Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی-

    باغی ٹی وی : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں شریک تھے، یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں –

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی،اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی، اب مزید برداشت کے قابل نہیں، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے، کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

    انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے، الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کا عمل نہایت غیرموزوں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے اس قسم کی گھٹیا سیاست سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیےصدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چاہیے، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔

    قبل ازیں نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا ہمیں ملک چلانا ہےڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھائیں حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی میری رائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریونیو نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ وہ حکومت سے جارہے ہیں، اس لیے انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی پچھلی حکومت نے روپے کو کھلا چھوڑ کر بیڑا غرق کردیا۔ مانیٹری پالیسی کو ایک فیصد کنٹرول کرنے سے اربوں روپے پاکستان کے بچتے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیش فلو کو مینج کیا، روپے کو کھلا چھوڑنے سے 4 ہزار ارب کا ملک کو نقصان ہوا اسٹیٹ بینک سےمتعلق قانون میں چیزوں کوٹھیک کرنا پڑےگا۔

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقررو تبادلے

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفیکیشن جاری-

    باغی ٹی وی :نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار کی جانب سے عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کئے تھے ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کئے تھے سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات ہوئے سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال میں جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ میں جبکہ سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات ہوئے-

    سیشن جج لیہ غفار مہتاب کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کی خانیوال سے فیروز والا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کی وہاڑی سے فیصل آباد تعیناتی ہوئی-

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا تھاجس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرابو ظہبی جانیوالے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرابو ظہبی جانیوالے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی کے مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظہبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا دوران تلاشی سفری بیگ کی اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ میں ہیروئن مہارت سے چھپائی ہوئی ملی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لیڈی سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان کا فوج میں تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نےکاروائی کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لیڈی سمگلر کو گرفتار کر لیا تھا لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شک گزرنے پر مسافر خاتون کی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی اس سے منشیات برآمد ہو ئی برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا ایک کلوگرام چرس شامل تھی-

    لاہور: فسٹ ایٸر کی طالبہ کالج جاتے ہوٸے اغوا ٕ

    اے این ایف کے مطابق ملزمہ کا نام مہک ہے اور وہ لاہور سے پرواز نمبر pk 412 کے زریعے شارجہ جا رہی تھی۔ملزمہ نے منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ چنوں میں چھپایا ہوا تھا ملزمہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے-

    اہم روڈ تباہ حال،لوگ سخت پریشان،مرمت کا مطالبہ

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی شہید ، کیمرہ مین زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی شہید ، کیمرہ مین زخمی

    فلسطین میں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اقلہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید جبکہ کیمرہ مین علی سمودی شدید زخمی ہو گئےشیریں ابو اقلہ کا تعلق فلسطین سے تھا، خاتون جینن میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں۔

    باغی ٹی وی : "یروشلم پوسٹ” کی رپورٹ کےمطابق الجزیرہ کی نامہ نگارشیریں ابو اقلہ بدھ کی صبح جنین میں مسلح فلسطینیوں اور آئی ڈی ایف فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید اور ایک اور صحافی زخمی ہو گیا۔

    اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین "راکٹ پروف” بلڈ بینک

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ابو اقلہ کے سر میں گولی لگی تھی جبکہ ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی گولی لگنے کا واقع پیش آیا ہے تاہم یروشلم میں مقیم القدس اخبار کے لیے کام کرنے والے علی سامودی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے بعد صحافی کو فوری اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی، اور ڈاکٹرز نے ان کے مرنے کی تصدیق کی۔ الجزیرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی کی موت کے حالات ابھی تک واضح نہیں ، لیکن واقعے کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ شیریں ابو اقلہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں کے لیے ایک بہت مشکل وقت ہے جو ان کے ساتھ وہاں کام کر رہے تھے۔

    جھڑپیں آئی ڈی ایف، شن بیٹ اور بارڈر پولیس فورسز کی گرفتاری کی کارروائیوں کے بعد شروع ہوئیں، جن میں جنین پناہ گزین کیمپ، برکین قصبے کے قریب اور مغربی کنارے کے متعدد دیگر مقامات پر بھی شامل ہے۔

    جنین میں آپریشن کے دوران، فلسطینیوں کی طرف سے "بڑے پیمانے پر لائیو فائر” کے طور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی پھینکے فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا۔

    فلسطین اور بیرون ملک سے بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر صحافی کی بہادری اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ صحافی زخمی ہوئے ہیں، "ممکن ہے فلسطینیوں کی فائرنگ سے” لیکن ایسا نہیں ہے کہ کوئی ہلاک ہوا ہے آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل Avichai Adraee کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ان کی موت کی مشترکہ تحقیقات شروع کرنے کی پیشکش کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    ابو اقلہ نے کئی ایجنسیوں جیسے کہ UNRWA، ریڈیو وائس آف فلسطین، عمان سیٹلائٹ چینل، مفتاح فاؤنڈیشن، اور ریڈیو مونٹی کارلو کے لیے کام کیا، آخر کار 1997 میں الجزیرہ کا رخ کیا۔ وہ عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر جانی جاتی اور عزت کی جاتی تھیں۔


    فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کی ایگزیکٹو کمیٹی کےرکن حسین الشیخ نے ٹویٹر پر لکھا ہماری گہری تعزیت فلسطینی صحافی شیرین ابو عقیلہ کے خاندان سے ہےجو آج اسرائیلی قبضے کی گولیوں سے شہید ہو گئی تھیں لفظ خاموش کرانے کا جرم ایک بار پھر سرزد ہوا اور حق قابض کی گولیوں سے مارا گیا۔ فلسطین میں ایک افسوسناک دن۔ ہم خُدا کے ہیں اور ہم اُسی کی طرف لوٹیں گے-

    ہولوکاسٹ کی حقیقت کو عرب دنیا کے سامنے لانے کی کوشش ہورہی ہے:ٹائمز آف اسرائیل


    برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام نے لکھا کہ اسرائیلی قابض افواج نے جنین میں ان کی بربریت کی کوریج کرتے ہوئے صحافی شیرین ابو اکلیح کو قتل کر دیا۔ شیریں سب سے ممتاز فلسطینی صحافی اور ایک قریبی دوست تھیں۔ اور اب ہم برطانوی اور عالمی برادری سے صرف حالات پر تشویش کے اظہار جیسے الفاظ سنیں گے۔

    آئی ڈی ایف اسرائیل میں جاری حملوں کو روکنے کی کوشش میں جنین اور پورے مغربی کنارے میں کام کر رہا ہے جس میں ڈیڑھ ماہ میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اسی عرصے کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 30 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، یا تو حملے کرتے ہوئے یا جھڑپوں کے دوران۔ کئی راہگیر بھی مارے گئے ہیں، جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے جو پڑھائی سے گھر لوٹ رہی تھی۔


    اپریل میں، جنین کے قریب فققہ قصبے سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ حنان خدور، جنین پرآئی ڈی ایف کے چھاپے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جو کہ تل ابیب کے دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں فلسطینیوں کے خلاف گرفتاریاں کر رہے تھے جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ خدور کو مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیٹ میں گولی لگی تھی –

    رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر


    فلسطینی وزارت صحت نے دعویٰ کیا کہ وہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئیں اور آئی ڈی ایف کے ترجمان یونٹ نے کہا کہ وہ ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کیلئے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

    اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کےسیاسی معاملات کے لیے پارلیمانی ایڈوائزری کونسل قائم کردی-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کےمطابق پارلیمانی ایڈوائزری کونسل صوبے میں اہم فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری کونسل کے کنوینر سبطین خان ہوں گے جب کہ ممبران میں میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسمین راشد، احمد خان بُچر اور میاں محمود الرشید شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    اس کے علاوہ عنصر مجید نیازی، غزین عباسی، حسنین دریشک، مامون تارڑ، راجہ راشد حفیظ اور عباس علی شاہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شوشل میڈیا پر پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور کردارکشی کی مہم چلانا شروع کردی جس کے انتہائی ہولناک نتائج برآمد ہوں گے.

    پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کی کردار کشی کی کھلی چھٹی دے ری ہے. عمران خان اپنے جلسوں میں بھی پارٹی کی پالیسیوں سے منحرف ارکان اور خکومت کے خلاف اشتعال انگریز خطاب کر چکے ہیں-

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

    عمران خان نا صرف منحرف ارکان اورحکومت بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں خطاب اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پھیلانے جانے والے اشتعال سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلے گی-

    عمران خان کے اشتعال انگریز بیانات میں منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ کو سیاست میں نا گھسیٹا جانے.

    وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشتعال انگیز زبان کے باعٹ ملک میں اشتعال انگیزی کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں. جن میں اسلام آباد کےمقامی ریسٹورنٹ میں پی تی آئی کے کارکن کی جانب سے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملے شامل ہیں موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر قانون بھی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیا دے چکے ہیں تاہم اگر بروقت اقدامات نا اٹھائے گئے تو ملک میں اشتعال انگیزی اور افراتفری پھیل جائے گی.

    ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام

  • ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ

    ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 4 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 78 ہزار ایکٹرفٹ ہے منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزا ر ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 82 ہزار ایکٹرفٹ ہے-

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

    ترجمان واپڈا کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 34 ہزارکیوسک اور اخراج 34 ہزارکیوسک ہے دریائے چناب میں پانی کی آمد 27 ہزارکیوسک اور اخراج 19 ہزار100کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 85 ہزارکیوسک اور اخراج 91ہزارکیوسک ہے-

    اسی طرح منگلا میں پانی کی آمد 38ہزار200کیوسک اور اخراج 33 ہزار300کیوسک ہےجبکہ تربیلا میں پانی کی آمد 83 ہزار100کیوسک اور اخراج 75 ہزارکیوسک ہے-

    پاک فوج ملک وقوم کی سلامتی کی ضامن:سیاست کریں مگرپاک فوج پرنہیں:زیبا بختیار

    دوسری جانب کراچی میں رات گئےبھی شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیماڑی بھٹہ ویلیج، لیاقت آباد سی ون ایریا، اورنگی چشتی نگر، کھارادر، نیاآباد کھڈا مارکیٹ میں رات کے اوقات میں شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑ سکتا ہے، ممکنہ متاثرہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

    ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں کہ خداکیلئےنفرتوں کےبیج بوناختم کردیں:مفتی تقی عثمانی کا پیغام

  • عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا ہیں،ان کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونےدیںگے،امریکا

    عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا ہیں،ان کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونےدیںگے،امریکا

    امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات ایک بار پھر رد کر تے ہوئے پروپیگنڈا قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےعمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں،انٹونی بلنکن

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سےکسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس سے قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔

    امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہٰذا امریکا پر لگائے گئے الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہےامریکا آئین کی پرامن بالادستی اور جمہوری اصولوں ،قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے۔

    واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

    قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ ایک طاقتور ملک کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ بھیجا گیا عمران خان نے خطاب میں مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا تھا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔

    مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’ابھی ہمیں 8 مارچ کو یا اس سے پہلے 7 مارچ کو ہمیں امریکا نے (نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے) میسج آتا ہے، میں یہ اسی لیے آپ کے سامنے میسج کی بات کرنا چاہ رہا ہوں‘تاہم بعد ازاں عمران خان نے امریکا کا نام واضح طور پر لے لیا اور انہوں نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بھی بتا دیا تھا۔

    امریکا کی 10 روز بعد کراچی جامعہ دہشتگرد حملے کی مذمت

    بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو مکالمہ ہوا اس میٹنگ کے لیے دونوں طرف نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے، جو مکالمہ تھا، اس کے منٹ جاری کیے گئے۔

    ڈونلڈ لو ، امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    تاہم بعد ازاں ڈونلڈ لو نے بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں صحافی نے سوال کیا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا‘ عمران خان نے کہاتھا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی ‘ صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی؟

    جس پر امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی تھی بلکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمسفر رہے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں غیر ملکی پرواز مقامی وقت صبح 5:25 بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری ہے۔

    قانونی اصلاحات کریں، توبہ کا دروازہ تو ہمیشہ کھلا رہتا ہے،سپریم کورٹ

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ نصف شب کو اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوئےتھے۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کریں گے وزیراعظم برطانوی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے-

    وزیراعظم شہباز شریف لندن جانے کے لئے تیار

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے،آئندہ الیکشن اور پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے-

    بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شہبازشریف اوردیگرکو طلب نہیں کیا،شہبازشریف اور دیگر نے نوازشریف سے مشاورت کیلئے کی درخواست کی تھی ،شہبازشریف اوردیگرافراد نوازشریف سے مشاورت کیلئے لندن آرہے ہیں پیرکی صبح لندن پہنچا تھا پورا دن نوازشریف کے ساتھ رہا،عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے پر نواز شریف کومبارک باد دی،گزشتہ رات بحرین کیلئے روانہ ہوا تھا،اب پاکستان واپس آرہا ہوں-

  • وزیراعظم سمیت دیگررہنماؤں کی جاسوسی کرنے پر ہسپانوی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

    وزیراعظم سمیت دیگررہنماؤں کی جاسوسی کرنے پر ہسپانوی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

    اسپین : وزیراعظم اور وزرا سمیت کئی اہم سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی پر ملکی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پاز ایسٹیبن کو عہدے سے برطرف کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی) پر وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کا الزام ہے۔

    اسرائیل کا جاسوس سافٹ وئیر "پیگاسس” کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

    گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماؤں اور ان کے خاندان کے افراد کی اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کی جانب سے بنائے گئے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس‘ کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

    اس کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم اور وزیردفاع کے فونز کو بھی ‘پیگاسس‘ کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

    ان انکشافات کے بعد ہسپانوی حکومت پر اتحادیوں کی جانب سے تحقیقات کیلئے شدید دباؤ تھا جبکہ سی این آئی کی خاتون چیف نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے کاتالونیہ کے 18 علیحدگی پسند رہنماؤں کے فون عدالتی اجازت سے ٹیپ کرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم حکومت نے اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

    انٹیلجنس سربراہ

    رپورٹس کے مطابق اب ہسپانوی حکومت نے انٹیلی جنس ادارے کی خاتون سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

    جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    مبینہ جاسوسی کے افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا تھا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں-

    اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کی جانب سے بنائے گئے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ ایسا میل ویئر ہے جو آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز دونوں کو متاثر کرتا ہے، یہ جاسوسی سافٹ ویئر موبائل فونز کے کیمرے کی مدد سے میسجز ، تصاویر، ای میلز اور کالز کو ریکارڈ کرلیتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ابتدائی ورژن میں ایک لنک صارف کے موبائل میں بھیجا جاتا جس کو اگر صارف کلک کرے تو یہ سافٹ ویئر خاموشی سے موبائل فون میں انسٹال ہوجاتا تھا جس کے بعدصارف کے فون کے خفیہ پاس ورڈ، کالز، میسجز اور ای میلز و غیرہ آسانی سے ہیک کی جاسکتی تھیں۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    اس سافٹ ویئر کی ایک اور خاصیت تھی کہ یہ آپ کے موبائل فون کو 24 گھنٹوں تک جاسوسی کے آلات میں تبدیل کردیتا تھا اس کا مطلب آپ جو بھی اپنے موبائل فون پر کررہے ہوں گے یہ سافٹ ویئر آپ کی خفیہ نگرانی کررہا ہوگا ایک بار آپ کا فون ہیک ہو جائے تو آپ کہاں جاتے ہیں، کس سے ملتے ہیں، کیا کھاتے پیتے ہیں، یہ سب راز نہیں رہتا۔

    اس سافٹ ویئر کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سال تک آپ کے فون کے ذریعے آپ کی نگرانی کر سکتا اور آپ کو اس کا علم تک نہیں ہوتا ایپل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن اس سے محفوظ نہیں۔

    اس سپائی ویئر کا نام افسانوی پنکھوں والے گھوڑے پیگاسس کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک ٹروجن گھوڑا ہے جسے فون کو متاثر کے لئے "ہوا کے ذریعے” بھیجا جاسکتا ہے۔

    طالبان نےخواتین سے متعلق سخت فیصلے واپس نہ لئے تو؟ امریکا نے خبردار کر دیا

  • نیٹو سربراہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    نیٹو سربراہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹولٹن برگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نیٹو سربراہ مکمل ویکسینیشن کرواچکے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم اسٹولٹن برگ میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    نیٹو ترجمان کا کہنا ہےکہ اسٹولٹن برگ بیلجیئم کی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں گے اور گھر سے ہی تمام امور سرانجام دیں گے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں نیٹو وزرائے خارجہ کی جرمنی میں غیر رسمی ملاقات ہونا ہے جس میں اسٹولٹن برگ بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے۔

    کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا تھا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن میں کورونا کی معمولی علامات ہیں انٹونی بلنکن نے مکمل ویکسین کے ساتھ بوسٹر شاٹس بھی لگوائے تھے-

    نیڈ پرائس نے بتایا تھا کہ انٹونی بلنکن قرنطینہ میں ہیں اور گھر سے ہی کام سر انجام دیں گے-

    بھارت میں کورونا سے47 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، عالمی ادارہ صحت