Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہاراشٹر،کرناٹک:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر کی آوازکی حدمقرر، آوازناپنےوالی مشینیں نصب ہونے لگیں

    مہاراشٹر،کرناٹک:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر کی آوازکی حدمقرر، آوازناپنےوالی مشینیں نصب ہونے لگیں

    ممبئی: مہاراشٹر میں ریاستی وزیر داخلہ تمام مساجد کو مقررہ آواز کی سطح پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری ر دیئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا خبر رساں ادارے "آواز دی وائس” کے مطابق مہاراشٹر میں اذان لاؤڈ اسپیکر تنازعہ پر شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ریاستی وزیر داخلہ نے تمام مساجد کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں مقررہ آواز کی سطح پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    راوت نے جمعرات کو کہا کہ مہاراشٹر کے ریاستی وزیر داخلہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اذان دیتے وقت ڈیسیبل کی سطح کیا ہونی چاہیے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

    مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی طرف سے مساجد پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو لے کر شروع کیا گیا تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں یہی نہیں، اس نے مساجد کے قریب ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی وارننگ دی ہے۔

    راج ٹھاکرے کے اس بیان کے بعد اب ایم این ایس کے کارکن مختلف جگہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے امن کی خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان پر 5-5 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    اس تنازع کے بعد حکمراں شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی راج ٹھاکرے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

    سنجے راوت نے پیر کو یہ بھی کہا تھا کہ یہ واضح ہے کہ شیواجی پارک میں لاؤڈ اسپیکر پر کی گئی تقریر کا اسکرپٹ بی جے پی نے لکھا اور اس کی سرپرستی کی تھی پہلے انہیں اتر پردیش میں اتارو، گوا کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹاؤ جہاں بی جے پی 10 سال سے اقتدار میں ہے وہاں یہ سیاست کیوں نہیں ہو رہی؟ مہاراشٹر میں ہی یہ مسئلہ کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ٹھاکرے کے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے بیان کے بعد مہاراشٹر میں سیاست تیز ہوگئی تھی یہ آگ اب کرناٹک تک پہنچ گئی کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ حکومت نے بھی اس کی تائید کی ہےاور کہا ہےکہ قانون کے مطابق کام کیا جائے گا۔ کرناٹک حکومت نے مساجد کو نوٹس جاری کیا جس کے بعد مساجد میں آواز کی پیمائش کرنے والی مشینیں لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

    کرناٹک میں مساجد کو پولیس کی طرف سے نوٹس موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ وہ اپنے لاؤڈ سپیکر پرمٹ ڈیسیبل کے اندر استعمال کر رہے ہیں۔ صرف بنگلورو میں تقریباً 250 مساجد کو ایسے نوٹس موصول ہوئے ہیں جن کی آواز بلند پائی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مساجد انتظامیہ نے مساجد میں ایسے آلات نصب کرنا شروع کردیئے ہیں جو آواز کو اجازت نامہ کی سطح تک برقرار رکھتے ہیں۔ کرناٹک کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پروین سود نے تمام کمشنر آف پولیس، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذہبی اداروں، پبوں، نائٹ کلبوں اور دیگر اداروں اور تقریبات میں شور کی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تحقیقات کریں۔

    منگل کے روز کچھ تنظیموں نے مختلف پولیس حکام کو میمورنڈم جمع کر کے مساجد کے لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ان کا الزام ہے کہ اسپتالوں، اہم سرکاری دفاتر، اسکولوں اور کالجوں جیسے خاموش زون میں بھی ایسا نہیں ہورہا ہے۔

    تنظیموں نے الزام لگایا کہ مساجد میں لاؤڈ سپیکر صبح کی نیند میں خلل ڈالتے ہیں جس سے طلباء، مریضوں، بزرگوں اور رات کو کام کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شکایت کے بعد پولیس نے صرف مساجد میں ہی نہیں ہر جگہ لاؤڈ سپیکر چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔

    نائیجیریا: توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا

  • بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

    ممبئی: بھارتی گلوکارہ انورادھا نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھارت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال خاص طور پر اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ انورادھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان دئیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں سفر کرتے ہوئے نوٹس کیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی ہے اور وہ بھارت میں بھی ایسا ہی چاہتی ہیں۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی مذہب کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہاں پر زبردستی اس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے یہ لوگ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دیتے ہیں دوسری کمیونٹیز سوال کرتی ہیں کہ اگر وہ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرسکتے ہیں تو دوسرے ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟ انہوں نے کہا کہ بہت سے مشرق وسطی کے ممالک نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    گلوکارہ نے مزید کہا کہ اگر لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی نہیں لگائی گئی تو لوگ لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجانا شروع کردیں گے اس سے بدامنی پیدا ہوگی جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ انورادھا واحد شوبز شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم مخالف بیان دیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل گلوکار سونو نگم اور جاوید اختر بھی لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

    سونو نگم کے 2017 میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے بیان نے بھارت میں بہت ہنگامہ مچایا تھا۔ سونو نگم کے اذان پر پابندی کے مطالبے سے نہ صرف بھارت میں رہنے والے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچی تھی۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

    سونو نگم نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے، بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی ابتدائے اسلام کے زمانے میں بجلی نہیں تھی تو ایڈیسن کی ایجاد کے بعد وہ یہ شور شرابا کیوں برداشت کریں لاؤڈ اسپیکر سے فجر کی اذان کو بھارتی گلوکار نے ’’غنڈہ گردی‘‘ تک قرار دے دیا تھا-

  • ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پھرآؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، آج کاروبار کے دوران ڈالر 189روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

    باغی ٹی وی : ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 12.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 20.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

    گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.07 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند پر ہوا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایک شخص 10 ہزار ڈالر خرید سکتا ہے اور سفری سہولت کے لیے ایک سال میں 60 ہزار تک ڈالر خریدا جا سکتا ہے۔

  • برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے

    برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے

    دبئی: دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلئے مغرب اور عشاء کی اذان کا سلسلہ شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : برج الخلیفہ کے آفیشل اکاؤنٹ پربرج الخلیفہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر اذان کے الفاظ ڈیجیٹل انداز سے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
    https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1511023941372067853?s=20&t=rGTizt-jDDltOpMcRYiHBA
    پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی طور پر برج الخلیفہ پر روزانہ مغرب اور عشاء کی اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

    آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

     

    ٹویٹ کے مطابق یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں چلائی جائے گی اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا مؤذن جو الفاظ ادا کرے گا وہ عمارت کے بیرونی حصے پر لکھے نظر آئیں گے۔

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا ئیگی

    کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد تین سال میں یہ سب سے زیادہ ‘عام’ رمضان ہے جس میں فرزندان توحید نہ صرف باجماعت نماز ادا کررہے ہیں بلکہ انہیں اب کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے جبکہ سعودی حکام نے بھی پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوا ئزری جاری کردی ہے-

    گزشتہ روز سعودی سفارت خانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ایئرلائنز کو سرکلر جاری کیا جس کے مطابق 40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کےلیے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کےلیے محرم کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد خواتین بغیر محرم عمرے کےلیے جاسکیں گی علاوہ ازیں، بغیر محرم عمرے پر جانے والی خواتین پر گروپ کی صورت میں جانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی تھی۔

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

  • میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کی مشہور شرٹ برطانیہ میں نیلامی کے لے پیش کی جائے گی.

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق میراڈونا کی تاریخی شرٹ کا اگلے ماہ ایک ارب سے زائد میں فروخت ہونے کا امکان ہے، شرٹ کو میرا ڈونا نے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مشہور ‘ہینڈ آف گاڈ’ اور ‘گول آف دی سنچری’ کرتے وقت پہنا تھا.

     

    ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

     

    شرٹ 20 اپریل سے 4 مئی تک لندن شوروم میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ میراڈونا نے میکسیکو میں 1986 کے کوارٹر فائنل کھیل کے دوران شرٹ پہن کر دو تاریخی گول کیے تھے۔

    کھیل کے بعد میراڈونا نے انگلینڈ کے مڈ فیلڈر اسٹیو ہوج کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا تھا، جسے انہوں نے کبھی فروخت نہیں کیا۔ پچھلے 20 سالوں سے، یہ مانچسٹر میں انگلینڈ کے نیشنل فٹ بال میوزیم کو قرض پر دی گئی تھی-

    اسٹیو ہوج کا کہنا ہے کہ شرٹ فٹبال کی دنیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے لوگوں کے لیے گہرے ثقافتی معنی رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نئے مالک کو دنیا کی سب سے مشہور فٹ بال شرٹ کا مالک ہونے پر بہت فخر ہوگا۔

    واضح رہے اسٹار فٹ بالر میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ، وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

    ارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی شائع ایک کتاب شائع سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا تھا کہ مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا جبکہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں تھیں –

    میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی موت طبعی نہیں خودکشی سے ہوئی تھی سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا جسد خاکی تین روز تک ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا گیا۔

    انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے تھے کیریئر میں301 گول کیے 1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا تھا میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔

  • فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    اسلام آباد: فرحت شہزادی المعروف فرح خان کو پی ٹی آئی کے ناراض رکن علیم خان کی پریس کانفرنس میں لگائے کرپشن کے الزامات اور خاتون اول کی قریبی دوست ہونے کی حیثیت سےبڑی توجہ حاصل ہوئی ہے –

    باغی ٹی وی : بر طرف گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کے بعد پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا تھا کہ صوبہ چلانے والی اصل شخصیت فرح خان تھیں اور وہ اربوں روپے مالیت کے معاہدے کراتی تھیں۔

    خاتون اول اور فرح خان پراپوزیشن ارکان کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہوں:عثمان…

    اس واقعے کے بعد سے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی انتہائی قریبی دوست فرح کے سوشل میڈیا او ر سیاسی سطح پر چرچے ہو رہے ہیں پیر سے لے کر اب تک، فرح خان کے Birkin کمپنی کے پرس کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، خبروں میں اس کی مالیت 90 ہزار ڈالرز بتائی گئی ہے۔

    نجی خبررساں ادارے "جنگ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا-

    رپورٹ کے مطابق 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔

    ان کی دولت کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے بھی لگایا جا سکتا ہے چارٹرڈ طیارے میں فرح خان کے ساتھ اس پرس کی موجودگی کی تصویریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں یہ پرس مہنگی فرانسیسی کمپنی Hermes کا تیار کردہ ہے اور صرف آرڈر پر ہی تیار کیا جاتا ہے۔

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان نے مہنگی لگژری کار Porsche (پورش) کی خریداری بھی کی ہے اور اسے پاکستانی ڈیلر کے ذریعے بُک کرایا گیا اور پیشگی رقم کے طور پر تین کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ مارچ 2021ء میں جب انہوں نے الیکشن لڑنے کیلئے کا غذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، اس وقت انہوں نے اس گاڑی کا ذکر گوشواروں میں کیا تھا لیکن سینیٹ کا الیکشن لڑنے سے قبل ہی وہ اس سے دستبردار ہو گئیں۔

    فرح خان نے پورش کمپنی کے ڈیلر کے خلاف 2021ء میں شکایت درج کرانے والے افراد میں شامل تھیں کیونکہ پیشگی رقم ادا کرنے کے باوجود گاڑی بُک کرنے والوں کو ڈلیوری نہیں ملی۔

    ان میں سے ایک شکایت گزار نے نیب میں بھی شکایت درج کرائی تھی۔ اُس وقت پورش پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کمپنی Porsche AG کی طرف سے پیشگی رقم وصول کی تھی اور کمپنی نے ہی وقت پر گاڑیوں کی ڈلیوری دینے سے انکار کیا ہے یہ واضح نہیں کہ فرح کو یہ گاڑی ملی یا نہیں۔

    فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

    رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں فرح نے ایک فلیٹ کا بھی ذکر کیا ہے جو دبئی میں ہے اور شاید یہی وہ فلیٹ ہے جہاں رہنے کیلئے وہ گزشتہ ہفتے اتوار کو روانہ ہو گئیں، اثاثوں کے ڈکلیریشن میں فلیٹ کی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ان کے پاس چکری (مجوزہ رنگ روڈ کے قریب) میں زرعی زمین بھی ہے اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے اثاثہ جات میں ڈی ایچ اے لاہور میں 6 جائیدا دیں اور بحریہ ٹاؤن میں تین جائیدادوں کا بھی ذکر کیا ہے۔

    فرح اور ان کے شوہر کے پاس برطانیہ میں قائم ایک کمپنی گولڈ اسٹار یورو لمیٹڈ بھی ہے جو انہوں نے مئی 2020 میں خریدی اس سے قبل گولڈ اسٹار کمپنی برطانوی نژاد پاکستانی شہریوں عمر الٰہی اور مقیت فرقان الٰہی کی ملکیت تھی-

    دستیاب معلومات کے مطابق فرح 1979 میں پیدا ہوئیں، تعلیمی لحاظ سے وہ ڈاکٹر ہیں اس کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز میں اختر علی بندے شاہ، ڈاکٹر عرفان احمد ملک اور نذر مرشد ہیں۔ ان تمام افراد کو 14 مئی 2020 کو اپائنٹ کیا گیا تھا۔

    بندے شاہ اور مرشد پاکستان میں فزیشن (ڈاکٹر) ہیں۔ ڈاکٹر عرفان برطانوی شہری ہیں اور گولڈ اسٹار کمپنی میں ڈائریکٹر لگنے کے بعد سے لیکر اب تک انہوں نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کئی کمپنیاں قائم کی ہیں-

    آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

  • نائیجیریا:  توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا

    نائیجیریا: توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا

    ابوجہ: نائیجیریا کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے” دی گارجئین” کے مطابق نائیجیریا میں ہیومنسٹ ایسوسی ایشن نامی تنظیم کے سربراہ مبارک بالا کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف اور توہین آمیز پوسٹیں کرنے کے الزام میں مقامی عدالت نے 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صدر مبارک بالا کو 28 اپریل 2020 کو شمالی کدونا ریاست میں ان کے گھر سے گرفتاری کے دو سال بعد منگل کی سہ پہر کو سزا سنائی گئی۔

    مکۃ المکرمہ:بھکارن کےپاس1لاکھ17ہزار ریال اورسونےکےزیورات:سعودی جان کرحیران

    مبارک بالا کو توہین آمیز پوسٹیں کرنے پر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اُس نے دوران تفتیش اپنے خلاف 18 الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔ شواہد اور اعترافی بیان کی روشنی میں عدالت نے 24 سال قید کی سزا سنائی۔

    اپریل 2020 میں فیس بک پر اسلام کے خلاف تنقیدی تبصرے پوسٹ کرنے کے بعد اسے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر توہین مذہب کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    توہین اسلام کا مرتکب شخص کانو میں ایک مذہبی اسکالر کا بیٹا بالا، ایک ملحد ہے پہلے مسلمان تھا تاہم بعد میں مذہب کو ترک کردیا تھا جو ایک سخت گیر قدامت پسند علاقے میں ایک واضح مذہبی نقاد تھا اور اپنی تنظیم بھی بنائی تھی۔ ہیومنسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مبارک بالا سے اعترافی بیان تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

    بازاروں میں فروخت ہونیوالی چاکلیٹ میں منشیات کی ملاوٹ کا انکشاف

    بالا کو ایک سال تک بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا، اس دوران اس کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا اور اسے کئی مہینوں تک اپنے وکیل یا خاندان سے رابطہ نہیں کرنے دیا گیا دارالحکومت ابوجا کی ایک اعلیٰ عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا لیکن نائیجیریا کے حکام نے کانو اور کدونا میں اس فیصلے کو نظر انداز کر دیا –

    سزا کے خلاف نائیجیریا کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج بھی کیا بالا کی حراست اور سلوک کی ہیومنسٹ یوکے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مذمت کی ہے۔

    بالا کے ایک ساتھی اور ہیومنسٹ ایسوسی ایشن آف نائیجیریا کے بانی لیو ایگوے نے اس کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نائیجیریا میں انسانیت اور انسانی حقوق کے لیے بہت افسوسناک دن ہے اس کا مضمرات ہیومنسٹ موومنٹ کے لیے اچھا نہیں ہے، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانیت پسند، مضمرات کے لحاظ سے، مجرم ہوں گے۔

    انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،مینیجرکا منہ توڑ جواب ،…

    بالا کی سزا کے بعد، اگوے نے دعویٰ کیا کہ مذہبی اسٹیبلشمنٹ کے ارکان نے غالباً بالا کو جرم تسلیم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ "اس پر دباؤ تھا کہ وہ اعتراف کرے کہ وہ قصوروار ہے اور بصورت دیگر وہ جیل میں مر سکتا ہے۔ کانو میں حکام نے اس پر یہ بات مسلط کی کہ اس کے خاندان کے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اگر اس نے اعتراف کیا کہ وہ قصوروار ہے، اس لیے قانونی مشورے کے خلاف بھی اس نے راضی ہونے اور نتائج کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیوجاری،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی…

  • جعلی ویکسین کارڈزفروخت کرنے کیلئے 90 بار کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

    جعلی ویکسین کارڈزفروخت کرنے کیلئے 90 بار کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

    میگڈیبرگ: جرمنی میں ایک 60 سالہ شخص نے محض اس مقصد سے درجنوں بار خود کو کورونا ویکسین لگوائی تاکہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں جعلی ویکسین کارڈز اصلی بیچ نمبرز کے ساتھ فروخت کیے جاسکیں۔

    باغی ٹی وی : "سکائے نیوز کے مطابق مشرقی جرمنی کے شہر میگڈیبرگ سے تعلق رکھنے والے شخص جن کا نام جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق جاری نہیں کیا گیا، نے ویکسینیشن مراکز میں مہینوں تک 90 بار کورونا ویکسین لگوائیں تاہم بالآخر وہ پولیس کی گرفت میں آگئے۔

    چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    مطلوبہ تعداد سے زیادہ مرتبہ ویکسین کروانے سے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جعلی دستاویزات کو فروخت کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس میں ویکسین کے اصلی بیچ نمبر شامل تھے، جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔

    سکائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کےحوالے سے بتایا کہ، جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، پولیس نے اسے حراست میں نہیں لیا ہے لیکنتاہم ویکسینیشن کارڈز کے غیر مجاز اجراء اور دستاو یزا ت کی جعلسازی کی وجہ سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    60 سالہ جرمن شہری سیکسنی میں ایلن برگ کے ایک ویکسینیشن سنٹر میں اس وقت پکڑے گئے جب وہ لگاتار دوسرے دن بھی کورونا ویکسین لگوانے پہنچ گئے پولیس نے ان کے پاس سے متعدد خالی ویکسینیشن کارڈ ضبط کر لیے اور فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔

    جرمنی نے ہفتوں سے انفیکشن کی اعلی شرح دیکھی ہے لیکن اس نے حال ہی میں متعدد کوویڈ اقدامات اٹھائے ہیں۔ پوری وبا کے دوران، ریستوران، تھیٹر، کچھ کام کی جگہوں، اور سوئمنگ پولز سمیت مخصوص مقامات تک رسائی کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کارڈ دکھانا لازمی ہے-

    2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے جرمنی میں 21.6 ملین سے زیادہ کورونا وائرس کے واقعات اور 130,029 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

  • وزیراعلیٰ منتخب ہونےکے بعد مریم نواز،حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

    وزیراعلیٰ منتخب ہونےکے بعد مریم نواز،حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

    فلیٹیز ہوٹل میں وزیر اعلٰی منتخب ہونے کے بعد مریم نواز، حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا علامتی اجلاس لاہورکے فلیٹیزہوٹل میں منعقد ہوا جہاں خاتون اول کی دوست فرح کے سسر چوہدری اقبال گجر نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی، جسے 199 ارکان نے منظور کرلیا گیا۔

    گلبرگ کےہوٹل میں حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بن گئے:حمایت میں199ووٹ

    علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی تھی مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔

    ہوٹل میں وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد مریم نواز، حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں، اس منظر کو مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ بھی کیا۔


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف الحمدللہ 199 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔ مریم نواز شریف حمزہ بھائی کو مبارکباد دیتے ہوئے رو پڑیں-

    مریم نواز نےحمزہ شہباز کووزیراعلیٰ کی مسند پربٹھانے کے لیےعوام کوکال دے دی

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس انتخاب کی آئینی حیثیت تو ابھی طے نہیں ہوئی مگر اپوزیشن کے مطابق انہوں نے اپنے امیدوار کو آئینی اجلاس میں منتخب کرلیا ہے جیسے وفاق میں آئین کے ساتھ ہوا ویسے ہی پنجاب میں چار دن سے غیر مستحکم سیاسی صورت حال جاری ہے تاریخ چیخ چیخ کر گواہی دے گی کہ کیسے عوام کو اپنی صوبائی اسمبلی کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرنے دیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے 6 اپریل کو اجلاس بلایا لیکن ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اجلاس 16 اپریل کوہی ہوگا جس کے بعد مسلم لیگ ن نے 6 اپریل کو شام ساڑھے 7 بجے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا اس پر سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے اسمبلی کوتالے لگوادیئے تھے-

    فلیٹیزہوٹل کے وزیراعلیٰ مبارک ہو:مونس الٰہی کی حمزہ کومبارکباد

  • سیف سٹیز اتھارٹی کی ہیلپ لائن کالز کا ریکارڈ جاری

    سیف سٹیز اتھارٹی کی ہیلپ لائن کالز کا ریکارڈ جاری

    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیوہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق مارچ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 20لاکھ 71 ہزار 742 کالز موصول ہوئیں،ایک لاکھ 90 ہزار12 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی،مختلف معلومات کے حصول کیلئے87 ہزار947 کالز موصول ہوئیں-

    پارلیمنٹ مقدس مقام:آئین کی بیحرمتی ناقابل قبول:جمعہ کےدن یومِ تحفظِ آئین منائیں گے:مولانا فضل الرحمن

    اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ریکارڈ کے مطابق -موصول شدہ کالز میں سے 13لاکھ3ہزار322 کالز غیر متعلقہ تھیں ، مارچ میں ٹریفک سے متعلقہ 12 ہزار 337 کالز پر رہنمائی کی گئی

    جاری ریکارڈ کے مطابق لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 17 بچوں سمیت 23افراد کواپنوں سے ملوایا گیا 221 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں اور 9 رکشے مالکان کے حوالے کیے گئے-

    واضح رہے کہ 4 اپریل کو سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلیٰ سطح کااہم اجلاس منعقد ہوا تھا اجلاس میں شہر کی لا اینڈ آرڈر صورتحال، رمضان المبارک اور پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا –

    چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،سی ٹی او منتظر مہدی، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی سکیورٹی، ایس پی سی آئی اے،ایس پی اے وی ایل ایس، آپریشنز کمانڈر ایس پی عاصم جسرا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی تھی-

    ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے سی سی پی او لاہور کو امن و امان کی موجودہ صورتحال، رمضان المبارک اور پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کے انتظامات بارے بریفنگ دی تھی-

    سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ہدایت کی تھی کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن و امان متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ ٹیموں کو اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرنے جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور عارضی ناکوں پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تھی-

    ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر کی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے 31 مارچ 2022 کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورزیتون گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا –

    جس میں زیتون گروپ کے ایڈمنسٹریٹر اورآئی ٹی ہیڈ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر چیف ٹیکنالوجی آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور زیتون گروپ کے ایڈمنسٹریٹرنے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے-

    واضح رہے ایل ڈی اے کے تعاون سے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیزکے کیمروں کو سیف سٹیز سے لنک کیا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بوقت ضرورت نجی سوسائٹی کیمروں کی فوٹیج سیف سٹی میں دستیاب ہوگی۔شہر بھر میں منظور شدہ سوسائٹیزسکیورٹی اور سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی تجاویز کے مطابق کیمرے نصب کریں گی۔

    کیا خود کچھ نہیں اور تنقید ہم پر،الیکشن کمیشن برہم، کھری کھری سنا دیں