Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی مارچ ، کارکنان کو روکنے کے لیے لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے شاہدرہ اور راوی پل پرکنٹینر لگنے کی وجہ سے بس سروس معطل کی گئی اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں لاہورمیں شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی جزوی معطل کر دی گئی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ،نظر بندی سمیت دیگر اقدامات کی حتمی منظوری آج وزارت داخلہ دے گی-

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

    عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال ہے کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل (بدھ کو)مقبوضہ جموں وکشمیراور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک سے خالی سڑکیں سنسان ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی ہے۔

    بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی عدالت نے 2017میں جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اودیگرجھوٹےمقدموں میں مجرم قراردیا ہے اورانہیں کل سزا سنائی جائے گی۔ یاسین ملک طویل عرصےسےبھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں-

    دوسری جانب پیس اینڈ کلچرپارٹی کی چیئرپرسن اورکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ یاسین ملک کیس میںبھارت کو قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے ۔

    مشعال حسین ملک نے آج اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ ساڑھے تین سال سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

    انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی کہا کہ وہ یاسین ملک کی غیر قانونی نظربندی معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے مشعال ملک کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں بالخصوص حریت رہنما یاسین ملک کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اگر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جا سکتا ہے تو یاسین ملک کے کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر غور کیوں نہیں کیا جا سکتا۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا کا مسئلہ دیکھیں، بیٹی یاسین ملک

  • ڈیموں میں پانی کی آمد کم اخراج زیادہ، پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    ڈیموں میں پانی کی آمد کم اخراج زیادہ، پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد کاشتکاروں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے اور دریائوں میں پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تربیلا میں پانی کی آمد 66 ہزار300 کیوسک اوراخراج 65 ہزار500 کیوسک ہے منگلا میں پانی کی آمد 27 ہزار300 کیوسک اوراخراج 34 ہزار100 کیوسک ہے-

    ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    چشمہ میں پانی کی آمد 97 ہزار100 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ کیوسک ہےدریائےچناب میں پانی کی آمد 23 ہزارکیوسک ہےجبکہ اخراج 13ہزارکیوسک ہے دریائےکابل میں پانی کی آمد 27ہزار100کیوسک اوراخراج بھی 27ہزار100کیوسک ہی ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 68 ہزارایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 23 ہزارایکڑ فٹ ہے ،تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 91 ہزارایکڑ فٹ ہے-

    دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 322 میگاواٹ ہے ،بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 178 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار62 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 164 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار521 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 118 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن 2ہزار 271 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے…

    لیسکو ترجمان کے مطابق ،لیسکو کی بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی برابر ہوگئی،شارٹ فال صفر ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3900 میگاواٹ ہے،نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو3ہزار900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے –

    لیسکو ترجمان نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ہائی لاسز فیڈرز پر 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

  • معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پولیس اہلکارپرفائرنگ کرکے سُرخ لکیرپار کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے، میڈیا شرپسندی،تشدد اوردہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے،وزیراعظم معیشت اورعوام کی حفاظت کرنے کےارادے کا اظہارکرچکےہیں-

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے معیشت کی بحالی اورعوام کے ریلیف کےراستے میں سرخ لکیرکھینچ دی ہے پاکستان کوتباہ کرکےجانےوالوں کومزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی-

    انہوں نے کہا کہ معیشت اورعوام کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا معیشت جب بھی ٹیک آف کرنےلگتی ہے،عمران خان راستے کی رکاوٹ بنتےہیں سی پیک آیا،شی جن پنگ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا تھا-

    اب يہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا، مریم نواز

    وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نےکہا کہ آج معیشت کی بحالی کاآغازکیا ہے کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، عوام کوفیصلہ کرنا ہےکہ فسادٹولےکے ساتھ کھڑاہوناہےیا ملک کی تعمیر کےساتھ ،ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کو بچانےکےلیے کیا جارہا ہے-

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

  • عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری، راستوں کی بندش سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟-

    دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ گزشتہ رات ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کوگرفتاراور ہراساں کیا جارہا ہے –

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ دھرنوں اور جلسوں سے متعلق سپریم کورٹ کا احکامات واضح ہیں – بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو اکٹھے ہونے سے نہیں روکا جاسکتا -چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ دھرنا کیس میں قواعد و ضوابط واضح کر چکی ہے چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قواعدِ و ضوابط پر عمل کیا جائے-چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بیرسٹر علی ظفر سے مکالمہ کیا کہ آپ پہلے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیں-

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مسئلہ اجازت کا نہیں کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے-چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پرامن احتجاج آپ کا حق ہے آپ عدالت سے عمومی حکم مانگ رہے ہیں عدالت عمومی حکم نامہ جاری نہیں کرسکتی کل کو خدانخواستہ کوئی واقعہ ہو جائے یہ عدالت عمومی آرڈر جاری نہیں کرسکتی سپریم کورٹ کے دھرنا کیس کے فیصلے کے مطابق ہدایات دے دیتے ہیں- بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلا، سابق ججز کے گھروں تک پر چھاپے مارے جارہے ہیں -چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بیان حلفی دے سکتے ہیں کہ کوئی واقعہ نہیں ہوگا اگر ہوا تو آپ ذمہ دار ہونگے؟ آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟-

    پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ میں عدالتی فیصلوں کا جائزہ لے کر عدالت کی معاونت کر دیتا ہو-عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو عدالتی فیصلوں کا جائزہ لینے کے لیے وقت دے دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا-

    وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لانگ مارچ کے حوالے سے اس کورٹ کے دائرہ کار سے گرفتاریوں کو روکا جائے، عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے 25 مئی کو ریلی کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے-

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بلینکٹ آرڈر تو یہ عدالت نہیں دے سکتی کیونکہ یہاں پر حساس عمارتیں ہیں، یہاں پر ایمبیسیز ہیں اس طرح کا آرڈر تو جاری نہیں کر سکتے، عدالت یہ کہہ سکتی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے یہ عدالت محض خدشے کے پیش نظر حکم جاری نہیں کرسکتی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنان اور لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نوعیت کی ہراسگی یا گرفتاری پر آئی جی پولیس سے جواب طلبی ہو گی

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

    ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

  • پرامن  احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہے ،ابھی تک گورنر نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کا کہنا ہےاطلاعات کے مطابق نوازشریف شہبازشریف سےکہہ چکے مستعفی ہوجائیں،پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے رہی ،وہ شہبازشریف کو دھمکارہی ہے،پیپلزپارٹی دھمکارہی ہے کہ استعفیٰ دیا تو ہم لاتعلق ہوجائیں گے-

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ لانگ مار چ میں وکلا ، ڈاکٹرز،انجینئرز ،طلبا اورعلماء سمیت سب شامل ہوچکے ہیں،نواز شریف مریم کی سوچ ہے وہ دن بد ن اپنی ساکھ کھو رہے ہیں وہ سمجھتےہیں ان کا بیانیہ عوام میں ناکام ہورہاہے، پنجاب میں آئینی بحران ہے ،ابھی تک گورنر نہیں ہے-

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی ان کے غیر قانونی احکامات مان رہی ہے ،پی ڈی ایم میں دراڑ ہےحمزہ شہبازپنجاب میں افسران کی تقرریاں اور تبادلے کررہےہیں،حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے ،سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرے-

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہماری تحریک قومی موومنٹ کا روپ دھار چکی ہے پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے،بیرونی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتےہیں-

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

  • ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی   کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    کراچی ملتان،بہاولپور ،جھنگ اور لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

    باغی ٹی وی : علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا سادہ لباس اہلکاروں نے شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے پولیس چھاپے کے وقت شاہنواز جدون گھر پر نہیں تھے، پولیس شاہنواز جدون کے بھائی کو ساتھ لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

    اس کےعلاوہ پولیس نے سہراب گوٹھ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کے گھر چھاپہ مارا راجہ اظہر کے مطابق پولیس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا کو گرفتار کرلیا سیف الرحمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر لےگئے-

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ،ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ، چھاپے کے وقت بلال غفار گھر پر موجود نہیں تھے-

    علاوہ ازیں ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے بتایا کہ ایم این اے عطا اللہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے-

    جھنگ میں بھی ضلع بھر میں پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون ڈاؤن کیا پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس نے ضلع بھر سے 25 پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کر لیا،

    اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان کے گھر پر چھا پہ مارا پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، بابر اعوان کی موجودگی کے بارے پوچھتی رہی :بابر اعوان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بنچ کے سامنے پیش ہونا ہے-

    پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا،ملازمین کو ہراساں کیا گیا،میں گھر پر نہیں تھا،پولیس دوبارہ آنے کی دھمکی دے کر گئی ہے،کسی بھی شہری کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے،اس طرح کے ہتھکنڈے آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے-

    علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ چھاپے کے وقت حافظ تنویر انصاری گھر پر نہیں تھے جس کے باعث پولیس واپس چلی گئی۔

    ملتان میں پولیس کا کریک ڈاؤن ، ،رات بھر عہدیداران اور کارکنوں کے گھر چھاپے مارے گئے پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا –

    ملتان میں ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوذئی اور پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے،چھاپے کے وقتگھر پر وسیم خان بادوزئی موجود نہ تھے قربان فاطمہ کو گرفتار کر لیا گیا –

    قربان فاطمہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی-

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی پی 211 حلقہ سے 25 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،یوتھ ونگ رہنما راؤ یاسر کی گرفتاری کے لیے رات گئے چھاپہ مارا-

    ملتان پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے فہرستیں تیار کی گئیں ہیں-

    بہاولپور میں پی ٹی آئی آزادی مارچ، رہنماؤں اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری کے گھر پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا ،سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی مارچ نہیں رک سکتا-

    گجرات،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے 145 افراد کی فہرست تیار کر لی گئی جی ٹی روڈ کو بند کرنے کے لیے ہر تھانے کو 5 کنٹینرز پکڑنے کا ہدف دیا گیا-

    پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایم پی اے چودھری سلیم سرور جوڑا کے مطابق ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا 50 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا-

  • ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکا امکان ہے-

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیرمیں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ، شمال مشرقی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار ، گجرات،گوجرانوالہ ،لاہور اورسیالکو ٹ میں بارش متوقع ہے ،نارووال اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورہری پور میں بارش کاامکان ہے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی مالی معاونت کا بل پیش

  • پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کے گھروں پر چھاپوں سے ن لیگ نے پھر وہی دکھایا ہے جس سے ہم واقف ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارےشہریوں کاحق ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان اوررہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایاہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتاہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے –

    ‏بریکنگ نیوز، پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی


    عمران خان نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن(کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنےوالوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہاہےمعیشت پہلےہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کومیں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔


    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو روکا گیا نہ ہی ہم نے ان کے کارکنان کے خلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کاروائیاں کیں جب کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن ان کے ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے ڈاکٹر یاسمین راشد نےگرفتاری سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھ کر دھرنا دے دیا تاہم پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ سے کسی پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

    اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق ،سعدیہ سہیل،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون ،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سینیررہنما صدیق مہر سمیت کئی دیگر رہنماوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے-

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماگھر پر موجود نہیں تھے اس لیے ان کی گرفتاری نہ ہوسکی پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاہور سے اب تک 73 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف ایکٹیوسٹ کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پولیس کےکریک ڈاؤن کےدوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا-

    اب يہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا، مریم نواز

    کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ کا علان کیا جائے گا-

    پولیس ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل کمال گرین ٹاون بلاک نمبر 3 کا رہائشی تھا کانسٹیبل کمال تھانہ ماڈل ٹاون میں فراض سرانجام دے رہا تھا کانسٹیبل کمال احمد ماڈل ٹاؤن میں تعینات تھا کمال احمد نے اپریل 2007 میں پولیس فورس جوائن کی تھی انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    وزیراعظم کی آج جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانے کی دعوت،ن لیگ کا اجلاس بھی…

    ڈی آئی جی آپریشنز بھی جنرل ہسپتال پہنچےڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا، ریڈ پر مزاحمت کی گئی اور چھت سے2 فائر کیے گئے جواہلکا رکےسینے میں لگے، انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا-

    ساجد بخاری

    ‏بریکنگ نیوز، پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے حمزہ شہباز نے ہلاک ہونے والے اہلکار کے ورثاسے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا قانون ہاتھ میں لینے والو ں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    عکرمہ بخاری
    پولیس نے ملزمان ساجد بخاری اور اسکے بیٹے اکرمہ کو گرفتار کر لیا اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ باپ بیٹا فائرنگ کا اعتراف کررہے ہیں، فرانزک کے بعد قاتل کی نشاندہی ہو جائے گی-

    ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے بوقت1:40 بجے رات بسلسلہ سرچ آپریشن کرایہ داری کیا گیا جب سی بلاک میں سید ساجد حسین بخاری کے گھر بیل دی گئی تو ساجد حسین نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا اس وقت میرے گھرکیوں آئے ہو ؟-

    ایف آئی آر کے مطابق جوابا پولیس نے بتایا کہ ہم کرایہ داری کے سلسلے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جس پر دونوں باپ بیٹا طیش میں آگئے اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ساجد حسین نے اپنے بیٹے عکرمہ کو کہا کہ پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرو جس پر عکرمہ نے جان سے مار دینے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جو ایک فائر گھر کے باہر کھڑے کا نسٹیبل کمال احمد کو سینے پر دائیں جانب لگا کمال احمد زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا ساجد حسین نے بھی اپنے دستی اسلحہ سے پولیس پر فائر نگ کہ جو ایک فائر سرکاری گاڑی نمبر LEG-1914 پر بھی لگا ہم نے سرکاری گاڑی اور دیوار کی اوٹ لے کر جانیں بچائیں-

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق عکرمہ بخاری اور سید ساجد حسین بخاری نے پولیس پر حملہ آور ہو کر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر کے سرکار میں مزاحمت کرنے اور کانسٹیبل کمال احمد کو قتل کرکے سرکاری گاڑیبکو نقصان پہنچا کر اررکاب جرم 302/34/324/186/353/427ATA ت پ کا کیا ہے –