Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک برقع پوش خاتون نے بھارتی پیرا ملٹری فورس کے کیمپ پر پٹرول بم حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور کے علاقے میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے سے افسران اور اہلکار خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔

    اسپائس جیٹ کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے کیوں ٹکرایا؟ اہم حقائق سامنے آگئے


    سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج وائرل ہوگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع پوش خاتون پیدل آتے ہوئے سیکیورٹی کیمپ کے مرکزی دروازے کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہیں۔

    خاتون نے تھیلے سے پٹرول بم نکالا اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ کی جانب پھینک دیا تاہم یہ بم اندر داخل نہ ہوسکا اور دروازے پر ہی گر گیا۔

    پٹرول بم گرنے سے دروازے پر آگ بھڑک اُٹھی جسے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بجھا دیا۔ حملے کے بعد خاتون کی تلاش میں پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

    سوپور پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون کہیں نہیں چھپ سکتیں۔ انھیں جلد یا بدیر گرفتار کرلیا جائے گا۔

    ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی

  • اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے کل 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں ایک ملزم اسماعیل کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ملازم ہے۔

    فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف کر دیا

    دوسری طرف آب پارہ پولیس اسٹیشن میں ملزم اسماعیل کے غائب ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسماعیل گھر سے ایکسائز آفس جانے کےلیے نکلا تھا لیکن تاحال واپس گھر نہیں پہنچا ہے-

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز چار مبینہ دہشت گردوں کو مونومینٹ شکرپڑیاں سے گرفتارکیا تھا جبکہ ایک مبینہ دہشت گرد فرار ہو گیا تھا گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے تھے-

    خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

    سی ٹی ڈی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسے مخبر خاص نے اطلاع دی شکرپڑیاں میں مشکوک افراد موجود ہیں جو کسی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس اطلاع پر ریڈنگ پارٹی نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو جنگل ایریا میں بیٹھے پانچ افراد ریڈنگ پارٹی کو دیکھتے ہی سہم گئے اور فرار ہونے کی کوشش کی چار ملزم موقع پر گرفتار کرلئے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دو عدد ڈیٹونیٹر، مختلف سائز کی لوہے کی کیلیں اور بال بیرنگ برآمد کر لئے گئے جن کا مجموعی وزن 950 گرام تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا اور وہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا وہ اسلام آباد میں سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے-

    مرغوں کی لڑائی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

  • شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    شو کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شوز کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈاسٹارسلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہئیے۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں شوز کے دوران نامناسب واقعات بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

    جبکہ متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے بھی آسکرایوارڈز کی تقریب میں میزبان کوتھپڑمارنے والے اداکار ول اسمتھ کی حمایت میں بیان جاری کیا-

    کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ کوئی میری بیمار ماں یا میری بیمار بہن کے بارے میں مذاق کرے تومیں بھی اسے تھپڑ ماروں گی ول اسمتھ نے میزبان کوتھپڑ مارکے اچھا کیا کسی کے گھروالوں کی بیماری کے حوالے سے مذاق کرنے والے کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہئیے۔امید ہے ول اسمتھ میرے شو میں شرکت کریں گے۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    آسکر ایوارڈ 2022 کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا-

    کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی تھی اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئےول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔ ول اسمتھ کی بیوی مخصوص بیماری کی وجہ سے بالوں سے محروم ہوگئی ہیں۔

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

  • ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی

    ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا پسند وزیراعلی

    ممبئی:ہندوانتہاپ سند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہا پسند وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردے دیا۔

    اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔

    یوپی کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔

    یوپی کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی شاہ رخ خان کوپاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ہندوانتہاپسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز ” تاحال تنازعات کی زد میں ہے کشمیرفائلز پر کیجریوال حکومت اوربی جے پی آمنے سامنے ہیں۔ بدھ کے روز، ایم پی تیجسوی سوریا کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے سی ایم کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور ان کے گھر کے باہر نعرے لگائے۔ اس کے بعد سے، عام آدمی پارٹی بی جے پی پر حملہ آور ہو گئی ہے اور بی جے پی کارکنوں پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کا الزام لگایا ہے۔

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کو ٹویٹ کر کے الزام لگایا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا اور وہاں نصب بوم بیریئر کو بھی توڑ دیا۔

    جبکہ شمالی ضلع کے ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ بدھ کے روز بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے کشمیر فائلز سے متعلق دہلی کے وزیر اعلیٰ کے بیان کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ ان کا دھرنا 11.30 بجے شروع ہوا جس میں تقریباً 150-200 لوگ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے تھے دوپہر تقریباً 1.00 بجے کچھ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا حفاظتی حصار توڑ کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گھس کر نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔

    ان کے پاس پینٹ کا ایک چھوٹا سا ڈبہ تھا جسے انھوں نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے دروازے پر پھینک دیا۔ اس کے ساتھ بوم بیریئر اور ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تقریباً 70 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    ان میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر کا نام بھی بتایا جا رہا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ادھر نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں پورے واقعہ کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا ہے۔

    اپنے پہلے ٹوئٹ میں نائب وزیر اعلیٰ نے لکھا، سماج دشمن عناصر نے دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے گیٹ پر لگائے گئے بوم بیریئر بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    اگلے ٹویٹ میں سسودیا نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے لکھا، بی جے پی کے غنڈے سی ایم کیجریوال کے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ بی جے پی پولیس اسے روکنے کے بجائے گھر کے دروازے تک لے آئی۔

    اروند کیجریوال نے فلم کشمیر فائلز کو ٹیکس فری بنانے کے اپوزیشن کے مطالبے پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلم ڈائریکٹر کروڑوں کما رہا ہے اور بی جے پی والے پوسٹر لگا رہے ہیں۔ اگر ہر کسی کوفلم دکھانا چاہتے ہیں تو ڈائریکٹر سے کہیں کہ وہ اسے یوٹیوب پر ڈال دیں، ہر کوئی اسے مفت دیکھ سکے گا۔

    ٹیکس میں چھوٹ کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے اس بیان نے دہلی اسمبلی میں غم و غصے کو جنم دیا اور جب تک وہ اپنی تقریر ختم کر پائے، یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تاہم بعد میں ان کی اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس کی وضاحت کی گئی-

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…

  • خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار رئیس احسن عابد ایڈووکیٹ نے دائر کی متفرق درخواست میں عدالت سے کیس کی سماعت 4 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کئے جانے کی استدعا کی گئی-

    اسلام آباد کا سیاسی موسم،ایئر لائن نے بھی مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

    درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کیس سے بنیادی عوامی حقوق وابسطہ ہیں درخواست گزار نے مزید کہا کہ کیس کی پیروی کرنے پر مجھے ہراساں بھی کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کے اثاثہ جات کیس ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے احسن عابد کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا-

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل احتساب اپیلٹ ٹریبونل نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت کیخلاف 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے۔

    نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی کو بنانے کی کیا ضرورت تھی،علیم خان گروپ

    درخواست کے مطابق ہاشم جوان بخت اور خسرو بختیار کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔ نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کی تو کیس لاہور ٹراسفر کردیا گیا۔

    درخواست گزارنےمؤقف اپنایا تھا کہ نیب ملتان سےکیس لاہورمنتقل کرنا بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون ہے دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ چیرمین نیب کا استحقاق ہے کہ وہ انکوائری کسی بھی بیورو کو منتقل کر سکتے ہیں عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہم نیب کو تین ماہ کا وقت دیتے ہیں انکوائری مکمل کر کہ رپورٹ جمع کروائی جائے۔

    یاد رہے کہ درخواست گزار نے اسی مقدمہ میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

  • عرب اتحاد کا یمن میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان

    عرب اتحاد کا یمن میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ امن مذاکرات کے لئے سازگار ماحول قائم کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی آرزو پر عرب اتحاد کی قیادت نے 30 مارچ کو صبح 6 بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لئے سازگار ماحول بنایا جائے اور ماہ مقدس رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن میں سلامتی اور استحکام لایا جاسکے۔

    اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ عرب اتحاد کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن اور سعودی حکومت کی جانب سے یمنی بحران کے خاتمے کے سیاسی حل کی کوششوں کا ہی حصہ ہے۔

    نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسرائیل میں 5 افراد ہلاک

    عرب اتحاد کی جانب سے یہ اعلان خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کے مطالبے کے کچھ ہی گھنٹے بعد کیا گیا ہے۔

    منگل کو خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب فوجی اتحاد کی قیادت اور تمام یمنی فریقین سے مشاورت کو کامیاب بنانے کے لیے فوجی کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کی تھی-

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ کال تمام جماعتوں کے لیے ہے جبکہ انصار اللہ کو ایک بار پھر دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ’یمنی بھائیوں‘ کے ساتھ بات چیت میں شریک ہوں اور یمنی عوام کی مشکلات کو دور کرنے اور یمن کے مفاد کے لیے کے لیے آگے آئیں۔

    سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    واضح رہے کہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے درمیان امن کے قیام کے لئے امریکا اور اقوام متحدہ کی سربراہی میں سعودی عرب میں مذاکرات کے دور کا پہلا دن منگل کو منعقد ہوا تھا حوثی باغیوں نے ان مذاکرات میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا اور حالیہ سالوں میں مذاکرات میں شمولیت کی بار بار دعوتوں کے باوجود کسی پر امن حل کی کوشش کا حصہ بننے سے انکار کرتے آئے ہیں۔

    اس سے قبل امریکی خصوصی نمائندہ برائے یمن ٹم لینڈرکنگ خطے کے دورے پر پہنچے جو کہ ان کے دفتر کے مطابق یمن میں جاری تنازعے کے پر امن حل اور یمنی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی امریکی سفارتی کوششوں کا تسلسل رکھیں گے امریکی وزارت خارجہ کے مطابق لینڈرکنگ بھی ان مذاکرات کا حصہ بنیں گے اور یمنی شرکاء سے بات چیت کریں گے-

    سعودی عرب :جدہ میں تیل کی ترسیل کے اہم اسٹیشن پر حوثی باغیوں کا حملہ:ہرطرف آگ ہی…

    خیال رہے کہ جمعے کو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نے جدہ میں تیل کے ذخیرے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد آگ لگ گئی تھیاتحاد کی جانب سے بعدازاں اعلان کیا گیا کہ اس پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملوں کے بعد سعودی عرب کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ حوثی حملوں کی وجہ سے اگر عالمی مارکیٹ کو تیل کی فراہمی متاثر ہوئی تو وہ (سعودی عرب) اس کا ذمہ دار نہیں ہو گا جنوبی جدہ میں واقع پلانٹ میں ڈیزل، گیسولین اور دوسرا ایندھن شہر کے استعمال کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

    بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک…

    جمعے کے روز ہونے والے حملے سے سعودی ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے سات ڈرونز کو راستے میں مار گرایا تھا جن کا ٹارگٹ مملکت کے جنوبی علاقے تھے۔

    عرب اتحاد نے حملوں کے بعد کہا تھا کہ حملوں جان بوجھ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ توانائی کے مراکز بھی ان کا ہدف تھے عرب اتحاد نے حملوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے لیے شدید خطرناک بھی قرار دیا تھا۔

    کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر…

  • رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد جہاں دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، وہی دنیا بھر کے شائقین بھی اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرنے لگے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں بھی رونقیں لوٹنے لگیں مداح شوبز ستاروں کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے چین ہیں اور ان کو اپنے پسندیدہ ستاروں کی فلموں کا شدت سے انتظار ہر-

    ذیل میں رواں سال ریلیز ہونے والی ان پانچ بڑی فلموں کا ذکر ہے جن پر سب کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان فلموں کی ریلیز میں متعدد وجوہات کی بنا پر تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

    1: اٹیک: ایکشن سے بھرپور یہ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی فلم کی کہانی ہے انڈیا کے پہلےسولجر کی، جس کا کردار اداکار جان ابراہیم نبھا رہے ہیں ان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    2: جرسی: اداکار شاہد کپور کی یہ سپورٹس ڈرامہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہوگی فلم میں شاہد کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے جو صرف اپنے بیٹے کی خاطر اس کھیل میں واپس آتے ہیں۔

    3: رن وے 34: اجے دیوگن اور امیتابھ بچن کی یہ سسپنس سے بھرپور فلم 29 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی ’رن وے 34‘ ایک پائلٹ کے ساتھ ہونے والے حادثے کی کہانی ہے (جس کا کردار اجے دیوگن ادا کر رہے ہیں) جو اصولوں کی پابندی نہیں کرتا اس میں امیتابھ بچن ایک تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس افسوسناک حادثے کے اصل محرکات کی تلاش میں ہے۔

    4: بھول بھلیاں 2: 2007 کی کامیاب ہارر کامیڈی ’بھول بھلیاں‘ کا سیکوئل ’بھول بھلیاں 2‘ کے نام سے 20 مئی کو ریلیز ہوگا۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار کارتک آریان ادا کر رہے ہیں۔

    5: پرتھوی راج: گذشتہ کئی سالوں سے بالی وڈ میں تاریخی موضوعات پر فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اس حوالے سے نئی آنے والی فلم ’پرتھوی راج‘ ہے جس میں اداکار اکشے کمار ماضی کے ایک جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم تین جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

  • پاک فوج نےدہشتگردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،3 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید

    پاک فوج نےدہشتگردوں کی ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،3 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید

    راولپنڈی: 30 مارچ 2022 کو تین دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ایک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش،پاک فوج کی بھرپور کاروائی میں تینوں دہشت گردوں ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 30 مارچ کو تین دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ایک ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے موثر انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کر دیا اور فوجی کمپاؤنڈ میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چھ فوجیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا جن میں صوبیدار میجر شیر محمد (عمر 48 سال، نوشہرو فیروز کا رہائشی)،نائب صوبیدار زبید (عمر 39 سال، خیرپور کا رہائشی)، حوالدار سہیل (عمر 39 سال، راولپنڈی کا رہائشی) ، لانس نائیک غلام تمام (عمر 36 سال، ٹنڈو الہ یار کا رہائشی) ، سپاہی مسکین علی (عمر 32 سال، خیرپور کا رہائشی)، سپاہی میر محمد (عمر 37 سال، سکھر کا رہائشی) شامل ہیں-

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    قبل ازیں جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق 29مارچ کو ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری میں جرمنی کی دلچسپی

    تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر (عمر 25 سال، ساکن راولپنڈی) اور لانس نائیک ریاض (عمر 37 سال، ساکن ٹانک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    چین: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کیپٹن اور ایک لانس نائیک کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    شیخ رشید کو عدالت نے ایک دن دے دیا،کہا یہ کام نہ کیا تو طلب کریں گے

  • اسلام آباد کا سیاسی موسم،ایئر لائن نے بھی مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

    اسلام آباد کا سیاسی موسم،ایئر لائن نے بھی مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

    پاکستان میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے ،سیاسی پارٹیوں میں جوڑ توڑ ہو رہی ہے جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے باعث دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کا ہجوم ہےاور ٹریفک کی بندش کے باعث لوگوں کودشواری کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ان حالات میں عوام برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک نے اپنے صارفین کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں مسافروں سے مقررہ وقت سے پہلے ائیر پورٹ پر پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے-

    حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    اپنے پیغام میں برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک نے کہا کہ اسلام آباد کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر، ممکنہ ٹریفک جام اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر، مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے 1 ہفتے کے لیے اسلام آباد سے باہر جانے والی تمام برٹش ائیر ویز پروازوں کے لیے روانگی کے مقررہ وقت سے 5 گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں۔

    شیخ رشید کو عدالت نے ایک دن دے دیا،کہا یہ کام نہ کیا تو طلب کریں گے

  • مچھروں کو مفلوج کرنیوالی مچھردانی

    مچھروں کو مفلوج کرنیوالی مچھردانی

    لندن: ایک طویل تحقیق کے بعد کئی اداروں کی جانب سے بنائی گئی مچھر دانی پردوسالہ آزمائش کے بعد ماہرین نے اسے بہت امید افزا قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : طبی جریدے لینسٹ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق روایتی مچھردانیوں میں دوا لگی ہوتی ہے جو مچھروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے جبکہ مذکورہ مچھر دانی کی جالی میں مچھر پھنس کر بے بس ہوجاتے ہیں اوراور اڑنے کے قابل نہیں رہتے وہیں مرجاتے ہیں۔

    پاکستانی انجینئرزکا استعمال شدہ کوکنگ آئل سے ماحول دوست بائیو ڈیزل تیار کرنیکا…

    لندن اسکول ہر ہائجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل ریسرچ، کلیمنجارو میڈیکل یونیورسٹی کالج تنزانیہ اور کینیڈا کی جامعہ اوٹاوہ نے تنزانیہ میں دو برس تک اس مچھردانی کی آزمائش کی گئی ہے۔ مطالعے میں کل 39000 گھرانوں میں اسے لگایا گیا اور 6 ماہ سے 14 برس تک کے 4500 بچوں کا مطالعہ کیا گیا۔ مچھر دانی میں دو طرح کی مچھر مار ادویہ یعنی کلورفیناپائر اور پائرتھروئڈ لگائی گئی تھیں۔ دونوں ادویہ لانگ لاسٹنگ انسیکٹی سائڈل نیٹ (ایل ایل آئی این)نامی مچھر دانی میں لگائی گئی تھی اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے اور روایتی طریقوں کے مقابلے میں ملیریا کے واقعات میں 44 فیصد کمی ہوئی جبکہ ملیریا پھیلانے والے مچھروں کو جکڑنے میں 85 فیصد کامیابی ملی۔

    خشک سالی میں پیاسے درخت اطراف کے ندی نالوں کا پانی جذب کر لیتے ہیں،تحقیق

    ملیریا اور مچھروں کے امراض سے اموات میں افریقہ سب سے بڑا ملک ہے۔ لیکن یہاں مچھردانی کو ہی ان سے بچاؤ کا کامیاب ذریعہ قرار دیا جاتا ہے اس کے باوجود بھی سالانہ 6 لاکھ سے زائد بچے ملیریا کا لقمہ بن کر مرجاتے ہیں دوسالہ تحقیق میں 72 ایسے گاؤں منتخب کئے گئے جہاں ملیریا کی وبا ہولناک ہوچکی تھی کیونکہ مچھر روایتی ادویہ سے مزاحمت پیدا کرچکے تھے بارشوں کے موسم کے بعد دو سے تین اقسام کی مچھردانیاں آزمائی گئیں جن میں نئی دوا والی مچھر دانی بھی شامل تھی۔

    فرعون کا شاہی خنجر شہاب ثاقب سے حاصل کردہ لوہے سے تیار کیا گیا تھا، ماہرین

    اب جن بچوں کے بستروں پر کلورفیناپائر ایل ایل آئی این والی مچھردانیوں پر رکھا گیا تو ان میں ملیریا کے واقعات 37 فیصد کم دیکھے گئے۔ پہلے 12 ماہ میں روایتی پائرتھروئڈ ادویہ والی مچھردانی سے ملیریا کے مرض میں 27 فیصد کمی ہوئی لیکن مچھروں نے خود کو بدلا اور دوا کی تاثیر بھی کم ہوگئی اور مچھردانی میں سوراخ بھی بننے لگے۔ جب ان دونوں ادویہ یعنی کلورفیناپائر اور پائرتھروئڈ کو استعمال کیا گیا تو بہترین نتائج سامنے آئے کیونکہ مچھر پرواز کے قابل نہ رہے تھے اور خون چوسنے والے مادائیں بھی نسل آگے نہ بڑھاسکیں جبکہ کلورفیناپائر ایل ایل این کی تیاری بہت کم خرچ ہے اور انسانی استعمال کے لیے یکسر مفید بھی ہے۔

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب