Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق،5 افراد زخمی

    ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق،5 افراد زخمی

    کوٹری: جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور بیٹا جانبحق جب کہ شوہر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوٹری جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جانبحق جبکہ شوہر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمی پانچوں افراد کو ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سمیرا اور اس کا 7 سالہ بیٹا فہد یوسف شامل ہیں۔

    کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،ابتدائی تفتیش کے بعد…

    پولیس نے بتایا کہ کار حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی، کہ لونی کوٹ بھولاڑی ایئر بیس کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

    قبل ازیں کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی تھی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا تھا جس کے باعث ریلوے ٹرینوں کی آمد 2رفت بھی بند کر دی گئی تھی ہدھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری حیدرآباد بھولاڑی سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تھا-

    شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں

    دوسری جانب لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والی لاہور قصور فیروز پور روڈ منی موٹروے پر بنے بڑے بڑے گڑھے بجری و تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے ہیں جس کے باعث دھول مٹی اڑنے سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں جبکہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے-

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک سے روزانہ لاکھوں روپیہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس سڑک پر عرصہ دراز سے کوئی پیسہ نہیں لگایا گیا اگر سرکار نے اس سڑک کو مرمت نہیں کرنا تو کم از کم ٹول پلازہ فیس ہی نا لےاس روڈ کی حالت عام لوکل روڈز سے بھی بدتر ہے-

    کزن کے ساتھ مل کربد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

  • آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    ممبئی: آریان خان منشیات کیس میں اینٹی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا آزاد گواہ پربھاکرسائل دل کا دورہ پڑنے سے 36 برس کی عمر میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھرتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاکر سائل کے وکیل تشار کھنڈارے نے بتایا کہ منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل کو ان کی رہائش گاہ پر دل کا شدید دورہ پڑا جس کے باعث وہ جمعے کو چل بسا-

    آریان خان کیس : این سی بی نے چارج شیٹ کیلئے مزید 90 دن کی مہلت مانگ لی

    بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاکر سائل اس کیس کے ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ تھا پربھاکر سائل نے اس وقت میڈیا کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کے پی گوساوی کو 25 کروڑ روپے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے سنا تھا یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جس میں سے 8 کروڑ روپے مبینہ طور پر این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو ادا کیے جانے تھے اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    اس کے علاوہ پربھاکر سائل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ چھاپے کے دوران وہ بھی کروز پر موجود تھا۔ این سی بی نے اس سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہا تھا اسے آرین یا کسی اور کی گرفتاری کا علم نہیں تھا –

    ڈی سی پی زون ون کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں سائل نے کہا تھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی مینجر پوجا دادلانی سے بھی بات چیت کی تھی پربھاکر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی دباؤ میں بیان نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی پیسے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹر کے کسی وزیر کے ساتھ کسی قسم کے تعلق سے بھی انکار کیا۔

    ان الزامات کے بعد این سی بی نے انکوائری شروع کی تھی اور وانکھیڑے نے ان تمام الزامات سے انکار کیا تھا جبکہ اس معاملے میں این سی بی کی ایس آئی ٹی داخل ہوئی اور سمیر وانکھیڑے کو اس کیس سے الگ کر دیا گیا۔

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

  • وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق کرکٹروسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہے ہیں جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں

    وزیراعظم کی حمایت کرنیوالےفنکاروں پرریحام خان کی تنقید پرمنیب بٹ کا شدید رعمل


    وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑرہے بلکہ یہ ان کی تقدیرہے کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں جبکہ ستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا تھا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    شوبز ستاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہتھا اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا تھا جن میں اداکارہ صبا قمر ،ماہرہ خن، اداکار ہارون شاہد ، عدنان صدیقی، شان شاہد ،منیب بٹ ،حنا خواجہ بیات،ہمایوں سعید ،فیصل قریشی ،بلال قریشی،فرحان علی آغا، عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی، گلوکار سلمان احمد،مصنف و رائٹرز خلیل الرحمان قمراور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ شامل ہیں-

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…

  • پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا،سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے اندر اور باہر امن کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی ہے۔ پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے۔

    جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    ان کا کہنا ہے کہ معیشت اور شہریوں کی سلامتی اہم ہے شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہےخطے کو دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔


    https://twitter.com/PSFAERO/status/1510128996268318720?s=20
    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سپرسانک میزائل پاکستان میں گرنے پر شدید تشویش ہے، ایک ایٹمی ملک کا دوسری ایٹمی ملک پر میزائل گرا ہے، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، میزائل کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا تھا یا کوئی مسافر طیارہ بھی نشانہ بن سکتا تھا، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے:سراج…

    آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر صورتحال فی الحال قابل اطمینان اور پرامن ہے، گزشتہ ایک سال سے کوئی بڑا تنازع نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں پاکستان چاہتا ہے بھارت کے ساتھ آبی تنازع بھی مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل ہو۔

    افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے، خطے کی سکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی میں شامل ہے جبکہ افغانستان پر پابندیاں وہاں کی مشکلات میں اضافےکا باعث ہیں پاکستان نے عالمی برادری سے مل کر افغانساتان کی مدد کی لیکن افغان عوام کی مدد کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے، پابندیاں لگانے کے بجائے افغانوں کے مثبت رویے کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔


    آرمی چیف نے کہا کہ روس کےجائز سکیورٹی مسائل کے باوجود چھوٹے ملک کے خلاف جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو روس یوکرائن تنازع پر تشویش ہے، روس کا یوکرین پر حملہ افسوس ناک ہے بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے اور تنازع کو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے ، یوکرین کا معاملہ بہت بڑا سانحہ ہے، یوکرین کےہزاروں لوگ ہلاک،لاکھوں پناہ گزیں بن گئے،آدھا ملک تباہ ہوچکا ہے-

    نیم آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن ن لیگ میں شامل

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ بہت اہم ہے ہم امریکہ سے بھی بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔ ہمارے اس کے ساتھ بہترین تعلقات کی طویل تاریخ ہے ہم چین اور امریکہ دونوں سے اس طرح اپنے اچھے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں کہ ایک کی وجہ سے دوسرے سے تعلقات متاثر نہ ہوں، پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، کسی ملک سے تعلقات سے دیگر ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں، ہمارے یورپی یونین اور جاپان کیساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں،پاکستان سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
    https://twitter.com/Mujeebtalks/status/1510145707218505728?s=20
    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کئی وجوہات کے باعث پاکستان روس تعلقات کافی عرصے سرد رہے، حالیہ عرصے میں روس سے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے-

    معصوم لڑکی کا عبرتناک واقعہ

    قبل ازیں اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خود مختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں یہ کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا اور امریکا کو ناراض نہ کرنے کی وجہ سے آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا لیکن خود مختار خارجہ پالیسی ملک کے لیے ضروری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے اور امریکا کہتا ہے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے مداخلت نہیں کرسکتے بھارت امریکا کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کر رہا ہے، بقول امریکا بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔

    عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم نے نے کہا تھا کہ افغان جنگ میں شراکت داری پیسوں کے لیے تھی یا افغانیوں کی مدد کے لیے، ماضی میں افغان جنگ میں شراکت دار رہے جو ڈالر ہمیں ملے اس سے کہیں زیادہ نقصان ہم نے اٹھایا، بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام سب ہم سے آگے اس لیے نکل گئے کیونکہ ہم نے ڈالر کو ترجیح دی اپنے لوگوں پر توجہ نہیں دی۔ کیوبا نے پابندیوں کے باوجود ترقی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ ملک کے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے دماغ میں ہمیشہ سیکیورٹی کا مطلب فوج تھا، ملک پر اشرافیہ نے قبضہ کیا ہوا ہےلوگ کہتے ہیں شاید ووٹ کے لیے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہوں، دراصل ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کا حصہ ہے لیکن لوگوں کو ریاست مدینہ کا ماڈل ہی سمجھ نہیں آیا۔

    تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  • عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    مکۃالمکرمہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رش سے بچنے کے لیےعمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :” لعربیہ ڈاٹ نیٹ ” کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں کےحوالے سے جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے اسٹیشنوں کی منظوری دے دی گئی ہے-

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    انہوں نے کہا کہ مسجد حرام میں زائرین کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے تعاون سے صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کوزائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائےگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بدھ کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی "اعتمرنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت سے باہر سے آنے والوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری کرنا، ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا ہے۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    قبل ازیں مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے مقدس موسم کے لیے اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں مدد کریں گے ان اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

    علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

  • کرناٹک میں طالبات کےحجاب پر پابندی کے بعدگائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی

    کرناٹک میں طالبات کےحجاب پر پابندی کے بعدگائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی

    بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی اور ہندو فیسٹیول میں مسلم دکاندا روں کو کاروبار سے روکے جانے کے بعد انتہا پسند ہند وؤں کے جتھے نے گائے کے گوشت کی فروخت بھی بند کروا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں بجرنگ دل کے کارکنان نے سپر اسٹور پر گائے کے گوشت کی فروخت کو روک دیا جب کہ ایک ہوٹل میں حلال گوشت کے پکوان پر ویٹرز کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

    نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے چند گھنٹوں بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

    گائے کے گوشت کی فروخت کے خلاف ان پُرتشدد واقعات کا آغاز کرناٹک کے دارالحکومت میں ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت کے رہنماؤں کی ایک مہم کے بعد ہوا بجرنگ دل کے رہنماؤں نے بازاروں میں جا کر گائے کے گوشت کی فروخت کے خلاف تقاریر کیں اور مسلم دوکانداروں کو ڈرایا دھمکایا۔

    انتہا پسند ہندو جماعت کے کارکنان نے پمفلٹس بھی تقسیم کئے جس میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا پولیس نے مسلم تاجروں کے مطالبے پر بجرنگ دل کے 6 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

    ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا…

    خاص طور سے اگادی کے بعد ، جو کہ ہندو نئے سال کا تہوار ہے اگادی کے ایک دن بعد،’نان ویجیٹیرین‘ ہندوؤں کا ایک طبقہ بھگوان کو گوشت چڑھا تا ہے اور نئے سال کا جشن مناتا ہے۔ کئی لوگ ایسے گوشت پیش کرتےہیں جسے کچھ دائیں بازو کے کارکن لوگوں سے ترک کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں یہ کال کرناٹک کے کچھ حصوں میں ہندو مذہبی میلوں کے دوران مندروں کے آس پاس مسلم دکانداروں پر پابندی کے بعد آئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد مسلم تاجروں کو ہندو فیسٹیول میں اسٹالز لگانے سے روک دیا گیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

  • بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تونتائج بھگتنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیرقومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے خلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پرسخت پابندیاں عائد کریں گے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پریہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی-

    روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس ’متوازن عالمی نظام قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو اس کو پائیدار بنائے۔ درحقیقت جب روسی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کی رپورٹس جاری کی گئیں تو امریکہ نے ہندوستان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ’انتہائی مایوس کن‘ ہے۔ امریکہ کی وزیر تجارت جینا رائمونڈو نے بدھ کے روز واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:’ اب تاریخ میں صحیح جانب اور امریکہ اور درجنوں دیگر ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

    روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

    انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کے ساتھ آزادی، جمہوریت اور خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کا اور روسی صدر پوتن کی جنگ میں مالی اعانت اور معاونت نہ کرنے کا وقت ہے۔‘ انہوں نے اس ملاقات کی اطلاعات کو بھی ’انتہائی مایوس کن‘ قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرگئی لاروف کے ہندوستان کے دورے میں توقع ہے کہ ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کے لیے ہندوستان کی جانب سے کم نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری اور روپے روبل ادائیگی کا نظام‘ قائم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ہندوستان روس کو تیل کی فروخت پر بڑی رعایت بھی دے رہا ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ ’اگر ہندوستان ہم سے کچھ خریدنا چاہتا ہے تو ہم بات چیت کرنے اور باہمی طور پر قابل قبول تعاون کے لیے تیار ہیں۔ جمعے کو وزیرخارجہ جے شنکر نے کہاکہ’ہمارے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملاقات وبا سے ہٹ کر بھی ایک مشکل ماحول میں ہوئی ہے۔

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بھارتی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ہندوستان کے ثالثی کا کردار نبھانے کا اسٹیج تیار ہوگیا ہےوزیر اعظم نریندر مودی سے جمعہ کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات اس سلسلے میں ایک اہم کڑی ثابت ہوئی پہلے روس کی یوکرین جنگ میں ہندوستان کے ثالثی کے کردار کو قبول کرنے کے بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان امن کی کوششوں میں کسی بھی طرح سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-روس کے یوکرین حملے کے خلاف رویہ اختیار کرنے کے لیے ہندوستان پر بین الاقوامی دباؤ کے درمیان مودی اور روسی وزیر خارجہ نے 40 منٹ تک ملاقات کی۔

    عرب اتحاد کا یمن میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان

  • عامر لیاقت دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    عامر لیاقت دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز ی کے باعث اسپتل منتقل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ اسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

    تحریک عدم اعتماد ، عامر لیاقت نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔

    عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

    عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 3 اہم پیشگوئیاں کی تھیں-

    عامرلیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے:اہم اجلاس…

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین پیش گوئیاں کررہا ہوں جو وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم-

    انہوں نے پہلی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی دوسری یہ کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی جبکہ علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔

    ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے، ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے، نارض اراکین قائد ایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے۔

    جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

  • طالبان کا یکم رمضان کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان

    طالبان کا یکم رمضان کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان

    کابل: افغانستان کی نئی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز پر 2 اپریل کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا ساتھ ہی وزارت محنت اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

    افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔


    افغان طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آج یعنی 2 اپریل کو ملک میں پہلے روزے کا اعلان کیا۔

    افغان ترجمان اور نائب وریز اطلاعات نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان کے ملک میں مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلا رمضان ہوگا۔

    یاد رہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں پہلا ماہ صیام ہوگا-

    رمضان المبارک 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد آج بروز ہفتہ 2 اپریل کو پہلا روزہ ہے جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

    پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    رمضان المبارک 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

    پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں گا چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

    چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

    یاد رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند واضع طورپر نظرآنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟