Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ٹی آئی رہنما اورسینٹر اعجاز چوہدری گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما اورسینٹر اعجاز چوہدری گرفتار

    لاہور: سینٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا –

    سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کو پولیس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے-

    قبل ازیں لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کیا محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا –

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا تھا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے –

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    میاں محمود الرشید نے بتایا تھا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

  • بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بلوچستان کے ضلع شیرانی کےجنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے ،امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا-

    باغی ٹی وی : ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ایران کا فائرفائٹنگ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مدد گارثابت ہوا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ کے شامل ہونے سے آگ بجھانے کےآپریشن میں تیزی آئی ایرانی فائر ایئر کرافٹ 40 میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ 14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔

    ترجمان بلوچستان فرح عظیم کے مطابق ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا مقامی لوگوں کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے-

    قبل ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آگ آبادی سے دور دس ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں میں لگی تھی اور خشک موسم کے باعث پھیل رہی تھی۔ آگ سے قریبی گاﺅں کی آبادی دس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جس کے دس خاندانوں کو میڈیکل ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر…

    واضح رہے کہ آگ چند روز پہلے خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں لگی تھی جہاں سے یہ آگ شیرانی تک پہنچی اور پھر شیرانی کے مختلف علاقوں تک پھیلنے کے بعد پھر یہ شرغلی تک پہنچ گئی اس علاقےمیں چلغوزے اور زیتون کےجنگلات ہیں اس علاقے میں چلغوزے کے جنگلات کا شمار دنیا کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے۔ یہ جنگل مجموعی طور 26 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔

    فاریسٹ آفیسرز کے مطابق آگ سے جنگل کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

  • لاہور میں بھی منکی پو کس کے دو کیسز رپورٹ

    لاہور میں بھی منکی پو کس کے دو کیسز رپورٹ

    لاہور: پاکستان میں بھی منکی پاکس کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے-

    باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں منکی پوکس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرہ افراد کو فی الحال الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور اور فی الحال ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں-

    منکی پاکس یورپ کے بعد امریکا پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ

    واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ہدایت کی تھی کہ صحت عامہ سے منسلک تمام قومی و صوبائی حکام منکی پوکس کے مشتبہ متاثرین کی جانچ کے لیے ہائی الرٹ پر رہیں۔ جبکہ ایئرپورٹس سمیت داخلی راستوں پر مسافروں کی نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

    جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے لیے وقت پر تشخیص اہم ہے لہذا تمام سرکاری و نجی ہسپتال متاثرین کے علاج اور آئسولیشن (مریض کو تنہائی میں رکھنے) کے انتظامات کریں۔ این آئی ایچ نے یہ بھی وضاحت کی ہے فی الحال پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ’منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے‘ کے پیش نظر محکمہ صحت کو چوکس رہنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھاکہ ‘منکی پوکس کے مرض سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر فی الفور اختیار کی جائیں۔ ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا موثر میکنزم وضع کیا جائے۔

    آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں،ڈبلیو ایچ او

    اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا تھا کہ افریقہ کے باہر منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے اور عام طور پر افریقہ میں اس کے متاثرین کی تشخیص نہیں کی جاتی۔ برطانیہ میں اب تک منکی پوکس کے 56 متاثرین سامنے آئے ہیں جن کی جلد پر دانے نکلتے ہیں اور انھیں بخار کی شکایت ہوتی ہے۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا میں اس کے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ماہرین کو ڈر ہے کہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے لیکن وسیع پیمانے پر آبادی کو درپیش خطرہ کم بتایا گیا ہے مرکزی اور مغربی افریقہ کے دوردراز علاقوں میں یہ وائرس عام ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ اب تک 12 ایسےممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں اس سے پہلےیہ وائرس موجود نہیں تھارپورٹ ہونے والے کیسزمیں 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز شامل ہیں خدشہ ہے کہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔اس خدشے کے پیش نظر ان ممالک کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی اب تک کی معلومات کے مطابق یہ وائرس انسانوں سے دوسرے انسانوں کو قریبی جسمانی رابطے کے باعث لاحق ہو رہا ہے۔

    متعدی بیماریوں کے ماہر ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈیوڈ ہیمن نے کہا تھا کہ اب یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کی طرح پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے انسانوں کا قریبی رابطہ اس وائرس کی منتقلی کا ذریعہ ہے۔ کیونکہ اس بیماری کے بعد پیدا ہونے والے مخصوص گھاؤ متعدی ہوتے ہیں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین اور طبی عملے کے افراد خطرے میں ہیں۔

    بہت سے کیسز کی نشاندہی جنسی صحت کے کلینکس میں کی گئی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ وہ آئندہ دنوں میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق رہنمائی اور مشورے بھی فراہم کریں گے۔

    یہ بیماری منکی پوکس نامی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو چیچک جیسے وائرس کی شاخ میں سے ہے یہ زیادہ تر وسطی اور مغربی افریقی ممالک کے دور دراز علاقوں میں، ٹراپیکل بارش کے جنگلات کے قریب پایا جاتا ہےاس وائرس کی دو اہم اقسام، مغربی افریقی اور وسطی افریقی ہیں –

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، سوجن، کمر میں درد، پٹھوں میں درد اور عام طور کسی بھی چیز کا دل نہ چاہنا شامل ہیں ایک بار جب بخار جاتا رہتا ہے تو جسم پر دانے آ سکتے ہیں جو اکثر چہرے پر شروع ہوتے ہیں، پھر جسم کے دوسرے حصوں، عام طور پر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے تک پھیل جاتے ہیں دانے انتہائی خارش یا تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ دانے میں بدلنے سے قبل یہ مختلف مراحل سے گزرتے ہیں اور بعد میں یہ دانے سوکھ کر گر جاتے ہیں لیکن بعد میں زخموں سے داغ پڑ سکتے ہیں انفیکشن عام طور پر خود ہی ختم ہو جاتا ہے اور 14 سے 21 دنوں کے درمیان رہتا ہے۔

    جب کوئی متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوتا ہے تو اس میں منکی پوکس پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس ٹوٹی اور پھٹی ہوئی جلد،سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہےاسے پہلے جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کے طور پر بیان نہیں کیا گیا تھا، لیکن یہ جنسی تعلقات کے دوران براہ راست رابطے سے منتقل ہو سکتا ہے یہ بندروں، چوہوں اور گلہریوں جیسے متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آنے سے بھی پھیل سکتا ہے یا وائرس سے آلودہ اشیاء، جیسے بستر اور کپڑوں سے بھی پھیل سکتا ہے۔

    برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق یہ ایک نایاب وائرل انفیکشن ہے جو اثرات کے اعتبار سے عام طور پر ہلکا ہوتا ہے اور اس سے زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور اس لیے اس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے حوالے سے خطرہ بہت کم بتایا جاتا ہے منکی پوکس کے لیے کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں ہے، لیکن چیچک کا ٹیکہ 85 فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے کیونکہ دونوں وائرس کافی ایک جیسے ہیں۔

  • بھکاری نے بیوی کیلئے 90 ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی

    بھکاری نے بیوی کیلئے 90 ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی

    نئی دہلی: بھکاری نے بیوی کے لئے 90 ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی۔

    باغی ٹی وی : سڑکوں پربھیک مانگنے والے بھکاری نے بیوی کوکمر درد کی تکلیف سے بچانے کے لئے 90 ہزارروپے کی موٹرسائیکل خرید لی-

    کھلے پیسے نہیں ہیں توکیا ہوا،بھارت کے ڈیجیٹل بھکاری نےآن لائن بھیک ٹرانسفرکیلئےاکاؤنٹ کھول لیا

    آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھکاری سنتوش کمار ٹرائی سائیکل پرچوراہوں، مندروں اورمساجد کے باہربھیک مانگ کرگزارا کرتا ہے مسلسل ٹرائی سائیکل چلانے سے بیوی کمر کی تکلیف کا شکار ہوئی تو بھکاری نے 90 ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی۔

    سعودی عرب میں 19سالہ لڑکی جنسی تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی

    بھکاری کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی بھیک مانگ کرروزانہ 300 یا 400 روپے کما لیتے ہیں اور 90ہزار روپے عمر بھر کی جمع پونجی تھی۔ موٹرسائیکل خریدنے کی خوشی ہے اوراب ہم دوسرے شہروں سیونی، اٹارسی، بھوپال، اندور میں بھی جائیں گے۔

    سابق امریکی صدر کی زبان پھسل گئی ،ویڈیو وائرل

    واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگنے والا’سائبر بھکاری‘ گرفتار دبئی پولیس

    نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی

  • سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کےتاریخی شہرسوات کےضلعی صدر مقام مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے-

    ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 11 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پرزلزلےکی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلو میٹر جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

  • اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اسلام آباد میں بھی ،2 ماہ کےلیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے ریڈ زون یا اطراف میں 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظاميہ سے اجازت لينے والے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ،دفعہ 144کا نفاذ ممکنہ احتجاج،ریلی اوردھرنوں کے سبب کیا گیا-

    دوسری جانب حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئےگئے ہیں جس کےتحت اسلام آباد جانےوالےتمام راستے بند ہیں کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر بلاک کردیا گیا جس سے خیبرپختونخوا کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

    اس کے علااوہ موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے-

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں-

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • لوگ کہتے تھے آئین کیا ہے؟ کاغذ کا پرزہ ہے، یہی بنا دیا ہے، ریاست اختیار کا مسلسل غلط استعمال کر رہی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

    لوگ کہتے تھے آئین کیا ہے؟ کاغذ کا پرزہ ہے، یہی بنا دیا ہے، ریاست اختیار کا مسلسل غلط استعمال کر رہی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

    اسلام آباد : ہائیکورٹ کے جج چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے تھے آئین کیا ہے؟ کاغذ کا پرزہ ہے، یہی بنا دیا ہے یہ عدالت ریاست کی جانب سے اختیار کا مسلسل غلط استعمال دیکھ رہی ہے-

    باغی ٹی وی :چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا گیا ہے، علی وزیر کئی ماہ سے قید میں ہیں۔

    گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست،محض خدشے کے پیش نظر حکم جاری نہیں کرسکتے‘عدالت

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وفاق، صوبائی حکومتوں اور پارلیمنٹ کا کام ہے، پہلے یہ سارے کام نہیں کرتے اور پھر اپوزیشن میں آتے ہیں تو کیس عدالت لے آتے ہیں اس طرح کی باتوں سے جمہوریت غیر فعال ہو جاتی ہے۔ تمام ادارے کام کریں تو ایسی درخواستیں عدالتوں میں نہ آئیں۔ سیاسی لڑائیوں میں یہ بھول جاتے ہیں کہ اپنے حلقہ کے عوام کو جوابدہ ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی تو عدالت کیا کرے؟ حکومت خود سوئی ہوئی ہے اورحکومتی سپورٹرز عدالت پر طنز کرتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا تھا اور آج بھی ہوتا ہے، حکومت کا کام ہے کہ کمیشن بناکر ان مسائل کو حل کرے۔ جس کے حق میں فیصلہ آ جائے دوسرے اس پر برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے لوگ کہتے تھے آئین کیا ہے؟ کاغذ کا پرزہ ہے، یہی بنا دیا ہے شیریں مزاری واحد پارلیمنٹیرین نہیں بہت سارے ایسے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔ ان مسائل کو کمیشن بنا کر حل کرنا حکومت کا کام ہےیہ عدالت ریاست کی جانب سے اختیار کا مسلسل غلط استعمال دیکھ رہی ہے ہرریاستی ادارے کو اب پرو ایکٹو رول ادا کرنا چاہئے-

    عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق کیس میں وفاق کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی ۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے،کارکن کسی احتجاج کا حصہ نہ بنیں ،طاہر القادری کی اپنے…

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

    بباغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے جبکہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

    لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ


    جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے اہم فیصلوں سے قوم کو آگاہ کرنے کے لیے دوپہر 1:10 بجے پریس کانفرنس کریں گے-

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تحریک انصاف کا لانگ مارچ اگر پرامن ہوا تو آنے دے گی اور اگر پرامن نہ ہوا تو روکا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی-

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مفاد عامہ کے لئے تمام راستے کھلے رکھیں گے،کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا،دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے-

    دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہے،وزیر اعظم

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے،کارکن کسی احتجاج کا حصہ نہ بنیں ،طاہر القادری کی اپنے کارکنوں کو ہدایت

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے،کارکن کسی احتجاج کا حصہ نہ بنیں ،طاہر القادری کی اپنے کارکنوں کو ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا-

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں وہ کسی احتجاج کا حصہ نہ بنیں-


    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اگر پرامن ہوا تو آنے دے گی اور اگر پرامن نہ ہوا تو روکا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا –

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    امن و امان میں خلل ڈالنےوالوں کےخلاف کاروائی ہوگی،مفاد عامہ کےلئےتمام راستے کھلےرکھیں گےکسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا،دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا-

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ،2 پائلٹ ہلاک

    تہران: ایران میں ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ایران کی سرکاری ائرنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ F7 لڑاکا طیارہ منگل کو اصفہان شہر سے 200 کلومیٹر (124 میل) مشرق میں انارک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گئے-

    ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

    اصفہان صوبے کے ایک اہلکار نے ائرنا( آئی آر این اے) کو بتایا، "جیٹ کا مشن شوٹنگ کی مشق کرنا تھا لیکن صبح 8:30 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ خراب ہے، بار بار کریش ہونے کے ساتھ، بہت سے ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس کی کمی تھی۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    فروری میں، ایرانی فوج کے زیر استعمال ایک F5 جیٹ شمال مغربی شہر تبریز میں ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا-

    طیارہ جس اسکول کے قریب زمین پر گرا، وہ اس وقت بند تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ایک پیدل چلنے والا شہری تھا جو طیارہ حادثے کی زد میں آگیا تھا-

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ