Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون خودکشی کرلی

    سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون خودکشی کرلی

    نئی دہلی: سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں 27 سالہ خاتون نے شوہرکے گھرمیں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخودکشی کرلی۔خودکشی کرنے والی خاتون کی 6 اپریل کو شادی ہوئی تھی اوروہ شوہرسےایسا گھر لینےپراصرار کررہی تھیں جس میں ٹوائلٹ موجود ہو دونوں کے درمیان اس بات پرجھگڑا بھی ہوا تھا۔

    ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤ:مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کردی گئی

    خودکشی کرنے والی خاتون مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اورسسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھیں اوروہیں ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

    خاتون کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست آسام میں ایک خاتون سب انسپکٹر نے اپنے ہی منگیتر کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام کے ضلع ناگاؤن میں جنمونی ربہا نامی خاتون جو بھارتی پولیس محکمے میں سب انسپکٹر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ییں، انہیں اپنے منگیتر رانا پوگاگ کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ دھوکا دینے کا پتا چلا تو انہوں نے پہلے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور پھر جمعرات کے روز اسے گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا


    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر تیل اور قدرتی گیس کمپنی کا پبلک ریلیشن آفیسر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور مبینہ طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرکے کئی لوگوں کو لاکھوں روپے کا دھوکا دیا تھا تحقیقات کے دوران، پولیس کو پوگاگ کے گھر سے کمپنی کی 11 جعلی مہریں اور شناختی کارڈ سمیت کئی مجرمانہ دستاویزات ملے۔

    گھر کے اندر خودکار طریقے سے سبزیاں اگانے والا سمارٹ گارڈن

    خاتون پولیس اہلکار کے مطابق ان کی اور پوگاگ نے گزشتہ سال اکتوبر میں منگنی کی تھی اور اس سال نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین قانون کی پاسداری کرنے پر ربہا کی کافی تعریف کررہے ہیں تاہم منگیتر کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد منگنی برقرار ہے یا خاتون نے توڑدی اس حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

    تاج محل میں مورتیوں کی موجودگی کا شبہہ، بی جے پی عہدیدارعدالت پہنچ گیا

  • ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج (منگل) پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں عدم شرکت کی وجہ سے خطاب نہیں کریں گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی، ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ چارلس خطاب کریں گے 96 برس کی ملکہ برطانیہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی البتہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم تقریب ونڈ سر کاسل میں ٹی وی پر دیکھیں گی۔

    اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین "راکٹ پروف” بلڈ بینک

    رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں تخت خالی رہے گا جبکہ ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم بھی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔

    اس سے قبل ملکہ برطانیہ نے 1959 اور 1963میں بھی شہزادہ اینڈریواورشہزادہ ایڈورڈکی پیدائش کےوقت پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا تھا۔

    دوسری جانب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے رواں ہفتے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں۔

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے یورپی ملک لیچٹینسٹائن( Liechtenstein)کے یوہان دوم(Johann II) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، ان کی بادشاہت کا دور 1929 میں ان کی موت کے ساتھ 70 سال اور 91 دن پر ختم ہوا جبکہ ملکہ برطانیہ 70 سال اور 92 دن سے تخت پر براجمان ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہی نہیں ملکہ برطانیہ صرف 34 دن کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول ادولیادیج (Bhumibol Adulyadej) کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا کی دوسری طویل مدت تک راج کرنے والی شاہی شخصیت ہونےکا اعزاز حاصل کرلیں گی تھائی لینڈ کے بادشاہ نے 1946 سے اکتوبر 2016 میں اپنی موت تک 70 سال اور 126 دن تک حکمرانی کی۔


    ملکہ کے نئے سنگ میل کی نشاندہی ڈیل میل کے ایڈیٹر رچرڈ ایڈن نے ٹوئٹر پر کی اور ساتھ ہی انہوں نے الزبتھ دوم کو مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ 72 سال اور 110 دن کے شاندار دور حکومت کے ساتھ فرانس کے چودہویں لوئس ( Louis XIV) دنیا کے طویل مدت تک راج کرنے والے بادشاہوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں انہوں نے فرانس میں 14 مئی 1643 سے 1 ستمبر 1715 تک حکومت کی۔

    واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ستمبر 2015 میں باضابطہ طور پر طویل ترین عرصے تک برطانیہ پر راج کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے اگلے چند ہفتوں میں ایمرجنسی رسپانس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی بینک سے لیے گئے 7 کروڑ ڈالرز قرض سے ریسکیو 1122 شروع کی جائے گی ریسکیو 1122 کا کام صوبائی ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے-

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر گئیں

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سو اٹھاسی نئی ایمبولینس آگئيں ہیں ایمبولنسز آئندہ ہفتے محکمہ صحت کے سپرد کی جائیں گی جبکہ ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولنس سروس امن فاونڈیشن اور فائر بریگیڈ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی مشینری اور عملہ طلب کیا جائے گا جبکہ ریسکیو 1122 کے ریجنل دفاتر تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم ہوں گے کراچی میں ریسکیو 1122 کے پانچ دفاتر قائم ہوں گے۔

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    اس کے علاوہ سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے2 ہزار مقامات پر 10 ہزار کیمرے لگانے کی منظوری بھی دے دی ہے مذکورہ کیمرے شمسی توانائی سے چلیں گے۔ٕ

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا تھاجسے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ایمرجنسی آفیسر کی تعیناتی کا اختیار بھی ہوگا پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں صوبائی ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا-

    گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل

  • آسٹریلوی سائنسدان کا "برمودا ٹرائی اینگل”کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ

    آسٹریلوی سائنسدان کا "برمودا ٹرائی اینگل”کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ

    جنگ عظیم دوئم کے زمانے سے برمودا ٹرائی اینگل ساری دنیا کی توجہ کا خصوصی مرکز رہا ہے اور اس کے بارے میں غیر ماورائی معاملات مشہور ہیں برمودا ٹرائی اینگل بحر اوقیانوس کا ایک مخصوص حصہ ہے، اس علاقے کا ایک کونا برمودا، دوسرا پورٹوریکو اور تیسرا میامی سے متصل ہے اور ان تینوں کونوں کے درمیانی حصے کو برمودا تکون یا مثلث کہا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس مقام سے وابستہ چند داستانیں ایسی ہیں جن کے باعث اس کو شیطانی مثلث بھی کہا گیا ہے، ان داستانوں میں انسانوں کا غائب ہوجانا اور بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا جیسے غیر معمولی واقعات شامل ہیں برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک ایسا پُراسرار علاقہ ہےجہاں اب تک بہت سے طیارے،کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جاتیں ہیں لیکن آج تک کوئی بھی واضح طور پر برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل نہیں کرسکا تاہم اب ایک آسٹریلوی سائنسدان نے برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ‘ کارل کروزیلنکی'(Karl Kruszelnicki) نے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل میں طیاروں اورکشتیوں کی پراسرار گمشدگی کے پیچھے مافوق الفطرت وجوہات نہیں ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ یہ واقعات ممکنہ طور پر خراب موسم اور انسانی غلطی کا نتیجہ تھے جبکہ انہوں نے ان مقبول نظریات کو بھی رد کیا ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ ان گمشدگیوں کا تعلق مافوق الفطرت اسباب سے ہے۔

    انہوں نے 2017 میں ایک جگہ کہا تھا کہ یہ علاقہ خط استوا کے قریب ہے اس لیے یہاں بہت ٹریفک ہے جبکہ لائیڈز آف لندن اور امریکن کوسٹ گارڈ کے مطابق برمودا ٹرائی نگل میں گمشدگیوں کی تعداد فیصد کی بنیاد پر دنیا میں کہیں گمشدہ ہونے کی تعداد کے برابر ہے اس کے علاوہ کارل نے اپنے نظریے میں اس فلائٹ 19 کا بھی ذکر کیا جو برمودا ٹرائی اینگل کی تمام گمشدگیوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔

    یہ پرواز پانچ طیاروں پر مشتمل تھی جس نے 5 دسمبر 1945 کو فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈیل سے اڑان بھری تھی اور اس میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے لیکن امریکی بحریہ کے بمبار طیاروں کا (جو معمول کے تربیتی مشن پر کام کر رہے تھے) پانچوں طیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ طیارے غائب ہوگئے اور عملہ یا ملبہ کبھی نہیں ملا جبکہ فلائٹ 19 کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا ایک طیارہ بھی اسی رات غائب ہو گیا تاہم کارل کا خیال ہے کہ فلائٹ 19 اس دن بحر اوقیانوس میں 15 میٹر کی بلند لہروں کی وجہ سے غائب ہوئی پرواز میں واحد تجربہ کار پائلٹ لیفٹیننٹ چارلس ٹیلر تھا جس کی انسانی غلطی اس سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اب تک اس مقام پر 2 ہزار بحری جہاز اور 200 طیارے لاپتہ ہوچکے ہیں ایسی برقی لہریں اور مقناطیسی کشش بھی موجود ہے جو بڑے بڑے جہازوں کو تروڑ مروڑ کر رکھ دیتی ہیں امریکی میڈیا پر ان ہی جگہوں پر خلائی اور دیگر حقائق سامنے لانے والوں کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔

    تاہم اس علاقے میں پیش آنے والا ایک اور واقعہ ایسا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، یہ واقعہ ایسا ہے جسے سن کر ریڑھ کی ہڈی میں سرد سی لہر دوڑ جاتی ہے4 دسمبر 1970 کی ایک روشن صبح بروس گارنن نامی ایک پائلٹ نے بہاماس کے جزیرے اینڈروس سے اڑان بھری، اس کے چھوٹے جہاز میں صرف 2 مسافر سوار تھے اور ان کی منزل فلوریڈا کا شہر میامی تھایہ ایک معمول کی پرواز تھی جس پر بروس اس سے پہلے درجنوں بار جاچکا تھا جب طیارہ 1 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو طیارے کے سامنے ایک چھوٹا سا سیاہ بادل آگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی اپنا حجم بڑھانے لگا، بروس کو مجبوراً اس بادل کے اندر سے گزرنا پڑا۔

    پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا

    آگے جا کر جب طیارہ 11 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ کے سامنے ایک اور پراسرار سیاہ بادل آگیا۔ یہ بادل بہت بڑا تھا اور طیارے کو اس کے اندر سے گزارنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا بروس نے طیارے کو بادل کے اندر داخل کردیا، اندر سیاہ گھپ اندھیرا تھا لیکن یہ طوفانی بادل نہیں تھا تھوڑی دیر بعد اچانک بادل کے اندر سفید روشنی کے جھماکے سے ہونے لگے۔ پائلٹ نے لمحے میں جان لیا کہ یہ روشنی آسمانی بجلی نہیں تھی، کچھ اور تھی بادل کے اندر طیارے کا سفر نصف گھنٹہ جاری رہا، اچانک بروس کو محسوس ہوا کہ یہ وہی بادل تھا جو 10 ہزار فٹ کی بلندی پر اس سے ٹکرایا تھا اور یہ احساس ہوتے ہی اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    بادل اب ایک سرنگ کی سی شکل اختیار کرچکا تھا اور یوں لگتا تھا کہ اب یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ اچانک پائلٹ کو سامنے روشنی کی ہلکی سی کرن دکھائی دی جس کا مطلب تھا کہ بادل کی سرنگ ختم ہورہی ہے پائلٹ کے جسم میں نئی جان دوڑ گئی، لیکن جیسے جیسے روشنی قریب آنے لگی اچانک طیارے کے آلات ایک کے بعد ایک خرابی کا سگنل دینے لگے تمام انڈیکیٹرز جلنے بجھنے لگے اور کچھ دیر بعد پائلٹ طیارے پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا، لیکن طیارہ تب بھی اڑتا رہا۔

    بروس کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے طیارے کو کوئی اور قوت چلا رہی ہو، یا آسمان میں کوئی کرنٹ ہو جس کے باعث طیارہ خود بخود اڑ رہا ہو کچھ دیر بعد طیارہ بالآخر بادل کی سرنگ سے نکل آیا، اور اس کے ساتھ ہی طیارے کے آلات ایسے کام کرنے لگے جیسے ان میں کبھی کوئی خرابی ہوئی ہی نہیں تھی بادل سے نکلنے کے بعد بھی طیارہ کچھ منٹ مزید گہری سفید دھند میں سفر کرتا رہا۔ اس دوران اس نے گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اسے اس کی موجودہ لوکیشن بتائیں۔

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    گراؤنڈ کنٹرول کی جانب سے جواب ملا کہ طیارہ ریڈار پر دکھائی نہیں دے رہا جس سے بروس پریشان ہوگیا پھر اچانک دبیز دھند ختم ہوگئی اور بروس نے دیکھا کہ وہ عین میامی یعنی اپنی منزل کے اوپر تھا یہ ایک اور حیران کن بات تھی، یہ فاصلہ 217 میل تھا جسے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں طے کیا جانا تھا، لیکن طیارے کو اپنا سفر شروع کیے صرف 47 منٹ ہی گزرے تھے بہرحال طیارہ بحفاظت میامی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    لینڈ کرتے ہی بروس نے طیارے کا فیول چیک کیا تو وہ اتنا خرچ نہیں ہوا تھا جتنا طے شدہ فاصلے کے مطابق اسے خرچ ہونا چاہیئے تھا بروس نے سفر سے متعلق تمام دستیاب معلومات چیک کیں تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کا طیارہ سفر کے نصف وقت میں اپنی منزل پر پہنچا اس نے فوری طور پر ایوی ایشن ماہرین نے رابطہ کیا اور انہیں خود پر گزرنے والی صورتحال بتائی، لیکن کوئی بھی اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

    بالآخر بروس نے خود ہی اس بارے میں معلومات جمع کیں اور ان سے ایک نتیجہ نکالا کہ بادل کے اندر روشنی کے سفید جھماکے دراصل الیکٹر ک فوگ تھی کچھ افراد نے ایک ممکنہ خیال پیش کیا کہ بروس ڈارک انرجی کی وجہ سے وقت کو جلدی طے کرنے میں کامیاب ہوا، یہ وہی توانائی ہے جس کی وجہ سے ہماری کائنات پھیلتی ہے۔

    یہ توانائی بلیک ہول کی طرح وقت اور مقام میں خلل (ٹائم ٹریول قسم کے حالات) پیدا کرسکتی ہے، اسی کی وجہ سے بادل کی ایک سرنگ پیدا ہوئی، بروس اتفاق سے اس سرنگ میں جا نکلا اور خوش قسمتی سے زندہ سلامت نکلنے میں کامیاب رہا کچھ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے بادل اس علاقے میں عام ہیں اور اکثر پائلٹس کو ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس کی وضاحت کوئی نہ دے سکا کہ بروس نے اپنے سفر کا نصف وقت کیسے پار کرلیا، بروس گارنن کی یہ فلائٹ آج بھی ایک راز ہے جو حل طلب ہے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    کیا دجال برمودا ٹرائی اینگل میں رہتا ہے؟

    رسول اکرم ﷺ کی ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آج سے چودہ سو سال پہلے ہی دجال پیدا ہوچکا تھا اور اب وہ اپنی رہائی کا منتظر ہے دجال کے رہنے کی جگہ ایک غیرآباد جزیرہ ہے، اس کے کارندے لمحہ با لمحہ دنیا اور انسانوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، دجال کو غیر معمولی طاقتیں دی جائیں گی۔

    صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ جان لو کہ دجال نہ شام کے سمندر میں ہے اور نہ ہی یمن کے سمندر میں، وہ مشرق میں ہے اب عرب سے مشرق کی جانب دیکھا جائے تو ’ڈیول سی‘ یا شیطانی سمندر اور بحر اوقیانوس کے ’برمودا ٹرائی اینگل‘ ہی وہ دو جگہیں جنہیں یہودی بھی جہنم کا دروازہ مانتے ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں جگہوں کا ہی آخری سرا امریکا سے جا کر ملتا ہے۔

    مصری محقق عیسیٰ داؤد نے اپنی کتاب ’مثلث برمودا‘ میں کہا کہ دجال بحر الکاہل کے ان غیرآباد اور ویران جزائر میں تھا، اور حضور ﷺ کے وصال تک وہ بیڑیوں میں جکڑا تھا مگر آخری رسول ﷺ کے وصال کے بعد اسکی بیڑیاں ٹوٹ گئیں، اور وہ آزاد ہوگیا، مگر اسے خروج کی اجازت نہیں تھی، لہذا اب وہ ’ڈیول سی‘ سے ’برمودا ٹرائی اینگل تک رابطے میں ہےجس کے قریب شیطانی تہذیب پروان چڑھ کر نقطہ عروج کو پہنچنے والی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی

  • یوکرین جنگ : ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والے کتے کیلئے صدارتی اعزاز

    یوکرین جنگ : ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والے کتے کیلئے صدارتی اعزاز

    یوکرین میں جاری جنگ میں ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والے کتے کو صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیئو میں ایک تقریب میں پیٹرن نامی کتے کو 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے پر صدارتی اعزاز سے نوازا جبکہ خصوصی تقریب میں کینیڈین صدر بھی موجود تھے۔

    روسی افواج نے یوم فتح منانے سے قبل ایک اورحملہ کردیا

    پیٹرن کو یوکرین میں روس کے خلاف مذاحمت کی علامت کا درجہ دیا گیا ہے، جس کی عمر صرف ڈھائی سال ہے، صدر نے میڈل کی تقریب میں بتایا کہ پیٹرن نہ صرف دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کرنے میں مدد کر رہا ہے، بلکہ بچوں کو بارودی سرنگوں والے علاقوں میں ضروری حفاظتی اصول بھی سکھاتا ہے-


    ٹیریر، جس کے نام کا مطلب یوکرین میں "بارود” ہے، شمال مشرقی شہر چرنی ہیو میں روسی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو سونگھتا ہے اور ملک کی ریاستی ایمرجنسی سروس کے شوبنکر کے طور پر کام کرتا ہے۔

    روس کے مقابلےکے لیے امریکہ کی یوکرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان

    وہ روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کی قومی علامت بن گیا ہے یوکرینی سوشل میڈیا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرن کے کارنامے پوسٹ کرتے ہیں، اور لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ایک دن اس ننھے کتے کی بہادری پر فلم بنائی جائے گی۔


    زیلنسکی نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں پیٹرن اور اس کے مالک میخائیلو ایلیف کو ان کے ایوارڈز پیش کیے، جنہوں نے اتوار کو ملک کا اچانک دورہ کیا۔ جیسے ہی پیٹرن کو اس کا ایوارڈ پیش کیا گیا، ٹروڈو نے اپنی جیبوں کو اس طرح تھپتھپا کر کتے کو خراج تحسین پیش کیا-


    تقریب میں موجود کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو مزید اسلحہ اور آلات مہیا کرے گا۔

    روس کا جاپانی وزیراعظم پر پابندیاں لگانے کا اعلان

  • صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر گئیں

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر گئیں

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہرمویشیوں کے لیے جان لیوا بن گئی-

    باغی ٹی وی : صحرائےچولستان میں شدید گرمی میں تالاب خشک ہوگئے ہیں اورپینے کاپانی نایاب ہوچکا ہے اورکنووں کا پانی کڑوا ہوجانے سے پانی ناپید ہونے لگا، جس کے باعث تین دن کے دوران درجنوں بھیڑیں مرگئيں۔

    مقامی افراد کہنا ہے کہ صحرائی علاقہ ٹوبہ نواں کھوہ اورٹوبہ سالم سر میں درجنوں بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔

    ڈائریکٹرلائیواسٹاک ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ جانوروں کی اموات چولستان کے دور دراز علاقوں میں ہوئیں،جہاں سےاعدادوشمار اکٹھاکر رہےہیں ٹیمیں تین دن سے صحرا میں موجود ہیں اورجانوروں کی ویکسینیشن کر رہے ہیں مویشی مالکان کو گرمی سے بچاؤ کے لیے تدابیر اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

    وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تالابوں کاپانی خشک اور کنووں کاپانی کڑوا ہوچکا ہے، ایسے میں مویشی مالکان جانوروں کو آبادیوں کے قریبی علاقوں میں منتقل کریں۔

    چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

  • کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-

    سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی جبکہ تیز ہوائیں متعدد حادثات کا بھی سبب بنیں یہاں تک کہ اسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے تھانجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی تھیں-

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل  کا ردعمل

    گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل

    سابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میں سنگین آئینی بحران پیدا کردیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں،امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں فساد کو ہوا دے رہی ہیں،پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گورنر پنجاب کو نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے،پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے،

    قبل ازیں ورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل آ گیا ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئینی عہدے عزت و احترام کے ہوتے ہیں ۔ آئینی عہدوں پر زبردستی بیٹھنا غیر اخلاقی ہے آئین اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ،دل کو بھی یہی کہنا چاہیے کہ آپ اعتبار کھو بیٹھے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں

    قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا معاملہ،گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے تو اب سیکیورٹی نہیں دی جا رہی، اور انہیں گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسی لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ،انکا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، عمران خان کا سپاہی ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کروں گا

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، اور نہ ہی انہوں نے آئین کیخلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    صدر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے واقعات سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے صدر عارف علوی کو پیغام میں کہا تھا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی ن لیگ والے تنقید کررہے ہیں لیکن ان کو آئین کا پتہ نہیں، صدر آئین کے مطابق ہی گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ صدر اور گورنر کے اختیارات کیا ہیں ن لیگ کو وارننگ دی ہے کہ گورنرہاوس میں لوگ جمع نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو گورنرہاؤس بلا سکتا ہوں، وزیرداخلہ سے نفری مانگی ہے جواب ابھی تک نہیں ملا، ن لیگ کو کھلی مذاکرات کا چیلنج دیا ہے مگر پھر بھی نہیں آئیں گےوزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ آئین کے مطابق گورنر کو دیتا ہے ، وزیراعظم کو نہیں۔

    گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

  • ہانگ کانگ سے آنے والے سویابین سے بھرے جہاز میں دو مزدوروں کی لاشیں برآمد

    ہانگ کانگ سے آنے والے سویابین سے بھرے جہاز میں دو مزدوروں کی لاشیں برآمد

    ہانگ کانگ سے آنے والے سویابین سے بھرے جہاز میں دو مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ سے آنے والے سویابین سے بھرے جہاز میں دو مزدوروں کی لاشوں کی اطلاع ہے لاشوں مزدوروں کی موجود گی کی اطلاع دیگر مزدوروں نے عملے کو دی ہے-

    نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب بڑا معجزہ

    فیصل سبزواری وزیر بحری امور کے مطابق جہاز کے نچلے حصے سے مزدوروں کی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جہاز سے 12 ہزار 4 سو 26 ٹن سویا بین ڈسچارج کیا جا چکا ہےجہاز میں مزید 49 ہزار 8 سو 47 میٹرک ٹن سویا بین موجود ہے-

    لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات: قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاز سے فوری طور پر سویا بین کی منتقلی روک دی گئی ہے سویا بین سے لدا جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 11 اور 12 پر لنگر انداز ہے-

    قبل ازیں ریسکیو حکام نے پورٹ قاسم طارق ہوٹل کے قریب بیگ کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد کی تھی لاش کی اطلاع 15 کو دی گئی تھی ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا تھا کہ سفید کلر کی کرولا گاڑی لاش کو پھینک کر گئی ، خاتون کی لاش کو بیگ میں بند کیا گیا تھا خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات تھے-

    پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد

  • اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین "راکٹ پروف” بلڈ بینک

    اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین "راکٹ پروف” بلڈ بینک

    تل ابیب :رواں ہفتے اسرائیل میں دنیا کے پہلے زیر زمین ‘راکٹ پروف‘ بلڈ بینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ خدمات کا آغاز اس سال کے اواخر میں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوس‍ٹ کے مطابق میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نامی طبی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مکمل اجنبی شخص سے خون کے عطیے جیسے انمول تحفے کا حصول اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ہم تمام انسانیت کی ایک جیتی جاگتی اور سانس لیتی لڑی کا حصہ ہیں، جسے اس شاندار مرکز کے ‌ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

    امریکا میں ہیپاٹائٹس کا پراسرار حملہ،5 بچے ہلاک،100 سے زائد بیمار

    مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹرایم ڈی اے کو خون کے عطیات کو محفوظ بنانے کے لیے اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ میزائل، کیمیائی و حیاتیاتی حملوں اور زلزلوں سےمحفوظ رہ سکےاس بلڈ بینک کی عمارت چھ منزلہ ہےجن میں سے تین ز‌‍‍‍‌یر زمین ہیں اس کی تعمیر پر ایک سو پینتیس ملین یورو کاخرچ آیا ہےجو ایم ڈی اے کی ایک دوست امریکی تنظیم نے برداشت کیا ہے اس مرکز میں خون کے پانچ لاکھ عطیات محفوظ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

    خون عطیہ کرنے والے اس نئے مرکز کی دیواروں پر خاص طور سے سیمنٹ کی موٹی تہہ موجود ہے اس کے علاوہ حیاتیاتی حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے متعدد دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ماضی میں میزائل حملوں کی وجہ سے ہنگامی طبی امداد مہیا کرنے والوں کو خون کے عطیات کی ترسیل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایسی صورتحال میں خون کے عطیات کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاتا تھا-

    ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر جنگ اور امن کے دور میں لاکھوں زندگیاں بچانے کا باعث بنے گا۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا