Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    وفاقی حکومت کے احکامات پر بینک ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے شروع ہوں گے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں بینک 8 بجے کھل گئے جب کہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے، رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتےکو 1:00 سے 1:30 تک نمازکا وقفہ ہوگا۔

    رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتےکو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا ایک بجےہوگی جب کہ رمضان میں جمعےکوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8:00 تا 12:00 بجے ہوں گے-

    تاہم اسٹیٹ بینک کا جانب سے اوقات کار تبدیل کرنے پر بینک ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ ٹوئٹر پر #بینک_ٹائمنگ_نامنظور بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم پر یہ کیوں لاگو کیا گیا ہم گورنمنٹ ملازمین نہیں-

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری


    ایک صارف نے کہا کہ محترم سابق وزیراعلیٰ! تنخواہ دار طبقے اور بینکرز کی زندگی کو دکھی بنانے کے لیے آپ کا شکریہ! دفتری اوقات میں توسیع اور انہیں ویک اینڈ سے محروم رکھنے سے آپ کی نئی حکومت کی نااہلی چھپنے والی نہیں ہے بلکہ یہ یقینی طور پر پیداواری صلاحیت کو کم کرے گی۔


    ایک صارف نے کہا کہ ہفتے میں 6 دن بینکنگ ہماری سماجی زندگی کو ختم کر دے گی۔ وہ لوگ جو دوسرے شہروں میں کام کرتے ہیں اور انہیں ویک اینڈ پر گھر جانا پڑتا ہے۔ بینکرز پہلے ہی روزانہ 12 گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم


    ایک صارف نے لکھا کہ تنخواہ دار طبقہ جانوروں کی طرح کام کیوں کرے؟ خاص طور پر بینکرز جو پہلے ہی سنگین مسائل اور چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں جیسے کم اجرت، دیر سے بیٹھنا، کام کی زندگی کا توازن کہاں ہے؟ معاوضہ کہاں ہے؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے 11 اپریل پیر کو وزیراعظم کا عہدے سمبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد کرنے کے احکامات منگل کے روز جاری کئے تھے جن میں انہوں نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم یا تھا وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل کاحکم جاری ک کیا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے تھے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 کے بجائے ایک تعطیل کی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ دفتر 10کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے-

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

  • امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

    امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

    امریکی وزیر خارجہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں، جمہوری اور مضبوط پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    قبل ازیں گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

    دریں اثنا صدر متحدہ عرب امارات نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جبکہ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم یواےای،دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم اور ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

    قبل ازیں پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    اس سے قبل ترک صدر اور بھارتی وزیارعظم نے بھی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی تھی-

    وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

    جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

    ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

  • حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا

    حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا

    قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا

    شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ،راستہ نہ دینے پرپرائویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، گاڑی قبضہ میں لے لی گئی،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے،مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ایف آئی آر میں مدعی نے سیاسی جماعت کے کسی رہنما کو نامزد نہیں کیا،

    بدھ کے روز فیروز پور روڈ پر خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق (مسلم لیگ ن) کے گارڈز نے ایک حاضر سروس فوجی افسر کو لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے پیٹا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کی ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گارڈز کے بغیر سفرکرتاہوں یہ افوسناک واقعہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر پیش آیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاہم سیکورٹی اداروں نے لاہور پولیس کے ساتھ مل کر تمام وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو تین گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا تھا اور ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت جرم کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    حکام نے یقین دہانی کرائی کہ سفاکانہ واقعے میں ملوث کسی کو بھی مجرم کے ساتھ کوئی راعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سلمان رفیق جو مسلم لیگ (ن) کے معروف پارلیمنٹرین خواجہ سعد رفیق کے بھائی ہیں،انہوں نے اپنے گارڈز کی مدد سے میجر حارث پر حملہ کیا میجر حارث کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا بازو ٹوٹ گیا خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کی جانب سے میجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

    میجر حارث، پاکستان کے قابل آرمی آفیسر ہیں انہوں نے پاکستان کی خدمت کی اور سیاچن کی بلندیوں پر قوم کا دفاع کیا۔

    حملے کے پیچھے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، اور میجر حارث پر حملہ کرنے والے خواجہ سلمان رفیق اور ان کے محافظوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔تاہم اب اس معاملے پر ن لیگی رہنما خودمیدان میں آ گئے ہیں او رتردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں گارڈز کے بغیر سفر کرتا ہوں ۔یہ افوسناک واقعہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر پیش آیاہے ۔

    خواجہ سلمان رفیق نے سوشل میڈیا پر حاضر سروس فوجی افسر پر تشدد کرنے کا سنگین الزام لگائے جانے پر سختی سے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ٹرولزکی جانب سے اور ان کے حامی چینل پر ایک حساس ادارے کے افسر پر میری موجودگی میں میرے گارڈز کے ہاتھوں تشددکے حوالے سے پھیلایا جانیوالا مواد بے بنیاد جھوٹ ہے، میں گارڈز کے بغیر سفر کرتاہوں ، میرا یسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے -انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدم تشددپر یقین رکھتے ہیں – تشدد کی ہر کاروائی قابل مذمت ہے-تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کزن کے ساتھ بدفعلی،حالت غیر ہونے پر چار سالہ بچے کو گٹر میں پھینک دیا

    میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

  • نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وکیل منصور اعوان اور زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی، درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 13 اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے لہٰذا ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکریٹری پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی افئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ نئے سپیکر کے چناؤ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ہےقائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ،اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائے گا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کو شیڈول تھا جو اب 22 اپریل بروز جمعہ کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    قبل ازیں گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا گیا تھا اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کئے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے اس قیصر نے سپیکر شپ سے عدم اعتماد کی کامیابی سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا، ایاز صادق نے عدم اعتماد کے وقت اجلاس کی صدارت کی تھی،عمران خان پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں اور اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا، اب اجلاس 16 کو ہو گا، اور اسی روز سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ ہو گی، متحدہ اپوزیشن اپنا سپیکر کا امیدوار لائے گی،کیونکہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہے، متحدہ اپوزیشن میں سے کس پارٹی کے نام قرعہ نکلتا ہے اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا-

    وزیر اعظم کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس کا زیرالتواء منصوبہ جلد مکمل کرنے کی…

  • مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ورکرز ترسیلات زرکی تفصیلات جاری کر دیں-

    باغی ٹی وی :سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں مارچ 2022میں بیرون ملک سے رقوم کسی ایک مہینے کی سب سے زیادہ ترسیلات ہیں –

    رپورٹ کے مطابق مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 67 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے –

    اسٹیٹ بینک کے مطابق عرب امارات سے پاکستانیوں نے 51 کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے اسی مہینے میں برطانیہ سے پاکستانیوں کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بینکوں کے نئے اوقات کا ر کا اعلان کیاتھا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔

    تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا اور جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔

    اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں /مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس کا زیرالتواء منصوبہ جلد مکمل کرنے کی…

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی آئی تھی ، گزشتہ صبح ڈالر 182.02 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 181.82 روپے پر بند ہوا تھا۔

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    آج صبح ڈالر 181.82 روپے سے شروع ہوا تھا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 42 پیسے گر گئی جس کے بعد تا حال ڈالر 181 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    دوسری جانب نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے گزشتہ روز100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تھا ایک وقت میں انڈیکس 46600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتا رہا۔

    آئی ایم ایف کا پٹرول،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ،گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف

  • تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

    تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پاور شو کے لیے پشاور میں جلسہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تاہم اب جلسے میں لوگوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف اعداد سامنے آ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے 15 سے20 ہزار لوگ پشاور آئے-


    صحافی کی ٹوئٹ پر معروف اینکر غریدہ فار وقی نے کہا کہ جی ہاں ، تمام خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق پشاور جلسے میں 10سے 12ہزار لوگ شریک ہوئےجن میں سے آدھے لوگ دیگر علاقوں سے آئے۔

    اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لله رَبِّ الْعَالَمِيْنَ:قوم کو اللہ کےسواکسی…

    غریدہ فاروقی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پشاور کے مقامی لوگ انتہائی کم تھے آج کے جلسے کو تو 2011/2014 کا ریکارڈ توڑنا چاہیے تھا لیکن مایوس کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی وزیر اعظم کو ہٹایا جاتا تھا تو پاکستان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، مجھے ہٹایا گیا تو لوگوں نے اتنی عزت دی جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں، اتوار کے روز پوری قوم باہر نکلی جس پر وہ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔پاکستان ایک قوم بن چکا ہے، جو بھی یہ سوچتا تھا کہ باہر سے امریکہ کی امپورٹڈ حکومت یہ قوم تسلیم کرلے گی تو اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت منظور نہیں ہے۔قوم کیلئے فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی چاہتے ہیں؟ہم کسی بے غیرت حکومت کو نہیں مانتے، ضمانت پر موجود لوگوں کی باہر سے حکومت مسلط کی گئی۔ امریکیوں نے اس ملک کی کتنی توہین کی ہے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا ہے، یہ قوم ان ڈاکوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

    خیبرپختونخواہ جاگ اٹھاہے:پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع:دنیا عمران خان کے خطاب کی منتظر

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، ہم اس کو اپنا وزیر اعظم نہیں مانیں گے، جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے ، وہ کان کھول کر سن لے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جب امریکیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو سازش کرکے ہٹایا تھا، یہ آج ایک نیا پاکستان ہے، یہ باشعور لوگوں کا پاکستان ہے، یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ کروڑ سمارٹ فون ہیں، ہمارے نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہباز شریف ہمارے نوجوانوں کے خلاف جو کارروائی کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لیں ، جس دن ہم نے کال دے دی تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ نواز شریف سمجھتا ہے کہ این آر او ٹو لے کر پاکستان آجائے گا، نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہنا تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے، عمران خان یہاں تمہارا انتظار کر رہا ہے، مشرف نے انہیں این آر او دے کر ملک کے ساتھ ظلم کیا جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، ہم ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے جس سازش کے تحت انہیں حکومت دلوائی گئی ، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا نیوکلیئر پروگرام ان کے ہاتھ میں محفوظ ہے، تم ان چوروں کے ہاتھوں میں ہماری سالمیت دے رہے ہو، کیا تمہیں خوفِ خدا نہیں ہے۔

    عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

    پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ،میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ٹائم گزارا، کیونکہ ہم ایک خواب دیکھتے ہیں کہ ایک دن عدلیہ اس ملک میں کمزور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، میں پوچھتا ہوں کہ رات کے اندھیرے میں آپ نے عدالتیں کیوں لگائیں، مجھے یہ قوم 45 سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، جب سے سیاست میں ہوں کبھی ملک کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف لوگوں کو نہیں بھڑکایا کیونکہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں لگائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ علی محمد خان نے اکیلے ہو کر تقریر کی، مجھے علی محمد پر فخر ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم میں دلیر لوگ ہوں، دوسرے ہیرو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ہیں میرے معزز ججز، مجھے جواب دیں ، میں اپنے ججز سے پوچھتا ہوں کہ کیا قاسم سوری نے ٹھیک نہیں کہا تھا؟ مراسلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ امریکہ تبھی پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرے گا جب عمران خان کو ہٹاؤ گے، کیا اس میں یہ نہیں لکھا ہوا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بنے تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔

    عمران خان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ او امریکیو، ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، تم ہو کون جو ہمیں معاف کرو گے؟ تمہیں ان غلاموں کی عادت پڑی ہوئی ہے، جب 400 ڈرون حملے ہوئے تو زرداری اور نواز شریف بھگوڑے کے منہ سے آواز نہیں نکلی کیونکہ یہ امریکہ کے غلام ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔

  • وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیا –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ائیرپورٹ مٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا وزیر اعظم نے 4 سال سے منصوبے کے التواء پر تشویش کا اظہار کیا اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی –

    سابق وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں کتنا پیسہ چھوڑ گئے؟پی ٹی آئی کے دعوے…

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) حکام نے وزیر اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی وزیر اعظم نے حکام سے پوچھا کہ منصوبہ طویل عرصےسےالتواکاشکارکیوں رہا؟ میٹرو منصوبے پر التوا کاکوئی جوازنہیں بنتا، ابتدائی طورپرمنصوبےکیلئے 15بسیں مہیا کی جارہی ہیں، موٹروے پراسلام آباد میٹروکا ایک سٹیشن ہونا چاہیے۔

    حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر ہفتہ سےبسیں چلائی جائیں گی وزیر اعظم نے میٹروبس منصوبےمیں تاخیر کی تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مفاد کےمنصوبوں کوجلد مکمل کیاجائے-

    وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ میٹروبس میں سامان رکھنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے، 16بلین خرچ ہونےکے باوجود منصوبہ التوا کا شکارہونا قابل افسوس ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے سے متعلق سماعت: حکومت کو بالکل بھی انتقامی کارروائی نہیں…

    ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اے کو بروز ہفتہ 16 مارچ کومیٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹر وے کونیکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا ‏وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.


    مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا جو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

    گزشتہ روز کراچی کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا تھا کہ کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہوں گے حل کریں گےوزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور سندھ کا دؤرہ کیا، ہمیں اس ملک کو مل کر خوشحال، پُرامن کرنا ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا ہمیں حکومت کو نکالنے کے شای مانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی تب ہوگی جب تمام صوبے ترقی کریں گے،ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں وہ وفاق حکومت اخراجات دیگی،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائیں گے-

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی –

    وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا تھا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے،وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے، آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں-

    پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا شیڈول پھر تبدیل کردیا

  • عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

    عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 27 اپریل تک تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے عید الفطر سے قبل اس کی تیاریوں کے لیے کیا گیا۔

    پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جس میں تمام اداروں کے سربراہان کو 27 اپریل کو ہر صورت تنخواہ ادائیگی کا حکم دیا گیا۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    دریں اثنا شہباز شریف نے گزشتہ روز پیر کے روز کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے تھے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا تھا-

    اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے سے متعلق سماعت: حکومت کو بالکل بھی انتقامی کارروائی نہیں…

    وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا تھا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل کاحکم جاری کیا-

    شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی ،شہباز شریف کا اس دوران کہنا تھا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا،ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں-

    سابق وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں کتنا پیسہ چھوڑ گئے؟پی ٹی آئی کے دعوے…

  • توقع ہے پاکستانی مسلح افواج کیساتھ صحت مند تعلقات جاری رہیں گے، پینٹاگون

    توقع ہے پاکستانی مسلح افواج کیساتھ صحت مند تعلقات جاری رہیں گے، پینٹاگون

    واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کے پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ ایک صحت مند ملٹری ٹو ملٹری تعلقات ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ یہ تعلقات جاری رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ایک پریس بریفنگ میں، امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ کے "پاکستان کے ساتھ سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ خطے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام خود اپنے ملک میں دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔

    جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اس خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کا اشتراک کیا۔

    سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے امریکا پر ان کی حکومت گرانے کے الزام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ میرے خیال میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم پاکستان کے اندر ملکی سیاست کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے-

    کربی سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا خان کے زیر اہتمام سڑکوں پر ہونے والے احتجاج کے دوران پاکستان کی فوج کی مداخلت کی صورت میں واشنگٹن تیار تھا انہوں نے کہا کہ میں یہاں امریکی فوجی کردار کی پیش گوئی نہیں کرتا۔

    امریکہ بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلق غیرضروری حوالہ مسترد کرتےہیں ،دفتر خارجہ

    ہفتے کے اوائل میں، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے "دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم قرار دیتا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ قیادت کوئی بھی ہو یہ بدستور برقرار ہے۔”

    تاہم، ساکی نے صدر جو بائیڈن اور نئے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان فون کال کے امکان پر سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا کہا کہ "میرے پاس اس وقت کال کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے بلاشبہ، ہمارے پاکستان کے ساتھ ایک طویل، مضبوط اور مستقل تعلقات ہیں، ایک اہم سیکورٹی رشتہ ہے اور یہ نئے لیڈروں کے تحت جاری رہے گا،-

    سابق وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں کتنا پیسہ چھوڑ گئے؟پی ٹی آئی کے دعوے…

    خیال رہے کہ پینٹاگون کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھایا ہے اور امریکا سے دیرینہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ خطے میں امن،سکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصدکے فروغ کاخواہاں ہے اور تعمیری و مثبت تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ اہم تعلق کو مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

    اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے سے متعلق سماعت: حکومت کو بالکل بھی انتقامی کارروائی نہیں…