Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    ممبئی: نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے یہاں تک کہ اداکار کو اشتہار میں کام کرنے پر معذرت کرنی پڑی-

    با غی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوںکہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں اکشے کمار بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جو صبح 4 بجے اٹھتے ہیں 5 بجے شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کا جملہ ہے کہ ’ایک سگریٹ کے پیسوں سے تم دو زندگیاں خرید سکتے ہو‘ اور وہ خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔


    بالی ووڈ اداکار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض پیشکش ہوئی اشتہار میں کام کرنے کی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔

    تاہم اب حال ہی میں اداکار کو گٹکے کے اشتہار میںدیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک گئے تھے اور اداکار پر غصے کا اظہار کیا تھا جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو اکشے کمار نے ٹوئٹر پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔


    اکشے کمار نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں، خیرخواہوں اور آپ تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں پچھلے کچھ دنوں میں آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والے ردعمل نے مجھے بے حد متاثر کیا اگرچہ میں تمباکو کی توثیق نہیں کرتا اور نا ہی کروں گا میں ویمل الائچی کے ساتھ اپنی وابستگی کی روشنی میں آپ کے جذبات کے اظہار کا احترام کرتا ہوں۔

    اکشے کمار نے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پوری عاجزی کے ساتھ میں پیچھے ہٹتا ہوں اور اس اشتہار میں کام کے لیے ملنے والی پوری فیس کو میں نے ایک اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برانڈ اس معاہدے کی قانونی مدت تک اشتہارات نشر کرنا جاری رکھ سکتا ہے، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں مستقبل میں اشتہارات کے انتخاب میں انتہائی محتاط رہوں گا بدلے میں ہمیشہ آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کا طلبگار رہوں گا۔ اکشے کمار‘‘۔

  • افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق  درجنوں زخمی

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک 5 افراد جاں بحق اور کم از کم 65 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا لیکن فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

    کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں تین زوردار دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہو گئے دھماکے کے جگہ اور اس کے اطراف میں رہنے والی آبادی میں زیادہ تر کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے، پہلا دھماکہ اسوقت ہوا جب طلبا تفریح کر رہے تھے، اس کے بعد دو مزید دھماکے ہوئے تھے-

    پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ہونے والے تین دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی تھی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں دہشت گردی کے ان واقعات میں لقمہ اجل بننے والوں کے خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی تھی –

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اورہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بات اہم ہے کہ افغانستان اورعالمی برادری دہشت گردی کی لعنت کے خلاف قریبی تعاون میں شامل ہوں-

    کابل سکول میں دھماکے، پاکستان، ایران نے کی مذمت

    کابل میں امریکی سفارت خانے نے مغربی کابل میں ہونے والے آج کے بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے تمام لوگ بلا خوف و خطر خود تعلیم حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر افغانستان کی سرزمین کو ننھے اور معصوم بچوں کے خون سے رنگین اور لہو لہان کردیا ہے-

    ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی…

  • بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    کراچی: پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ اور مقبول ترین اداکار جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ کے بیٹی سے متعلق دئیے گئے بیان پر فنکاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صاحبہ حال ہی میں اپنے شوہر افضل خان المعروف جان ریمبو کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں ان کا بیٹی سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    بیٹی سے متعلق سوال پرریمبو نے کہا تھا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا ۔

    اداکار نے مزید کہا تھا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    جبکہ اداکارہ صاحبہ نے ندا یاسر کے شو میں کہا تھا کہ انہیں شوق تھا کہ ان کے صرف بیٹے ہوں، بیٹی نا ہو۔ اللہ نے مجھے اس زمانے میں بیٹی نہیں دی تو میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

    اداکارہ صاحبہ نے بیٹی کی خواہش نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، بیٹیاں زندگی بھر کبھی اپنی من منانی کرہی نہیں سکتیں، پہلے والدین کا اور پھر شوہر کا پریشر۔ لڑکیوں کی اپنی کوئی مرضی اور اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ صاحبہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور جہاں صارفین نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا وہیں اداکاروں نے بھی شدید ردعمل دیا-

    اداکارہ کرن تعبیر نے صاحبہ کے بیٹیوں سے متعلق بیان پر کہا کہ اللہ بیٹی بھی ان کو دیتا جو اس قابل ہوتا، افسوس ہوا ہماری آج کی عورت کی ایسی سوچ دیکھ کر۔

    اداکار معمر رانا نے صاحبہ کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر بیٹیوں کے ہمراہ اپنی تصویریں پوسٹ کیں۔ اداکار معمر رانا کی بیوی نے بھی اس بات کا شکر ادا کیا کہ وہ 2 بیٹیوں کی ماں ہیں اس کے علاوہ انہوں نے حضورﷺ کی ایک حدیث بھی شیئر کی وہ عورت خوش قسمت ہے جس کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے-

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں، بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر چیئرمین نیپرا سی ای او آئیسکو  پر برہم

    لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں، بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر چیئرمین نیپرا سی ای او آئیسکو پر برہم

    اسلام آباد: بجلی کی لوڈ شیڈںگ پر چیئرمین نیپرا نے سی ای او آئیسکو پر برہمی کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی سی ای او آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں، ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے پانچ سال کی کارکردگی دیکھیں گے، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں، آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میری بیوی نے کہا کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہوگا جبکہ رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو بار گئی، لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے کراچی میں دو لاکھ 16 ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی، آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں، جس کمپنی کے پاس تفصیل نہیں وہ تفصیلات منگوالیں۔

    واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے گرمی اور رمضان کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام پریشان ہے اور شکوہ کر رہی ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل تو آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی۔ ادھر تاجر اور درزی بھی وقت پر آرڈر مکمل نہ کرنے سے مشکلات کا شکار ہیں۔

    پاکستان کا واحد ہسپتال تعمیراتی مراحل میں لینٹر تک

    دوسری جانب لیسکو حکام نے بجلی کا کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترجمان کےالیکٹرک کا کہناہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طورپربڑھا دیاگیا ہے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے میٹنگز ہوئی ہیں، 6 سے7 ہزارمیگاواٹ بجلی اس لیےنہیں بنائی جارہی کہ پاور پلانٹس کوفیول نہیں ملا، سندھ بھرمیں 10سے12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے گزشتہ حکومت کہتی رہی کہ بجلی سسٹم میں موجود ہے آج پوچھتا ہوں کدھر ہے بجلی ؟ سابق وزیر فواد چودھری نے کہا اسٹیبلشمینٹ سے نہ بن سکی اس لیے حکومت ختم ہوئی پی ٹی آئی حکومت صرف ان کی نا اہلی سے گئی فیڈرل اور صوبائی گورنمنٹ دونوں کے لیے لوڈ شیڈنگ ایک بڑا چیلنج ہے، ایک پاور پلانٹ جو میرٹ آرڈر میں سب سے اوپر ہے اور سستی بجلی دیتا ہے، یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔

    کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

  • اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ

    اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: مولانا اکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا اکبر چترالی کا کہنا تھا کہ یہاں چہرے بدل چکے ہیں مگر نظام وہی ہے، وزراء بدل چکے مگر نظام وہی پرانا ہے-

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کی غلامی کے بجائے خداکی غلامی اختیار کرنی چاہئے، اس ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، سودی نظام کے خاتمے تک ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

    مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کیا جائے، مساجد سے بجلی بلوں و سرچارجز کا خاتمہ کیا جائے-

    تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    قبل ازیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے نئی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا تھا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہیں، نئی حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائے اور اور امریکہ سے بات کرے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی عدالت نے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وہ 2003ء سے قید میں ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

    افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ ،مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان کوخط لکھ دیا

  • 11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے

    11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے

    سرگودھا: 11سالہ بچے کے قتل کی انسانیت سوش واقعہ، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے۔

    باغی ٹی وی : 27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

    لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازمائیں قتل،زیادتی کا بھی شبہ

    آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

    قبل ازیں لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازماؤں کو قتل کیا گیا تھا لاہور میں گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازماؤں کی لاشیں ملی ہیں، اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے اٹھارہ سالہ ملازمہ کی لاش ملی، مالک نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کومل نے ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا ئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا-

    بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    ایک اور واقعہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے تیرہ سالہ مسکان کو مردہ حالت میں چلڈرن ہسپتال لایا گیا تھا جھنگ کی رہائشی مسکان قدیر نامی شہری کے گھر میں ملازمہ تھی جسے اس کا ڈرائیور طبی امداد کیلئے چلڈرن ہسپتال لایا، مگر راستے میں ہی دم توڑ گئی پولیس نے ڈرائیور کی مدد سے اس کے مالک قدیر کو حراست میں لے لیا تھا-

    گھر میں گھس کر 37 سالہ خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،خاتون کی ہوئی موت

  • بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں 13 سالہ کمسن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے اجتماعی عصمت زیادتی کی جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔

    بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے کو پیرچاٹنے پرمجبورکردیا

    پولیس نے سورنا کماری کی شناخت مرکزی ملزم کے طور پر کی، جس نے نابالغ کو جسم فروشی پر مجبور کیا سورنا کماری جون 2021 میں کوویڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کی والدہ کی ہلاکت کے بعد اس کے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ساتھ لے گئی تھی اس کے بعد خاتون نے کمسن بچی کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف کوٹھوں پر بھیجا تاکہ اسے جسم فروشی کاروبار میں استعمال کیا جاسکے۔

    اگست 2021 میں لڑکی کے والد نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی اس کے بعد پولیس نے سورنا کماری سمیت 80 ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرنا شروع کردیا اس کیس میں پہلی گرفتاری جنوری 2022 میں کی گئی تھی اپریل 19 کو بی ٹیک کے طالبعلم سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اس جرم میں ملوث تمام 80 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

    ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کے سپراجا نے کہا کہ لڑکی کی عمر اور صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، کئی گروہوں نے لڑکی کو خریدا اور اسے جڑواں تیلگو ریاستوں میں کئی جگہوں پر لے جا کر جسم فروشی پر مجبور کیا-

    اے ایس پی سپرجا نے کہا کہ پولیس کچھ اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے جو فرار ہیں اس کیس کا ایک ملزم لندن میں ہے پولیس نے اس معاملے میں ملزمین سے ایک کار، 53 سیل فون، تین آٹوز اور بائیک ضبط کیے ہیں۔ ملزمان کو وجئے واڑہ، حیدرآباد، کاکیناڈا اور نیلور سے گرفتار کیا گیا۔

    آندھرا پردیش میں 13 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ آٹھ ماہ کی اجتماعی عصمت دری میں ملوث دیگر مفرور ملزمان کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

  • اب امریکا ہی میرا اصلی گھر ہے،شہزادہ ہیری

    اب امریکا ہی میرا اصلی گھر ہے،شہزادہ ہیری

    برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے امریکا کو اپنا اصل گھر قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب امریکا ہی ان کا گھر ہے جبکہ اس سے پہلے شہزادہ ہیری کے وکیل نے لندن ہائیکورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ ہی شہزادہ ہیری کا گھر ہے اور یہی ان کا ہمیشہ گھر رہے گا۔

    امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی سے انجیل پڑھنا…

    نیدرلینڈز میں امریکی صحافی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے سکیورٹی اور دیگر وجوہات کو بنیاد بنا کر یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ وہ اپنی دادی یعنی ملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے اپنے والد اور ولی عہد شہزادہ چارلس اور بھائی شہزادہ ولیم کی کمی محسوس ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔

    خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ

    ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ محفوظ رہیں اور ان کے گرد صحیح افراد موجود ہوں۔

    تاہم شہزادہ ہیری کو اس متنازع انٹرویو پر برطانیہ میں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ ،مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان کوخط لکھ دیا

    افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ ،مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان کوخط لکھ دیا

    کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔

    باغی ٹی وی : مفتی تقی عثمانی کی جانب سے طالبان سربراہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں، ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پربیٹے سے فون پر اظہار تعزیت


    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں، اسلام یا امارات اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہے یہ غلط تاثر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک اہم مسئلہ لڑکیوں کی تعلیم کا ہے جس کو دشمنوں نے امارات اسلامیہ کے خلاف پروپیگنڈے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے امارات اسلامیہ نے اب تک جو فراخ دلانہ اور حکیمانہ اقدامات کئے ہم ان کی قدر کرتے ہیں لیکن ہماری رائے یہ ہے کہ شرعی حدود مں رہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کا مناسب انتظام کرنا بہت ضروری ہے –

    کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

    مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اول تو اس لئے کہ خواتین کے مسائل مثلا علاج تعلیم اور فلاحی کام کے لیے تعلیم یافتہ خواتین ملک کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے مرد و عورت کے اختلاط کا فتنہ ختم کیا جا سکے دوسرے یہ بے بنیاد تاثر ختم کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلام یا اسلامی خواتین کے خلاف ہے البتہ ان کی تعلیم کا ایسا انتظام کرنا ضروری ہے جو لڑکوں کی تعلیم سے الگ ہو-

    دادو آتشزدگی: وفاقی حکومت نے متاثرین کیلئےایک کروڑروپے امداد جاری کر دی

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سنا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ درسگاہوں کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے لیکن اس کا حل نکالا جا سکتاہے کہ ایک ہی عمارت میں ایک وقت لڑکوں کی تعلیم ہو اور دوسرے وقت لڑکیوں کی تعلیم ہو یا ایک ہی عمارت کے ایک حصے میں لڑکوں کی اور دوسرے حصے میں لڑکیوں کی تعلیم کا انتظام ہو اس طرح کی تدبیر باہمی مشورے سے بآسانی نکالی جا سکتی ہے-

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

  • عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی؟

    عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی؟

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب ٹوئٹر اسپیس میں لائیو شرکت کی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسی حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ تھا کہ اس میں عمران خان کی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔

    وزیراعظم کا عمران خان فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم،وزیر داخلہ نے متعلقہ…

    اسکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ردعمل کا اظہار کیا۔


    ذیشان ملک نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی، اور ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ ترمیم شدہ ہے۔

    مریم نوازنے عمرے پر جانے کے لئے عدالت سےرجوع کر لیا

    خیال رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔
    https://twitter.com/PTIofficial/status/1516882633279557633?s=20&t=KMOhL5Q_mMnb8TtQsM629Q

    چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

    پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی تھی ارسلان خالد نے بتایا کہ کسی بھی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔

    فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان کے اسپیس سیشن نے اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنی جانے والی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا دادو واقعہ پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف