Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

    عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران صاحب!آپ پاکستان کے دوستوں کو ناراض کرنے آئے تھے، وہ ایجنڈا آپ نے پورا کردیا دنیا میں پاکستان کو تیسرا مہنگا ترین ملک آپ بنا چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی قیامت برپا کر چکے ہیں اب گھر جائیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام حافظ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے کی جانے والی تقریر پر اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران صاحب!آپ واقعی آلو ٹماٹر کی قیمت ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے، سقوط کشمیر، سی پیک کو روکنے اور کرپشن میں پاکستان کے 24 درجے بڑھانے آئے تھے،یہ تباہی آپ نے کر دی ہے، اب گھر جائیں۔

    وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری شجاعت حسین

    شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے دوستوں کو ناراض کرنے آئے تھے، آپ پاکستان کی معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے آئے تھے، وہ ایجنڈا آپ نے پورا کر دیا، آپ ڈالر کی قیمت 125 سے 180 کرنے آئے تھے، معیشت کی یہ تباہی آپ نے پوری کامیابی سے کر دی ہے، فارن فنڈنگ کی کالی دولت کی مدد سے جو گند ڈالنے آئے تھے، وہ آپ پھیلا چکے ہیں آپ نے پاکستان کی 6 فیصد گروتھ روکنے اور کم ترین 3 فیصد مہنگائی کو تاریخ کی بلند ترین 26 فیصد پر لے جانے کا ایجنڈا پورا کردیا

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا بنی گالہ کا غیرقانونی محل، حرام دولت حلال کرنے کی اسکیمیں دینے آئے تھے آپ! پٹرول کی قیمت 96 روپے سے 160 کرنے آئے تھے آپ آٹا 35 روپے سے 100 روپے، چینی 52 سے 130 روپے کلو اور بجلی 11 روپے سے 26 روپے فی یونٹ کرنے آئے تھے گیس کی قیمت میں 100 فیصد، دوائی کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں، گھی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 440 روپے کلو تک بھی پہنچا چکے ہیں۔

    میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ قوم کا آٹا چینی کھاد چھننے آئے تھے، یہ کام آپ کامیابی سے انجام دے چکے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ نکالنے آئے تھے، وہ آپ کر چکے ہیں دنیا میں پاکستان کو تیسرا مہنگا ترین ملک آپ بنا چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی قیامت برپا کر چکے ہیں عمران صاحب! آپ کا کام پورا ہوگیا، اب گھر جائیں اور مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی ماری قوم کو سکھ کا سانس آنے دیں۔

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

  • مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے زیر حراست مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کی طبیعبت خراب ہوگئی، اور انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ چوہدری تنویر گزشتہ دو روز سے دل کے عارضے کی شکایت کر رہے تھے-

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    ذرائع نے بتایا کہ چوہدری تنویر کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کے کچھ ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جا سکے گا کہ انہیں مزید کب تک اسپتال رکھنا ہے۔

    قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیگی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی پر تھانہ کینٹ سے ضلع کچہری پہنچایا تھا جہاں انہیں ڈیوٹی جج مجتبی الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    عدالت نے ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے طبی معائنہ کرنے، ادویات کی فراہمی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا چوہدری تنویر کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چوہدری تنویر کو دل کی تکلیف ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے، وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت گھبرا چکی ہے، قوم کے بچے نے ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے، انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے لیے خصوصی پیغام بھی دیا کہا تھا کہ آنے والے دور میں جب وزیر داخلہ شیخ رشید جیل کے اندر ہوں گے تو ان کی مانیٹرنگ خود کروں گا۔

    واضح رہے کہ سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہے تھے، وہ بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا-

    میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

  • وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری شجاعت حسین

    وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (ف) کی حکمران جماعت کی اتحادی پارتی مسلم لیگ (ق) کا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 2 روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ق لیگ نے حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے زیادہ تر رہنما حکومتی رویے سے نالاں ہیں، اپوزیشن کی پیشکش کا مثبت جواب دینے پر زور دیا ہے جس پر فیصلہ دیگر اتحادی دھڑوں کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے اراکین پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کی وزیر اعظم کو تندو تیز الفاظ استعمال کرنے اور سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کے خلاف برے القابات سے گریز کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ قرآن پاک کی سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    چوہدری شجاعت حسین نے آیت کا مفہوم پیش کیا کہ ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑاؤ ممکن ہے کہ وہ تم سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“۔

    چوہدری شجاعت حسین نے سیاست دانوں کو سخت بیانات سے درگزر کرنے اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی تلقین کی کہا کہ میرا تمام سیاست دانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اختلاف کا ساتھ دیا تو وزارتوں سے مستعفی ہوں گے، اپوزیشن سے اسمبلیاں مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

    روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کسی بھی وقت ملاقات متوقع ہے، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے عشائیہ میں شرکت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اگلے دو دن حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان مشترکہ کریں گے،مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں، آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہئیے-

    پرویز الہیٰ ںے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لیے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔

    پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی…

  • وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    کراچی: سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وکٹ بنانے کے لیے ہدایت دینا کپتان کا کام ہوتا ہے، ہمارے دور میں چیئرمین وکٹ کے معاملے میں نہیں بولتے تھے، سلو وکٹ ہمارے دور میں بھی بنتی تھیں لیکن ان پر گیند ٹرن بھی کرتی تھی سلو وکٹ بنانے کے لیے بھی کوئی فارمولا ہوتا ہے، وکٹ سے کم از کم اسپنرز کو تو مدد ملنی چاہیے، یہ کونسا ٹیسٹ میچ ہورہا ہے، کراچی ٹیسٹ قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا آسٹریلیا نے 500 رنز بنانے کے بعد بھی اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر نہیں کی، کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پر دباؤ ہے، پنڈی ٹیسٹ کے چند اوورز ہی دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ ڈرا ہو جائے گا، آسٹریلیا کا پاکستان آنا نیک شگون ہے، ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت اپنا کردار ادا کرے، ملک سے اسپورٹس ختم ہوتی جارہی ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے گفتگو میرا حق ہے، میں پچ پر بات کیوں نہ کروں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی یہ بتانا ضروری تھا کوشش کر رہے ہیں کہ وکٹ میں جان ڈالی جائے، ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اپنے نام کریں۔

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے اپنی بہترین ٹیم پاکستان بھیجی ہے، 24 برس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد پر شائقین کا جذبہ قابل دید ہے، ان میں جوش و خروش بھی نظر آرہا ہے جب بڑے کھلاڑی ایکشن میں ہوتے ہیں تو شائقین بھی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، یہ امر خوش کن ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، اس ضمن میں پاکستان نے بہت کوششیں بھی کی ہیں۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بہت پیچھے ہے، ہمیں انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بہت سارے اقدامات کرنے ہیں، سندھ سے زاہد محمود اور شاہ نواز دھانی کی شکل میں بہترین ٹیلینٹ سامنے آیا ہے صوبے سے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے، اس کے لیے سندھ حکومت سے بھی مدد اور تعاون کی درخواست کی ہے۔

    پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

  • بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    پاکپتن: تھانہ ڈلوریام میں اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم خاوند امیر قادر کو رنج تھا کہ اس کی بیوی ساہی بی بی نے اپنے بھائی احمد سعید کی شادی پر ڈانس کیوں کیا ملزم نے قینچی سے اپنی بیوی کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی ناک زخمی ہوگئی۔

    میانوالی کے بعد کراچی،22 دن کی بچی کا گلا کاٹ دیا گیا، بلقیس ایدھی نے اپیل کر دی

    تھانہ ڈلوریام پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

    قبل ازیں لاہور مغلپورہ کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کرقتل کردیا تھا پولیس کے مطابق ملزم غلام محی الدین نےساٹھ سالہ بیوی نسیم بی بی کو گھریلو لڑائی جھگڑے پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا واقع کی اطلاع ملنے پرمقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کوگرفتارکر لیا تھا-

    نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، داتا دربار میاں بیوی قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری گرفتار کیا گیا داتا دربار پولیس نے کاروائی قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری گرفتار کیاتھا مفرور اشتہاری احمد دین 3 سال قبل قتل ہونے والے میاں بیوی کے لزہ خیز قتل میں ملوث تھا ،مفرور اشتہاری گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا داتا دربار پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واقعہ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کیا-

    شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کرقتل کردیا

  • شدید مالی مشکلات کا سامنا:امریکا میں افغان سفارت خانہ ایک ہفتے میں بند ہوجائے گا

    شدید مالی مشکلات کا سامنا:امریکا میں افغان سفارت خانہ ایک ہفتے میں بند ہوجائے گا

    واشنگٹن: امریکا میں افغانستان کے سفارتخانے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث آنے والے ہفتے میں سفارت خانہ بند ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی حکومت قائم ہونے کے باوجود امریکا میں افغان سفارت خانہ آزادانہ طور پر کام کر رہا تھا تاہم طالبان حکومت کے زیر اثر نہ ہونے کے باوجود افغان سفارت خانے کو بھی فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ہیں۔

    یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع…

    امریکی وزارت خارجہ میں ایک اعلی سطح کے ذمے دار نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے اپنی خدمات بند کر دے گا اس اقدام کی وجہ افغان سفارت کاروں کا اپنے دارالحکومت سے رابطہ منقطع ہونا اور مالی رقوم ختم ہو جانا ہے۔

    اہلکار نے ہفتے کے روز اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گذشتہ برس اگست میں کابل کے طالبان کے ہاتھوں میں جانے سے قبل واشنگٹن میں 25 سفارت کار افغان ریاست کی نمائندگی کر رہے تھے ان افراد کو امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قیام برقرار رکھنے کے لیے جلد ہی نیا ویزا حاصل کرنا ہو گا۔

    محکمہ خارجہ کے اہلکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واشنگٹن میں سفارت خانے، لاس اینجلس اور نیویارک کے قونصل خانوں میں موجود 100 سے زائد افغان سفارت کاروں کو ملک بدری سے بچنے کے لیے امریکی ویزے حاصل کرنے ہوں گے جس کے لیے ان کے پاس صرف ایک ماہ کی مہلت بچی ہے اگر ویزے نہ ملے تو انھیں نہ چاہتے ہوئے بھی افغانستان جانا پڑے گا۔

    ملک چھوڑنے والے شہری افغانستان واپس آجائیں، افغان وزیر داخلہ

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی حکومت کا طالبان کی جانب سے تعینات کیے گئے سفارت کاروں کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ موجودہ سفارت کاروں کے پاس ایک ماہ وقت ہے۔

    امریکی وزیر خاتجہ کے اہلکار نے اپنی نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر تصدیق کی کہ امریکی وزارت خارجہ ان افغان سفارت کاروں کے ساتھ رابطہ کاری کر رہی ہے تا کہ سفارت خانے کا کام منظم طریقے سے بند کرنے کو آسان بنایا جائے۔ اس کا مقصد دوبارہ کام شروع ہونے تک امریکا میں افغان سفارتی مشن کی تمام املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

    عالمی برادری نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے سابقہ حکومت کے سفارتی مشنوں پر طالبان کا عملی کنٹرول بھی نہیں ہے ان سفارت خانوں کو مغرب کے ہمنوا سفارت کار چلا رہے ہیں۔

    طالبان حکومت نےسفرکیلئے خواتین کےساتھ محرم کا ہونا ضروری قراردیا

    امریکی ذمے دار کے مطابق وزارت خارجہ طالبان کی جانب سے مقرر کیے جانے والے سفارت کاروں کی فی الوقت منظوری دینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے یہ اس صورت میں ہو سکے گا جب امریکا کابل میں حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرے۔

    گذشتہ ماہ کے اوائل میں طالبان کے وزیر خارجہ نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ ان کی حکومت عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے قریب ہے۔ اس سے قبل طالبان کے وفد نے کئی مغربی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے ناروے کا دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں افغان سفارت خانے فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو رہے ہیں جب کہ طالبان کے نامزد کردہ سفارت کاروں کو کوئی ملک تسلیم کرنے کا تیار نہیں۔

    افغانستان: طالبات کی الگ شفٹ کے ساتھ کابل یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی تمام جامعات…

  • یوپی میں بھی کالج میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

    یوپی میں بھی کالج میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

    علی گڑھ : حجاب تنازعہ اب علی گڑھ پہنچ چکا ہے یہاں کے ایک معروف کالج نے حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سری ورشنی کالج نے ہفتے کے روز طالبات کو ہدایت کی کہ وہ کلاس میں شرکت کے دوران اپنے چہرے کو نہ ڈھانپیں جس کی وجہ سے بہت سی طالبات داخلہ سے محروم رہیں اور گھروں کو لوٹ گئیں۔

    بھارت:واٹس گروپ میں پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرنیوالی طالبہ پربغاوت کا مقدمہ…

    طالبات کا کہنا ہے کہ کالج عملہ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا بی ایس سی کے فائنل ایئر کی ایک طالبہ نے بتایا کہ کالج کے حکام نے پہلے اسے برقع اتارنے کے لیے کہا جو اس نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت پہن رکھا تھا، اور بعد میں انھوں نے اس سے حجاب بھی اتارنے کو کہا-

    طالبہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہے انہیں ہمارے حجاب سے کیا مسئلہ ہے؟ میں حجاب کے بغیر کہیں جانے کے لیے تیار نہیں ہوں اور کالج اب ہمیں کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

    گیند لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

    کالج کی انتظامی افسر بینا اپادھیائے نے کہا کہ یہ نوٹس طالبات کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ کالج میں ایک ڈریس کوڈ ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔

    کالج کے پراکٹر انیل ورشنی نے کہا کہ پراسپیکٹس میں ڈریس کوڈ کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ طالبات کالج کے قوانین پر عمل کریں، ہم ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، طالبات کو صرف اتنا بتایا گیا کہ ڈریس کوڈ کو اب مزید سنجیدگی سے لاگو کیا جائے گا۔

    قبل ازیں 6 مارچ کو منگلورو کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر سے حجاب تنازعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو جمعہ کو منگلورو کے کار اسٹریٹ پر ڈاکٹر پی دیانند پائی، پی ستیش پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے طلبا کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنا۔

    بھارتی وزیر اعلیٰ گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے

    یاد رہے کہ حجاب پر عبوری پابندی کے سبب مسلم طالبات کو انتظامیہ نے حجاب کے بجائے ڈوپٹے سے سر ڈھکنے کی اجازت دیدی تھی مگر کار اسٹریٹ پر واقع دیانند پائی اور ستیش پائی گورنمنٹ کالجوں میں مسلم طالبات اپنے سر ڈھک کر امتحانات کے لئے حاضر ہونے پر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے وابستہ طالب علموں نے ان مسلم طالبات کے خلاف جو ہنگامہ کھڑا کیا تھا اس کے نتیجہ میں بدامنی پیدا ہونے کے امکانات محسوس کرتے ہوئے ان کالجوں میں غیرمعینہ مدت کے لئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اڈپی ضلع سے شروع ہونے والے حجاب تنازعہ کو اس کالج کے پرنسپل نے حکمت کے ساتھ سنبھالا تھا اور مسلم طالبات کو اپنے سر ڈھک کر کالج میں حاضر ہونے اور لائبریری میں بیٹھ کر اپنی پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت دی تھی ۔

    بریکنگ، بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں تباہ

    حجابی طالبات کی ساتھی ہِبا شیخ کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے انہیں باضابطہ حجاب کے بجائے ایک عام سے کپڑے سے سر ڈھانک کر امتحان ہال میں حاضر ہونے کی اجازت دی تھی ۔ مگر 4 مارچ کو جب وہ سب امتحان ہال میں جا کر بیٹھ گئیں تو اے بی وی پی سے تعلق رکھنے والے چار پانچ طالب علموں نے وہاں پہنچ کر تکرار شروع کی اور امتحان ہال سے باہر نکل جانے کو کہا ۔ اس سے بحث و مباحثہ اور زبانی تکرار شروع ہوگئی ۔ پھر کالج کے گیٹ پر متعلقہ لڑکوں اور مسلم طالبات کے درمیان زبانی جھڑپ ہوگئی جس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا اس کے بعد مسلم طالبات نے مذکورہ طالب علموں کے خلاف بندر روڈ پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کروائی ۔

    مودی اورمودی نوازوں نےاقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کو دھمکیاں دینی شروع کردیں

    دریں اثنا کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے ایک کالج میں بدھ کے روز معاملہ اس وقت شدید طول پکڑ گیا جب حجاب کے موضوع پر بحث کے دوران ایک واٹس ایپ اسٹڈی گروپ میں ایک خاتون طالبہ نے پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی تجی پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کرنے پر ہندو طلباء کی جانب سے طالبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے اور اسے کالج سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا

    ہندو طلباء نے منگل کو شیوموگا کے سہیادری سائنس کالج کے احاطے میں اس معاملے پر احتجاج بھی کیا مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ نے اس بارے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

    بھارت میں اوباش نوجوانوں کے گروہ کا دو خواتین کا سرعام جنسی استحصال

  • عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔

    احسن اقبال نے اعلان کیا کہ عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں-

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔

    عامرلیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکا اعلان

    دریں اثنا بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے اس تحریک کے پیچھے عوام کی طاقت ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی آنے والا وقت بہت مشکل ہے-

    بلاول بھٹو کہنا تھا کہ ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی،ایک دوسرے کو گالی نہیں مشورے دینے ہیں، عمران کی سیاست ہمیں بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، ہر اس شخص سے رابطہ کیا جو سلیکٹڈ سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا تھا یہ ملک کسی ایک شخص کا نہیں ہم سب کا ہے،اگر ہمارےنمبرپورے نہ ہوتے تو کیا عمران اتنا پریشان ہوتا، اگر ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا وزیراعظم گالیاں دیتے-

    روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

  • یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ سے امریکی صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

    یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ سے امریکی صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

    کیف: یوکرین کے دارالحکومت کے نزدیک روسی افواج کی فائرنگ میں نیویارک ٹائمز کا ایک صحافی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے "نیو یارک ٹائمز” کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سے متصل شہر ایرپن میں پناہ گزین کیمپ کی کوریج کے بعد واپس آنے والے دو امریکی صحافیوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری


    فائرنگ سے 51 سالہ صحافی برینٹ ریناؤڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    کیف پولیس کے چیف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں صحافیوں کو ایرپن میں روسی فوج نے ایک چیک پوسٹ پر گولیوں کا نشانہ بنایا جب صحافی پناہ گزین کیمپ پر ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کرکے واپس آرہے تھے۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق مقتول صحافی کئی برسوں سے ان کے ساتھ منسلک تھے اور یوکرین میں خصوصی اسائنمنٹ پر تھے روسی فوج نے تاحال امریکی صحافی کے قتل پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    یوکرین روس جنگ:پولینڈ سرحد کےقریب يوکرينی فوجی اڈے پرروسی فضائی حملہ:نیٹووالےسرجوڑکربیٹھ گئے

    دوسری جانب یوکرین جنگ 18 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یوکرین نے ماریوپول شہر میں 16 سو کے قریب شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ ماریوپول پر 12 دنوں میں روسی فوج کے حملوں میں 1582 شہری جان سے جا چکے ہیں۔

    اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ روسی فوج کے مختلف یونٹ نے شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں بمباری بھی جاری ہے محصور شہر ماریوپول اس وقت کرہ ارض پر بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 دنوں میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے انہوں نے روسی فوج پر شہر میں انسانی امداد کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا اُنہوں نے کہا کہ روس کی افواج کو روکنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

    یوکرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے قریب واسلکیو میں فوجی ایئر بیس کے علاقے پر کم از کم 6 میزائل داغے ہیں اِس حملے کے نتیجے میں ایک آئل ڈپو اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے۔

    گیند لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

  • وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے اس تحریک کے پیچھے عوام کی طاقت ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی-

    روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

    بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں ہارا ہوا شخص گالی دینا اور بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے وزیراعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اپنی تقریر میں کس کو جانور کہہ رہے تھے-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر جمہوری آدمی ہیں اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ہیں عمران خان صرف فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

    کیا وزیراعظم عمران خان کویقین دہانی کروا دی گئی ہے؟اگلے6 ماہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ،آنے والا وقت بہت مشکل ہے،ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی،ایک دوسرے کو گالی نہیں مشورے دینے ہیں، عمران کی سیاست ہمیں بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، ہر اس شخص سے رابطہ کیا جو سلیکٹڈ سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا تھا-

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک شخص کا نہیں ہم سب کا ہے،اگر ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا عمران اتنا پریشان ہوتا، اگر ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا وزیراعظم گالیاں دیتے-

    میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

    ،عدم اعتماد لائے ہی اس لئے تھے کہ یہ سڑکوں پر آئے، عمران خان کو گالی دینا گالی کی توہین ہو گی، ہم خوش ہیں کہ ہمارا مخالف اتنا پریشان ہے،وزیراعظم اس وقت صرف دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں ان کے پاس سوائے دھاندلی کے الیکشن جیتنے کا کوئی آپشن نہیں ہم اسے کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے-

    پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی کرے:مبشرلقمان