Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 29 ویں برسی

    عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 29 ویں برسی

    عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : حبیب جالب حق و انصاف کی ایک توانا اور ناقابل تسخیر آواز تھی حبیب جالب 24مارچ 1928 ءکو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول سے میٹرک کیا حبیب جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے اور ہمارے شعری افق پراس وقت نمودار ہوئے تھے جب آل انڈیا مسلم لیگ تحریک پاکستان میں سرگرم عمل تھی۔

    ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، تقسیم ہند کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آ گئے انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا یہاں پر انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر ان کا یہی مشاہدہ اور محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے –

    اس تحریک کے زیراثرحبیب جالب ایک رومانی شاعرسے انقلابی شاعر کی منزل کی جانب گامزن ہوگئے حبیب جالب کی نظم کوفلم زرقا میں شامل کیا گیا، پہلا مجموعہ کلام برگ آوارہ کے نام سے 1957ء میں شائع کیا-

    انہوں نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ ان کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کو من و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔

    حبیب جالب بطورپروف ریڈرکراچی سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں بھی ملازم رہے جالب عوامی شاعر تھے عظیم شاعرآخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے انہوں نے معاشرے کے ہر اس پہلو کے خلاف آواز اٹھائی جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا اس پرانہوں نے ایوب خان یحیی خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں بھی کاٹیں اور جلا
    وطنی بھی جھیلی-

    انہیں 23مارچ 2009ءکو بعد از وفات نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔حبیب جالب کی مشہور نظمیں ظلمت کوضیائی،قائد اعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان، فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، وطن کو کچھ نہیں خطرہ،یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن، میں نے اس سے یہ کہا،دستور،میں نہیں مانتا وغیرہ ہیں۔

    حبیب جالب 64 برس کی عمر میں 12مارچ 1993ء کو وفات پاگئے تھے۔

  • چاند کے پتھروں کی آخری کھیپ کو 50 برس بعد کھول دیا گیا

    چاند کے پتھروں کی آخری کھیپ کو 50 برس بعد کھول دیا گیا

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے 50 سال قبل چاند سے زمین پر لائے گئے پتھروں کے آخری مجموعے کو آج قریباً 50 برس بعد کھول دیا گیا ہے پتھروں کو زمین پر لانے کے بعد فوراً ایک مکمل طور پر مہربند نلکیوں نما پیکنگ میں رکھا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق 73001 نامی یہ زیر تحقیق نمونہ خلانوردوں، یوجین سرنن اور ہیریسن شمٹ نے دسمبر 1972 میں اپالو 17 مشن کے دوران جمع کیا تھا، جو اس پروگرام کا آخری نمونہ تھا۔

    مریخ پر پراسرار پودا،ماہرین نے خبردار کر دیا

    اس کی قیادت اپالو نیکسٹ جنریشن سیمپل اینالیسس پروگرام (ANGSA) کر رہی ہے، جو ایک سائنس ٹیم ہے جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر آنے والے آرٹیمس مشن سے پہلے نمونے اور چاند کی سطح کے بارے میں مزید جاننا ہے۔

    ناسا کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے اپولو مشنز کے ذریعے زمین پر کُل 2,196 چٹانوں کے نمونے لائے گئے ہیں جس میں سے ایک نمونے کو اب کھولنا شروع کیا گیا ہے، جو آج سے 50 سال قبل اکٹھا کیا گیا ہے، یہ پتھر 35 سیںٹی میٹر لمبی اور 4 سینٹی میٹر چوڑی ٹیوب میں رکھا گیا تھا یہ پتھر چاند کی مشہور وادی ٹارس لیٹرو سے اٹھایا گیا تھا۔

    آثار، معدومیات اور چاند کے پتھروں کی تحقیق میں یہ چلن عام ہے کہ انہیں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تحقیق سے گزارا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں جدت کی بدولت عشروں قبل حقائق کےمقابلے میں قدرے تفصیلی مطالعہ کیا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس پتھر کے مطالعے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

    ماہرین کی جانب سےامکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ 73001 نامی جس نمونے کو کھولا جارہا ہے اس میں طیران پذیر مادے ار گیس یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی وغیرہ ہوسکتے ہیں۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچ لی

    واشنگٹن میں ناسا کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر تھامس زربوچن نے کہا کہ اپالو لینڈنگ سائٹس پر چاند کے نمونوں کی ارضیاتی تاریخ اور ارتقاء کو سمجھنے سے ہمیں ان نمونوں کی تیاری میں مدد ملے گی جن کا سامنا آرٹیمس کے دوران ہو سکتا ہے آرٹیمس کا مقصد قطب جنوبی کے قریب سے ٹھنڈے اور مہر بند نمونے واپس لانا ہے۔ ان نمونوں کو جمع کرنے اور منتقل کرنے، ان کا تجزیہ کرنے، اور سائنسدانوں کی آئندہ نسلوں کے لیے انہیں زمین پر ذخیرہ کرنے کے لیے درکار آلات کو سمجھنے کا یہ ایک دلچسپ سیکھنے کا موقع ہے۔

    جب اپالو کے خلابازوں نے تقریباً 50 سال پہلے یہ نمونے واپس کیے تو NASA کے پاس ان میں سے کچھ کو نہ کھولے اور قدیم رکھنے کی دور اندیشی تھی۔

    ناسا ہیڈ کوارٹر میں پلینٹری سائنس ڈویژن کی ڈائریکٹر لوری گلیز نے کہاایجنسی جانتی تھی کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کرے گی اور سائنس دانوں کو مستقبل میں نئے سوالات کو حل کرنے کے لیے مواد کا نئے طریقوں سے مطالعہ کرنے کی اجازت دے گی،اے این جی ایس اے کا اقدام ان خاص طور پر ذخیرہ شدہ اور سیل شدہ نمونوں کی جانچ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ آرتیمس چاند پر ناسا کا اگلا مشن ہے جبکہ ایجنسی 2025 تک چاند پر انسان بردار سواریاں بھیجنا چاہتی ہیں اس ضمن میں آرتیمس اول نامی خلائی جہاز اسی سال روانہ کیا جائے گا دیرینہ مطالبے کے بعد اب کانگریس نے اس منصوبے کے لیے رقم بھی جاری کردی ہے۔

    7 سال قبل خلا میں بھیجا گیا اسپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرائے گا

  • پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست ، سوشل میڈیا پر ارچنا پورن پر میمز وائرل ہونے لگیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جہاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری تھی وہیں اب اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔

    بھارتی پنجاب اب آپ کا۔ کانگریس، بی جے پی کو بدترین شکست

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سدھو جی کی کرسی سنبھال لی تھی۔

    تاہم اب نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ارچنا پورن کو کامیڈی شو میں سدھو کی کرسی چھوڑنی بھی پڑ سکتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہر ارچنا پورن کی جاب کو لے کر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب ارچنا پورن کی جاب خطرے میں ہے۔

    اردو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوسری سرکاری زبان بن گئی


    https://twitter.com/eshaloveu20/status/1501845010563551232?s=20&t=njFBRFbWoRVy54jvcqi0-Q


    https://twitter.com/Sukhbrar5414/status/1501873284886851589?s=20&t=njFBRFbWoRVy54jvcqi0-Q

    دوسری جانب ارچنا پورن سنگھ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان میمز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نوجوت سنگھ سدھو پر مضحکہ خیز اور مزاحیہ میمز کو ریٹویٹ کیا۔ مجھے تمام لطیفے بہت پسند آئے جیسے دوسری بار وہ سیٹ ہارے، پہلی بار وہ ارچنا پورن سنگھ سے ہارے اور ایک صارف نے کہا کہ ارچنا جی آپ کی کرسی خطرے میں ہے وغیرہ انیوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر طرح کا مزاح پسند ہے-

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    ارچنا نے کہا کہ درحقیقت، میں سدھو جی سے صرف ایک بار ملی ہوں جب میں شو میں اپنی فلم ڈولی کی تشہیر کیلئے گئی تھی ہم وہاں ملے۔ خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں وہاں بیٹھوں گی اورسدھو اور میرے نام کو لے کر اتنا انتشار ہو گا۔ کل میرانام ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا تھا، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ میرا کیا لینا دینا۔ یہ بہت اچھا ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ سیٹ پر آ جائیں یہ ان کے لیے بہت اچھا ہے۔ میں ہمیشہ آگے بڑھتی ہوں۔ میں نے اتنے سالوں سے کامیڈی سرکس کیا ہے۔ ایسا نہ ہوا تو کچھ اور ہو گا۔ ہم پیشہ ور اور فنکار ہیں، ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا ہے۔ میں نے کپل کے ساتھ 10 سال سے کام کیا ہے اور یہ بہت اچھا سفر رہا ہے۔

    بریکنگ، بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں تباہ

  • بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

    آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم، غیرا ہدافی سبسڈیز پر سوالات اٹھا دیئے

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے-


    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں، غنڈوں اوربدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کوگالی اوردھمکیاں دی گئیں بے بنیاد الزامات لگائے گئے اوربہنوں بیٹیوں کوجیلوں میں ڈالا گیا اس سب کے بعد بات چیت کے لیکچر دینے والے فواد چوہدری نے کیا عوام کوپاگل سمجھ رکھا ہے۔

    عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی ملنے لگے

  • فیس بک نے برطانوی وزیراعظم کی برقع پوش خواتین کے خلاف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

    فیس بک نے برطانوی وزیراعظم کی برقع پوش خواتین کے خلاف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

    لندن : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک سے 2018 میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے بارے میں متنازع تبصرے کو نفرت انگیز قرار دے کر ہٹا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میٹا کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کے تبصرے کو نفرت انگیز قرار دیا گیا، جنہوں نے ڈیلی ٹیلیگراف میں ایک کالم میں برقع پہننے والی مسلمان خواتین کو ’لیٹر باکس‘ سے تشبیہ دی تھی۔

    امریکی باشندے نے نیا ملک بنانے کے لئے جزیرہ خرید لیا

    عرب نیوز کے مطابق بگ برادر واچ (بی بی ڈبلیو) نامی ایک ادارے نے فیس بک پر تجرباتی طور پر کچھ جعلی اکاؤنٹس بنائے جس پر بورس جانسن کے ماضی میں کیے گئے تبصرے کو تحریر کیا تو کمپنی نے ان کمنٹس کو نفرت انگیز، ہراسانی اور بلنگ قرار دیا اور اسے فیس بک سے ہٹا دیا۔

    بی بی ڈبلیو نے اپنے جعلی اکاؤنٹ سے وزیراعظم کے جملے دہراتے ہوئے ایک پوسٹ شائع کی جس میں ایک برقع پوش خاتون کو دکھایا گیا، پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’یہ بہت احمقانہ ہے کہ لوگ لیٹر باکس بن کر گھومتے پھریں۔‘ اس اکاؤنٹ کو بُلنگ اور ہراسگی پر مشتمل مواد شائع کرنے پر بند کر دیا گیا۔

    چانسلر اینجیلا رینر نے فروری میں ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ دہشت گرد کو پہلے گولی ماریں اور اس کے بعد سوال پوچھیں اسے بھی فیس بک نے بند کر دیا۔ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کو اکثر مسلمانوں کے بارے میں متنازع بیانات اور سلوک روا رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    روسی فوجی حسیناؤں میں مقابلہ حسن

    انکوائری کے بعد پارٹی نے قرار دیا تھا کہ بورس جانسن کا تبصرہ پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں۔ اس سے قبل بورس جانسن نے برقع پوش مسلمان خواتین کو ’بینک ڈکیت‘ کہا تھا۔

    رواں برس کے شروع میں برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر اور کنزرویٹو پارٹی ہی کی سینیئر رہنما نصرت غنی نے دعوٰی کیا تھا کہ جب انہیں انڈر سیکرٹری کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو ان کے ساتھ مسلمان ہونے کی وجہ سے پارٹی میں تعصب برتا گیا۔ اس واقعے کے بعد حکومت نے ایک امام قاری عاصم کو اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے تعینات کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے وزرا نے کوئی ’بامعنی رابطہ‘ نہیں رکھا-

    جوہری مذاکرات:امریکی عورتیں حجاب اور وائٹ ہاؤس کوامام بارگاہ میں بدلیں،ایران کی شرائط

  • آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم، غیرا ہدافی سبسڈیز  پر سوالات اٹھا دیئے

    آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم، غیرا ہدافی سبسڈیز پر سوالات اٹھا دیئے

    حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی کے معاملے پر بات چیت نامعلوم سمت میں گامزن ہیں۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادرے کے مطابق ایک سینئر حکومتی اہلکار نے جمعہ کے روز بتایا کہ اہم پالیسی امور پر تعطل کے پیش نظر، دونوں فریقوں کے درمیان ورچوئل مذاکرات جمعہ کو طے شدہ اختتام کے بجائے پیر تک بڑھا دیے گئے 6 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے ساتویں جائزے پر بات چیت کا آغاز 4 مارچ کو ہوا تھا-

    بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی،اپوزیشن کا شدید ردعمل

    مذاکرات کا حصہ رہنے والے عہدیدار کا کہنا تھا کہ فنڈ کے مشن نے حکومت کے "ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے” کے نقطہ نظر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جو کہ اہم اصلاحات پر بجٹ کے سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے-

    ایک اور اہلکار نے کہا کہ پاکستان نے دسمبر کے آخر تک کے اہداف پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن حالیہ بجٹ کے اقدامات پر مبنی نقطہ نظر تباہ کن سمت کی جانب جاتے نظر آتا ہے-

    اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی کنٹری نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے درخواست کے باوجود معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    ٹیکس ایمنسٹی، پیٹرولیم مصنوعات پر غیر ہدفی سبسڈی اور بجلی کے نرخوں پر عام سبسڈی تین اہم شعبے ہیں جن کا تخمینہ بنیادی بجٹ اکاؤنٹ کو چلانے کا ہے محصولات اور اخراجات کے درمیان درمیان خلا ہے، رواں مالی سال کے اختتام پر جون تک خسارے کا خلا 25 ارب روپے کے ہدف سے بڑھ کر تقریباً 650 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

    آئی ایم ایف مشن نے چھٹے جائزے کے معاہدے کے حصے کے طور پر حال ہی میں ٹیکس تحریفات کی واپسی کے باوجود حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تعارف پر سوال اٹھایا گیا ہے جس کے تحت 1 بلین ڈالر کے قرض کی قسط کو بحال کیا جائے گا جو نو ماہ سے معطل تھا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    وزیر خزانہ شوکت ترین اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی طرف سے دیے گئے تحریری حلف نامے میں کہا گیا، "ہم مزید ٹیکس معافی نہ دینے کے اپنے عزم کی بھی توثیق کرتے ہیں اورنئے ترجیحی ٹیکس یا چھوٹ جاری کرنے کی مشق سے گریز کرتے ہیں۔

    حکومتی ٹیم نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ "ٹارگٹڈ اور رینگ فینس” تھی تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے جیسا کہ وزیر خزانہ نے بیان کیا ہے۔

    تاہم، اس بیان نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو پیشگی وعدوں کے پیش نظر متاثر نہیں کیا، اور اس نے اس طرح کے "اصولی انحراف” کا دفاع کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کیا۔

    آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے عزم کے باوجود پیٹرولیم کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی پر غیر مقرر کردہ سبسڈیز کی بحالی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ اگر یہ ایک مخصوص کم آمدنی والے کمزور طبقے کے افراد کے لیے کی جاتی تو وہ قیمتوں میں کٹوتی کو جائز قرار دے سکتا تھا لیکن مجموعی کمی اہداف کے مطابق نہیں ہے اور تمام شہریوں کے لیے ہے۔

    پاکستان کو 60 کی دہائی کی معیشت بنانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

    حکومت نے کم قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں میں فرق کے دعووں کی ادائیگی کے لیے پہلے مہینے یعنی مارچ کے لیے 20 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی ہے۔

    رواں مالی سال کے باقی چار مہینوں کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا ابتدائی تخمینہ 70 ارب روپے لگایا گیا ہے لیکن تیل کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث یہ اعدادوشمار مشکوک معلوم ہوتے ہیں۔

    تیل کی قیمتوں پر، حکومت نے "پٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو نئے محصول کے ہدف کے مطابق بنانے” کو یقینی بنانے کا عہد کیا تھا۔

    حکومت نے کہا کہ جب تک 30 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ نہ ہوجائے ہم پی ڈی ایل میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کریں گے، اور ہم نے مالی سال 2022کے کے لیے پی ڈی ایل کو 4 روپے فی لیٹر فی لیٹر بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

    اس کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات پر سے لیوی کو یا تو ختم کر دیا گیا ہے یا کچھ روز کے لیے اسے منفی کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت نےسندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئےفنڈ جاری کردیئے

    آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی شکل میں عام سبسڈی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جو تقریباً 15 ماہ کے عرصے میں بڑھائی گئی تھی حکومت نے اس کے مالیاتی اثرات کا تخمینہ 106 سے 136 ارب روپے لگایا ہے مشن کا خیال تھا کہ 15 مہینوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو ایک ہی جھٹکے سے ختم کر دیا گیا تھا۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان اقدامات کا مالیاتی اثر بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں کے لحاظ سے تقریباً 250 سے 300 بلین روپے ہوگا۔

    ایک اہلکار نے کہا کہ نہ تو حکومت نے حالیہ توسیعی پالیسی اقدامات کو تبدیل کرنے کا کوئی اشارہ دکھایا اور نہ ہی فنڈ نے کوئی لچک دکھائی۔

    پاکستان کو اب تک 6 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام میں سے 3 بلین ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی ہے، جو 39 ماہ پر محیط ہے اور اس سال ستمبر میں ختم ہونے والا ہے۔

    مہنگائی نےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے:حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کرے :چئیرمین…

  • بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

    پشاور: بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

    تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہےاس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔

    قبل ازیں ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    چائلڈ پورنو گرافی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    پورنو گرافی سے کیا ہے؟

    انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2015 کی چائلڈ پورنو گرافی کی شق کے مطابق اگر کوئی شخص کسی بچے کی فحش تصویر یا ویڈیو بناتا ہے یا جنسی استحصال کے دوران ایسا کرتا ہے تو یہ تصاویر بنانے والا، اسے فروخت کرنے والا یا اسے منتقل کرنے والا جرم کا مرتکب ہو گا۔ جس کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا پچاس لاکھ روپے جرمانہ یا دنوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ متاثرہ بچے کے والدین یا کفیل حکام کو متعلقہ مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح اگر کوئی کسی بالغ شخص کی عریاں تصاویر یا ویڈیوز بناتا ہے، شیئر کرتا ہے یا فروخت کرتا ہے تو وہ بھی جرم کا مرتکب ہے جس کی سزا تین سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    صحافت کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ ،30 سے زائد مردوخواتین گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیسے کارروائی کرتا ہے؟

    ایف آئی اے شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے شکایت کنندہ کو طلب کرتا ہے جس کے بعد اس سے درخواست کی تصدیق کروائی جاتی ہے اور ایک حلف نامہ لیا جاتا ہے۔

    شکایت کی تحقیقات میں 3 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جس میں فریقین کو بلایا جاتا ہے جبکہ ایف آئی آر درج ہونے میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کبھی مطلوبہ معلومات جلد تو کبھی تاخیر سے فراہم کرتی ہیں۔

    سائبر کرائم کے قانون کے مطابق اگر کوئی شخص سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی کو ہراساں کرتا ہے، ناشائستہ گفتگو کرتا ہے، یا ایسا عمل کرتا ہے جس سے ذہنی دباؤ ہو تو یہ بھی جرم ہے جس کی سزا تین سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

    لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

  • کورونا کیسز میں اضافہ:چین کے شہر چانگچن میں لاک‌ ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ:چین کے شہر چانگچن میں لاک‌ ڈاؤن نافذ

    چین میں 90 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر چانگچن میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب حکام نے لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اوراسکولز بند کر دیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ڈان کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی جیلن صوبے کے دارالحکومت اور ایک اہم صنعتی اڈے چانگچن میں شہری حکام نے شہریوں کو گھر پر رہنے کا حکم دیا اور روز مرہ کی ضروریات کے لیے ہر 2 دن میں ایک شخص کو خریداری کی اجازت دی۔

    حکام نے شہر میں مکمل پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کردی، اسکولوں اور کاروباروں کو بند رکھنے کا حکم دیا اور بڑے پیمانے پر کوونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    2020 میں کورونا وبا کے ابتدائی دنوں کے بعد رواں ہفتے پہلی بار چین میں کورونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    صرف 3 ہفتے قبل شہر میں کورونا کے روزانہ کیسز کی تعداد محض 100 تھی لیکن انتہائی تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ اومی کرون وبا سے نمٹنے کے لیے چین کی ’زیرو کووِڈ اپروچ‘ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

    2019 کے آخر میں کورونا وبا پہلی بار چین میں سامنے آئی لیکن چینی حکومت نے اسنیپ لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور بڑی حد تک بند سرحدوں کے ذریعے کورونا کیسز کی شرح کو انتہائی کم رکھا۔

    روزانہ کے حکومتی اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ روز ایک درجن سے زائد صوبوں میں ایک ہزار 369 کیسز سامنے آئے۔

    بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے شہروں سمیت جیلن بھی ان درجن سے زائد صوبوں میں سے ایک ہے جہاں حالیہ دنوں میں سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    حالیہ دنوں میں مشرقی اقتصادی مرکز میں درجنوں کیسز سامنے آنے کے بعد شنگھائی نے جمعہ کے روز اسکولوں کو بند کرنے اور آئندہ حالات کے پیش نظر آن لائن کلاسز پر منتقل ہونے کا حکم دیا۔

    کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ تیز رفتار اینٹیجن ٹیسٹ کا استعمال متعارف کرائیں گے۔

    ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ کٹس اب آن لائن یا فارمیسیز میں کلینکس اور عام شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گی تاکہ وہ خود ٹیسٹ کے لیے کٹس خرید سکیں، تاہم نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ ہی جانچ کا بنیادی طریقہ رہے گا۔

    چینی حکومت نے اپنے وسائل کا بڑا حصہ کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے پر لگایا لیکن تازہ اقدامات سے یہ کوششیں ناکافی دکھائی دیتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کسی بھی وقت جلد ہی اپنی متنازع ’زیرو ٹالیرنس پالیسی‘ کو ختم کر دے گا۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    ہانگ کانگ میں ’زیرو کوویڈ اپروچ‘ کی خامیاں سامنے آ گئی ہیں، جہاں مقامی حکومت کے مبہم پیغامات نے اشیا خورونوش کی ذخیرہ اندوزی کو ہوا دی اور عوام میں خوف پیدا ہوا کہ وہ محصور ہوجائیں گے۔

    چین کا حالیہ سب سے بڑا لاک ڈاؤن دسمبر میں نافذ ہوا جب ژیان شہر میں وبا کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ شہری 2 ہفتوں تک گھروں میں محصور رہے لیکن بڑھتی ہوئی وبائی فٹیگ (تھکاوٹ) کے پیش نظر اعلیٰ چینی حکام نے حالیہ ہفتوں میں ملک بھر کے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے سخت اقدامات سے گریز کریں۔

    فروری کے آخر سے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں صرف نسبتاً نرم یا انتہائی مخصوص اقدامات کیے گئے ہیں تاہم شنگھائی میں وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر حکام تیزی سے مخصوص اسکولوں، کاروباروں، ریستورانوں اور مالز کو فوری طور پر بند کررہے ہیں۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

  • نعمان اعجاز اور صبا قمر کی  ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکار نعمان اعجاز اورصبا قمر کی رومانٹک ٹریجڈی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر 11 مارچ کو ریلیز کیا گیا جو کہ اب تک مذکورہ اسٹریمنگ پر پیش ہونے والی تیسری ویب سیریز ہے ’چڑیلز‘ کے بعد ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر اور نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جنہیں ایک جوڑی کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر نے عُمینا نامی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جب کہ نعمان اعجاز نے ’شمیم‘ نامی نفیس اور محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔

    ویب سیریز میں نعمان اعجاز غیر روایتی مرد کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو کسی مخںث شخص کی طرح ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت وہ ایسے نہیں ہوتے –

    مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا مگر بعد ازاں اس کا نام تبدیل کردیا گیا تھا، اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

  • امریکی باشندے نے نیا ملک بنانے کے لئے جزیرہ خرید لیا

    امریکی باشندے نے نیا ملک بنانے کے لئے جزیرہ خرید لیا

    نیویارک: امریکی باشندے نے نیا ملک بنانے کے لئے جزیرہ خرید لیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے "سی این این ” کے مطابق امریکی شخص مارشل مائر نے کریبیئن سمندر میں ایک جزیرہ خریدا ہے اور وہ اس میں تین سو لوگوں کو شہریت اور درجنوں افراد سے سرمایہ کاری کرواچکے ہیں اور اب وہ ایک جزیرے پرنیا ’خرد ملک ‘ بنانا چاہتے ہیں جس کی اپنی حکومت، کرنسی، پرچم اور قومی ترانہ بھی ہوگا مائرنے ’لیٹس بائے این آئی لینڈ‘ نامی کمپنی بھی بنائی ہے۔

    روسی فوجی حسیناؤں میں مقابلہ حسن

    رپورٹ کے مطابق لگ بھگ ڈھائی لاکھ ڈالر جمع کرنے کے بعد مائیکل مائر نے سوا ایکڑ کا چھوٹا سا جزیرہ خرید کر اسے ’کافی کائے‘ کا نام دیا گیا ہے جہاں کوئی انسان موجود نہیں اور وہ بیلز شہر سے 15 منٹ کشتی سے مسافت پر واقع ہے۔

    اس جزیرے کو کافی کائے کا نام دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جزیرہ اوپر سے دیکھنے پر کافی کے بیج جیسا دکھائی دیتا ہے۔ یہ خود بھی مختصر ہے اور اس کا ساحل بھی بہت ہی چھوٹا ہے۔

    جوہری مذاکرات:امریکی عورتیں حجاب اور وائٹ ہاؤس کوامام بارگاہ میں بدلیں،ایران کی شرائط


    مارشل مائر نے جزیرے کے شیئر رکھے ہیں اور اس کے لیے 3200 ڈالر کی رقم رکھی ہے اب تک 100 شیئر فروخت ہوئے ہیں اس کےعلاوہ کئی افراد کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے مائیکل نے فلپائن، انڈونیشیا اور دیگر خطوں میں چھوٹے جزائر کی فہرست نکالی ہے لیکن لوگوں نے کافی کائر پسند کیا اوررقم دی۔

    مائر کا منصوبہ ہے کہ اس طرح چھوٹے جزائر پر خردملک یا مائیکرونیشن بن سکتی ہیں۔ یوں دنیا بھر میں چھوٹے جزائر پر ازاد اور خودمختار ممالک بھی بنائے جاسکتے ہیں اس کی بہترین مثال ’پرنسپیلیٹی آف سی لینڈ‘ ہے جو برطانوی ساحلوں سے دوسری جنگِ عظیم میں لڑائی کا ایک مرکز بنا اور 1967 میں اس نے آزاد ملک کا درجہ حاصل کیا تھا۔

    مارشل مائر کے مطابق کووڈ تناظر اور عالمی تنازعوں کے اس دور میں مائیکرونیشن کا رحجان بھی بڑھ رہا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی