حلقے پڑ جاتے ہیں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور بھر پور نیند لیں لھیرے کے قتلے کاٹ کر چند منٹ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے اور آلو کے قتلے رکھے سے حلقے کم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ بازار میں ایسی کریمیں دستیاب ہیں جو آنکھوں کی سوجن کو کم کر دیتےی ہیں اس کو لگانے کے دس منٹ بعد کنسیلر لگا لیں تاکہ حلقے چھپ جائیں پچیس سال سے زائد خواتین ہلکے شیڈز کے فاؤنڈیشن اور پاؤڈر استعمال کریں یہ آپ کی جلد کی رنگت اور بناوٹ کے لئے موزوں رہے گے
پانی سے چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کا علاج
نوجوانی میں چہرے پر چکنائی بڑھ جانے کی وجہ سے دانے اور کیل مہاسے نمودار ہو جاتے ہیں جنہیں کاسمیٹکس مثلا ً پاؤڈر اور فاؤنڈیشن سے راضی طور پر تو چھپایا جاسکتا ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ پاؤڈر اور فاؤنڈیشن جلد کے مساموں میں بھر جاتا ہے اس لئے اس کا زیادہ استعمال آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے لہذا غیر معیاری اور بلا ضرورت کریمیں اور میک اپ کی دوسری اشیاء استعمال نہ کریں دن میں کئی بار چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں تاکہ مٹی دھول گردو غبار نکل جائے اور چہرہ ترو تازہ ہو جائے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعماک کریں دن میں 12 سے 14 گلاس پانی پئیں اس سے جلد میں شفافیت آتی ہے اور رنگت میں نکھار آنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر گلو آتا ہے
بیس سے تیس سال کی عمر اور آپ کی جلد: اپنے جلد کی رنگت اور نقوش کو ابھارنے کے لئے میک اپ کی بنیادی تکنیک سیکھیں اس کے علاوہ جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنا لیں سن سکرین کا با قاعدگی سے استعمال کریں ٹین ایج کے مقابلے میں آپ کی جلد میں چکنا پن کم ہو جائے گا لیکن دانے اب بھی نکل سکتے ہیں آئل فری میک اپ استعمال کریں اور رات کو سونے سے پہلے میک اپ اچھی طرح صاف کر لیں جب آپ جلدی میں ہو ں یا پریشان ہوں کم میک اپ استعمال کریں گہرے میک اپ سے گریز کریں اس سے چہرے پر بڑی عمر کے اثرات نمایاں ہوں گے
چند اہم اور آسان گھریلو طبی ٹپس
کان کا درد دور کرنے کے لئے روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میں پکا کر کانوں میں ڈالیں کان کا درد فوری دور ہو جائے گا سفید پیاز کا عرق اور انڈے انڈے کی سفیدی دونوں برابر مقدار میں لے کر کان میں چند قطرے ڈالنے سے درد میں آرام ملے گا مولی کے پتوں سے تین چھٹانک پانی نکال کر ان کو اس قدر پکائیں کہ جل جائے اور یہ نیم گرم کان میں ڈالیں کان کے ورم اور درد میں فوری آرام ملے گا انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن کان میں دالنے سے کان کا بہرہ پن دور ہو جاتا ہے
اگر آواز بیٹھ جائےتو پرانے جو لے کر انہیں بھون لیں اور دس گرام کی مقدار میں یہ چند بار کھائیں آواز ٹھیک ہو جائے گی اگر بے خوابی کی شکایت ہو تو بیس گرام مغز کدو میں مصری ملا کر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہ جائے گا پیٹ کی گیس کے لئے بڑی الائچی تین عدد دانے صبح دوپہر اور شام چبالئے جائیں تو تیسرے ہی دن پیٹ کی گیس ایسے غائب ہو جائے گی جیسے کبھی تھی ہی نہیں پرانے سے پرانے گیس کے مریضوں کو تین دن میں آرام آ جاتا ہے
بچوں کے نمونیہ کا علاج کرنے کے لئے لہسن کے جوئے کو مام بتی کے شعلے پر جلا لیں اور اس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کر کے بچے کو دینے سے اس کا نمونیہ ختم ہو جائے تین چار ماہ کے بچے کے لئے یہ بے حد مفید ہے
نچے کو سینے کا درد یا سردی ہو جائے تو دس گرام میتھی کو تھوڑے سے پانی میں جوش دے کر اسے چھان لیں اور اس میں دس گرام شہد ملا کر استعمال کروائیں سینے کے درد کے لئے یہ بے حد مفید ہے
دانت کا درد دور کرنے کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چٹکی بھر نمک اور کھانے کا چمچ گنے کا سرکہ ڈال کر دن میں دو مرتبہ اچھی طرح کلی کریں دانت کا درد ختم ہو جائے گا
پیروں کی بدبو سے ختم کرنے کے لئے ایک عدد گول بینگن کو چار حصوں میں کاٹ کر تقریباً کلو پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈا ہانے کے لئے رکھ دیں جب پانی نیم گرم رہ جائے تو اس سے پاؤں دھو لیں ایک دفعہ عمل کرنے سے ایک سال تک پیروں سے بدبو نہیں آئے گی اگر اس عمل کو ایک ہفتہ تک بلا ناغہ کریں تو پیروں سے بدبو پمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی
حسن اور صحت ساتھ ساتھ
حسن اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے اکثر خواتین خوبصورت نظر آنے کے لئے مختلف حربے آزماتی ہیں لیکن جب تک اچھی غذا نہ لی جائے تو وہ خوبصورتی صرف چند دنوں تک ہوتی ہے کیونکہ مہنگی کریمیں اور لوشن آپ کو وہ خوبصورتی نہیں دے سکتے جو چند دن کی ایک اچھی غذا دے سکتی ہے بازری کریموں اور کاسمیٹکس سے اپنی جلد کو مصنوعی خوبصورتی نہ دیں بلکہ قدرتی چیزوں و پھلوں کا استعمال کریں چہرے کی جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے اس کی صفائی اور حفاظت کو معمول بنا لیںاس کے لئے چہرے کو صاف پانی سے دھو کر بھاپ لیں تاکہ مساموں کے انر موجود مساموں سے میل نکل جائے لیکن جن خواتین کی جلد خشک ہوتی ہے انہیں بھاپ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ کھانے میں یا چہرے پر لگانے کے لئے کسی غذا یا قدرتی چیز کا استعمال کریں جس سے ان کی خشکی روٹین پر آ جائے جن خواتین کے چہرے پر زردی جھلکتی ہووہ موسمی پھلوں کا زیادہ استعمال کریں بلکہ پھلوں کے ساتھ ساتھ موسمی سبزیوں کا بھی استعمال کریں لیموں صحت کا بیش بہا خزانہ ہے اس کا استعمال چہرے پر کیل مہاسوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ خون کو بھی صاف رکھتا ہے صبح کو نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا ستعمال روٹین میں شامل کر لیں نہاتے وقت پانی میں اگر نمک اور لیموں کا رس ملالیں تو ساری تھکاوٹ دور ہو جائے گی اس کے علاوہ دودھ کا استعمال کریں دودھ سے قوت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے کو خوبصورت بنانے میں بھی مدد دیتا ہے ایک گلاس دودھ میں ہلدی اور شہد کا مکسچر تا عمر چاق و چوبند اور بیماریوں سے محفوظ رکھے گا اس کے علاوہ دودھ سے چہرہ دھونے سے چہرے پر موجود تازگی سے کوئی مہنگی سے مہنگی کریم بھی مقابلہ نہیں کر سکتی پھلوں اور سبزیوں کا جوس بنا کر پئیں سالن بنا کر کھائیں نطور کلینزر استعمال کریں دوئمی خوبصورتی اور اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہمیشہ تازہ معیاری چیزوں کو ترجیح دیں اور ان چیزوں کا استعمال کریں جو آپ کے معدے میں داخل ہو کر زود ہضم بنائے اور آپ کی صحت کے ساتھ آپ کی خوبصورتی میں بھی مدد دے
اٹالین پاستا عمدہ اور لذیذ ڈش
اجزاء:
اُبلا پینی پاستا ایک کپ
چکن سوسچز کٹے ہوئے ایک کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
کٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
کٹی پیاز دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹومیٹو پیوری آدھا کپ
جلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
مکسڈ ہربز آدھا چائے کا چمچ
کٹے پارسلے ایک کھانے کاچمچ
موزریلا کیوبز چار اونس
ترکیب:
پین میں تیل گرم۔کر کے اس میں لہس اور پیاز ڈال۔کر فرائی کریں اب اس میں لال مرچ پیپریکا نمک مکسڈ ہربز ٹومیٹو پیوری ٹماٹر کا پیسٹ چلی گارلک سوس اور ایک کپ پانی ڈال کر مکس کریں پھر اس میں پاستا اور کٹے پارسلے ڈال۔کر مکس کریں اور آلر میں موزریلا کیوبش ڈال دیں مزیدار اٹالین پاستا تیار ہے گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کریں