تندوری کلب سینڈوچ:
چکن بنانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد باریک لمبائی میں کاٹ لیں
دہی ایک کھانے کا چمچ
تندوری مصالہ ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا۔چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ دو چٹکی
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
تمام اجزاء کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ کے علاوہ کو مکس کر کے چکن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ۔تیل۔ڈال کر چکن کو فرائی کریں اور پکائیں تاکہ گل جائے جب تیار ہو جائے تو اس کے اوپر کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ ڈال کر مکس کر لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں
سینڈوچ بنانے کے اجزاء اور ترکیب:
چکن ٹھنڈا ہونے کے دوران سینڈوچ کا مصالہ۔تیار کر لیں
بریڈ سلائسز . جتنے سینڈوچ بنانے ہوں اس لحاظ سے حسب ضرورت
میونیز بریڈ کے لحاظ سے حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
آملیٹ ایک یا دو انڈوں کا تیار کر لیں
ٹماٹر . دو عدد
سلاد کے پتے دو یا تین عدد یا حسب ضرورت
کھیرا ایک عدد یا حسب ضرورت
بریڈ سلائسز پر مکھن لگا کر پھر میونیز لگائیں اور اوپر چکن رکھ دیں پھر اوپر دوسرا سلائس رکھ کر اوپر میونیز پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا پھر ٹماٹر پھر آملیٹ اور سب سے اوپر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہے سلاد چپس اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں
Author: عائشہ ذوالفقار
تندوری کلب سینڈوچ گھر میں بنانے کی ترکیب
مٹن سوفٹ چکن سینڈ وچ منفرد اور آسان ترکیب
مٹن سوفٹ چکن سینڈ وچ
اجزاء:
بریڈ کے سلائس بڑے چھ عدد
ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد چھوٹے
گوشت یا چکن کے پارچے چھ عدد
مایونیز آدھاکپ
ہری مرچ ایک چائے کا چمچ پیسٹ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال۔کر گرائینڈ کر لیں اور گوشت کو لگا کر میرینیٹ کر لیں آدھے گھنٹے بعد گوشت کو سیخوں پر لگا کر گرل کر لیں بریڈ کت تما۔سلائسز کو ایک ایک طرف مایونیز لگا لیں تین سلائسز پر گرل کیے ہوئے مٹن بیف یا چکن کے ٹکڑے رکھ کر اوپر ٹماٹر کے ٹکڑے رکھ دیں اور ایک ان کے اوپر رکھ دیں اور اس پر ہری چٹنی لگارکر ٹماٹر کے ٹکڑ ے رکھدیں اور ایک سلائس رکھ دیں اسی طرح سے دوسری تہیں لگا دیں مزیدار مٹن سوفٹ سینڈوچ تیار ہے سلاد اور کیچپ کے ساتھ سرو کریںلذیذ ون بائٹ چکن سینڈوچ ریسیپی
ون بائٹ چکن سینڈوچ
اجزاء:
میکرونی . دس پیس
پیلا۔رنگ دو چٹکی
بون لیس چکن . آدھا پاو
مایونیز آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
شکر . ایک چھوٹی چٹکی
لال رنگ آدھاکھانے کا چمچ
ڈبل روٹی پانچ بڑے پیس
بند گوبھی آدھا پھول۔بالکل باریک کرش کر لیں
مسٹرڈ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب: ڈبل روٹی کو چار ٹکڑوں میں اس طر ح کاٹ لیں کہ ان کے دس ٹکڑے بن جائیں مرغی کا قیمہ۔یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ابال لیں ایک پیالے میں بند گوبھی آدھا مایونیز نمک آدھی کالی۔مرچ اور شکر اور پیلا رنگ ڈال کر مکس کر لیں ایک دوسرے برتن میں ابلا قیمہ یا بوٹی مایونیز نمک کالی اور شکر ڈال کر مکس کر لیں ایک برتن میں آدھے گلاس سے تھوڑا کم۔پانی ڈال کر اس میں لال رنگ مکس کر لیں اور چولہے پر رکھ دیں ابال آجائے تو اس میں میکرونی میں ڈال۔دیں ابل جائیں تو پانی نتھار لیں اب پہلے مرغی بریڈ پر لگائیں پھر اس کے اوپر بند گوبھی کا مکسچر رکھ دیں اور اس کے اوپر میکرونی رکھ کر سلاد کے پتے باریک کوٹ کر رکھ دیں اور اس کے اوپر ایک ڈبل۔روٹ کا ٹکڑا رکھ دیں مزیدار ون بائٹ سینڈوچ تیار ہیںلذیذ اور سپائسی چیز کرنچ چکن ریسیپی
اجزاء:چیز کرنچ چکن
مرغی چھ ٹکڑے آدھا کلو کے
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ یا آدھا چائے کا
پتیلی میں آدھا کپ پانی میں تمام چیزیں ڈال۔کر چکن ابال لیں
انڈے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
مسٹرڈ پوڈر ہاف ٹی سپون
کارن فلور دو ٹیبل سپون
پنیر آدھا کپ
کالی مرچ ہاف ٹی سپون
دودھ ایک چوتھائی کپ
بریڈ کرمز ایک کپ
آئل ایک کپ
ترکیب: تما م اجزاء کو ایک باول میں ڈالنکر اچھی طرح مکس کر کے پانی کے ساتھ گاڑھا آمیزہ۔بنا لیں پھر اس آمیزے میں چکن پیس ایک ایک۔کرکے ڈبوکر بریڈ کرمز لگا کر تیل میں فرائی کرلیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور سلاد اور کیچپ کے ساتھ مزیدار کرنچ چکن کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریںکرنچی چکن بائٹس بنانے کا طریقہ
کرنچی چکن بائٹس
اجزاء:
بون لیس چکن آدھا کلو
انڈہ ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پیپریکا پاوڈر آدھا چھوٹا چمچ
سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچ
میدہ . تین ٹیبل سپون
بیکنگ پاوڈر ہاف ٹی سپون
ٹھنڈا یخ پانی ایک گلاس
بریڈ کرمز ایک کپ
تیل ایک کپ فرائی کے لیےترکیب: چکن۔کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور چوکور ٹکڑے کاٹ کر کسی چیز سے ہلکا س کوٹ لیں پھر ایک پپالے میں انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں میدہ کارن فلور سویا ساس پیپریکا پاوڈر تیل سفید مرچ بیکنگ پاوڈر اور نمک ڈال کر ٹھنڈے یخ پانی سے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں اب چکن کے ٹکڑوں کو اس پیسٹ میں ڈال کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر بریڈ کرمز میں رول کرکے گرم تیل میں ہلکے گولڈن براون ہونے تک فرائی کر لیں اور ڈش میں نکال۔کر کیچپ کت ساتھ سرو کریں انہیں بریڈ کرمز لگا کر فریز بھی کر سکتے ہیں
ون بائٹ سموسہ آسان اور مزیدار ریسیپی
ون بائٹ سموسہ
اجزاء:
اُبلے آلو ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
گوبھی آدھا کپ
اُبلا انڈا ایک عدد
سموسہ پٹی چار سے پانچ عدد
ہری پیاز تین کھانے کے چمچ
ہری مرچیں ایک عدد
پسی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوئلہ حسب ضرورتترکیب: ایک پیالے میں انڈا میش کر لیں اور اس میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دٙم لگا کر سموسہ پٹیوں میں بھر لیں آخر میں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور چٹنی یا ساس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں
کرسپی اور لذیذ ڈبل روٹی کے پکوڑے بنانے کا طریقہ
ڈبل روٹی کے پکوڑے
اجزاء:
ڈبل روٹی سلائسز ایک عدد
بیسن تین کھانے کے چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچیں ایک عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر دو چٹکی
بھونا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچترکیب: ایک پیالے میں بریڈ سلائس کت کنارے اتار کر ٹکڑے کر لیں اور ساتھ ہی سارے مصالے شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں کڑاہی یا پین میں تیل گرم کر کے اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں کرسپی اور گولڈن براون ہو جائیں تو نکال لیں کسی بھی چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھانے کے لیے پیش کریں
چٹ پٹے چکن باسکٹ بنانے میں آسان اور کھانے میں مزیدار
چکن باسکٹ
اجزاء:
سموسہ پٹی آدھا پیکٹ
مرغی یا مٹن تیار شدہ قیمہ. آدھا کلو
کارن فلور آدھاکھانے کا چمچ
میونیز تین کھانے کے چمچ
تازہ ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد چھوٹا گودا نکال۔کر باریک کاٹ لیںترکیب: ہر سموسہ پٹی کو اس طرح تین حصوں میں کاٹیں کہ چوکور ٹکڑے بن جائیں ان تین تین ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ سب کے کونے الگ رہیں تیل گرم کر کے ان تینوں ٹکڑوں کو گرم تیل میں ڈالیں اور اوپر ایک گول چمچ سے دبا لیں اس طرح گول سے دبانے کنارے کھڑے ہو جائیں گے اور درمیان میں گڑھا سا بن جائے گا ٹوکری کی سی شکل کا بن جائے گا سنہری ہونے پر نکال لیں پانی میں۔کارن فلور گھول لیں قیمے کو ہلکا سا گرم کر کے کارن اس میں مکس کر دیں پکا کر گاڑھا کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر اس میں میونیز ٹماٹر اور ہرا دھنیا ملا دیں اور اس فلنگ کو ٹوکریوں میں ڈال کر پیش کریں
موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
پھل اور سبزیاں کم کیلوریز والی غذائیں ہیں لہذا زیادہ وزن والے افراد کو ان کازیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیے نمک وزن کو بڑھانے کا عنصر ہو سکتا ہے دودھ سے بنی مصنوعات مثلاً پنیر مکھن چکنائی والے دودھ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے مصالہ جات خشک ادرک دار چینی لونگ میتھی لہسن اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلہ وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں شہد کا استعمال موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام فعال میں توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ایک ٹیبل چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے بہترین نتائج کے لیےاس میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہےایک یا دو پکے ہوئے ٹماٹروں کو روزانہ ناشتے میں استعمال کریں اس کو تین سے چار ماہ استعمال کریں۔اس سے موٹاپا اور وزن دونوں کم ہو جائیں گے یہ انتہائی مفید نسخہ ہے
بند گوبھی کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی کارآمد سمجھا جاتا ہے جدید ریسرچ کے مطابق بند گوبھی میں موجود ایک کیمیائی مادہ ٹارٹارک ایسڈ شوگر اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو فیٹس یعنی فاضل چربی میں بدلنے سے روکتا ہے جسکی وجہ سے موٹاپا نہیں ہوتا
پیٹ چھوٹا کرنے کے لیے صبح جب آپ بستر سے اٹھیں تو اسی وقت پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر الٹا لیٹ جائیں یہ عمل دس پندرہ منٹ کے لیے چند روز تک کریں چند ہفتوں میں ہلکا ہو جائے گالہسن کا استعمال وزن میں حیرت انگیز حد تک کمی کا باعث
لہسن کا استعمال وزن میں حیرت انگیز حد تک کمی کا باعث
لہسن کو کھانوں کو لذیذ اور مزیدار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔جن میں سب سے بڑا فائدہ وزن کم کرنا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول۔کیا جا سکتا ہے بلکہ کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اور دل کی بیمارکاں بھی ختم۔ہوتی ہیں اس کے علاوہ جسم۔کا امیون سسٹم۔یعنی مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے اس کے علاوہ پیاز اور لہسن ملا کر کھانے سے کیمو تھراپی سے ہونے والے نقصانات کم۔کیے جاسکتے ہیں ماہرین صحت کے مطابق لہسن کو کچا استعمال کرنا نہایت مفید ہے کیونکہ پکا نے سے اس کے فائد کم۔ہو جاتے ہیں اس میں موجود ایلیسن پکنے کی۔وجہ سے کم۔ہو جاتی ہے لہسن کو ہیس کر اسے پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں اس سے اس میں موجود ایلیسین بہتر طریقے سے کام۔کرے گی اس طرح سے لہسن کھانے کا۔زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور صبح نہار منہ کھانا زیادہ فائدہ دیتا ہے اس کے علاوہ لہسن کی دو تریاں پیس کر شہد میں ملا کر ہر روز صبح کھانے سے جسم میں توانئی کے ساتھ وزن بھی کم ہوگا اس کے علاوہ پانی بھی زیادہ مقدار میں پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور جلد بھی گلو کرتی ہے