Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کے عمرے پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس شہاز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو جن ججز نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں ،دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا، وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے،

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 2019میں جھوٹے الزا م پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی،مریم نیب میں پیش ہوئیں مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں،لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا تھا۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔  مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے، مریم نواز کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

    میں واقعی ارسطو بن گیا،عمران‌ خان پر غداری کا مقدمہ بنتا تھا، احسن اقبال

    کراچی کیلئے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ

  • دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کی آتشزدگی کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کی اور ر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار…

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے بطور امداد دیئے جائیں گے۔

    سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو کو ہدایت دی کہ فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

    سانحہ دادو، بچے مر گئے،گھر جل گئے،سیاستدان آپس میں الجھے ہوئے،بے حسی کی حد ہو گئی

    وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ چھ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور متاثرین کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا تمام متاثرین کو فوری طور پر نئے گھر فراہم کیے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف مقامات لگنے والی آگ سے علاقے میں 100 سے زائد گھر جل گئے ہیں چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے-

    دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد…

  • امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی سے انجیل پڑھنا چھوڑ دی،سروے

    امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی سے انجیل پڑھنا چھوڑ دی،سروے

    امریکن بائبل سوسائٹی کے سالانہ اسٹیٹ آف دی بائبل رپورٹ کیلئے سروے کرنے والے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے گزشتہ برس مکمل یا جزوی طور پر انجیل کو پڑھنا بند کردیا ہے ، اور اس کمی کا تعلق کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے گرجا گھروں کے بند ہونے سے ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : کرسچنٹی ٹوڈے کے مطابق امریکن بائبل سوسائٹی کےکے مرکزی محقق جان پلاک نے 2022 کی رپورٹ میں لکھا کہ رپورٹ پر کام کرنے والی ٹیم نتائج سے حیران رہ گئی۔

    جان پلاک کے مطابق ہم نے اپنے حساب کتاب کا از سر نو جائزہ لیا، ہر چیز کو دوبارہ چیک کیا اور بار بار جانچا لیکن ہر بار ہمیں جو نتیجہ ملا وہ حیران کن، دل شکن ،چونکا دینے والا، مایوس کن اور انتشار انگیز تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں تقریباً 50 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ سال میں تین سے چار بار بائبل پڑھتے ہیں، 2011 میں یہ شرح اور بھی زیادہ تھی۔

    لیکن 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق اب صرف 39 فیصد امریکی ایسے ہیں جو سال میں تین سے چار بار یا اس سے زیادہ دفعہ بائبل کو پڑھتے ہیں مذکورہ بالا فیصد میں 2022 میں 11 پوائنٹس کی کمی آئی یہ اب تک کی سب سے بڑی تنزلی قرار دیا جا رہا ہے

    پلا ک نے کہا۔سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ لیکن جب یہ ٹھیک نہیں ہے تو ہم کیسے جواب دیں گے؟ یہ چرچ کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ ہم انجیل پڑھنے والوں کی تعداد کو واپس بڑھانے ے قابل ہو جائیں گے لیکن یہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب ہم اکٹھے ہوں اور ہم کہتے ہیں کہ ہم اپنی کمیونٹیز کی اس امید کے ساتھ خدمت کرنے جا رہے ہیں جو ہمیں خدا کے کلام میں ملتی ہے۔ ”

    سروے کی رپورٹ کے مطابق، ایسا نہیں ہے کہ کبھی کبھار انجیل کو پڑھنے والے لوگوں کی تعداد کم ہوئی ہے بلکہ ایک کروڑ 30 لاکھ ایسے لوگ جو بائبل کثرت کے ساتھ پڑھا کرتے تھے، خدا سے وابستگی کے جذبات رکھتے تھے اور مذہبی رغبت کےروز مرہ کی زندگی پر اثرات پر یقین رکھتے تھے انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ اب وہ مذہبی کتاب کم پڑھتے ہیں۔

    سروے کے مطابق اس وقت امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر بائبل کی تلاوت کرنے والے افراد کی تعداد صرف 10 فیصد ہے جبکہ کورونا وبا سے قبل یہ تعداد 14 فیصد تھی۔

    پلاک کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ بائبل کو پڑھنے اور چرچ کی حاضری ایک دوسرے سے منسلک ہے، جب کورونا وبا کی وجہ سے چرچ کی سروسز میں تعطل آیا اور لوگوں کی حاضری کم ہوئی تو بائبل پڑھنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے نیچے آئی۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ آف دی بائبل سروے نے جنوری 2022 میں ڈیٹا اکٹھا کیا جب امریکا میں اومیکرون ویرینٹ آیا ہوا تھا اور زیادہ تر گرجا گھر کھلے ہوئے تھے لیکن اس وبا کے دور میں چرچ جانے والوں کی تعداد تیزی سے کم ہوئی اور پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق وبا کے دوران چرچ جانا چھوڑنے والے ایک تہائی افراد تو واپس ہی نہیں آئے۔ کچھ لوگوں نے آن لائن پریکٹس شروع کردی جبکہ بعض نے مکمل طور پرکنارہ کشی اختیار کرلی اور اسی دوران بائبل پڑھنے والوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی۔

    ایک اور سروے جو کہ لائف وے کی جانب سے کیا گیا، اس کے مطابق جو لوگ بائبل پڑھتے ہیں وہ بھی بہت زیادہ نہیں پڑھتے، ہر پانچ میں سے صرف ایک امریکی ایسا ہے جس نے بائبل کو مکمل پڑھا ہے جبکہ ہر چار میں سے ایک شخص ایسا ہے جس نے محض چند آیات ہی پڑھی ہیں۔

    پلاک کا کہنا ہے کہ بائبل پڑھنے والوں کی تعداد میں کمی کے باوجود ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو بائبل کی جانب دلچسپی رکھتے ہیں اور اسے کبھی نہ پڑھنے والے ایک تہائی لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کافی متجسس ہیں۔

    اس کا ثبوت یہ ہے کہ 2022 میں بھی بائبل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شائع شدہ بائبل کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    پلاک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا عیسائیوں کیلئے حوصلہ افزا نہیں ہے تاہم یہ تنزلی اٹل اور ناقابل واپسی نہیں۔

    امریکی چرچ کی رکنیت سالوں میں سب سے کم ہے ،گیلپ سروے

    دوسری جانب امریکا میں عبادت گاہ جانے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور پہلی بار یہ شرح 50 فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔

    دی نیوز نے "گرے نیوز” کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس حوالے سے گیلپ نے سروے کیا جس کے نتائج کے مطابق 8 دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ عبادت گاہ جانے والے افراد کی شرح 50 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

    گیلپ سروے کے مطابق 2020 میں سروے میں شامل 47 فیصد افراد نے کہا کہ وہ گرجا گھر (عیسائیوں کی عبادت گاہ)، کنیسہ (یہودیوں کی عبادت گاہ) یا مسجد (مسلمانوں کی عبادت گاہ) جاتے ہیں۔

    عبادت گاہ جانے والے افراد کی تعداد 2018 میں 50 فیصد جبکہ 1999میں 70 فیصد تھی گیلپ کے محققین کے مطابق جب 1937 میں انہوں نے پہلی بار یہ سروے شروع کیا تو امریکی گرجا گھروں سے لوگوں کی وابستگی کی شرح 73 فیصد تھی جبکہ اس کے بعد 6 دہائیوں میں یہ شرح 70 فیصد کے قریب ہی رہی لیکن 21 ویں صدی میں اس میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی۔

    گیلپ کے مطابق عبادتگاہوں سے وابستگی کی شرح میں کمی کی سب سے اہم وجہ کسی بھی مذہب پر یقین نہ رکھنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہے گزشتہ دو دہائیوں میں کسی مذہب پر یقین نہ رکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 2000-1998 میں یہ شرح 8 فیصد تھی جو 2010-2008 میں بڑھ کر 13 فیصد اور گزشتہ تین برسوں میں 21 فیصد سے زائد ہوگئی۔

    گیلپ نے یہ بھی اطلاع دی کہ جب نوجوان نسل کی بات آتی ہے تو اس نے چرچ کی رکنیت میں کمی دیکھی ہے لیکن ریپبلکنوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ بالغوں اور کالج سے فارغ التحصیل افراد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے امریکا کے جنوبی حصے میں رہنے والے افراد اور سیاہ فام بالغ افراد میں عبادتگاہوں سے وابستگی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی۔

  • چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

    چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں آج لاہور جلسے میں جاؤں گا،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن ہماری فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اسپیس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قائد نوازشریف کو ’این آر او ٹو‘ دینے کے خلاف پوری قوم کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا اور اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤں گا، نوازشریف اور آصف زرداری نے حکومت میں رہتے ہوئے فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں کل کے جلسے میں جاؤں گا، مینار پاکستان کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں میں نے 26 سال مافیا کے خلاف جدوجہد کی، 2 خاندان پاکستان پر بادشاہت کررہے ہیں، تبدیلی کے لیے محنت کی تو کرپٹ ٹولہ ایک ساتھ ہو گیا تبدیلی کے لیے سسٹم کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے،مجھے معلوم تھا یہ سب ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے، شوگر اور کرپٹ مافیا سب ایک ہو گئے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں عدالتی نظام مضبوط نہیں ہوتا،یہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاسکتا، آزاد عدلیہ کے لیے میں جیل بھی گیا،ان لوگوں نے 30 سال سے کرپشن کی مگر ہمارا نظام ان کو جیلوں میں نہیں ڈال سکا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جلسےکے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی، چند دنوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے، اگرفارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کیخلاف چلے تو تحریک انصاف سرخرو ہو گی الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، ہمارے سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی قوتوں کی بھرپور مدد کی، آج ایسے لوگ مسلط کیے گئے ہیں جو صرف اور صرف کرپشن میں ملوث ہیں پہلی بار قوم کو احساس ہوا ہے کہ بیرونی طاقت کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، مینار پاکستان سے تحریک کا پوری طرح سے آغاز کریں گے، اس مرتبہ الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی، ہم نے اپنی فوج کو مضبوط کرنا ہے، فوج اس ملک کے لیے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے فوج نہ ہوتی تو ہمارے ملک کے تین ٹکڑے ہو جاتے دشمن ہمیشہ فوج پر اٹیک کرتے ہیں سابق حکومتیں فوج کو نشانہ بناتی رہیں-

    چئیر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں میں انسان ہوتے ہیں اگر ایک انسان خلاف ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورا اداراہ خلاف ہے یا پورا اداراہ خراب ہے-

    عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ایسے حالات ہیں جیسے کراچی میں ایم کیو ایم کا خوف تھا، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، پولیس سے ڈرا دھمکا کر زرداری مافیا سندھ میں حکومت کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے یہ پتہ چل گیا تھا کہ کچھ اینکرز اور میڈیا چینلز میں پیسہ چل رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے آج عوام کی آواز کوئی بند نہیں کرسکتا، امپورٹڈ حکومت نامنظور ایک بہترین احتجاج ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیاں اب نہیں کریں گے، پرویز مشرف نے نوازشریف اور زرداری کو این آر او دے کر بہت بڑی غلطی کی،اگر اب نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کیلئے بہت خطرناک ہو گا اور یہ ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے اب پتہ چل گیا ہے،اس بار ٹکٹوں کی تقسیم بہتر طریقے سے کریں گے، ہمیں حکومت میں بلیک میل کیاگیا، ہمارے ساتھ غداری کی گئی۔

  • اے این ایف نے پارسل  کے ذریعے منشیات برمنگھم بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف نے پارسل کے ذریعے منشیات برمنگھم بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔

    باغی ٹی وی : انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کوریئر کمپنی پارسل کے ذریعے منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے برمنگھم کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے ساڑھے چار گلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کمال مہارت سے ہیروئن کو خواتین کے پرس، کپڑوں اور بچوں کے کپڑوں اور جوتوں چھپایا تھا پارسل راولپنڈی میں موجود شہزاد اسلم نامی شخص کی طرف سے برمنگھم میں موجود بلقیس بیگم نامی خاتون کے پتہ پر بک کیا گیا تھا۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل تھی-

    اس قبل بھی اے این ایف نے پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کےدوران 40 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید افسر کی نماز جنازہ ادا

  • سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

    ریاض: سینیما بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟ سعودی پریس ایجنسی نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سعودی پریس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیما آباد ہونے کے بعد سے باکس آفس پر 4 سالوں میں 3 کروڑ 8 لاکھ افراد ٹکٹس خرید چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 56 تھریٹرز کو 20 شہروں میں لائسنس جاری کیا ہے جہاں 518 اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جہاں اب تک چار سالوں میں 1 ہزار 144 فلمیں دیکھائی گئی ہیں جس میں 22 سعودی فلمیں شامل ہیں۔

    ایجنسی کے اعدادو شمار کے مطابق 4 سالوں میں سنیما کے ٹکٹس خریدنے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہے جبکہ نشر کی گئی فلمیں 22 زبانوں میں 38 ممالک کی تھیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں سنیما کی بحالی سے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو ملازمتوں کے مواقع میسر ہوئے ہیں جبکہ انہیں مزید ملازمتیں ملنے کی امید ہے ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں سینما انڈسٹری میں مزید ہزاروں نوکریاں پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

    بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں خانز کے چرچے

    سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد چار سالوں میں 44 سینما کھل چکے ہیں مملکت میں پہلا سینما 18 اپریل 2018 کو ریاض میں کھلا تھا جبکہ آخری 2 سینما 19 اگست 2021 کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے-

    سعودی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں جاری کی جانےوالی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کے 13 میں سے 9 صوبوں میں سینما کھل چکے ہیں جن میں سے 21 ریاض، 9 مکہ مکرمہ ریجن اور 8 مشرقی ریجن میں واقع ہیں مملکت بھر میں کھولے جانے والے ان سینماؤں کی مالک 5 کمپنیاں ہیں سعودی عرب میں سینما کا سب سے زیادہ افتتاح 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں ہوا ہر سال اگست میں 10 سینما کھولے گئے۔

    عامر خان نے مداح کو اہلخانہ سمیت گھر دعوت پر بُلا لیا

    خیال رہے کہ 2019 میں سینما گھروں کی تعداد 12 تھی جو 2020 میں بڑھ کر 33 تک پہنچی اوربعد ازاں ستمبر 2021 تک 44 ہوگئی سعودی عرب نے 35 برس کے بعد ملک میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کو جاری کیا تھا۔

    18 اپریل 2018 کو ریاض میں پہلے سینما گھر کی تقریب رونمائی ہوئی تھی جبکہ سینما کو عوام کے لیے کھولنے سے قبل آزمائشی طور پر کامیاب ترین فلم ’بلیک پینتھر‘ کی اسکریننگ بھی کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ مذہبی حلقوں کی جانب سے سینما گھروں کو بے حیائی کے فروغ اور معاشرے کے لیے نامناسب سمجھا جاتا تھا، جس کے بعد 1980 کی دہائی میں اس پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم ان کی دوبارہ بحالی کو اصلاحات پسند ولی عہد محمد بن سلمان کی جدت پسند ریاست کا ایک حصہ کہا گیا کیونکہ تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام اور معیشت پر اس کے اثرات کے باعث سعودی ولی عہد کی جانب سے اس طرح کی مختلف اصلاحات متعارف کروائی گئی تھیں۔

    یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی کی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت

  • خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ

    خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ

    امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ خلانوردوں کا طبّی معائنہ کرنے کےلیے زمین پر موجود ڈاکٹروں نے اپنے ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : اگرچہ ہولوگرام ڈاکٹروں نے خلائی اسٹیشن کا یہ دورہ دسمبر 2021 کے آخری دنوں میں کیا تھا لیکن اس کی تفصیلات چند روز قبل ہی جاری کی گئی ہیں۔

    ہبل خلائی دوربین نے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دُمدار ستارہ دریافت کر لیا

    باسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کے تقریباً دو سالوں کے دوران، ٹیلی میڈیسن کی ترقی اور لوگوں تک پہنچنے کے نئے طریقے بدلے اور تیار ہوئے۔ اکتوبر 2021 میں، ناسا کے فلائٹ سرجن ڈاکٹر جوزف شمڈ، انڈسٹری پارٹنر AEXA ایرو اسپیس کے سی ای او اور ان کی ٹیمیں زمین سے خلا میں "ہولوپورٹ” کرنے والے پہلے انسان تھے۔

    سائنس فکشن فلموں میں کسی شخص کے ہولوگرام کا دور دراز جگہ پہنچ جانا اور وہاں کی سیر کرنا یا کوئی کام انجام دینا ’’ہولوپورٹ‘‘ کہلاتا ہے ہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ حقیقی زندگی میں یہ اپنی نوعیت کا اوّلین مظاہرہ بھی تھا جس میں سرجن ڈاکٹر جوزف شمڈ اور دوسرے ڈاکٹروں کو خلائی اسٹیشن تک ہولوپورٹ کیا گیا تھا۔

    ہولوگرام کو طبّی مقاصد میں استعمال کرنے کےلیے یہ ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ اور ایکسا (AEXA) ایئرو اسپیس نے مشترکہ طور پر وضع کی ہے جس کی سب سے پہلی آزمائش ’’ناسا‘‘ نے کی ہے۔

    چاند کی مٹی کا سب سے پہلا نمونہ نیلامی کےلیے پیش

    یہ عام ہولوگرام نہیں بلکہ اس کے ذریعے دو طرفہ رابطہ کرتے ہوئے، دوسری جانب موجود شخص کا معائنہ (ہولوگرام کے ذریعے) ٹھیک اسی طرح کیا جاسکتا ہے کہ جیسے وہ سامنے موجود ہو۔

    شمڈ نے کہا کہ یہ وسیع فاصلے پر انسانی رابطے کا بالکل نیا طریقہ ہے مزید برآں، یہ انسانی تلاش کا ایک بالکل نیا طریقہ ہے، جہاں ہماری انسانی ہستی سیارے سے دور سفر کرنے کے قابل ہے ہمارا جسمانی جسم وہاں نہیں ہے، لیکن ہماری انسانی ہستی بالکل موجود ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ خلائی اسٹیشن 17,500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور زمین سے 250 میل اوپر مدار میں مسلسل حرکت میں ہے، خلاباز تین منٹ یا تین ہفتے بعد واپس آسکتا ہے اور نظام کے چلنے کے ساتھ، ہم اس جگہ پر ہوں گے، لائیو خلائی اسٹیشن پر۔”

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    ناسا مواصلات کی اس نئی شکل کو مستقبل کے مشنوں پر زیادہ وسیع استعمال کے پیش خیمہ کے طور پر ظاہر کر رہا ہے۔ اس کو دو طرفہ مواصلات کے ساتھ استعمال کرنے کے منصوبے ہیں، جہاں زمین پر موجود لوگوں کو خلا میں منتقل کیا جاتا ہے اور خلابازوں کو زمین پر واپس لایا جاتا ہے۔ "ہم اسے اپنی نجی طبی کانفرنسوں، نجی نفسیاتی کانفرنسوں، نجی خاندانی کانفرنسوں اور خلابازوں کے ساتھ VIPs کو خلائی اسٹیشن پر لانے کے لیے استعمال کریں گے۔

    اس کے بعد اگلا مرحلہ ہولوپورٹیشن کو بڑھا ہوا حقیقت کے ساتھ جوڑنا ہے، تاکہ ٹیلی مینٹرنگ کو حقیقی معنوں میں فعال کیا جا سکے۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی پر 2016 سے مائیکروسافٹ اور ایکسا ایئرو اسپیس کے تعاون سے کام جاری تھا لیکن اسے قابلِ عمل بنانے میں کئی رکاوٹیں بھی موجود تھیں جنہیں کئی برس تک مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر دور کرلیا گیا۔

    یہ ٹیکنالوجی خلائی اسٹیشن کے علاوہ چاند اور مریخ پر مستقبل کی انسانی بستیوں میں طبّی سہولیات فراہم کرنے میں بھی استعمال کی جائے گی۔

    مریخ پر پراسرار پودا،ماہرین نے خبردار کر دیا

  • کراچی کیلئے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ

    کراچی کیلئے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ

    کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ کو چین سے روانہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ڈیزل ہائبرڈبسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ہوچکی ہے، چین کی بندر گاہوں سے بحری جہاز 120 سے زائد بسیں آج لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔

    امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ یہ بسیں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپو رٹ منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی، کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل ہائبرڈ انٹرسٹی منصوبے کیلئے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 240 بسیں کراچی اور 10 لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

    آصف زرداری کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد ، پرویز الٰہی منظر نامے سے غائب

    کراچی کی روائتی لوکل بسوں کی نسبت یہ بسیں لمبی اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔ بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں-

    پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

  • دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں،حافظ سعد حسین رضوی

    دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں،حافظ سعد حسین رضوی

    دادو کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی کے واقع پر سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے انتظامیہ کی غفلت پر اظہار تشویش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دادو مہیڑ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے،واقع میں بچوں سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں،ہسپتال میں زیر علاج افراد کے پاس گھنٹوں بعد بھی تاحال کوئی انتظامیہ کا نمائندہ نہیں پہنچا-

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی اضلاع میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کو فوری غمزدہ خاندانوں کی بہترین طبعی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیں-

    حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی، سندھ حکومت آنجہانی آفات سے نمٹنے کے لئے بروقت اور موثر انتظامات کرنے میں ہمیشہ نااہل ثابت ہوئی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور عوامی دھکوں پر مرہم رکھیں-

    حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت وزیر اعلیٰ سندھ کی زمہ داری ہے واقعے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں-

    دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد…

  • 32 سالہ شخص نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لڑکی کا روپ دھار لیا

    32 سالہ شخص نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے لڑکی کا روپ دھار لیا

    لندن: برطانوی شہری نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کےلیے پلاسٹک سرجری کے ذریعے کورین لڑکی کا روپ دھار لیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے خود کو کورین لڑکی کے روپ میں ڈھالنے کےلیے اب تک 9 مرتبہ پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے جس کے لئے وہ 2014 سے اب تک دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈز خرچ کرچکا ہے۔

    اسلاموفوبیا،فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو

    برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ آئل لندن نے ٹک ٹاک پر کورین لڑکی کی حیثیت سے پذیرائی اور شہرت کے بعد اپنے چہرے اور جسم کے خدوخال میں مزید نسوانی تبدیلیاں کروائیں۔

    اس حوالے سے آئل لندن کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کا دیوانہ ہوں اور روزانہ 8 گھنٹے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیوز بنانے میں صرف کرتا ہوں، یہ میری یومیہ زندگی کا حصّہ ہے اپنی اس عادت کے باعث میں اپنے دوست کھو چکا ہوں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ، میری ماں اور بہن بھی مجھ سے دور ہوگئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں جہاں 8 اپریل کو ان کے چہرے کی نویں پلاسٹک سرجری کی گئی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کی نقل اتارنے والا مسلمان شہری گرفتار