Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت : ہندوانتہا پسندوں نےمسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا

    بھارت : ہندوانتہا پسندوں نےمسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں رمضان المبارک میں بھی مسلمان ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرہیں ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی۔

    بھارت میں ہندوتہوارکے موقع پرہندوانتہاپسند مسلمانوں کے گھروں اوراملاک پرحملے کررہے ہیں۔ گجرات،مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں اوراملاک کولوٹنے کے بعد آگ لگائی جارہی ہے۔

    نئی دہلی: گائے ذبح کرنے کا الزام،مسلمان بزرگ تشدد سے جانبحق،کرناٹک:مسلمان پھل فروش…


    اترپردیش میں ہندوانتہاپسندغنڈوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائےاورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔


    مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں پولیس حملہ آوروں کوگرفتارکرنے کے بجائے ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دے رہی ہے۔

    بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    امریکی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بھارت کی صورتحال کوتشویشناک قراردیتے ہوئے سرکاری افسروں اورپولیس اہلکاروں کواس کا ذمہ دارقراردیا تھا۔ گجرات میں ہندوبلوائیوں کے مسلسل حملوں اورلوٹ مارکے باعث مسلمان رمضان میں اپنے گھربارچھوڑ کر نقل مکانی پرمجبورہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو تین روز سےبھارت میں متعدد مقامات پر مسلم مخالف تشدد کی پیہم وارداتیں سخت تشویشناک ہیں ایک ہی دن کم سے کم آٹھ نو ریاستوں (مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، گجرات،بہار، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، گوآ) سے پر تشدد واقعات سامنے آئے ہیں ان واقعات میں پہلے تہوار کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے ان جلوسوں میں مخصوص جھنڈے لہرائے گئے، ہتھیاروں بالخصوص تلواروں اور چاقوؤں کا کھلے عام مظاہرہ کیا گیا، مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیر نعرے لگائے گئے، بعض مساجد کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی۔ چند مقامات پر مسلمانوں کی املاک اور تجارت کو بھی نقصان پہنچایا گیا، آتش زنی اور لوٹ مار کی وارداتیں بھی سامنے آئیں-

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

  • پسند کی شادی کے اصرار پر  باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا-

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    معمار پولیس کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم بھائی اور باپ نے مخالفت کردی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم باپ شامیر اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔

    میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار

    دوسری جانب ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی تاہم زبردستی اسکی منگنی کسی دوسرے فرد سے کردی تھی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کا ایک واقعہ کیماڑی سکندرآباد کے گھر میں پیش آیا جہاں گھریلو لڑائی میں دیور نے بھابھی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ قتل کے بعد مقتولہ کا دیور فرار ہو گیا۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 6 ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

  • متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    متحدہ عرب امارات کی سیاسی اور عسکری قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    صدر متحدہ عرب امارات نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جبکہ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم یواےای،دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے مبار کباد دی۔

    اس کے علاوہ ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    اس سے قبل ترک صدر اور بھارتی وزیارعظم نے بھی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

    جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

  • پی ٹی آئی  نے لاہور جلسے کا شیڈول پھر تبدیل  کردیا

    پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا شیڈول پھر تبدیل کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 23 اپریل کوحضرت علیؓ کے یوم شہادت کے باعث مینارِ پاکستان پر ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    فرخ حبیب نے جلسے کی تبدیل شدہ تاریخ بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ اب یہ جلسہ 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔

    سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ…

    اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے ایک نئی تاریخ دی ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل کو ہو گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پہلا جلسہ پشاور میں کریں گے-


    سابق وزریر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بدھ کو نمازِ عشاء کے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا جو بیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد میرا پہلا جلسہ ہوگا میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب لوگ بھرپور طریقے سے اس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا’۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں ۔

    علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے حوالے سے اپنے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا-

    عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام


    ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ بڑی سازش کے تحت نئی حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے جلسے میں اپنے کارکنوں سے اہم بات کریں گے اس سازش کے متعلق بھی اور پشاور سے جو قوم کو سب سے بڑا پیغام دوں گا وہ یہ کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہے، کوئی فوج حفاظت نہیں کرسکتی کوئی باہر سے آکر اس کی حفاظت نہیں کر سکتا ’ہم سب نے مل کر پوری تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    واضح رہے کہ حکومت نے بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہےمسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے عمران جس شہر میں جلسہ کریں گے ، ان کی جماعت وہاں اس سے بڑا جلسہ کرے گی جبکہ انہوں نے کابینہ کی تشکیل ایک دو روز میں ہونے کا عندیہ بھی دیا-

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ منسوخی پچھلے وزیرداخلہ کا ظلم تھا اور اسے فو اً بحال ہونا چاہیے نوازشریف کو پاسپورٹ ملنا اور شہباز شریف کا شیروانی پہننا ہی عمران خان کے لیے سب سے بڑی سزا ہے میں نے خود ظلم برداشت کیا ہے اس لیے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ ہم کسی کے ساتھ جھوٹے مقدمے بناکر ظلم کریں پی ٹی آئی کی حکومت میں پہلے بندہ پکڑتے تھے پھر جرم تلاش کرتے تھے لیکن ہم کوئی شہزاد اکبر نہیں بٹھائیں گے جو لوگوں کو بے توقیر کرے ملک میں جمہوریت، آئین اور انصاف کی بالادستی کیلئے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے بعد آنے والا اعلامیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر پر اعتماد نہیں ہے وہ صاف الیکشن نہیں کروا سکتے،وکیل ق لیگ

  • سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا

    سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا

    فرانس نے انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے اپنے علاقے میں خفیہ کارروائی کا انکشاف ہونے کے بعد چھ روسی سفارت کاروں کوسفارت کی آڑ میں جاسوس کے طور پر کام کرنے کا شُبہ میں ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فرانسیسی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سفارتی آڑ میں کام کرنے والے چھ روسی ایجنٹوں کی سرگرمیاں ہمارے قومی مفادات کے منافی پائی گئی ہیں اور انھیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا گیا ہے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

    بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی ایس آئی داخلی انٹیلی جنس سروس نے طویل تحقیقات کے بعد 10اپریل کو انکشاف کیا تھا کہ ہمارے علاقے میں روسی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے خفیہ کارروائی کی گئی ہے تاہم بیان میں آپریشن کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے کہا کہ ڈی جی ایس آئی نے روسی خفیہ ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو ناکام بنا دیا ہےانہوں نے ہمارے مفادات کے خلاف کام کیا تھا ڈی جی ایس آئی نے جاسوسی کی اس سرگرمی کے خلاف قابل ذکرآپریشن کیا ہے۔

    روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

    یہ اقدام 4 اپریل کو فرانس کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد مشترکہ یورپی کارروائی کے حصے کے طور پر 35 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کررہا ہےاس وقت اس نے ان سفارت کاروں کو’’فرانس میں تعینات سفارتی حیثیت رکھنے والے روسی اہلکار‘‘قرار دیا تھامگر ان کی سرگرمیاں فرانس کے قومی سلامتی کے مفادات کے خلاف پائی گئی تھیں۔

    روس میں افغان سفارت خانہ طالبان کے مقرر کردہ سفیر کے حوالے

    فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق نکالے گئے 6 روسی اہلکار پہلے سے اعلان کردہ 35 سفارت کاروں اور دیگر عملہ کےعلاوہ تھے۔

    واضح رہے کہ متعدد یورپی ممالک نے اپنے ہاں روسی سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا ہے، خاص طور پریوکرین کے دارالحکومت کیف کے نزدیک واقع بوچا شہر میں قتل عام کے خلاف یورپ بھر میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے۔بوچا میں درجنوں تعفن زدہ لاشیں اجتماعی قبروں یا سڑکوں پر ادھرادھربکھری پڑی ملی تھیں۔

    یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

  • سال 2030 میں  دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آئے گا

    سال 2030 میں دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آئے گا

    ریاض: فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات خالد الذعاق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو بتایا ہے کہ سال 2030میں مسلمان دو بار رمضان کے روزے رکھیں گے قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھاجائے تو ایسا ممکن ہےجس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے اور 30 سالوں میں ایک بار ایسا موقع آتا ہے


    ان کا کہنا ہے کہ اسلامی کلینڈر قمری ادوار جبکہ عیسوی کلینڈر سورج کے گردزمین کے گردش کی نشان دہی کرتا ہے۔ رمضان ایک عیسوی سال میں قریباً ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔

    ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز5 جنوری 2030کے آس پاس ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا اس طرح سے مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر تقریباً 36 دن روزے رکھیں گے۔

    آخری بارایسا 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا 2030 کے بعد سنہ 2063 میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔

    واضح رہے کہ ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے جبکہ عیسوی سال 365 دن کا ہوتا ہے اسی لیے ہر سال رمضان اور دیگر مہینوں کی تاریخوں میں ہیر پھیر آتا ہے

    نائیجیریا: توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا

    برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے

    حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

  • ایلون مسک کا  ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کے ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے بعد ٹویٹر انکارپوریٹڈ کے حصص میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد مسک نے اختتام ہفتہ پر ٹویٹر کے بورڈ میں عدم شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اس سے ایک سابقہ سمجھوتا بھی ختم ہوگیا ہے جس کے تحت وہ اپنے حصص کو 14.9 فی صد سے زیادہ نہیں رکھ سکتے-

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

    نیویارک میں پیر کو پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹویٹر کے حصص کی قیمتوں میں قریباً 7 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسک کے انکشاف کے بعد کہ انھوں نے ٹویٹرکمپنی کے حصص خرید لیے ہیں۔سرمایہ کاروں نے ان کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا لیکن ان کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے نتیجے میں ٹویٹر کے حصص میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں ہونے والے بڑھوتری اب الٹ ہوگئی ہے۔

    البتہ اب ایلون مسک ٹویٹر میں اپناحصہ بڑھانے اور ایک کارکن سرمایہ کارکی حیثیت سے کمپنی میں تبدیلیوں پرزور دینے کے لیے آزاد ہیں۔اب یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ وہ کمپنی کے حصول میں دلچسپی لےسکتے ہیں۔بورڈ سے باہررہ کر مسک مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے گریزچاہتے ہیں اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بورڈ کے رکن کے بہت سے مالی مفادات بھی وابستہ ہوں جواس بات پراثراندازہوسکتے ہیں کہ وہ کس طرح ووٹ دیتے ہیں۔

    ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

    مسک اس وقت ٹویٹر کے صرف 9 فی صد سے زیادہ کے مالک ہیں اور وہ اس کے سب سے بڑے انفرادی حصص دارہیں انہوں نے ٹویٹر کمپنی کے کاروباری ماڈل میں تبدیلیوں کے لیے بہت سی تجاویزپیش کی ہیں ان میں اس کے سان فرانسیسکو میں واقع ہیڈکوارٹر کو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں تبدیل کرنا،ٹویٹس کے لیے ایڈٹ کا بٹن شامل کرنا، پریمیم صارفین کو خودکار تصدیقی نمبر دینا شامل ہے۔

    ٹویٹر کے سب سے زیادہ صارفین میں سے ایک، مسک نے سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم پرتنازعات کا باقاعدگی سے مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے ٹویٹرکو’’آزادیِ اظہار کے اصولوں پرعمل کرنے میں ناکامی‘‘ کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کرپٹوکرنسی گھوٹالوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پرزور دیا ہے کیونکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایسی چیزیں بہت زیادہ ہیں۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے

  • سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی  َفچ

    سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی َفچ

    بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی َفچ نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    باغی ٹی وی : فِچ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 سےبڑھ کر 5 فیصد ہوسکتا ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    فِچ کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ 18.5 ارب ڈالرز ہوسکتا ہے، آئندہ سال پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنا ہیں، سعودی عرب اور چین کے7 ارب ڈالر قرض کی واپسی مؤخرہوسکتی ہے۔

    فِچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے، ٹیکس اصلاحات پلان پر عمل درآمد میں مشکلات ہوسکتی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ برس نومبر میں فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان حالیہ پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی فنانسنگ کے باعث معاشی چیلنجز سے نمٹ سکےگا، پاکستان مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے معیشت کو درپیش چیلنجز سے بھی نمٹ لےگا توانائی کی قیمتیں بڑھنے اور مضبوط داخلی ریکوری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن پر دباؤ ہے، پاکستان بڑھتے ہوئےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بھی نمٹ سکےگا۔

    ڈپٹی اسپیکر پر اعتماد نہیں ہے وہ صاف الیکشن نہیں کروا سکتے،وکیل ق لیگ

    فچ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ جون 2022 میں پاکستان کا مالی خسارہ 2.2 فیصد سے زیادہ رہےگا اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں1.5 فیصد اضافہ ادائیگیوں کے توازن اور مہنگائی کی نشاندہی ہے،پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو مستقبل قریب میں قابل انتظام ہوناچاہیے، پاکستان رواں سال سکوک بانڈ جاری کرنے کا پروگرام بھی رکھتا ہے،اگرمہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو سیاسی دباؤکے پیش نظراصلاحات حکومت کا امتحان ہوگا۔

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کیا ہے؟

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ( Credit rating agency) سے مراد وہ کمپنی یا ادارہ جو کریڈٹ ریٹنگ طے کرے، جو کسی قرض خواہ کی قرض واپسی کی صلاحیت کا جائزہ ہوتا ہے۔ اس میں اصل اور سود اور امکانی ادائیگی میں کمی کا بھی جائزہ شامل ہوتا ہے۔ یہ جائزے علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر لیے جاتے ہیں۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    کریڈٹ ریٹنگ کیسے کی جاتی ہے؟

    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیاں کسی ملک کی درجہ بندی کا تعین اس کی حیثیت کو لاحق خطرات کی بنیاد پر کرتی ہیں دنیا میں تین بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ہیں۔ مودیز، فچ اور سٹینڈرڈ اینڈ پوور جو دنیا کے تمام ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کے بارے میں جائزے جاری کرتی ہیں یہ مختلف ممالک کی جانب سے جاری کردہ بانڈز اور دوسرے معاشی اور اقتصادی اشاریوں کے بارے میں بھی جائزے اور رپورٹس جاری کرتی ہیں۔

    درجہ بندی کتنی قسم کی ہوتی ہے؟

    1) اے اے اے: یہ سب سے مضبوط ریٹنگ ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک اپنے مالیاتی وعدے پورا کرنے کی سب سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ یہ سب سے بہتر ریٹنگ ہے جو کوئی ملک حاصل کر سکتا ہے۔

    2) اے اے: اس ریٹنگ کا ملک اپنے مالیاتی وعدے پورا کرنے کی بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔

    3) اے: اس ریٹنگ کا حامل ملک اپنے مالیاتی وعدے پورے کرنے کی بہتر قابلیت رکھتا ہے مگر کسی طرح منفی معاشی حالات کے سلسلے میں حساس ہے۔

    4) بی بی بی: اس ریٹنگ کے حامل ملک میں اپنے مالیاتی وعدوں کو پورا کرنے کی کافی صلاحیت ہے مگر یہ سب منفی معاشی حالات کے ساتھ ہے۔

    5) بی مائنس: یہ غیرسرمایہ گریڈ سے اوپر کی سب سے کم تر ریٹنگ ہے۔

    6) بی بی: مستقبل قریب میں خطرات کم ہیں مگر اسے ایک مسلسل غیر یقینی کاروباری، مالیاتی اور معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

    7) بی: کاروباری اور معاشی وعدوں کو پورا کرنے کے معاملے میں کافی خطرات کا سامنا ہے۔

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا…

    8) سی سی سی: موجود وقت میں یہ ملک خطرات کا شکار ہے اور اپنے مالیاتی وعدے پورے کرنے کے لیے محتاج ہے۔

    9) سی سی: موجودہ حالات بہت ہی خطرناک ہیں-

    10) سی: دیوالیہ پن کے قریب یا دیوالیہ قرار دیے جانے تک

    11) ڈی: مالیاتی وعدے پورے کرنے میں ناکام یا قسط ادا کرنے میں ناکام

    اے اے اے، اے اے، اے اور بی بی بی کی درجہ بندیاں مارکیٹ میں سرمایہ کاری گریڈ سمجھی جاتی ہیں۔ ریٹنگ اے اے سے سی سی سی تک منفی یا مثبت کے اضافے کے ساتھ خصوصی حالات کے مطابق تبدیل کی جا سکتی ہیں-

    عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام

  • عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام

    عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے مریم نواز کی قومی اسمبلی کے گیلری سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھا صرف چند لمحوں کے لیے وہاں آیا تھا اور ایوان سے گروپ کے ساتھ واپس چلا گیا تھا‘۔

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا


    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب صرف ایک لکڑی کی دیوار ہے آپ کے اور ایوان کی نشستوں کے درمیان‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے آپ سے اور آپ کے والد سے پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں، ٹکٹ کے لیے نہیں بلکہ اپنا وقار واپس حاصل کرنے کے لیے‘۔

    کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ عامر لیاقت نے رواں ماہ کے شروع میں پی آتی آئی چھو ڑنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی اپوزیشن نے جو کیا درست کیا، آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ”پاکستان کھپے“ ثابت کر دکھایا۔

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    عامر لیاقت نے کہا تھا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللّہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کرکے اسمبلی گیا بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

    برطانوی رکن پارلیمنٹ پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

    لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن 47 سالہ عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی عدالت نے کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو 2008 میں ایک پارٹی کے دوران 15 سالہ لڑکے کو شراب پینے پر مجبور کرنے کے بعد اس کا جنسی استحصال کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنسی حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جیوری نے5 گھنٹے کی سماعت کے بعد عمران احمد خان کومجرم قراردیا تاہم سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

    متاثرہ لڑکے نے عدالت میں بتایا کہ اس نے 2019 کے الیکشن سے قبل کنزرویٹوپارٹی کے پریس آفس کے دفتر سے رابطہ کیا تھا جہاں عمران احمد خان کے بارے میں بتایا لیکن انہوں نے ’میری بات کو سنجیدہ نہیں لیا‘۔

    نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    جرم ثابت ہونے کے بعد عمران احمد خان کو پارٹی کی رکنیت سے برطرف کردیا گیا تاہم کی ان کی سزا کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

    عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے عمران احمد کے وکلا کا کہنا ہے کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

    اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری طورپراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے قبل عمران احمد خان اقوام متحدہ میں بطور معاون خصوصی برائےسیاسی امور موغادیشو کام کیا کر رہے تھے-

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف