Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے ملکی صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیپلز پاور پارٹی سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند یون نے دارالحکومت سیول میں ہونے والی تقریب میں ملک کے نئے رہنما کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا ہمیں متعدد بحرانوں جن میں وبائی بیماری، موسمیاتی تبدیلی اور بہت سے معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

    حالات بتارہے ہیں کہ روس یوکرین سے نہیں نکلے گا:جوبائیڈن

    انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے صدر کے طور پر، میں اپنی قوم کو تازہ ترین بحرانوں سے نکالنے کے کا فرض نبھاؤں گا، میں اس عظیم قوم کے لوگوں کی طرف سے سونپے جانے والے عہدے پر بھی شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی ۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

  • اسقاط حمل اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والے ایک اہم جین کا انکشاف اور علاج دریافت

    اسقاط حمل اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والے ایک اہم جین کا انکشاف اور علاج دریافت

    جاپان: سائنسدانوں نے حمل ضائع کرنے والے جین کا انکشاف اور علاج بھی دریافت کر لیا-

    باغی ٹی وی : سائنسدانوں نے چوہوں میں حمل ضائع ہونے اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والی ایک اہم جینیاتی کیفیت معلوم کرلی ہے اور اس کا علاج بھی معلوم کیا ہے یہ جین ایکس کروموسوم میں پایا جاتا ہے اور اگر اس کی سرگرمی کو دبادیا جائے تو وہ مردہ بچے کی وجہ بن سکتا ہے یہ جین بیضے سے اگلی نسل تک جاتا ہےاوراس میں ڈی این اے سے وابستہ ایک پروٹین اہم کردار ادا کرتا ہےدوسری جانب یہ بچے کی نشوونما میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

    جاپان کے مشہور رائکن سینٹر سے وابستہ میٹابولک ایپی جنیٹکس سے وابستہ تجربہ گاہ میں اس کا انکشاف ہوا ہے تحقیق کے سربراہ ازوسا انوئی کے مطابق اس تحقیق سے بے اولادی اور بچوں کی نشوونما کے مسائل کو نئے سرے سے جاننا ممکن ہوگا۔

    یہ جین نان کوڈنگ آراین اے پر مشتمل ہے جو ایک کروموسوم میں پایا جاتا ہے اور اسے Xist کا نام دیا گیا ہے ہم جانتے ہیں کہ دو طرح کے کروموسوم نارمل انداز میں ملیں تو حمل ٹھہرتا ہےان میں ایکس وائی اور ایکس ایکس کروموسوم کے جوڑے بنتے ہیں۔

    یوں ماں اور باپ کے جنسی کروموسوم کی جوڑوں میں سے ایک ہی آگے بڑھ کر ملاپ کرتا ہے تو کبھی مردانہ اور کبھی زنانہ جین حاوی ہوتاہے اسی سے بچے کی جنس کا تعین بھی ہوتا ہے ماہرین نے چوہوں میں ایسی جینیاتی سرگرمی دیکھی ہے جس میں بالخصوص نربچوں کی موت ہوجاتی ہے یا وہ مردہ پیدا ہوتے ہیں دوسری جانب مادہ کی آنول نال بھی غیرمعمولی بڑھی ہوئی دیکھی گئی ہے۔پھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس عمل میں Xist کی سرگرمی بھی رک جاتی ہے جو مادہ کی جانب سے آتا ہے۔

    پھر ماہرین نے باری باری کئی جین کو بے عمل کرکے یا خارج کرکے دیکھا کہ اس سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب جیسے ہی Xist کو بحال کیا گیا تو چوہوں میں اسقاط کا عمل رک گیا اور معلوم ہوا کہ اگر اس جین کو سرگرم رکھا جائے تو حمل گرنے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔ عام حالات میں اسے Xist کی ناکارہ امپرنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے چوہوں ترقیاتی نقائص کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے جو دوسری صورت میں ماؤں کی جانب سے نسل نو سے متعلق ایپی جینیٹک ہدایات کی کمی کی وجہ سے قبل از پیدائش مہلکیت اور نال کی خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں-

    محققین اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید تجربات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جب انڈے کے خلیے بنائے جاتے ہیں تو یہ مخصوص حیاتیاتی ہدایات کیسے قائم ہوتی ہیں، اور کیا ماحولیاتی عوامل اس عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔

    تاہم انسانوں پر اس کے اطلاق کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے لیکن انسانی ادویہ پہلے چوہوں کو ہی دی جاتی ہیں اور چوہے طبی تحقیق میں ہمارے بہترین دوست اور معاون بھی رہے ہیں۔

  • عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    کراچی: اداکارہ امر خان نے سینما میں پاکستانی فلموں کو ہٹاکر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ امر خان جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’دم مستم‘‘ کی مرکزی اداکارہ اور اسی فلم کی رائٹر بھی ہیں نے سینما گھروں سے پاکستانی فلموں کو ہٹا کر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج، دی ملٹی ورس آف میڈنس‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے…

    اداکارہ امر خان نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سینما مالکان کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میکرز جنہوں نے 3 سال لگا کر فلمیں بنائیں اور کوویڈ کی وجہ سے یہ فلمیں ریلیز نہ کی جاسکیں۔ تاہم بالآخر تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جب پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں اور ان تمام فلموں کے ہاؤس فل گئے تو ایک غیر ملکی فلم کی وجہ سے ان کی 50 فیصد سے بھی زیادہ اسکرینز روک لی گئیں۔

    امر خان نے کہا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ آپ غیر ملکی فلموں پر پابندی لگائیں یا عوام جو ڈیمانڈ کررہی ہے انہیں وہ دیکھنے سے روک لیں، لیکن ایکوالٹی (مساوات) بھی کسی چیز کا نام ہے اور عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے۔

    اداکارہ امر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپنے ملک کی فلم جیسی بھی ہو اس کے ساتھ ایک اپنائیت ہوتی ہے اور ان فلموں کا کمایا ہوا پیسہ اسی انڈسٹری میں واپس آئے گا۔ جب کہ ایک غیر ملکی فلم کا پیسہ دوسرے ملک میں جائے گا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کے بزنس کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ایک سے ڈیڑھ ہفتہ یہ فلم پاکستانی سینماؤں میں نہ لگتی۔ لیکن پاکستانی فلموں کے اسکرین سے اتارے جانے پر ایک لوکل پروڈیوسر تباہ ہورہا ہے۔

    امر خان کا کہنا تھا کہ مقامی فلموں کو بنانے میں، ہدایت کار، اداکار، رائٹر، کیمرہ مین، ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹ سمیت بہت سے لوگوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے۔ اب وقت ہے ہم سب کو اپنی فلموں کے لیے متحد ہونے کا۔

    اداکارہ نے تمام لوگوں سے اپنی فلموں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہزاروں لوگ اس فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں تاکہ اسے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں، بہتر کوالٹی لاسکیں۔ اسلیے مہربانی کرکے اس بار پاکستان اور پاکستانی فلم میکرز کو جیتنے دیجئے۔ ڈاکٹر اسٹرینج کو آپ کی ضرورت نہیں ہے پاکستانی فلم میکرز کوہے۔

    قبل ازیں اداکار مصطفیٰ قریشی نے سینما گھروں سے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو اتارنا فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے دیا تھا کہا تھا کہ سینما مالکان کو اپنی ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا کسی طرح بھی حب الوطنی نہیں، حکومت کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہورہی ہو تو اس کے مقابلے پر غیر ملکی فلم نہ لگائی جائے۔

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

    ان کا پاکستانی فلم میکرز سے کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز نہ کریں کیونکہ اب پہلے والا ماحول نہیں ہے کہ جب عید پر آٹھ آٹھ فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، سینما مالکان اور فلم میکرز باہمی مشاورت سے اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں فلموں کی ریلیز کے حوالے سےپالیسی تیارہونی چاہیے تاکہ فلم میکرزاورسینما مالکان دونوں کا بھلا ہوسکے کئی سال بعد عید پر پاکستانی فلموں کے حوالے سے ماحول بنا تھااوراچھی خبریں آرہی تھیں لیکن سینما مالکان کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی نےمایوسی پھیلا دی، جب پاکستانی فلمیں بزنس کر رہی تھیں تو ان کو بلا وجہ کیوں اتارا جا رہا ہے اور غیر ملکی فلم کو کیوں اہمیت دی گئی۔

    ہولی ووڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کیا ہے؟

    ہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کی کمائی کی ہےہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کی تین دن کی کمائی پاکستان کی پانچوں فلموں کی مجموعی کمائی اور مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو جہاں دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی شائقین بھی اسے دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ مذکورہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے۔

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں…

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک طاقتور کتاب کی کھوجنا کرتے ہوئے حادثاتی طور پر متعدد ان دیکھی اور بہت بڑی کائناتوں میں چلے جانے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ان دیکھی دوسری حیرت انگیز کائناتوں میں داخل ہونے کے بعد شیطانی قوتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ میں ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کے ہی متعدد کردار بنائے گئے، جن میں سے ان کے چند کردار شیطانی قوتوں سے لڑتے ہوئے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔

    ان دیکھی اور بہت بڑی حیرت انگیز کائناتیں دکھانے اور وہاں کے طاقتور اور انتہائی منفی ذہنیت کے ولن دکھانے پر شائقین کو فلم کی کہانی بہت پسند آ رہی ہے جب کہ اس میں شامل وژوئل افیکٹس نے بھی شائقین کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔

    ہدایت کار سام ریمی کی فلم کی کہانی مکائل والڈرون نے لکھی ہے اور اسے کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ 6 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے اور اس بار بھی فلم میں مرکزی کردار بینڈکٹ کمبربیچ نے ادا کیا ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلزبتھ اوسلن، بینڈکٹ وانگ اور مکائل اسٹل برگ سمیت کئی اداکار شامل ہیں’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 6 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

  • پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    طبی تحقیقی ماہرین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطیس کے مرض میں مبتلا نوجوان مریضوں میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج ہونے کے امکانات بہت زیادہ پائے گئے ہیں کیونکہ ان کی اکثریت ناصرف موٹاپے کا شکار ہے بلکہ ان میں سے اکثر سگریٹ نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی کا بھی شکار ہیں۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا

    کراچی میں منعقدہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے منعقدہ تیسری سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق کراچی میں ذیابیطیس یا شوگر کے نئے مریضوں اوسط عمر 30 سے 35 سال ہے، جن کی اکثریت یعنی 77 فیصد مریض موٹاپے کا شکار ہیں-

    تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کا شکار نوجوان اور جوان مریض نہ صرف ان کنٹرولڈ شوگر یا شوگر کی زیادتی کا شکار پائے گئے بلکہ ان کے خاندان میں بھی شوگر کا مرض پایا گیا جس کی وجہ سے ان میں جلد دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات بہت زیادہ پائے گئے ہیں۔

    کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ عسکری کو کانفرنس کے دوران پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    دوسری جانب ایک دو نہیں بلکہ 11 تحقیقی مقالوں سے ثابت ہوا ہے کہ اگر موٹے افراد صرف تین ماہ تک اپنی غذا میں سبزیوں کی شرح بڑھادیں تو مثبت اثرات صرف تین ماہ میں ہی سامنے آسکتے ہیں اس سے نہ صرف وزن میں کمی ہوتی ہے بلکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس بھی قابو میں آجاتی ہے اس ضمن میں 18 برس یا اس سے زائد عمر کے 800 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں پہلے سے ہی کئے گئے سروے کا دوبارہ جائزہ (میٹا اینالِسس) کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات بہت جلد ہی موٹاپے کی یورپی کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔

    کوپن ہیگن میں واقع اسٹینو ڈائبیٹس سینٹر کی ماہر اینی ڈیٹے ٹرمانسن اور ان کے ساتھیوں نے تمام ڈیٹا جمع کرکے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے اور اسے شائع بھی کرایا ہے۔

    تاہم یہاں سبزیوں والی غذاؤں کا مطلب، پھل، دالیں، لوبیا، اور گری دار پھل ہیں انہیں کھانے سے ٹرائی گلائسرائیڈ یا بلڈ پریشر پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن طویل مدتی استعمال سے کچھ اورنتائج ملے ہیں۔ اس ضمن میں مارچ2022 تک انگریزی زبان میں شائع شدہ تمام تحقیقات کو شامل کیا گیا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    اس ڈیٹا میں 800 سے زائد افراد سے معلومات جمع کی گئیں جن میں دل اور ذیابیطس کی وجہ بننے والے بایومارکرز یعنی وزن، بی ایم آئی، خون میں گلوکوز کی مقدار، بلڈ پریشر، ہر طرح کا کولیسٹرول اور دیگر چکنائیاں یعنی ٹرائی گلیسرائیڈز شامل تھے۔ تقریباً ساری تحقیقات میں ہی شرکاکو دو گروہوں میں بانٹا گیا تھا جن میں عام گروپ کے لوگوں کو ان کی مرضی کی غذائیں کھانے کی آزادی تھی جبکہ کنٹرول گروپ کے شرکا کو پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذائیں دی گئی تھیں۔

    ماہرین نے 12 ہفتے یعنی تین ماہ تک سبزیاں کھلائیں تو اکثر افراد کے وزن میں پانچ کلوگرام تک کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح خون میں شکر کی مقدار بہتر ہوئی، کولیسٹرول قابو میں آیا اور بی ایم آئی میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

    جبکہ عام غذا استعمال کرنے والے میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ بڑھے ہوئے وزن کے شکار اور خود ذیابیطس کے کنارے پہنچنے والے افراد اب بھی پھل اور سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کرکے اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں۔

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

  • بجلی خرابی کے باعث دلہن کی شادی بہن کے دولہے سے ہو گئی

    بجلی خرابی کے باعث دلہن کی شادی بہن کے دولہے سے ہو گئی

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی ریاست جین میں دلہنوں نے غلط دولہے کے ساتھ شادی کر لی-

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھیہ پردیش کی ریاست اجین میں دو بہنوں کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ بجلی کی خرابی کی وجہ سے معاملات کچھ الجھ گئے اندھیرے میں دلہنوں نے غلط دولہے کے ساتھ شادی کر لی-


    اتوار کو رمیش لال کی دو بیٹیاں نکیتا اور کرشمہ کی شادی مختلف خاندانوں کے دو نوجوانوں ڈانگوارا بھولا اور گنیش سے ہو رہی تھی چونکہ د لہنیں پردے میں تھیں اور دونوں کا لباس ایک جیسا تھا، اس لیے شادی کی رسومات کے دوران کسی کو دولہنوں کے بدلنے کا علم نہیں ہوا-

    یوکرین جنگ : ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والے کتے کیلئے صدارتی اعزاز

    دولہنوں کی بدلی کا اندازہ اس وقت ہوا جب دولہا اپنی دلہنوں کو گھر لے گئے تھوڑی دیر کے جھگڑے کے بعد سمجھوتہ ہو گیا تاہم دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب پھر دوبارہ سے انجام دی گئی-

    اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین "راکٹ پروف” بلڈ بینک

  • طالبان نےخواتین  سے متعلق سخت فیصلے واپس نہ لئے تو؟  امریکا نے خبردار کر دیا

    طالبان نےخواتین سے متعلق سخت فیصلے واپس نہ لئے تو؟ امریکا نے خبردار کر دیا

    واشنگٹن: امریکا نے خواتین سے متعلق سخت فیصلوں پر طالبان کو خبردار کر دیا-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان حکومت افغانستان میں خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیتی تو سخت اقدامات پر مجبور ہوں گے۔

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم…

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے خواتین کے عوامی مقامات پر برقع پہننے کو لازمی قرار دینے کے حکم کو واپس لینے کے لیے براہ راست بات کی ہے اگرخواتین سے متعلق سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا جاتا تو امریکہ طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا سکتا ہے ہمارے پاس بہت سے ایسے ٹولز ہیں جنہیں استعمال کر کے طالبان پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان اقدامات اور ٹولز سے متعلق وضاحت نہیں کی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں امدادی کاموں اور فنڈز کی فراہمی کو مشروط کرسکتا ہے۔

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امیر طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو عوامی مقامات پر چہرہ اور سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا جبکہ ایک ماہ قبل ہی امیر طالبان کی مداخلت پر ہی لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھلنے کے ایک ہی گھنٹے بعد دوباہ بند کروا دیا گیا تھا جبکہ تاحال خواتین کو ملازمتوں پر واپس سے روک رکھا ہے۔

    افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کو آٹھ ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے تاہم اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے اس حکومت کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی روابط قائم کیے ہیں حال ہی میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کی دنیا سمٹ کر ایک گاؤں بن چکی ہے افغانستان کا عالمی امن و سلامتی میں اپنا ایک کردار ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسلامی اماراتِ افغانستان کو تسلیم کرے۔

    کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  • وزیراعلٰی پنجاب کا شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

    وزیراعلٰی پنجاب کا شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

    لاہور: وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ


    اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے ون ڈش کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ڈش کے قانون پر عمل درآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا ون ڈش کے قانون پرہرضلع میں عمل کرایا جائے اورخلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

  • امام الحق نے اپنی شادی بابراعظم کی شادی  سے مشرو ط کردی

    امام الحق نے اپنی شادی بابراعظم کی شادی سے مشرو ط کردی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی سے مشرو ط کر دی-

    باغی ٹی وی : امام الحق نے ایک انٹرویو میں محبت اورشادی کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہوشادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں اپنی شادی کرواؤں گا۔

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کروا لوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    امام الحق بابراعظم کےساتھ ساتھ کماراسنگاکارا اور ویرات کوہلی کےمداح ہیں بابر اعظم کپتان سےزیادہ بیٹر اچھے ہیں،کمارا سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر…

  • امن کاحصول، امن کا قیام اورامن کےفروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کوتقویت فراہم کرتی ہیں،مسعود خان

    امن کاحصول، امن کا قیام اورامن کےفروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کوتقویت فراہم کرتی ہیں،مسعود خان

    امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو تقویت فراہم کرتی ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے معروف امریکی یونیورسٹی جان ہاپکن کے طلبا کے وفد سے ملاقات کی۔ لاطینی امریکہ، جنوبی ایشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز و دیگر زیر تربیت طلباء جان ہاپکن یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ کے شعبے سے منسلک ہیں۔

    پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز

    سفیر پاکستان نےوفد کو پاک امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں خصوصاً معاشی تعلقات، سیکیورٹی، توانائی، صحت اور بالخصوص صحت عامہ کے شعبوں میں جاری تعاون اور ان تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔علاقائی و بین الاقوامی امورکے حوالے سے دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر اور مفادات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو نہ صرف تقویت فراہم کرتی ہیں بلکہ دوطفہ تعلقات کا اہم خاصہ ہیں مختلف شعبوں میں جاری پاک امریکہ پارٹنرشپ ہمارےدوطرفہ تعلقات کی وسعت اور مضبوطی کامظہر ہےکوروناوباء کےدوان امریکہ کی جانب سےویکسین کی فراہمی کےضمن میں پاکستان کاشمارسرفہرست ممالک میں ہوتا ہےپاکستان میں مصروف عمل امریکی کمپنیاں اور ترقیاتی منصوبے پاکستان امریکہ تعلقات کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے-

    سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    آئی ٹی اور خصوصاً اسٹارٹ اپ کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ امریکہ میں موجود پاکستانی نژاد کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ امریکہ کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی امریکن ہمارااثاثہ اورباعثِ فخر ہیں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں پاکستان علاقائی اور عالمی امن کاخواہاں ہےکیونکہ ملکی و علاقائی ترقی کا رازدیرپا امن میں پوشیدہ ہےپاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کا ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکالنے پر یقین رکھتا ہے۔

    وفد میں شریک طلباء کی جانب سے سفیر پاکستان سے علاقائی و بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ ان کی ماضی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی متعددسوالات پوچھے-

  • عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے اور گھر میں قید رکھتے تھے۔

    باغی ٹی وی : دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے طلاق جیسے انتہائی قدم اٹھائے جانے کے بارے میں بات کی۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    انٹرویو میں دانیہ شاہ نے سوال پر کہ آپ تو بچپن سے عامر لیاقت کو پسند کرتی تھیں اور اس کا اعتراف آپ نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا پھر اچانک کیا ہوا کہ آپ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا؟ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے عامر لیاقت کو دیکھا تھا نہ میں انہیں پسند کرتی تھی بلکہ عامر لیاقت نے مجھے کہا تھا کہ تم میڈیا پر یہ تمام باتیں کہنا میں نے عامر لیاقت کو اپنے نکاح کے وقت دیکھا تھا یہاں تک کہ میرے نام کے ساتھے ’’سیدہ‘‘ بھی عامر لیاقت نے ہی لگوایا تھا حالانکہ میرا نام ’’دانیہ ملک‘‘ ہے۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے کبھی بھی گھر پر نوکروں کے سامنے عزت نہیں دی ہاں میڈیا پر میرے ساتھ اچھے تھے لیکن جیسے ہی گھر پر پہنچتے تھے ان کا رویہ بدل جاتا تھا۔

    دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے میرے گھر والوں سے دور کرنے کی بھی کوشش کی۔ دانیہ نے پیسوں کے لیے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے پیسوں یا چیزوں کی ضرورت نہیں ہے میڈیا، دنیا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے پیسے کے لیے عامر لیاقت سے شادی کی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں گھر میں قید کرکے رکھا ہواتھا مسوال پر کہ آپ اس قید سے باہر کیسے نکلیں؟ تو دانیہ شاہ نے کہا کہ میری بھانجی پیدا ہونے والی تھی اور میری بہن کا آپریشن تھا اس لیے میں نے عامر لیاقت کے بہت ہاتھ پیر جوڑے کہ مجھے جانے دو میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہے عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے نہیں دیتا تھا کہتاتھا نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں یہ کیسا عا لم ہوا جسے نہ عورت کی عزت کا پتہ ہے اور نہ نماز کا۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے صلح کرنے کے حوالے سے کہا کہ عورت ذلیل ہونےکے لیے پیدا نہیں ہوئی میں عامر لیاقت کے ساتھ نہ لڑائی کرنا چاہتی ہوں، نہ ان سے کچھ لینا چاہتی ہوں، میری سیدھی سی بات ہے کہ وہ مجھے طلاق دیں مجھے اس رشتے میں رہنا ہی نہیں ہے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ