Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیاد پر19 آپریشنز،5 دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

    سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیاد پر19 آپریشنز،5 دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

    لاہور: سی ٹی ڈی کی بڑی کاوائی ، انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن سے 5 دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز،کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اورقتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ددہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمن، محمد جہانگیر اورمحمد رحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا-

    امریکا میں نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث 16 معالجین کو قید کی سزا

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے 7 روز میں 5 سو 35 کومبنگ آپریشنز کئے، اور دوران 26 ہزار 5 سو 33 افراد کی چھان بین کی گئی، 85 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور 7 دن میں مشکوک افراد کے خلاف 71 مقدمات درج کئے گئے۔

    اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرإ کی خوکشی یا حادثاتی موت:تحقیقات شروع

  • ارکان قومی اسمبلی پر حملےعمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے،شہباز شریف

    ارکان قومی اسمبلی پر حملےعمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے،شہباز شریف

    اسلام آباد: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی نقصان ہوا تو عمران خان سے حساب لیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے سندھ ہاؤس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے اور ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے عوام میں تصادم منفی، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے۔

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی سرکاری عمارتوں پر حملوں اور کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں جبکہ اسمبلی میں مقابلہ کے بجائے پتھر برسانا، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارت کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔

    قبل ازیں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے دھاوے بولے جانے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی

    سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشت گردی پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محلہ منظم منصوبہ بندی سے ہوا، حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔ اس حملے سے معلوم ہوتا ہےکہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونے جارہا ہے، درجنوں پولیس چوکیوں کو عبور کرکے حملہ آوروں کا ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے، وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی شناخت ہے، عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    سابق صدر آصف علی زرداریکا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے وہ پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہاؤس پر حملوں کے بجائے ایوان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کرواکر دراصل سندھ پر لشکر کشی کی کوشش کی، عمران خان نے آج پاکستان کے وفاقی تشخص کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کون جمہوری اقدار کا حامل ہے اور کون انتشار پھیلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

    سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ…

  • ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    اسلام آباد : ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    با غی ٹی وی : ناروے کے سفیر البرٹ الساس نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان میں آئی سی ٹی کی ترقی اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی روشنی میں ناروے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

    دوران ملاقات سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے پیش نظرباہمی تعاون کی مزید توسیع پر اتفاق کیا۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن مثبت راہ پر گامزن ہے، ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی وہ کرن ہے،جو دنیا بھرکیاربوں لوگوں کو سماجی و اقتصادی رابطوں اورآپس میں بات چیت کا اہل بناتے ہوئے معاشی ترقی کی راہ کو روشن کرتا ہے۔عالمی ٹیلی مواصلات اورانفارمیشن سوسائٹی ڈے کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اورنئی ٹیکنا لوجیز کے ذریعہ پیش آنے والی معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سیریز میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی ہے دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ بروز ہفتے کی صبح یہ فیصلہ کیا ۔

    فیصلے کے مطابق 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 5 اپریل کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    مہمان ٹیم کے وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے، جنہیں ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔قومی وائیٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے۔ انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

    وائیٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

    اسکواڈز:
    آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ:
    ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن آگار، جیسن بیرنڈورف، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوسکاخنے، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا

    پاکستان ون ڈے اسکواڈ:
    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

    پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ:
    بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

  • جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےجاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

    اس سے قبل وسیم اکرم ،فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

    اس ضمن میں جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک کرکٹر پاکستان کرکٹ کے معاملات کی سربراہی سنبھالتا ہے تو ایسے خوش آئند فیصلے کیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کتنی قربانیاں دے کر اس مقام تک پہنچتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ میدان میں اترتے تھے تو وہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے۔ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کیا کرتے تھے۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کی ہر اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے۔ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے دور میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ نصیب ہوا ، جنہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی، وہ کیرئیر میں بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پاکستانی عوام کے بھی مشکور ہیں ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے، وہ جاوید میانداد کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ ان کی کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جب بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتے تھے تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا تھا۔ جاوید میانداد کے مداح ان کی بہت عزت اور تعریف کرتے ہیں۔

    64 سالہ جاوید میاندادنے 1975سے 1996 تک پاکستان کی نمائندگی کی اس دوران انہوں نے 357 انٹرنیشنل میچز میں 31 سنچریوں کی مدد سے 16 ہزار 2 سو 13 رنز بنائے1973 سے 1974 اعر 1993 سے ا994 پر مشتمل اپنے ڈومیسٹک کیرئیر میں میانداد نے80 سنچریاں اور 139 نصف سنچریوں بنائیں، جہاں انہوں نے 28 6 سو 63 رنز اسکور کیے تھے۔

    جاوید میانداد نے 1975 کا ورلڈ کپ 18 سال کی عمر میں کھیلا اور پھر عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا میں 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔ انہوں نے پانچ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

  • تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کیا ہےوزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کر کے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

    حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ترین گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بات چیت ہوئی پرویز خٹک نے ترین گروپ کے تحفظات کے بارے میں آگاہی لی۔

    عون چودھری نے بھی وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے ایک روز قبل نجی ٹی وی کے سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاﺅس میں اس وقت پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی موجود ہیں مذکورہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد خبریں آئی کہ اپوزیشن نے سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو راتوں رات صوبہ سندھ منتقل کر دیا ہے راجہ ریاض اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے پی ٹی آئی کے پیسے لینے کے الزامات کی تردید کی گئی۔

    ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور دونوں جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں ترین گروپ میں بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں-

  • سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان شخصی ضمانت پر رہا

    اسلام آباد:سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاؤس پرحملہ کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کیا کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

    پولیس نے سندھ ہاؤس کے باہر سے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان نے سندھ ہاؤس میں داخل ہو کر منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا تھا مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے لگائے پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا دونوں اراکین قومی اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیاتھا۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    بعد ازاں وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا تھا ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال،شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، شامل ہیں دیگر علاقوں میں مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

    سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ…

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔

    حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا تھا کہ ان سب کوگرفتار کریں جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری…

  • فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

    فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

    جنیوا: فن لینڈ نے مسلسل پانچویں بار دنیا کے خوش ترین ملک کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ اس دوڑ میں پاکستان، بھارت پر سبقت لے گیا۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ ہیپینس رپورٹ میں سب سے زیادہ خوش اور ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس کے تحت سب سے خوش اورمطمئن ممالک میں پہلا نمبرفن لینڈ نے حاصل کیا جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    ترکی نے یورپ اورایشیا کوملانے والا دنیا کا سب سے لمبا پل کھول دیا

    پانچ برس قبل 2018 میں فن لينڈ کو پہلی مرتبہ سب سے خوش ملک و قوم قرار ديا گيا تھا فن لينڈ کے جنگلات، وہاں عوام کو ميسر پبلک سروسز کا بلند معيار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافيت اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کی خصوصیات میں شامل ہیں

    ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔

    طاقتور عالمی قوتیں اس فہرست کے پہلے دس نمبر پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہیں آسٹریلیا 12، جرمنی 14، کینیڈا 15، امریکا 16 ، برطانیہ 17 اور فرانس 20 ویں نمبر پر ہے۔

    فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جب کہ بھارت کہیں پیچھے 136 ویں نمبر پر ہے اس طرح پاکستان نے بھارت کو خوش ترین ممالک میں پیچھے چھوڑ دیا دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔

    افغانستان 146 ممالک کی فہرست ميں سب سے نچلی پوزيشن پر رہا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے وہاں کے عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ جنگ زدہ لبنان بھی افغانستان سے ایک نمبر اوپر ہے۔

  • بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی

    بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی

    بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : مودی سرکار کی ہندوتوا کی سوچ تعلیمی اداروں میں غالب آنے لگی۔ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے بعد بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔

    حجاب معاملہ پر بھارتی سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست گجرات کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے ریاستی اسمبلی میں جمعرات سترہ مارچ کو اعلان کیا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں فی الحال چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی ہو گی۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کا مقصد بھگوت گیتا میں بیان کردہ اقدار اور اصولوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا ہے ریاستی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس حکم کا اطلاق تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں پر ہو گا یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے عین مطابق ہے جس میں ”جدید اور قدیم ثقافت و روایات کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ طالب علم بھارت کی عظیم اور متنوع ثقافت پر فخر محسوس کریں-

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    گجرات حکومت کے اس فیصلے کے مطابق طلبہ کو بھگوت گیتا نہ صرف اسکولوں میں پڑھنا ہو گی بلکہ اسے کلاسیں شروع ہونے سے قبل طالب علموں کی اسمبلی کا حصہ بھی بنایا جائے گا اس کے علاوہ طالب علموں کو راغب کرنے کے لیے بھگوت گیتا پر مبنی مباحثوں، مضمون نویسی، تصاویر اور کوئز وغیرہ کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

    مختلف حلقوں نے گجرات حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہےاپوزیشن کانگریس پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت اس طرح کے فیصلے کے ذریعے اساتذہ اور اسکولوں کی کمی جیسے حقیقی تعلیمی مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    حجاب پہننا اسلام کا لازمی جزو نہیں،کرناٹک ہائیکورٹ کا حجاب پرپابندی برقراررکھنے کا…

    اپوزیشن کانگریس پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت اس طرح کے فیصلے کے ذریعے اساتذہ اور اسکولوں کی کمی جیسے حقیقی تعلیمی مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے خلاف مظاہرے ہوئے اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا مسلم طالبات کا عدالت جانا بھی بے سود رہا کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مسلم طالبات کی درخواست مسترد کر دی تھی –

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

  • ترکی نے یورپ اورایشیا کوملانے والا دنیا کا سب سے لمبا پل کھول دیا

    ترکی نے یورپ اورایشیا کوملانے والا دنیا کا سب سے لمبا پل کھول دیا

    انقرہ: ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترکی اردو کے مطابق چناق قلعے کی جنگ آزادی کے موقع پر صدر ایردوان نے استنبول میں سمندر پر بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے پُل کا افتتاح کر دیا گیا ہے-

    ترکی میں ایشیا اور یورپ کو ملانے والا دنیا کا طویل ترین پُل تعمیر


    اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ اس برج سے ترکی کو سالانہ 5.48 ارب ڈالر آمدنی حاصل ہو گی، ایک لاکھ 18 ہزار افراد کو روزگار ملے گا اور 2.6 ارب ڈالر قومی آمدنی میں اضافہ ہو گا-

    نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    ترکی کا کینا کیلے پل 1915 میں تعمیرکیا گیا تھا جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے دنیا کے سب سےلمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر2.8بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

    ایران : آتش پرستوں کا صدیوں پرانا تہوارشروع ::تہوارکے دوران 21 ہلاک ہزاوں زخمی

    کینا کیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اوراس کی تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا پل کی تعمیرمیں 5 ہزارورکرزنے حصہ لیا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاسکے گا –

    ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

    واضح رہے کہ درہ دانیال کو عبور کرنے کے لیے کشتیوں یا فیری کا سہارا لینا پڑتا تھا اور گھنٹوں درکار ہوتے ہیں مگر اس پل کے ذریعے یہ فاصلہ 6 منٹ میں طے ہوسکے گا ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا اہم ترین سپین یا ایک سے دوسرے سپورٹنگ کھمبوں کے درمیان کا فاصلہ 2023 میٹر کا ہے جو اسے دنیا کا سب سے لمبا سسپنشن برج بناتا ہے-

    بنگلہ دیش:مندر پرحملہ، مشتعل افراد کی مندرمیں توڑ پھوڑ

    پُل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پُل کے اہم حصے توپ کے گولوں کی طرز پر بنائے گئے ہیں، ایسا کرکے جنگ عظیم اول کی معروف جنگ ’’بیٹل آف گیلی پولی‘‘ کے شہداء کو خراج پیش کیا گیا ہے جبکہ پل کے ستونوں کے درمیان فاصلہ 2023میٹر رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ2023ء میں جمہوریہ ترکی اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ منائےگا۔

    اسرائیل کی 3 فلسطینیوں کو پھانسی،او آئی سی کی شدید مذمت