Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا اللہ

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ یہ مشترکہ غم ہے،جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے اور اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے جامعہ کراچی دھماکےکے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے۔

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپوریک جہتی کرتا ہے، یہ مشترکہ غم ہے، یہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے اور اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنوجائزہ لیں گے، سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد مؤثر اقدامات کریں گے باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کےکٹہرے میں لانے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرےگی۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    دوسری جانب جامعہ کراچی کے چاروں گیٹ پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، چاروں گیٹ پر رینجرزاہلکار اور جامعہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئےگئے شیخ زید کیمپس ،مسکن میٹروول گیٹ غیرمتعلقہ ٹرانسپورٹ کےلیے بند کر دیا گیا

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکےکے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی،جامعہ کراچی کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے،اسٹوڈنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کا پاس جس گاڑی پر ہوگا نہ اندر داخل ہوسکے گی-

    بدترین لوڈشیڈنگ،روزہ داروں کی صوبائی و وفاقی گورنمنٹ سے رحم کی اپیل

  • ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان

    ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان

    ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز مئی میں ہوں گے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کے لیے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سےمئی میں ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان کیا ہے ملک بھر میں منعقدہ ان ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرزکریں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    یہ ٹرائلز تین مختلف کٹیگریز میں لیے جائیں گے، جس میں انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کٹیگریز شامل ہیں۔ انڈر 19 کٹیگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی جو یکم ستمبر 2003 یا اس کے بعد پیدا ہوئیں ایمرجنگ کٹیگری کے لیے عمر کی حد 19 سے 24 سال تک مقرر کی گئی ہے اسی طرح 25 سے 28 سال تک کی خواتین کھلاڑی سینئر کٹیگری میں ٹرائلز دینے کی اہل ہوں گی۔

    زیادہ سے زیادہ نئی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرز ان ٹرائلز میں شرکت کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 23-2022 میں 100 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔

    ملک بھر میں منعقدہ یہ ٹرائلز فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈکپ کی بینچ اسٹرینتھ کی مضبوطی کا بھی سبب بنیں گے۔

    مختلف کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ٹرائلز کا شیڈول:
    • بلوچستان : 12 مئی
    • سینٹرل پنجاب: 6 تا 9 مئی
    • خیبر پختونخواہ: 9 تا 11 مئی
    • ناردرن: 10 تا 17 مئی
    • سندھ: 18 تا 28 مئی
    • سدرن پنجاب: 10 تا 12 مئی

    گلگت بلتستان میں ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہناہے کہ ملک میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر کی نو عمر لڑکیوں اور خواتین تک اس کھیل کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اس اقدام سے انہیں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی، جن کی مکمل تیاری کے لیے انہیں ضروری سہولیات اور باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

    عوام ہمارے ساتھ ، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی:مریم نواز

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے بورڈ کےشانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو اس وقت اس کھیل میں خواتین کے لیے مناسب مواقع میسر نہیں تھے تاہم پی سی بی کے اس اقدام سےاب یہ کھیل ہر خواہشمندخاتون کرکٹر کی رسائی میں ہوگا جویقیناََ ملک میں خواتین کرکٹ کی ترقی کا سبب بنے گا۔

    بسمہ معروف نے مزید کہاکہ نو عمرلڑکیاں اس کھیل میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور مناسب کوچنگ، تربیت اور سہولیات سے وہ ملک کے لیے شاندار خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی –

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کی حاضری لگانے کا حکم دے دیا حمزہ شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ درخواست ضمانت پر بحث کریں۔

    وکیل نے کہا کہ ملزم درخواست دینا چاہتا ہے، رول کا تعین نہیں ہو سکا،جس پر اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے استفسار کیا کہ کون سا ملزم ہے؟ وکیل نے کہا کہ شعیب قمر جس کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے عدالت نے سوال کیا کہ کیا شعیب قمر کو سمن کیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ نہیں شعیب قمر کو سمن نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے کہا کہ تو پھر آپ کیوں درخواست دینا چاہتے ہیں؟ ایسے تو عبوری ضمانت نہیں چل سکتا ہے وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ عید کے بعد کا ہفتہ رکھ لیں، عدالت نے کہا کہ یہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایسے کب تک چلے گی ؟-

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی مصروفیات ہیں، سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہباز شریف خود عدالت پیش ہوں گے۔

    شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے 14 تاریخ رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل چاہتے ہیں کہ اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں۔

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کردیا، اور کہا کہ وکیل امجد پرویز سے دستخط کروا لیں، آج آپ بھی دلائل دے سکتے ہیں جتنی آپ کی تیاری ہے۔

    ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ سندھ ہوگیا ہے، گزشتہ رات ہی مجھے کیس ملا ہے ابھی جائزہ لینا ہے۔

    اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی درخواست نمٹادی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ گونر پنجاب 28 اپریل تک حلف کروائیں گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے، آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-

    جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے،گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں، کل تک گورنر پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں،گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو کسی اور کو نامزد کریں، ہائیکورٹ آفس آج ہی فیصلہ صدر اور گورنر کو بھیجے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے تھے کہ صدر مملکت سو رہے تھے، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا عدالت نے صدر کو یاد کرایا کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آئی، عدالت کو یہ بتا دیں کہ کیا صدر اسے حل کر رہے ہیں؟ صدر کو احساس نہیں ہوسکا کہ صوبے کا کیا کرنا ہے، تو کوئی فیصلہ کر کے بھیج دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود حلف نہ لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب: سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں پھرنے والی لڑکی گرفتار

    سعودی عرب: سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں پھرنے والی لڑکی گرفتار

    سعودی عرب: ریاض میں سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں پھرنے والی لڑکی کو گرفتارکر لیا گیا-

    باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک لڑکی کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں دیکھا گیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور لڑکی کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مسجدالحرام کی صفائی کیلئے اسمارٹ روبوٹس بھی عملے میں شامل

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک سیکیورٹی ادارے کی خصوصی فوجی وردی پہنی ہوئی تھی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب میں کسی دوسرے شخص کا بھیس بدلنے، سیکیورٹی ادارے ، عوامی اہلکار یا سیکیورٹی اہلکار کا روپ دھارنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے-

    جمال خاشقجی کے قتل کے بعد طیب اردگان کا پہلی مرتبہ دورہ سعودی عرب کا اعلان

    جس کے مطابق اور کوئی شخص کسی عوامی اتھارٹی میں کسی شخص کی نقالی کرتا ہے اسے سعودی قوانین کے مطابق تین سال سے زیادہ قید یا 50,000 ریال سے زیادہ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

    اس کے برعکس اگر جرم کا ارتکاب قانون کے مطابق دہشت گردی یا استحصال کے ساتھ ہو وہ جاسوس یا انٹیلی جنس افسر، فوجی اہلکار کا بھیس بدلتا ہے تو اسے 10 سال تک قید اور ڈیڑھ لاکھ ریال تک جرجانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    آسمانی بجلی گرنے سے اونٹوں کا ریوڑ ہلاک

  • خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

    خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

    جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں اتوار دل دہلا دینے واقعہ سامنے آیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو دوسہ کے ایک گاؤں میں ایک 35 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

    جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں دوسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار گپتا نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اتوار کی صبح جے پور سے دوسہ جانے والی بس میں سوار ہوئی تھی۔

    اس دوران وہ بس سے اتر کر اپنے والدین کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اس کے بعد وہ اسے ایک دور دراز علاقے میں لےگئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

    اس کے بعد خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش کنویں میں پھینک دی گئی اس کی لاش پیر کی صبح کنویں سے برآمد کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرم میں استعمال ہونے والی کار کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

    بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں 13 سالہ کمسن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔

    پولیس نے سورنا کماری کی شناخت مرکزی ملزم کے طور پر کی تھی جس نے نابالغ کو جسم فروشی پر مجبور کیا سورنا کماری جون 2021 میں کوویڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کی والدہ کی ہلاکت کے بعد اس کے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ساتھ لے گئی تھی اس کے بعد خاتون نے کمسن بچی کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف کوٹھوں پر بھیجا تاکہ اسے جسم فروشی کاروبار میں استعمال کیا جاسکے۔

    گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5 افرادکے گلے کاٹ دیئے گئے

  • مسجدالحرام کی صفائی کیلئے اسمارٹ روبوٹس بھی عملے میں شامل

    مسجدالحرام کی صفائی کیلئے اسمارٹ روبوٹس بھی عملے میں شامل

    ریاض: رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کی صفائی کے لئے انسانوں کی ٹیم میں روبوٹس بھی شامل کئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی حرمین شریفین کے امورکی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق عازمین کوعمرے اورعبادات کی انجام دہی کے لئےصحت مند اورصاف ماحول فراہم کرنے کے لئے روبوٹس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں جراثیم کش اسپرے کے لئے 11 اسمارٹ روبوٹس کوباقاعدہ ملازم رکھا گیا ہے جو24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ٕ

    رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی

    بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 4 ہزار مرد اورخواتین ورکرز بھی عازمین کی دیکھ بھال اورصفائی ستھرائی کے کاموں پرمامورکئے گئے ہیں۔

    اس سے قبل مسجد الحرام میں عازمین کی رہنمائی اورانہیں مناسک کی ادائیگی میں مدد اورعمرے سے متعلق قانونی مسائل سے متعلق فتویٰ دینے کے لئے بھی رہنما روبوٹ نصب کئے جاچکے ہیں یہ روبوٹس اردو،عربی اورانگریزی زبانوں میں مدد اوررہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    دوسری جانب حال ہی میں سعودی حکومت نے 2022 کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کیا ہے کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نےسب سےزیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے جاری کیا ہے، جس کے تحت رواں سال دونوں ممالک سے علیحدہ علیحدہ 81 ہزار 132 عازمین فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے رواں سال 10 لاکھ عازمینِ حج کی میزبانی کررہا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے سعودی حکومت نے 2 سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ،برطانیہ 12 ہزار 348، امریکا 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے جبکہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گےجبکہ حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹے کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے جس کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔

    سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کردیا

  • 13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

    13 سال کی عمر میں ’پی ایچ ڈی‘ کی تیاری کرنے والا ننھا آئن سٹائن

    نیو یارک :13 سالہ امریکی طالبعلم اگلے ماہ فزکس میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن کرنے کے بعد اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق ایلیوٹ نینر کے خاندان نے بتایا کہ وہ جلد ہی فزکس میں بیچلرکی ڈگری اور ریاضی کی کم عمر گریجویٹ کا مقام حاصل کرےگی اسے یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں طبیعیات میں ڈاکٹریٹ کے پروگرام میں قبول کیا گیا ہے۔

    13 سالہ طالبعلم نے یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں 3.78 پوائنٹس کی اوسط برقرار رکھی اور یونیورسٹی کی تحقیق میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھیوں کو بھی پڑھایا۔

    بھارت کی معروف سماجی کارکن وموٹیویشنل اسپیکرسبری مالا نے اسلام قبول کرلیا


    اس کی والدہ مشیل ٹینر نے انکشاف کیا کہ اس نے تین سال کی عمر میں ریاضی پڑھنا شروع کر دی تھی ہوم اسکولنگ کے چند سالوں اور ہائی اسکول کے نصاب کے بعد جسے مکمل ہونے میں دو سال لگے اس نے نو سال کی عمر میں کالج کی کلاسیں لینا شروع کر دیں جن لوگوں نے ایلیوٹ کی کہانی سنی ہے وہ کہتے ہیں کہ وہ اب بچہ نہیں رہا یا وہ بہت تیزی سے بڑا ہوا وہ ابھی بھی بہت بچہ ہے اور فرق صرف یہ ہے کہ وہ ایک مختلف عمارت میں اسکول جاتا ہے۔

    ایلیوٹ نے اپنے کیریئر کے بارے میں بتایا کہ وہ طبیعیات کے لیے ایک حیرت انگیز جذبہ رکھتا ہیں یہ ان کی پسندیدہ چیزوں میں سے ایک ہے وہ ایک ماہر طبیعیات اور یونیورسٹی میں فزکس کی پروفیسر بننا چاہتا تاہم گریجویٹ پروگرام میں تعلیم کے اخراجات والدین کے لیے رکاوٹ تھے۔

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے


    OneStop یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ایلیوٹ کے خاندان کو موسم خزاں اور بہار کے سمسٹرز کے لیے تقریباً 40,600 ڈالر یا تقریباً20,300 فی سمسٹر ادا کرنا ہوں گے۔

    مشیل نے کہا کہ ہم صرف اپنےتمام آپشنز کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور حتمی نتائج کے ساتھ آ رہے ہیں کسی بھی اسکالرشپ، فیلوشپس، گرانٹس کے لیے اپلائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ہم یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یونیورسٹی نے ایلیٹ کو مالیاتی پیکج نہیں دیا۔

    امریکہ میں آنے والے طبیعیات کے پی ایچ ڈی طلباء میں سے صرف 3 فیصد کو ٹیوشن کی چھوٹ اور/یا مالیاتی پیکج نہیں ملتا، اس لیے ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم 13 سال کی عمر میں ایلیوٹ کی تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے جھنجھوڑ رہے ہوں گے۔’

    والدین نے رقم اکٹھا کرنے کے لیے GoFundMe مہم شروع کی اور اس کی والدہ نے کہا کہ خاندان نے گریجویٹ پروگرام میں اس کے پہلے سال کے لیے فنڈنگ حاصل کی تھی۔

    واضح ہے کہ ایلیوٹ باضابطہ طور پر 12 مئی کو فزکس اور میتھمیٹکس برانچ میں بیچلر آف سائنس کے ساتھ گریجویٹ ہوں گے۔

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات…

  • آسمانی بجلی گرنے سے اونٹوں کا ریوڑ ہلاک

    آسمانی بجلی گرنے سے اونٹوں کا ریوڑ ہلاک

    سعودی عرب: آسمانی بجلی گرنے سے 5 اونٹ ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب کی ایک ریتلی سڑک پر مردہ اونٹوں کا ریوڑ دیکھا جا سکتا ہے –

    ہندو انتہاپسندوں کا خوف: دلت نوجوان پولیس حصار میں دلہن بیاہنے پہنچ گیا

    ویڈیو میں دیکھا جانے والا منظرعفیف گورنری میں پیش آیا جہاں گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اونٹ ہلاک ہوگئے العربیہ نے "سبق” اخبارکے حوالے سے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بارش اور بگولوں کےدوران اونٹوں پر بجلی گری۔

    قابل ذکر ہے کہ عفیف اور مہد الذہب کے گورنریوں میں گذشتہ جمعرات سے وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس علاقے میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔


    واضح رہے کہ اتوار کے روز مغربی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مہد الزہاب کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور بڑے علاقے میں سیلابی ریلے چل پڑے-

    دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون چل بسیں


    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پیر کو اپنی موسمی رپورٹ میں توقع کی تھی کہ مہد الذھب کے علاقے میں گرج چمک کےساتھ اولے پڑنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سےنجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ،حائل،ریاض،القصیم اور مشرقی علاقوں کےشمالی حصوں میں بارش، گردوغبار اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی تھی۔

    بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

  • عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف اوراداکارہ امر خان کی فلم ’’دم مستم‘‘ ریلیز سے قبل قانونی چارہ جوئی کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فلم ’’دم مستم‘‘ میں شامل متنازعہ ڈائیلاگ کے معاملہ پر خواجہ سراؤں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے خواجہ سرا زانایا چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بیرسٹر احمد پنسوتا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم سے خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز کو حذف کیا جائے ان ڈائیلاگز سے خواجہ سراؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں-

    درخواست گزار نے کہا کہ فلم ’’دم مستم‘‘ میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز اور مکالمے بولے گئے ہیں اور ان ڈائیلاگز کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے خلاف ہزرہ سرائی کی گئی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں –

    واضح رہے کہ فلم ’’دم مستم‘‘ کو عیدالفطر پر سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    قبل ازیں معروف اداکار عمران اشرف نے کہا تھا کہ میری عید پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دمستے“دیکھنے سے قابل ہوگی۔اس فلم میں میرے مقابل امر خان ہیروئن ہیں۔

    عمران اشرف نے کہا تھا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتےہیں اوران ممالک میں جرم کرنے پربلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں۔

    عمران اشرف نے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی