Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی

    حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وات ٹوئٹس میں بتایا کہ دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے، روئے، پیٹے نہیں آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400 کلو کر دیا-


    انہوں نے کہا کہ 4 سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے-


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 4 سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا، موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی-

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،ملتان کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد کا اعلان کیا-


    انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا، دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ۔ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے اور ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ! اسے کہتے ہیں عملی خدمت #PakistanSpeed کے ساتھ-

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی سمت سے پر امید پاکستانیوں کی شرح کا جنوری 2022 سے اپریل 2022 کا موازنہ بھی پیش کیا اور لکھا کہ حکومت کے صرف دو ہفتے الحمدللہ!

  • ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکا

    ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران چند ہفتوں کے دوران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لیے پریشان کن بات ہے۔

    جوہری پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے:کِم جونگ اُن

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا کے لئے یقیناً تشویش اورفکرمندی کا باعث ہے ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے نکل گئی تھی جس کے بعد ایران نے اپنے جوہری پروگرام کوتیزی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جارحانہ پیشرفت سے روکنے اور مسئلے کوحل کرنے کے لئے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

    اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔

    جوہری جنگ کےامکانات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں :روس کی وارننگ

    انھوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ مئی کے آخرمیں آنے والے یوم یادگار سے قبل ایران سے متعلق کھلی سماعت کریں گے اورہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جوہری معاہدے کومکمل کرلیں یہ بریک آؤٹ ٹائم ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع فراہم کر سکتا ہے اور یہ اس کے لیےمحض چند ہفتوں کا معاملہ ہو گا۔

    انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ اس معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام یا خطے میں اس کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کے دور میں طے پانے والے ایران امریکی جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا او ایران پرپابندیاں عائد کیں تھیں صدر جوبائیڈن کے دور کا آغاز ہوتے ہی موجودہ امریکی حکومت نے ایران سے 2015 والے معاہدے کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی تھیں دونوں ممالک میں بہت سے نکات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔

    سعودی عرب: سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں پھرنے والی لڑکی گرفتار

  • جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

    جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

    بیجنگ: چین نے جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا گیا ۔

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا…

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔ چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئیے-


    انہوں نے کہا کہ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیرکوہنگامی فون کال میں کراچی دھماکے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری اورپاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی جامعہ کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

    خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا…

    دوسری جانب پاکستان میں کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بنایا گیا ہے ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایس پی اے وی سی سی بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے بم دھماکے کے حوالہ سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی حملے میں دھماکا خیزمواد ممکنہ طور پر یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی-

    کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد جامعہ کے دروازے پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے رینجرز اہلکار یونیورسٹی آنے والے عملے کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ جامعہ کراچی میں بدھ کو تدریسی عمل معطل ہے۔

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی کراچی پولیس کے خدشات درست نکلے، کراچی یونیورسٹی وین پر حملہ خاتون نے کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کالعدم تنظیم کے پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ،کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کراچی میں چینیوں پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ فدائی حملہ پہلی بلوچ خاتون فدائی شاری بلوچ عرف برمش نے سر انجام دیکر بلوچ مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعےمیں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

  • حکومت کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: ریلوے نے عید الفطر پر 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ قبل ازیں ریلوے حکام نے عی پر دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر پر رش کے پیش نظر عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پہلی عید اسپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے سہ پہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر اگلے روز رات 11:00 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے صبح 10:00 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر3:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی-

    تیسری ٹرین 30 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

    فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    چوتھی ٹرین 7 مئی کو راولپنڈی سے صبح 9:00 بجے روانہ ہو کر گجرات، لاہور اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی جبکہ آخری اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے دن 11:00 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

  • مقبوضہ کشمیرکےاسکول میں بھی  طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد

    مقبوضہ کشمیرکےاسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد

    سری نگر: حجاب تنازعہ کشمیر میں بھی پہنچ گیا، غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں بھارت کی ایک تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی شہرپونے میں قائم ایک رضاکار گروپ کے زیر انتظام جوجسمانی طور پر معذور بچوں کی دیکھ بھال کررہا ہے، چلنے والے”ڈگر پریوار اسکول”نے ایک سرکلرجاری کیا ہے جس میں اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حجاب پہننے سے گزیر کریں ۔

    خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

    سرکولر میں کہاگیا ہے اس اقدام سے طلباء کو اساتذہ اور عملے کے ساتھ بات چیت کرنے میں آسانی ہوگیبارہمولہ قصبے میں قائم اس اسکول میں تقریبا 60 طلباء زیر تعلیم ہیں اسکول جذباتی اور اخلاقی طور پر سیکھنے اور آگے بڑھنے کی جگہ ہے اس لئے طلباء کے ساتھ باہمی اعتماد قائم ہونا چاہیے تاکہ انہیں خوشی اور تحفظ کا احساس ہو ۔

    پرنسپل کے دستخط کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عملے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اسکول کے اوقات میں حجاب سے گریز کریں تاکہ طلباء آرام دہ محسوس کر سکیں اور اساتذہ اور عملے کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔

    تاہم اسکول کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس میں غلط فہمی ہوئی ہے اور وہ میٹنگ کے بعد اس ہدایت نامے کو واپس لیں گےاسکول میں تمام مذاہب کے بچے ہیں اور ہم امتیازی سلوک نہیں کرتے ہم آرڈر واپس لے رہے ہیں اورہم نیاسرکولر جاری کریں گے۔

    بھارت کی معروف سماجی کارکن وموٹیویشنل اسپیکرسبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کو ایک بار پھر امتحان دینے سے روک دیا گیا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ایک امتحانی مرکز میں چھ طالبات کو حجاب اتارنے کا حکم دیا گیا تاہم طالبات نے منع کردیا جس پر انتظامیہ نے لڑکیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔

    اس سے قبل کرناٹک کے شہر اوڈوپی میں حجاب پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی طالبہ عالیہ اسدی کو بھی ساتھی طالبہ کے ہمراہ امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

    کرناٹک میں بی جے پی کی قیادت والی ہندوتوا حکومت نے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی لگا دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ حجاب میں ملبوس طلباء اور اساتذہ کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ہندو انتہاپسندوں کا خوف: دلت نوجوان پولیس حصار میں دلہن بیاہنے پہنچ گیا

    درخواست گزاروں میں سے ایک عالیہ اسدی نے ٹویٹر پر اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوا کیا کہ بار بار ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے! بی جے پی ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے ہمیں دھمکی دی تھی کہ اگر ہم امتحان میں شرکت کے لیے گئے تو ہمارے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے ہمارا ملک کس طرف جا رہا ہے-

    15 مارچ کو مسلم لڑکیوں کی طرف سے دائر درخواستوں کو کارناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام میں ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مذہب کی آزادی معقول پابندیوں کے تابع ہے تاہم مسلمان لڑکیوں نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ حجاب پر پابندی کے معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کی سماعت کے لیے فہرست بنانے پر غور کرے گی ، انتظار کریں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے-

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

  • اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی ٹوئٹرجوائن نہیں کر وں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی وہ ٹوئٹر جوائن نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہیں ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر سوال بھی اٹھایا گیا۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے سابق امریکی صدرنے اپنے بیان میں کہا کہ ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک ‘ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم’ کو باضابطہ طور پر جوائن کریں گے میں ٹوئٹر پر واپس نہیں جارہا البتہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے منسلک رہوں گا۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا-

    واضح رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

    معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے، مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

  • پنجاب:سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی گندم کی فصل جلا ڈالی

    پنجاب:سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی گندم کی فصل جلا ڈالی

    پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے گاؤں میں 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی آگ نامعلوم شخص کے جلتی سگریٹ پھینکنے سے لگی۔

    نواب شاہ،کوٹ لالو ریلوئے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف نے سیالکوٹ میں آگ لگنے سے 90 ہزار کلوگرام گندم کی تیار فصل کی تباہی سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا تھا وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی ہے-

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں آتشزدگی، 12 دکانیں خاکستر،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق

    انہوں نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبار ک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔واضح رہے کہ بیلہ پُل باجواں بجوت سیکٹر میں 23 اپریل 2022 کو گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی تھی،آگ سے 77 ایکڑ رقبہ متاثرہواتھا، 76 ایکڑ میں گندم کی فصل کٹائی کے لئے تیار حالت میں تھی، تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ کٹائی مشین میں فنی خرابی سے آگ لگی-

    مشین کے قریب ہی ذخیرہ کردہ 80 لیٹر ڈیزل کے آگ پکڑنے سے حادثے کا دائرہ پھیل گیا تھا،فاصلہ زیادہ ہونے کی بناءپر فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں وقت لگا فائر بریگیڈ نے 32 کلومیٹر کا فاصلہ 25 منٹ میں طے کیا فائربریگیڈ کی کوششوں سے آگ کو 135 ایکڑ میں پھیلنے سے روکا گیا۔

    کھیتوں میں بکریاں کیوں آئیں؟زمیندار نے 14 سالہ چرواہے کو پھانسی دیدی

  • خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا، گاڑی اور اس میں موجود غیرملکی اساتذہ کی مکمل ریکی کی گئی تھی، تعلیمی ادارے میں ایسا واقعہ ہوناحیرت انگیز ہے جامعہ میں خاتون کے تعلیمی ریکارڈ کو چیک کیاجارہا ہے، جامعہ کراچی کی اپنی سکیورٹی ہے اوراندر رینجرز کا ونگ بھی ہے، دہشتگردی کے واقعات صرف انٹیلی جنس معلومات پرناکام بنائے جاسکتے ہیں۔

    غلام میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی کے حوالے سے سکیورٹی خدشات نہیں تھے، ممکن نہیں یونیورسٹی میں آنے والے طلبہ اور افراد کی تلاشی لی جائے تاہم حملے سے متعلق مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی جمع کر رہے ہیں جس سے مزید شواہد سامنے آسکیں گے شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا، 44ہزار کیمرے شہریوں کی مدد سے لگائے جاچکے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی پلان موجود ہے۔

    ادھر جامعہ کراچی کے چاروں گیٹ پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، چاروں گیٹ پر رینجرزاہلکار اور جامعہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئےگئے شیخ زید کیمپس ،مسکن میٹروول گیٹ غیرمتعلقہ ٹرانسپورٹ کےلیے بند کر دیا گیا

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکےکے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی،جامعہ کراچی کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے،اسٹوڈنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کا پاس جس گاڑی پر ہوگا نہ اندر داخل ہوسکے گی-

    دوسری جانب جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار سامنے آ گیا ہے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک برقع پوش خاتون جامعہ کراچی کے اندر ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے مبینہ خودکش حملہ آور خاتون رکشے سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہو جاتی ہے، سفید اسکارف والی خاتون مبینہ حملہ آور کے پاس جاکر کچھ بات کرتی ہے اور بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پر آ جاتی ہے۔


    سامنے آنے والے شواہد کے مطابق حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک وین کا انتظار کیا اور خاتون نے جامعہ میں داخل ہونے کے لیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے ذریعے رکشے کی تلاش جاری ہے۔

    کراچی پولیس چیف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خاتون انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر پہلے سے اپنے ہدف کا انتظار کر رہی تھی، چینی اساتذہ کی وین جیسے ہی گیٹ پر پہنچی، خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا اللہ

  • فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کےوکیل نےاسلام آبادہائیکورٹ کاحکمنامہ پیش کردیا –

    تحریک انصاف کے وکیل انورمنصور نےالیکشن کمیشن کوفیصلہ پڑھ کرسنایا،کیس میں التواکی استدعاکردی کہا کہ جب تک باقی کیس اس جگہ نہیں آتے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس نہیں چل سکتا-

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ تمام پارٹیز کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلہ تک موخر کیا جائے آپ کا دل میں احترام ہے تینوں پارٹیز کے فارن فنڈنگ کیسز چل رہے ہیں مختلف ا سٹیج پر ہیں –

    انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018میں کہہ دیا تھا کہ 5سال کےاکاوئنٹس کی تفصیلات دیکھیں گے-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو 8 سال ہو گئے آپ کی قیادت نے کہا ہے کیس جلدی نمٹائیں، ہائیکورٹ کے آرڈر سے پہلے بھی ہم کیس نمٹانے کی طرف جا رہے تھے، کمیشن اپنا پروسیجر خود بناتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کمیشن تاریخیں بھی دوسری عدالت سے لے؟ آپ کے دلائل اگر متعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں-

    جس پر انور منصور خان نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد میں اپنے دلائل مکمل کر لوں گا آپ کیس کو عید کے بعد رکھ لیں، مجھےآپ کے سامنے ثابت کرنا ہے کہ فنڈ دینے والے پاکستانی تھے، ثابت کرنا ہے کہ ساری کمپنیاں سنگل ملکیت کی کمپنیاں ہیں، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ اپنی مرضی کی تاریخ بتائیں، جس پر انور منصور خان نے کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور صاحب، آپ کی مرضی کی تاریخ ہمیشہ دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں،انہوں نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا آپ نے کہا ہے کہ آپ کیس پر دلائل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے میرٹ پر فیصلہ ہو گا،کمیشن کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، ہم نے نہیں دیکھنا کہ باہر پانچ بندے آئے ہیں یا 5 لاکھ-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 101 سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی، 17 کے اکاؤنٹس میں تضاد تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اپنا تفصیلی مؤقف دے گا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی سماعت جاری رکھے گا۔

    اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں التوا پر اعتراض اٹھایا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ دو تاخیر کر لیں-

    وکیل احمد حسن نے کہا کہ میری درخواست پر یہ کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیس میں مداخلت نہ کریں جبکہ باقی جماعتوں پر پی ٹی آئی وکیل کہہ رہے ہیں میں مداخلت کروں، یکساں مواقع یہ نہیں کہ ‎سب کیس ساتھ چلیں، اس کا مطلب ہے سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، ان کی بات سے تو یہ مطلب ہے کہ قتل کے سب مقدمات اکھٹے چلیں، اس رویے پر پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔

    ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو اپنا مینڈیٹ معلوم ہے، انور منصور صاحب، آپ چاہتے ہیں سب جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا کیس سنیں؟ سب کیسز برابری کے ساتھ ہی سنے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • صدر اور گورنرعمران نیازی کی ذاتی غلامی سے نکلیں، تاریخ کو داغدار نہ کریں،حمزہ شہباز

    صدر اور گورنرعمران نیازی کی ذاتی غلامی سے نکلیں، تاریخ کو داغدار نہ کریں،حمزہ شہباز

    نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر پنجاب ہوش کے ناخن لیں اور عمران نیازی کی ذاتی غلامی سے نکلیں-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر پنجاب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے،آئین بڑا اور انا چھوٹی ہے،آئین کے تحت کام کریں صدر اور گورنر عمران نیازی کی ذاتی غلامی سے نکلیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    نو منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر اور صدر تاریخ کو داغدار نہ کریں میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمہ دار ہے جس نے آئین توڑ ہے عمران نیازی اداروں پر چڑھ دوڑنے کی بات کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

    حمزہ شہباز کی جانب سے معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے جانے پر عدالت نے صدر پاکستان کو حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم صدر کی جانب سے کوئی نمائندہ مقرر نہ کرنے پر حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا ہے حمزہ شہباز کی درخواست پر یف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے محفوظ فیصلہ آج سنایا –

    عدالت نے حکم دیا کہ گونر پنجاب 28 اپریل تک حلف کروائیں گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے، آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-

    جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے،گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں، کل تک گورنر پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں،گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو کسی اور کو نامزد کریں، ہائیکورٹ آفس آج ہی فیصلہ صدر اور گورنر کو بھیجے۔

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ