Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر حملہ ہوگا،سابق نائب وزیراعظم

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر حملہ ہوگا،سابق نائب وزیراعظم

    حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم "کشمیرفائلز” میں کشمیری مسلمانوں کودہشت گرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز 1990 کی دہائی کی شورش کے دوران کشمیری پنڈتوں پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکاروں انوپم کھیر ، پلوی جوشی ، درشن کمار اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    تاہم فلم نے نیوزی لینڈ میں 24 مارچ کو ریلیز ہونے سے پہلے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے نیوزی لینڈ کے خبررساں ادارے”اسٹف” Stuff کے مطابق ملک کے چیف سنسر ڈیوڈ شینکس فلم کی R16 درجہ بندی کا جائزہ لے رہے ہیں جس کا مطلب ہوگا کہ 16 سال کے افراد کو فلم دیکھنے کی اجازت صرف اس وقت ہوگی جب اہلخانہ کا کوئی بڑا موجود ہو۔

    مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا

    اسٹف کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل مسلم کمیونٹی کی طرف سے متعدد خدشات کا اظہار کیا گیا ہے چیف سنسر شینکس کا کہنا ہے کہ فلم کی مذکورہ بالا سنسرشپ کلاسفکیشن کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک میں فلم پر پابندی لگائی جا رہی ہے مسلم کمیونٹی کے ارکان نے ان سے رابطہ کیا تھا اور خدشات ظاہر کیے تھے کہ فلم “مسلم مخالف جذبات اور نفرت کو جنم دے سکتی ہے۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سابق نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ اس فلم کو لے کر سلیکٹیو سنسر شپ کی کوشش نیوزی لینڈ کے باشندوں اور دنیا بھر کے لوگوں کی آزادی پر ایک حملہ تصور ہوگی دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں، اس سے قطع نظر کہ اس کا ذریعہ کیا ہے، بے نقاب ہونی چاہیے اور اس کی شدت سے مخالفت کی جانی چاہیے۔

    کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

  • ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹرشعیب ملک حال ہی میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ’’دی کپل شو‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اوراداکار آغاعلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    شو کے دوران آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا توکرکٹر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا حالانکہ عدنان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

    ثانیہ مرزا نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے ثانیہ کی اس بات پر شعیب ملک نے کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

    تاہم شعیب ملک نے کہ وہ ثانیہ مرزا کو ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے-

  • پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نےشہباز گل کو لیگل نوٹس بھیج

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نےشہباز گل کو لیگل نوٹس بھیج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے ڈاکٹر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی رمیش کمار نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شہباز گل 15 روز میں رمیش کمار سے معافی مانگیں اور اگر شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

    ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں…

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لائیو پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے تلخ کلامی کی تھی جس پر شہباز گل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا مباحثے کے دوران شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی پر الزام عائد کیا اور ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار اقلیت کی نشست پر قومی اسمبلی آئے اور اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، انہیں پہلے خود استعفیٰ دینا چاہیے۔

    بعد ازاں شہباز گل نے رمیش کمار سے معافی مانگ لی تھی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا تھا کہ میں معذرت کرتا ہوں رمیش کمار سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، رمیش کمار جو حرکتیں کررہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہا، یہی الفاظ اگر انگریزی میں کہہ دیئے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔

    ارکان قومی اسمبلی پر حملےعمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش…

  • ‏تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے

    ‏تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے

    ‏تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی نوٹس نور عالم خان ، افضل ڈاھانڈ لاشیر وسیر ، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ ، قاسم نون، غفارر وٹو ، عامر طلال گوپانگ،باسط سلطان ،وجیہہ قمر ، رمیش کمار ، نزہٹ پٹھان اور ریاض مزاری کو جاری کیے گئے۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    نوٹس میں منحرف ارکان سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ دینےکے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے اراکین 26 مارچ دن 2 بجے سے پہلے پارٹی چیئرمین کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔

    ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر 7 روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی کو دھوکہ دیناغیر مناسب ہے منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے جو ارکان وزیراعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں وزیر اعظم عمران خان کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ پہلےعمران خان کےنام پرووٹ لیتےہیں،پھرلوٹےبن جاتےہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ تلخیاں بڑھ گئی ہیں ،کم کرنے کی ضرورت ہے۔توبہ کے دروازے کھلے ہیں، اراکین نظر ثانی کرسکتے ہیں۔بعض منحرف اراکین کےرشتہ دارفون کررہےہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کی سندھ ہاؤس میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔ہم اپنا جلسہ کریں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کرے۔

    پی ڈی ایم قیادت کاصدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ

  • پی ڈی ایم قیادت کاصدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ

    پی ڈی ایم قیادت کاصدر مملکت کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فورا” بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: باخبر ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے یقینی نظر آرہا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    اطلاعات کے مطابق مواخذے کی تحریک دائر کی جائے گی کیونکہ ڈاکٹر علوی کے خلاف مواخذے کے لیے کافی مواد موجود ہے اس سلسلہ میں تیاری کے لئے پی ڈی ایم کی لیگل کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    برٹانیکا کے مطابق، عام قانون میں مواخذہ ایک قانون ساز ادارے کی طرف سے ایک عوامی اہلکار کی طرف سے سنگین بدانتظامی کو دور کرنے کے لیے قائم کی جانے والی کارروائی ہے۔ پاکستان کے سیاسی پس منظر کو دیکھتے ہوئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ عام طور پر پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی آڑ میں صدر کو ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہٹایا جا سکتا ہے۔

    ارکان قومی اسمبلی پر حملےعمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے،شہباز شریف

    باخبر ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی قانونی کمیٹی کو مواخذے کی تحریک کی تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت نے دو دن پہلے لیا تھا۔

    مواخذہ کیسے ہوتا ہے؟
    مواخذہ ایک قانونی طریقہ کار ہے جس کا مقصد سینئر عہدیداروں کو سنگین غلط کاموں کے لئے جوابدہ ٹھہرانا ہے اس کا آغاز صدر ، وزراء ، گورنرز ، ججوں اور حکومت کے ایگزیکٹو برانچ کے دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف کیا جاسکتا ہے حتمی فیصلہ ایوان بالا یا ریاست کی اعلی ترین عدالت کرتی ہے جہاں بحث اور رائے دہی ہوتی ہے کہ آیا صدر کے خلاف مواخذے کی منظوری یا "مواخذے کے متن’ کی منظوری دی جائے؟سادہ اکثریت کی رائے دہی پر مواخذے کی منظوری ہوتی ہے ایسی صورت میں جب کوئی اہلکار قصوروار ثابت ہوتا ہے تو ، اسے اپنے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

    ‏کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا،ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

  • کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

    کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

    سندھ ہاؤس حملہ افٹرشاکس ، پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے بھرپور جوابی وارکر دیا-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مرکزکےبعد صوبہ خیبر پختو نخوا میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان کر دیا گیا-

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کااعلان کردیا گیا ہے یہ اعلان پی پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے لواری ہاؤس دیر میں نیوزکانفرنس کے دوران کیا-

    اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان اور سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی موجود تھے نجم الدین نے پی ٹی آئی کے 45 ایم پی ایز کی حمایت حاصل کرنے کادعوی کیا ہے-

    نجم الدین خان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن ایک پیج پر ہے-

    دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فورا” بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے یقینی نظر آرہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مواخذے کی تحریک دائر کی جائے گی کیونکہ ڈاکٹر علوی کے خلاف مواخذے کے لیے کافی مواد موجود ہے اس سلسلہ میں تیاری کے لئے پی ڈی ایم کی لیگل کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  • سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں-

    باغی ٹی وی : سلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا ہے کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں-

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی کوئی دس بیس ہزار نہیں بلکہ 20 کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن انہوں نے اپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہو کر چرن جیوی نے اداکار کو سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔

  • اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پر 33 برس تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے، مگر ان کی اداکاری کا سحر آج بھی قائم ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کے باکمال اور صاحب طرز اداکار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے پائلٹ بننے کا شوق تھا مگر گھریلو معاشی حالات شوبز کی دنیا میں لے آئے، بھرپور جاندارآواز نے انہیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    محمد علی نے 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا فلم کا افتتاح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا، مگر اصل شہرت 1963 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’شرارت‘‘ سے ملی محمد علی نے اداکارہ زیبا سے شادی کی اور دونوں نے فلم نگری میں عزّت، وقار اور نام و مقام پایا۔

    محمد علی اور زیبا کی مشترکہ فلموں کی تعداد 70 ہے جن میں50سے زائد فلموں میں وہ ہیرو، ہیروئن کے طور پر نظر آئے محمد علی نے’’باجی‘‘، ’’دال میں کالا‘‘ اور ’’رواج‘‘ سمیت مجموعی طور پر 268 فلموں میں کام کیا۔

    رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومت نے ہدایات جاری کردیں

    زیب علی کے نام سے مشہور یہ فلمی جوڑی برسوں فلمی دنیا پر راج کرتی رہی، اداکار محمد علی سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

    اداکار محمد علی نے جاندار اداکاری پر 9 نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔ شاندار پرفارمنس اور بے مثال اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    اداکار نے 277 فلموں میں کام کیا، آخری فلم دم مست قلندر تھی جو 1995ء میں سینما گھروں کی زینت بنی محمد علی 19 مارچ 2006ء کو اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے مگر وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سوات نے وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کو بھی دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز

    ڈی ایم او نے سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر18مارچ کوطلب کیا تھا –

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ31مارچ کو شیڈول ہےالیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سوات سے منع کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔

    الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کرچکا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مبینہ طور پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

    حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں 31 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا جائے گا، دریں اثنا پنجاب کے 36 اضلاع میں سے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مئی کے اختتامی ہفتے میں کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عدالت کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر انتظامی اعتراض اٹھائے تھے، جسے بعد ازاں وزیر اعظم کی جانب سے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد جسٹس عامر فاروق نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔

    سماعت کے دوران عمران خان اور اسد عمر نے بیرسٹر سید علی ظفر کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ صدارتی آرڈیننس کے مطابق الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی تھی جس کے مطابق سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو انتخابی مہم چلانے کا قانون بنایا گیا تھا۔

    جسٹس عمر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنے معاملات آرڈیننس کے ذریعے چلا رہی ہے۔

    ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

    بیرسٹر سید علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم اور وزرا کے خلاف کارروائی سے روکا جائے تاہم جسٹس عمر فاروق نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو سنے بغیر ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرے گی۔

    یرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ آرٹیننس پارلیمانی اور صوبائی اسمبلیوں کےاراکین کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے تاہم عدالتی تحقیقات کے لیے عمران خان اور دیگر وزرا کو 14 مارچ کو سمن بھیجا گیا لیکن وزیراعظم اس تاریخ کو کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کا عمل بلاجواز ہے اور انہیں اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنا چاہیے تاہم عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو واضح اختیار ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کا مینڈیٹ یقینی بنائے۔

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد

    عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس بھیجتے ہوئے معاملے پر معاونت طلب کرلی، آئندہ سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گی۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 19فروری کو جاری کردہ آرڈیننس کے تحت پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن کوکسی بھی حلقے میں جلسوں میں شرکت یا خطاب کی اجازت دی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کا موقف ہے کہ سیاسی جماعتوں، انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں اور انتخابی مشق میں شامل دیگر افراد کے لیے ضابطہ اخلاق وضع کرنا ان کا کام ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

  • ‏کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا،ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

    ‏کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا،ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

    سندھ ہاوس پر حملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی خبر کا معاملہ،ترجمان سپریم کورٹ نے تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : ‏رجسٹرار آفس‏ سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ نےسندھ ہاؤس پر حملے کا کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا –

    ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ مختلف چینلز نے سندھ ہا ؤس پر حملے سے متعلق ازخود نوٹس کی خبر چلائی تھی-

    ارکان قومی اسمبلی پر حملےعمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے،شہباز شریف

    واضح رہے کہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کے اراکین کے حملے کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نےواقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے-

    خبروں کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ سندھ ہاؤس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے سے متعلق کچھ دیر بعد کیس کی سماعت ہوگی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے پی ٹی آئی کارکنان نے ہاتھوں میں لوٹے اورڈنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے منحرف ارکان اور حزبِ اختلاف کے خلاف جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور مشتعل کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کی پولیس نے تحریکِ انصاف کے 2 ارکانِ قومی اسمبلی فہیم خان اور عطاء اللّٰہ نیازی سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیاد پر19 آپریشنز،5 دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد