Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ میں اضافےپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس جاری ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات،محرکات اورسدباب کیلئےاقدامات کاجائزہ لہا گیا جبکہ متعلقہ حکام وزیراعظم شہبازشریف کولوڈشیڈنگ پررپورٹ پیش کی-

    اجلاس میں لیسکو نے تجویز دی کہ بجلی بچت کے لیے دکانیں مغرب سے بند کی جائیں،گرمی میں صبح جلد دکانیں کھلنی چاہییں،،پلازے دکانیں بند ہونے سےلیسکو کو ایک ہزار میگاواٹ لوڈ مل سکے گا، دکانیں اورپلازے جلد بند کرنے سے لوڈشیدنگ میں واضح کمی ہو سکتی ہے-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہیں،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں ، عوام کومشکل سےنکالیں،کوئی وضاحت نہیں چاہیے ، عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سےنجات چاہیے-

    وزیر اعظم نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے،شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں فوری واضح کمی لائی جائے-

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سستی اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کریں-

    دوسری جانب ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،آئیسکو کو 550 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے ،اسلام آباد ریجن میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت…

  • آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم  افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے میں واقع جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیم کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ علاقے میں دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے آگ پر قابو پانے کے لیے 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں و عملہ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیو 1122 کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیرکی وادی سماہنی کڈیالہ بلاک کےجنگلات میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے،آگ بجھانے کے لیے محکمہ جنگلات کی ٹیمیں اورمقامی کمیونٹیز کوششیں کر رہی ہیں-

    ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرزاہد کے مطابق کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پرکافی حد تک قابو پالیاگیا ہے، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جنگلات کا وسیع رقبہ جل کرراکھ ہوگیا ہے۔ خوف ناک آتشزدگی کے سبب جنگلات میں رہنے والی حیات بھی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

    محکمہ جنگلات کے اہلکاراورمقامی کمیونٹی آگ پرروایتی طریقے سے قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ جنگلات کے باغسربلاک میں بھی ماحول دشمن عناصر نے آگ لگا دی ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سماہنی آزادکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی جس نے قریبی گھر بھی لپیٹ میں لے لیا تھا پہاڑوں پر آگ لگنے کے باعث کئی مویشی مر گئے جبکہ مانسہرہ کے بٹراسی کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادجھلس کرزخمی ہوگئے تھے –

    قبل ازیں ضلع خیبر وادی تیراہ کے پہاڑوں میں قدرتی جنگلات میں آگ لگی تھی جس نے کئی کلومیٹر پر محیط جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا وادی تیراہ بازگڑہ کے پہاڑ میں قدرتی جنگلات میں چند روز قبل آگ لگی تھی جس نے تیزی سے پھیلتےہوئے چار کلومیٹر پر محیط قدرتی جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا تھا-

    قبل ازیں آزاد کشمیر میں کھنڈیل پہاڑی پر لگنے والی آگ جنگل میں پھیل گئی تھی جس کے باعث کافی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہو گئے تھے-

    آزادکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں آتشزدگی

    جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد مہہ جبین عباسی نے کہا تھا کہ جنگلات میں آگ لگانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گھاس کی وجہ سے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہو جاتے ہیں جنگلات ہماری زندگیوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔جنگلات کی کٹائی وتباہی کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے آبادی والے علاقوں کا رخ کر لیا ہے جو اب انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سی طرح جنگلات کی حدود میں آگ لگانا بڑا جرم ہے جو لوگ جنگلات کی حدود میں آگ لگاتے ہیں انتظامیہ ان سے سختی سے نمٹے اور ان کو قرار واقعی سزا دے ہمارے پہاڑی علاقوں میں ہر سال لوگ تازہ گھاس حاصل کرنے کے لئے پورے جنگل کو ہی آگ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں جاندار, چرند پرند‘ اور باقی حشرات سسک سسک کر آگ میں جل جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عوامی رائے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں آگ لگنے کے ایک فیصد چانسز نہیں ہوتے ہر سال وہاں پر رہنے والے لوگ جان بوجھ کر گھاس کو آگ لگاتے ہیں جو کہ سرا سر زیادتی ہے۔ہمیں جنگلات کی حفاظت کرنی چاہیے۔

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

  • پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ 8 جون کو ریلیز کی جائے گی

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ 8 جون کو ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہیں، مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز ‘مِس مارول’ میں وہ سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گی۔

    باغی ٹی وی : ایمان ویلانی ‘مِس مارول’ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرکے تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں جس کا ٹریلر جاری کیا گیا۔ یہ سیریز 8 جون 2022 کو ’ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار‘ پر ریلیز کردی جائے گی۔

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان

    https://twitter.com/msmarvel/status/1503732754105573376?s=20&t=4fCJfSTSbNnQHdQqp8qOpQ
    ریلیز ہونے والے ٹریلر میں ’کمالہ خان‘ کو ہائی اسکول میں گائیڈنس کونسلر آفس میں دیکھا جاسکتا ہے، ٹریلر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی طور پر کمالہ خان کا کردار ایک بیوقوف لڑکی کا ہے جس میں کچھ عرصے بعد مافوق الفطرت صلاحیتیں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور وہ ’مس مارول‘ بن جاتی ہے۔

    سیریز میں مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کا ہے جو اداکارہ ایمان ویلانی ادا کریں گی جبکہ دیگر فنکاروں میں ساغر شیخ، موہن کپور، زینوبیہ شیروف، ماتھ لنٹیز اور ریڈ ڈِیگر شامل ہیں۔

    پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز "مس مارول” کا ٹیزر جاری

    پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ مارول اسٹوڈیوز کی ’’مس مارول‘‘ پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی والٹ ڈزنی کمپنی اور مارول اسٹوڈیوز‘مس مارول’ کو خاص طور پر پاکستان میں صرف سینماگھروں میں ریلیز کرے گا، شرمین عبید کے مطابق ڈزنی اور مارول خصوصی طور پر پاکستان کے لیے 6 قسطوں کی سیریز کا ایک سینما فارمیٹ ورژن بنائیں گے جسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پہلی اور دوسری قسط 16 جون، تیسری اور چوتھی قسط 30 جون کو اور پانچویں اور چھٹی قسط 14 جولائی کو ریلیز ہوں گی ‘مِس مارول’ کو گزشتہ برس ریلیز ہونا تھا جسے بعد ازاں کورونا وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ’مس مارول‘ ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔

    کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی ر یہ شو 8 جون سے ڈزنی پلس پر دکھایا جائے گا۔

    پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

  • پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

    پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

    لاہور: صوبائی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پرپابندی لگادی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔

    پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا

    عطا تارڑ نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرزکی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔

    صوبائی وزیرنےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہےعمران نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتا ہے عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک وقوم کو دیوالیہ کردیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔ یہ مقدمات پچھلے دور حکومت میں سیاسی انتقام لینے کے لیے بنائے گئے ۔ سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا ۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح 4فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ ہم نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور اور ہر پیشی پر عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ 4سال کے دوران ملک کا دوالیہ نکال دیا گیا۔ فرح گوگی کے زریعے اربوں روپے کی کرپش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جاوں گا اور موصوف روزانہ ہیلی کاپٹر پر گھومتے رہے ۔پورے پنجاب میں غریب عوام کوسستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ حکومت سستے آٹے کی مد میں 16 ارب روپے ماہانہ سبسڈی دے رہی ہے۔ پورے پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔غریب عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اشیا خوردونوش اور منگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر ضلع کے سیاسی رہنمااورافسران کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ 50لاکھ ٹن گندم کا ٹارگٹ ہم نے مکمل کیا۔ ۔مسلم لیگ نون کی حکومت تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خلوص نیت اور درست ڈائریکشن کے ذریعے تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گا پنجاب حکومت بجٹ میں غریب عوام کو لئے بہت بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔ عمران خان آج بھی کے پی کے حکومت کے سرکاری پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔عمران خان خیبرپختونخوا کی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں تو سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا اور یہ طے تھا کہ تیل کی قیمتیں 30 روپے تک بڑھائی جائیں گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ تحریک انصاف کے معاہدے کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، معاہدہ فروری 2022 میں کیا گیا تھا جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابھی تک جمع نہیں ہوئی تھی،تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا-

    تحریک انصاف کے رہنما، وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاہدے کے اعتراف کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے قبول کرلیا کہ موجودہ مہنگائی، ڈالر، پٹرول اور بجلی کی قیمیتیں آئی ایم ایف سے ہمارے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بڑھیں ہیں.

    پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے حالانکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ڈیل تھی آئی ایم ایف کے ساتھ ،اب آپ کہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے تو دو ماہ پہلے آپ کی حکومت تھی تو تب ملک ڈیفالٹ نہیں ہو رہا تھا ؟

    تحریک انصاف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے قوم کو سچ بتانا چاہئے اور عمران خان میں اتنی جرات ہونی چاہئے کہ وہ قوم کو سچ بتائیں کہ یہ معاہدہ ہم کر کے گئے تھے، پاکستانی قوم کو مہنگائی میں جکڑنے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی کابینہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا، اب سب سامنے آ چکا،عمران خان جو یوٹرن خان کے نام سے مشہور ہیں قوم کو جھوٹ بتانے کی بتائیں سچ بتائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے احتجاج میں بھی اس بات کو بتایا جائے کہ یہ گڑھا تحریک انصاف نے ہی عوام کے لئے کھودا تھا، اب صرف سیاست کی جا رہی ہے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

  • منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

    لاہور: ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا-

    شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 20 جون تک توسیع کر دی گئی، سلمان شہباز کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

    ایف آئی اے اسپیشل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے -ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا،ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان جمع کرایا ،ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور میں جمع چالان میں ملزمان کی ولدیت اور مکمل ایڈریس تحریر کیے گئے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار کورٹ آنے کی اجازت نہیں دے رہے جس پر ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور نے انچارج سیکیورٹی کو فوری طلب کرلیاکہا کہ تفتیشی افسر سمیت دیگر ایف آئی اے ا سٹاف کو کورٹ روم میں آنے دیا جائے ،ایف آئی اے ا سپیشل کورٹ لاہور نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کرلی-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں بدنیتی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنایا گیا ،تمام ٹرانزیکشنز قانونی ہیں اور کاروباری لین دین ہے ،حمزہ شہباز پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،ایف آئی اے نے ڈیرھ برس تحقیقات کیں مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ،حمزہ شہباز کے ذاتی اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں آئی،جیل کی حراست میں ایف آئی اے نے دو بار تفتیش کی ،جیل میں تفتیش کے بعد 5مہینے خاموشی رہی ،مشتاق چینی کے متعلق کہا گیا اس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ،مشتاق چینی کو ملزم ہی نہیں بنایا گیا ان کا اعترافی بیان بھی چالان میں نہیں لگایا گیا،صرف سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے کارروائی کی گئی ،کیس کی ساری تفتیش مکمل ہے تمام شواہد ڈاکومنٹڈ ہے-

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، شہباز شریف حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منسوخ کی جائے-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے احتساب عدالت لاہور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی کر دی-

    شہباز شریف نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں اپنے دلائل میں خود بھی پیش کرنا چاہوں گا ،احتساب عدالت لاہور نے شہبازشریف سے مکالمہے میں کہا کہ ہم نے تو آپکو پہلے بھی موقع دیا تھا-شہباز شریف نے کہا کہ استدعا ہے کہ ایک اور موقع فراہم کرے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں –

    ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال

    پراسیکیوٹر نے گواہان پیش کیے،گواہ کمشنر آفس سے نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا،محکمہ داخلہ سے بھی سیکشن افسر گواہ نمائندے نے ریکارڈ پیش کیا احتساب عدالت لاہور میں ایس ایس پی لیگل لاہور نے رپورٹ پیش کی کہا کہ ریکارڈ ڈھونڈا جا رہا ہے، مزید وقت کی استدعا ہے ،احتساب عدالت لاہور نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کریں ،اور کہا کہ سی سی پی او لاہور کیس کا ریکارڈ پیش کریں اور رپورٹ بنا کر لائیں بعدازاں عدالت نے گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے ملزمان کے وکلا کو طلب کیا-

    عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: دی اکنامسٹ

    شہباز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت لاہور 20 جون کی تاریخ دے، بجٹ سیشن ہے، عدالت کیس میں 20 جون تاریخ دے ، احتساب عدالت لاہور نے کہا کہ کئی تاریخوں سے عدالتی کارروائی متاثر ہو رہی ہے ، احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کردی کہا کہ آپ نے نہیں آناہواتو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست د ے دینا، بعد ازاں احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت20جون تک ملتوی کر دی-

    وزیراعظم شہبازشریف نے احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا،شہباز شریف نے نیب کے تینوں کیسز میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،،وزیراعظم شہبازشریف نے استدعا کی کہ عدالت نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے-

  • امریکی صدر کا سعودی عرب کے ممکنہ دورے کا عندیہ

    امریکی صدر کا سعودی عرب کے ممکنہ دورے کا عندیہ

    امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، ایک ایسا دورہ جس کے بارے میں مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ہے کہ اس میں امریکی صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی ہو۔

    بندوقیں امریکی بچوں کی سب سے بڑی قاتل ہیں:تباہی کی طرف جارہے ہیں : جو بائیڈن

    بائیڈن نے امریکی معیشت پر تبصرے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان کا سعودی عرب کے دورے کا براہ راست کوئی منصوبہ نہیں ہےلیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

    خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بائیڈن جون کے آخر میں یورپ ، اسرائیل کے دورے کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    دورہ سعودی عرب کے امکانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ دیکھیں ، میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا کام امن قائم کرنا ہے اور میں یہی کرنے کی کوشش کروں گا-

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیاکہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018 میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔

    ملکہ برطانیہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل،آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا…

    رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک ایسے وقت میں تقویت دینا ہو گا جب بائیڈن امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بائیڈن خلیج تعاون کونسل کے ریاض سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایک علاقائی یونین جس کے ارکان بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ میں اس وقت اسرائیلیوں اور کچھ عرب ممالک دونوں سے ملاقات کروں گا جس میں مجھے توقع ہے کہ اگر میں گیا تو اس میں سعودی عرب بھی شامل ہوگا۔ لیکن فی الحال میرا کوئی براہ راست منصوبہ نہیں ہے-

    جمعرات کو بائیڈن کے دورے کے امکانات اس وقت بہتر ہوئے جب OPEC+ نے جولائی اور اگست میں تیل کی پیداوار میں 200,000 بیرل اضافہ کرنے پر اتفاق کیا اور یمن جنگ میں جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔

    وائٹ ہاؤس نے یمن جنگ بندی میں توسیع میں بن سلمان کے کردار کو تسلیم کرنے کا اہم قدم اٹھایا-

    جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

  • محبت کی خاطرخطرناک جنگل اور دریا کو عبور کرنے والی بنگلہ دیشی لڑکی

    محبت کی خاطرخطرناک جنگل اور دریا کو عبور کرنے والی بنگلہ دیشی لڑکی

    محبت میں سات سمندر پار کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن بنگلادیش کی نوجوان لڑکی نے محبت کی خاطر ایک گھنٹے تک دریا میں تیر کر بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچ کر اس دعوے کو پورا کر دکھایا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی 22 سالہ لڑکی کرشنا منڈل اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے خطرناک جنگل عبور کرکے اور ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔

    ملکہ برطانیہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل،آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا…

    پولیس ذرائع کے مطابق بنگلادیشی لڑکی کرشنا منڈل اور بھارتی نوجوان ابھیک منڈل کی محبت کا آغاز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے ہوا تھا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیاکرشنا اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے بھارت جانا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا

    تاہم کرشنا نے غیر قانونی طور پر بھارت جانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سب سے پہلے کرشنا نے خطرناک بنگال ٹائیگرز اور جنگلی جانوروں سے بھرے سندربن جنگلات کو عبور کیا سندر بن کو عبور کرنے کے بعد کرشنا منڈل نے اگلی رکاوٹ دریا ایک گھنٹے میں تیر کر عبور کرلی اور ابھیک منڈل کے پاس پہنچ گئی –

    پولیس کے مطابق کرشنا کی شادی کولکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں ابھیک سے ہوئی تاہم اسے پیر کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

    سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر کرشنا کو گرفتار کر لیا اور جلد لڑکی کو بنگلا دیش ہائی کمیشن کے سپرد کردیا جائے گا

    اس سے قبل ایک بنگلا دیشی نوجوان بھارت سے چاکلیٹ خریدنے کے لیے سرحد پار کر گیا۔ ایمان حسین نے تیر کر ایک چھوٹا سا دریا عبور کیا اور اپنی پسندیدہ چاکلیٹ بار حاصل کرنے کے لیے حفاظتی باڑ کے ایک خلا سے سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا۔

    نوجوان کو مقامی پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

  • لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،آگ چلڈرن اسپتال کی فارمیسی میں لگی تھی چلڈرن اسپتال آتشزدگی پر وزیر اعلی ٰپنجاب نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے-

    وزیر اعلی ٰپنجاب نے کہا کہ چلڈرن اسپتال آتشزدگی کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے-

    ریسکیوذرائع کے مطابق کولنگ کے عمل کے دوران ہی دوبارہ آگ بھڑک اٹھی-

    میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال پروفیسر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا،ممکن ہے آگ ڈی فریزر سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو انکوائری کمیٹی بنادی گئی نقصان کا تعین کیا جارہاہے، میڈیسن بحال اور علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہیں آرہی، ادویات کی مالیت کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا،50فیصد ادویات کا اسٹاک موجود ہوتا ہے،ماڈل فارمیسی کام کررہی ہے ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے-

    قبل ازیں جناح ہسپتال کے سیکنڈ فلور کے عمر آئی سی یو میں آگ بھڑک اٹھی تھی-

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    واضح رہے کہ سال 2020 میں چلڈرن ہسپتال کی لانڈری میں آگ لگ گئی تھی کسی بھی قسم کے جانی نقصان مہیں ہوا تھاچلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث بجلی بند ہو گئی تھی اور ہر طرف دھواں چھا گیا تھا۔ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر سلیم نے کہا تھا کہ آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔ آگ نے لانڈری یونٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا-

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

  • ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال

    ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھوہار ، ملتان، بہاولپور، بھکر، لیہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: دی اکنامسٹ

    محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا اورڈ ی جی خان میں بھی تیزہوائیں چلنےکا امکان ہےجبکہ دیر، سوات، کرم،مالاکنڈ، چارسدہ ،مردان ،پشاور اورکوہستان میں بارش متوقع ہے-

  • یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق  فتح یاب نہیں ہوگا،اقوام متحدہ

    یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق فتح یاب نہیں ہوگا،اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق فتح یاب نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں اور روس کی مشرقی ڈونباس کے علاقے میں پیشرفت جاری ہے۔

    روس ہمارے دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکر لے گیا ہے:یوکرین

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر امین آود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روز گزرے گئے مگر ہم نے صرف گھر ٹوٹے، انسانی زندگیاں ضائع ہونتے اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوتے دیکھے کیوں کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔

    اقوام متحدہ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں یوکرین میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب شہری بے گھر ہوچکے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو جبری اٹھا لے جانے کا الزام عائد کیا ہے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔

    زیلنسکی نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو جن دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے گیا ہے ان میں یتیم خانوں میں رہنے والے بچے اور اپنے خاندان سے الگ ہوجانے والے بچوں کے علاوہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے والدین سے زبردستی چھین لیا گیا۔جو لوگ بھی اس حرکت کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دے گا کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔

    یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 243 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، 446 زخمی ہوئے ہیں اور 139لاپتہ ہیں یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جن علاقوں پرروسی فوج نے قبضے کررکھےہیں وہاں کی پوری تصویران کی حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر روس یوکرین پر اپنی جارحیت روک دے تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کے ختم ہونے کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔امریکہ کو لگتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روس فوج دارالحکومت کیف میں داخل ہوئی اور پھر خارکیف پر قبضہ کیا۔

    یوکرین پرروسی حملےکو100روزمکمل:برطانیہ،امریکہ اوراتحادیوں نے پیغام جاری کردیا