Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی گاؤں، جو شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر خوشیاں منا رہا ہے

    بھارتی گاؤں، جو شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر خوشیاں منا رہا ہے

    میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے پر جہاں پاکستان بھر میں مسلم لیگ (ن) اور ان کی اتحادی جماعتیں جشن منا رہی ہیں وہیں بھارت کے سرحدی گاؤں جاتی عمرہ میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سرحدی گاؤں جاتی عمرہ میں مقامی لوگوں نے گوردوارہ صاحب میں شہباز شریف کے لیے ارداس کی اور ان کے دادا کی قبر پر چادر چڑھائی نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اجداد کا تعلق بھارت سے ہے ان کا آبائی گاؤں جاتی عمرہ لاہور سے کم وبیش 60 کلومیٹر دور بھارتی ضلع امرتسر میں واقع ہے۔

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    بھارتی خبررساں ادارے "آواز دی وائس” کے مطابق ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے امرتسر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی رویندرسنگھ روبن نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے جب جاتی عمرہ گاؤں کادورہ کیا اوروہاں کے مکینوں سے بات کی توانہوں نے اس پرا نتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے گاؤں کے ایک خاندان کا دوسرا فرد آج پاکستان کا وزیراعظم بنا ہے گاؤں میں شہاز شریف کے دادامیاں محمد بخش کی قبر ہے جب کبھی شریف خاندان کا کوئی فرد یہاں آتا ہے تو میاں محمد بخش کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کرتا ہے۔

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ جاتی عمرہ گاؤں شریف خاندان کا ہی ہے، پھرلوگ یہاں آباد ہوتے گئے اس خاندان نے یہاں موجود گورودوارہ صاحب کے لیے بھی جگہ مختص کی تھی آج بھی جب لوگ ارداس کے لئے گورودوارہ میں ماتھاٹیکنے آتے ہیں تو شریف خاندان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں نہ صرف گورودوارہ صاحب میں ارداس کی گئی ہے بلکہ ان کے دادا میاں محمدبخش کی قبر پر پھول اور چادر بھی چڑھائی گئی۔

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا انٹرویو

    جاتی عمرہ گاؤں کے سابق نمبردار سردار دل باغ سنگھ نے بتایا کہ پہلے جب شہباز شریف وزیراعلی پنجاب تھے وہ اپنے گاؤں جاتی عمرہ بھی آئے تھے، انہوں نے یہاں پینے کے صاف پانی کی ٹینکی بنوانے کے علاوہ، سیوریج کے نکاس کے لئے روہی نالہ تک سیوریج لائن بنوائی، دوپختہ سڑکیں، اسٹیڈیم اور کئی دیگرترقیاتی کام کروائے تھے اب دوبارہ شہبازشریف کودعوت دیں گے کہ وہ اپنے گاؤں میں آئیں۔

    جاتی عمرہ گاؤں کو لڑکیوں کے کالج اوراسپتال کی ضرورت ہے، گاؤں والے فخرکرتے ہیں ان کے گاؤں کا ایک فرد پاکستان کا وزیراعظم بنا ہے شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے سےبھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

    گاؤں کے پچیس، تیس نوجوان دوحہ اور قطرمیں واقع شریف خاندان کی فیکٹریوں میں کام کررہے ہیں۔ گاؤں کے کئی نوجوان دبئی میں موجود نوازشریف کی فیکٹری میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہورمیں رائیونڈ کے قریب جہاں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ ہے اور جہاں ان کے والد، والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد مدفون ہے اس علاقے کا نام بھی شریف خاندان نے اپنے آبائی گاؤں کے نام پر جاتی عمرہ رکھا تھا۔

  • دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

    دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

    مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 36ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔

    امریکی جریدے فوربز کے مطابق کورونا کی وجہ سے سست عالمی مارکیٹوں نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا اور اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 87 امیر ترین افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    ‏کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟صحافی کا وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال

    فوربز کے مطابق 2 ہزار 6 سو 68 ارب پتی افراد پر مشتمل اس فہرست میں اس سال 236 نئے افراد بھی شامل ہوئے جبکہ 1 ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ امیر ہیں۔

    امریکا میں اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں ،امریکی 735 ارب پتی افراد کی مجموعی مالیت 4.7 کھرب ڈالرز ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    فوربز کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک 219 ارب ڈالرز کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایمازون کے جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں LVMH کے برنارڈ ارنالٹ نمبر 3 پر برقرار ہیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا چوتھا نمبر ہے ٹاپ فائیو میں شامل ہونے والے وارن بفیٹ ہیں، جو پچھلے سال نمبر 6 پرجانے کے بعد دوبارہ ٹاپ فائیو میں شامل ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے 10 ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ بھارت کے ہی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی اور ان کا خاندان دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

    کم عمر لڑکی کیساتھ تعلقات : ناروے کے وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا

    دوسری جانب حیران کن طور پر روس اور چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ روس میں یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں اب 34 کم ارب پتی افراد ہیں، جبکہ چین میں ٹیک کمپنیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی وجہ سے 87 افراد اس فہرست سے کم ہوئے-

    ہنگامہ خیز اسٹاک مارکیٹ دنیا کے بہت سے امیر ترین افراد کی قسمت میں تیزی سے گراوٹ کا باعث بنا،” کیری اے ڈولن، اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر آف ویلتھ، فوربس نے کہا کہ "پھر بھی، پچھلے سال کے دوران 1,000 سے زیادہ ارب پتی دولت مند ہو گئے۔ صرف سب سے اوپر 20 امیر ترین افراد کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالر ہے، جو 2021 میں 1.8 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

    فیس بک کی "ایک ارب کھانے” کی مہم، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل…

  • فلپائن :سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30  ہزارافراد بے گھر ہوگئے

    فلپائن :سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 ہزارافراد بے گھر ہوگئے

    منیلا: فلپائن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ 30 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے”اے پی” کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وسط اور جنوب میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال پیدا ہوئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

    شہر کے پولیس سربراہ لیفٹیننٹ کرنل جومین کولاڈو نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو وسطی صوبہ لیٹے کے بے بے شہر کے چار دیہات میں مٹی کے تودے گرنے سے 22 دیہاتی ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 6 دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہےریسکیو عملے کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

    کولاڈو نے ڈی زیڈ بی بی ریڈیو نیٹ ورک کو بتایا کہ "ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرا اور بدقسمتی سے دیگر متاثرین بھی پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔” "کم از کم چھ لاپتہ تھے لیکن مزید ہو سکتے ہیں۔”

    اعدادوشمار کے مطابق موجودہ صورت حال کے سبب 30 ہزار خاندان بے گھر ہوئے جن میں سے سیکڑوں افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشکل حالات پر قابو پا لیں گے۔

    ساحلی محافظوں، پولیس اور فائر فائٹرز نے سیلاب زدہ کمیونٹیز کے کچھ دیہاتیوں کو بچایا، جن میں سے کچھ اپنی چھتوں پر پھنسے ہوئے تھے۔ وسطی سیبو شہر میں، اسکول اور کام پیر کو معطل کر دیا گیا تھا اور میئر مائیکل راما نے ہنگامی فنڈز کی تیزی سے ریلیز کی اجازت دینے کے لیے آفت کی حالت کا اعلان کیا تھا۔

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی

    خیال رہے کہ فلپائن کو ہر سال سمندری طوفان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے فلپائن میں ہر سال کم از کم 20 طوفان اور ٹائفون آتے ہیں، زیادہ تر برسات کے موسم میں جو جون کے آس پاس شروع ہوتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کے مہینوں میں بھی کچھ طوفان آئے ہیں۔

    تباہی کا شکار جنوب مشرقی ایشیائی قوم بھی بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” پر واقع ہے، جہاں دنیا کے بہت سے آتش فشاں پھٹنے اور زلزلے آتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

  • شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عمل کا آغاز ہو گیا

    شہباز شریف نے گزشتہ روز کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل کاحکم جاری کر دیا،

    شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی ہے،شہباز شریف کا اس دوران کہنا تھا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا،ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 کے بجائے ایک تعطیل کر دی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی ، دفتر 10کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں معاشی ماہرین شرکت کریں گے اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورتحال پر غور ہو گا اجلاس میں معاشی ماہرین کی آراکی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم سے ملنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے،وزیراعظم کی ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف بھی شریک تھے،راناثنااللہ،سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک تھے ،شہباز شریف نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کا مضبوط ساتھ ناگزیر قراردے دیا،

    مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کے جلد دفتر پہنچنے پر ردعمل سامنے آیا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے والا دوپہر سے پہلے دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا،

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے ملاقات میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائے گا، آج وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اوررات تک اعلان کر دیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کووزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

    قبل ازیں گزشتہ رات ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلند افراط زر سے نمٹنے اور جمود کا شکار معیشت کو شروع کرنے پر مرکوز ہو گی، دوسرے ممالک سے باہمی احترام، مساوات اور امن کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے، یہ فخر کی بات ہے تمام ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

    نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

  • خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا انٹرویو

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا انٹرویو

    نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ مبارکباد کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے پی این این نیوز کے پروگرام "کھرا سچ” میں میزبان مبشر لقمان میں نو منتخب وزیراعظم کی اہلیہ تہمینہ درانی بذریعہ فون کال شامل ہوئیں جس میں میزبا ن کے سوالات کے جوابات دیئے-

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

    میزبان کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف عہدے کا حلف لے رہے تھے میری جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اتنے لوگوں میں جہاں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ہوتی ہوں-

    مبشر لقمان کی جانب سے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیئے جانے پر تہمینہ درانی نے کہا کہ مبارکباد کے ساتھ ساتھ بہت دعائیں بھی دیں اس لئے کہ جس موڑ پر ہمارا ملک کھڑا ہوا ہے اس موڑ پر میاں شہباز شریف کو جو ہاتھ میں ملا ہے میں سمجھتی ہوں کہ ان کے کندھوں پر صرف نہیں بلکہ بہت زیادہ میرے کندھوں پر بھی بوجھ آگیا ہے-

    تہمینہ درانی نے کہا کہ میاں صاحب کے ساتھ میری شادی کو 19 سال ہوگئے ہیں ان سے بہتر اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں جو میری کتابیں پڑھ چکے ہیں جو میرا ایدھی صاحب سے رشتہ جانتے ہیں وہ سب جانتے ہوں گے کہ میں ایسے ہی کسی کے ساتھ نہیں کھڑی رہ سکتی-

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات…

    انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے زیادہ قابل زیادہ پُر عزم زیادہ غریب نواز ،ہر چیز کو دیکھنے والا ،ایک سیکنڈ‌ کے لئے بھی آرام نہیں کرنے والا میں نے انہیں سارے وقت میں آرام کرتے دیکھا ہی نہیں وہ سارا وقت بھاگ دوڑ کر رہے تھے اس وقت جو اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ کام دے دیا یہ رب کا کام ہے یہ کوئی بادشاہت یا تاج نہیں ہے یہ بہت بڑی نوکری مل گئی ہے ان کو تو اللہ تعالیٰ ان کو ہمت دیں ان کی مدد کریں کہ وہ اس نوکری کو نبھا سکیں وہ کچھ کر سکیں اور اپنے غریب عوام جو غریبی کی چکی میں پسے ہوئے ان کے لئے نوکری کریں گے میں کروں گی اپنی طرف سے رہوں گی میں تہمینہ درانی ہی کیونکہ میں نے اس نام کے لئے بہت جدو جہد کی مشکلات سہیں ہیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ میاں صاحب کی ایڈمنٹریشن قابلیت کے بہت زیادہ لوگ مداح ہیں لیکن یہ ایک بڑا سوال ہے کیا میاں صاحب میں اتنے سالوں میں اتنی تبدیلی آئی ہے کہ وہ ان سب سوالات کو لے کر اپنے ساتھ چلیں حکومت کو اور ملک کو اور عوام کو ریلیف پہنچا سکیں

    تہمینہ درانی نے کہا کہ جب میاں نوز شریف کی حکومت گئی میاں صاحب نے بھائی کا ہاتھ نہیں چھوڑا ساتھ نہیں چھوڑا سب سمجھتے تھے بھائی کے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ بھی ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ہیں عوام ، بزنس کمیونٹی ،بیوو کریسی کے ساتھ بھی ہیں اور سیاسی جماعتیں جنہوں نے اتنا مشکل کام کیا سب نے مل کر کیا تو یہ اتنی دور نکل آئے ہیں تو میاں صاحب ضرور آگے نکلیں گے-

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    میزبان نے کہا کہ تہمینہ درانی سالہا سال سے ایک دس مرلے کے گھر میں رہتی ہیں تمام محلات اور آسائشات چھوڑ کر اس کی کیا وجہ ہے؟

    جس پر شہباز شریف کی اہلیہ نے کہا کہ جو ایدھی صاحب کے گھر میں 3، 3 سال پانی ائیر کنڈیشنر کے بٰغیر رہ آتی ہوں ابھی بھی میں جا رہی ہوں بلقیس ایدھی کو ملنا ایدھی صاحب کی حاضری دینی ہے میں پرسوں کراچی چلی جاؤں گی میری اوقات تو وہی ہے شروعات تو وہی ہے اس سے زیادہ تو میں کچھ ہوں نہیں دس مرلہ اس لئے ہے کہ یہ غریب ملک ہے بزنس مین بنائیں اپنے بڑے بڑے گھر بنائیں محل بنا سکتے ہیں-

    مگر آپ پبلک سرونٹ ہیں اگر آپ سیاستدان ہیں اور قوم کی خدمت کرنے آئیں ہیں تو پھر آپ چھوٹی طھوٹی جگہوں پر رہیں گے تو ان کی عزت ہو گی ناں آپ کی اگر دس مرلے کے گھر میں کوئی بچی یا بچہ بیٹھا ہو تو ان کی بھی کیٹیگریز ہیں کہ بھئی دس کنال کے گھر کا یہ رشتہ ایک کنال کے گھر کا یہ رشتہ اور 5 کنال کے گھر کا یہ رشتہ ہے وہ بھی کیٹیگرائز ہو گیا لیکن محلت چھوڑ کر 10 مرلے کے گھر میں بہت عزت ہے میں اس کی عزت بنانا چاہتی ہوں کہ کیونکہ ہم نے تو مڈل کلاسز کو تباہ کر دیا تو دس مرلے میں مڈل کلاس رہتی ہے نا تو میں مڈل کلاس ہوں تو اب میں کہہ رہی ہوں آپ کا وزیراعظم بھی مڈل کلاس ہے تو اب آپ کی خاتون اول جیسی بھی ہوں میں تہمینہ درانی ان کی بیوی تو ہوں میں مڈل کلاس میں رہ رہی ہوں اب اس کی شاید عزت بن جائے –

    پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نے سوال پوچھا کہ اسلام آباد جانے سے پہلے آپ نے میاں صاحب کو کوئی نصیحت کی تھی حکومت کیسے چلانی ہے جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ ان کو پتہ کیسے کام کرنا ان کو نصیحت کی ضرورت نہیں ان کی فیلڈ الگ ہے میری الگ ہے لیکن کسی ایک جگہ پر جا کر راستے مل جاتے ہیں-

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    سئینئیرصحافی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وجہ سے اللہ نے پاکستان پر بہت مہربانی کی ہے ابھی انہوں نے حلف لیا نہیں تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر 8 روپے کم ہوگیا ہے اسٹاک مارکیٹ میں آج سارا دن میں 1700 پوائنٹس کی بڑھوتری ہوئی ہے اور برینٹ آئل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی ہونا شروع ہوئی ہے یہ تو لگتا ہے جیسے غیبی مدد آنا شروع ہوئی ہے –

    جس پر شہباز شریف کی اہلیہ نے کہا کہ اللہ ہماری غیبی مدد کرے غیبی مدد کے بغیر جتنا بھی کام کریں گے کم ہی ہوگا میں نے میاں صاحب کو کہا یہ ڈرانے کا وقت نہیں ڈرنے کا وقت ہے آہستہ آہستہ قدم بڑھائیں-

    تہمینہ درانی نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو شہباز شریف سے بہتر پرائم منسٹر نہیں مل سکتا تھا ان کی قدر کریں ان کا ہاتھ بٹائیں بہت بے صبرے نا ہوں ایسے بہت سے معجزے یکدم نہیں ہو سکتے بہت صبر کی ضرورت ہے وہ بہت کوشش کریں گے ہم سب نے ان کے ساتھ مل کر ان کی مدد کرنی ہے یہ ایک آدمی کا ایک پارٹی کا تمام سیاسی پارٹیوں کا کام نہیں ہم سب کا کام ہے ہم سب نے کچھ بدلنا ہے اپنے آپ کو اور بہت محنت کرنی ہے پھر نکلیں گے اس بحران سکیں-

    انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی غیرملکی پاسپورٹ نہیں وہ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہی ہیں-

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    https://www.youtube.com/watch?v=CQ_McXWQezQ

  • ‏کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟صحافی کا وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال

    ‏کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟صحافی کا وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال

    واشنگٹن: سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں-

    باغی ٹی وی : صحافی نے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سے سوال کیا کہ امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں-

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    سیکریٹری وائٹ ہاوس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکا آئینی اور جمہوریت اصولوں کی حمایت کرتا ہے، حکومت میں کوئی بھی ہو ان اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی امریکا کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا-

    جین ساکی نے کہا کہ امریکا قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتاہے،پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے –

    واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

    پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے تھے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات…

  • خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے سر راہ دست درازی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان بازار پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد فوری کارروائی کی۔

    پولیس نے بتایا کہ راہ گیر خواتین سے دست درازی کرنے والے ملزم محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے جبکہہ بلدیہ ٹاؤن سے میں بھی ایسا ہی واقعہ رپورٹ ہوا تھا اور پولیس نے مذکورہ ملزم کو بھی گرفتار کیا۔

    کزن کے ساتھ بدفعلی،حالت غیر ہونے پر چار سالہ بچے کو گٹر میں پھینک دیا

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ محمد معصب پر فائرنگ کردی پولیس کے مطابق سینے میں گولی لگنے سے شہری نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے اہم اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔


    پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء علی زیدی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف 17 اپریل کو کراچی پہنچیں گے جبکہ اسی روز پی ٹی آئی کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرے گی۔

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات اور بھی بہتر ہونگے،چین

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود ہو گی-

    سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔

    قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لئے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے پاکستان پر ایک منصوبہ مسلط کیا جارہا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ عمران نے کیا دیا ؟میں کہتا ہوں عمران نے قوم کو خودداری کا سبق اور سر اٹھانے کا درس دیا، صحت کارڈ کے ذریعے غربت اور بیماری سے بچانےکا اہتمام کیا-

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

  • یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

    یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

    یوکرین کے صدر ولا دیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ روسی فوج نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں طیارہ شکن میزائل سسٹم، اینٹی ٹینک، اینٹی شپ اور جنگی ساز و سامان مہیا کیے جائیں۔

    یوکرینی شہرماریوپول پر حملہ کرکےکیف میں داخل ہو جائیں گے، چیچن سربراہ

    یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ اگر جنگی ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی قانون رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر نظر ثانی کریں کیوں کہ اس کے بغیر روس کو جارحیت سے روکنا ممکن نہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے وزیر دفاع کی اینٹی ایئر کرافٹ کی فراہمی کے مطالبے کو پورا کرنے سے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے معذرت کرلی تھی۔

    جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ جنگی صورت حال اور ملکی قومی سلامتی اس بات کی اجازت نہیں دیتی۔

    روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چیچن سربراہ رمضان قدیروف نے دھمکی دی ہے کہ یوکرینی شہرماریوپول پر حملہ کرکےکیف میں داخل ہو جائیں گے پیر کی صبح اپنے تازہ ترین بیان میں چیچن سربراہ رمضان قدیروف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حلف نے باور کرایا کہ روسی افواج یوکرین کے جنوب مشرق میں محصور ساحلی شہر ماریوپول ، دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملہ کریں گی۔

    ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں رمضان نے مزید کہا تھا کہ پہلے ہم لوجاسک اور دونیسک پر مکمل کنٹرول حاصل کریں گے۔ پھر اس کے بعد کیف اور دیگر تمام شہروں کا کنٹرول سنبھالیں گے۔

    روس نے بین الاقوامی تنظیموں”ایمنیسٹی انٹرنیشنل” اور "ہیومن رائٹس…

  • نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا

    واضح رہےکہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علالت اور مختصر رخصت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    خیال رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔

    شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    ایوان میں بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں سرکاری ملازمین کی پنشن میں10فیصداضافےکااعلان کرتاہوں اور ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔

    صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے،شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے

    میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد یکم اپریل سے ہو گا، انہوں نے سستا آٹا فراہم کرنے ، بے نظیر کارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات اور بھی بہتر…

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد