Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پیزا ڈو بنانے کی ترکیب

    پیزا ڈو بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    میدہ ایک پاؤ
    مکھن دو کھانے کے مچ
    انڈہ ایک عدد
    دودھ ڈیڑھ کپ
    خمیر ایک کھانے کا چمچ
    نیم گرم پانی حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک چوتھائی کپ دودھ میں خمیر ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک برتن میں میدہ مکھن انڈا نمک ڈال کر مکس کر کے خمیر اور باقی دودھ ڈال کر مکس کر لیں اور نیم گرم پانی سے نرم سا آٹا گوندھ کر کسی گرم جگہ پر رکھ دیں تاکہ پھول جائے پیزا کی ڈو تیار ہے اس ڈو سے فش پیزا بہت اچھا بنتا ہے

  • سادہ پیزا بنانے کا آسان ترین طریقہ

    سادہ پیزا بنانے کا آسان ترین طریقہ

    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    انڈے دو عدد
    گاجریں 90 گرام
    خمیر ایک چائے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز 3 عدد
    اجینو موتو آدھا چمچ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    تیل 3 چائے کے چمچ
    لال مرچ حسب ذائقہ
    ہری مرچ 2عدد باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں گاجریں اور پیاز ڈال کر بھونیں جب ہلکی سی گل جائیں تو اس میں نمک چینی اجینو موتو لال مرچ باریک کٹی ہری مرچیں ڈال کر پکائیں جب گل جائیں تو چولہے سےاتار لیں گرم پانی مین خمیر اور آدھا چمچ چینی ملاکر میدہ میں ڈال دیں اور گرم پانی سے گوندھ لیں 20 منٹ کے لئے رکھ دیں جب پھول کر دوگنا ہو جائے تو اس کو بیل کر ٹرے میں رکھ دیں اوپر ہلکا سا آئل لگا کر تیار کیا ہوا مکسچر رکھ کر ان میں انڈا ملا دیں پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر بیک کر لیں جب براؤن ہو جائے تو نکال لیں پیزا تیار ہے

  • پیزا ساس گھر میں بنانے کی ترکیب

    پیزا ساس گھر میں بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ٹماٹو پیوری کین 1 عدد
    تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد باریک چوپ کر لیں
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    اوریگانو آدھا کھانے کاچمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر پون کھانے کا چمچ
    ٹماٹر 3 عدد چوپ کر لیں
    کُٹی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کر لیں جب پیاز نرم ہو جائیں ٹماٹر پیوری ڈال کر ایک منٹ فرائی کر لیں پھر لہسن لال مرچ اوریگانو نمک اور کالی مرچیں ڈال کر مزید دو تین منٹ فرائی کریں پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب تیا ہو جائے تو ٹحنڈا ہونے پر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور کسی صاف بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں فریج میں رکھ دیں

  • بریڈ پیزا  جھٹ پٹ تیار کرنے کا آسان طریقہ

    بریڈ پیزا جھٹ پٹ تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    بریڈسلائس 3عدد
    ٹماٹر 3 عدد
    پیاز آدھا باریک اور گول کاٹ لیں
    لال شملہ مرچ آدھی باریک کاٹ لیں
    پیلی شملہ مرچ آدھی بریک کاٹ لیں
    چیز سلائس 3 عدد
    ہرا دھنیا 3 کھانے کے چمچ بارک کاٹ لیں
    ہرا پیاز 2 کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    کالا زیتون 8 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی پسی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پیزا سوس چار کھانے کے چمچ
    موزریلہ چیز تین کھانے کے چمچ
    چیڈر چیز تین کھانے کے چمچ
    چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک برتن میں چیز سلائس اور پیزا سوس کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر بریڈ سلائس پر پیزا سوس لگالیں پھر تیار شدہ مکسچر کی ایک پرت بریڈ پر لگا کر اوپر چیز سلائس رکھ دیں تیار شدہ بریڈ کو پین میں ڈھک کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں یا اوون میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار بریڈ پیزا تیار ہے بنانے کا وقت تقریباً 20 منٹ

  • سپائسی اچاری قیمہ پیزا بنانے کا طریقہ

    سپائسی اچاری قیمہ پیزا بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ
    ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
    میتھی دانہ دو کھانے کے چمچ
    کلونجی ایک چائےکا چمچ
    جائفل جاوتری ایک چائے کا چمچ
    سونف ایک کھانے کا چمچ
    دار چینی دو ٹکڑے
    تیز پات دو پتے
    ثابت کالی مرچ چھ عدد
    پیزا چیز حسب پسند
    نمک حسب ذائقہ
    پسی لال مرچ حسب ذائقہ
    ٹماٹر دو عدد
    ٹماٹر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    شملہ۔مرچ ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد گول اور باریک کاٹ لیں
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ سات کھانے کے چمچ
    قیمہ آدھا کلو
    آئل دوکھانے کے چمچ

    ترکیب:
    کلونجی زیرہ ثابت دھنیا میتھی دانہ کلونجی جائفل جوتری سونف دار چینی ان سب کو بھون کر پیس لیں اور قیمہ دھو کر اسے لگا دیں ساتھ ہی سرکہ بھی ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اس دوران آپ میدہ میں خمیر اور ہاف ٹی سپون چینی ڈال کر گرم۔پانی سے ڈو تیار کر لیں اب ایک دیگچی میں آئل ڈال۔کر قیمہ ڈال دیں ساتھ ہی تیز پات اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں پھر لال مرچ نمک اور ہلدی ڈال کر اچھی چمچ ہلا کر تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور گلنے کے لیے رکھ دیں جب گل جائیں تو اس میں ٹماٹر ڈال کت اچھی طرح بھون لیں ٹاپنگ تیار ہے اب ڈو کی روٹی بیل کر ٹرے میں رکھ دیں اوپر سے ہلکا سا آئل لگا کر اس پر تیار کی ہوئی ٹاپنگ ڈال کر اس پر شملہ مرچ پیاز اور ٹماٹر ڈال کر پیزا چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھ کر بیس سے پچیس منٹ تک بیک کریں مزیدار پیزا تیار ہے

  • چکن فجیتا پیزا آسان اور مزیدار ریسیپی

    چکن فجیتا پیزا آسان اور مزیدار ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس ایک پاؤ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سرکہ ہاف ٹیبل سپون
    چلی ساس ایک ٹیبل سپون
    نمک حسب ذائقہ
    سویا سوس ہاف ٹیبل سپون
    لہسن پیسٹ ہاف ٹی سپون

    ڈو بنانے کے لئے اجزاء:
    میدہ پون کپ
    خمیر ہاف ٹیبل سپون
    چینی ہاف ٹی سپون
    انڈا ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ
    آئل ایک کھانے کا چمچ

    ٹاپنگ کے لئے اجزاء:
    مشروم آدھا کپ
    ٹماٹر ایک عدد چھوٹا
    شملہ مرچ ایک عدد چھوٹی
    پیزا ساس آدھا کپ
    موزریلا یا چیڈر چیز آدھا کپ
    اوریگانو چند قطرے

    ترکیب:
    چکن کیوبز میں کاٹ کسی برتن میں چکن ڈال کر اس میں چلی سوس سویا سوس کالی مرچیں نمک سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر کر 20 منٹ کے لئے رکھ دیں اس دوران آپ ڈو تیار کر لیں اس کے لئے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی مکس کر لیں میدہ کسی برتن میں ڈال کر اس میں خمیر انڈا اور نمک ملا کر گرم پانی کے ساتھ گوندھ لیں اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ گرم کر کے ڈو اس میں رکھ دیں تاکہ پھول جائے اب آپ چکن کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے کے لئے رکھ دیں جبگل جائے تو چولہے سے اتار لیں اب ڈو کو بیل کر ٹرے میں رکھ کر اوپر ہلکا سا آئل لگا دیں اور چمچ کی مدد سے سوراخ کر دیں شملہ مرچ اور ٹماٹر کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں چکن کیوبز شملہ مرچ ٹماٹر چیز اور اوریگانو سے ٹاپنگ کر کے بیک کر لیں چکن فجیتا تیار ہے

  • مزیدارچکن پیزا گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    مزیدارچکن پیزا گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 4 اونس
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پسی رائی آدھا چائے کا چمچ
    آئل 2 کھانے کے چمچ
    ابلی مرغی آدھا کپ
    آئل چائے کے چمچ
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    چینی آدھ چائے کا چمچ
    ٹماٹو کیچپ 2 کھانے کے چمچ
    پانی پاؤ کپ
    پنیر دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    خمیر کو پانی میں ملا کر 8 سے 10 منٹ تک چھوڑ دیں پھر اس میں میدہ نمک چینی اور ایک چائے کا چمچ آئل ملا کر گوندھ لیں پھر اس کی روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں یہاں تک کہ پھول کر دوگنا ہو جائےابلی ہوئی مرغی میں تمام مصالحے ملا لیں اب ایک پین میں تیک گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مرغی فرائی کر لیں جب فرائی ہو جاےئ تو اس میں کیچپ ڈال کر گاڑھا بھون لیں خمیری پھولی ہوئی روٹی ٹرے میں رکھ اس پر تھڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلا کر اوپر مرغی پھیلا دیں پھر اوپر پنیر کے ٹکڑے پھیلا اوون میں پندرہ منٹ تک بیک کر لیں پھر ٹکڑوں میں کاٹ لیں مزیدار چکن پیزا تیار ہے

  • کھانے کی اشیاء کو محفوظ کرنے کے طریقے

    کھانے کی اشیاء کو محفوظ کرنے کے طریقے

    ادرک کی حفاظت :
    ادرک تازہ رکھنا ہو تو کسی گملے کی مٹی میں دبا دیں ادرک تازہ رہے گا ضرورت کے وقت جتنا استعمال کرنا ہو اتنا نکال لیں اگر دیر تک تازہ رکھنا ہو تو تو کسی برتن میں ریت ڈال کر ادرک کو اس ریت میں دبا کر رکھ دیں اور ریت کو خشک نہ ہونے دیں ہر وقت نم رکھیں

    اروی لی لیس ختم کرنے کا طریقہ :
    اروی کو چھیل کر نمک لگا کر رکھ دیں ایک گھنٹے بعد پانی سے دھولیں پھر سادہ پانی میں رکھ دیں تاکہ فالتو نمک پانی میں حل ہو جائے اروی کو چھیل کر نمک لگا کر رکھنے سے یا آٹے سے دھونے سے اس کی لیس ختم ہو جاتی ہے

    اچار کو محفوظ کیسے رکھیں؟
    اچار اور مربے کے مرتبان میں چمچ نہ چھوڑیں اور نہ ہی گیلا چمچ اچار نکالنے کے لئے استعمال کریں اگر اچار میں پھپھوندی لگ رہی ہو تو نمک چھڑک کر اچار کو دھوپ مین رکھ دیں پھپھوندی نہیں لگے گی یہ لیموں اور سرکے والے اچار کے لئے نہایت مفید عمل ہے

    انڈوں کی حفاظت:
    اگر پتہ چلانا ہا کہ انڈے ٹھیک ہیں یا خراب ہیں تو اس کے لئے انڈوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اگر تو انڈہ برتن کی تہہ میں بیٹھ جائے تو ٹھیک ہے اور اگر نہ بیٹھے تو تیرنے لگے تو انڈہ خراب ہے انڈوں کو کافی دنوٰ کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے سرسوں کے تیل سے چپڑ کر رکھ دیں اس کے علاوہ تھوڑے سے پانی میں نمک حل کر کر انڈوں پر لگا دیں یا نمک میں دبا رکھیں تو اس عمل سے بھی انڈے خراب نہیں ہوں گے

  • شوربہ دجاج یا چکن سوپ بنانے کا طریقہ

    شوربہ دجاج یا چکن سوپ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    مرغی کی یخنی 3 کپ
    مکھن 50 گرام
    دارچینی ایک عدد
    کڑی پتہ ایک عدد
    میدہ پاؤ کپ
    بون لیس چکن 50 گرام چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں
    چھوٹی الائچی ایک عدد
    لونگ ایک عدد
    زعفران پانی میں مکس ایک چمچ
    موٹی کالی مرچیں 8 سے 10 عدد
    پودینہ چند پتے
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک پین می مکھن گرم کر کے اس میں کڑی پتہ دار چینی الائچی لونگ اور میدہ ڈال کر اچھی طرح بھون کر اڑھائی کپ پانی ڈال دیں اور پکنے دیں ایک دوسرے برتن میں باقی آدھا کپ یخنی ڈال کر اس میں مرغی کے ٹکڑے گلالیں جب ٹکڑے گل جائیں تو میدہ والا شوربہ ڈال کر کالی مرچ اور نمک بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکا کر ڈش میں نکال لیں زعفران اور پودینے کے پتے چھڑک کر سجا دیں مزیدار شوربہ دجاج تیار ہے

  • قہوہ سردیوں کے لئے مفید مشروب

    قہوہ سردیوں کے لئے مفید مشروب

    اجزاء:
    قہوہ آدھا چائے کا چمچ
    پانی دو کپ
    سبز الائچی دو عدد
    شہد حسب ذائقہ
    دارچینی پاؤڈر یا ثابت آدھا چائے کا چمچ
    بادام 2 عدد
    زعفران ایک چٹکی

    ترکیب:
    بادام گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار کر پیس لیں ایک دیگچی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب ابال آ جائے تو اس میں زعفران الائچی اور دار چینی اور بادام ڈال کر ابلنے دیں جب اچھی طرح ابل جائے تو سبز چائے ڈال کر ڈھک دیں اور ساتھ ہی چولہا بند کر دیں دو یا تین منٹ بعد قہوہ چھان کر پیالیوں میں ڈال لیں اور حسب ذائقہ شہد ڈال کر گرم گرم سرو کریں یہ قہوہ سردیوں میں بہت مفید ہے