Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے،خاتون مداح کا محمد رضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے،خاتون مداح کا محمد رضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    قومی کرکٹر محمد رضوان کی خاتون مداح نے انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کی درخواست کی۔
    https://twitter.com/apniISPdot/status/1511422945595379717?s=20&t=TIL69z_FKdwjhESKlruGWg
    ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے۔

    خاتون نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے۔
    https://twitter.com/Suleimagum/status/1511573016634957826?s=20&t=TIL69z_FKdwjhESKlruGWg
    جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ سادہ لوح بندے کا کام نہیں-

    آئین کی بیحرمتی قابل قبول نہیں:آئین سب سے مقدس اورمقدم:مریم نواز بول اٹھیں

    واضح رہے کہا 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہےسپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط بھی ارسال کر دیئےتھے و ز یراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا تھا-

    تاہم اپوزیشن جماعتیں آئین شکنی کے خلاف ایک بار پھر ایک ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ نئے الیکشن ہوں اپوزیشن چاہتی ہے عدم اعتماد ہو، چھ ماہ ہماری حکومت چلے اسکے بعد پھر الیکشن ہوں، سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس طلب کر لئے ہیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس،آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن پیدا کر دی گئی

    متحدہ اپوزیشن نےاپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیا جائے گا

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے محافظ ہوتے ہیں عوام ملکی سالمیت ،خودمختاری اورجمہوریت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر بیرونی طاقتوں نے مقامی سہولتکاروں کے ساتھ ملکر حملہ کیا-

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

  • عوام ملک کی خودمختاری اورجمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں ،عمران خان

    عوام ملک کی خودمختاری اورجمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں ،عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔


    عمران خان کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ عوام کو باہر نکل کر پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر ایک غیر ملکی طاقت کے مقامی ساتھیوں کے ذریعے ہونے والے اس تازہ ترین اور سب سے بڑے حملے اور میرجعفر اور میر صادق کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی اکیلے حکومت بنائے گی’:ان شااللہ العزیز:فیصل جاویدخان

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کی سپورٹ سےتحریک انصاف اکیلےحکومت بنائے گی ہمیں کسی اور جماعت کی ضرورت نہیں پڑےگی انتخابات میں ہوسکتاہےکہ کسی جماعت سےکسی جگہ الائنس ہو ان الیکشن میں پہلی بار اوورسیز گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے تقریباً90 لاکھ اوورسیز ہیں جو انٹرنیٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے اپوزیشن کویہی پریشانی تھی کہ عدم اعتمادناکام ہوگئی تو پھر کیا ہو گا اپوزیشن چاہتی تھی عدم اعتمادکامیاب ہوا اور شہبازشریف وزیراعظم ہو وہ الیکٹرانک مشین، اوورسیز کی ووٹنگ کاحق چھین لیناچاہتےتھے۔

    ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام پی پی، ن لیگ کے30سال، پی ٹی آئی کے3سال کاموازنہ کریں جو آپ فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، 3ماہ بعدجب آْپ پولنگ اسٹیشن پہنچیں گےتووہاں ای وی ایم ہوگی الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر نشان آ رہے ہوں گے آپ نےبٹن دبانا ہو گا۔

    دوسری جانب 54 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر اظہار مایوسی کا اظہار کیا ہے گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 46 فیصد افراد نے کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا۔

    گیلپ سروے کے مطابق سب سے زیادہ غیر مطمئن افراد کی شرح صوبہ سندھ میں 57 فیصد رہی پنجاب میں 55 اور خیبر پختونخوا میں غیر مطمئن افراد کی شرح 40 فیصد رہی۔

    فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

  • بھارت نے 4 پاکستانی اور18مقامی یوٹیوب نیوز چینلزپر پابندی عائد کر دی

    بھارت نے 4 پاکستانی اور18مقامی یوٹیوب نیوز چینلزپر پابندی عائد کر دی

    نئی دہلی: بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی بی) نے منگل کو 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے ان میں 4 پاکستان میں قائم یوٹیوب نیوز چینلز ہیں ان میں دنیا میرے آگے، غلام نبی مدنی، حق ٹی وی، حقیت ٹی وی 2.0 شامل ہیں مذکورہ چینلز پر بھارت کےمتعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے-

    بھارتی وزارت آئی ٹی کے مطابق بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز ملک کی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جھوٹی جعلی و جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب پہلی بار آئی ٹی رولز2021 کے تحت 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کیا گیا ہے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

    بھارت میں بلاک کیے گئے 18 یوٹیوب چینلز میں اے آر پی نیوز، اے او پی نیوز،ایل ڈی سی نیوز، سرکاری بابو، ایس ایس زون ہندی، اسمارٹ نیوز، نیوز 23 ہندی ،آن لائن خبر، ڈی پی نیوز، پی کے بی نیوز،کسان تک، بورانہ نیوز، سرکاری نیوز اپڈیٹ، بھارت موسم، آر جے زون 6، اکزام رپورٹ، ڈیجی گروکل، دن کی خبریں

    اس کے علاوہ انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آئی ٹی قوانین کے تحت کی گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے تحت دلچسپ بات یہ ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ

  • امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا اوریورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولادمیرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔

    یوکرین میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

    دھمکی آمیز خط : روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا

    نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا تھا فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا-

    جبکہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زوردے گا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے پیر کے روز کہا تھا کہ یوکرین کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج کیف حکومت کی من گھڑت ہے اور مغربی ميڈيا کے ليے تیار کی گئی ہے۔

    شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

  • رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی

    رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز نے شادی کے لیے رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کے گھر کا انتخاب کیا ہے، جہاں 1980 میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تھی۔

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں

    تاہم، اس حوالے سے رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ نہیں جانتے کہ لوگ عالیہ اور رنبیر کے بارے میں اتنی آزادی سے کیوں بات کررہے ہیں اُنہوں نے عالیہ اور رنبیر کے اپنے گھر(RK House) میں شادی کرنے کے بارے میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں سنی اور نا ہی وہ ایسی کسی بات سے واقف ہیں-

    بھارتی میڈیا کی ہی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست اور شرکت کریں گے۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی ماں نیتو سنگھ کو بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے اسٹوڈیو اور پھر انہیں ان کے گھر جاتے بھی دیکھا گیا ہے، جبکہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی فلموں کی جاری شوٹنگز سے کچھ دیر کے لیے بریک بھی مانگ لی ہے۔

    پاکستانی گلوکارہ نےگریمی ایوارڈ جیت لیا

    پنک ولا کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی دوست رہ چکی دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

    انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی میں شاہ رخ خان، ہدایتکار کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، زویا اختر، ڈیزائنر مسابا گپتا، ورون دھون ، ان کے بھائی روہت دھون، آیان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکانشا رنجن اور انوشکا رنجن کو مدعو کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کرن جوہر، آیان مکھرجی، منیش ملہوترا، انوشکا رنجن اور ان کی بہن اکانشا رنجن شادی میں ضرور شرکت کریں گےاس کے علاوہ نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرشمہ کپور، مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، اور سونی رازدان سبھی شادی کی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    واضح رہے کہ رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ اور ان کی شادی جلد ہونے کا اعتراف کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی تھی دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور پر کرش ہوا تھا، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا تاہم اب جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیوجاری،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان کی تعریف

    القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیوجاری،اللہ اکبرکا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان کی تعریف

    لندن: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی کی 2020 کے بعد پہلی ویڈیو سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ویڈیو جاری کی جس میں ایمن الظواہری بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    القاعدہ کی جانب سے 5 اپریل کو ویڈیو ’الشباب ‘ تنظیم کے پلیٹ فارم سے جاری کی گئی جس کوانگریزی میں ’ بھارت کی عظیم خاتون‘ کا نام دیا گیا ہے ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اس واقعہ اورمسکان خان کے بارے میں بات کی ہے ویڈیو میں انہوں نے حجاب پرپابندی عائد کرنے والے ملکوں کو بھیتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کئی سال تک اسامہ بن لادن کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں 2020 میں یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ یا توہ بیمار ہیں یا پھران کا انتقال ہوگیا ہے یہ نئی ویڈیو القاعدہ کی جانب سے پانچ اپریل کو جاری کی گئی ہے جس میں ایمن الظواہری کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے جو آٹھ فروری کو پیش آیا۔

    مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ…

    ایمن الظواہری نئی ویڈیو بظاہرصحت مند دکھائی دے رہے ہیں اور اس ویڈیو کو ایسی جگہ پر فلم بند کیا گیا ہے جو ماضی میں ان کی ویڈیوز کے پس منظر سے مختلف ہے اور یہ ایک اور نشانی ہے کہ اس ویڈیو کو حال ہی میں ریکارڈ کیا گیا اور یہ کوئی پرانی ویڈیو نہیں۔

    اس سے پہلے اکتوبر 2020 میں جب ایمن الظواہری کی موت اور بیماری کی خبریں اور افواہیں منظر عام پر آنا شروع ہوئی تھیں تو القاعدہ کی جانب سے متعدد ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔

    وزیراعظم عمران خان کو ازبک صدرکا ٹیلی فون:خدمات کوخراج تحسین:نیک تمناوں کااظہار

    لیکن ان تمام ویڈیوز میں ایمن الظواہری تاریخی واقعات اور نظریاتی عنوانات پر بات کرتے نظر آئے جس سے یہ ثابت کرنا مشکل تھا کہ یہ ویڈیوز واقعی نئی ہیں۔ یہ تاثر مضبوط ہوتا گیا کہ ایمن الظواہری کی موت یا بیماری سے متعلق افواہیں درست ہیں۔

    القاعدہ رہنما کی تازہ ترین ویڈیو تقریبا پونے نو منٹ طویل ہے جس کو تنظیم کے الشباب میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور ٹیلی گرام اور راکٹ چیٹ اکاوئنٹ کے ذریعے نشر کیا گیا ہے۔

    راجستھان:بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کےگھرجلانے کا سلسلہ جاری

  • رمضان المبارک  کا احترام :بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

    رمضان المبارک کا احترام :بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

    کوئٹہ: بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے4 ماہ سے جاری ہڑتال رمضان کے احترام میں ختم کرکے صوبے میں سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ نے وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان کے احترام میں تمام سروسز بحال کر رہے ہیں، ابھی تک مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفیکشن نہیں ہوا، ہمارے خلاف درج کی گئیں ایف آئی آر واپس لی جائیں گی۔

    ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے درمیان تمام معاملات میرے وزرات میں آنے سے قبل سے چل رہے تھے، میرے علم میں لائے بغیر ڈاکٹرز کے خلاف اقدامات کیے گئے ہیں ینگ ڈاکٹرز نے الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات واپس لے لیے ہیں اور اسپتالوں میں سہولیات اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی بات کی تاہم ڈاکٹرز سے وعدہ کیا کہ جو بات ہوئی اس پر عمل کی ذمہ داری میری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹروں کے ہڑتال ختم کرنے اور اسپتالوں میں تمام سروسز کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے حکومتی اقدامات اور خیر سگالی کا مثبت ردعمل قابل ستائش ہے ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ دور حکومت سے جاری تھی، سابق حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس سے معاملے نے طول پکڑا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی بھی اولین ترجیح ہے ہماری سیاسی حکومت مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل پر یقین رکھتی ہے ۔

    ہرصوبے اورہراکائی کی حکومتوں کوعدم اعتماد سے گرادیں گے:بلاول بھٹو

  • 78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    78 سالہ خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

    نئی دہلی: بھارت میں گاندھی خاندان کی مداح ایک 78 سالہ معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد کانگریسی رہنما راہول گاندھی کے نام کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی 78 سالہ معمر خاتون پشپا مونجیال نے ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے نام منتقل کرنے کی وصیت جمع کرادی۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ


    معمر خاتون کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اپنے آباء کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے تو اپنی جانیں تک اس ملک کے لیے قربان کردیں۔

    بھارت میں مساجد کے باہر اذان کے وقت ’رام بھجن اور شیو بھجن‘ کا اعلان

    ضعیف خاتون پشپا مونجیال کا مزید کہنا تھا کہ وہ راہول گاندھی کے نظریات اور خیالات سے کافی متاثر ہیں، وہ بھی ملک کی خاطر لڑ رہا ہے اسی وجہ سے اپنی جائیداد ان کے نام کی ہے تاکہ اس کا درست استعمال ہوسکے۔


    کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر لال چند شرما نے کہا کہ پشپا منجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔

    خاتون کی جائیداد میں 50 لاکھ مالیت کے اثاثے اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہے۔

    مودی سے مدارس پر چھاپے مارنے کا مطالبہ ، ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے…

  • صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

    ممبئی: مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو گارڈ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا تھا جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    باغی ٹی وی : بھارتی سُپر اسٹارسلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

    شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    واضح رہے کہ ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کیا تھا –

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں۔

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں

  • غلام فرید صابری کومداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    غلام فرید صابری کومداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    لاہور:عظیم قوال استاد غلام فرید صابری کومداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : مرحوم غلام فرید صابری 1930 میں بھارتی صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، قوالی کی باقاعدہ تربیت اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کی اور 1946ء ميں پہلی دفعہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پڑھی جسے سننے والوں نے بے حد سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم فنکار نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ سن 70 اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا۔

    معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    قیام پاکستان کے بعد لاکھوں مسلمانوں کی طرح غلام فرید صابری کا خاندان بھی ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوگیا تھا ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا جس کی قوالی میرا کوئی نہیں تیرے سوا نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے-

    انہوں نے “بھر دو جھولی میری یا محمدﷺ” جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منویا 1975ء میں گائی گئی قوالی تاج دار حرم نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا بعد ازاں غلام فرید صابری اور ان کے بھائی مقبول صابری جوڑی کی صورت میں قوالیاں پیش کرنے لگے، دس برس تک ان کا کوئی ہم پلہ نہ تھا غلام فرید صابری جب محفل سماع سجاتے تو سننے والون پر سحر طاری ہوجاتا ان کی قوالیاں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا حصہ بھی بنیں۔

    گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

    اس کے علاوہ معروف نعت بلغ العلی بکمالہ بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلے پڑھی تھی اردو کے علاوہ پنجابی سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں گائیں غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں نجن میں ، بن بادل برسات ،عشق حبیب، چاند سورج، الزام اور سچائی شامل ہیں انہیں 1978 میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کوحرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کا فن شائقین موسیقی کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

    معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی