Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

    چائینیز کی سیکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چینی باشندوں پر کراچی میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان بھر میں ان کی سکیورٹی کا ازسرے نو دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسے بڑھایا جا رہا ہے تاہم اب چینیوں کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر سی پیک، نان سی پیک اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کیلیے ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اورسیکیورٹی ڈویژن وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا آڈٹ کریں گےڈی آئی جی آپریشنز ڈسٹرکٹ فارنرز سیکیورٹی سیل کے کام کی نگرانی کریں گے جس کی سربراہی ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کریں گے۔

    اسلام آباد پولیس چائنیز زبان بولنے والے نوجوان پاکستانی مردوں اور عورتوں کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ دفتر خارجہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ فارنر سکیورٹی سیل میں ڈیٹا انٹیگریشن نادرا کی مدد سے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،سی پیک سیکیورٹی کی طرز پرتمام ایس او پیز کا اطلاق نان سی پیک سیکیورٹی منصوبوں کے لیے بھی کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اس علاقے میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بہتر کوآرڈینیشن کے لیے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹے فعال فارنرز سکیورٹی سیل قائم کر دیا ہے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکی تاریخ کے میگا پروجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی ملازمین اور مزدوروں کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے-

    چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کا معائنہ ڈی سی اور ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں کیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی گئی کہ نیکٹا پالیسی کے ساتھ دیگر قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری

  • مشکوک طیارہ امریکی صدر کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

    مشکوک طیارہ امریکی صدر کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

    مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہوگیا-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا جس کے بعد امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    یوکرین پر حملہ:پوتن نے تاریخی غلطی کی: فرانسیسی صدرمیکروں

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدرجو بائیڈن کےگھرکے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والےگھر سے نکال کر انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان وائٹ ہاوس کاکہنا ہےکہ ہوائی جہاز غلطی سےممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیاتھابائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، بائیڈن اور اس کی بیوی، جِل، ​​اپنے ریہوبوتھ بیچ گھر واپس آگئے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

    سی این بی سی کے مطابق سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کو "غلطی سے محفوظ علاقے میں داخل ہونے” کے بعد فوری طور پر محدود فضائی حدود سے لے جایا گیا۔ ایجنسی نے کہا کہ وہ پائلٹ کا انٹرویو کرے گی جو ابتدائی تحقیقات کے مطابق مناسب ریڈیو چینل پر نہیں تھا اور شائع شدہ فلائٹ گائیڈنس پر عمل نہیں کر رہا تھا۔

    30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری

    جیسا کہ واشنگٹن سے باہر صدارتی دوروں کےلیے معیاری مشق ہے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس ہفتے کے شروع میں بائیڈن کے ساحلی شہر کے دورے سے قبل پروازوں کی پابندیاں شائع کی تھیں۔ پابندیوں میں 10 میل کا رداس نو فلائی زون شامل ہے جس میں 30 میل کا محدود زون شامل ہے۔

    وفاقی قواعد و ضوابط کےمطابق پائلٹوں کو ٹیک آف کرنے سے پہلے اپنے راستے میں پرواز کی پابندیوں کو چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر بھی، حادثاتی طور پر فضائی حدود کی خلاف ورزیاں، خاص طور پر عارضی محدود علاقوں کے ارد گرد، عام ہیں۔

    امریکی فوجی جیٹ طیارے اور کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر اکثر ایسے طیاروں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو صدر کے ارد گرد پروازکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ روکے گئے طیاروں کو قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑدیا جاتا ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے فضائی عملے کا انٹرویو لیا جاتا ہے اور انہیں ممکنہ مجرمانہ یا سول سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

  • سولہ سو ایک سواسی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سولہ سو ایک سواسی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سابق وزیراعظم سیاسی جلسوں اور میڈیا سےگفتگو میں کئی بار غلط اعدادوشمار ، غلط معلومات اور غلط اردو کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں تاہم اب پھر وہ گزشتہ روز پاکستانیوں کی اوسط آمدنی بتاتے ہوئے گڑبڑا گئے-

    باغی ٹی وی : اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی، تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعدادو شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات دوبارہ بتائی جس کے بعد #سولہ_سو_ایک_سو_اسی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں صارفین چئیر مین پی ٹی آئی کو مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں پی ٹی آئی صارفین اپنے لیڈر کے دفاع میں آگئے ہیں-

    اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کرکے دکھائیں،عمران خان

    https://twitter.com/Ahmedqadeer/status/1533156936799117312?s=20
    https://twitter.com/Ahmedqadeer/status/1533160018144415744?s=20


    https://twitter.com/iamhmmad1/status/1533231161383612416?s=20


    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کے مسائل میں کبھی دلچسپی لی ہو تو پتہ بھی ہو کہ کیا بول رہا ہے-

    قبل ازیں 13 مارچ 2022 کو عمران خان نے بطور وزیراعظم کہا تھا کہ وہ آلو ٹماٹر کی قیمت پتا کرنے نہیں آئے بلکہ قوم بنانے آئے ہیں۔

    پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کیلئے 158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

    تاہم اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں پرچی سے پڑھ پڑھ کر بتاتے رہے اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے رہے جلسے سے خطاب کے دوران ایک موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تقریر کے دوران گڑ بڑا بھی گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی، غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہوں نے اپنی بات دوبارہ دہرائی اور بتایا کہ 16 ہزار 180 روپے ہے-

    جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

  • گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

    گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے –

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں-

  • معاشی مشکلات: حکومت کا کورونا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے پر غور

    معاشی مشکلات: حکومت کا کورونا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے پر غور

    پیٹرول کا درآمدی بل کم کرنےکیلئے حکومت کورونا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہےملک بھر میں اس غیر معمولی صورت حال پر حکومت نے فوری طور پر غیر معمولی اقدامات کرنے پرغور کیا ہے جیسا کہ زرمبادلہ کےذخائرکی بچت کیسےکی جائے؟ اور ملک و قوم کو معاشی مشکلات سے کیسے نکالا جائے؟

    حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی

    نجی خبر رساں ادارے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے کئی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات، ہفتے کو سرکاری دفاتر میں چھٹی، 3 دن ورک فرام ہوم اور اتوار کو شہروں میں کاروں کے داخلے پرپابندی کی تجاویز شامل ہیں۔

    ان تجاویز پر عمل سے یومیہ 20 فیصد تک توانائی کی بچت کا امکان ہے،کورونا کے دنوں میں یومیہ چار سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوتی رہی ہے ۔

    دوسری جانب حکومت کےسخت فیصلوں کے باعث ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ تمام کرنسیوں کی نسبت پاکستانی روپیے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے.

    کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام ہوگئے

    ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے سخت فیصلوں کے بعد جہاں گزشتہ ہفتے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، وہیں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی امید نے ڈالر کو تنزلی سے دوچار کر دیا ہے، برآمدی آمدنی بڑھانے کے عمل سے ڈالر کی رسد بڑھی اوررسد بڑھنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کی بازگشت بھی رہی۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے دیگر عالمی اداروں سے نئے پیکیجز ملنے کی بھی توقعات پیدا ہوئی ہیں، جب کہ حکومت کے سخت فیصلوں سے درآمدات میں ممکنہ کمی بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی ہے.گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی-

    گزشتہ روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199اور 198روپے سے نیچے آگئے، اور ڈالر کے اوپن ریٹ بھی 201، 200 اور 199روپے سے نیچے آگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.83 روپے گھٹ کر 197.92 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے گھٹ کر 198.50 روپے کی سطح پر آگئی۔

    وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری

  • دعا زہرہ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب

    دعا زہرہ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب

    کراچی کی دعا زہرہ کو ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کروا لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دعا زہرہ کے ساتھ ان کے شوہر ظہیر کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہےاب دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کراچی لایا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کے سارے اہلخانہ پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہیں۔

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے…

     

    دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے سانگھڑ میں بھی چھاپے مارے تھے جبکہ دعا زہرہ نے 26 اپریل کو لاہور میں پولیس کو شوہر کے ساتھ رہنے کا بیان دیا تھا تاہم سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے-

    دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا نے مزید کہا تھا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ نے اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دیا تھا ں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی تھی۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی ابھی 14 برس کی ہے لہذا قانون کے مطابق اس کی شادی نہیں ہو سکتی، اسے بازیاب کروا کر ہمارے حوالے کیا جائے۔

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی تھی عدالت نے نمرہ کاظمی سے پوچھا تھا کہ بیٹا آپ کو وہاں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے آپ اپنی مرضی سے گئی تھیں یا آپ کو اغواء کیا گیا تھا، جس پرنمرہ نے بتایا کہ میں اپنی مرضی سے گئی تھی عدالت نے نمرہ کاظمی سے دوبارہ استفسار کیا تھا کہ کیا آپ کو اغواء کیا گیا تھا؟ جس پر نمرہ نے بتایا کہ نہیں میں اکیلے اور اپنی مرضی سے گئی تھی جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب نجیب شاہ رخ کے وکیل نے کہا تھاکہ لڑکی سے شیلٹر ہاؤس میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ دی جائےجس پر جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے یہ درخواست دائر نہیں کی، کیوں کسی کو لڑکی سے ملنے سے روک دیں؟عدالت نے کہا تھا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیتے ہیں اور نمرہ کاظمی کو دار الامان بھیج دیتے ہیں، ٹرائل کورٹ کو ہدایت کر دیتے ہیں کہ کسٹڈی کا فیصلہ کرے۔

    عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دارالامان میں نمرہ کاظمی سے والدین اور شوہر کو ملنے کی اجازت ہو گی، نمرہ کاظمی کی کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی-

    عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

  • بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    بنگلا دیش: کمپنی میں خوفناک آتشزدگی سے 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں-

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے دوسری جانب ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوچکے ہیں پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا کہ کیمیکل فیکڑی میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا کہا کہ جو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔

    ہری پور کے مجسٹریٹ میدھا روپم نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب جرمنی میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کےنتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جنوبی جرمنی کی ریاست بویریا میں جمعہ کو ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہفتے کے روز پولیس کی جانب سے مزید ایک لاش برآمد کئی گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ تین افراد اب بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ابتدائی طور پر ان کی تعداد 15 تھی تاہم یہ تعداد بڑھتے بڑھتے 40 تک پہنچ گئی ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 140 کے قریب مسافر سوار تھے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

  • سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    ریاض: سعودی عرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی80 ملین سال پرانی باقیات دریافت ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : ” عرب میڈیا ” کے مطابق سعودی عرب کے مغرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی لاکھوں سال قبل کی باقیات کی دریافت نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کردیا۔

    ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی اور سعودی جیولوجیکل کی شراکت سے کیے گئے سروے کے دوران یہ باقیات ملیں اس منصوبے کے تحت کی جانے والی کھدائی کے دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ’سی ای او‘ جان پگانو نے کہا کہ ایڈونچر کی روح ہمیشہ دریافت کے جوہر سے وابستہ رہی ہے یہ جگہ پہلے سے ہی سعودی عرب میں زیر آب آثار قدیمہ کی کھدائی کا مرکز رہی ہے ارضیاتی سروسے پتا چلتا ہے کہ خشکی پر درفیات ہونے والے یہ فوسلز لاکھوں سال قبل زیر آب تھے یہ دریافت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس خطے میں زندگی لاکھوں سال پہلے بھی موجود تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے پختہ عزم کی توسیع ہے جو ان موجودہ قدرتی خزانوں کو تلاش کرنے، ان کی حفاظت کرنے اور انہیں انتہائی مناسب طریقے سے دنیا کو دکھانے کے لیے کوشاں ہے۔

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

  • وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری

    وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دیدی-

    ای سی سی نے دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے کےغلط استعمال کو روکنے کے لیے چین سے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی بھی منظوری دی۔ کچھ آئل مارکیٹنگ فرموں نے 10فیصد کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لیے چین کے ذریعے اپنی درآمدات کا راستہ بدل دیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی ،ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کو گیس کی فراہمی کے لیے 621 ملین روپے کی منظوری بھی دی یہ عرض کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے، پی اسی ایم کو دو MMCFD کی کم شعلہ گیس فراہم کی جا رہی تھی، بنیادی طور پر کوک اوون بیٹریوں اور ریفریکٹریز کے بھٹوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جس کا اوسط ماہانہ بل 80 ملین روپے تھا۔

    ای سی سی نے 14 جولائی کو وفاقی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ تمباکو کی تمام اقسام اور اقسام پرو سیس کی شرحوں پر نظر ثانی کی۔

    وزارت مواصلات نے یوٹیلیٹی کمپنیوں اور پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے ایجنسی پارٹنرز کی واجبات کی ادائیگی کے لیے درکار فنڈز کی سمری جمع کرائی۔ یوٹیلیٹی بلز کی وصولی ایجنسی کے کاموں میں سے ایک ہے جو پی پی او ڈی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے اور اس طرح جمع کی گئی رقم اسٹیٹ بینک پاکستان کے سنٹرل اکاؤنٹ-1 میں جمع کرائی گئی۔ 31 مارچ 2022 تک 62.3 ارب روپے کے واجبات جمع ہو چکے ہیں۔ یوٹیلیٹی کمپنیوں کو ادائیگی کے لیے 25 ارب روپے پہلے ہی اپریل میں منظور ہو چکے تھے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے دعویٰ کی گئی رقم کی تصدیق کے بعد پی پی او ڈی کے ذریعے یوٹیلٹی کمپنیوں اور ایجنسی کے شراکت داروں کی بقایا واجبات کی ادائیگی کے لیے 37.33 بلین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

    وزارت تجارت نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی سمری پیش کی۔ بتایا گیا کہ ایم ایس کی درآمد پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے 5ویں شیڈول کے تحت 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد تھی لیکن چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے) کے تحت یہ 0 فیصد سے مشروط ہے۔

    سمری میں بتایا گیا کہ ایف ٹی اے سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں نے صفر کسٹم ڈیوٹی ادا کی جبکہ دیگر نے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کی۔ ای سی سی نے بحث کے بعد، اس بے ضابطگی کو دور کرنے کے لیے، ایم ایس کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی اجازت دی۔ تاہم، جہاں ایم ایس کی درآمد پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی تھی، وہاں اسے ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز

    ای سی سی نے مالیاتی ڈویژن کی طرف سے اعزازیہ دینے کی پالیسی پر پیش کی گئی سمری پر بھی غور کیا اور اس کی منظوری دی جس میں ہدایت کی گئی کہ اس تجویز کی دوبارہ وضاحت کی جائے کیونکہ ای سی سی کے چیئرمین اپنی صوابدید پر وفاقی حکومت کے ملازمین کو اضافی اعزازیہ دے سکتے ہیں۔

    ای سی سی نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹرز کی سابقہ ​​حکومت کی ڈیوٹی ڈرا بیکس اسکیموں (DLTL/LTLD) کے تحت اسٹیٹ بینک کےذریعےکلیئر کیےگئے ادائیگی کے دعووں کے لیے وزارت تجارت کے لیے40.5 بلین روپے کی منظوری دی اس نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو 2.2 بلین روپے کی ادائیگی کی اجازت دی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ورلڈ بینک کے منصوبے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے تحت تقریباً 4 ارب روپے دیے گئے۔

    ای سی سی نے وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری بھی دی۔

    پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

  • لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے –

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔

    ای او سی کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے محکمہ صحت کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ کا سیمپل لیا گیا۔ جہاں چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے۔ یہ یونین کونسلز علامہ اقبال ٹاون اور سمن آباد کے علاقے میں ہیں۔

    انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب رملہ علی کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد جا کر ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے کہ انسداد پولیو کی زیادہ سے زیادہ مہمات چلائی جائیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ پر ای پی آئی کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دس میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کےتمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا،رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملین تک پہنچ گئی کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئےجنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنےآئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف