Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوکے گروپ آف فرینڈز کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا سلسلہ شروع کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کے گروپ آف فرینڈز کےاعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا-

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چین کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کا عمل شروع کے عمل کو سراہا جبکہ بلاول بھٹو نے جی ڈی آئی کو عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ چین کے اس اقدام سے ترقی کا سفر تیز ہوگا وبائی امراض، موسمیاتی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئےبلاول بھٹو نے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور صحت عامہ اور ویکسین ایکویٹی میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے جی ڈی آئی پر زور دیا ہے کہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، توانائی کی پیداوار بڑھانے، عالمی سبز معیشت کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے تجارت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی حمایت کرے متعدد بحرانوں نے ترقی کے لیے فنانسنگ کے فرق کو بڑھا دیا ہے، بین الاقوامی برادری ایس ڈی جیز کے لیے مناسب وسائل کو متحرک کرے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی فنانسنگ میں سالانہ کم از کم ایک سو ارب ڈالر فراہم کرنے کے عزم کو پورا کرے۔

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے پر تیزی سے عمل درآمد کے عزم کو دوہرایا اور بنی نوع انسان کے لیے پرامن، خوشحال اور مشترکہ مستقبل کی مشترکہ خواہش کو فروغ دینے کے لیے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز کے کام میں فعال طور پر حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری نے دنیا کی ترقی کے جن اہداف کے حصول کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہو سکی چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے، SDGsایس ڈی جیز کے قومی نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

  • آٹے اور چینی کی قیمتیں کم  گھی پر سبسڈی  دینے کا فیصلہ

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آٹے اور چینی کی قیمتیں کم جبکہ گھی پر سبسڈی کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت گندم اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی گئی اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں پسے ہوئے طبقے کے لیے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے اور چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلوکرنے کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کی مئی تا جون تک توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فروخت جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس میں پاسکو اور پنجاب کو اضافی گندم خریدنے کی منظوری دی گئی جبکہ ای سی سی کے تحت پاسکو نے 1.20 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور پنجاب نے 3.5 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا ہے پاسکو کو 0.50 ملین میٹرک ٹن اور پنجاب کو ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کی اجازت دی گئی ہے، پاسکو 28.50 ارب روپے اور محکمہ خوراک پنجاب 145.50 ارب سے گندم خریدے گا۔

    ای سی سی نے ملکی طلب کے مطابق 3 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جب کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری مؤخر کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد اب مسالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے 200 گرام دھنیا 9 روپے ، 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے ،سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے ، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کر دی گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانڈ کی 950گرام چائےکی قیمت میں 47 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی تھی دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا تھا جس سے بیسن 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا –

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواجب ہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی کی گئی تھی اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا-

  • سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری جے وردھنے پورا کوٹے: سری لنکا میں مالیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جھڑپوں میں شدت اس وقت آئی جب حکومت کے حامیوں نے کولمبو میں صدر دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتال لائے جانے کی تصدیق کولمبو نیشنل اسپتال کے ترجمان پشپا نے کی ہے۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    مختلف جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،کرفیو کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے، ہلاک افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق کولمبو سے باہر ہونے والی جھڑپوں میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اماراکیرتھی نے اپنی کار کے سامنے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کی جس میں سے ایک شخص دم توڑ گیا، اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین لوہے کی راڈیں، ڈنڈے اور چاقو تھامے پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا مظاہرین سے بچنےکے لیے رکن پارلیمنٹ نےخودکو گولی مارلی۔

    رکن پارلیمنٹ

    مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا جب کہ کولمبو کے قریب بھی مشتعل افراد نے سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیئے۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


    سری لنکا میں متعین امریکی سفیر نے پرامن مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد پر اپنے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دینے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے۔

    خیال رہےکہ مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا گزشتہ کئی ماہ سے کر رہا ہے ملک میں نہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے بلکہ ادویات تک کی دستیابی مشکل ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

  • دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران نیازی نریندر مودی کی زبان بولنا بند کریں-

    باغی ٹی وی : شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دشمن ممالک کو خوش کرنے کے لیے عمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں ان کا مقصد ملک میں افراتفری ، انارکی اور شرانگیزی پھیلانا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی کہ عمران نیازی ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے۔

    صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی تجویزمسترد کردی

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی عوام اپنی افواج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر نفرت انگیزی کے ایجنڈے سے عمران نیازی باز نہ آئے، تو محبت وطن عوام عمران خان کے اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران ، وزرا، اور اراکین اسمبلی فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے عمران خان آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟-

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، یہ اتحادی حکومت ہے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں یہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ، قرضے اور سیاست بچانے کے لئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشتعال انگیز بیان اور جھوٹے پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت ان اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔ اگر گزشتہ حکومت کو عوام کو صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، گھی ، چینی اور اشیاء ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو لیکن ہم سب کو مل کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ اور متحدہ عرب امارات دورے کے دوران میزبانوں نے موجودہ حکومت کی بین الاقوامی ساکھ کی تعریف کی یہ خدا کا شکر ہے کہ پچھلے تین سال کے مسلسل جھوٹے اور زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود موجودہ حکومت کی ساکھ قائم و دائم ہے۔دوست ممالک میں موجودہ حکومت کی مضبوط ساکھ نواز شریف کی بے مثال قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

  • لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کردیئے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کیے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات کردیا، سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال تعینات کردیا ہے جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ تعینات کردیا گیا سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے –

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج لیہ غفار مہتاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے
    ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کو خانیوال سے فیروز والا تعینات کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کو وہاڑی سے فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے-

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک…

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

    پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،سی ای او پاکستان ریلوے

  • انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

    انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

    موہالی: بھارتی پنجاب میں انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس کے اینٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر موہالی میں واقع ہے –

    ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤ:مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کردی گئی

    بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس سے پیر کی شام ایک دھماکہ ہوا-

    رپورٹ کے مطابق دھماکہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہےتاحال کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں وزیر اعلی بھگونت مان اعلیٰ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے 1.5 کلو گرام بارود سے بھری ہوئی دھماکہ خیز ڈیوائس کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنایا تھا اور ساتھ ہی دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

  • ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    لاہور: کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی،کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کی قیادت نکولس پورن کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔


    اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔

    پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

    خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخر میں پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-

  • ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : کار سرکاری میں مداخلت اور فرض کی ادائیگی کے دوران ملزم کا پولیس پر حملہ , ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سکھیا گراٶنڈ قریب سے واردات کی نیت سے جا رہا تھا-

    مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ملزم نے گشت پر معمور تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فاٸرنگ کی تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس کی جوابی فاٸرنگ سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پستول لوڈ میگزین بمع راٶنڈ نقدی اور چوری شدہ M/c برآمد ہوئی-

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت وقاص عرف کالا کے نام سے ہوئی ملزم کے زیر استعمالی 125 موٹر ساٸیکل KIX-3342 تھانہ تھانہ پی آٸی بی کالونی سے چوری شدہ ہے,برآمد موٹر ساٸیکل مقدمہ الزام 202/22 میں مطلوب ہے پولیس کیجانب سے ضابطےکی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہےزخمی ملزم کوعلاج معالجہ کے لیٸے ہاسپیٹل منتقل کیا گیا جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا گرفتار ملزم عادی مجرم ہے پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکا ہے-

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

    ملزم کا سابقہ رکارڈ

    FIR No .77/2018 u/s 392/34PPc of PS New town

    FIr No. 78/2018 u/s 23 (I) A Arms ordinance PS New Town

    FIR No.210/2020 u/s 436/ 427/34 PPC of PS Iqbal Market

    ترجمان ایس ایس پی ایسٹ پولیس کے مطابق مزید ملزم کا سابقہ رکارڈ دیگر اضلع سے معلوم کیا جا رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ

    نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ

    نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ ، تیز رفتار کوسٹر سے گرنے والی بچی کو خراش تک نہ آئی –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق چند ماہ کی بچی اپنی والدہ کی گود میں تھی والدہ کے سوتے ہی نیشنل ہائی وے جوگی موڑ پر بچی کھڑکی سے گر گئی نارتھ کراچی کی فیملی کینجھر جیل سے واپس کراچی آ رہی تھی

    وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    پولیس اہلکار ولی سڑک سے گزرا تو اسے بچی پڑی ہوئی نظر آئی اہلکار فوری طور پر بچی کو قریبی اسپتال لے گیا قائد آباد کے قریب پہنچ کر والدہ کو محسوس ہوا کہ بچی ان کی گود میں نہیں ہے فیملی بدحواس ہو کر واپس انہی راستوں پر پوچھتے ہوئے آئے تو واقعہ کا پتہ چلا شاہ لطیف پولیس نے بچی والدین کے حوالے کردی-

    پولیس حکام کے مطابق معجزانہ طور پر نیشنل ہائی وے پر گرنے کے بعد بھی بچی کو ایک خراش تک نہ آئی پولیس نے تاکید کی کہ والدین سفر کے دوران احتیاط کریں اور بچوں کی حفاظت کریں-

    ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

    قبل ازیں وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئےتھے ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

    جبکہ ہ سرگودھا شہر کی تحصیل بھیرہ میں تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے طلباء مزدا پر سوار ہو کر کالج سے واپس جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹ گیا حادثے میں جاں بحق طالب علم کی شناخت رانا دلاور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسامہ، قاسم، ابوذر، عبدالقیوم، مجیب الرحمن، گل محمد اور دیگر زخمی ہوئے تھے-

    عمران خان کو گھڑی چور کیوں کہا؟ پی ٹی آئی کارکن نے قتل کر دیا،گونگی ماں، دو بہنیں دہائیاں دینے لگیں

  • پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،سی ای او پاکستان ریلوے

    پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،سی ای او پاکستان ریلوے

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے افسران کو ٹاسک دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اگر ہم عید پر سو فیصد پنکچوئلٹی حاصل کر سکتے ہیں تو باقی دنوں میں بھی ایسا کرنا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس مالی سال کا ریونیو کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔

    مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے: آئی ایس پی آر

    فرخ تیمور غلزئی نے متعلقہ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرینوں کے واش رومز میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اورریلوےسٹیشنوں کی صفائی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اس سلسلے میں ٹرینوں میں بھی صفائی کےتسلی بخش انتظامات ہونے چاہئیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

    انہوں نے ڈی ایس ورکشاپ کو ہدایات دیں کہ کوچز کی بر وقت فراہمی اور بہترین اور معیاری اورہالنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آپریشن متاثر نہ ہو۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ ڈائننگ کارز لگانے کا جلد انتظام کیا جائے اور چیف الیکٹریکل انجینئر کو ہدایات دیں کہ گا ڑیوں میں ائیر کنڈیشنر، پنکھوں اور لائیٹس کی بہترین فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

    سی ای او نے تمام ڈی ایسز کو اہم ریلوے اسٹیشنوں پر پسنجر ہلپ ڈیسک بنانے کا بھی حکم جاری کیا۔

    وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان