Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی پنجابی فلموں کے مشہور اداکار ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے

    بھارتی پنجابی فلموں کے مشہور اداکار ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے

    مشہور بھارتی فلمی اداکار ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کرتار پور آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسوندر بھلا نے کہا کہ بڑی امید تھی کہ ایک دن ہمیں بھی کرتار پور کا ویزہ ملے گا اور ہم درشن کریں گے کرتارپور درشن ڈیوڑی پہنچنے پر شاندار استقبال پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ سردیوں میں پورے پاکستان کا ویزہ ملے تاکہ لاھور کے راستے ننکانہ صاحب پنجہ صاحب کا بھی درشن کر سکوں۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر


    جسوندر سنگھ بھلا بھارت کے مشہور و معروف پنجابی مزاحیہ اداکار ہیں۔ جسوندر سنگھ بھلا 4 مئی 1960 کو دوراھا گاؤں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد برما پور گاؤں میں پرائمری اسکول ٹیچر تھے۔انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینئر سیکنڈری سکول درا سے حاصل کی۔

    سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    جسوندر سنگھ نے نیو ایگری کلچر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پروفیسر کی حیثیت سے تعیناتی حاصل کی دوران تعلیم انہوں نے اسکول اور یونیورسٹی کے مختلف مزاحیہ پروگراموں میں شرکت کی لیکن اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا باقاعدہ آغاز 1988 میں ایک آڈیو کیسٹ چنکٹا 88 سے کیا ان کی پہلی فلم "دلابھٹی” ہے۔

    جسوندر سنگھ بھلا فلموں میں اپنی بے ساختہ اداکاری اور بروقت جملے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں وہ سٹیج اداکاری بھی کرتے ہیں اور کینیڈا ، آسٹریلیا میں اپنے سٹیج شو "نائٹی بابا ان ٹاؤن” کے لیے دورے کر چکے ہیں-

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کیسز میں سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلےکی روشنی میں 40 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم عدالتی فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سزاؤں پرنظرثانی کی گئی۔ 100گرام سے زائد منشیات کیس میں سزا یافتہ 26 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ 100 گرام سےکم منشیات کیس میں سزا یافتہ 15 قیدیوں کی رہائی کیلئےخط لکھا گیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سری لنکا سے رہائی پانے والے پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیسز میں قید تھے، سزا یافتہ 40 سے زائد پاکستانی قیدی نومبر 2020 میں پاکستان لائےگئے تھے جب کہ قیدیوں کو پاکستان لاکر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی

  • عمران خان نے اہم شخصیت کے ذریعے آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا، غریدہ فاروقی کا دعوی

    عمران خان نے اہم شخصیت کے ذریعے آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا، غریدہ فاروقی کا دعوی

    سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک ریاض کے ذریعے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے کیا غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ ‏عدم اعتماد ووٹنگ سےچند ہی روز قبل عمران خان نےآصف زرداری سے بذریعہ ملک ریاض رابطہ کیااور التجا کی این آر او کے لیے، درخواست کی گئی کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد ووٹنگ کا حصّہ نہ بنے! آصف زرداری کیطرف سے واضح انکار کر دیا گیا یہ اُنہی دنوں کی بات جب آخری گیند تک لڑنے کے دعوے تھے-

    عمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد نے تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے دوسرے روز جمع کروائی گئی تھی عمران خان نے آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کیا تھا عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے دھمکی آمیز خط کو بیرونی سازش قرار دے کر ڈپٹی سپیکر نے عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا جس کے فوری بعد عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا تھا-

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکیجانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف

    تاہم اسی روز سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اپوزیشن جماعتوں نے درخواست کی جس پر مسلسل پانچ روز سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا اور عمران خان کے تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا سپریم کورٹ کے حکم پر اسمبلی اجلاس ہوا اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی جس کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے –

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی

    عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں کہ انک ے خلاف مقدمات نہ بنائے جائیں لیکن اب کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جائے گا عمران خان جب وزیراعظم تھے تب وہ یہ کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن اب غریدہ فاروقی کے دعوے کے مطابق عمران خان نے خود این آر او مانگا-

    پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

  • مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

    مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کیرئیر ڈپلومیٹ مائیکل ریٹنی کی سعودی عرب میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی تصدیق کی ہے مائیکل ریٹنی تین دہائیوں میں ریاض میں بطور سفیر خدمات انجام دینے والے کیریئر کے پہلے سفارت کار ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکل ریٹنی کو عربی اور فرنچ زبان پر بھی عبور حاصل ہے جب کہ وہ دوحہ میں امریکی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکے ہیں انہوں نے 2012 کے دوران القدس میں امریکی قونصلر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

    مائیکل ریٹنی کو مشرق وسطیٰ کے معاملات کے حوالے سے تجربہ کار شخصیت قرار دیا جاتا ہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں زیادہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل مائیکل ریٹنی عراق، لبنان، مراکش، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دےچکےہیں جب کہ وہ شام میں امریکا کے نمائندہ خصوصی بھی رہ چکے ہیں-

    پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

    مائیکل ریٹنی بوسٹن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی مائیکل ریٹنی نے 1990 میں سفارتکار کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا میکسیکو سٹی، بغداد، بیروت، کاسابلانکا، برج ٹاؤن اور واشنگٹن میں متعدد سفارتی عہدوں پر کام کرچکے ہیں ان کا شمار تجربہ کار سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

  • صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

    صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب اہلکار کی کرپشن کیلئے سرکاری معلومات لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار رکھی ہے صدر مملکت نے نیب اہلکار کی کرپشن کیلئے سرکاری معلومات لیک کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

    ہفتہ کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیب سرکاری راز افشاء کرنے کے کیسز میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے ،افسوس کہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے ذمہ دار ادارے نیب کے اندر ہی کرپشن کی گئی –

    نیب کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (بی ایس 16 )، نعمان اقبال نےغیر قانونی طور پر غیر مجاز افراد کو سرکاری معلومات دیں،انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اہلکار کو "پانچ سال کیلئے نچلی پوسٹ پر تنزلی ” کی سزا دی گئی ۔نیب اہلکار نے سزا کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کررکھی تھی ۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکیجانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف

    نیب، کراچی نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری کی ، اپیل کنندہ کے موبائل سے خفیہ ریکارڈ ملا ۔نیب اہلکار کے فون کے فرانزک تجزیے میں گفتگو اور دستاویزات سے بھی جرم ثابت ہوا ۔نیب نے نعمان اقبال کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی تھی۔انکوائری کمیٹی نے درخواست گزار کو "بدانتظامی ” اور "سرکاری راز افشا کرنے” کے الزام میں قصوروار قرار دیا ۔نعمان اقبال نے نیب ایمپلائز سروسز رولز کے تحت صدر کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی-

    صدرمملکت نے کہا کہ نیب اہلکار نے فیصلہ کے خلاف کوئی معقول وجہ یا اضافی جواز فراہم نہیں کیا ،ایسے افراد کے لیے پانچ سال کی سزا انصاف نہیں ، سزا مزید سخت ہونی چاہیے تھی،صدر مملکت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب معاملے میں ملوث دیگر افسران کا قصور ثابت ہونے پر ان کو دھوکہ دہی ، ملک کاتشخص خراب کرنے پر سزا دے ۔

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

  • پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

    پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پرردعمل میں کی گئی پریس کانفرنس میں مریم اور نگز یب ے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے اور سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، انہوں نے 4 سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا، اتحادیوں کے چھوڑجانے کے بعد عمران خان کو بیرونی سازش نظر آنے لگی عمران خان نے کئی دن تک مراسلے کو کیوں چھپائے رکھا اور وہ سازش کرنے والے ملک کے نمائندوں سے کیوں ملتے رہے؟ اتحادیوں نے عمران خان کی کرپشن، نااہلی پر ساتھ چھوڑا جبکہ اپنی جماعت کے اراکین رویے کی وجہ سے علیحدہ ہوئے عمران خان عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا۔

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے والا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، عمران خان شوکت خانم کے نام پارٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے رہے ہیں، جس کا پردہ جلد چاک ہوجائے گا انتخابی اصلاحات کا نہ ہونا عمران خان کی نالائقی ہے، اتحادیوں کے چلے جانے کے بعد عمران خان کو نئے انتخابات کی یادآنے لگی، بجلی،آٹا، چینی چور ہمیں لیکچر نہ دیں عمران خان جھوٹا،چور اور منافق شخص ہے، جس نے توشہ خانہ کے تحائف کو ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا، عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں، انہوں نے کبھی عوام کی بہتری کا نہیں سوچا، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھرو ں کا جھوٹ بولا، عوام کی ادویات اور کورونا فنڈ پر ڈاکا ڈالا، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔

    مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں، عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، تحریک انصاف کے جلسوں ،ر یلیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے صدر مملکت کا کابینہ اراکین سے حلف لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت آئینی طریقے سے بنی ہے۔

    جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا،وزیر اعظم

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ کل نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واضح ہوگیا کہ ہمیں مراسلہ موصول ہوا، کہا تھا کہ مراسلے میں پاکستان کو دھمکی دی گئی جب مراسلے سے متعلق بتایا تو کہاگیا یہ سب جھوٹ ہے،آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،کہا گیا عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹایا گیا توپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی کہا گیا اگر عمران خان کو ہٹادیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، ملک کے وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی،سازش کرنے والوں کو پتہ تھا کہ عمران خان کے بعد کون آئے گا جیسے ہی ہمارے سفیر سے امریکی آفیشل کی میٹنگ ہوئی اگلے ہی دن عدم اعتماد آگئی،عدم اعتماد پیش ہونےکے بعد ہمارے اتحادی اور پارٹی ارکان ہمارے خلاف ہوگئے،سب کو بلایا دیکھیں مراسلہ یہ نہیں آئے ! مراسلہ حقیقت تھا، جو زبان استعمال ہوئی اس میں تکبر تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے میری بات کی تصدیق کر دی،

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئی،بیرون ملک پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجا،لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازشیں کیں، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کرلیا جو ہم نے کہا وہ درست تھا،لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازش کی اور چھوٹا بھائی پاکستان میں اس کا حصہ تھا،سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر اور میر صادق ملوث نہ ہوں،سپریم کورٹ سے سارے معاملے پر کھلی سماعت مانگتے ہیں،سپریم کورٹ کو یہ کام اسپیکر کے استعفے کے وقت کرنا چاہیے تھا،مشرف نے دھمکی پر ہاتھ کھڑے کردیئے اور این ار او دے دیا سپریم کورٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیےتھی،جب جنوری سے یہ سارا معاملہ شروع ہوا تھا مجھے بھی خبریں آرہی تھیں، سفارتخانوں نے ان لوگوں کو پہلا بلایا جو لوٹے تھے،ہمیں جنوری سے پتہ چلا کہ کیا سازش ہونے والی ہے، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ووٹ بیچنےوالوں کیخلاف سماعت کرے،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے،اگر کوئی ایکشن نہیں ہوا تو پیسے لینے والے بچ جائیں گے،آج پورے قوم کو کھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہے، الیکشن کمیشنر جانبدار آدمی ہے، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے، اگر ہمارے ادارے آج ہماری خودداری اور آزادی کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو یہ نا صرف ہماری بلکہ ہمارے بچوں کی آزادی کیلئے بھی بہت بڑا خطرہ ہے-

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی

  • امریکی دارالحکومت میں نوجوان نے اسنائپر سے 4 افراد کو نشانہ بنا کر خود کو گو لی مار لی

    امریکی دارالحکومت میں نوجوان نے اسنائپر سے 4 افراد کو نشانہ بنا کر خود کو گو لی مار لی

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں 23 سالہ نوجوان نے اسنائپرسے 4 افراد کو نشانہ بنا کر خود کو گو لی مار لی-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نوجوان نے اپنے فلیٹ میں بنائے گئے ’’اسنائپر نیسٹ‘‘ سے ایک پرائمری اسکول کے نزدیک 4 راہگیرو ںکو اسنائپر سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ریمنڈ اسپینسر کے نام سے ہوئی ہے جس نے فائرنگ سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں غلط ہجے کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ اسکول شوٹنگ۔

    عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پوسٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے پولیس اپارٹمنٹ تک پہنچ گئی جہاں چھٹی منزل پر اسنائپر لگائی گئی تھی۔ پولیس کو ملزم کے کمرے سے فائر کریکر، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی ملا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    قبل ازیں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئی تھی شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کولمبیا پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو جیل منتقل کردیا گیا تھا گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا تھا جس کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی تھی –

    دریں اثنا امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی تھی –

    امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

  • سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے واضح کیا ہے کہ انکا ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ ہے اور وہ ویریفایڈ ہے ۔فیک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی جا رہی ہیں جس سے انکا کوئی تعلق نہیں

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں اسد مجید خان نے بتایا کہ سب کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ میرا واحد ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے – ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ۔ میرے نام سے کسی دوسرے اکاؤنٹ سے جو بھی ٹویٹ کیا جا رہا ہے وہ جعلی ہے۔

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد اسد مجید کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالہ سے کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے ایک ٹویٹ کی جس کے بعد انکے اکاؤنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے وہ ٹویٹ سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں تھی تا ہم اب انہوں نے وضاحت جاری کی ہ

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی-

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد 24 مارچ کو اسلام آباد آئے تھےاسد مجید خان اپنے پیشرو جہانگیر صدیقی کے 25 دسمبر 2018 کو عہدہ چھوڑنے کے فوراً بعد واشنگٹن گئے اور 11 جنوری 2019 کو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کیں۔

    ان کی مدت ملازمت 11 جنوری 2022 کو ختم ہوگئی تھی لیکن نامزد سفیر سردار مسعود خان کے امریکا پہنچنے تک اسد مجید 24 مارچ تک واشنگٹن میں رہے اب اسد مجید خان کو بیلجیئم میں پاکستان کا سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکیجانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسد مجید خان کو مبینہ ‘دھمکی آمیز خط’ کا مرکزی کردار قرار دیا تھا مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مبینہ خط ایک ڈرامہ تھا جس کی وجہ سے اسد مجید خان کو ‘راتوں رات’ برسلز بھیج دیا گیا۔

    لیکن سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کے ریکارڈ اور میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ سفیر اسد مجید خان کی امریکا سے آمد اور بیلجیئم روانگی کے بارے میں کچھ بھی اچانک نہیں ہوا اُن کے امریکا سے ‘اچانک’ روانہ ہونے کی خبریں غلط ہیں۔

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

  • بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا،مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت پیش کی تھی صاحبہ نے کہا تھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

    بعد ازاں معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آئیں جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    جویریہ نے لکھا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ۔

    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مزید لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    جویریہ سعود کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ نے ساتھ دینے پر اداکارہ کا شکریہ اداکیا کہا کہ آپ کی سپورٹ کا شکریہ ورنہ نہیں تو میں تنقید اور صدمے سے مر ہی جاتی-

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو عدالت نے بری کر دیا

    اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم شرجیل کو ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 2کراچی سینٹرل نے بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم شرجیل پر الزام تھا کہ اس نے مدعی مقدمہ سلیم عباس کی بیٹی کشش کو اغوا کیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ فیڈرل بی ایریا مقدمہ الزام نمبر۔ 197/2020 زیر دفعہ 365 بی کے تحت درج تھا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آ ی آ ر می موقف اختیار کیا کہ میری بیوی گھر میں سوئی ہوئی تھی جب اٹھی میری بیٹی کشش گھر سے غائب تھی ۔پولیس نے مورخہ 3.9.2020 کومدعی مقدمہ کی نشاندھی پر مغویہ کی برآمدگی رات چار بجے سہراب گوٹھ بس اڈے کی دکھائی اور ملزم کی گرفتاری بھی ظاہر کی۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق پولیس نے مغویہ کو برآمدگی کے بعد 164 کا بیان علاقہ مجسٹریٹ کے پاس بھی قلمبند کروایا جس میں لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم۔ مجھے دھمکی دے کر موٹر سائیکل پر بٹھاکر فیڈرل بی ایریا سے سرجانی لے گیا تھا ملزم شرجیل کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج اور سندھ ہائی کورٹ نے بھی مسترد کرتے ہوے مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف سات گواہان کو پیش کیا۔ جس میں مدعی مقدمہ سلیم عباس۔ مغویہ کشش۔ گواہ محمد آ صف، ڈاکٹر محمد طلحہ، لیڈی ڈاکٹر حفصہ ابراہیم، علاقہ مجسٹریٹ، انویسٹی گیشن افسر محمد جاوید، جبکہ استغاثہ نے مغویہ کی والدہ گلشن بی بی اور گواہ۔ عابد محمود کا بیان نہیں کروایا دوران جرح استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

    وجیہہ سواتی قتل کیس،ایف بی آئی ٹیم نے موبائل فون عدالت جمع کروا دیئے

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے مطابق جبکہ ملزم نے اپنے دفاع میں تین گواہوں کو پیش کیا جن میں ملزم کا والد محمد شکیل۔ والدہ کوثر تسلیم اور انعم صباء نے اپنے بیانات عدالت میں قلمبند کروائے ملزم کے وکیل نے دوران جرح عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ چشم دید گواہ نہیں ہے۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دوران جرح مغویہ نے یہ بات تسلیم کی فیڈرل بی ایریا سے لیکر سرجانی تک وہ ملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پر گی راستے میں موٹر سائیکل مختلف سگنل پر رکی راستے پولیس سمیت کافی لوگ موجود تھے لیکن اس نے کوئی شور شرابہ نہیں کیا مغویہ نے یہ بات بھی تسلیم کی ملزم مجھے اپنے گھر لے گیا تھا جبکہ میر ے ساتھ زیادتی نہیں کی۔

    علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گولیاں چل گئیں

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ مغویہ ملزم کو پسند کرتی تھی اور شادی کے لیے خود ملزم کے گھر پہنچ گئی ملزم اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا جس پر ملزم کے والدین نے مغویہ کے والد اور اس کی والدہ کو بلاکر مغویہ کو ان کے حوالے کردیا تھا مغویہ کے والد نے تین دن بعد اغوا کی ایف آئی آر درج کرواکر ملزم کو سرجانی سے گرفتار کرواکر سہراب گوٹھ سے مغویہ برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کروادی۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ مغویہ ملزم کو واٹس اپ پر تصاویر اور ویڈیو بھیجتی تھی۔ جس کا ثبوت ہم عدالت میں پیش کر کے ہیں مغویہ کشش دوران کراس یہ بات تسلیم کر چکی ہے کہ وہ ملزم کے ساتھ ایک ہی فیکٹری میں کام کرتی تھی اور موبائل اور واٹس اپ پر بات کرتی تھی پراسیکویش ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی عدالت نے ملزم شرجیل کو شک کا فاعدہ دیتے ہوئے بری کردیا اور جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔