Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

    مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

    بلوچستان: مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر کے جال میں “کروکر” مچھلی پکڑی گئی مچھلی کا وزن 38 کلوسے زائد ہے جو2لاکھ 80ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوئی اب تک یہ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی کروکر مچھلی تھی۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

    ماہرین کے مطابق دراصل کروکر کی اتنی قیمت اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے۔ چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

    اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹیچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

    پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    ماہرین کے مطابق اس مچھلی کو کر کر کی آواز کی وجہ سے کروکر کہا جاتا ہے جو کہ یہ اپنی مادہ کو آواز دینے یا دوسرے ساتھیوں سے رابطے کے لیے نکالتی ہے۔ اردو میں اس کا نام سوا ہے۔

    چند روز قبل ماہی گیروں کی ایک ٹیم نے 18کروکر مچھلیاں پکڑی تھیں لیکن یہ مجموعی طور پر8لاکھ روپے تک فروخت ہوئی تھیں۔

    ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

  • 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،حمزہ شہباز

    28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،حمزہ شہباز

    یوم تکبیر کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چاغی کی پہاڑیاں نواز شریف کی اپنی مٹی سے محبت کی گواہی دے رہی ہیں، بقا کا سفر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے شروع ہوکر معیشت کی مضبوطی کے لیے جاری ہے، اللہ میری دھرتی کو ہمیشہ سلامت رکھے

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت ہوئے آج 24 سال ہوگئے،جوہری پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،وزیراعظم بنتے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو نے شدید عالمی دباو کے باجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رکھا ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع کی خاطر پاکستان کا جوہری پروگرام منسوخ نہیں کیا، پاکستان نے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھٹو کے پروگرام کی تکمیل کی آج پاکستان کا دفاعی نظام دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہوتا ہے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔وزیراعلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تخسیر بنایا 28 مئی 1998 کو اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے آج اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے جنوبی ایشیا مین امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعز م ہے-

    انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کےلیے اسٹرٹیجک معاہدہ کی پیشکش اہم ہے 24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکئے تھے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

    قبل ازیں وزیر اعظم نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دن 1998 میں وزیراعظم نواز شریف نے قیادت کےدلیرانہ شو میں دباؤ اورترغیبات کومسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنا یا ب ہم اسے معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو کتنا خرچہ برداشت کرنا پڑا؟

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو کتنا خرچہ برداشت کرنا پڑا؟

    25 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا بعدازاں حکومت کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران…

    اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2014 میں جب پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا اسلام آباد پہنچے تھے تو ان کی تعداد 35 سے 40 ہزار کے درمیان تک تھی اُس وقت دھرنےمیں کھانے پینے کا بندوبست کرنے والے پی ٹی آئی رہنما خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچہ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا جبکہ دھرنے میں صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    یہ دھرنا 126 دن جاری رہا تھا جس کا آغاز بھی ایک لانگ مارچ کی صورت میں لاہور سے 14 اگست کو ہوا اور 15 اگست اسلام آباد پہنچنے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا-

    مارچ کے انتظامات سنبھالنے والوں میں سے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے اور دھرنا پانچ روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی پانچ دن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچہ آرہا ہے وہ یومیہ ایک کروڑ 73 لاکھ بنتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مارچ میں ہونے والے بہت سے خرچے ایسے ہیں جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے ، جن میں جنریٹر ،جھنڈے ،لیبر ،ٹرانسپور ٹیشن ،انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ،کنٹینرز بھی شامل ہیں ٹرکوں پر ساؤنڈ سسٹم انسٹال ہوتا ہے اور ہر ٹرک پر لائٹس لگائی جاتی ہے اور ایک جنریٹر بھی موجود ہوتا ہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے لیے لگ بھگ ایسے 122 ٹرک تیار کیے گئے ہیں اور ایک ٹرک کا خرچہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 24 ہزار روپے بنتا ہے۔

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

  • ہالی ووڈ اداکارہ سیلینا گومز کھانا بنانے والی کمپنی کیلئے کام کریں گی

    ہالی ووڈ اداکارہ سیلینا گومز کھانا بنانے والی کمپنی کیلئے کام کریں گی

    پاکستانی نژاد خاتون امریکی شیزا شاہد نے حال ہی میں سپر اسٹار سیلینا گومز کے ساتھ ایک کوک ویئر لائن کے لیے تعاون کیا۔

    باغی ٹی وی : شیزا آور پلیس کی بانی ہیں،جہاں مختلف ثقافتوں سےتعلق رکھنےوالے لوگوں کےکھانے پکانےکی تراکیب شئیر کی جاتی ہیں ان کے انسٹا گرام پر آور پلیس نامی اکاؤنٹ میں مختلف ثقافتی پس منظرسےتعلق رکھنے والے افراد اور ترکیبیں شامل ہیں ان کی ٹیم لاس اینجلس فوڈ پالیسی کونسل کے ساتھ ایسے اقدامات میں کام کرتی ہے جو جنوبی لاس اینجلس میں اچھے، صحت مند کھانے تک رسائی کو بڑھاتے ہیں۔

    پاکستان کے 2 کوہ پیماوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

    "آور پلیس” کوک ویئر کی ایک رینج بھی فروخت ہوتی ہے۔ انہوں نے سیلینا گومز کے ساتھ مل کر اپنی کچھ اشیاء بشمول ان کے فلیگ شپ Always Pans اور Perfect Pots کو دو نئے رنگوں میں جاری کیا۔

    "آور پلیس” کا اصل کک ویئر خوبصورت پیسٹل شیڈز میں پایا جا سکتا ہے، لیکن سیلینا گومز مجموعہ ایک روشن نیلے Azul رنگ اور ایک دلکش گلابی روزا رنگ میں دستیاب ہے مجموعی طور پر ہونے والے منافع کا 10فیصد سیلینا کے ذہنی صحت کے اقدام، دی ریئر امپیکٹ فنڈ میں عطیہ کیا جائے گا۔

    شیزا ملالہ فنڈ کی شریک بانی بھی ہیں، جو دنیا بھر کی لڑکیوں کے لیے تعلیم کو قابل رسائی بنانا چاہتی ہے۔

    بھارت میں جسم فروشی قانونی قرار،جسم فروش خواتین کو تحفظ کا حکم

  • آزادکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں آتشزدگی

    آزادکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں آتشزدگی

    سماہنی آزادکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی جس نے قریبی گھر بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : پہاڑوں پر آگ لگنے کے باعث کئی مویشی مر گئے جب کہ فائربریگیڈاورمقامی افرادآگ بجھانےمیں مصروف ہیں دوسری جانب مانسہرہ کے بٹراسی کے جنگلات میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا اس آگ سےایک ہی خاندان کے 5 افرادجھلس کرزخمی ہوئے۔

    گرین بیلٹ شعلوں کی زد میں:کون ذمہ دار اور کون واپس لوٹائےگا سرسبزاسلام آباد

    قبل ازیں ضلع خیبر وادی تیراہ کے پہاڑوں میں قدرتی جنگلات میں آگ لگی تھی جس نے کئی کلومیٹر پر محیط جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا وادی تیراہ بازگڑہ کے پہاڑ میں قدرتی جنگلات میں چند روز قبل آگ لگی تھی جس نے تیزی سے پھیلتےہوئے چار کلومیٹر پر محیط قدرتی جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا تھا-

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    عالوہ ازیں بلوچستان کے شیرانی جنگلات میں بھی آگ لگی تھی جس پر 14 روز بعد قابو پا لیا گیا تھا ، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچا تھا جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں فوج ایف سی اہلکار سمیت ایرانی فائر فائٹنگ طیارے نے بھر پور کردار ادا کیا تھا –

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

  • پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    لاہور: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہو گئے لہٰذا پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن 1998 میں وزیراعظم نواز شریف نے قیادت کے دلیرانہ شو میں دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کر کے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنا یا-


    وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم اسے معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

    پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24برس مکمل ہو گئے تاہم اسی مناسبت سے آج پورے ملک میں یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اورملک بھر میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔


    واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے 28مئی 1998ء کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔


    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں کہا گیا کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں24 سال قبل آج کے دن ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے-

    نعرہ تکبیر تک کا سفر ، ازقلم :غنی محمود قصوری

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کی تھی –

    وزیراعظم نےوفاق، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی تھی یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا-

    وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تعلیمی اداروں، طالب علموں اور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء ، ڈاکٹر، میڈیا، محنت کش، سول سوسائٹی تنظیموں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قومی دن کو قومی جذبے کے ساتھ منائیں-

    جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل،حکومت کا 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

  • پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں غریب لوگ رل گئے ہیں ، ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری ہے نوکریاں نہیں ہیں جب کہ پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا،ریلیف پیکج کے تحت پسے ہوئے لوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ،نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے،نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی ،دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی،نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ 1997سےآج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک پاس سے ڈلواتا ہوں،ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کوکسی نے دھمکیاں نہیں دیں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانے کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں، جو ایڈریس تھا وہاں پر ملزم موجود ہی نہیں جو ایڈریس دیا گیا وہاں ملک مقصود رہتا ہی نہیں,عدالت نے کہا کہ آپ کی کس بات ہر یقین کروں؟ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کا مطلب پہلے والی رپورٹ غلط تھی،جلدی پڑی ہوئی تھی کہ کسی طرح رپورٹ عدالت کو دے آؤں، کیوں ناں انویسٹی گیشن افسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے،

    جج نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ؟وکیل نے کہاکہ آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے-وکیل نے کہ کہ 10سال میں کھلنےاور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں، پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پرفوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10 مقدمات ہوں توباری باری گرفتاری نہیں کی جائےگی۔ سرکاری مشینری کو استعمال کر کے یہ مقدمات بنائے گئے استغاثہ کو پتہ تھا کہ یہ مقدمات بے جان ہیں عدالت میں ثابت نہیں کیے جا سکتے ،ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کے وقت ان ریفرنسز کو غلط قرار دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دےدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز دلائل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ استغاثہ یہ کہتا ہے کہ اکاونٹ سلمان شہباز کی ٹرانزکشن کے لیے کھولا گیا کوئی پیسے بھی آتے ہیں تو ہر طرح سےاسے دیکھا جاسکتا ہے دیکھا جاسکتا ہے کیا یہ پیسہ کیسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا انہوں نے ایف آئی آر درج کی،8ارب 45 کڑور روپےبنتے ہیں یہ بے نامی اکاؤنٹ مشتاق چینی کا ہے اکاؤنٹ میں زائد رقم آئی تو مشتاق چینی کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا،مشتاق چینی کے خلاف ابھی تک کسی سرکاری سطح پر ذکر نہیں ہوا ،وہ پبلک ہولڈر نہیں 4ارب روپے 10 سال محتلف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں تو کیا ایک اکاؤنٹ میں یہ روپے رہ سکتے ہیں ؟

  • نعرہ تکبیر تک کا سفر ، ازقلم :غنی محمود قصوری

    نعرہ تکبیر تک کا سفر ، ازقلم :غنی محمود قصوری

    نعرہ تکبیر تک کا سفر

    ازقلم غنی محمود قصوری

    انڈیا 1974 میں ایٹمی طاقت بن چکا تھا اور ہر وقت پاکستان کو ختم کرنے کی باتیں سرعام کرتا تھا اس سے قبل 1971 میں مشرقی پاکستان کو اس نے باقاعدہ سازش سے دولخت کروایا تھا

    18 مئی 1974 کو راجھستان میں مسکراتا بدھا نامی مشن میں انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے اور خود کو پوری دنیا کا مالک سمجھ لیا خاص کر ایشا کا غنڈہ بننا اس کا خواب تھا
    انڈیا کے اس رویے کے باعث اب پاکستان پر فرض تھا کہ مساوی طاقت حاصل کی جائے

    اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے
    نان پرولیفیشن ٹیریٹری (ایٹمی طاقت نا بننے کا معاہدہ) پر دستخط نا کئے اور 1976 میں ڈاکٹر قدیر مرحوم علیہ الرحمہ کی سرپرستی میں پاکستانی اٹامک انرجی کمیشن کا آغاز کیا گیا
    ڈاکٹر عبدالقدیر علیہ الرحمہ نے قلیل وسائل کے باوجود جس محنت اور لگن سے کام کیا اس پر جتنا خراج تحسین انہیں پیش کیا جائے کم ہے

    1977 میں ضیاءالحق کی حکومت میں سخت عالمی پابندیوں کے باوجود پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی نے سنگاپور،یورپ اور مشرق وسطی سے بڑی دلیری اور خفیہ طریقوں سے حساس آلات خریدے اور پاکستان منتقل کئے
    کیونکہ امریکہ پاکستان کو کبھی بھی ایٹمی طاقت بننے نہیں دینا چاہتا تھا

    یہ بات بھی بہت مشہور اور مستند ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے انڈین اٹامک سنٹر سے بھی حساس آلات حاصل کئے جس پر انڈیا سخت پریشان بھی ہوا اور امریکہ کو رپورٹ کی تبھی امریکہ نے خطرہ بھانپ کر فرانس جرمنی اور کینیڈا پر پابندیاں لگا دیں کہ پاکستان کو کوئی بھی حساس آلات یا ٹیکنالوجی نا فروخت کی جائے –

    تاہم آئی ایس آئی نے بڑے ماہرانہ طریقے سے جرمنی سے حساس آلات اور ٹینالوجی حاصل کرکے انتہائی مشکل ترین طریقے سے پاکستان منتقل کیا کیونکہ امریکہ اور انڈیا پاکستان پر پوری نظر رکھے ہوئے تھےپاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے بڑی محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھا –

    امریکہ و انڈیا نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی اور دھمکیاں بھی لگائیں اور 1986 میں راجھستان کے علاقے میں 6 لاکھ فوجیوں کو جمع کرکے پاکستان کو جنگ کی دھمکی لگائی 1989 کی مسلح تحریک آزادی کشمیر کی شروعات پر بھارت نے پھر پاکستان کو جنگ کی دھمکی لگائی اور ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پاکستان نے اپنا کام جاری رکھا

    11 اور 13 مئی 1998 کو ایک بار پھر انڈیا نے چولستان میں ایٹمی دھماکے کئے اور اپنی ڈھاک بٹھانے کی کوشش کی
    اب وقت آگیا تھا کہ انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا جائے سو پاکستان نے انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کئے

    پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں 28 مئی کو 5 اور 30 مئی کو 1 ایٹمی دھماکہ کیا ایٹمی دھماکوں کے بعد جنگ کی دھمکی دینے والا انڈیا پیشاب کی جھاگ کی طرح بیٹھ گیا-

    انڈیا امریکہ کا خیال تھا کہ بے انتہاہ پابندیوں میں پاکستان ایٹمی قوت نا بن پائے گا مگر اللہ کے فضل اور پاکستان آئی ایس آئی،ڈاکٹر عبدالقدیر علیہ رحمہ کی محنت و لگن سے اللہ نے وہ دن بھی دکھلایا کہ جب نعرہ تکبیر لگا کر بدمست ہاتھی انڈیا کو جواب دیا گیا اور اس کا غرور خاک آلود ہوا

    پاکستان دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہےپاکستان کے ایٹمی دھماکوں پر پوری اسلامی دنیا نے جشن منایا

    لکھنے بولنے کو تو ،یوم تکبیر، ایک معمولی بات ہے مگر اس کے پیچھے ہمارے حکمرانوں،آئی ایس آئی اور ڈاکٹر عبدالقدیر و ان کی ٹیم کی بے شمار قربانیاں ہیں ایٹمی طاقت بننے کے بعد بظاہر انڈیا نے جنگ کی دھمکیاں دیں ہیں مگر ان دھمکیوں میں وہ پہلے سا غرور و رعب نہیں اور یہ سب نعرہ تکبیر کے مرہون منت ہی ہے

  • امریکا نے چین کو عالمی نظام  کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

    امریکا نے چین کو عالمی نظام کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے چین کو عالمی نظام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنے ایک خطاب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین کو طویل المدتی بنیادوں پر روس سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چین کو روکنا اور اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

    بلنکن نے خبردار کیا کہ چین کے پاس بین الاقوامی نظام کےایک مختلف تصورکو آگے بڑھانے کے ارادے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور سفارتی ذرائع بھی موجود ہیں امریکہ روس کو عالمی نظام کےلیےایک فوری خطرے کےطورپر دیکھتا ہے تاہم چین طویل المدتی بنیادوں پر بین الاقوامی سلامتی کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے یہ تقریر ایسے وقت پر کی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں ان دونوں ممالک میں بائیڈن کے مذاکرات کا مر کزی موضوع بھی بین الاقوامی سطح پر چینی غلبہ تھا۔

    تائیوان پر چینی جارحیت ہوئی تو امریکا طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا، جوبائیڈن

    قبل ازیں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل انڈو پیسیفک اتحاد کے سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، یوکرین پر روس کے حملے اور خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر تبادلہ خیال اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جاپان کی میزبانی میں 4 ممالک پر مشتمل انڈو پیسیفک اتحاد کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں امریکا کے صدر جوبائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیراعظم انتھونی البانی نے شرکت کی تھی-

    ۔ اجلاس میں روس کی یوکرین اور چین کی تائیوان پر جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر کی اس بات پر بھی اتفاق کیا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے پیدا ہونے والے تنازع کے خاتمے تک انڈو پیسیفک کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح چین کے تائیوان اور ہانگ کانگ میں مداخلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا-

    امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے،نیڈ پرائس

  • پاکستان کے 2 کوہ پیماوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

    پاکستان کے 2 کوہ پیماوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

    پاکستان کے 2 کوہ پیماوں سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماونٹ مکالو سر کر لیا-

    باغی ٹی وی : شہروز کاشف ٹاپ 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے،20سالہ شہروز کاشف ماونٹ مکالو سرکرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں جبکہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

    نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، شہروز کاشف سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    دوسری جانب سرباز علی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیوں کو سر کر لیا سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا سرباز علی خان نے چند روز قبل ہی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    سِرباز کے کرئیر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے، سرباز خان گیارہ 8 تھاؤزنڈرز سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر…