آلو کے پین کیک
اجزاء:
آلو ایک عدد کدو کش کر لیں
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ
انڈے دو عدد سفیدیاں
سبز پیاز ایک عدد
گرم مصالہ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا۔چمچ
تیل دو یا تین کھانے کے چمچ
سبز مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
ترکیب:
کدو کش کیا ہوا آلو ململ کے کہڑے میں ڈال۔کر اچھی طرح نچوڑ لیں پھر اس میں کالی مرچ نمک گرم۔مصالہ تیل انڈوں کی سفیدیاں سبز پیاز اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور گول پین کیک کی شکل دے کر تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے نکال لیں۔ اور چٹنی۔کے ساتھ کھائیں
Author: عائشہ ذوالفقار
لذیذ اور مزیدار آلو کے پین کیک بنانے کی ترکیب
پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان اور مجرب طریقہ
پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان اور مجرب طریقہ
تیز رفتار زندگی فاسٹ فوڈ اور ورزش نہ کرنے کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اس سے انسان بد ہئیت لگتا ہے اور ساتھ ہی بڑھا ہوا پیٹ امراض قلب بلڈ پریشر اور اس کے علاوہ کئی بیماریوں کا۔سبب بن سکتا ہے گھریلو طریقہ جات سے ہیٹ کم۔کرنے کے کئی طریقے ہیں جن پر عمل کر کے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جا سکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی نہایت ضرورت ہے کیونکہ نہ ہی تو پیٹ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی اسے اس عرصے میں کم کیا جا سکتا ہے پیٹ کم کرنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں
لیموں کا رس : اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کریں ایک گلاس نیم گرم پا۔ی میں لیموں کا رس شامل۔کر کے چٹکی بھر نمک ڈال کر مکس کریں اور پی لیں اس کا روزانہ۔استعمال جسمانی افعال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ رفتہ رفتہ بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی کم۔کرتا ہے
پانی کا۔زیادہ استعمال: پیٹ کم کرنے کے لیے زیادہ پانی پینا بھی ایک بہترین ٹوٹکا ہے پانی خون میں شامل ہو کر چکنائی کے سالمات کو گھلا دیتا ہے اس کے ساتھ زیادہ ہانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں
میٹھی چیزوں سے پرہیز: شکر اور اس سے بنی اشیاء سے پرہیز بہت ضروری ہے سافٹ ڈرنکس بھی انہی اشیاء میں۔شامل ہیں جو اپنے اندر چینی کی۔اچھی خاصی مقدار رکھتی ہیں اور شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم کے کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے
تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال: سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال۔کرنے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے اسی لیے ہر موسم کی۔سبزی اور پھل کو اہنی لوراک کا حصہ ضرور بنائیں ان میں موجود وٹامن معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس آپ کو ترو تازہ رکھتے ہیں اور غذا کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور روغنی غذاوں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے
مصالہ۔جات کا۔مناسب استعمال: پاک و ہند کے مصالے کادووئی خواص رکھتے ہیں ہلدی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہیں کالی۔مرچ دھنیا ادرک اور میتھی کا۔مناسب استعمال خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی دور رکھتا ہے سفید چاولوں کی جگہ بھورے چاول۔استعمال کریں اس کے علاوہ براون بریڈ جو اور دلیہ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں جس سے فائبر کی کمی دور ہوگی اور چربی پگھلانے میں بھی مدد ملے گیخواتین کے لئےخوبصورتی کے راز
آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے زیتون کا تیل اتل میں ڈال لیں اور رات کو سُرمہ سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ا÷÷÷س سے آنکھیں چمکدار نظخواتین کی خوبصورتی کے راز
آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے زیتون کا تیل اتل میں ڈال لیں اور رات کو سُرمہ سلائی سے آنکھوں میں لگائیں اس سے آنکھیں چمکدار نظر تیز اور پلکیں لمبی ہوتی ہیں اور خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھو لیں
سفید رنگت کے لیے کھیرے کا رس نکال لیں پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ عرق گلاب اور آدھا چائے کا چمچ۔گلیسرین ملا کر چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کا رنگ سفید ہو جائے گا
چار چمچ۔دودھ دو چمچ بیسن اور ایک چمچ شہد لے لیں ان تمام چیزوں کو مکس کر کے چہرے ہر دس منٹ لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں انشاءاللہ رنگ گورا ہو جائے گا شادی بیاہ یا کسی تقریب میں جانے سے پہلے یہ لازمی استعمال کریں
ایک چائے کا چمچ ملک پاوڈر ایک چائے کا چمچ شہد ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچ بادام کا تیل اس میں مکس کریں اس کا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں دس سے پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں چہرے پر چمک آئے گی اور داغ دھبے دور ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گیترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟
ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟
صاف اورملائم جلد کے لیے دو بادام گرائینڈ کر لیں اس میں تھوڑا لیموں کا رس اور شہد ملائیں اب اسے چہرے پر لگائیں اور کچھ منٹ بعد چہرے پر لگادیں
بیسن میں دہی مکس کر کے بلیچ کے طور پر استعمال۔کرنے سے چہرہ صاف ہوتا ہے
میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اس میں لیموں کا رس مکس کر کے لگانے سے چہرے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں
مولی کے پتوں کا رس ایک ہفتے لگاتار لگانے سے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں چھاچھ سے منہ دھونے سے چہرے کے تمام سیاہ داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں
تلسی کے پتوں کے رس میں لیموں یا ادرک کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو پانی سے دھو لیں اس سے چہرے کے سیاہ داغ ختم ہو جاتے ہیں
بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے ہر لگائیں جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں اس سے چہرے کے فالتو بال جڑ سے نکل آئیں گے پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں تقریباً ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گےچہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک
جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے آلو کا ماسک لگائیں اس کے لیے کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں رات کو سونے سے پہلے لگائیں تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا صبح روئی کے پھائے کو پانی میں ڈ بو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں اس کے بعد منہ دھو لیں
شلجم اور گاجر پانی میں ابال کر انہیں کچل لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ تک جذب ہونے دیں آدھے گھنٹے بعد دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کر ڈالئے یہ آپ کے چہرے کی میل صاف کرکے رنگ کو نکھار دے گا
کیل مہاسوں کے لیے
ایک کھانے کے چمچ شہد کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ہم وزن دہی پھینٹ کر زیادہ ایکنی والے حصوں پر لگائیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھوئیں یہ ماسک تمام اقسام کی جلد کے لیے مفید ہے
ایک چائے کا چمچ۔بیسن دو چائے کے چمچ دودھ اور دو سے تین قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد منہ دھولیں چار ہفتوں تک اسے روزانہ۔استعمال کریں اس کے بعد ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں رنگت بالکل گوری ہو جائے گےرنگت نکھارنے کے لیے نہایت آزمودہ پیسٹ
اجزاء:
لیمن دو عدد
کھیرا ایک عدد
دودھ . دوچمچ
سرکہ دو چائے کے چمچ
کارن فلور دو چائے کے چمچ
آلو ابلا ہوا ایک عدد
ترکیب :
آلو ابال لیں اور کھیرا باریک پیس لیں بادم رات بھر کے لیے بادام بھگو لیں اور چھلکا اتار لیں تمام چیزوں کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں
طریقہ استعمال:
ہفتے میں تین دن یہ پیسٹ چہرے پر لگا لیں اور تقریباً آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں جب خشک ہو جائے تو رگڑ کر اتار لیں اور چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں رنگ گورا ہونے کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے
کلینزنگ
دہی اور شہد کو ملا کر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی اور داغ دھبے دور ہوں گے بند مسام کھل جائیں گے چہرے کی جلد سخت ہو جائے گی رنگت صاف ہو جائے گی
کلینزنگ کا بہترین طریقہ
کلینزنگ کرنے کا بہترین طریقہ
کلینزنگ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹھنڈے دودھ سے روئی کی مدد سے چہرہ صاف کریں اسکے بعد دو کھانے کے چمچ عرق گلا ب ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دہی ملا کر مکس کر لیں اور یہ مکسچر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں پھر دھو لیں اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے جلد تروتازہ رہے گی
جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے
صبح سویرے نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر پئیں صابن بالکل استعمال نہ کریں سب سے پہلے اپنے چہرے پر نیم گرم پانی اور فیس واش سے مساج کریں پھر ٹھنڈے ہا۔ی سے منہ دھو لیں کسی کا تولیہ استعمال نہ کریں میک اپ اتارنے کے بعد اپنا چہرہ اچھی طرح صاف کریں ایسا کوئی کاسمیٹک استعمال نہ کریں جو آپ کی جلد خراب کرتا ہو دن میں دو مرتبہ منہ ضرور دھوئیں میک اپ اتارنے کے بعد ہمیشہ کلینزنگ کریں
باجرے کا آٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں اسے تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت گوری ہو جائے گیاٹالین ٹماٹو ساس بنانے کی ترکیب
اٹالین ٹماٹو ساس بنانے کے اجزاء:
پیاز دو کھانے چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
تیل تین کھانے کا چمچ
ٹماٹر دس عدد بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
ٹماٹو پیسٹ تین کھانے کا چمچ
سبز مرچیں آٹھ عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ساتھ ہی کُٹا ہوا لہسن ڈالدیں اور ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں گاڑھی سی ساس بن جائے تو سبز مرچیں باریک کاٹ کر او ر نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار دیںسپائسی اور مزیدار چکن لزانیہ بنانے کی ترکیب
لزانیہ کے لیے اجزاء:
لزانیہ آدھا پیکٹ
چیڈر چیز 125 گرام
موزریلا چیز 125 گرام
باریک کٹا دھنیا اور پودینہ دو دو کھانے کے چمچ
وائٹ ساس حسب ضرورت
ٹماٹو ساس حسب ذائقہ
چکن ابلا ہوا آدھا کپاٹالین ٹماٹو ساس بنانے کے اجزاء:
پیاز ایک کھانے اک چمچ
لہسن آدھا کھانے کا چمچ
تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر پانچ عدد بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
ٹماٹو پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سبز مرچیں چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ساتھ ہی کُٹا ہوا لہسن ڈالدیں اور ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں گاڑھی سی ساس بن جائے تو سبز مرچیں باریک کاٹ کر او ر نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار دیں
لزانیہ بنانے کی ترکیب:
لزانیہ کو ڈبے پر بتائے گئے طریقے سے ابال لیں اب ایک اوون پروف ڈش لے کر سب چیزوں کی اس میں اس طرح سے تہہ لگائیں پہلے ٹماٹو ساس پھر چکن پھر سبز دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس اس کے اوپر پھر ساس پھر وائٹ ساس پھر دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس پھر وائٹ ساس اور آخر میں پھر چیز ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو سینٹی گریڈ اور گیس مارک چھ پر کیے گئے اوون میں تقریباً پندرہ یا اٹھارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں مزیدار چکن لزانیہ سلاد اور گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریںمزیدار کوفتہ قیش بنانے کی آسان ترکیب
کوفتہ قیش
اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
مکھن نوے گرام
نمک دو چٹکی
قیش ساس اور کوفتے حسب ضرورت
انڈے کی زردی ایک عدد
چیڈر چیز آدھا کپ کدو کش کر لیں
ساس بنانے کے لیے:
پیاز ایک عدد
مکھن دو چائے کے چمچ
کریم تین چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیا دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
دودھ ایک چوتھائی کپ
ساس بنانے کی ترکیب:
پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر نرم کرکے چولہے سے اتار لیں کریم کالی مرچ نمک دودھ انڈے اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے فرائی کی ہوئی پیاز بھی ڈال کر مکس کر لیں
قیش بنانے کی ترکیب:
میدے میں نمک مکھن نرم کر کے اور انڈے کی زردی ڈال کر نیم۔گرم پانی سے نرم۔سا آٹا گونڈھ لیں اور تقریباً بیس سے بائیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائے پھر بٹر پیپر پر رکھ کر اس آٹے کو روک کریں اور پائی ڈش میں ڈال کر اوپر بٹر پیپیر رکھ کر بینز یا چھوٹے چھوٹے ماربلز رکھ کر پہلے سے گرم شدہ اوون میں 190ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں مقررہ وقت پر قیش کے بیس کو اوون سے نکال کر بینز یا ماربل ہٹا دیں اعر بٹر پیپر بھی نکال دیں اب آدھے پکے قیش کے بیس ہر حسب پسند کوفتے ڈالیں پھر تیار شدہ سوس ڈال کر اوپر چیڈر چیز ڈالیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر دیں تیار ہو نے پر سلاد کے ساتھ سرو کریں کوفتوں کی جگہ چکن یا سبزی بھی لے سکتے ہیں
