Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو پریشانی کا سامنا

    پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو پریشانی کا سامنا

    لاہور: پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فلور ملوں میں چھاپوں، گرفتاریوں اور گندم پر قبضے کے خلاف ہڑتال کردی-

    باغ ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا کی ترسیل کا 30 سالہ ’’آٹا ڈیلرز سپلائی نظام‘‘ ختم کردیا گیا ہے، جس پر فلور ملز مالکان کی ہڑتال کے بعد فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر چلی گئی۔ اس تعطل کی وجہ سے صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں آٹا سپلائی بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔فلور ملز مالکان نے راولپنڈی کے 100 سیل پوائنٹ پر سستے آٹے کی فراہمی بند کردی ہے جس کے بعد اب عوام کو 10 کلو آٹا 490 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں دستیاب نہیں ہو رہا۔ بحران کی وجہ سے مارکیٹ میں 15 کلو کا آٹے کا تھیلا 1200 روپے جب کہ 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر رضا احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فلور ملز میں چھاپے اور ہونے والی گرفتاریاں و مقدمات کا سلسلہ بند کرے۔

    دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلور مل کو چور کہنا اور سمجھنا بیورو کریسی اور حکومت کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی فلور ملز کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بڑے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے بلاجواز چھاپوں کو روکا جائے۔

    علاوہ ازیں سستے آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت اور محکمہ خوراک کے سینئر حکام کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے-

    لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملز میں اے سی یا ڈی سی کا داخلہ قابل قبول نہیں، محکمہ خوراک کا عمل دخل ختم ہونے تک فلور ملز گندم پسائی نہیں کریں گی،حکومت کی سبسڈائزڈ آٹے کی اسکیم بھی نہیں چلائیں گے-

    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا کرلیا،خیبرپختونخوا میں شہباز اسپیڈ سے سستے آٹے کی عوام کو فراہمی شروع کر دی گئی ،خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے 100 موبائل ا سٹورز نے کام شروع کر دیا ،عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں 50 ہزار سے زیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ،ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل ا سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران 22 ہزار 70 سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ،پشاور زون میں دو روز میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے عوام کو فروخت کیے گئے-

    9جون تک خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے ،17جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی ،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی تعداد 2000 سے زائد کی جائے گی خیبرپختونخوا کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لیے 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد 200 کر دی جائے گی –

  • کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

    کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

    لاہور:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر نے مدعو کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ک کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے تصدیق کی ہےکہ 13 جون کو صدر عارف علوی سے ملاقات کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    شہروز کاشف حال ہی میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کرکے نیپال سے لاہور لوٹے ہیں، انہوں نے اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں –

    شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، لوہٹسے اور کنچن جونگا کی چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں-

    قبل ازیں شہروز کاشف کے والد نے حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

    پاکستان کے 2 کوہ پیماوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

    گزشتہ برس بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ میں بہت تھک گیا ہو اور شاید اب شہروز کو مزید کوئی اور پیک نہ کروا سکوں کاشف سلمان موبائل گیم ڈویلپمنٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور شہروز کے علاوہ ان کے تین اور بیٹے ہیں۔

    اس سوال کے جواب میں کہ ایورسٹ مہم پر ان کا کتنا خرچہ آیا، کاشف سلمان بتا یا تھا کہ اس میں ان کے کل ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے لگے اور یہ تمام رقم انھوں نے اپنی جیب سے ادا کی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے اتنی کم عمری میں اور اپنے پیسوں سے ایورسٹ کو سر کیا –

    شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر…

    تو کیا انہوں نے کوئی فنڈنگ مہم چلانے کا نہیں سوچا یا کسی نے سپانسر کرنے کی پیشکش نہیں کی؟ جس پر شہروز کاشف کے والد نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا یہ میرا پروجیکٹ ہے، یہ پاکستان کا پراجیکٹ ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں لیکن آج تک ان کے سیکریٹری نے فون تک نہیں اٹھایا۔

    کاشف سلمان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک بچہ جس نے 17 سال کی عمر میں براڈ پک اور اب 19 سال کی عمر میں ایورسٹ سر کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اسے کوئی سپانسر کرنے کو تیار نہیں۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

  • ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود رہا لیکن پھر1 روپے 41پیسےکا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 201روپے 20 پیسے کا ہوگیا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ وپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت ہوا لیکن فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.60 روپے کے اضافے سے 200.40 روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 200.80 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے بڑھ گئی تھی۔

    فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 213.00 روپے سے بڑھ کر 214.50 روپے اور قیمت فروخت 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.50 روپے ہوئی۔

    جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 250.00 روپے سے بڑھ کر 251.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 252.50 روپے سے بڑھ کر 254.00 روپے ہو گئی۔

  • امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرات ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا

    امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرات ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا

    امریکا میں پُر تشدد واقعات کے خطرے پر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ دہشت گرد اور امریکا مخالف عناصر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں-

    امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ چین، ایران، روس اور دیگر ممالک امریکا کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی قوتیں امریکا میں سماجی تقسیم کے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مخالفین امریکا میں اجتماعات، اسکولوں اور اہم تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، میڈیا اور سرکاری املاک بھی دہشت گردوں کے اہداف میں شامل ہیں، انتہا پسند عناصر متحرک ہو چکے ہیں جبکہ کچھ تنظیموں نے حالیہ خونی واقعات کا جشن منایا تھا، وسط مدتی انتخابات کے دوران بھی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں فائرنگ،دو افراد ہلاک 13 زخمی

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال سے اب تک گن وائلنس سے 18 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی-

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

    لیکن بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رونما ہو ئے ہیں کیلیفورنیا سے ایریزونا سے لے کر ٹینیسی تک، رواں ماہ اب تک ریاستہائے متحدہ میں کم از کم 15 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،مزید دو واقعات میں 6 افراد ہلاک متعدد…

  • ایران میں  ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی 15 کی حالت تشویشناک

    ایران میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی 15 کی حالت تشویشناک

    ایران میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی ہوگئے جبکہ 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے-

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جارہی تھی کہ پٹری سے اتر کر کرین سےٹکراگئی حکام کا کہنا ہے کہ ،ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز روانہ کر دی گئیں ہیں –

    بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بدھ کی صبح ایران کے شہر تباس سے 50 کلومیٹر دور ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس میں 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

    حادثے کی فی الحال تفتیش جاری ہے۔ تاہم، ایرانی میڈیا کے مطابق، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک کھدائی کرنے والی کرین سے تصادم کی وجہ سے پٹری سے اتری-

    20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار

    ایرانی ریلوے کے اہلکار میر حسن موسوی نے نیم سرکاری ISNA نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، ٹرین کی مسافر کاریں ایک کھدائی کرنے والی کرین ٹکرا گئیں اور پٹری سے اتر گئیں موسوی نے دعویٰ کیا کہ ٹرین کا تصادم مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے ہوا۔

    ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں کے ذریعے اس کی ہلاکتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ایمبولینس ٹرین حادثے میں زخمیوں کو طباس اسپتال لے گئی، جہاں سرجن، نیورو سرجن اور آرتھوپیڈسٹس کی خصوصی ٹیمیں موجود ہیں۔

    روس یوکرین جنگ، یوکرینی فورسز کا اہم روسی جنرل کی ہلاکت کا دعویٰ

  • بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہری پریشان

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہری پریشان

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کر گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا، کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،شہری پریشان

    پشاورمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،دیہی علاقوں میں12گھنٹے بجلی معطل،شہری پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بازید خیل،گڑھی قمردین، بڈھ بیر اوربخشو پل میں لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گئی ہے گلبہار، نوتھیہ اوراندرون پشاور میں بھی 8سے 10گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے-

    پیسکو کا کہنا ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہے-

    دوسری جانب ملتان میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ کیٹگری 3 کے فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ 5 سے کم کر کے 4 گھنٹے کردیا ہے میپکو جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے صارفین کو 1700 فیڈرز سے بجلی فراہم کررہی ہے282 انفرادی صنعتی اور حساس فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ نہیں کی جارہی،کیٹگری ایک سے 3 تک لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر 4 گھنٹے لوڈمینجمنٹ کی جائے گی-

    ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ 16 فیڈرز پر لائن لاسز کے مطابق 6 سے 8 گھنٹے لوڈمینجمنٹ کی جائے گی،بجلی کی رسد بہتر ہونے پر لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ بتدریج کم کر دیا جائے گا۔صارفین بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے لوڈ مینجمنٹ میں کمی لاسکتے ہیں-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے رائیونڈ ،جہانیاں،فورٹ عباس،کشمور،پتوکی،ساہیوال،پنڈدادنخان میں بجلی معطل ہے دینہ،کوٹ ڈیجی اورکمالیہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کوٹ ڈیجی میں 14 سے 16 گھنٹے کی اعلانیہ غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے رائیونڈ کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا رائیونڈ کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہوگیا-

    ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کی طلب 5700 میگاواٹ تک جاپہنچی ، شارٹ فال 800 میگاواٹ ہے نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو4ہزار 900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ،لیسکو نے ساڑھے 3گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے –

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شیڈول کے برعکس لاہور کے مختلف علاقوں میں7 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے لاہور کےدیہی علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے-

    دوسری جانب ترجمان ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ، دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار500 کیوسک اور اخراج 21 ہزار500 کیوسک ہے-

    دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار200کیوسک اور اخراج 13 ہزارکیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 82 ہزارکیوسک اور اخراج 86ہزار300کیوسک ہے منگلا میں پانی کی آمد 24ہزار200کیوسک اور اخراج 24 ہزار300کیوسک ہے اور تربیلا میں پانی کی آمد 66 ہزار600کیوسک اور اخراج 65 ہزار800 کیوسک ہے-

    حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

  • متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق

    متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق

    متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے،جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13ہوگئی جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس مرض کی علامات دو سے چار ہفتوں تک رہ سکتی ہیں متحدہ عرب امارات میں پہلے کیس کی 24 مئی کو تصدیق کی گئی تھی غیرملکی مسافر مغربی افریقا سے یو اے آئی جہاں اس میں ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    واضح رہے کہ جانوروں سے لگنے والی اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو اے ای میں ابتدائی طور پرسخت اقدامات متعارف کرائے گئے تھے۔جن میں مکمل صحت یاب ہونے تک مریضوں کو مکمل تنہائی میں رہناشامل ہوگا اور جوکوئی بھی متاثرہ افراد کے رابطے میں آیا ہے،اسے کم سے کم 21 دن کے لیے گھرمیں قرنطینہ کردیا جائے گا۔

    آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں،ڈبلیو…

    ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا تھا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ وائرس انسانوں سے دوسرے انسانوں کو قریبی جسمانی رابطے کے باعث لاحق ہو رہا ہے۔

    متعدی بیماریوں کے ماہر ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈیوڈ ہیمن نے کہا تھا کہ اب یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کی طرح پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے انسانوں کا قریبی رابطہ اس وائرس کی منتقلی کا ذریعہ ہے۔ کیونکہ اس بیماری کے بعد پیدا ہونے والے مخصوص گھاؤ متعدی ہوتے ہیں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین اور طبی عملے کے افراد خطرے میں ہیں۔

    روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بہت سے کیسز کی نشاندہی جنسی صحت کے کلینکس میں کی گئی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق رہنمائی اور مشورے بھی فراہم کریں گے۔

    یہ وائرس صرف افریقی ممالک میں نظر آتا تھاپہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا میں بھی پھیل رہاہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات زیادہ تشویشناک ہےکہ منکی پاکس کی تشخیص ایسے افراد میں بھی ہوئی ہے جو کبھی افریقہ گئے ہی نہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وائرس یورپ اور امریکہ کے اندر بھی پھیل چکا ہےتاہم ان کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے کسی بڑی آبادی کو نقصان پہنچنے کا فی الحال امکان موجود نہیں۔

    ماہرین کے مطابق منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے۔ اور جانوروں سے ہی انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ تاہم متاثر شخص کے قریب رہنے والے افراد میں بھی وائرس منتقل ہونےکا امکان ہےپہلی مرتبہ اس بیماری کی شناخت 1958 میں ہوئی تھی،ایک تحقیق کےدوران سائنسدانوں نے بندروں کے جسم پر کچھ پاکس یعنی دانے دیکھے تھے جنہیں منکی پاکس کا نام دیا گیا تھا انسانوں میں منکی وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص افریقی ملک کانگومیں 1970 میں ایک نو سالہ بچے میں ہوئی تھی۔

    برٹش ایئرویز کا 15 جون سے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

    منکی پاکس کا شکار ہونےوالے افراد میں بخار، سردی لگنا، تھکن اور جسم دردر کی شکایات نمایاں ہوتی ہیں وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو شدید خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے نکلنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    منکی پاکس کے اثرات پانچ سے تین ہفتوں میں ظاہر ہوتے ہیں اور عام طور پر اس سے متاثرہ افراد دو سے چار ہفتوں کے درمیان صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ جن میں سے اکثر کو اسپتال منتقل کرنے نوبت نہیں آتی۔یہ وائرس 10 میں سے ایک فرد کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے اوربچوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

    یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے دنیا بھر کے ماہرین کو یہ مشورہ دیا کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائے اور زیادہ متاثرہ افراد کو سمال پاکس کی ادویات دی جائیں۔

    اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد فوری الیکشن میں دلچسپی نہیں،برطانوی وزیراعظم

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گورنر بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر کو وزیر اعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنی ہوتی ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ صدر مملکت کو وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے آرٹیکل 33 کے مطابق گورنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر تعیناتی کرنی ہوتی ہے توقع ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے تحت گورنر تعینات کریں گے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اسپیکر کی قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے گورنر بلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022 سے خالی ہے۔

    چیف جسٹس نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تعیناتی سے متعلق مجوزہ طریقہ کی ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    واضح رہے کہ سپیکر گلگت بلتستان کا بطور قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست گزار محمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022 سے خالی ہے-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ 48 دنوں سے گلگت بلتستان صوبے کا علاقہ آئینی اور قانونی سربراہ کے بغیر ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر کو گلگت بلتستان کے قائم مقام گورنر کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

    آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے، سروے

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گراونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے دونوں ٹیموں نےگزشتہ روز آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔


    اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اچھی کرکٹ کھیلیں گے دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے بھی عمدہ کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کیا پلان ہے، کھلاڑیوں کو کس طرح ساتھ لے کر چلنا ہے،میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں کیونکہ میری انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے،میں اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

    ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، اس صورتحال سے نکلنا پڑتا ہے، حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی بولنگ سے اعتماد بحال کیا،لاہور میں ٹریننگ اور پریکٹس میچز میں بھی اچھی فارم میں نظر آئے، امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز میں شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ پائیں گے میچ میں گیند کی موومنٹ کے ساتھ بھاگتے ہوئے جدید ڈیجیٹل بگی کیمرے سے بھی کوریج نہیں ہوگی سیریز میں الٹرا سلوموشن بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا جبکہ میچوں میں اسپائیڈر کیمرہ سے کوریج بھی نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31 برس قبل جیتی تھی، ریڈ کیپس نے آخری مرتبہ 1991 میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی اس سے ایک سال قبل ہی 1990 میں پاکستان نےایک روزہ کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

    پاکستان نے 1991 کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک بار بھی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع فراہم نہیں کیا، 1990 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی اس کے علاوہ پاکستان نے 2002 میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو شکست دی، اس کے علاوہ 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں بھی ویسٹ انڈیز کو گرین شرٹس کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

    اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 71 میں ریڈ کیپس جبکہ 60 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔

  • 20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار

    20 ہزار خط گھر میں رکھنے والا ڈاکیا گرفتار

    اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار سے زائد خط برآمد ہوئے جو اس نے کبھی ڈیلور ہی نہیں کیے تھے۔

    باغی ٹی وی : ” دی گارجئین” کی رپورٹ کے مطابق اس نااہلی اور فراڈ پرڈاکیےکو گرفتارکر لیا گیا ہےمقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیےگئےتھے، جو پوسٹ کیے ہی نہیں گئے بلکہ تمام خط ڈاکیے کے کوڑے کے لفافوں سے نکالے گئے ڈاکیے کی اس حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے اپنا گھر فروخت کیا۔

    ہسپانوی شہر ایلیکینٹ کے مرکزی پوسٹ آفس میں فرض کے ساتھ کام کیا، ڈیلیوری کے لیے تھیلے اور ڈاک کے تھیلے اٹھائے لیکن بالکل وہی جو سابق لیٹر کیریئر نے آگے کیا اب اس کی تفتیش کی جارہی ہے جب 2012 اور 2013 کے 20,000 سے زیادہ غیر ڈیلیور شدہ خطوط اس کے گھر پر بن بیگوں میں بند پائے گئے۔

    یہ دریافت اس وقت ہوئی جب 62 سالہ شخص، جس کا نام پولیس نےظاہر نہیں کیا ہے، ایلیکینٹ کے قریب پہاڑوں کے دامن میں تقریباً 3,600 افراد پر مشتمل قصبے بیار میں اپنا گھر فروخت کر دیا۔ جب ایک تعمیراتی عملہ نئے خریدے گئے مکان کی تزئین و آرائش کے لیے آیا، تو انہیں جگہ جگہ کوڑے کے تھیلے بکھرے ہوئے ملے۔

    فروخت کے بعد مکان کی تزئین اور آرائش کرتے ہوئے ڈاکیے کے پورے مکان میں کوڑے کے بکھرے ہوئے تھیلے ملے۔ جب پر مہر بھی سطب تھی، یہ سب خطوط ایلکانٹے کے مکینوں کے لیے تھے۔

    پولیس کا شک تیزی سے گھر کے سابق مالک پر پڑ گیا 2013 میں، پوسٹ آفس نے اپنے عارضی معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا انتخاب کیا تھا، جس کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے اسے "بے ضابطگیوں” کے طور پر بیان کیا تھا جس نے بطور لیٹر کیریئر اس کے سال میں اس کی ترسیل کے راستے کو متاثر کیا تھا۔

    جس کے بعد ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر دستاویزات کی حفاظت نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تمام خط پوسٹ آفس کو واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن ان خطوط کو دوبارہ پوسٹ کرنا ہے کہ نہیں ا سکا فیصلہ عدالت کرے گی۔

    اس شخص کے گھر خالی کرنے کی بار بار کی درخواستوں کو نظر انداز کرنے کے بعد، معماروں نے تھیلے کھولنے شروع کر دیے۔ انہیں جو کچھ ملا وہ مہر بند خطوط، بل اور ایک دہائی پرانےسرکاری خط و کتابت کے ڈھیر تھےیہ سب ایلی کینٹ کے ایک علاقے کے رہائشیوں کے لیے مقدر تھے۔