Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منہ کی بدبو دور کرنے کا آسان نسخہ

    منہ کی بدبو دور کرنے کا آسان نسخہ

    منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے:
    رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر دانتوں پر خوب اچھی طرح ملیں اور منہ کو ڈھیلا چھوڑ دیں تاکہ تاکہ گندہ پانی نکل جائے بغیر کلی کئے سو جائیں پانی بالکل نہیں لگانا دانت بالکل صاف اور مسوڑھے مضبوط ہو جائیں گے

    المونیم کی چیزوں سے دوغ دھبے دور کرنے کے لیے:
    داغوں پر پسا ہوا نمک پہلے خشک اور پھر گیلا کر کر رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہو جائیں گے اس سے المونیم کی اشیاء پہلے کی طرح چمکنے لگیں گی

    پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی بہنا:
    جتنے پئاز کاٹنا ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں اچھی طرح بند کر کے فریج میں رکھ دیں یا پھر کاٹنے سے کچھ دیر پہلے پانی می بھگو دیں پھر انہیں کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی نہیں بہے گا

    خوشبودار چاول:
    چاولوں کو ابالتے وقت ان میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالنے سے ان کی رنگت صاف اور چاول خوشبو دار ہو جائیں گے

    شلجم کا کھارا پن دور کرنے کے لئے:
    شلجم کا کھارا پن دور کرنے کے لئے ان میں نمک ڈال کر رکھ دیں بعد میں پکائیں گڑ یا چینی سالن میں ڈال دیں کھارا پن دور ہو جائے گا

    جلاہوا سالن ٹھیک کرنے کے لئے:
    جلے ہوئے سالن کو ٹھیک کرنے کے لئے اسے اوپر سے اتار کر دوسی دیگچی میں ڈال کر اس میں تھوڑا دودھ ڈال د یں

    آلوؤں کو زیادہ گل کر گھلنے سے بچانے کے لئے:
    بعض اوقات آلو بہت زیادہ گھل جاتے ہیں اس سے بچانے کے لئے آلوؤں کو چھیل کر دوٹکڑے یا ھصب پسند ٹکڑے کر کے ان پر نمک لگا کر رکھ دیں پھر تقریبا دس سے پندرہ منٹ بعد دھو کر پکا لیں

  • اہم اور مفید گھریلو ٹپس

    اہم اور مفید گھریلو ٹپس

    ہچکی روکنے کے لئے :
    ہچکی روکنے کے لئے ایک سبز الائچی اچھی طرح چبا کر نگل لیں اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیں ہچکی بند ہو جائے گی

    دیسی گھی سے بو دور کرنے کے لئے:
    بعض دفعہ دیسی گھی سے کھٹی لسی وغیرہ کی بو آتی ہے اس کو دور کرنے لے لئے آدھا کلو دیسی گھی میں ایک کھانے کا چمچ سوکھا آٹا ڈال کر پکائیں پھر چھان کر استعمال کریں کسی بھی قسم کی بو باقی نہیں رہے گی

    دہی کو زیادہ دن استعمال کرنا :
    دہی کو زیادہ دن استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں دال کر رکھ دیں دہی چار سے پانچ دن تازہ ہی رہے گا

    برتن کیسے چمکائیں :
    اسٹیل کے درتن اور گلاس صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل کام ہوتا ہے اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھان ضائع نہ کریں بلکہ اس سے سٹیل کے برتن دھوئیں برتن بہت زیادہ چمکدار ہو جائیں گے

    چائے کی بد مزگی:
    چائے کے پانی کو زیادہ پکایا جائے تو چائے بدمزہ ہو جاتی ہے
    ہاتھوں سے مرچوں کی جلن دور کرنے کے لئے:
    تھوڑا سا گیہوں کا آٹا ہاتھوں پر صابن کی طرح مل لینے کے پانچ منٹ بعد سے ہاتھوں سے جلن دور ہو جاتی ہے اگر ہاتھ جل جائیں تو ٹوتھ پیسٹ لگا لیں جلن دور ہو جائے گی

    فریج سے بدبو ختم کرنا:
    اگر فریج سے بدب آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں بدبو ختم ہو جائے گی

  • چند لاجواب کچن ٹپس

    چند لاجواب کچن ٹپس

    ٹناٹر کے قتلے گھی یا تیل سے اپنی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتے ہیں ان کا خوشبو اور ذائقہ رکھنا ہو تو انہیں چربی میں فرائی کریں

    سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے اسکی اوپر والی ڈنڈی اتار دیں اس طرح مرچیں کافی دیر کے لئے فریش رہتی ہیں

    بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملانے سے پکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے

    اگر سالن بنانے کے بعد شوربے قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو توآدھا چائے کا چمچ قصوری میتھی اس میں شامل کر دیں چند سیکنڈ کے اندر تیل یا گھی اوپر آ جائے گا

    پیاز کو کرسپی اور اچھا براؤن کرنے کے لئے پیاز کے سلائس کو دہی میں پندرہ منٹ کے لئے بھگو دیں پھر فرائی کریں اس سے پیاز کا رنگ اچھا آ ئے گا کرین یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے لے لئے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں

    گرمیوں میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے کپڑے کو سرکہ اور پانی میں تر کر کے گوشت اس میں لپیٹ دیں کافی دن تک گوشت خراب نہیں ہوگا

    باسی چاولوں کو تازہ کرنے کے لئے دیگچی میں پانی ابال کر اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال آنے کے بعد چھان لیں اور دم پر رکھ دیں

    آلو جب بھی ابالیں تو انھیں گرم گرم چھیل لیں ٹھنڈے ہونے کے بعد چھیلنے سے ان میں لیس پیدا ہو جائے گی

  • چند مفید کچن ٹوٹکے

    چند مفید کچن ٹوٹکے

    اگر آپ زیادہ دنوں تک مچھلی کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اسے دھونے کے بعد نمک اور تھوڑا سا سرکہ ملا کر اچھی طرح ملیں اور فریزر میں رکھ دیں

    پکوڑے یا سموسے تلتے وقت عموماً کوکنگ آئل کی رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے اے صاف کرنے کا یہ فریقہ ہے کہ اس میب ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ دال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور فرائی پین ڈھک دیں تاکہ یہ آمیزہ ابلنا شروع ہو جائے تھوڑی دیر بعد چولہے سے اتار دیں تیل صاف ہو چکا ہو گا اسے چھان کر دابارہ استعمال کر لیں

    پوریوں کو بیلنے کے بعد دس منٹ کے لئتے فریج میں رکھنے کے بعد فرائی کیا جائے تو آئل کم استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ پوریاں بھی خستہ حال بنتی ہیں

    گندم کو زیادہ عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے اسے اسے بعری یا ٹین کے کسی کنستر میں بھر کر اس میں میتھی کے خشک پتے پیس کر ملا دیں اور ڈبے ہا کنستر کا منہ اچھی طرح بند کر دیں

    عموماً آٹے میں کیڑے پڑ جاتے ہیں ان سے بچاؤ کے لئے سیاہ زیرہ موٹا موٹا کوٹ کر اس میں پسا ہوا نمک اور ذرا سا پانی ملا کے ٹکیہ سی بنا لیں اور خشک کر کے آٹے میں رکھ دیں اس سے کیڑا نہیں پڑے گا

    مہینے میں دو تین بار گرائینڈر میں نمک پیسنے سے گرائینڈر کے بلیڈ تیز رہتے ہیں سوپ کو زیادہ لذیذ بنانے کے لئے پکاتے وقت اس میں کریم ڈالنے کی بجائے فل کریم دودھ شامل کر دیں

  • چہرے کی تروتازگی  اور نکھار کے لئے آسان ٹپس

    چہرے کی تروتازگی اور نکھار کے لئے آسان ٹپس

    ہو سکتا ہے آپ کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایک بہترین طریقہ درکار ہو اسی لئے آپ کو ایسی آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ایسی ٹپس بتاتے ہیں جو مصروف خواتین کے لئے یقیناً کارگر ثابت ہوں گی ان پر عمل کر کے آپ محسوس کریں گی کہ آپ اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کئے بغیرکس طرح اپنی جلد کا خیال رکھ سکتی ہیں

    فیس ماسک:
    فیس ماسک کا شمار جلد کی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والی ایسی پراڈکٹس میں ہوتا ہے جو بالکل بھی وقت یا محنت طلب نہیں ہوتیں البتی ان کا ستعمال جلد کو نکھار دیتا ہے ان کا مقصد چہرے کی صفائی اور تازگی بخشنا ہے اپنی جلد کے مطابق کوئی بھی ماسک لگایا جا سکتا ہے کیونکہ ماسک میں چہرے کو نمی پہنچانے والے ایکسفلائٹ کرنے اور نرم و ملائم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے آپ وقت کی کمی کی وجہ سے ماسک سوتے ہوئے یا نہانے کے دوران بھی لگا سکتی ہیں ماہرین جلد کے مطابق ماسک چہرے پر رات کو اپنا اثر زیادہ دکھاتے ہیں بہترین کولاجن موئسچرائزر کا اپنے لئے انتخاب کریں اور اسے چند ہفتوں تک استعمال کریں

    کلینزنگ:
    ویسے تو ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ سونے سے پہلے وہ اپنی چہرے پر کلینزنگ کر کے سوئے اس سے جلد کئی مسائل سے دو چار ہونے سے بچ جاتی ہے کثیر العمل اثرات والی چہرے کی دیکھ بھال کے لئے ایسی پروڈکٹس استعمال کرنی چاہیئں جو ایک سے زیادہ مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہوں مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو کریمی یا ملکی کلینزر لینا چاہیئے ایسے کلینزر کے دو فائدے ہوں گے اس کے اتسعمال سے چہرے کی صفائی تو ہو گی ہی ساتھ میں موئسچرائزر کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی اور سن بلاک بھی ایسا لیں جو موئسچرائزنگ کی بھی خوبیاں رکھتا ہو اگر آپ کے پاس ایسا سن بلاک نہیں ہے تو سن بلاک اور موئسچرائزنگ کریم کو ملا کر لگا لیں

    ٹونرز:
    مصروف خواتین کے لئے ایک اور موثر ٹپس معیاری ٹونر کا استعمال ہے ٹونر چہرے کو نرم ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ نمی پہنچاتا ہے اور غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ بھی کرتا ہے اسے سپرے بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور روئی کے ساتھ لگانے کی بجائے صبح یا شام کو سپرے کریں اسے کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں اسے لگا کر میک اپ سے پہلے موئسچرائزنگ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی چہرے کی صفائی کرنے کے لئے اسے چہرے پر سپرے کر کے ہلکا سا مساج کر لیں میک اپ اتارنے کے لئے اگر ٹائم نہ ملے تو گیلے ٹشو پیپر سے اچھی طرح چہرہ صاف کر کے ٹونر سپرے کرنے کے بعد سو جائیں

  • موٹی گردن سے چھٹکارا پانے کی آسان تراکیب

    موٹی گردن سے چھٹکارا پانے کی آسان تراکیب

    عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم سست روی کا شکار ہونے لگتا ہے اور پچیس برس کے بعد پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اس لئے کچھ لوگوں میں چربی کا لیول بڑھ جاتا ہے موٹی گردن بھی اسی چربی کا نتیجہ ہے موٹی گردن سے چھٹکارا ایک دم تو ممکن نہیں البتہ اپنے لائف سٹائل میں چند تبدیلیاں لا کر اس سے جان چھڑوائی جا سکتی ہے ان سے نہ صرف موٹی گردن پتلی ہو جائے گی بلکہ صحت میں بھی مثبت تبدیلیاں آئیں گی

    اپنا وزن چیک کریں
    کئی لوگوں کو موٹی گردن کی سبکی اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے اٹھانی پڑتی ہے چاہے وزن چند کلو ہی زیادہ نہ ہو موٹی گردن کی بڑی وجہ بن سکتا ہے جس قدر گردن موٹی ہوتی ہے اسی قدر بےخوابی کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس قدر آپ کا وزن مناسب ہوگا اسی حساب سے آپ کی گردن کا حجم ہوگا

    روزمرہ میں لی جانے والی غذا
    کیا آپ ایسی غذائیں زیادہ لیتی ہیں جن میں میٹھے اور فیٹس کی مقدار زیادہ ہو آپ ایسی غذائیں لیں جو قدرتی ہوں اور ان میں اضافی چینی نہ ہو مثلاً آپ کو اگر اسٹرابیری جیم پسند ہے تو بجائے آپ بازاری چینی سے بھرا ہوا دبہ پیک جیم استعمال کرنے کے تازہ اسٹرابریز لے کر ان کی سمودی بنا لیں اور اسے فریزر میں سٹور بھی کر لیں پھلوں اور سبزیوں میں تمام ضروری غذائی اجزا اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں ان میں کیلوریز کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے

    پانی زیادہ مقدار میں استعمال کریں
    ہمارا جسم 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسے زندہ رہنے کے لئے بھی پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس ضروری پانی میں جوسز وغیرہ پر مشتمل مشروب شامل نہیں دن بھر میں ڈھائی لیٹر یعنی 12 سے 14 گلاس پینا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی پینے سے جسمانی زہریلی کثافتیں خارج ہو جاتی ہیں اور بھوک کم لگتی ہے اس لئے جلد بارونق اور روشن نظر آتی ہے اور وزن کم ہو جاتا ہے وزن کم ہوگا تو گردن سے چربی کی کم ہوجائے گی

    میٹھا کم استعمال کریں
    شکر کا زیادہ استعمال ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے مثلاً ایک کپ لوفیٹ دہی کا کھاتی ہیں تو اس میں سوڈے کی بوتل جتنی شکر اس میں موجود ہوتی ہے ڈبہ بند کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے اس کے لیبلی پر شکر کی مقدار ضرور پڑھ لینی چاہیئے زیادہ میٹھے کے استعمال سے نہ صرف عمر سے بڑے دکھائی دیتے ہی اس کے علاوہ جلد پر وقت سے پہلے جھریاں اور گردن پر چربی بھی چڑھنے لگتی ہے

    ورزش بے حد ضروری
    ورزش کو اپنے معاملات میں ضرور شامل کریں چاہے دن بھر میں چند منٹ ہی کیوں نہ ہو اس کے لئے کارڈیو ورزشیں بہترین رہیں گے کیونکہ پیٹ کی ورزش کرنے سے گردن کی چربی تو کم نہیں ہو گی اس لئے کارڈیو ورزشیں وزن کم کرنے اور جسم کو شیپ میں رکھنے کے لئے بہترین سمجھی جاتی ہیں ان سے گردن کی چربی بھی کم ہوتی ہے کارڈیو ورزش میں جاگنگ ڈانسنگ اور سویمنگ شامل ہیں

  • چند مفید بیوٹی ٹپس

    چند مفید بیوٹی ٹپس

    چہرے کے بال صاف کرنے کے لئے پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر مل لیں تقریباًایک ہفتہ استعمال کرنے سے بال ختم ہو جائیں گے
    تھوڑے سے آملہ اور سکاکائی لے کر ان دونوں کو رات بھر کے لئے کچے دودھ میں بھگو لیں صبح سر میں اچھی طرح لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں کچھ عرصہ تک اس عمل کو اچھی طرح دہرانے سے بال سیاہ ہو جائیں گے
    چھ عدد بادام گاجر کے جوس کے ساتھ استعمال کریں چند روز کے استعمال سے دماغی کمزوری دور ہوجائے گی اور حافظہ بھی تیز ہوگا
    پھٹی ایریوں کے لئے لیموں سب سے زیادہ مفید ہے تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلول میں اپنے پاؤں کو دس منٹ ےک ڈبو کر رکھیں 3 سے 4 دن اس عمل کو دہرائیں پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی
    پکے ہوئے ٹماٹر کا تازہ رس چھوٹے بچوں کو دن میں دو سے تین بار دینے سے بچے صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں

  • چند مفید گھریلو ٹپس

    چند مفید گھریلو ٹپس

    بچوں اور بڑوں کے کپڑوں پر لگے داغ مٹانے کے لیے ایک پیالے میں تھوڑا ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور تھوڑی سی ٹوتھ پہسٹ آپس میں ملا لیں اور اس کو داغ پر لگا دیں اور تھوڑی دیر کپڑے کو رگڑیں داغ ختم ہو جائیں گے
    کیچپ اور کولڈ ڈرنکس یا ہئیر ڈائی کے دھبوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر دھونے کی کوشش کریں داغ کے مقام پر سرکہ لگائیں اور واشنگ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دیں
    گوشت گلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے پاوڈر سے داغ دھبوں کو دور کیا جاتا ہے دودھ چاکلیٹ یا خون کے دھبوں کو نکالنے کے لیے گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والا پاوڈر لگا کررگڑنے سے داغ مٹ جاتے ہیں
    دودھ میں تھوڑا میدہ ملا کر اس کا پیسٹ بناکر قالین پر سیاہی کے داغ کے مقام پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے یوں ہی چھوڑ دیں پھر برش سے داغ صاف کر لیں سیاہی کے داغ چلے جائیں گے
    قالین پر لگی چیونگم کو نکالنے کے لیے برف کیوبز کا استعمال کریں چیونگم پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں اور چاقو کی مدد سے چیونگم کو نکالنے کی کوشش کریں
    کھڑکی اور دروازوں پر اکثر جالے آ جاتے ہیں انہیں نکالنے کے لئے ایک نرم چادر کا ٹکڑا لیں اس کو نیم گرم پانی میں ڈبو دیں اسے ایک ڈنڈے پر لپیٹ لیں اخنار پر تھوڑا سا نمک ڈال کر اس کو ڈنڈے پر رول کر لیں اب ڈنڈے کو چاروں طرف گھما کر جالے صاف کر لیں اس سے کافی عرصے تک جالے نہیں آئیں گے اس کے علاوہ دیمک کی جگی کیروسین ڈالنے سے دیمک نہیں آتی ہے

  • گھریلو باغبانی موجودہ دور کی اولین ضرورت

    گھریلو باغبانی موجودہ دور کی اولین ضرورت

    باغبانی انتہائی مفید مشغلہ ہے جس سے نہ صرف آپ خود بلکہ آپ کی فیملی اور دوست احباب بھی مستفید ہوتے ہیں کوئی بھی پھل یا سبزی جو میلوں دور مسافت طے کر کے پودوں سے ٹوٹنے سے تین چار دن بعد آپکے کچن تک پہنچتی ہے ذائقے میں گھر میں اگائی جانے والی پھل یا سبزی کا مقابلہ نہیں کر سکتی گھر کی تازہ سبزیوں کا ذائقہ اور خوشبو اتنی اچھی ہوتی ہے کہ آپ بازاری سبزیاں کھا ہی نہیں سکیں گے آپ اپنی مرضی کی سبزیاں اگا سکتے ہیں جو بازار میں تازہ حالت میں دستیاب نہیں ہوتیں اگر پھل کی بات کی جائے تو پھل کو درختوں سے کچا توڑ لیا جاتا ہے اور پھر انہیں مصالحہ لگایا جاتا ہے اور راستے میں مضر صحت حالات سے گزر کر مکمل پک جاتے ان پر کاربائیڈ لگایا جاتاہے اس کیمیکل لگے پھل کو اگر پانی مکں ڈالا جائے تو پانی سے تیزاب کی طرح کے بلبلے نکلنے لگتے ہیں اگر یہی پھل آپ اپنے باغیچے سے لگے توڑیں گے تو اس کو آپ مکمل پکا ہوا اتاریں گے یہ بےحد لذیذ ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھر پور ہوگا اسی طرح سبزیاں جب تو ڑ کر منڈی تک پھر ہم تک پہنچتی ہیں تو تین چار دن پرانی ہو چکی ہوتی ہیں چناچہ اپنا ذائقہ اور افادیت کھودیتی ہیں یہی سبزیاں اگر ہم اپنے گھر میں اگانا شروع کریں تو ہم سبزیوں کی مکمل غذائیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے ان سب مسائل اور نقصانات سے بچنے اور پیسہ اور صحت کو بچانے کے لیے یہی ضروری ہے کہ گھر میں سبزیاں اگائیں کیونکہ گھریلو باغبانی ہی آج کے دور کی اولین ضرورت ہے صحت مند زندگی کا تقاضا بھی کیونکہ ماہرین کے مطابق بیماریوں کی شرح میں روز بروز اضافے کی سب سے بڑی وجہ سبزیوں کا کم استعمال اور ان سبزیوں کا استعمال ہے جو گندے پانی اور زہریلی ادویات کے ذریعے اُگائی جاتی ہیں
    سبزیاں جو با آسانی اگائی جاسکتی ہیں:
    کچن گارڈن میں ٹماٹر مرچ کھیرا بینگن مولی مونگرے بھنڈی کریلہ۔توری پیاز پالک دھنیا لہسن پودینہ۔کےعلاوہ اور بہت سی سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں آج کل بازار مکں ایسے بیج بھی دستیاب ہیں جو جلد اور زیادہ پھل دیتے ہیں اور بیماریوں سے بھی کم متاثر ہوتے ہیں بیج کے علاوہ نرسریوں سے بھی ان کی پنیری لی جا سکتی ہے جو جلد پھل دیتی ہیں پالک دھنیا میتھی گوبھی ٹماٹر ساگ گاجر شلجم مولی جیسی سبزیاں ٣ سے ۵ مرلہ پلاٹ میں آسانی سے کاشت کی جا سکتی ہیں
    کیاریوں سے اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے:
    اس کے علاوہ گھریلو پیمانے پر ضروری نہیں کہ بہت زیادہ جگہ دستیاب ہو یہ کام گملوں پلاسٹک کے ڈبوں کھلے ڈبوں پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی آسانی سے کیا جا سکتا ہے موسم گرما میں ٹینڈے کریلے بھنڈی توری کدو اور پودینہ جبکہ موسم سرما میں گاجر مولی شلجم گوبھی لہسن اور پیاز گھر میں با آسانی کاشت کیے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنی مرضی کی سبزیاں بروکلی آئس برگ اور مشروم بھی کاشت کی جا سکتی ہیں جو بازار سے تازہ حالت میں دستیاب نہیں ہوتیں اگر آپ کسی فلیٹ میں رہتے ہیں تو بھی یہ کام باصانی سے کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ اپنے گھر کی کحڑکیوں اور بالکونی کو استعامل کر ے ورٹیکل گارڈن سے گھر کی سبزیوں کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں گھر کی کیاریوں میں اگائی جا سکتی ہیں کچن گارڈننگ کے لئے کسی زیادہ اہتمام کی ضرورت نہیں اس کے لئے آپ پرانے برتن بالٹی ٹوٹا مٹکا ٹائر ٹیوب کے ٹکڑے یا کوےئ ایسا برتن جس میں تھوڑی سی مٹی اور پانی جمع کیا جا سکے یہاں تک کہ لکڑی سے بنے پھلوں کے کارٹن یا موٹے کرے سے بنے تھیلے کوکنگ آئل کے کین دولیٹر یا اس سے بڑی کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلیں باغبانی کے لئے بہت افادیت رکھتی ہیں ان کے علاوہ گھر یا فلیٹ کے فرش کو بھی اس کام کام کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے اس کے لئے فرش پر موٹے پولی تھین کی دوہری تہہ لگا لینی چاہیئے تاکہ سیپیج سے فرش خراب نہ ہا سکے ان کے لیے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال۔کیا جا سکتا ہے گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت سے ہم۔خود کفیل۔ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ اضافے کا رجحان پکڑتا گھریلو بجٹ سمٹنا شروع ہو جائے گا

  • ہری مرچ ملٹی وٹامنز کا خزانہ

    ہری مرچ ملٹی وٹامنز کا خزانہ

    ہری مرچ کھانوں کا مزہ تو دوبالا کرتی ہی ہے لیکن یہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار طبی فوائد رکھتی ہے ہری مرچ کا مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے ہری مرچ نیوٹریشنز سے بھر پور ہوتی ہے اس میں وٹامن اے وٹامن بی سکس اور وٹامن سی ہوتے ہیں اسکے علاوہ اس میں آئرن پوٹاشئیم اور کوپر کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے ہری مرچ میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتیں ہری مرچ فائبرز سے بھر پور ہوتی ہے ہری مرچ ایک پھل ہے ہری مرچ جو ہم استعمال کرتے ہیں یہ کچی ہوتی ہے یہ پوری طرح پک جانے کے بعد لال ہو جاتی ہے تو اس کے خواص ہری مرچ سے بہت ہی الگ ہو جاتے ہیں ہری مرچ کے استعمال سے سکن صحت منداور چمکدار رہتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو سکن کے لئے بہت مفید ہے اس کے علاوہ ہری مرچ کھانے سے سکن میں فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں اس کی وجہ سے سکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے اس کے علوہ ہری مرچ میں بہت زبردست اینٹی ایجنگ خصویات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں تو جو ہری مرچ استعمال کرتے ہیں لمبے عرصے تک ان کے چہرے پرجھریاں نظر نہیں آتیں خشک سکن کے لئے ہری مرچ کو سلاد میں کھائیں ہری مرچ کا استعمال آنکھوں کے لئے بہت بہترین رہتا ہے ہری مرچ میں بیٹ کیروٹین پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے آنکھیں مختلف قسم کے انفیکشنز سے محفوظ رہتی ہیں ہری مرچ کا استعمال ہاضمے کے نظام کے لئے انتہائی مفید ہے جس کھانے میں ہری مرچ شامل ہو وہ کھان ہضم آور ہو جاتا ہے کھانے کے ساتھ ہری مرچ کے استعمال سے گیس کے مسئلے سے نجات ملتی ہے بھوک نہ لگنے کی صورت میں سلاد میں ہری مرچوں کا استعمال کرنا بے حد مفید ہے اس کے علاوہ جس سالن میں ہری ہرچ کا ستعمال کیا جائے وہ بھہ بھوک بڑھانے میں مدد دیت ہے لیکن ہری مرچ کا سالن میں استعمال اس وقت کرنا چاہئے جب سالن پک جائے اور دم دینا ہو مثلاً سالن پکنے کے پانچ منٹ پہلے اس طرح اس کے وٹامنز اور منرلز ضائع نہیں ہوتے ہری مرچ کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اس کے لئے ہری مرچ کا اپنے کھانے کے ساتھ کا استعمال کا حصہ بنا لیں کیونکہ اس کے استعمال سے میٹا بولزم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اوی اس میں کیلوریز بھی نہیں ہوتی زیرو کیلوریز ہوتی ہیں اس میں فائبرز بھی پایا جاتا ہے جس کھانے میں فائبر پایا جائے وہ باآسانی ہضم ہو جاتا ہے ہری مرچیں جسم کے امیون سسٹم کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے اور اس کے علاوہ سبز مرچیں زبردست اینٹی کینسر خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں مختلف تحقیقات سے سے بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مرچوں کا ستعمال کرتے ہیں وہ مختلف قسم کے کینسر سے بچے رہتے ہیں کیونک ہری مرچوں میں طاقت ور قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں یہ آکسیڈنٹس کینسر سے بچاتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف بیماریوں کے خلاف جسم میں مدافعت پیدا کرتی ہیں ہری مرچوں کا استعمال دل کی صحت کے لئے بہت مفید پے ان کے استعمال سے خون جمتا نہیں اور نہ ہی کولیسٹرول کا لیول بڑھتا ہے جس کی وجہ سے دل کی مختلف بیماریوں سے ہری مرچوں کا استعمال محفوظ رکھتا ہے دماغ کے لئے بھی ہری مرچیں بہت مفید ہوتی ہیں ہری مرچوں میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو ڈپریشن سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں ہری مرچوں کا استعمال موڈ کو بھی خوشگوار کرتا ہے اس لئے ہری مرچوں کو سالن سلاد وغیرہ میں ضرور استعماک کرنا چاہیئے ہری مرچوں کا استعمال نزلہ زکام اور فلو وغیرہ کے لئے بھی بہت مفید ہے ہری مرچیں ناک بند نہیں ہونے دیتیں اور فلو کی شدت کو کم کرتی ہیں جسم سے فاضل اور فاسد مادوں کو نکالتی ہیں اس کے علاوہ ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے ان کے استعمال سے جسم سے خاص طور پر مہ اور گلے کے نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہیں اس کے علاوہ ان میں اینٹی پین کلر یعنی درد سے ریلیف دینی والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں ہری مرچوں کا استعمال دردوں میں آرام دیتا ہے یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہیں سوگر کے مریضوں کو اپنے کھانے کے ان کا استعمال ضرور اور لازمی کرنا چاہیئے سلاد میں سالن میں یا کسی بھی صورت میں کیونکہ اس سے خون میں شوگر کا لیول ایک دم ہی نہیں بڑھتا یہ آئرن سے بھی بھر پور ہوتی ہیں اس لئے ہری مرچوں کا استعمال آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اس کے علاوہ یہ خون کی کمی کو بھی دور کرنے میں مدد دیتی ہیں چونکہ ان میں زبردست قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس لیے یہ جگر کے لئے بھی بہت مفید رہتی ہیں ہری مرچوں کے ان سب خواص سے فائدہ اٹھانے کے لئے انکا درج ذیل طریقے سے استعمال بہت مفید ہے اور اس کو ہفتے میں 2 یا 3 مرتبہ ہی استعمال کرنا ہے
    رات کو ایک گلاس پانی میں دو سبز مرچیں لے کر ان کو درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال کر ساری رات کے لئے بھگو دیں اور صبح اٹھ کر ہری مرچوں کو نکال کر پھینک دیں اور پانی استعمال کر لیں اس کے بہت سے فوائد ہیں
    یوں تو ہری مرچ بہت بہترین چیز ہے لیکن ہری مرچوں کا ضرورت سے زیادی استعمال بھی نقصان دہ ہے اس کے زیادہ استعمال سے معدے میں السر ہو سکتا ہے اس کے علاوہ ان میں تیکھا پن ایک کیمیکل کمپاؤنڈز کی وجہ سے ہوتا ہے جسے کیپسییسن کہتے ہیں اس کی بہت زیادہ مقدار زہریلی ہوتی ہے اور جان بھی لے سکتی ہے اس لئے ہری مرچ کا بہت زیادہ استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ دنتوں کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں کسی بھی قسم کی الرجی میں بھی اس کا بہت زیادہ استعمال کرنے سے الرجی بڑھ سکتی ہےایک وقت کے کھانے کے ساتھ ایک ہری مرچ استعمال کر سکتے ہیں زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے ہری مرچ بہت فائدہ مند ہے لیکن ایک خاص مقدار میں