Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

    جہیز نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،مقدمہ درج

    بنگلورو: کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر اپنی بیوی کی فحش تصویریں پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے کنکا پورہ روڈ کی رہنے والی ایک 30 سالہ خاتون نے اس سلسلے میں اپنے شوہر کے خلاف باسوانا گوڈی مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

    سفاک پوتے نے 82 سالہ دادی کوفریج میں بند کر کے مار دیا

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے 2013 میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی اور اس سے محبت کرنے کے بعد ملزم سے شادی کی تھی اگرچہ دونوں نے کچھ عرصہ اچھی زندگی گزاری، لیکن پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب اس شخص نے جہیز کا مطالبہ کرنا شروع کیا –

    پولیس کے مطابق یہ شخص مطالبہ کر رہا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد، جن کی حال ہی میں موت ہو گئی، کی تمام رقم اسے منتقل کر دی جائے۔

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تصویریں اس وقت کلک کی تھیں جب اس کی بیوی جوس میں ملا ہوا نشہ آور چیز پینے کے بعد بیہوش ہو گئی تھی اس کی تصویریں کلک کرنے کے بعد ملزم نے اسے بلیک میل کیا کہ اگر اس نے رقم نہ دی تو وہ اس کی تصویریں وائرل کر دے گا۔

    شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ملزم اسے اپنے دوست کے ساتھ سونے کے لیے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا جب اس نے اس کے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیا تو ملزم نے اس کی تصاویر اپنے دوستوں کو بھیج دیں پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

  • بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں خانز کے چرچے

    بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں خانز کے چرچے

    کورونا دور کے بعد رمضان المبارک میں اب افطار پارٹیوں کا دور بھی جاری ہے اتوار کو ممبئی میں سیاست دان روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی بالی ووڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے اس بار افطار پارٹی میں سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ شرکت کی کورونا وائرس کی وبا کے باعث پچھلے دو سال افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا –

    سائرہ بانو دلیپ کمارکی موت کے غم سے نہ نکل سکیں، مداح تشویش میں مبتلا، اداکارہ کوخط لکھ دیا

    ممبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلمان خان ، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان سمیت بہنیں بھی شریک تھے افطار پارٹی میں انیل کپور، شترو گھن سنہا، رمیش تورانی، علی عباس ظفر، سنیل شیٹھی، تشار کپور، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اداکار شامل تھے۔

    صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    بابا صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی وبا کے سبب دو سال اس کا انعقاد نہیں کیا گیا، دو سالوں میں، میں نے اس پروگرام کو یاد کیا، ہماری فیملی اب پارٹی کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ افطار پارٹی میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی شرکت کی-

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں

  • روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    ماسکو: روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کا شہر لیووف یورپی یونین اور نیٹو رکن پولینڈ سے محض 70 کلومیٹر کی دوری پر ہےلیووف کے میئر نے حملے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

    یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

    روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جس میں ہلاکت بھی ہوئی۔

    ادھر ماریوپول میں روسی فوج کے یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہو رہی ہے تاہم یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔

    یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ڈونباس کے مشرقی علاقے کو تباہ کرنا چاہتا ہے جب کہ یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول میں موجود فورسز نے پیر کو اپنے حتمی دفاع کی تیاری کر لی ہے روس ماریو پول میں اپنی بڑی فتح کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن یوکرین نے لڑنے اور شہر کا ہر صورت دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی گئی

    واضح رہے کہ روسی افواج نے اتوار کو ازوفسٹال سٹیل پلانٹ میں موجود یوکرینی فوجیوں کو ہتھیار ڈال کر خود کو حوالے کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے ڈونباس کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی جارحیت سے بچنے کے لیے مغربی علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

    یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اتوار کی شام اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’روسی فوجیں ہمارے ملک کے مشرقی علاقوں میں جلد جارحانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ حتمی طور پر ڈونباس کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ روس کے یوکرین کے خلاف 26 فروری کو شروع ہونے والے ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ کے بعد سے ماریوپول شہر نے غیرمتوقع طور پر سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

    یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جنگی جہاز کونقصان

    یوکرین کے وزیراعظم ڈینز شمیہال نے اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’(ماریوپول)شہر پر ابھی تک قبضہ نہیں ہوا ہے۔ وہاں ابھی تک ہماری افواج موجود ہیں اور ہم آخری دم تک لڑیں گے ہم کسی بھی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے گو کہ متعدد شہر اس وقت روسی فورسز کے محاصرے میں ہیں لیکن خیرسن کے علاوہ کسی بھی شہر پر مکمل قبضہ نہیں ہوا ہے جب کہ 900 سے زیادہ قصبوں اور شہروں کا کنٹرول یوکرینی فورسز نے واپس سنبھال لیا ہے۔

    یوکرین میں امریکی اور نیٹو اسلحے سے لدی گاڑیاں جائز ہدف ہیں:روس کا اعلان

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182 روپے سے تجاوز اور اوپن ریٹ 183 روپے کی سطح پر آگئے ہیں-

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 182.54 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 183 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رجحان اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء اور تمام سبسڈیز کے خاتمے سے مشروط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ ڈالر مہنگا ہوا ہے-

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا،100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : 100 انڈیکس میں 46 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح گرگئی کاروباری دن میں 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے احاطے میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح سطح 46 ہزار 959 اور کم ترین سطح 46 ہزار 428 رہی-

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے : سعید احمد…

    حصص بازار میں 25 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 64 کروڑ روپے میں ہوا پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 764 ارب روپے ہے-

    ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے اور مطلوبہ شرائط پر مزاکرات کے آغاز جیسے عوامل کے سبب کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 368 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی پاکستان نے کی مذمت

    کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 30.12فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 25کروڑ 56لاکھ 8ہزار 677حصص کے سودے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 107 کے بھاؤ میں اضافہ ، 199 کے داموں میں کمی اور 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے مسلمانوں کو بے دخل کر دیا

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے مسلمانوں کو بے دخل کر دیا

    بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے آج مسلسل چوتھے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں جبری طور پربے دخل کرکے صحن خالی کروالیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی میں یہودیوں کو عبادت کا موقع دینے کے لیے مسلمان نمازیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا اس امتیازی سلوک پر احتجاج کرنے والے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 18 کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا پھر حملہ،17 نمازی شہید

    رپورٹ کے مطابق نماز فجر کے بعد یہودیوں کا ایک گروپ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور اس جگہ عبادت کرنی چاہی جو صرف مسلمانوں کے لیے مختص ہے اس پر نمازیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی پولیس بیچ میں آگئی اور یہودیوں کو عبادت کرنے کی اجازت دے دی اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے جبری طور پر بے دخل کردیا یہ مسلسل چوتھا روز ہے جب اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کو بیدخل کرکے یہودیوں کو عبادت کی اجازت دی۔

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ میں ہوائی فائرنگ اور شیلنگ؛ 152…

    مسجد اقصیٰ کے کسٹوڈین اردن اور اسرائیلی حکومت کے درمیان رمضان سے قبل مذاکرات ہوئے تھے اور ماہ مقدس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کی آمد کے امکان پر خصوصی انتظامات اور ضابطہ اخلاق پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے اس ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

  • سفاک پوتے نے 82 سالہ دادی کوفریج میں بند کر کے مار دیا

    سفاک پوتے نے 82 سالہ دادی کوفریج میں بند کر کے مار دیا

    واشنگٹن: امریکا میں سفاک پوتے نے اپنی 82 سالہ دادی کو مہینوں تک فریج میں بند کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جیورجیا کے علاقے آرموکی میں انتیس سالہ روبرٹ کیتھ ٹنچر نامی شخص نے معمر خاتون کو شاپر بیگ میں بند کرکے فریج میں رکھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

    ماں کو گھر میں دس برس تک قید رکھنے والا سفاک گرفتار

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈورس نامی ضعیف خاتون دسمبر میں حادثاتی طور پر گھر میں گر زخمی ہوئیں تو پوتے نے بجائے اسپتال لے جانے کے انہیں فریج میں بند کردیا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ ٹنچر ذہنی مریض ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پاؤں پھسلنے کے باعث گری تھیں اور وہ زخمی حالت میں سانس بھی لی رہی تھیں لیکن ملزم نے اسی حالت میں انہیں بڑے سے فریج میں ڈال دیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اچانک غائب ہونے پر خاندان والوں نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی، تحقیقات کے دوران حقیقت سامنے آئی، ملزم نے کہا وہ اپنی دادی سے بہت محبت بھی کرتا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست تامل ناوڈو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں بیٹوں نے بوڑھی ماں کو 10 سال تک گھر میں قید رکھا تھا بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تھنجاور میں اپنی 72سالہ ماں کو 10 سال تک گھر میں قید رکھنے پر ایک پولیس افسر سمیت دو بھائیوں کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا-

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

  • وفاق میں کس جماعت کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

    وفاق میں کس جماعت کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

    وفاقی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ آج حلف برداری متوقع مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب اطلاعات اور مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے وزرات خارجہ پیپلزپارٹی ، کے حصے میں آئے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میا ں شہباز شریف کی کا بینہ ٹیم میں مسلم لیگ ن سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وزیر اطلاعات مریم اونگزیب ہوں گی جبکہ وزارت داخلہ ، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، انرجی، تجارت، اسٹیبلمنٹ ، کیبنٹ ، نیشنل سیکورٹی، بین الصبوائی رابطہ ، لاا ینڈ جسٹس، پارلیمانی آفیئر بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں ہیں جن کے وزرا کے نام بعد میں دیئے جائیں گے-

    شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    اسی طرح پیپلزپارٹی کی وزاتوں میں وزارت خارجہ ،آبی وسائل، صحت ، ہیومین رائٹس، ایجوکیشن ، موسمیاتی تبدیلی ، کمیونیکشن ، انڈسڑیزاینڈ پروڈکشن ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کے ذمے ہوں گیں جبکہ فاقی وزراء اے این پی سے امیر حیدر ہوتی ، اور شازین بگٹی ہوں گے جے یو آئی کے زمے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس ، اور مذہبی امور ہوں گیں جبکہ خاتون ڈیپٹی سپیکرمسماتہ شاہدہ ہوں گی –

    پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست کی تاریخ جاری

    بلوچستان عوامی پارٹی کو وزارت ڈیفنس پروڈکشن ملے گی اسی طرح بی این بی مینگل گروپ کو بھی ایک وزارت ملے گی اور ایم کیو ایم کو میری ٹائم آفیئر اور انفارمشین ٹیکنالوجی کی وزارتیں ملیں گیں ، وفاقی کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں آج حلف برداری متوقع ہے-

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

  • عامر خان نے مداح کو اہلخانہ سمیت گھر دعوت پر بُلا لیا

    عامر خان نے مداح کو اہلخانہ سمیت گھر دعوت پر بُلا لیا

    ممبئی: عامر خان نے مداح کو اہلخانہ سمیت گھر دعوت پر بُلا لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کبھی کبھی خواب حقیقت کا روپ بھی دھار لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی انفلوئنسر روہی ڈوسانی کے ساتھ جب انہیں عامر خان نے بیساکھی منانے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔

    سائرہ بانو دلیپ کمارکی موت کے غم سے نہ نکل سکیں، مداح تشویش میں مبتلا، اداکارہ کوخط لکھ دیا

    روہی دوسانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیساکھی منانے کے لیے کینیڈا سے بھارت پہنچی تھیں جہاں عامر خان نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دے کر حیرت میں ڈال دیا دونوں نے گانے گاتے ہوئے، بھنگڑے ڈالتے ہوئے بیساکھی منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    روہی ڈوسانی نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک نہیں معلوم کہ اس احساس کو الفاظ میں کیسے بیان کیا جائے اور اس حقیقت پر عمل کیا جائے کہ عامر خان نے مجھے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے پر رضامندی ظاہر کی اور اتنے مہربان رہے-

    سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

    روہی نے لکھا کہ شروع شروع میں میں بہت گھبرائی ہوئی تھی تاہم عامر خان کی شخصیت نے مجھے اچھا محسوس کرایا، وہ بہت زبردست انسان ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

    روہی ڈوسائی نے مداحوں کا شکریہ اد ا بھی کیا کہا کہ آپ لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی آپ کی تمام محبتوں اور نیک خواہشات کے لیے – میں اس مقام تک صرف آپ سب کی وجہ سے پہنچی ہوں!

    دھوکا دہی اور فراڈ کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

  • کراچی جانے کیلئےعمران خان کے چارٹرڈ طیارے کا کرایہ فرح گجر نےدیا تھا؟

    کراچی جانے کیلئےعمران خان کے چارٹرڈ طیارے کا کرایہ فرح گجر نےدیا تھا؟

    سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز جس نجی طیارے پر کراچی پہنچے تھے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز شروع ہو گیا کہ آخر اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ ادا کس نے کیا؟-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ دبئی میں موجود کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے عمران خان جس جہاز میں کراچی گئے، وہ جہاز اینگرو گروپ کی ملکیت ہے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وہاں ملازم رہے ہیں اور انہوں نے اس کمپنی میں کام کیا ہے-

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    اینگرو گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ جو سابق وزیراعظم عمران خان کو لے کر کراچی گیا تھا یہ اینگرو گروپ کی ملکیت ہی ہے لیکن اس کو کرائے پر حاصل کیا گیا ہے

    اب اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کے29 لاکھ روپے کرائے کی ادائیگی دبئی سے کسی بزنس مین نے کی ۔

    پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے

    ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وویمن تھی تو بات غلط نہیں ہوگی اور اس بزنس وویمن کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں ، ان پر الزامات لگائے جا رہے تھے کہ پنجاب کے مختلف ٹھیکوں میں سے وہ کمیشن رکھتی تھیں اور پنجاب میں تقرریوں کے عوض وہ کروڑوں روپے وصول کرتی تھیں بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے فرح گجر پر کرپشن کے الزامات لگا ئے تھے ۔

    ہنگو ضمنی انتخاباب:تحریک انصا ف نے میدان مار لیا