Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وادی نیلم میں  بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وادی نیلم ،آٹھ مقام ،شاردہ ،کیل ،جورا ،و گردو نواع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محمکمہ موسمیات کے مطابق چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار اور زیارت میں بارش متوقع ہے جبکہ سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ مومسیات کے مطابق مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے اور لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور بارش کا امکان ہے –

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ،بونیرمیں تیز ہواؤں ،ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم اور پشاور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر،سوات ،کوہستان اورچترال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہو سکتی ہے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

  • پا کستان کی بھارت ،سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

    پا کستان کی بھارت ،سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں ریلیوں کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک اسلام سمیت دیگر مذاہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان نے سویڈن ، ہالینڈ اوربھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے ڈچ سیاستدان کی جانب سے اسلام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں سلام اور مسلمانوں کےخلاف حملےآزادی اظہار رائے کے تحت نہیں آتے-

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈچ سیاستدان کے اسلام، مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں یہ انتہائی بے ہودہ اشتعال انگیز اسلامو فوبک افعال ہیں یہ واقعات دنیا کے 1.5 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں-

    پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے افعال آزادی اظہار رائے کے تحت نہیں آتے انسانی حقوق کے عالمی قانون نفرت انگیز تقریر سے اجتناب، تشدد پر اکسانے سے روکتے ہیں،پاکستان سمیت تمام مسلمان، اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی توہین کی مذمت کرتے ہیں-

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے خلاف کھڑا ہے،پاکستان کے تحفظات سے سویڈن اور ہالینڈ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ڈچ، سویڈش حکام پاکستانی عوام، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ادراک کریں متعلقہ حکام اسلامو فوبک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں-

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانیت کی بہتری،پرامن معاشروں کی تعمیر کے لیے یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کرے-

    قبل ازیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سوئیڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ سعودی عرب نے اس مکروہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    سعودی عرب نے یورپی ملک سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی تھی سعودی عرب نے سویڈن میں بعض انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کے دانستہ طور پر غلط استعمال، اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی مذمت کی سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مملکت اس معاملے پر بات چیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے سعودی عرب نے رواداری، بقائے باہمی، نفرت، انتہا پسندی اور تمام مذاہب اور مقدس مقامات کی توہین کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا-

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    ایران نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کی تھی، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے اور سویڈن کی حکومت سے فوری ردعمل کی توقع کرتا ہے سعید خطیب زادہ نےکہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن کے شہر لینکوپینک میں ایک ڈنمارک کے نسل پرست، انتہا پسند عناصر کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ آزادی اظہار کے بہانے سویڈش پولیس کی حفاظت میں کیا گیا رمضان کے مہینے میں سویڈن میں اسلام مخالف گستاخانہ فعل کو دانستہ طور پر دہرانے سے سویڈن اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں توہین مذہب آزادی اظہار کے برعکس نفرت کی ایک واضح مثال ہے اور ان تمام لوگوں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے جو عقائد کے درمیان بقائے باہمی اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں-

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

    واضح رہے کہ دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سویڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 5 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ:سعودی عرب اور امریکا کی شدید مذمت

  • تراویح  کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    ترکی میں تراویح کے بعد امام صاحب کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک مسجد میں تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے –

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی


    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام صاحب خود ٹرین کے آگے لگ کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ پاس کھڑے چند نمازی اور بچوں کے والدین اس دلچسپ منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں-

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امام صاحب کے اس عمل کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس طرح بچوں میں مسجد جانے کا رحجان بڑھے گا اورنماز کے لیے دلچسپی پیدا ہوگی۔

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

  • اسلاموفوبیا،فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو

    اسلاموفوبیا،فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو

    پیرس: اسلاموفوبیا ،فرانسیسی پولیس نے باحجاب سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سڑک کے بیچوں بیچ دو باحجاب خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ انہیں زمین پر بھی گرانے کی کوشش کی گئی۔

    امریکا کا بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور مذہبی آزادی کی پابندی پر تشویش کا اظہار


    فرانسیسی پولیس اہلکاروں کی جانب سے جب ایک خاتون کو گھونسا مارا گیا تو ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرنے والی خاتون یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ میں ریکارڈنگ کر رہی ہوں، اسے جانے دو جس پر پولیس افسر کی جانب سے ڈھٹائی بھرے لہجے میں کہا کہ ہاں، میں نے اسے مارا، میرے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے-

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

    فرانس میں پولیس اہلکاروں کی مسلم خواتین کی ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی پولیس کو اسلامو فوبک کہا جارہا ہے۔

    دوسری جانب پیرس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کی گشتی ٹیم نے قانون کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کی بےعزتی کرنے پر خواتین کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں ہجوم کے اکٹھا ہونے کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہوئی جس کے بعد دونوں خواتین کے خلاف شکایت درج کی جائے گی۔

    ہندوانتہاپسند وں کا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

  • اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف "ادنیٰ سی حرکت” بھی کی تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے قلب کو نشانہ بنائیں گی۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ملکی فوج کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو مسلح افواج اسرائیل کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی۔

    ایران میں مقیم افغان شہریوں کےساتھ خراب برتاؤ،طالبان نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    ایرانی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربل میں اسرائیل کے زیر استعمال ایک اسٹریٹیجک سائٹ کو درجنوں بلیسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جبکہ اربل کے گورنر امید خوشنو نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس دعو ے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات سے ہی انکار کردیا تھا کہ شہر میں کوئی اسرائیلی سائٹ موجود ہے۔

    اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ گزشتہ ماہ ہوا جب اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دشمنوں پر دباؤ بڑھانے اور حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا تھا اجلاس میں عرب سفارت کاروں کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی شرکت کی تھی۔

    اسی طرح اسرائیل نے ایران اور امریکا کے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پر شدید تنقید کی تھی اور امریکا سے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    ایران نے مزید 24 امریکی آفیشلز پر پابندیاں عائد کردیں

    سرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران کا ایک "جوہری ریاست” بننا ہر گز قبول نہیں کرے گا۔ تہران اور بڑی عالمی طاقتیں اس وقت 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

    بدھ کے روز اسرائیلی سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ل یے مطلوب افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    یروشلم پوسٹ اخبار کے مطابق ایران 60٪ افزوہ یورینیم کی ایک بڑی مقدار حاصل کرنے کے قریب ہو رہا ہے جو ایک بم تیار کرنے کے لیے کافی ہے یہ امر سرخ لکیر ہے جس کو مغربی ممالک نے بات چیت میں رکھا تھا۔

    ایک سفارتی ذریعے کے مطابق ایرانیوں نے ابھی تک درمیان کے حل کے لیے یورپی ممالک کی کسی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔ ایرانیوں نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے یہ بنیادی شرط رکھی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے خارج کیا جائے۔

    دوسری جانب اسرائیلی ذمے داران نے یورپی مذاکرات کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کے جوہری پروگرام کے ممکنہ عسکری زاویوں کے حوالے سے جاری تحقیقات بند نہیں کرے گی۔

    اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا

  • یو اے ای کا بینہ نے مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دے دی

    یو اے ای کا بینہ نے مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دے دی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے کئی برس بعد مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفاقی حکومت کے میڈیا آفس نے ترمیم کا اعلان کیا، جس کی منظوری یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے دی۔ یہ اعلان کابینہ کی جانب سے ویزا میں حالیہ تبدیلیوں کے سلسلے کی باضابطہ توثیق ہے۔

    میڈیا آفس کے بیان کے مطابق داخلے اور رہائش کے نئے نظام کا مقصد پوری دنیا سے عالمی ہنر مندوں اور ہنر مند کارکنوں کو راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ویزوں میں مزید لچک سے مسابقت اور ملازمت کے مواقع ملیں گے اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور خاندانوں میں استحکام کو فروغ ہوگا-

    گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی گئی ہے جبکہ ملازمت کے خواہاں بالخصوص گریجویٹس کے لیے ملک کا دورہ آسان بنانے کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے، 8 ہزار سے زائد ڈالر ماہانہ یا اس سے زیادہ تنخواہ پر ہنر مند پیشہ ور افراد کو گولڈن ویزا حاصل کرنا آسان ہوگا ملک میں آنے والے افراد بطور مہمان 30 دن کے بجائے 60 دن قیام کر سکیں گے-


    نئی ویزا پالیسی کے تحت والدین اب 25 سال کی عمر تک کے مرد بچوں کو اسپانسر کر سکتے ہیں اب وہ اسکول اور یونیورسٹی کے بعد ملک میں رہ سکتے ہیں والدین غیر شادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک کفالت کر سکتے ہیں۔ معذور بچوں کو ان کی عمر سے قطع نظر مستقل طور پر رہائشی اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔


    یو اے ای میں نوجوان ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کے لیے کسی کفیل یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوگی ویزا ان لوگوں کو دیا جائے گا جو وزارت انسانی وسائل کی طے شدہ پہلی، دوسری یا تیسری درجہ بندی کے معیار پر پورا اترتے ہوں علاوہ ازیں یہ ویزا دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں کے نئے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے بھی ہوگا کم از کم تعلیمی سطح بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے۔


    ریگولر ٹورسٹ ویزا کے علاوہ 5 سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا بھی متعارف کرایا گیا اس ویزا کے لیے کفیل کی ضرورت نہیں ہے اور اس ویزا کے تحت کوئی بھی شخص ملک میں مسلسل 90 دنوں تک رہ سکتا ہے اور اس میں اتنی ہی مدت کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے بشر یکہ قیام کی پوری مدت ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو اس ویزے کے لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے گزشتہ 6 ماہ کے دوران $4,000 کا بینک بیلنس یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسیوں کا ثبوت درکار ہے۔


    گولڈن ویزا کے حامل افراد اپنے اہلخانہ بشمول بیوی بچوں کو عمر کی تخصیص کے بغیر اسپانسر کرسکتے ہیں علاوہ ازیں گولڈن ویزا کے حامل اشخاص پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہوگی کہ وہ گولڈ ویزا کو فعال رکھنے کے لیے مقررہ مدت کے دوران لازمی یو اے ای کا دورہ کرے۔


    سائنٹسٹ گولڈ ویزا ایسے امیدوار کو ملے گا جن کے پاس دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور نیچرل سائنسز کے شعبوں میں پی ایچ ڈی یا ماسٹر ڈگری ہوگی۔ امیدوار کے پاس معقول تحقیقی کامیابیاں ہونی چاہئیں۔

    ہنر مند پیشہ ور افراد درخواست دہندگان کے پاس متحدہ عرب امارات میں ملازمت کا ایک valid معاہدہ ہونا چاہیے اور وزارت انسانی وسائل اور امارات کی ’پہلی ، دوسری یا تیسری پیشہ ورانہ‘ درجہ بندی کے قواعد پر اترتا ہو کم از کم تعلیم بیچلر کی ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے، اور ماہانہ تنخواہ 30 ہزار درہم سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

    فنون لطیفہ کیلئے گولڈن ویزا : اس زمرے میں کی گئی ترمیم کے مطابق ثقافت، فن، کھیل، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، موجد اور اختراع کرنے والے اور دیگر اہم شعبوں میں باصلاحیت افراد کو گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے وفاقی یا مقامی حکومتی ادارے کی سفارش یا منظوری درکار ہوگی۔

    رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کار ایسی پراپرٹی خریدتے وقت گولڈن ریزیڈنس حاصل کر سکتے ہیں جس کی قیمت 20 لاکھ درہم سے کم نہ ہونئی ترامیم کے مطابق سرمایہ کار مخصوص مقامی بینکوں سے قرض لے کر جائیداد خریدنے پر گولڈن ریزیڈنس حاصل کرنے کے بھی حقدار ہیں۔ سرمایہ کار منظور شدہ مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں سے 20 لاکھ درہم سے کم کی ایک یا زیادہ آف پلان پراپرٹیز خریدنے پر بھی گولڈن ریزیڈنس حاصل کر سکتے ہیں۔

    کاروباری شخص پچھلے کاروباری منصوبے کے بانیوں میں سے ایک ہے جس کی کل قیمت ڈی ایچ 7 ملین سے کم نہیں ہے، تو وہ گولڈن ریزیڈنس کا حقدار ہوگا۔ منصوبوں یا خیالات کے لیے وزارت اقتصادیات یا مجاز مقامی حکام کی منظوری درکار ہے۔

    شاندار طلبا اور گریجویٹس کے لیے گولڈن ویزا: یہ گولڈن ویزا کے ثانوی اسکولوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا اور یو اے ای کی یونیورسٹیوں اور دنیا بھر کی بہترین 100 یونیورسٹیوں کے شاندار گریجویٹس کو مخصوص معیار کے مطابق نشانہ بناتی ہے جس میں ان کی تعلیمی کارکردگی، گریجویشن کا سال اور یونیورسٹی کی درجہ بندی شامل ہے۔

    ہنر مند ملازمین اور فری لانسرز کیلئے گولڈن ویزا: ہنر مند ملازمین کو بغیر اسپانسر یا آجر کے 5 سالہ رہائش گولڈن ویزا دیا جائے گا۔ کم از کم تعلیمی سطح بیچلر کی ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے اور تنخواہ 15 ہزار درہم سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

    سرمایہ کار یا پارٹنر کے لیے گولڈن ویزا: یہ ویزا سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ تجارتی سرگرمیوں کو قائم کرنے یا ان میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کے لیے 5 سالہ رہائش فراہم کرتا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ہیں نام سامنے آگئے ہیں،وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 11وزراء اور ایک مشیر شامل ہوں گے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نام سامنے آئے تھے بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، نوید قمر، شازیہ مری، خورشید شاہ، عبدالقادر پٹیل، پیر فضل شاہ، سلیم مانڈوی والا، مصطفے نواز کھوکھراور مہیش ملانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا تاہم ان کو کون سی وزارتیں ملی ہیں وہ نام بھی سامنے آ گئے ہیں-

    وفاقی کابینہ،جے یو آئی کی چار وزارتیں،کب ہو گا باقاعدہ اعلان؟

    ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

    سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل ہوں گے سید نوید قمروزیر تجارت منتخب ہوئے ہیں جبکہ شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیرہوں گی-

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    عبدالقادروزیر قومی صحت جبکہ شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ ( بی آئی ایس پی) اور مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز منتخب ہو ئے ہیں قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر آفیئرز اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گے-

    ساجد طوری اوورسیز ،احسان مزاری آئی پی سی اور عابد بھایو نجکاری کے وزیر ہوں گے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر وزیرمملکت برائے قانون وانصاف ہوں گے-

    عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

  • اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان  بارایسوسی ایشنز

    اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان بارایسوسی ایشنز

    اسلام آباد: ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے عدلیہ اور ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی و ی : ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دینے والی جماعت کی ایما پر پروپیگنڈا جاری ہے جلسے اور ریلیوں میں ججز کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے جارہے ہیں جس کا مقصد ججز کو دباؤ میں لاکر غیرآئینی اور غیرجمہوری مقاصد حاصل کرنا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کھل پر عدلیہ پر الزامات لگارہے ہیں۔

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    اعلامیے میں بار ایسوسی ایشنز نے رات کے وقت عدالتیں کھولنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ رات اوقات کار میں عدالتیں لگا پر غیرآئینی سازشوں کا راستہ روکا گیا۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وسیم ممتاز ملک نے کہا کہ کسی کو بھی سیاسی فوائد کے لیے ججوں کی عزت کو پامال کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی ججوں کے احترام کو مجروح کرنے کے لیے آزاد نہیں ہے اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی-

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا تھا کہ 10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں ، ایسے فیصلوں کا احترام چاہتے ہیں، عدالت اپنا آئینی کام سر انجام دیتی ہے، قومی لیڈروں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہیے، آئینی تحفظ پر گالیاں پڑتی ہیں لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے، عدالت کیوں آپ کے سیاسی معاملات پر پڑے؟-

    جسٹس جمال خان نے کہا تھا کہ آج کل آسان طریقہ ہے 10ہزار بندے جمع کرو کہو میں نہیں مانتا پارلیمان نے تاحیات نااہلی کا واضح نہیں لکھا،پارلیمنٹ نے یہ جان بوجھ کر نہیں لکھا یا غلطی سے نہیں لکھا گیا، پارلیمنٹ موجود ہے دوبار اس کے سامنے پیش کردیں،عدالت کے سر پر کیوں ڈالا جارہا ہے ؟-

    عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

    ،مصطفیٰ رمدے نے کہا تھا کہ عدالت کے خلاف سنجیدہ قسم کی مہم چلائی جا رہی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی حفاظت کرنا ہماری زمہ داری ہے،ہم نبھائیں گے،عدالت 24 گھنٹے کام کرتی ہے کسی کو عدالتی کارروائی پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں، مصطفیٰ رمدے نے کہا تھا کہ عدالت کو مفروضوں کی بنا پر غیر ضروری طور پر سیاسی عمل میں دھکیلا گیا ، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ اگر کوئی معزز رکن اپنے عمل کی وضاحت کردے تو کیا ہوگا-

    واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی کے کراچی میں کئے جانے والے جلسے میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پھر ہمارے سپیکر ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں جا کر کہتے ہیں جب ان کو مراسلے کا پتہ چلتا ہے تو کہ ہمارا جو حلف ہے وہ پاکستان کی سلامتی کا ہے مراسلے میں واضح عدم اعتماد کا لکھا ہوا مسترد کرتا ہوں پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آتا ہے ہمارے ہاتھ بںدھ جاتے ہیں یہ بھی بتا دیا جاتا ہے کہ کس وقت ووٹنگ کروانی ہے رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں پوچھنا چاہتا ہوں میرا جرم کیا تھا میں نے جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا آج تک کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا مشرف نے آزاد عدلیہ کی تحریک میں مجھے جیل میں ڈالا کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کروایا کبھی عمران خان کا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا اللہ نے مدد کی شوکت خانم بنائی دو یونیورسٹیز بنائیں نمل اور القادر ۔سپریم کورٹ نے مجھے صادق و امین قرار دیا تھا عدم اعتماد کا مجھے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ تاریخ فکس ہو گئی رات کے بارہ بجے عدالتیں کھلنا ساری زندگی نہیں بھولوں گا-

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

  • عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات روز اول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کرکے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا لیکن ان کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ملک اور حکومت مشکلات سے دوچار ہیں، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیحات روزاول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں-

    صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکالے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی نئی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے-

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  • وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نئی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہےجس کے بعد اب ان کی حلف برداری ہونی تھی جو نہ ہوسکی۔

    وفاقی کابینہ،جے یو آئی کی چار وزارتیں،کب ہو گا باقاعدہ اعلان؟

    اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    دریں اثنا پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نام سامنے آگئے بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، نوید قمر، شازیہ مری، خورشید شاہ، عبدالقادر پٹیل، پیر فضل شاہ، سلیم مانڈوی والا، مصطفے نواز کھوکھراور مہیش ملانی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،حساب تو دینا پڑے گا ،مریم نواز کا عمران خان کے بیان…

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 36 رکنی وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 14 وزراء پاکستان پیپلزپارٹی کے 11 وزراء جے یو آئی کے 4 وزراء جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کے 7 وفاقی وزراء ہوں گے-

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جے یو آئی کو 4 وزارتیں مل رہیں ہیں جن میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود 2)وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع 3)وفاقی وزیر مذہبی مولاناعبدالشکور 4)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود ہوں گے، جبکہ ڈپٹی سپیکر بھی جے یو آئی سے ہی ہو گا-

    عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف