Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وفاقی حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرکام شروع کردیا ہے اور اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں-

    عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کا ملک میں بلا تاخیرعام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔

  • برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

    برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

    برطانیہ نے یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے منگل کو کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو اینٹی شپ میزائل فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر برمسٹون میزائل نصب کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ جہاز شکن ہتھیاروں کے بارے میں برطانیہ یوکرین کو روسی فوجی آپریشن کی مدد کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ تو جانسن نے کہا کہ ہم جس نظام کو دیکھ رہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا ہم گاڑیوں کی پشت پر کچھ Brimstone (بریمسٹون) میزائل نصب کر سکتے ہیں دیکھنا ہے کہ آیا یہ کام کرتا ہے۔”

    روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بریمسٹون میزائل عام طور پر تیز رفتار جیٹ طیارے سے داغے جاتے ہیں اسے تیار کرنے والی کمپنی "ایم بی ڈی اے” کا کہنا ہے کہ اسے تیزی سے زمین اور سمندری اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ منگل کو ڈونباس میں فرنٹ لائن پر روسی بمباری اور حملوں میں اضافہ ہوا۔ تاہم یوکرین کی افواج روسی افواج کی جانب سےپیش قدمی کی کئی کوششوں کو پسپا کرنےمیں کامیاب ہو گئیں روس کی پیش قدمی کی صلاحیت اب بھی ماحولیاتی، لاجسٹک اور تکنیکی چیلنجوں سے متاثر ہے جو اسے اب تک درپیش ہے اور ساتھ ہی ساتھ یوکرین کی مسلح افواج کی اعلیٰ جذبے سے بھی روسی فوج کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی

  • سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں عید پر 15 چھٹیوں کا اعلان

    سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں عید پر 15 چھٹیوں کا اعلان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات کا آغاز جمعرات سے کرنے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام طلباء و طالبات کے لیے چھٹی کے آغاز میں ترمیم کی ہدایت کی ہے کہ جس کے مطابق جمعرات بیس رمضان المبارک بہ مطابق 21 اپریل 2022ء سے تعطیلات شروع کریں۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

    سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے تحت عید الفطر پر تعلیمی ادارے 21 اپریل سے 7 مئی تک بند رہیں گےقبل ازیں عید الفطر پر تعطیلات کا آغاز 25 اپریل سے ہونا تھیں لیکن سعودی فرمانروا نے تازہ حکم نامے میں تعطیلات کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔

    سعودی عرب اور کویت میں آدھی رات کےقریب دن کا منظر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    یونیورسٹی اور عمومی تعلیم کے مراحل کے لیے اس سال عید الفطر کی مبارک تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق شروع ہوں گی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے عمومی تعطیل کا آغاز پیر 24 اپریل 2022 کو کام کے دن کا اختتام سے ہوگا۔

    سعودی عرب میں عمومی طور پر عید کی تعطیلات کا آغاز 21 رمضان سے ہوتا ہے تاکہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادت کی سعادت حاصل کرسکیں۔

    سال 2030 میں دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آئے گا

  • حکومت کا  پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

    حکومت کا پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

    حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔

    خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔

    قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب مشکل میں پھنس گئے

    عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس وقت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بھی ‘اخلاقی‘ طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بڑھنے لگا جس کے بعد ان کے حق میں بھی آوازیں بلند ہوئیں سابق اسپنر سعید اجمل بھی رمیز راجہ کو بطور چیئرمین کام جاری رکھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے بہت اچھا کام کیا ہے، انھوں نے کئی اچھے کام کیے ہیں، ان کی سوچ کافی اچھی ہے، ابھی تک وہ ہیں، اگر وہ ذمہ داری سے کام کررہے ہیں تو انھیں کام جاری رکھنا چاہیے، اگر حکومت تبدیل ہو بھی گئی ہے تب بھی اس کا اثر بورڈ پر نہیں پڑنا چاہیے۔

    دوسری جانب کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح رمیز راجہ نے عمران خان کو سپورٹ کیا، اب لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں گے، اخلاقی طورپر انہیں عہدے سےمستعفی ہوجانا چاہیے۔میرے خیال میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف میں سے کسی ایک کے چیئرمین بننے کے زیادہ امکانات ہیں۔ماضی میں دونوں نے بڑے اچھے کام کیے ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

  • ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت

    ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر رابطہ کیا اور مسجد اقصٰی میں تشدد کی شدید مذمت کی۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطے میں مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی اور اسرائیلی صدر کو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے خلاف خبردار بھی کیا۔

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…


    ترک صدرکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکی گئی ٹوئٹس کے مطابق اردوان نے اسرائیلی صدر کو بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر گزشتہ دنوں صبح کی نماز کے بعد جنونی گروہوں نے دھاوا بولا اور غزہ میں کشیدگی پھیلنے سے بھی مسلمانوں کے غم میں اضافہ ہوا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا ہے کہ ایسی تصاویر پوری اسلامی دنیا میں جائز ردعمل کا باعث بنتی ہیں۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا پھر حملہ،17 نمازی شہید

    انہوں نے زور دیا کہ اس حساس دور میں میں ایک بار پھر اس ضرورت پر زور دینا چاہوں گا کہ مسجد اقصٰی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کی اجازت نہ دی جائے،بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔


    میں ایک بار پھر اپنی بات کو دہراتا ہوں کہ اس بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں ترکی کے طور پر، ہم ہر صورت میں امن و آشتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے کہ مسلسل گزشتہ 6 دنوں سے مسجد اقصیٰ کے اندر اسرائیلی فورسز فلسطینی نمازیوں پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کو یہودیوں کی عبادت کے لئے نمازیوں پت تشدد کر کے مسجد اقصیٰ کے صحن سے نکال دیا تھا بزرگوں کو دھکے مارے گئے اور نوجوانوں کو زمین پر لٹا کر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا-

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں…

  • عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان ون ٹو ون ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی-

    ملاقات کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے۔

    پی ٹی آئی کا ملک میں بلا تاخیرعام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں سیاسی صورتحال اور حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں ملزمان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور ملک میں بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے اور ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے جبکہ قوم بیرونی سازش اور خودمختاری پر کیے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے بھی پریس کانفرنس میں خط لہرا کر بڑا دعویٰ کر دیا

    عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں ہے جب بھی کسی ملک پر فیصلہ کن وقت آتا ہے تو قوم قیادت کی جانب دیکھتی ہے مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے کیونکہ عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں اور مینار پاکستان کا کل کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا مینار پاکستان پر ہی 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی، اس وقت ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے آزاد ملک کا انتخاب کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش کے ذریعے ہم لوگوں پر اپنے غلاموں کو مسلط کیا جا رہا ہے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، طلبا، کسان، سروس مین، رکشے والے اور عورتین و بچے سب جلسہ میں شرکت کریں ہر وہ پاکستانی جو خودمختار پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ اس جلسہ میں شرکت کرے۔

    مفتاح صاحب،عوام کو ریلیف چاہئیے کہانیاں نہیں، حامد میر

  • شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ شکر ہے اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو حال ہی میں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نجی ٹی وی پر میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    دوران انٹرویو میزبان ندا یاسر نے اداکار جوڑے سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے جن میں سے ایک سوال یہ تھا کہ ‘آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟’ جواب میں ریمبو نے کہا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا’۔

    اداکار نے مزید کہا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    کترینہ کیف کے” امید” سے ہونے کی خبریں زیرگردش

    اس موقع پر صاحبہ نے کہا لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی جس کی میں شکر گزار ہوں ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ بیٹی پر معاشرے کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، زندگی بھر وہ اپنی من مانی کر ہی نہیں سکتی، پہلے والدین اور پھر شوہر کی مرضی، مجھے لگتا ہے کہ لڑکیوں کی اپنی زندگی نہیں ہوتی-

    صاحبہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے لڑکے اپنی مرضی باآسانی کرسکتے ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی ایک لڑکا ہوتی اور اپنی مرضی کرتی۔

    واضح رہے کہ ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

  • نئی حکومت  ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے نئی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی کابینہ کے وزراء کو حلف برداری کے بعد اپنے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے وزرا اپنی دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترکام کریں گے-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہیں، نئی حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائے اور اور امریکہ سے بات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی عدالت نے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وہ 2003ء سے قید میں ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ہے جسے امریکی حکومت نے 2003ء میں اغوا کر کے جبراً غیر قانونی طور پر قید کیا ہوا ہے اور اس پر مسلسل امرىکى خفیه و خوفناک ایجنسی CIA کی جانب سے ظلم و جبر کىا جا رہا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا

    2002ء میں بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان واپس آئیں مگر ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے امریکا ملازمت ڈھونڈنے کے سلسلہ میں دورہ پر گئیں۔ اس دوران میریلینڈ میں ڈاک وصول کرنے کے لیے ڈاک ڈبہ کرائے پر لیا اور 2003ء میں کراچی واپس آ گئیں۔ FBI نے شک ظاہر کیا کہ یہ ڈاک ڈبہ دراصل القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے لیے کرائے پر لیا گیا تھا۔

    امریکی ابلاغ میں عافیہ صدیقی کی بطور دہشت گرد تشہیر کی گئی۔ یہ دیکھ کر عافیہ کچھ دیر کراچی میں روپوش ہو گئی۔ 30 مارچ، 2003ء کو اپنے تین بچوں سمیت راولپنڈی جانے کے لیے ٹیکسی میں ہوائی اڈا کی طرف روانہ ہوئی مگر راستے سے غائب ہو گیں بعدمیں خبریں آئیں کہ ان کو امریکنز نے اغوا کر لیا ہے۔ اس وقت ان کی عمر 30 سال تھی اور بڑے بچہ کی عمر چار سال اور سب سے چھوٹے کی ایک ماہ۔ مقامی اخباروں میں عافیہ کی گرفتاری کی خبر شائع ہوئی مگر بعد میں وزیروں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کو دھمکیاں دی گئیں۔

    عالمی اداروں نے خیال ظاہر کیا کہ افغانستان میں امریکی جیل بگرام میں قیدی نمبر 650 شاید عافیہ صدیقی ہی ہے جو وہاں بے حد بری حالت میں قید تھی۔ پاکستانی اخبارات میں شور مچنے کے بعد امریکیوں نے اچانک اعلان کیا کہ عافیہ کو 27 جولائی، 2008ء کو افغانستان سے گرفتار کر کے نیویارک پہنچا دیا گیا ہے تاکہ ان پر دہشت گردی کے حوالہ سے مقدمہ چلایا جا سکے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کا معاملہ:حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس…

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی کہانی کو ناقابلِ یقین قرار دیا افغانستان میں امریکی فوجیوں نے دوران گرفتاری عافیہ کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، تب امریکی فوجی معالجین نے عافیہ کی طبی حالت کو گلاسگو غشی میزان پر 3 (یعنی مرنے کے قریب) بتایا۔ تاہم امریکیوں نے الزام لگایا کہ عافیہ نے امریکی فوجی کی بندوق اٹھانے کی کوشش کی تھی جس پر انھوں نے اس پر گولیاں چلا دیں۔

    دسمبر 2009ء میں بالآخر کراچی پولیس نے عافیہ صدیقی اور ان کے بچوں کے 2003ء میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا 23 ستمبر، 2010ء میں نیویارک امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی۔ جون 2013ء میں امریکی فوجی زنداں فورٹ ورتھ میں عافیہ پر حملہ کیا گیا جس سے وہ دو دن بیہوش رہی۔ بالاخر وکیل کی مداخلت پر اسے طبی امداد دی گئی-

    1995ء میں پاکستانی نژاد امجد محمد خان سے نکاح ہوا۔ 1996ء میں ایک لڑکا محمد احمد اور 1998ء میں ایک لڑکی مریم پیدا ہوئی۔ 2002ء میں امجد خان نے طلاق دے دی۔ پھر 2003ء میں عمار بلوچی سے نکاح ہوا۔ اپریل 2010ء میں گیارہ سالہ لڑکی جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ عافیہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والی ایک بیٹی ہے کو نامعلوم افراد کراچی میں عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کے گھر چھوڑ گئے-

    پا کستان کی بھارت ،سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

  • عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت نے کسٹم کی اپیل پر غیر ملکی ماڈل کو نوٹس جاری کردیا، سپریم کورٹ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی-

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    دوران سماعت کسٹم کے وکیل وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ٹریزا کو منشیات کیس میں 8 سال کی سزا سنائی تھی، لیکن اپیلیٹ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا تھا جس کے خلاف ہم نے اپیل دائر کی ہے، تاہم ملزمہ نے وطن واپسی کا ٹکٹ کروا لیا ہے اور 23 اپریل کو وہ بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔

    جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم کی اپیل پر ماڈل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

    حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

    واضح رہے کہ نومبر 2021 میں لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی ٹریزا ہلیسکووا کو بری کردیا تھا ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزا کی سزائے قید کے خلاف اپیل کی سماعت کی تھی عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی تھی-

    قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے ٹریزا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

    آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

  • دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے

    دادو :2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے75 سےزائد مکانات جل کر راکھ جبکہ6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے

    دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا تھا پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 10ہے اور تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

    ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو کال کی تومیونسپل انتظامیہ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ خراب ہے جبکہ آگ سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے اور اناج بھی جل گیا۔

    متاثرین کا بتانا ہےکہ اب تک انتظامیہ نےکوئی رابطہ نہیں کیا، آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی۔

    پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے-

    جہاز میں دوران سفر مسافر کے موبائل فون میں اچانک لگی آگ