Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزیر

    حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے-

    باغی ٹی وی : سی پی این ای کے صدر کاظم خان کی قیادت میں عہدیداران کے ایک وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب سے ملاقات کی سی پی این ای کےوفد میں صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر سردار خان نیازی، جوائنٹ سیکریٹریز طاہر فاروق اور شکیل احمد ترابی شامل تھے۔

    دوران ملاقات وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے مطالبے پر اخبارات کے اشتہارات کے نرخ میں 25 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں جبکہ نیوز ایجنسیوں کےفنڈز کی بحالی کےلئے بھی وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی ہے-

    مریم اورنگزیب نےکہا کہ سی پی این ای کے مطالبہ پر اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے ریٹس میں 25 فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا رہے ہیں جس پرحتمی فیصلےکا اختیاروزیر اعظم کا ہےوہ اس میں کمی بھی کرسکتے ہیں 85/15 ادائیگیوں کا ایک شفاف فارمولا ہے جسے حکومت جاری رکھے گی، جو اخبارات و جرائد ہر ماہ کی 25 تایخ تک اپنے کلیم جمع نہیں کروائیں گے انہیں ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔

    اس موقع پر صدر کاظم خان نے پرنٹ میڈیا اور سی پی این ای کے اراکین کے دیرینہ مطالبات منظور کرنے پر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا اور اخبارات و جرائد کے دیرینہ واجبات کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ بھی کیا۔

  • افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص گرفتار،اعترافی بیان میں چونکا دینے والے انکشاف

    افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص گرفتار،اعترافی بیان میں چونکا دینے والے انکشاف

    افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل جنرل ہارون اسلم اورجنرل مرزا اسلم بیگ کےجعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھےذرائع کے مطابق اِس کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنا تھا افواج پاکستان کے افسران کے جعلی آکاونٹس بنا کر سیاسی تقسیم کا تاثر دینے کے کوشش کی جارہی ہے-

    کانسٹیبل کمال کی نماز جنازہ ادا،ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچاوں گا،حمزہ شہباز

    ذرائع کے مطابق اس طرح کی جعلساز ی اور دھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے اِس طرح کے آکاونٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ٹوِٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھرمار کی وجہ سے ابھی تک ایلون مسک کی ڈیل نہ ہو سکی-


    گرفتار مجرم صداقت حسین جو کہ شاہ پور شہر سرگودھا کا رہائشی ہے نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ الحرم سٹی سرگودھا میں جاب کرتا ہے اور پچھلے پانچ ساے سال سے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلارہا ہے جسکی وجہ سے ان کی تحصیل شاہ پور سے ایک سیاسی شخصیت شہزاد میکن نے ان سے رابطہ کیا-

    ملزم صداقت حسین نے انکشاف کیا کہ شہزاد میکن نے مجھے اپنا پرسنل اکاؤنٹ چلانے کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ کی پیشکش کی لیکن میں نے ریجیکٹ کر دی بعد ازاں اس نے میرا تحصیل شاہ پور کے لئے ڈپٹی کنوینز سوشل میڈیا کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرایا جس کی وجہ سے مجھے مختلف واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کر دیا گیا-

    ملزم نے بتایا کہ ان واٹس ایپ گروپ میں اظہر مشوانی ایڈمن تھے اور اس کے علاوہ کچھ اور لوگ شامل تھے اس کے علاوہ خاتون طلعت کاشف جو ڈپٹی سیکرٹری ہیں ایک سیاسی جماعت کی اور کینیڈا میں مقیم ہیں اس کے واٹس ایپ گروپ میں بھی میں ایڈ تھا اس نے مجھے ایڈ کیا ہوا تھا ایک سال پہلے اور سات آٹھ ماہ پہلے اس نے مجھے بلاک کر دیا تھا اور یہ اس وقت بتایا کرتی تھی کہ ٹرینڈ کس طرح کرتے ہیں-

    بعد ازاں میں اپنے چھوٹے بھائی محمد اصغر کے نام سے میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا اس کے بعد میرے پاس یک فیصل مشتاق نامی بندے کی شناختی کارڈ کی کا پی تھی جس کے نام پر میں نے میجر جنرل فیصل مشتاق کا بھی اکاؤنٹ بنا دیا میرا مقصد صرف یہ تھا کہ میں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کا ایک سیاسی جماعت کو حمایت کا تاثر دینا تھا مجھے یہ تھا کہ میرا یہ اکاؤنٹ بنانے سے کچھ نہیں ہو گااور میں نہیں پکڑا جاؤں گا میں نے اس کو اتنا سیریس نہیں لیا لیکن اب اس کا اتنا مسئلہ بن چکاہے میں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے

    واضح رہے کہ قبل ازیں پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے افراد پکڑے گئے تھے میجر جنرل فیصل مشتاق، میجر جنرل اصغرکےنام پر بننے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس جعلی نکلنے پر پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا-

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کوچلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،فوجی افسران کےجعلی اکاؤنٹس سےایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، جس میں تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج میں کسی خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی سزا

    قبل ازیں میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نےان سےمنسوب فوج مخالف بیانات کی تردید کی تھی جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا تھاکہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہےفوج میری شناخت اور پہلا پیارہےاس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔

    لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے کہا تھا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں میں نے چالیس سال فوج میں خدمات انجام دی ہیں آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز ان کی نہیں ہے اور وہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتے ہوسکتا ہے کہ یہ کسی باہر کے دشمن کی حرکت ہو جس پر انہیں کوئی گلا نہیں لیکن اگر ملک کے اندر سے کسی نے یہ حرکت کی ہے تو یہ قابل شرم بات ہے کہ آپ اپنے ہی ادارے کو بدنام کریں۔

    ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

  • اس تصویر میں بچہ پاکستان کیلئے بڑی قربانی دینے والی کونسی عظیم شخصیت ہے؟

    اس تصویر میں بچہ پاکستان کیلئے بڑی قربانی دینے والی کونسی عظیم شخصیت ہے؟

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی عظیم شخصیت کی بچپن کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جنہوں نے انتہائی کم عمر میں پاکستان کے لئے بڑی قربانی دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں موجود بچہ کوئی اور نہیں بلکہ راشد منہاس ہیں جن کی عمر اس وقت 6 سال ہے اور یہی ان کے بچپن کی رنگین تصویر ہےیہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں۔

    مشہور مزاحیہ اداکار رنگیلا کی زندگی سے موت تک کا سفر


    واضح رہے کہ اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسرراشد منہاس 17 فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے،وہ ایک محنتی طالبعلم تھے اور ہوا بازی میں دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے امتیازی حیثیت سے اے لیول کا امتحان پاس کیا –

    1968ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سےسینئر کیمبرج کیاخاندان کےمتعدد افراد پاکستان کی بری بحری اورفضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پرفائز تھےانھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کاانتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔

    نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامہ "ایورسٹ کی سر زمین _سفر…

    فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سےانگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری، الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئےپاک فضائیہ میں بحیثیت جی ڈی پائلٹ کمیشن حاصل کیا اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے۔

    20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا۔ راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے اگلے پانچ منٹ راشد اور غدار انسٹرکٹر کے درمیان طیارے کے کنٹرول کے حصول کی کشمکش میں گزرے مطیع الرحمان نے راشد منہاس سے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن راشد منہاس نے اس کو ناکام بنا دیا۔

    عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے،مریم نواز کا وزیراعظم کو مشورہ

    مطیع الرحمان کی تجربہ کاری کی بنا پر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ طیارے کو کسی محفوظ جگہ پر لینڈ کرانا ممکن نہیں تو انھوں نے آخری حربے کے طور پر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے کےلئے جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا اوریوں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتےہوئے جام شہادت نوش کیااورتاریخ میں اپنا نام امرکر لیا۔جبکہ دوسرا غدارکہلایا۔

    پاکستانی حکومت نے اس جرات و بہادری پر راشد منہاس کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا اور یاد رہے کہ راشد منہاس نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید ہیں۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران کن انکشافات

  • سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

    سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

    28 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حوطہ سدیر میں فلکیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ ہفتہ 28 مئی 2022 کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر نظر آئے گا اس موقع پر قبلے کی سمت سائے کی جہت کے الٹی جانب ہوگی قبلے کی سمت کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

    ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    اس وقت دنیا بھرکے سایوں کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا جبکہ اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا 28 مئی کو مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودا گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔

    سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    رپورٹ کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر سال میں دو مرتبہ نظر آتا ہے ایک 28 مئی کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 18 منٹ پر اور دوسری بار 15 یا 16 جولائی کو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 27 منٹ پرایسا ہوتا ہے-

    واضح رہے کہ قدیم زمانے میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کے لیے جدید ترین حساس آلات نہیں تھے تب لوگ اسی منظر کو دیکھ کر مساجد کا سنگ بنیاد رکھتے اور قبلے کی جہت متعین کیا کرتے تھے۔

    عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے،مریم نواز کا وزیراعظم کو مشورہ

  • پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری کے قریب سے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے، بعد ازاں زبیر نیازی کو چھڑوا لیا گیا، زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرکے تشدد بھی کیا گیا،وکلا اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے مجھے چھڑوا لیا

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے-لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد آنے دیا جائے، دیکھیں کتنا دم ہے، کب تک بیٹھتے ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس ڈی چوک میں جنم لیا تھا عمران کی سیاست اسی ڈی چوک میں ختم ہوگی۔

    مریم نواز نے لاہور میں کانسٹیبل کی موت کا ذمے دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسی کی ہوس میں بے چین عمران کو چاہیے کہ قوم کے بیٹوں کو گرمی اور لو میں سڑکوں پر لانے سے پہلے اپنے بیٹوں کو لندن سے بلوائیں اور فرنٹ لائن پر کھڑا کریں۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے مقدمہ درج کرلیا گیا یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے یہ ارادے ہیں-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گولیوں،شیلنگز اور آنسو گیس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے-

    واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ زبیر نیازی کے گھر سے ایس ایم ایم جی گن کے 96 میگزین اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں-

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد سہیل چوہدری کے مطابق یہ اسلحہ گزشتہ رات کو برآمد کیا گیا لانگ مارچ کےلیے نیا اسلحہ استعمال ہوناتھا ہم الرٹ ہیں، نقص امن کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیاگیا لانگ مارچ کو قانونی طریقے سے ڈیل کریں گے -انہوں نے کہا کہ لاہورسے جانیوالی موٹروے بند کردی گئی تھی اہلکار کی شہادت اوراسلحہ ملنے پرسرچ آپریشنز کیے گئے ہمارے کانسٹیبلز فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے مظاہرین سے درخواست کریں گے کہ قانون کے مطابق احتجاج کریں-

    دوسری جانب ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے زبیر نیازی، بجاج نیازی نے کہا کہ اسلحہ کی دکان ہے ،گھرسے نہیں اٹھایا گیا، پولیس کا الزم بے بنیاد ہے،اسلحہ اور دکان کے تمام دستاویزات موجود ہیں میں سات بج کر بیس منٹ سے گھر سے نکلا ہوں، بے بنیاد بات کی گئی،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں لاہور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے ،یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہےثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں مسلح لشکر کشی ہے عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردیں

    ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بچاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا تو اسلحہ برآمد کیا گیا،برآمد ہونے والا اسلحہ جدید ہے، عمران خان وہاں چھپے ہیں جہاں ان کی اپنی حکومت ہے،عمران خان سرکاری وسائل پر زندگی بسر کررہے ہیں،

    اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے یہ اسلحہ آج ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر سے برآمد کیا ہے یہ اسلحہ کہاں سے آیا اور کس لئے اکٹھا کیا گیا؟ لاہور پولیس کو تفصیلات بتانی چاہئیں

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

  • امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے،نیڈ پرائس

    امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے،نیڈ پرائس

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں نیڈپرائس نے پاکستان میں امریکی سفیرکی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا مگر کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن،بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیےپاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نےامریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں کہا تھا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے ،سائفر کو کابینہ میں پڑھ کرسنایاگیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا امریکی عہدیدارنےکہاعدم اعتمادکامیاب ہوئی تومعاف کردیاجائےگا-

    امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارت خانہ ہمارےپارٹی ممبران کو بلاتا رہا-

    چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کےاندورنی معاملات میں بھر پورمداخلت کی گئی-

    امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

  • ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ،موسم گرم اور خشک رہےگا،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، آزاد کشمیرمیں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 100ریکارڈ کیا گیا ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 21ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ، جیل روڈ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 77ریکارڈ کیا گیا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 87ریکارڈ کیا گیا –

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق – یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران کن انکشافات

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران کن انکشافات

    تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کے اختتام پر پی ٹی آئی چیئرمین 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عمران خان کے مطابق نئےالیکشن کی تاریخ کےاعلان تک اس مارچ کے شرکا اسلام آباد میں ہی رہیں گے ادھروفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا کہ جلد انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسی صورتحال میں تحریک انصاف کا مارچ ایک دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہےیہ دھرنا کتنی دیر تک برقرار رہے گا؟ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا –

    اسی حوالے سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا دھرنے کی طوالت کے لیے درکار معاشی وسائل تحریک انصاف کے پاس موجود ہیں اور یہ کہ دھرنا پر کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟

    برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی ” کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں جب پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا اسلام آباد پہنچے تھے تو ان کی تعداد 35 سے 40 ہزار کے درمیان تک تھی اُس وقت دھرنےمیں کھانے پینے کا بندوبست کرنے والے پی ٹی آئی رہنما خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچہ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا جبکہ دھرنے میں صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

    یہ دھرنا 126 دن جاری رہا تھا جس کا آغاز بھی ایک لانگ مارچ کی صورت میں لاہور سے 14 اگست کو ہوا اور 15 اگست اسلام آباد پہنچنے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا-

    سپریم کورٹ بارسمیت ملک بھر کی بارکونسل حکومتی رویے کے خلاف میدان میں آگئیں

    تاہم اب ہونےوالا اسلام آباد مارچ اگر دھرنےمیں تبدیل ہوتا ہےتواس کے اخراجات یقینی طور پر ماضی سےزیادہ ہوں گےمارچ کے انتظامات سنبھالنے والوں میں سے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے اور دھرنا پانچ روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی پانچ دن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچہ آرہا ہے وہ یومیہ ایک کروڑ 73 لاکھ بنتا ہے۔

    کسی بھی مارچ میں ہونے والے بہت سے خرچے ایسے ہیں جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے ، جن میں جنریٹر ،جھنڈے ،لیبر ،ٹرانسپور ٹیشن ،انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ،کنٹینرز بھی شامل ہیں ٹرکوں پر ساؤنڈ سسٹم انسٹال ہوتا ہے اور ہر ٹرک پر لائٹس لگائی جاتی ہے اور ایک جنریٹر بھی موجود ہوتا ہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے لیے لگ بھگ ایسے 122 ٹرک تیار کیے گئے ہیں اور ایک ٹرک کا خرچہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 24 ہزار روپے بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیا ہے اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج پختونخوا سے نکلوں گا اور کشمیر روڈ سے ہوتاہوا ڈی چوک پہنچوں گا جس طرح بھی ہو سب نے نکلنا ہے اور شہر دور ہیں تو شہروں میں نکلیں، ملک میں جگہ جگہ نکلیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے جب تک حکومت تحلیل نہیں ہوتی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

    اگر اسلام آباد میں سڑکیں آپ نے بلاک کر دیں گے تو کس کا نقصان ہے:نصراللہ ملک

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد انٹر چینج ،ایم 4 شاہ رکن عالم انٹرچینج اور ریڈزون سیل

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد انٹر چینج ،ایم 4 شاہ رکن عالم انٹرچینج اور ریڈزون سیل

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے راستے بند کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اسلام آباد،جی 13 میں سرینگرہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی سرینگر ہائی وے سے اسلام آباد کی طرف آنےوالوں کومشکلات سامنا ہے زیروپوائنٹ پر بھی سرینگرہائی وے کا ایک حصہ کنٹینرلگاکربند کردیا گیا-

    ملک کی بڑی شاہرائیں ٹریفک کےلیے بند

    موٹروے اور ہائی ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا گجرات میں چناب پل پر کنٹینرز کھڑے کرکے جی ٹی روڈ کو بند کردیا گیا ٹیکسلہ اور واہ کنیٹ سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند ہیں

    جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دییے گئے فیض آباد انٹر چینج پر بھی کنٹینز کھڑے کردئے گئے بابو صابو اور بتی چوک بھی بند کردئے گئےروات سے اسلام آباد آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ٹی چوک روات سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ٹریفک بند ہے-

    ملتان سے لاہور،اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند ہیں ملتان میں موٹروے ایم 4 شاہ رکن عالم انٹرچینج پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی بلالی،ریڈ زون سیل کردیا۔

    دوسری جانب انتظامیہ نے کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینرپہنچادیے ہیں، کمیٹی چوک پرکنٹینرلگا کرمری روڈ بند کیا جائےگا۔

    وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کےتحت وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم آفس، ایوان صدراورسپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا آج تیل کی سپلائی بند رکھنے اعلان جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تحت ایل ایل بی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پرچہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی کیاگیا ہے جبکہ پرچے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا البتہ باقی تمام پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں آج ہونے والا میٹرک کا آخری پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ برٹش کونسل نے بھی راولپنڈی اسلام آباد میں آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق میٹرک کا آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیاپرچےکے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے-

    واضح رہےکہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آبادجانے والے تمام راستے سیل کردیےگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

    اگر اسلام آباد میں سڑکیں آپ نے بلاک کر دیں گے تو کس کا نقصان ہے:نصراللہ ملک

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ،18 کمسن طالبعلم اور ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں 18 سالہ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی –

    فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےرکن کی نمازجنازہ میں ایرانیوں کی بھرپورشرکت،قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

    اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود اسکول میں چھپالیا تھا۔

    پرائمری اسکول کی ویب سائٹ کے مطابق، حملے میں ہلاک ہونے والی ٹیچر کی ایک بیٹی ہے، اس کی شادی ایک پولیس اہلکار سے ہوئی تھی اور وہ 17 سال سے پڑھا رہی ہیں-

    امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

    سان انتونیو کے یونیورسٹی ہسپتال نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک اہ سالہ لڑکی لڑکی، اور ایک 66 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نو سال کی ایک لڑکی کی حالت بہتر ہے اور دوسری 10 سال کی لڑکی کی حالت بہتر ہے۔

    گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ مشتبہ شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس افسران ہلاک ہو گئے –

    دوسری جانب ٹیکساس اسکول فائرنگ واقعے کے بعد صدر جوبائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا افسوس ناک دن ہے،ہلاک ہونے والوں اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے-

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس حملے کو "ایک اور قتل عام” قرار دیا ہے اور کہا ہے یہ عمل کرنے کا وقت” ہے خدا کے نام پر ہم بندوق کی لابی کے سامنے کب کھڑے ہوں گے؟”۔

    قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ملزم کی دادی کو ان اطلاعات کے بعد گولی مار دی گئی تھی کہ اس نے اسے سکول میں داخل ہونے سے پہلے گولی مار دی تھی۔

    ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی