Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

    بنگلورو:ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی دن با دن تجاوز کرتی جا رہی ہے اور مسلمانوں پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں حال ہی میں مندروں اور مذہبی میلوں میں حلال، مسلم تاجروں پر پابندی اوراذان کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے مطالبے کے بعد، ہندوانتہاتنظیموں نے اب مسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ہندوؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ مندر کی سیر اور یاترا کے لیے جاتے وقت مسلم ڈرائیوروں اور مسلم ملکیتی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا استعمال نہ کریں۔

    تنظیم نے زور دیا کہ تمام ہندو تنظیمیں ان کی کال کی حمایت کریں اور اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری لائیں سری رام سینا نے اس کال کی حمایت کی۔

    دریں اثنا، سری رام سینا تنظیم کے بانی نے زور دیا کہ مزری محکمہ کو شمالی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے مشہور ساوادتی یالما زیارت گاہ میں مسلم تاجروں اور دکانداروں کو نوٹس جاری کرنا چاہیے اگر دکانیں خالی نہیں کی گئیں تو شری رام سینا کے کارکن وزیر ششیکلا جولے سے ملاقات کریں گے اور انہیں خالی کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں کی مسجد پر ہندو توا کا پرچم لہرانےاور’جے شری رام‘ کے نعرے…

    قبل ازیں سری رام سینا تنظیم کے بانی نے ڈپٹی اسپیکر اور بی جے پی ایم ایل اے آنند ممانی سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ غیر ہندو تاجروں کو ساوادتی یلما یاتری مرکز کے احاطے سے خالی کر دیا جائے اس نے کہا تھا کہ لاکھوں یاتریوں نے مندر کا دورہ کیا اور یہاں 50 فیصد سے زیادہ مسلمان تاجر اپنا کاروبار کر رہے ہیں-

    مہاراشٹر،کرناٹک:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر کی آوازکی حدمقرر، آوازناپنےوالی مشینیں نصب…

    بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ،…

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

  • کاش زرتاج گل جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں، بھارتی تجزیہ نگار

    کاش زرتاج گل جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں، بھارتی تجزیہ نگار

    کراچی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان پاکستان تحریک انصاف کی رکن اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے-

    باغی ٹی وی : کمال راشد خان المعروف کے آر کے اداکار ہونے کے ساتھ بالی ووڈ فلموں پر تجزیہ کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں حال ہی میں کے آر کے نے پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی تعریف کی۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511700947252219916?s=20&t=eodVuwNhldOd2XcaP6vK6A
    کے آر کے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زرتاج گل کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں زرتاج گل اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    کے آر کے نے زرتاج گل کے بولنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت میں زرتاج گل جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہیں؟ میرا مطلب ہے ہوشیار اور اچھا مقرر‘‘۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511704081479446528?s=20&t=zWUMApNJ1ww9acXsI1mZ4Q
    کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔

    زرتاج گل اکستانی سیاست دان ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے یہ پندرہویں قومی اسمبلی پاکستان کی منتخب رکن ہیں۔زرتاج گل 5 اکتوبر 2018ء پی ٹی آئی حکومت میں وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی منتخب ہوئیں زرتاج گل کا تعلق شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا سے ہے-

    زرتاج گل تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئیں اور 2005ء میں انصاف اسٹوڈنٹ فورم (آئی ایس ایف) کی ساتھ رضاکار بنیں زرتاج گل 2010ء میں شادی کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل ہو گئیں۔

    زرتاج گل نے 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 172 (ڈیرہ غازی خان 2) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑیں لیکن وہ ناکام رہیں انہوں نے 38،643 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست حافظ عبد الکریم سے ہار گئیں۔

    زرتاج گل پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں حلقہ این اے 191 (ڈیرہ غازی خان-3) سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار تھیں۔ انہوں نے 79،817 ووٹ حاصل کر کے یہ نشست جیتی 5 اکتوبر 2018ء کو، وہ وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل ہوئیں اور وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے عہدے پر فائز ہوئیں-

  • ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر کرائم ونگ میں ہتک عزت کی جمع کرائی گئی شکایت ثبوت نہ ملنے کے باعث بند کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :ا داکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

    اداکارہ کے مطابق شوبز سے منسلک شخصیات کی منصوبہ بندی کے تحت ان کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے درج کی گئی سائبر ہتک عزت کی شکایت کو بند کردیا گیا ہے۔


    عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے کی قانونی ٹیم نے فراہم کردہ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جو مواد ملا وہ کام کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔

    اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    عمران ریاض نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بند مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔


    وضح رہے کہ ثناء جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے کئی میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ کا ان کے ساتھ سیٹ پر رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے جب کہ اداکارہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتی ہیں۔

    ثناء جاوید نے اپنے خلاف الزامات کو سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم قرار دیا تھا اور سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

    ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

  • مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

    مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس متنازعہ بنا ،اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس پلس ثابت ہوگا وزیر خارجہ بننے سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی،اس وقت ساری توجہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے پر ہے-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،کم عمر ضرور ہوں لیکن والدہ کی سیاست، مشکلات اور نقصان کو دیکھا ہے،صدارتی امیدوار کا فیصلہ پاکستان کی سوچ اور پارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہوگا جس کے پاس اکثریت ہوگی صدر بننا اس کا حق ہوگا-

    چئیر مین پی پی نے کہا کہ میمو گیٹ کمیشن بھی جمہوریت کے خلاف سازش تھا، خط کے معاملے پر کمیشن کا قیام میمو گیٹ ٹو ہے جو ایک ناکام سازش کی کوشش ہے،حکومت نے خط کے معاملے پر وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی،حکومت کےخلاف اگر واقعی کوئی سازش ہے تو کوئی پاکستانی اسے قبول نہیں کرے گا-

    پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج قانون کی حکمرانی کا دن ہے ، نمبرپورے ہیں، منحرف اراکین کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے-

    خالد مگسی نے کہا کہ ہمیں انہی لوگوں کے ساتھ سیاست کرنی ہے ، نیوٹرل نام کی کی طرح رجیم کا نام بھی گڑ بڑ کردیا گیا ہے-

    ن لیگی رہنمامرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ ہوسکتا ہے اقتدار کو بچانے کیلئے حکومت سرپرائز کی کوشش کرے ،سپریم کورٹ نے آج ووٹنگ کا حکم دیا ہے اگرآج دوبارہ آئین شکنی کی تو پھر عدالت میں جائیں گے-

  • رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    ریاض: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    واضح رہے کہ علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

  • زیادہ بچے پیدا کریں، ورنہ ہندوستان سے ہندوختم ہو جائیں گے

    زیادہ بچے پیدا کریں، ورنہ ہندوستان سے ہندوختم ہو جائیں گے

    متھرا: ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت پر باہر آنے والے متنازعہ شخصیت نرسنگھ نند نے ہندوؤں پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والی دہائیوں میں ملک کو ہندو کم ہونے سے روکنے کے لیے زیادہ بچے پیدا کریں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق متنازعہ شخصیت نرسنگھ نند نے کہا کہ ریاضی کے حساب سے کہا گیا ہے کہ 2029 میں ایک غیر ہندو وزیر اعظم بنے گا، غازی آباد کے ڈاسنا مندر کے بڑے پجاری نے جمعرات کو گووردھن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس نتیجے پر کیسے پہنچا-

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    اس نے کہا کہ اگر ایک بار کوئی غیر ہندو وزیر اعظم بن جاتا ہے تو 20 سالوں میں یہ ملک ‘ہندو وہین’ (ہندو سے کم) قوم بن جائے گاہندوتوا کو بیدار کرنے کے لیے متھرا-گووردھن خطہ میں 12 اگست سے 14 اگست تک دھرم سنسد کا انعقاد کیا جائے گا۔

    نرسنگھ نند کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جب اس نے مبینہ طور پر گزشتہ سال 17 سے 19 دسمبر تک ہریدوار میں دھرم سنسد کا اہتمام کیا تھا، جہاں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کی گئی تھیں۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

    اس نے قبل ازیں دہلی کے بروری گراؤنڈ میں ایک ‘ہندو مہاپنچایت’ میں بھی حصہ لیا اور کہا تھا کہ ہ اگر بھارت میں کوئی مسلمان وزیر اعظم بن جاتا ہے، تو آئندہ بیس برس کے دوران آپ میں سے 50 فیصد اپنا عقیدہ بدل دیں گے اور باقی 40 فیصد ہندو مار دیئے جائیں گے جس کے بعد اس نے مزید کہا تھا کہ تو یہ ہے ہندوؤں کا مستقبل، اگر آپ اسے بدلنا چاہتے ہیں تو مرد بنو۔ اور مرد ہونا کیا ہے؟ وہ شخص جو ہتھیاروں سے لیس ہو۔

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ،…

  • آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

    آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

    تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لئے اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اوربلاول بھٹو آصف زرادری سمیت تمام عیاسی رہنما پارلیمنٹ میں موجود ہیں-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے-

    اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کرائی گئی-

    بعد ازاں اپوزشین لیڈر شہباز شریف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمان نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم سب اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہے، اس کے لیے قوم پوری متحدہ اپوزیشن کی قیادت سلام پیش کرتی ہے جن کی جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا نظریہ ضرورت کا سہارا لیاگیا،عدالت نے اس کو دفن کردیا سپریم کورٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دیا،آج پارلیمان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہاہے-

    شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اسپیکر یہ کارروائی چلائیں،آج آپ آئین اورقانون کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر کھڑے رہیں،آج پارلیمانی نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آئینی و قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہے، آج آئین و قانون و عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے لیے کھڑے ہوجائیں،

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہوا خدارا آج آپ اسپیکر کا کردار ادا کر کے تاریخ میں نام لکھوا لیں ہمارے سینوں میں بھی پاکستانی دل دھڑکتا ہے-

    شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ اگر آپ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی، آپ سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کر رہے ہیں –

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارش کرتا ہوں سپریم کورٹ کا جو حکم ہے اس کے تابع آج ہاؤس کی کارروائی چلائیں، وہ ہوا،شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا پیرا بھی پڑھ کر سنایا-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کروں گا بیرونی سازش پر بھی آج ایوان میں بات ہونی چاہیئے-

    حکومت کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ مھحمود قریشی نے کہا کہ تحریک سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے جو بات کی تسلیم کرتاہوں تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے تحریک کو پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے آئین میں تحریک عدم اعتماد کی گنجائش موجود ہے آئینی اور جمہوری انداز میں تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے 12 اکتوبر 1999 کو آئین شکنی ہوئی جس کی قوم گواہ ہے اور اسی اعلیٰ عدلیہ نے ایک آمر کو آئین میں ترمیم کا اخیار کیا جس کی تاریخ بھی گواہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف نے بیانات دیے کہ کوئی نظریہ ضرورت قبول نہیں کریں گے، میں خوش ہوں کہ ہماری جمہوریت پروان چڑھی ہے اور کوئی نظریہ ضرورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی پاسداری کے لیے خدمت میں حاضر ہوئے ہیں، 3 اپریل کو جو کچھ ہوا اسے دہرانا نہیں چاہتا لیکن عدلیہ نے اس کا نوٹس لیا، اتوار کو دروازے کھولے گئےکارروائی کا آغاز ہوا اور متفقہ طور پر رولنگ کو مسترد کیا –

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کئی سال سے نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے متحدہ اپوزیشن عدالت کیوں گئی اورسوموٹو کیوں لیا گیا اس کا پس منظر ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر دوستوں کو اعتراض تھا عدالت نے فیصلہ سنا دیا-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیوں لیا گیا؟ اس کا ایک پس منظر ہے، قاسم سوری نے آئینی عمل سے انکار نہیں کیا،ایک نئی صورتحال آئی ہے، بیرون سازش کی بات ہو رہی ہے اس لیے اجلاس کا غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونا ضروری ہے۔

    مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں بیرونی سازش ہورہی ہے اس کی تحقیق ہونی چاہیے نیشنل سیکیورٹی کونسل اعلی ٰترین فورم ہے نیشنل سیکیورٹی کونسل میں لیٹر کا بھی ذکر ہوا قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلہ دیکھ کر اسے سنگین مسئلہ قرار دیا اور پھر دفتر خارجہ امریکی سفیر کو ڈی مارش کرنے کا حکم دیا دفتر خارجہ کو حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج کیا جائے ہم نے اسلام آباد اور واشنگٹن دونوں جگہ احتجاج کیا-

    شاہ محمود قریشی نے دھمکی آمیز مراسلے پر بات شروع کی تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور کہا کہ وزیر خارجہ پھر اس مراسلے سے متعلق بات کر رہے ہیں، آج کے ایجنڈے میں صرف تحریک عدم اعتماد شامل ہے۔

    اپوزیشن کے شور شرابے کے بعد حکومتی بینچز سے بھی نعرے بازی شروع ہو گئی اور اسی دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو دوبارہ ساڑھے 10 بجے ہو گا اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے-

    امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کریں گے عوام میں جائیں گے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    قومی اسمبلی کے چھ نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل ہے،آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قرارداد پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی ایجنڈے میں وقفہ سوالات، دو توجہ دلاؤ نوٹس اور ایک نکتہ اعتراض شامل ہے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

    قومی اسمبلی اجلاس کے اہم سیشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند رہے گا جبکہ منحرف اراکین اسمبلی کے لیے اضافی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ کوکالعدم قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

    وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

  • شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    اداکارہ اریبہ حبیب اور علی انصاری کی جانب سے ماہ مقدس رمضان المبارک کی عبادت کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مداحوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : ماہ مقدس میں عام لوگوں کی طرح شوبز شخصیات بھی عبادات کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور ماہ رمضان بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر سحر و افطار اور خدا کی عبادت کرتے ہوئے ویڈیوز و تصاویر شیئر کررہی ہیں۔

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نے نماز پڑھنے کی ویڈیو کو شیئر کیا اریبہ حبیب کی نماز پڑھنے کی ویڈیو بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔

    بعض لوگوں نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نماز ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن اگر کوئی اداکار پڑھ لیتا ہے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی عجوبہ ہوگیا؟ یہ سب ٹھیک ہے لیکن نماز پڑھنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے ایک صارف نے کہا عبادتوں کا بھی دکھاوا۔

    سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے عبادت کی ویڈیو کو دکھاوے کی خاطر انٹرنیٹ پر شیئر کیا، جب کہ بعض لوگوں نے مذکورہ عمل کو اداکارہ کی بے وقوفی بھی قرار دیا کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اداکارہ کی طرح دکھاوے پر یقین نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھنے کی ویڈیوشئیر کی تھی اس پر بھی لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کے عمل کو سراہا، وہیں ان کی عبادت کو دکھاوا بھی قرار دیا تھا-

    علی انصاری کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں سمندر کنارے ہوٹل میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

    علی انصاری کی ویڈیو پر بعض لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھلا یہ بھی کوئی شیئر کرنے کی چیز ہے؟کچھ مداحوں نے لکھا کہ اب کوئی یہ کمنٹ نہ کرے کہ علی انصاری نے دکھاوا کیا ہے، کیوں کہ اچھے عمل کی تشہیر کرنی چاہیے اور یہ بھی حقیقت ہے سلیبرٹیز کے مداح انہیں فالو کرتے ہیں اور ان کی اچھی باتوں پر لوگ عمل کریں گے۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

    حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

    مکۃ المکرمہ: سعودی عرب نے حرمین شریفین اور وہاں آنے والے اللہ کے مہمانون کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے ان ہی کوششوں میں مسجد حرام کے اندر دنیا کے سب سے بڑے ایئرکنڈیشننگ پلانٹ کی فراہمی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : حرمین شریفین میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عامر اللقمانی کے مطابق حرمین میں ایئرکنڈیشننگ کے لیے استعمال ہونے والے دو پلانٹ دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں سے ہیں۔

    ان میں پہلا "اجیاد پلانٹ” ہے اس کی پیداوار 35300 ٹن کولنگ ہے جس میں سے تقریبا 24500 ٹن کولنگ استعمال ہو جاتی ہے دوسرا "مرکزی پلانٹ” ہے یہ نیا پلانٹ 1.2 لاکھ ٹن کولنگ پیدا کرتا ہے اس سے تیسری سعودی توسیع کے علاوہ نصف مسعی کا علاقہ پورا کیا جاتا ہے۔

    مستقبل میں یہ پلانٹ مسجد حرام کی تمام راہ داریوں اور متصل مقامات کو کولنگ فراہم کرے گا۔ اللقمانی کے مطابق ہوا کو تین مرحلوں میں 100فیصد صاف اور جراثیم سے پاک کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضخیم Units Heat Exchanger کا استعمال کیا جاتا ہے ان یونٹوں کی تعداد 344 ہے جو خصوصی رُومز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایئر کنڈیشننگ پلانٹس کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے نہایت اعلی تربیت یافتہ انجینئروں اور تکنیک کاروں کو متعین کیا گیا ہے یہ عملہ چوبیس گھنٹے اس پورے عمل کی نگرانی انجام دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف رہتی ہے کہ مسجد حرام میں ہوا صاف ہو اس طرح حرم شریف کا رخ کرنے والے پوری راحت اور سکون کے ساتھ عبادت اور مناسک انجام دیتے ہیں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام کے اندر روزانہ نو مرتبہ ایئرکنڈیشننگ کی صفائی انجام دیتی ہے۔

    اس کو حرم شریف کے مختلف حصوں میں خارج ہونے سے قبل الٹرا وائلٹ ریز سے سینی ٹائز کیا جاتا ہے حرم شریف میں ٹھنڈی ہوا کے داخل ہونے سے پہلے اسے تین فلٹروں سے گزارا جاتا ہے- اس طرح مسجد حرام کے اندر ٹھنڈی ہوا کو جراثیم سے 100 فیصد پاک کیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق مضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسجد حرام میں رکھی ہیں۔

    قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی کے مطابق انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں اور تراجم والے قرآن پاک فراہم کیے ہیں۔ تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں جس سے ان کو فائدہ ہو یہ خدمات صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر عمل درآمد اور انڈر سیکرٹری الشیخ بدر بن عبداللہ الفریح کی ہدایات پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔

  • بھارت: ہندوانتہا پسندوں کی مسجد پر ہندو توا کا پرچم لہرانےاور’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیووائرل

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں کی مسجد پر ہندو توا کا پرچم لہرانےاور’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیووائرل

    غازی پور: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ضلع کرولی میں کیے گئے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔


    ایسی ہی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی پور کے گاؤں گہمار میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں میں زعفرانی رنگ کے جھنڈے تھامے ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے مسجد کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ ایک انتہا پسند ہندو مسجد کی چھت پر چڑھا ہوا ہے اور اس نے ہاتھ میں ہندوتوا کا جھنڈا بھی پکڑ رکھا ہے اور وہ جھنڈا لہرانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہا ہے۔
    https://twitter.com/_mushtaque_/status/1510819414098251779?s=20&t=R–KxckTN8m3WH1HYo5v4A
    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسند بلوائی نیچے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر نہ صرف ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگارہے ہیں بلکہ مسجد کے اوپر چڑھ کر اور ارد گرد خوفناک طریقے سے رقص بھی کررہے ہیں۔

    برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے