Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ  کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    باغی ٹی وی: نیو کراچی، نالہ اسٹاپ اور سندھی ہوٹل کے علاقے میں 24 گھنٹے سے بجلی غائب ہے سرجانی ٹاؤن ، گارڈن اور لیاقت آباد میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    گلزار ہجری، بلدیہ ٹاؤن اور بنارس میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے لیاری اور گارڈن کےعلاقوں میں رات گئے 4 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی –

    کراچی میں بجلی کی طلب 3100 میگاواٹ ہے رسد 2750 میگاواٹ ہے ترجمان کے الیکٹرک کو 350 میگاواٹ کمی کا سامنا ، نیشنل گرڈ سے 1000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے-

    آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی:مفتاح اسمٰعیل

    قبل ازیں کراچی کے شہر گلستان جوہر پرفیوم چوک کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے احتجاج کیا گیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ بجلی جانے سے بہت تنگ آ کر مطالبہ کیا یہ کہ انہیں بجلی پانی اور گیس تینوں چیزیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں بھی لوشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔خواتین بچوں سمیت نیچے بیٹھ گئی اور احتجاج کرتی رہی جس کی وجہ سے روڈ پر موجود ٹریفک جام ہو گئی۔

    حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے جنو بی پنجاب اور زیر یں خیبر پختو نخوا میں آ ندھی چلنے کاامکان ہے بالا ئی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقا ما ت پرہلکی بارش کا امکان ہے-

    حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، بھکر، لیہ ، ملتان ، سا ہیوال، او کا ڑہ اورفیصل آبادمیں بارش متوقع ہے،جھنگ قصور ،خانیوال ،بہاولپور، ر حیم یا رخان اورلاہورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈ ی جی خان اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا-

    ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس103ریکارڈ کیا گیا، ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس27ریکارڈ کیا گیا

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق جیل روڈ لاہور میں اے کیوای 154ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 134ریکارڈ کیا گیا-

    ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

    سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا،شہباز شریف

  • غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی ،30جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے تک ہوجائے گا-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب پیدوار سے زیادہ ہے،گرمی کی شد ت میں اضافے کے باعث ملک میں غیر معمولی ہیٹ ویو ہے ،ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 4 ہزار سے زائد میگاواٹ ہے ، بجلی کی طلب 28 ہزار 400 ہے 25 ہزار 800میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں بجلی کے منصوبے نامکمل رہے،دو دن کے اندر ہنگامی ٹاسک دیا گیا تھا، جس پر یہ کام کیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے دور میں بجلی کے منصوبوں کو مکمل کیا،گزشتہ حکومت میں بدقسمتی سے بجلی کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی گئی،30جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2گھنٹے تک ہوجائے گا،15جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا، گرمی کی شدیدلہرکی وجہ سےبجلی کی طلب بڑھ گئی، لوڈشیڈنگ کم کرنےکیلئےتجاویزآئی ہیں،غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ میونسپل ادارے کےساتھ اسٹریٹ لائٹس سے متعلق بھی بات کریں گے،سوئچنگ آف آلٹرنیٹ اسٹریٹس لائٹس پر بھی تجویز آئی،نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ ہوگی جس میں تمام وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے16سے24ون تک ساہیوال کول پاورپلانٹ کی بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی،مریم اورنگزیب25سے29جون تک لوڈشیڈنگ کادورانیہ ڈھائی گھنٹےرہ جائےگا-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال بجلی گزشتہ سال سےزیادہ پیداکی گئی،سرکاری اجلاسوں کو بھی زیادہ سے زیادہ ورچوئل اور ویڈیو پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا تمام وہیکلزکی پری کیورمنٹ اورپرچیزپرپابندی لگادی گئی ہے،گاڑیوں کی خریداری میں پابندی پر ایمبولینسز وغیرہ شامل نہیں،سرکاری افسران اور کابینہ اراکین کے بیرون ممالک غیرضروری سفر پر پابندی لگادی گئی –

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی اور اس پر بحث کی گئی، مختلف محکموں کے الیکشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، یہ رپورٹ سائیلنٹ ہے،غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں،حکومت نے سرکاری استعمال میں ہر طرح کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ،ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوگیا تھا، اس کی رپورٹ پیش کی گئی-

  • ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 70ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات کا اختتام

    ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 70ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات کا اختتام

    ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 70ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات کا اختتام ہو گیا۔

    باغی ٹی وی :برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کے ستر برس مکمل ہونے پر چار روزہ شاندار تقریبات شاندار نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں 96 سالہ ملکہ ایک بار پھر بکنگھم پیلس کی بالکونی میں نمودار ہوئیں اور عوامی مجمعے کیساتھ مل کر قومی ترانہ گایا۔ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد نے ملکہ کا زبردست خیر مقدم کیا۔

    اس موقع پر ملکہ برطانیہ بالکونی میں اپنے جاننشینوں پرنس چارلس اور کیملا کے ساتھ کھڑی ہوئیں بالکونی میں پرنس ولیم اور کیتھرین اور ان کے بچے بھی موجود تھےملکہ الزبتھ کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے سبب انہوں نے زیادہ تر تقریبات میں ذاتی طور پر شریک ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

    اتوار کی شام اپنے شکریہ کے پیغام میں ملکہ نے کہا کہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    رنگا رنگ ‘ٹروپنگ دی کلر’ فوجی پریڈ، جو ملکہ کی سرکاری سالگرہ منانے کے لیے ہر سال منعقد ہوتی ہے، جس میں تقریباً 1500 فوجی اور افسران شامل ہوتے ہیں ملکہ الزبتھ 1986 تک خود گھوڑے کی پیٹھ پر پریڈ میں حصہ لیتی تھی اس کےپانچ سال بعد جب ایک شخص نے اس پرچھ خالی گولیاں چلائیں اس کےبعد کچھ روایات بدل گئیں، اس وقت جب وہ شخص گولیاں چلا رہا تھا تو بڑی ہوشیاری سےاس کوگرفتار کرلیاگیا تھا-

    2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں ملکی برطانیہ برطانوی نے تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

  • برطانیہ نے یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم  کرنے کی رضامندی ظاہر کردی

    برطانیہ نے یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی

    برطانیہ نے نہ صرف یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے بلکہ برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹنن کی وارننگ کے باوجود برطانیہ یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔

    یوکرین پر حملہ:پوتن نے تاریخی غلطی کی: فرانسیسی صدرمیکروں

    برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایم 270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے جمعے کو کہا کہ ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن نے یوکرین پر حملہ کر کے ایک ’تاریخی اور بنیادی غلطی‘ کا ارتکاب کیا ہے اور اب وہ ’تنہا‘ ہو چکے ہی-

    روس کا میجر جنرل مشرقی یوکرین میں دوران لڑائی ہلاک

    انہوں نے فرانسیسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے اور میں نے انہیں (پوتن کو) بتایا کہ انہوں نے اپنے لوگوں، اپنے لیے اور تاریخ کے لیے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی۔‘ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ تنہا ہو چکے ہیں خود کو تنہا کر لینا ایک چیز ہے، لیکن اس سے نکلنا ایک مشکل راستہ ہے۔‘ فرانسیسی صدر نے دہرایا کہ روس کی ’ذلت نہیں ہونی چاہیے تاکہ جس دن لڑائی رک جائے ہم سفارتی ذرائع سے باہر نکلنے کا راستہ ہموار کر سکیں۔‘ میکرون نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کیئف کے دورے کو مسترد نہیں کیا۔

    روس افواج کوشہرسےنکال کربڑے صنعتی شہرکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا:یوکرین کا دعویٰ

  • ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی ، ریسکیوعملہ امدادی سرگرمی میں مصروف عمل ہے آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آبادی اور جنگلی حیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں پانی کی رسائی نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ کا نوٹس لے لیا کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی ،آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے

    وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مالاکنڈ کے علاقے باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جب کہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھادی گئی مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ادھر سوات میں مزید 3جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جب کہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

    آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

    شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

  • وزیراعظم شہبازشریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ

    وزیراعظم شہبازشریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ

    وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ٹوئٹر اکائونٹ سسپنڈ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمرنے بتایا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کرنے کا مقصد عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال

    وزیراعظم کے نامی سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی عربی زبان میں ٹوئٹ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی میں آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ برادر عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے-

    پاکستان میں لیٹر گیٹ کی سازش

    تاہم ایک روز بعد ہی ٹوئٹر کی جانب سے اس نئے اکاونٹ کو ٹوئٹر رولز کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔

    تاہم ایک روز بعد ہی ٹوئٹر کی جانب سے اس نئے اکاونٹ کو ٹوئٹر رولز کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔

    حمزہ شہباز الیکشن کالعدم قرار دینے کا معاملہ: فریقین کو نوٹسز جاری، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل…

  • ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز

    پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔

    بنوں سے گیس کے ذخائر دریافت بارے وزیر اعظم کا بڑا حکم

  • برٹش ایئرویز کا 15 جون سے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز کا 15 جون سے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

    باغی ٹی وی : برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی اسلام روٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیئے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں۔ برٹش ائیرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید شیڈول یا تبدیلی کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا، سفر سے پہلے برٹش ایئرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔

    ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

    برٹش ایئرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی۔ اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ ایئرپورٹ منیجر پی سی اے اے اسلام آباد کے ساتھ ہم آہنگی میں ہے۔

  • بنوں سے گیس کے ذخائر دریافت بارے وزیر اعظم کا بڑا حکم

    بنوں سے گیس کے ذخائر دریافت بارے وزیر اعظم کا بڑا حکم

    توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو،وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا بڑاحکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فُٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے وزیراعظم نے یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت دی ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف آج بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم سےفوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے-

    سلمان شہباز،ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِستان، بنوں میں نئےدریافت شدہ ذخائر کےبارے میں بریفنگ دی گئی وزیرِ اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیا گیا وزیراعظم نےمتعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کی-

    30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    وزیراعظم نے علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ اس پر پلان تشکیل دیں-

    چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کیلئے دائر درخواست مسترد