Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار

    بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار

    کولکتہ: بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ روپا دتہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتارہو گئیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ انٹرنیشنل کولکتہ بک فیئر 2022 کا بتایا جا رہا ہے تاہم اداکارہ روپا دتہ کو بدھان نگر پولیس نے ہفتے کی شام گرفتار کیا تھا۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    رپورٹ کے مطابق کتاب میلے میں ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کو کوڑے دان میں بیگ پھینکتے ہوئے دیکھا پولیس کو شک ہوا اور فوراً پوچھ گچھ شروع کر دی دوران تفتیش چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا خاتون کی تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے کئی اور پرس برآمد ہوئے رپورٹ کے مطابق پولیس کو خاتون سے 75 ہزار روپے بھی ملے۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون ایک اداکارہ ہیں جو بنگالی فلموں میں کام کرتی ہیں کچھ سال پہلے روپا نے ہندی فلمساز انوراگ کشیپ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

    خاتون کو تھانے لایا گیا اور یہاں پوچھ گچھ کے دوران اس نے جیب تراشی کے معاملے کا اعتراف کیا یہ بھی بتایا کہ اس نے کئی میلوں اور تقریبات میں شرکت کی ہے، جہاں وہ پرہجوم جگہوں پر گئی اور لوگوں کے پرس چرائے۔

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    اداکارہ کے مداح حیران ہیں کہ اتنی مقبول اداکارہ پاکٹ مار کیسے ہوگئی؟ روپا دتہ کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    روپا دتہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ خود کو ایک مصنف، ہدایت کار اور سماجی کارکن کے طور پر بھی پیش کرتی ہیں روپا دتہ ایکٹنگ اکیڈمی کی مالک بھی ہیں انھوں نے یہ اکیڈمی 2019 میں کھولی تھی۔

    روپا دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق وہ 10 سال کی عمر سے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے ایک فاؤنڈیشن بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

  • گیند لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

    گیند لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

    بھوپال: بھارت میں انتہا پسندوں کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کرکٹ کی بال لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان فیضان منصوری کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق میچ کے دوران تیز شاٹ پر گیند روشن نامی راہگیر کو لگ گئی جس پر اس نے اپنے دوستوں شبھم، ساجن، روہت اور کانہا کے ساتھ مل کر شاٹ مارنے والے نوجوان ریحان سے بلاّ چھین کر مار پیٹ کی ریحان کسی طرح ان کے چنگل سے بھاگ نکلا۔

    جس پران لڑکوں نے ریحان کے بھائی فیضان کو پکڑ لیا معاملہ مزید بگڑ گیا اوراس دوران روشن اور اس کے دوستوں نے فیضان منصوری کو پہ در پہ چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا مسلم نوجوان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم نجی اسپتال نے جھگڑے کے باعث کیس لینے سے انکار کردیا جس پر فیضان کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی کا غذی کارروائیوں کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

    مودی اورمودی نوازوں نےاقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کو دھمکیاں دینی شروع کردیں

    فیضان منصوی کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اگر نوجوان کو بروقت طبی امداد دے دی جاتی تو 17 سالہ نوجوان اپنی زندگی کی بازی نہ ہارتا پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ایک فرار ہے۔

    قبل ازیں مدھیہ پردیش میں مقامی فیسٹیول کے دوران دو خواتین کا جنسی استحصال کیا گیا جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد خواتین کی مدد کرنے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور وائرل ویڈیوز کی مدد سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ مرکزی کردار مفرور ہے-

    اردو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوسری سرکاری زبان بن گئی

  • بھارت میں اوباش نوجوانوں کے گروہ کا دو خواتین کا سرعام جنسی استحصال

    بھارت میں اوباش نوجوانوں کے گروہ کا دو خواتین کا سرعام جنسی استحصال

    بھوپال: بھارت میں مقامی فیسٹیول کے دوران اوباش نوجوانوں کے گروہ نے دو خواتین کا سرعام جنسی استحصال کیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مقامی فیسٹیول کے دوران دو خواتین کا جنسی استحصال کیا گیا جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد خواتین کی مدد کرنے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے۔

    عمران خان کا قتل ثواب کا کام کہنے والا جے یو آئی کارکن گرفتار

    وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے پناہ کے لیے خود کو گاڑی کے پیچھے چھپا رکھا ہے تاہم ایک شخص وہاں پہنچ کر خاتون کا جنسی استحصال کیا اور پھر گھسیٹ کر ہجوم تک لے آیا۔

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    اسی ویڈیوز میں ایک اور خاتون کو اوباش نوجوانوں کے نرغے میں دیکھا جا سکتا ہے اوباش نوجوان خاتون کو دبوچ رہے ہیں اور نازیبا حرکات کر رہے ہیں بہ مشکل دونوں خواتین چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور وائرل ویڈیوز کی مدد سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ مرکزی کردار مفرور ہے-

    رشتے سے انکارپر لڑکی کے والد کی فحش ویڈیو بنا کرگھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

  • روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

    روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

    حافظ آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقادہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم کی جلسہ گاہ آمد پر زبردست استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار جلسے کے انعقاد پر کارکنوں کو مبا رک باد دیتا ہوں،لگتا ہے ایسا ہےکہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہورہے ہیں جو70سال میں نہیں ہوئے تحریک انصاف نے5 سالوں میں جو کام کیے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تاریخی کام ہم نے کیے بتایا جائے مجھے25سال پہلے سیاست میں آنے کی ضرورت کیا تھی پاکستان ایک بڑے مقصد کے لیے بنا ہے نظریے کے بغیر کوئی بھی قوم نہیں بنتی نظریے سے ہٹنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے ہم نے ایک عظیم قوم بننا تھا مگر نہیں بن پائے –

    وزیراعظم نے کہا کہ قوم جب بنتی ہے جب اس کا نظریہ ایک ہو، جاگ پنجابی جاگ، سندھو دیش، بلوچستان کی آزادی کی تحریک یا پختونستان، جب تک ہم یہ نعرے نہیں چھوڑیں گے ہم ایک قوم نہیں بن سکتے، میں نے فیصلہ کیا کہ قوم کی تربیت کے لیے رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی بناؤں اور قوم کو بتاؤں کہ نبی کریمؐ کی زندگی کیا تھی، انہوں نے مدینے کی ریاست میں تمام مذاہب کو جمع کیا جس میں مسلم بھی تھے اور غیر مسلم بھی جو کہ ایک نظریے پر جمع ہوئے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں لوگ اچھائی کے ساتھ برائی کے خلاف تھے جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو یہ بڑھ جائے گی میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے اگر عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دیں، میں اس لیے سیاست میں نہیں آیا کہ آلو کی قیمت کیا ہے اور ٹماٹر کی قیمت کیا ہے، میں نوجوانوں کو ایک قوم بنانے کے لیے سیاست میں آیا ماضی میں حکومتیں گرانے کےلیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا کوئی پیسے کے زور پر حکومت گرانے کی کوشش کرے تو قوم مقابلہ کرتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارےملک کا مستقبل ہیں ہم نے سب سے پہلے تعلیم پر کام کیا، ریاست گرانے کے لیے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے ہم نے 26 لاکھ اسکالر شپ دئیے جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی ،تو یہ بڑھ جائے گی پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نصاب کرلیا ہے، پاکستان میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دو یونیورسٹیاں بنا رہےہیں-

    عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان کہتا ہےکہ عمران خان نے بڑا ظلم کردیا جو لوگ ان کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں ماضی کے حکمران انگریزوں کے سامنے ٹائی اور سوٹ میں پیش ہوتےتھے لیڈر کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا ہماری بدقسمتی دیکھیں، کہ ہمارا وزیراعظم امریکی صدر سے ملتا ہے تو ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے امریکی صدر سے ملتے ہوئے ہمارے وزیراعظم کی کانپیں ٹانگ رہیں تھیں اور پرچی ہاتھ میں ہوتی ہے کہ کوئی غلط بات منہ سے نہ نکل جائے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھ کر کہا کہ روس کےخلاف بیان دیں میں نے یورپی یونین کے سفیر کو کہا کہ بھارت کو بھی خط لکھا ہے پاکستان میں گزشتہ 10سالوں کے دوران 400 سےزائد ڈرون حملے ہوئے آصف زرداری اور نوازشریف نے ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی 20 سے زائد سفیروں نے مجھے کہا کہ ڈرون حملوں کی مخالفت کیوں کررہے ہو میں نے جواب دیا تم لوگوں نے لندن میں ایک دہشت گرد بٹھایا ہوا ہے دہشت گرد نے کراچی کے لوگوں کا قتل کیا کہتےہیں اس کو پاکستان کے حوالے کریں تو کہا عدالت میں ثبوت پیش کریں ،برطانیہ سے کہا کیا ہم اس دہشت گرد پر لندن میں ڈرون حملہ کرکے ماردیں؟

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں ہرملک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہییں،امریکا ایک بڑا پاورفل ملک ہے،ہمارے پاکستانی وہاں ہیں چائنہ نے بہت کم وقت میں پاکستان کو جہاز فراہم کیے روس کے صدر نے ہم کو عزت دی،3 گارڈ آف آنر پیش کیے صدر ٹرمپ نے مجھے عزت دی کیونکہ اس کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں-

    عمران خان نے کہا کہ25 سال قبل بھی قوم سے کہا تھا کہ نہ کسی کے سامنے جھکوں کا اور نہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، پاکستان میں 15سال بعد اسلامی ممالک کی کانفرنس ہورہی ہے دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغربی حکمران آپ کی عزت اس وقت کرتے ہیں جب انہیں نظر آئے کہ ہمیں اپنی ملک کی فکر ہے، جب یہاں کوئی سفیر یا حکمراں مجھ سے ملنے آتا ہے تو اس کی پوری زندگی کی تفصیلات مجھے فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح جب ہماری حکمراں ملنے کہیں اور جاتے ہیں تو وہاں بھی ملاقات سے قبل آپ کی تفصیلات وہاں پہنچادی جاتی ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ لندن میں آپ کی پراپرٹی کتنی ہے؟-

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غریب عوام کو سستا گھر دینے کے لیے بینکوں نے قرض دینا شروع کردیا ہے گھر کا کرایہ دینےوالے اب بینک کو قرض کی رقم دے کر اپنا گھر حاصل کریں گے دو کروڑ خاندانوں کو احساس راشن کارڈ پر سبسڈی ملے گی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10روپے اور بجلی کی قیمت 5روپے کم کردی پاکستان میں سب سے سستا پٹرول 150روپے فی لیٹر ہے ٹیکس کا پیسہ ملتارہےگا قوم پر خرچ کرتے رہیں گے

    عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ٹھپ ہوگئی سب کو کہا اگر لاک ڈاون لگایا تو مزدور کا کیا بنےگا سندھ حکومت نے میری بات نہیں مانی اور لاک ڈاون لگا دیا پاکستان نے کورونا کے دوران بہتر اقدامات کیے، دنیا نے تعریف کی ہم نااہل ہوتے تو دنیا ہماری پالیسی کی تعریف نا کرتی میرا ایمان ہے پاکستان ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے-

    احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں حکومت گرانے کے لیے تین چوہے نکلے ہیں یہ خود شکار ہوں گے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو جلسہ عام سے خطاب کی دعوتے دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا کہ عمران خان کے پاس ایک ایسا کارڈ ہے جس کی بنا پر اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی بنائے گی۔

    اس سے قبل جلسہ گاہ میں وزیراعظم کی آمد سے قبل ان کے معاون خصوصی شہباز گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ خود جھکا ہے اور نہ عوام کو جھکنے دے گا۔

    انہوں ںے کہا کہ واضح طور پر کہا کہ عہدے ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسی بچانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف زرداری سے ہاتھ ملانا پڑتا۔

  • قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی توقندیل بلوچ مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔

    صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ’’باغی‘‘ پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

  • کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کو خاتون نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ بولتی نظر آرہی ہیں۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    عنایت ورما نے کہا کہ میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی-

    خاتون مداح نے لکھا اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کب اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔

    منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا


    خیال رہے کہ کارتک آریان ان شوبز شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پرستاروں کو خوب چاہتے ہیں حالیہ دنوں دو لڑکیوں کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مذکورہ اداکار کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔

  • ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ممبئی: سپر ہٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو اور تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس بالی ووڈ کے ایکشن تیلگو ہیروز میں سے ایک ہیں اور انہیں بالی ووڈ کا دوسرا سلمان خان بھی کہا جاتا ہے، بھارت اور دنیا بھر کی لڑکیاں ان کی اتنی دیوانی ہیں کہ اب تک انہیں کئی پروپوزل مل چکے ہیں۔

    اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے۔

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    اداکار پربھاس نے کہا کہ شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں میں شادی ضرور کروں گا لیکن معلوم نہیں کب میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں، تاہم میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اس بارے میں ’’باہو بلی‘’ کے بعد سوچوں گا-

    اداکار نے کہا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

    سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

  • جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں-

    باغی ٹی وی :حلا ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں-

    اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی وڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔

    یاد رہے کہ سارہ لورین کو ان کے مداح مونا لیزا کے نام سے جانتے تھے البتہ بالی وڈ میں جانے کے لیے اداکارہ کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا تھا، سارہ کا خیال تھا کہ لوگ اطالوی آرٹسٹ کی مونا لیزا کے نام سے مشہور پینٹنگ کی وجہ سے مستقبل میں ان کا مذاق اڑائیں گے لہٰذا انہوں نے اپنا نام تبدیل کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی وڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔

    اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں، یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔

    سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں مجھے یہ نام پسند نہیں تھا اور ابھی تک لوگوں کو اس نام کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس نے مجھے میرے نام سے محبت کروادی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    اداکارہ نے مذکورہ واقعے کو بالی وڈ کا یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سارہ لورین کے لیے اللہ تعالیٰ نے سلمان خان کا انتخاب کیا جو کہ خوشگوار لمحہ تھا ۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھے جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر اسٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سارہ لورین نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘کجرارے’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بعد ازاں انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری جیسی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ سارہ لورین کے پاکستانی ڈراموں میں شہ بانو، رابعہ زندہ رہے گی، انوکھی، کاجل اور مہربانو شامل ہیں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

  • کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

    امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے تین گنا زائد ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے دی گارجئین کے مطابق صرف دو سالوں کے دوران کوویڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا میں 60 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2020 اور 2021 کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع کی جانے والی نئی طبی تحقیق میں 74 ممالک اور 266 صوبوں یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان ہونے والی اموات کی رپورٹس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے ماہرین نے دستیاب ڈیٹا کو پیش نظر رکھتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی اضافی اموات کے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے تحت اضافی اموات کا لفظ ایسی ہلاکتوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہوئیں لیکن وہ براہ راست کووڈ 19 سے نہیں ہوئی تھیں۔

    تحقیقی رپورٹ میں ایسی اموات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اس وجہ سے ہوئیں کہ مریض کو شدید بیماری کے باوجود کورونا مریضوں کی موجودگی کے باعث اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرنا ممکن نہ ہوا۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیقی ٹیم کے سربراہ واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ہیڈونگ وانگ نے کہا کہ وبا کے دوران اموات کی حقیقی تعداد کو سمجھنا عوامی طبی فیصلوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

    تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ اضافی اموات بھارت میں ہوئیں جہاں 47 لاکھ افراد اس وبا کے دوران ہلاک ہوئے جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کووڈ کے باعث 5 لاکھ 15 ہزار 459 افراد ہلاک ہوئے ہیں-

    رپورٹ کے تحت امریکہ میں 11 لاکھ 30 ہزار اضافی ہلاکتیں ہوئیں جو دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہیں جبکہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے تخمینے کے تحت کووڈ کے باعث امریکہ میں 9 لاکھ 61 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے تحت روس، میکسیکو، برازیل، انڈونیشیا اور پاکستان میں 5 لاکھ سے زیادہ اضافی اموات ہوئیں ان ممالک کا شمار بھارت اور امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اضافی اموات کا سامنا کرنے والے ممالک میں کیا گیا ہے۔

    ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

  • حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا اور امید کرتی ہوں کہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کروں گی-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’مسز شمیم‘ کی کہانی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ویب سیریز بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرست کرداروں کے ساتھ بھی کام کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’مسز شمیم‘ ہم جنس پرستی کی کہانی نہیں صبا قمر نے ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ ویب سیریز کے کردار کو اب تک کا منفرد کردار قرار دیا اور کہا کہ انہیں مذکورہ کردار کی پیشکش ہوتے ہی اس سے پیار ہوگیا اور وہ اس میں کھوگئیں۔

    صبا قمر نے کہا کہ میں اپنی پہلی فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں،فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا ہندی میڈیم کے بعد جب اداکارہ ودیا بالن نے میری تعریف کی تو اس وقت لگا جیسے میں چاند پر ہوں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے فلم فیئر ایوارڈز میں ودیا بالن، سری دیوی، کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تو اس وقت میری خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے بالی وڈ میں مزید کام کرنے سے متعلق کہا کہ میں ایک مثبت سوچ کی مالک ہوں اور اچھے کی امید کررہی ہوں، اگر خدا نے چاہا تو مستقبل میں مزید فلمیں کروں گی۔

    صبا قمر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے بعد دوبارہ بھارت میں کام نہیں کرسکیں، تاہم اب وہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ کے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    صبا قمر نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا جیسے بھارت میں آپ جن کرداروں کو پردے پر دکھاتے ہیں، آپ ان کرداروں کو زندگی دے رہے ہورہے ہوتے ہیں، لوگوں میں شعور اجاگر کررہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنا ضروری ہے۔

    صبا نے کہا ہم ہیرو ہیروئن کے بہت کردار ادا کرچکے حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ اصلیت میں ہم بہت ساری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہمیں ان مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

    عورت مارچ تنازعات کو ہوا دیتا ہے،وینا ملک

    صبا قمر نے پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب کچھ عرصے سے مسائل پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں پاکستان میں ٹی وی پر ہم پر کچھ پابندیاں ہیں ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، ہم حدود پار نہیں کرسکتے لیکن اس سب کے باوجود ہم مسائل پر بات کرتے ہیں اور لوگ ان سے سیکھ رہے ہیں۔ صبا قمر نے ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس شو میں معاشرے میں موجود مردانگی کے تصورات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    بلال مقصود نے اردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں