Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ

    پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ

    لاہور: پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تربیتی کورس تفتیش سے متعلق کرایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو ایک مہینے کا تربیتی کورس کرایا جائے گا اورتربیتی کورس کے دوران پولیس افسران کو ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت جدید خطوط پر کی جانے والی تفتیش کے مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تفتیشی افسران کا تربیت کے بعد ای ویلیو ایشن ٹیسٹ لیا جائے گا ای ویلیو ایشن ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے تفتیشی افسران کو پاس سمجھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی آئی جی پنجاب نے پورے صوبے کے تمام تفتیشی افسران کو ٹریننگ دینے کی ہدایت دی ہے۔

    پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے 721 تفتیشی افسران کو پہلے مرحلے میں تربیت دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہےجن پولیس افسران کو تربیت دی جائے گی انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹریننگ سینٹرز میں اپنی آمد کی رپورٹ کریں۔

    وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے

    قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راو سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی لیگل مظہر فارق سدھانہ اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد طاہر کچھی کی زیر نگرانی جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی درجہ بندی کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا-

    جھنگ پولیس کے 142 اپرسبارڈینیٹ افسران تحریری امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں 06 انسپکٹرز،36 سب انسپکٹرز و 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل تھے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پرہر قسم کے مقدمات کی تفتیش کے معیار کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ تفتیشی افسران کی اسکریننگ/کیٹگرائزیشن کے بعد تفتیشی انداز کو بہتر کر کے شہریوں کو پائیدار ریلیف فراہم کیا جا سکےجس میں مختلف نوعیت کے کیسز کی تحقیقات کے لیے تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کے مطابق درجہ بندی کی جائے گی اور اسی درجہ بندی کے اعتبار سے پولیس افسران کو مقدمات کی تفتیش و دیگر محکمانہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

    مصری وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • وزیراعظم عمران خان کا چین میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

    وزیراعظم عمران خان کا چین میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

    وزیراعظم عمران خان نے چین میں طیارہ حادثے پر اظہارافسوس کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ہم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    مسافر طیارہ تباہ،132 مسافر تھے سوار،ایمرجنسی نافذ


    خیال رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، پیر کی سہ پہر چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 ہے جو کنمنگ چانگ شوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرہا تھا طیارہ ووزو شہر پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اس میں 132 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ جہاں طیارہ گرا وہاں آگ لگ گئی تھی-

    لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  • اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں،حماد اظہر

    اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں،حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے نام پر ملے ووٹ کی بنیاد پر کچھ لوگ اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہیں ہیں-


    انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو واپس زرداری،شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں اگلے چند دن پاکستان کے مسقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔

    مصری وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔

    ڈی چوک نہیں، اب کہاں ہو گا جلسہ، تحریک انصاف کا اعلان

    وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز،زرداری اورفضل الرحمان کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی ناکامی 14 روز میں اجلاس بلانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں جا کر بات کریں، دوسری ناکامی تحریک انصاف کا جلسہ بھی نہیں روکا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آئین سب کو پرامن جلسوں کی اجازت دیتا ہے۔

    غیر منتخب افراد کی آئینی معاملات میں مداخلت،سوال اٹھنے لگ گئے

  • لائبریری جس میں صرف ممنوعہ کتابیں ہی رکھی جاتی ہیں

    لائبریری جس میں صرف ممنوعہ کتابیں ہی رکھی جاتی ہیں

    پورٹ ناکس: ایک امریکی جزیرے پر چھوٹی سی لائبریری جن میں صرف ناپسندیدہ اور ممنوعہ قرار دیئے مقضوع پر مشتمل کتابیں رکھی جاتی ہیں-

    باغی ٹی وی امریکی ویب سائٹ ’بینگر ڈیلی نیوز‘ کے مطابق اس لائبریری کا آغاز چند مقامی رضاکاروں نے ذاتی کوششوں سے کیا ہے، جن کا مقصد امریکیوں کو صبر، تحمل اور برداشت کی تربیت دینا ہے تاکہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے ممنوعہ قرار دیئے گئے مواد (بالخصوص کتابوں) کا مطالعہ کرکے اس کے بارے میں پوری آزادی سے کوئی رائے قائم کرسکیں۔

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

    اس لائبریری کا نام ’میٹی نیکس آئی لینڈ لائبریری‘ ہے جو پورٹ ناکس، مین سے 35 کلومیٹر دور سمندر میں ’میٹی نیکس‘ (Matinicus) نامی ایک جزیرے پر واقع ہے جس کی آبادی 100 افراد سے بھی کم ہے۔

    فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

    یہ چھوٹی سی لائبریری ہر روز 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور اس کا مقصد صرف وہی کتابیں جمع کرنا ہے جو امریکا میں عارضی طور پر یا ہمیشہ کےلیے ممنوعہ قرار دی جاچکی ہوں ان کتابوں میں ’اینڈ ٹینگو میکس تھری،‘ ’ٹو کِل اے موکنگ برڈ،‘ ’دی ہینڈمیڈز ٹیل‘ اور ’دی گریپس اور ریتھ‘ کے علاوہ بھی کئی کتابیں شامل ہیں فی الحال یہ لائبریری لکڑی سے بنی ہوئی ایک جھونپڑی جیسی عمارت میں قائم ہے-

    رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    اس لائبریری کی ابتداء 2016 میں کی گئی تھی لیکن یہاں ممنوعہ کتابیں رکھنے کا خیال اس جزیرے کے کچھ باشندوں کو 2020 میں آیا جسے انہوں نے عملی جامہ پہنانا بھی شروع کردیا پچھلے سال ممنوعہ کتابوں کا سیکشن مرکزی لائبریری سے الگ کردیا گیا اور اسے علیحدہ لائبریری کی حیثیت دے دی گئی۔

    انسٹاگرام اور فیس بک نے ٹک ٹاک پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا

  • جمہوریت بچانے کیلئے صبر سے کام لیا، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں

    جمہوریت بچانے کیلئے صبر سے کام لیا، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں ختم ہو جائے گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نےجمہوری طریقہ سے تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

    پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا،سعید غنی

    انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حکومت کل اجلاس طلب کر لے اسپیکر نااہل حکومت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں وزیراعظم نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرکے پاکستانی عوام کے دل دکھائے ہیں۔

    عاجز دھامرا نے کہا کہ جمہوریت بچانے کے لیے بہت صبر سے کام لیا ہے، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں جو اراکین ووٹ ڈالنے پہنچے ہیں ان کا تحفظ کرنا قانونی حق ہے، ایم کیو ایم نے سندھ تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے۔

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا،25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کے باعث اجلاس میں تاخیر غیر آئینی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے وضاحت ناقابل قبول ہے-

    وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے

    انہوں نے کہا تھا کہ ریکوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے ،ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی،وزیراعظم نے اپنے ہی ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا اور دھمکی دی،وزیراعظم اب ارکان کو واپس آنے کی منت سماجت کر رہے ہیں آئین میں یہ نہیں ہے ارکان پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے،حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی-

    سازش نہیں مکافات عمل،نوازشریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کرمارا،مریم نواز

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے، اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کر لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ، 2022 بروز جمعہ المبارک دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54 (3) اور شق 254 کے تحت تفویض اختیارات کو بروے کارلاتے ہوئےطلب کیا ہےاجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ایک گھنٹہ جاری رہے گا اور پیر تک ملتوی ہو جائے گا۔ 12 بجے جمعہ کا وقفہ ہو گا اور ہفتہ اتوار کو اجلاس نہیں ہوگا-

    انسانیت کی خدمت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

  • ازبکستان کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیقوف نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جس کی جڑیں مذہبی وابستگی، مشترکہ اقدار، جیو سٹریٹجک اہمیت، باہمی فائدہ مند اور بڑھے ہوئے اقتصادی اور دفاعی تعاون کے امکانات ہیں۔ دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

    قبل ازیں مصر کے وزیر خارجہ سمیح حسن شکری نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


    او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 48 ویں کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے،آرمی چیف نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے۔

    مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    انہوں نے او آئی سی کی 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

  • کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    ممبئی: اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے مقبوضہ کشمیرپربنی پروپیگنڈا فلم’ کشمیرفائلز‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

    باغی ٹی وی : حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم ’ کشمیرفائلز‘ میں کشمیری مسلمانوں کودہشتگرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا بھارت کے مختلف علاقوں میں فلم کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

    جس پر بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھرہندوانتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے متعلق متنازع فلم’ کشمیرفائلز‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    کنگنا رناوت نے بیان میں ’ کشمیرفائلز‘ کوبھارت کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے کمائی کے حوالے سے ساری بالی ووڈ فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا آج ہرکوئی کشمیرفائلز کی بات کررہا ہے۔

    انہوں نے بالی وڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حقیقی فلم کی بڑی کامیابی پربالی وڈ کوسانپ سونگھ گیا ہے اوروہاں سے کوئی ردعمل نہیں آرہا۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    واضح رہے کہ کپل شرما کو اس بات پر تنقید کا سامنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کے موضوع پر بننے والی فلم کی ٹیم کو اپنے پروگرام میں مدعو نہیں کیا، ٹوئٹر پر کپل شرما کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا شو کے حوالے سے تنازع کی شروعات پچھلے ہفتے اس وقت ہوئی تھی جب فلم کے ہدایت کار نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو کپل شو کی جانب سے نہیں بلایا گیا۔

    ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے ویوک سے کہا کہ وہ فلم ٹیم کو شو میں دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ویوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے بلانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ میرے پاس کوئی بڑا کمرشل سٹار نہیں ہے ویوک کی ٹویٹ کے بعد بعض صارفین کی جانب سے کپل شرما پر شدید تنقید کی گئی اور ان کے شو بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

    انوپم کھیر نے ایک نیوز چینل کر انٹرویو دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کپل شرما کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ فلم ایک حساس موضوع پر ہے انٹرویو کے وقت فلم کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر ویوک اگنی ہوتری اور اداکار پلاوی جوشی بھی ان کے ہمراہ تھے-

    انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ’بہت ایمانداری سے بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے شو پر بلایا گیا تھا ان کے مطابق ’میں نے اپنے مینیجر کو بتایا تھا کہ یہ بہت سیریس فلم ہے، اور میں شو میں نہیں جا سکتا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریباً دو ماہ قبل کی بات ہے، جب مجھے آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ جب انوپم کھیر نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کپل شرما فلم کے حوالے سے مخاصمت رکھتے ہیں تو ویوک اگنی ہوتری نے فوری طور پر اس کی تائید کی۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    کپل شرما نے انوپم کھیر کا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا شکریہ پا جی، کہ آپ نے میرے خلاف غلط الزامات کی وضاحت دی، ان سب دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے بنا سچ جانے مجھے اتنی محبت دی۔ خوش رہیے، مسکراتے رہیے۔‘

    واضح رہے ’دا کشمیر فائلز‘ فلم انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 1990 کی دہائی میں بسنے والے ہندو پنڈتوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلولی جوشی شامل ہیں۔

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

  • ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

    سسلی کے مغربی ساحل پر واقع فونیشین جزیرے کا شہر موتیا طویل عرصے سے آثار قدیمہ کی تحقیق کا مرکز رہا ہے 1920 میں کھدائی کے دورن ایک مصنوعی جھیل دریافت ہوئی تھی جس کے بارے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دراصل ایک ’مقدس تالاب‘ تھا جسے ڈھائی ہزار سال پہلے ستاروں کی سمتیں اور سیدھ مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :کیمبرج یونیورسٹی پریس سے شائع ہونے والے ریسرچ جرنل ’’اینٹیکیٹی‘‘ (Antiquity) کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق یہ مصنوعی جھیل (جو نئی تحقیق سے ایک مقدس تالاب ثابت ہوئی ہے) مغربی سسلی کے سان پینتالیو جزیرے پر ’موتیا‘ (Motya) نامی قدیم شہر کا حصہ تھی۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

    ساتویں صدی قبل مسیح تک، یہ بستی وسطی اور مغربی بحیرہ روم میں ایک وسیع تبادلے کے نیٹ ورک کے ساتھ ایک اہم بندرگاہی شہر کی شکل اختیار کر چکی تھی۔ نتیجے کے طور پر، موتیا جلد ہی شمالی افریقہ کے ساحل پر آبنائے سسلی کے مخالف سمت میں بڑھتی ہوئی طاقت کارتھیج کے ساتھ تصادم میں آگیا۔ چھٹی صدی قبل مسیح کے وسط کی طرف، جنرل مالکو کی قیادت میں کارتھیجین افواج نے موتیا کو تباہ کر دیا، لیکن شہر کو تیزی سے بحال کر دیا گیا-

    اس وقت شہر کے اندر دیگر یادگار تعمیرات میں دو بڑے مذہبی علاقے شامل تھے، ایک شمال میں اور دوسرا جنوب میں۔ شہر کی دیوار اور دو مذہبی مرکبات کلیدی تعمیر نو کی نمائندگی کرتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ شہر نے کارتھیج کے وسطی بحیرہ روم کے ہم منصب کے طور پر اپنی حیثیت کو مضبوط کیا ہے۔

    چین دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے پروٹوٹائپ کی آزمائشیں اگلے سال شروع کر دے گا

    موتیا آج سے 2,500 سال پہلے کی فونیقی سلطنت کا اہم شہر تھا جو بندرگاہ کا درجہ بھی رکھتا تھادریافت کے تقریباً 100 سال بعد تک سمجھا جاتا رہا کہ یہ ایک مصنوعی جھیل تھی جسے کشتیوں اور چھوٹے جہازوں کی آمد و رفت کےلیے موتیا شہر کی بندرگاہ سے منسلک کیا۔

    دس سال تک جاری رہنے والی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خیال غلط تھا اور یہ کوئی مصنوعی جھیل بھی نہیں تھی بلکہ اس کے برعکس یہ ایک بڑا اور مقدس تالاب تھا جس میں ’بآل‘ (Ba’al) کہلانے والے ایک دیوتا کا مجسمہ بھی نصب تھا یہ مجسمہ اس تالاب کے بیچوں بیچ ایک چوکور پتھر پر تعمیر کیا گیا تھا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مجسمہ ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہوگیا لیکن اس کے پیروں کے نشانات آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    دنیا کی پہلی حنوط شدہ حاملہ مصری ممی دریافت

    یہ تالاب موجودہ زمانے میں اولمپکس کے تالاب سے بھی بڑا تھا جسے ایک قریبی چشمے سے پانی فراہم ہوتا تھاتالاب سے نکلنے والی بڑی نالیاں، جنہیں پہلے نہریں سمجھا گیا تھا، نکاسی کےلیے استعمال ہوتی تھیں اور استعمال شدہ پانی کو سمندر تک پہنچاتی تھیں البتہ، ان سب باتوں سے بڑھ کر یہ معلوم ہوا کہ اس تالاب کو بطورِ خاص ستاروں کی سمتیں اور ترتیب مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

    سال کی کچھ خاص راتوں میں ستاروں کا ایک جھرمٹ اس تالاب کے تقریباً اوپر (بآل دیوتا کے سر پر) آجاتا تھا جس کا عکس اس کے شفاف پانی میں دیکھا جاسکتا تھا ان تمام دریافتوں کے باوجود، ابھی یہ جاننا باقی ہے کہ آیا ایسے مواقع پر یہاں مذہبی رسومات ادا کی جاتی تھیں یا نہیں۔

    انسانی بالوں سے مضبوط سولر سیلوں کی تیاری

    بالفرض اگر ستاروں کے سیدھ میں آنے پر یہاں کچھ خاص مذہبی رسومات ادا کی جاتی تھیں تو ان کی نوعیت کیا تھی؟ یہ جاننے کےلیے اس علاقے میں مزید کھدائی اور تحقیق کی ضرورت ہے یہ اور اس جیسی دیگر تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدیم زمانے میں ستاروں کی سمتوں اور مقامات کی خصوصی اہمیت تھی، جسے ہم نے ابھی دریافت کرنا شروع ہی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہی بات اہرامِ مصر کےلیے بھی کہی جاتی ہے کہ انہیں ستاروں کی سیدھ میں تعمیر کیا گیا تھا البتہ یورپ میں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔

    آب و ہوا میں تبدیلی اورہرجگہ منفی اثرات کی وجہ سےویسٹرن مونارک تتلیاں ناپید ہونے…

  • تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی

    تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 95 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم فی الحال کسی کی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی تیونس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں میں فریکچر کی انجری زیادہ ہے جبکہ کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ م میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہوگئی تھی جس کے باعث 100 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے اسٹیڈیم میں گنجائش سے زائد تماش بین پہنچ گئے تھے جس کے باعث بانسوں سے بنائی گئی گیلری منہدم ہوگئی۔

    مسافر طیارہ تباہ،132 مسافر تھے سوار،ایمرجنسی نافذ

    قبل ازیں چین میں ایک مسافر طیارہ تباہ ہو گیا تھا طیارے میں 132 مسافر سوار تھے، چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین کا ایک مسافر طیارہ پیر کی سہ پہر جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی)کا کہنا تھا کہ کہ حادثے میں بوئنگ 737 کنمنگ سے گوانگزو جا رہا تھا طیارہ ووزو شہر پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا تھا اس میں 123 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ جہاں طیارہ گرا وہاں آگ لگ گئی تھی-

    لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  • راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی کا دردناک قتل،لاش کے ٹکڑے کر کے سڑک پر پھینک دیئے

    راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی کا دردناک قتل،لاش کے ٹکڑے کر کے سڑک پر پھینک دیئے

    راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے مصریال روڈ پر نامعلوم افراد 13 سالہ لڑکی کو قتل کر کےلاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز صبح اہل علاقہ کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ مصریال روڈ پر انسانی سر اور جسم کے ٹکڑے پڑے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور فرانزک سائنس لیبارٹری عملے کو موقع پر طلب کیا، موقع سے شواہد جمع کیے اور لاش کے ٹکڑے جمع کرکے ریسکیو 1122 کی مدد سے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردئیے۔

    ڈجکوٹ:کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے

    قتل کی دردناک واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    سی پی او کے مطابق تاحال مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ لاش ناقابل شناخت ہے، ملزمان نے نامعلوم لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا، قاتلوں کو پکڑنے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر شاہ کی سربراہی میں اعلی سطح تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کو فرانزک لیبارٹری ماہرین کے ساتھ ساتھ پولیس سی آئی اے کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

    رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر مصریال روڈ کے مخصوص علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کرلی ہے، کرائم سین کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز حاصل کی جارہی ہے لاش کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، مقتولہ کی انگلیوں سے حاصل کردہ فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا ہے جلد ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جائے گا بتدائی واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے نامعلوم نعش ملنے کا معاملہ،سی پی او عمر سعید کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض او رایس پی سی آئی اے طارق محبوب نے جائے وقوعہ او ہسپتال کا دورہ کیا،سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، واقعہ کی فوری اور موثر تحقیقات کے لیے تینوں سینئر افسران کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ علاقہ سے CCTVفوٹیج حاصل کی گئی ہیں، ہیومن انٹیلی جینس اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،نعش کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے شناخت کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں،ابتدائی طور پر نعش بظاہر خاتون کی معلوم ہوتی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں حتمی رائے دی جا سکتی ہے،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی