Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچیں گے

    نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچیں گے

    نجی خبررساں ادارے ” روزنامہ جنگ ” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے وہ رمضان المبارک کے آخری 10 دن مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور اپریل کے تیسرے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔

    نوازشریف پرحملہ،برطانوی میڈیابےخبر،بھارتی میڈیاچیخنےلگا:گارڈکی پیشانی پرکٹ؟پانامہ کے بعد ڈرامہ

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نواز شریف اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرکے سفر کے بارے میں ہدایت لیں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر وہ مناسب صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔

    زرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام آباد یا پشاور میں لینڈ کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس میں لاہور لایا جائے گا۔

    حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ لندن میں دفتر کے باہر نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے، اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں نوازشریف محفوظ رہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایا گیا، جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا-

    اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتہا پسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان بن چکی ہے ہم دیکھ چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراﺅ اور حملہ کرایا، اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے جسے روکنا ہوگا۔

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

  • عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

    عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

    عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔


    فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام ے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح اتوار کو وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا تھا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے-

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے-

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پرویز الٰہی کے کہنے پر برطرف کیا ہے چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

    تحریکِ عدم اعتماد،ارکان قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کا حکم جاری کیا-

    واضح رہے کہ 33ویں گورنر پنجاب تھے اس سے قبل 2013ء میں پاکستان نواز شریف نے پنجاب کا گورنر چُنا چوہدری سرور نے برطانیہ سے سیاست کی شروعات ان کی سیاست برطانیہ میں کافی فعال تھی تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔ برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔ ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے-

    سیاسی گہما گہمی،اسلام آباد کا ریڈ زون سیل،دفعہ 144 نافذ

    چوہدری محمد سرور مسلم فرینڈ آف لیبر کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران چوہدری سرور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے چونتیس برس پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے چوہدری سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    تاہم 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد انہیں گورنر پنجاب بنایا گیا بعد ازاں چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی-

    چوہدری سرور کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد گورنر پنجاب بنایا گیا ، اس سے قبل وہ تحریک انصاف ہی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہے ہیں گزشتہ کچھ عرصے سے چوہدری سرور پی ٹی آئی حکومت سے نالاں نظر آرہے تھے، کئی مقامات پر انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہچانے میں ناکام رہی ہے۔

    پاکستانی بیرونی مداخلت قبول نہیں‌ کریں گے:یہی وقت احیا:ورنہ سزانسلیں بُھگتیں گی:وزیراعظم

  • قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو،مریم نواز

    بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری ایوان میں پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن اراکین نے بلاول بھٹو کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا سابق صدر آصف زرداری حکومتی بینچز پر گئے زرداری نے حکومتی اراکین سے مصافحہ کیا آصف زرداری اپنی سیٹ سے اٹھ کر شوکت ترین سے ملاقات کیلئے آئے حماد اظہر نے بھی آصف زرداری سے مصافحہ کیا-

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے اراکین بھی اپوزیشن بینچز پر موجود ہیں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی-

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی ہر لحاظ سے بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ! اب اچھے دن آئیں گے انشاءاللّہ-


    انہوں نے کہا کہ قوم کوتاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو انہوں نے یوم نجات کے حوالے سے پوسٹر بھی شئیر کیا-


    مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 174ووٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56 اورایم ایم اے کے 14 اراکین ہیں ایم کیو ایم کے 6،بی اے پی 4،بی این پی مینگل 4 اور4 آزاد اراکین ہیں،بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں عمران خان اب سابق وزیراعظم ہو گئے ہیں اگر استعفیٰ دیں تو عمران خان ایم این اے بھی نہیں رہےگا،عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر چپکے ہوئے ہیں،ہم عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹانا چاہتے ہیں،شہبازشریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے پی ٹی آئی کے مزیدمنحرف ارکان بھی ہمیں ووٹ دیں گے اور آج ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔

    تحریک عدم اعتماد،شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی موجود ہیں اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین موجود نہیں مشاورتی اجلاس میں 177 اراکین موجود تھے-

    سابق صدر آصف علی زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی پہنچ گئے آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کوئی بحران تو پیدا نہیں ہوگا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے ان بحرانوں کے سامنے کھڑے ہوں گے-

    شہباز شریف نے کہا کہ صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی جادو ٹونے کا علم ہوگا مجھے معلوم نہیں مطلوبہ نمبر زسے ہمارے ممبرز کی تعداد زیادہ تھی –

    صحافی نے آصف زرداری سے پوچھا کہ کیا آپ نے ن لیگ کو پھنسا دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک تو میں ن لیگ کو جتوا رہا ہوں آپ کہہ رہے کہ پھنسا رہے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ دوبارہ صدارت کے امیدوار ہیں؟ آصف زرداری نے کہا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے آپ بھی صدر بن سکتے ہیں-

    صحافی نے سوال کیا کہ معاشی بحران میں ن لیگ کی حکومت کیسے چلے گی،سابق صدر نے جواب دیا کہ یہ سوچیں آپ کیسے گزارہ کریں گے-

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے نئے الیکشن ہوسکتے ہیں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن چکا ہے وہ عوام میں جائے گا گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے ایک ہی درمیانی راستہ ہے کہ الیکشن ہو جائے پاکستان کا سب سے مہنگا اینکر بننے جا رہا ہوں-

    متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

    متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی میدان میں آ گئی اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ،ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی کی جانب سے جمع کرائی گئی-

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا ہے-

    دوسری جانب مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیار ہو رہی ہے اسپیکر کیخلاف تحریک جمع نہ کرواتے تو اپوزیشن کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے تھے، تحریک جمع ہونے کے بعد اب اجلاس 7 روز تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا-

    نوید قمرنے کہا کہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو جائے تو وہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کرسکتا جب تک اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہو جائے اجلاس چلتا رہےگا –

    ادھر وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےقومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہو ا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قائدِ حزب اختلاف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ارکان قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ارکانِ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے ریاض پیرزادہ ،خالد رند ،اختر مینگل اور ناز بلوچ قومی اسمبلی پہنچ گئے-

    اختر منگل نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے آج معاملہ حل ہو جائے گا معلوم نہیں عمران خان کیا سرپرائز دیں گے،پی ٹی آئی والے استفیٰ دیتے ہیں تو دے دیں-

    پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج حق پرستوں اور زر پرستوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگی-

    ادھرپی ٹی آئی کے 10سے زائد منحرف ارکان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے شرجیل میمن کچھ منحرف اراکین کو لے کر پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئےپی ٹی آئی کے منحرف ارکان ریاض مزاری ،نور عالم خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں ایک ایم این اے اور ڈرائیور کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے-

    علی وزیر پولیس کسٹڈی میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کی سیکیورٹی چیمبر کے باہر پہنچ گئی ہے-

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو شکست دینے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور حکومت ارکان کو اجلاس میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی اجلاس میں پہنچنے کا اعلان کیا۔

    ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی ہدایات نہیں دی گئیں اجلاس کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں-

    لاہور:پنجاب اسمبلی سیاسی منظر نامہ

    ادھرلاہور میں بھی سیاسی کارکن پنجاب اسمبلی میں پہنچ رہے ہیں، جہانگیر خان ترین گروپ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا نعمان لنگڑیال کے مطابق ہمارے گروپ کے 13 ارکان آج حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گےپی ٹی آئی کی اس سے بڑی بدبختی کیا ہو گی کہ اس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے،تحریک انصاف کو ختم ہو جانا چاہیے-

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ووٹنگ میں آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا استعفیٰ ایک ہی آئے گا، وہ عمران خان کا ہوگا-

    ترین گروپ کے رہنما علیم خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے سے بھی جنہوں نے ہارنا ہے وہ ہار کر رہیں گے-

    سیاسی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم مقابلے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں پارٹی کا پرچم پہن کر آیا ہوں لوکل باڈی الیکشن میں کامیابی ہوئی ہے-

    دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون سیل کردیا گیا،روڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے-

    اسلام آباد سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوارکے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں کارکنوں کی آمد پر سیکورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ کردی گئی ہے۔

    ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کی مذمت کرتے ہیںُ:مریم نواز

    سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے سیاسی کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ کل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسو گیس شیلز کی بھاری مقدار میں فراہم کی گئی ہے-

    جبکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے مختلف صوبوں سے مزید فورس منگوائی جائے گی جس میں ایف سی کے 1500 جوان اور افسران شامل ہیں اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی بلایا جائے گا-

    نوازشریف پرحملہ،برطانوی میڈیابےخبر،بھارتی میڈیاچیخنےلگا:گارڈکی پیشانی پرکٹ؟پانامہ کے بعد ڈرامہ

    باخبر ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کو پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ہی روکا جائے گا تاکہ وہ قومی اسمبلی نہ پہنچ سکیں، جو ارکان قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں، انہیں زدوکوب کیے جانے کا خدشہ ہے تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے جبکہ ووٹنگ سے روکنا سپریم کورٹ کے حکم اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے منصوبے کے شواہد موجود ہیں اور ان افسران کے خلاف مستقبل میں مقدمہ چلانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں جو اس منصوبے پر عمل کریں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں تاخیر کی تجویز کی اسپیکر نے مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ اتوار آخری دن ہے، ووٹنگ موخر نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بتایا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کوئی بین الاقوامی سازش ہے، اگر حکومت کے پاس اس بارے میں شواہد ہیں تو مہربانی کرکے فراہم کردے-

    عشائیہ میں وزیراعظم نےاپوزیشن کو سرپرائزدے دیا

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہےاجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے وقفہ سوالات قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے-

    پھرنہ کہنا کہ بتایا نہیں تھا:مریم نواز نے پاکستان میں کچھ کرنے کی دھمکی دے دی

    ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد میں 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کےلئے 186ووٹ درکار ہیں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے ادھر پرویز الہیٰ بھی کامیابی کے لئے متحرک ہیں-

    عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا:زرداری شریف اورفضل الرحمن متحرک

  • گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

    گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

    پاکستان کے لوک گلوکار شوکت علی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی موسیقی کا ایک بڑا نام اور کئی مشہور لوک گیتوں کو زندگی دینے والے غزل اور لوک گلوگار شوکت علی گزشتہ سال 2 اپریل کو جمعے کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے گلوکار جگر کے عارضے میں مبتلا تھے-

    معروف گلوکار شوکت علی چل بسے

    شوکت علی سن 1944 میں لاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے تھے پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انھوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گانے گائے تاہم شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انھوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لیے اپنی آواز پیش کی تھی۔

    معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی

    سن 1965 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران انھوں نے ملی تغمے بھی گائے جو تاحال مشہور ہیں ان میں ایک ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ آج بھی ان کی پہچان ہے اور کئی گلوکاروں نے کئی مرتبہ اسے گایا ہے شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا جس میں غزل گائیکی بھی شامل تھی تاہم ان کی وجہ شہرت لوک موسیقی رہی۔

    شوکت علی نے اردو میں بھی کافی فلموں کے لیے گانے گائے اور غزل وغیرہ بھی گائی لیکن وہ زیادہ مشہور پنجابی کے صوفی کلام گانے کے لیے تھے انھوں نے صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام کافی گایا-

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

    شوکت علی کو اپنی زندگی میں کئی اعزازات سے نوازا گیا تاہم پاکستان میں موسیقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے انھیں سن 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا تھا۔

  • روزہ اور صحت مند غذائی عادات

    روزہ اور صحت مند غذائی عادات

    دُنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستان میں کل یعنی بروز اتوار کو پہلا روز ہوگا،رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے اور روزہ جسم کو نقصان دہ زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے، صحت مند غذائی انتخاب کے نتیجے میں انسان کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے تاہم، افطار کے کھانے کے دوران زیادہ کھانا کھانا یا افطار اور سحری کے درمیان کافی مقدار میں ہائیڈریٹ نہ کرنا صحت کے مسائل یا موجودہ مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ سحری کا مقصد ہمیں طاقت، توانائی اور پائیداری فراہم کرنا ہے یہ کھانا صحت بخش اور بھر پور ہونا چاہیے روزے کے دوران سحری جسم کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ افطار کا مقصد ہمارے جسم کو دوبارہ توازن اور ریچارج کرنا ہے
    روزے کو بہتر بنانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں صحت مند خوراک کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے درج ذیل امور کا خیال رکھ کر آپ اس ماہ صیام کی بابرکت سعادتوں کو صحت مند زندگی میں تبدیل کرسکتے ہیں جن میں سبزیاں، اناج، گری دار میوے، پھل اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔

    ماہر غذائیت نے تجویز کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار اور سحر میں وافر مقدار میں پانی پئیں سحری کے وقت خود کو پانی سے بھرلینا بھی کوئی اچھا خیال نہیں۔زیادہ بہتر یہ ہے کہ رات بھر میں اپنے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھائیں۔ افطار میں دو گلاس پانی کے ساتھ آغاز کریں! سونے کے وقت تک ہر گھنٹے میں ایک گلاس پانی پیئیں۔

    رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

    اس طرح آپ کو چھ گلاس پانی پی لینا چاہئے جبکہ سحری کے وقت دو گلاس پی کر آپ دن بھر کے لیے 8 گلاس پانی اپنے جسم کا حصہ بنالیں گے، جو عام طور پر کافی ثابت ہوتے ہیں۔سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک گھومنے سے گریز کریں تاکہ پسینے کی شکل میں جسم میں نمی کی کمی نہ ہو، یاد رکھیں کہ چائے اور کافی جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار کرتے ہیں اور یہ آپ کے انتخاب نہیں ہونا چاہئیے۔

    سحری میں متوازن کھانا کھائیں، افطار میں زیادہ سے زیادہ مشروبات لیں، اناج جیسے دلیہ اور جو وغیرہ کا استعمال کریں ،شہد کو لازمی افطار اور سحری میں شامل کریں، بادام، اخروٹ، زیتون اور ایوکاڈو شامل کریں-

    ماہِ رمضان میں مصنوعی کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں ، رمضان میں ڈائٹنگ نہ کریں ، افطار کے فوراً بعد بہت ٹھنڈا اور بہت گرم مشروبات نہ لیں پروسیس شدہ اور پیک شدہ کھانوں سے دور رہیں-

    بہترین اوقات جن میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

    تلے ہوئی کھانوں سے پرہیز کریں خاص طور پر افطار میں، زیادہ چکنائی اور زیادہ کیلوریز والی غذاؤں سے پرہیز کریں افطار میں پکوڑوں کی بجائے صحت مند چنا چاٹ کو ترجیح دیں جس میں مختلف سبزیاں اور مصالحوں یا دہی بڑے موجود ہوں جو کہ کم تیل والے ہوتے ہیں-

    آپ گوشت کھانے کے شوقین نہیں، تو غذا میں انڈا، دودھ ، گری دار میوے اور دالیں ضرور شامل رکھیے یہ غذائیں ہمیں پروٹین فراہم کرتی ہیں جسم کے خلیے یہی عنصر پاکر اپنا کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔

    رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

  • افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے، 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے، 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان کے دو صوبوں ہرات اور ہلمند میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں کھیل کے ایک میدان میں اس وقت دو بم دھماکے ہوئے جب وہاں نوجوان اور بچے کھیل رہے تھے بم دھماکوں میں ایک بچہ اور 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 لڑکے شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے میدان میں دو بم اور بھی نصب تھے جنھیں بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنادیا۔

    ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق،5 افراد زخمی

    جطالبان کے ایک عہدیدار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ نوبی صوبے ہلمند میں بھی کھیل کے ایک میدان میں مارٹر گولہ پڑا تھا جسے ناکارہ سمجھ کر بچے کھیل رہے تھے اور اسی دوران گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے اس واقعے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے، جن کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

    طالبان اہلکاروں نے دونوں واقعات کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہرات میں پھٹنے والے بم بارودی سرنگ تھیں جو زیر زمین بچھائی گئی تھی۔

    طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ہرات کے کھیل کے میدان میں پھٹنے والے بم حال ہی میں نصب کیے گئے تھے۔ تاہم ہلمند میں ہونے والا دھماکہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

    کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،ابتدائی تفتیش کے بعد…

    ہرات میں طالبان کے مقرر کردہ انٹیلیجنس دفتر کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حال ہی میں کھیل کے اس میدان میں موجود نہ پھٹنے والا گولہ بارود وہاں سے صاف کر دیا گيا تھا، جس کے بعد اس میدان کو محفوظ قرار دے دیا گيا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو بم پھٹے، وہ وہاں کھیلنے کے لیے جانے والے بچوں اور نوجوانوں کے گروپ پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی نصب کیے گئے تھے فوری طور پر کسی بھی گروپ نے ہرات میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    گزشتہ برس اگست میں کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ہی طالبان کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے شدت پسندوں کے خونریز حملوں کا سامنا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا…

    طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغان معاشرے میں معاشی بحران بھی شدید تر ہو چکا ہے اور اس صورت حال میں بہت سے افغان بچے اپنے اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دھاتی کوڑا کرکٹ جمع اور پھر اسے فروخت کر کے روزی روٹی کمانے پر مجبور ہیں۔

    دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان میں زیر زمین بارودی سرنگوں کا جال بچھا ہوا ہے جن کا شکار عمومی طور پر بچے ہوجاتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

  • ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    "آسکرز” ایوارڈ شو کی سالانہ 94 ویں تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو ’تھپڑ‘ مارنے کے بعد تنقید ہونے پر ہا لی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے اکیڈمی کی رکنیت چھوڑ دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ول اسمتھ نے "دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، ول اسمتھ نے یکم اپریل کو ’آسکر‘ انتظامیہ کو استعفیٰ بھجوایا تھا، جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    ول اسمتھ نے رکنیت چھوڑنے کے علاوہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وہ "آسکرز” انتظامیہ کی جانب سے اپنے خلاف کی جانے والی ہر طرح کی کارروائی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب "آسکرز” انتظامیہ نے بھی ول اسمتھ کا استعفیٰ منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ 18 اپریل کے بعد ہوگا۔

    "آسکرز” انتظامیہ کے مطابق ول اسمتھ کی جانب سے کیے گئے نامناسب عمل پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اکیڈمی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا اور یہ کہ اداکار کا عمل کسی طرح بھی قابل قبول نہیں اکیڈمی کے ضوابط بنے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوتی۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    رکنیت چھوڑنے کے بعد ول اسمتھ اب "آسکرز” ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلموں کے لیے ووٹنگ نہیں کر پائیں گے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف انتظامیہ سزا کا اعلان بھی کرے گی۔

    ول اسمتھ نے 28 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ جیڈا اسمتھ پنکٹ کے بالوں کا مذاق بنانے پر براہ راست نشریات کے دوران تھپڑ رسید کردیا تھا تھپڑ مارنے کے ایک گھنٹے بعد اسی تقریب میں ول اسمتھ نے پہلی بار ’بہترین اداکار‘ کا "آسکرز” ایوارڈ بھی جیتا اور وصول کیا تھا۔

    میزبان کو تھپڑ رسید کرنے کے باوجود شو میں بیٹھے رہنے پر ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تنقید کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی بھی مانگی تھی-

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

  • صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    اداکاہ صبا قمر کی فلم "کملی” کا مختصر ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا-

    باغی ٹی وی : "کملی” کی شوٹنگ 2019 سے جاری تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 2020 کے آخر یا پھر 2021 میں جاری کیا جائے گا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش موخر ہوتی رہی اب فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس 3 جون کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے-

    رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومت نے ہدایات جاری کردیں

    جاری کیے گئے ٹیزر ٹریلر سے فلم کی کہانی تو سمھج میں نہیں آتی، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ "کملی” انتہائی حساس اور اہم سماجی موضوع پر بنائی گئی منفرد فلم ہے فلم کی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہوگی، تاہم اس میں مرد بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
    https://youtu.be/3RAlhb3WLY8
    مختصر ٹیزرمیں صبا قمر اور ثانیہ سعید سمیت عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے ٹیزر میں فلم کے ڈائیلاگز کے بجائے پس پردہ موسیقی میں اس کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن سے فلم کے حساس موضوع کا عندیہ ملتا ہے۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو اپنی با لی ووڈ فلم’ہندی میڈیم‘ سے بھی بڑی فلم قرار دیا تھا۔

    فلم "کملی” کے ڈائیلاگ فاطمہ ستار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں اسے سرمد کھوسٹ نے کنول اور عرفان کھوسٹ کے ہمراہ پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’کھوسٹ‘ فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

  • آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

    آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

    ترکی کی مشہور تاریخی مسجد “آیا صوفیہ” میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی کی گئی ۔

    باغی ٹی وی : استنبول میں واقع اس مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی تاریخی مسجد آیاصوفیہ کو24جولائی 2020 کو 86 سال بعدعبادت کے لیے کھولا گیا تھا مسجد کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت دی گئی تھی۔


    مسجد کو کورونا وبا کے پھیلاو کے خطرے کے باعث استعمال نہیں کیا گیا تاہم ویکسینیشن اور کوویڈ کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے رمضان المبارک کے لیے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    ترکی کے مذہبی عبادات کی نگرانی کے ذمے دار سرکاری ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہاللہ کا شکر ہے کہ ہم 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ مسجد میں اس رمضان میں نماز تراویح کے لیے اہلِ ایمان کا خیرمقدم کریں گے‘‘۔

    آیا صوفیہ کو 1500 سال پہلے بازنطینی عہد میں گرجا گھر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 900 سال بعد سلطنت عثمانیہ کی فوج نے استنبول پر قبضہ کیا اور اسے مسجد میں بدل دیا گیا۔ 80 سال قبل خلافت عثمانیہ ختم ہوئی تو اسے عجائب گھر بنادیا گیا تھا۔

    یہ معروف عمارت استنبول کے فیتھ ڈسٹرکٹ میں سمندر کے کنارے واقع ہے۔ بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول نے اس کی تعمیر کا حکم 532 میں دیا تھا جب اس شہر کا نام قسطنطنیہ تھا۔ یہ بیزنٹائن سلطنت (جسے مشرقی رومی سلطنت بھی کہا جاتا ہے) کا دارالحکومت بھی تھا1453 میں سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان محمد دوئم نے قسطنطنیہ پر قبضہ کرکے شہر کا نام تبدیل کر کے استنبول رکھا اور بازنطینی سلطنت کا خاتمہ کر دیا۔

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    تقریباً نو سو سال تک آورتھوڈوکس چرچ کا گھر رہنے والی عمارت آیا صوفیہ میں داخل ہوتے وقت سلطان محمد دوئم کا اصرار تھا کہ اس کی تعمیرِ نو کی جائے اور اسے ایک مسجد بنایا جائے انہوں نے اس میں جمعے کی نماز بھی پڑھی۔

    جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک نے خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد 1934ء میں آیا صوفیہ کو ایک عجائب گھر میں تبدیل کردیا تھا لیکن ترکی کی عدالت عالیہ نے جون 2020ء میں اس کی عجائب گھر کی حیثیت کالعدم قرار دے دی تھی۔اس کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن نے اس کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھااور24 جولائی 2020ء کو 86 سال کے بعد پہلی مرتبہ وہاں جمعہ کی نماز ادا کی گئی تھی۔نمازیوں میں خود ترک صدر بھی شامل تھے۔

    آیا صوفیہ کا بڑا گنبد استنبول کے منظر کا لازمی حصہ ہے جہاں ہر سال 30 لاکھ سیاح آتے ہیں یہ 2019 میں 38 لاکھ سیاحوں کے ساتھ ترکی کا معروف ترین مقام تھا آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے پرترکی کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگراس نے اس تمام تنقید کو یکسر مسترد کردیا –

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

  • فحش فلموں کی اداکارہ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے

    فحش فلموں کی اداکارہ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے

    اٹلی میں فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کو بے رحمی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانہ کو مبینہ طور پر فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کیرول مالتیسی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے کیرول مالتیسی، شارلٹ اینگی کے نام سے بھی مشہور تھی۔

    نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے چند گھنٹوں بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

    رپورٹس کے مطابق ملزم نے نا صرف اداکارہ کو قتل کیا بلکہ اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔ اداکارہ کی کٹی ہوئی لاش 20 مارچ کو ملی تھی ملزم پر قتل، شواہد کو تباہ کرنے اور لاش کو چھپانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

    یہ پورا واقعہ 20 مارچ 2022 کو اتوار کو اس وقت منظر عام پر آیا جب پالین دی بورنو کے ایک مقامی نے بریشیا اور برگامو کے صوبوں کے درمیان ایک پہاڑی سڑک کے قریب واقع کچرے کے پاس کچھ عجیب و غریب پلاسٹک کے تھیلے پھینکے ہوئے پائے۔

    تمام تھیلے انتہائی مشکوک نظر آ رہے تھے کیونکہ کچھ غیر قانونی لوگ بھی اپنا کوڑا اس علاقے میں پھینک رہے تھے۔ لہذا، مقامی فرد نے بیگ کو چیک کیا تو ان میں انسانی جسم کے اعضاء بے دردی سے کاٹنے کے بعد بیگ میں بھرے ہوئے تھے۔ جب اس نے چاروں تھیلوں کو کھولا تو اسے معلوم ہوا کہ یہ ایک عورت کی لاش تھی جس کے 15 ٹکڑے کیے گئے تھے۔

    مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

    پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لاش کے جسم پر کل 11 ٹیٹو بنے ہوئے ہیں۔ پولیس نے ٹیٹو کی تصاویر اس امید پر جاری کیں کہ کوئی اس کے متعدد ٹیٹوز سے اسے پہچان لے گا پولیس کی چال کام کر گئی اور ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کیرول مالٹیسی کے نام سے ہوئی جس کی عمر 26 سال تھی-

    تاہم شک کی بنا پر پولیس نے 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانہ کو گرفتار کیا تو تحقیقات کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اداکارہ کو جنوری میں قتل کیا تھا اس کے علاوہ اس نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا تھا بعد ازاں ایک ماہ بعد سڑک پر پھینک دیا۔

    یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متوفی اور ملزم ڈیوڈ فونٹانہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم ان کے تعلقات تیزی سے ختم ہوگئے تھے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ قتل ہونے والی اداکارہ ہاف اطالوی اور ہاف ڈچ تھی فحش فلموں میں کام کرنے سے قبل وہ ایک پرفیوم کی دوکان میں بطور معاون کام کرتی تھی تاہم کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران وہ فحش فلموں میں اداکاری کرنے پر مجبور ہوگئی اداکارہ کی ایک 6 سال کی بیٹی بھی ہے۔

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا