Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا

    اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا

    تل ابيب: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق سائنس فکشن فلموں سے مماثلت رکھتے آئرن بیم میزائل شکن لیزر سسٹم نے کامیابی سے ایک ڈورن کو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا جس کی ویڈیو اسرئیلی وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے مسلمانوں کو بے دخل…


    اسرائیلی وزیراعظم نے آئرن بیم لیزر سسٹم کو خطے میں گیم چینجر کے طور پر تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا توانائی سے چلنے والا ہتھیاروں کا نظام ہے جو راکٹوں اور مارٹرگولوں کو لیزر سے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسکی لاگت 3.50 ڈالر فی شاٹ ہے۔

    اس سے قبل اسرائیل نے ایران نواز ملیشاؤں اور بالخصوص حماس کے میزائلوں سے خود کو محفوظ بنانے کے لیے آئرن ڈوم غزہ سے کچھ فاصلے پر نصب کیا تھا، آئرن ڈوم بھی راکٹوں اور میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

    اس منصوبے کو 2024 میں تکمیل تک پہنچنا تھا تاہم اسرائیل کے اس وقت کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے مارچ 2022 میں اہم فنڈنگ کی منظوری دی تھی، یروشلم پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ یہ فنڈنگ ​​کروڑوں شیکلز (اسرائیلی کرنسی) میں کی گئی ایک اسرائیلی شیکل کی قیمت 56.20 پاکستانی روپے ہے۔

    امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

  • امریکا کا بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور مذہبی آزادی کی پابندی پر تشویش کا اظہار

    امریکا کا بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور مذہبی آزادی کی پابندی پر تشویش کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بالخصوص مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اقلیتوں اور دیگر مذاہب کے معاملے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہےمسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں اور نوجوانوں کا سرکاری اور غیر سرکاری فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شرمناک ہیں،امریکا

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی انسانی حقوق کے گروپوں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ حال ہی میں مودی حکومت نے ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی اگرچہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے لیکن آزادیٔ اظہار رائے اور میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں صحافیوں پر تشدد کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور بلاجواز گرفتاریاں کی گئیں بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی فنڈنگ، یا آپریشنز اور پناہ گزینوں کی بحالی پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین بھی نافذ کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہ بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے انسانی حقوق کی پامالی میں سرکاری افسر، پولیس اہلکاراورجیل حکام ملوث ہیں بھارتی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق کی اہمیت اوراس کی بلاتفریق فراہمی سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

    بھارت انتہا پسندی میں تمام حدود پار کررہا ہے بالخصوص مسلم دشمن اقدامات نے دنیا بھر میں اس کے نام نہاد سیکولر ازم کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے کرناٹک جہاں رواں سال کے آغاز پر اسکولوں میں حجاب تنازع نے جنم لیا تھا وہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسند اقدامات بڑھتے جارہے ہیں مسلمانوں پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور اب انہوں نے مسلمانوں کو معاشی بدحال کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے مندروں اور مذہبی میلوں میں حلال، مسلم تاجروں پر پابندی اور لاؤڈ اسپیکر پراذان کی پابندیاں لگائی گئیں بعد ازاں مسلم ٹیکسی ڈرائیورزکی خدمات حاصل کرنے اور مسلم پھل فروشوں سے پھل لینے پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں-

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

    ہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرایسا نہیں کیا گیا تووہ لاؤڈ اسپیکرپر اذان سے قبل پہلے ‘ہنومان چالیسہ’ پڑھیں گے علاوہ ازیں ہندو تنظیموں نے مساجد میں اذان کے وقت ہندوؤں کی بھجن نشر کرنے کا منصوبہ بنایا ہندو کارکن بھرتھ شیٹی نے کہا تھا کہ یہ مہم بنگلورو میں یلہنکا کے انجنیا مندر میں صبح 5 بجے اذان کے وقت شروع ہوگی اس مہم کی منصوبہ بندی ریاست بھر میں کی گئی ہے ہندو تنظیمیں مسجدوں میں اذان کے عین وقت "اوم نمہ شیوائے”، "جئے شری رام” کے نعرے اور دیگر عقیدتی دعائیں نشر کریں گی-

    جبکہ بھارت میں ماہ رمضان میں مسلماںوں پر جینا تنگ کر دیا گیا ہے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد، املاک کی تباہی کے واقعات جاری ہیں مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور مودی سرکار خاموش ہے، بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ایک ہندو مذہبی جلوس کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے فسادات کے سلسلے میں 14 افراد کو گرفتار کیا ہے نئی دہلی کے مضافاتی علاقے جہانگیر پوری میں ایک تہوار کے موقع پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران گزشتہ روز 6 پولیس افسر اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے پولیس نے بتایا ہے کہ فساد میں ملوث دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے شناخت کی جارہی ہے-

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی نے حالیہ برسوں میں سخت گیر ہندو مذہبی گروہوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے عقائد کا دفاع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جبکہ ان کی پارٹی نے نریندر مودی کے دور حکومت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کی تردید کی ہے-

    دہلی کے بعد آندھرا پردیش کے علاقے کرنول میں بھی فسادات ہوئے ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ اس واقعہ میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ صورت حال مکمل طور پر پرامن ہے۔

    حالات کشیدہ اس وقت ہوئے تھےجب شام کو ایک مسجد کے سامنے سے جلوس نکل رہا تھا چونکہ مسجد میں افطار اور نماز کا وقت تھالہذا نمازیوں نے جلوس کے دوران اونچی آواز میں موسیقی بجانے پر اعتراض کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور مسلمانوں پر پتھراؤ شروع کر دیا تھا مسلمانوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے،جبکہ مسلمانوں کی جانب اللہ اکبر کے نعرے لگائےاطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا، پولیس نے واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور اضافی فورس تعینات کی گئی تھی جبکہ علاقہ میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا-

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے مسلمانوں کو بے دخل…

  • عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم  کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

    عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے بیان پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کی سمری ایک حساس معاملہ تھا، ہر پہلو کو جانچا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ میرا ذاتی تنازع نہ تھا نہ ہے۔

    عمران خان نے غلطی تسلیم کر لیا،کہا یہ غلط کیا،نہیں ہونا چاہیے تھا

    سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، انہوں نے اے آر یو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک آزاد باڈی کوکرنا چاہیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں غلطی ہوئی،معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کیس دائر غلطی تھی وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کی جانے والی کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں-

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  • پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

    سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا واقعہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مکمل کیا مجرمان پر 12 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی-

    واضح رہے کہ گذشتہ سال3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا، پریانتھا کمارا جان بچانےکیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز نے منیجر کو اوپر سے نیچے پھینک دیا اور پھر لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے تشدد کیا اور پھر آگ لگا دی۔

    کیس میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بعض افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا 12 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

    گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس پر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی تھی پراسیکیوشن نے بالغ اور نابالغ ملزمان کےخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کرائے، پہلے چالان میں 80 بالغ ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا ۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں، واقعےکی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد، ڈی این اے شواہد اور فارنزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا گیا تھا، کیس میں گرفتار تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا-

  • صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

    صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

    کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبینٹ ڈویژن نے عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ عہدہ دیدیا گیا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں جبکہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

    عمران خان کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ


    واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

  • وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات اور امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات اور امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : قطری سفیر نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر قطری قیادت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی قطر کی خواہش کا اعادہ کیا-

    سعودی سفیر شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    وزیراعظم نے قطری قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر قطری سفیر کا شکریہ ادا کیا اور قطر پاکستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہا ر کیا-

    وزیراعظم نے افغان امن عمل میں سہولت کار کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے بھی کام کرتے رہیں گے قطر خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے پاکستان اور قطر کے مابین مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں-

    دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں پوری حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار اور امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے پاکستان اور قطر کے مابین معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری،توانائی،مواصلات، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر اہم شعبے پاکستانی افرادی قوت کی فلاح و بہبود کے لیے قطر کے اقدامات کو بھی سراہا۔

    شہباز شریف نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک افغان عوام کے لیے امن ، استحکام اور انسانی امداد کے لیے مل کر کام کرتے رہیں اس موقع پر وزیر اعظم نے امیرِ قطر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔

  • تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،حساب تو دینا پڑے گا ،مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں،حساب تو دینا پڑے گا ،مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں بلکہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم اور حساب تو دینا پڑے گا۔


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ میرا تحفہ میری مرضی، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھاکر 50 فیصد کی، اگر پیسہ بناناہوتا توگھرکوکیمپ آفس ڈکلیئر کر کے کروڑوں روپیہ بناتا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ‏فوجیوں کو بھی ڈی ایچ اے میں پلاٹ ملتے ہیں تو ان کی مرضی وہ جو چاہیں کریں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔

    وزیراعظم نے بیچے گئے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

  • عمران خان کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    عمران خان کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    سراج الحق کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا حکومت میں اتحادی رہی ہیں۔

    قبل ازیں عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک آزاد باڈی کوکرنا چاہیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں غلطی ہوئی،معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کیس دائر غلطی تھی وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کی جانے والی کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کے اکٹھا چلائیں پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی،پارٹی سے نکالے شخص نے غلط کیس کیا،امریکہ کی جنگ کو اپنا بنایا گیا،دورہ روس پر دفتر خارجہ اور فوج آن بورڈ تھے،توشہ خانہ سے تحائف 50 فیصد ادائیگی کرکے لیے،بہت سے تحائف مجھے بنی گالہ رہائشگاہ پر ملے جو میں نے توشہ خانہ میں جمع کرائے،تحائف خریدنے کے بعد میری مرضی میں انہیں جیسے مرضی استعمال کروں،2018 میں توشہ خانہ سے خریداری 15 فیصد پرہوتی تھی،ہمارے دور میں 50 فیصد پرکی گئی،فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،کرپشن کیسے کرسکتی ہیں،فرح خان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں،عثمان بزدار پر سب کی نظریں تھیں،عثمان بزدارنے کچھ غلط نہیں کیا،شریف خاندان نے اتی امرا میں سرکاری خرچ سے 70 کروڑ روپےکی دیواربنوائی،ساڑھے 3 سال میں میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو توشہ خانہ نکال لائے،تحائف بیچ کر پیسوں سے بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور گھرکے اطراف باڑ لگوائی،وزیراعظم ہاوس میں 9 اپریل کی رات 12 بجے تک صحافی میرے ساتھ تھے،پنجاب میں ایک چیف سیکریٹری کو تقرروتبادلے پرپیسے لینے کی شکایت ملنے پرہٹا دیا تھا فوج کی جانب سے 3 آپشنز مجھے بھجوائی گئیں،میں نے کہا ان میں سب سے بہتر آپشن انتخابات ہیں-

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کےخلاف نہیں ہوں، ہوتا توابڑی تعداد میں پاکستانی وہاں احتجاج نہ کرتے،نئی حکومت کے آتے ہی امریکہ اور بھارت نے ڈومور کا مطالبہ کردیا، حکومت نے ڈومور پر کسی قسم کا جواب تک دینے گوارہ نہیں کیا،شہبازشریف نے آتے ہی دھاندلی شروع کردی ہے،من پسند افسران کواعلیٰ عہدوں پر لگایا جارہا ہے،لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،عوام کو الیکشن تک متحرک رکھوں گا 2018میں ٹکٹس دینے میں غلطی ہوئی،آئندہ انتخابات میں ٹکٹس خود دوں گا،آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو اور اچھے امیدواروں کوسامنے لائیں گے، موجودہ حکومت نیب اور ایف آئی اے میں اپنے کیسز ختم کرائے گی،نوازشریف کے کیسز ختم کرکے واپس لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں آصف زرداری کےخلاف بھی کیسز بند کردیئے گئے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں ملک میں این آر او ٹو لہ یا جارہا ہے،امریکہ نے گزشتہ سال نومبر سے میرے خلاف سازش شروع کی

    وفاق میں کس جماعت کو کتنی اور کون کون سی وزارتیں ملیں گی؟

  • لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈےکو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے، جنرل منوج پانڈے اپریل کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے، وہ بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

    ہندوانتہاپسند وں کا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔

    جنرل منوج پانڈےکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینیئرنگ کور سے ہے اور وہ انجینیئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو دسمبر 1982 میں بامبے سیپرس میں کمیشن ملا تھا جون 2020 سے مئی 2021 تک انڈومان اینڈ نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف بھی رہے۔

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1991 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں باالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 132400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 113513 روپے کی سطح پر آگئی۔

    تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں،مریم اورنگزیب